مشت زنی کیا ہے، مشت زنی کی وجوہات، نقصانات اور علاج
مشت زنی کیا ہے، مشت زنی کی وجوہات، نقصانات اور علاج
مشت زنی کیا ہے؟
الشفاء : انسان جب بچپن کی حدود سے جوانی میں قدم رکھتا ہے تو اس کے جسمانی اعضا کی ساخت اور نشونما میں بڑھوتری کے ساتھ ساتھ جنسی خواہشات بھی بڑھنے لگتی ہیں۔ اگر ان خواہشات کو پورا کرنے کے فطری طریقے میسر نہ ہوں تو انسان غیر فطری طریقوں سے انہیں پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔
اس طرح وہ اپنے ہی جنسی اعضا سے لذت حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔جسے مشت زنی، جلق بازی، اسمتناء بالیداور ہینڈ پریکٹس کہتے ہیں۔
مشت زنی کی عادت نو عمر لڑکوں اور طالب علموں میں زیادہ پائی جاتی ہے۔ جنسی خواہشات کی تکمیل کے لیے مشت زنی صرف مرد حضرات ہی نہیں کرتے بلکہ عورتیں بھی اس معاملہ میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ عورت کا مشت زنی کرنا فنگرننگ،چپٹی کہلاتا ہیں۔
دنیا کا کوئی ملک ، کوئی خطہ یا جگہ ایسی نہیں ہے کہ جہاں اس فعل کے کرنے والے نہ پائے جاتے ہوں۔ یہ بری عادت زمانہ قدیم سے ہی چلی آ رہی ہے ۔اور ہر علاقے ، خطے میں اس برے فعل کو مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے۔
مشت زنی کی عادت بچپن سے شروع ہو کر بلوغت کے ساتھ ساتھ پروان چڑھتے ہوئے نو جوان میں پختگی اختیار کر جاتی ہے ۔ابتداء میں بچہ شوقیہ اس لذت میں گرفتار ہوتا ہے اور بعد میں آہستہ آہستہ یہ عادت اتنی پختہ ہو جاتی ہے کہ انسان کو کسی قسم کا ڈر اور خوف نہیں رہتا۔
مشت زنی ایک ایسابرا فعل ہے کہ جب بھی انسان اس سے جان چھڑانے کی کوشش کرتا ہے تو اس کے اندار ایک عجیب سی کش مکش شروع ہو جاتی ہے ۔ ایک طرف نوجوان کوشش کرتے ہیں کہ یہ بری عادت ختم ہو جائے تو دوسری طرف اس کی کشش انہیں یہ عادت چھوڑنے نہیں دیتی۔
جب بھی اس عادت سے نجات کی کوشش کی جاتی ہے تو اس فعل میں مزید رغبت محسوس ہوتی ہے۔ آج بھی دنیا میں لاکھوں لوگ ہیں جو مشت زنی سے بچنے کا طریقہ ڈھونڈنے کے بجائے مشت زنی کرنے کا طریقہ ، مشت زنی کے فائدے اور مشت زنی کے حق میں دلائل ڈھونڈتے رہتے ہیں۔
مشت زنی کے نقصانات
مزید پڑھیں