مولی اور لیموں سے یورک ایسڈ کا علا ج
مولی باریک کاٹ کر اس پر ایک عدد لیموں چھڑک دیں اور کچھ نہیں ڈالنا اس کو صبح نہار منہ کھالیں ایک گھنٹے بعد ناشتہ کریں۔ مولی درمیانی ہو۔ انشاءاللہ یورک ایسڈ نارمل ہوجائے گا۔ یہ عمل 7 دن کرنا ہے۔
جریان اور اس کا علا ج
آج کل جدھر دیکھو اسی مر ض کا رونا ہے ۔ نوجوان نسل میں سے تو شاید ایک آدھ خوش نصیب ہو گا جو اس کے دام میں نہ پھنسا ہو ۔ اس کے مریض کو دیکھو تو چہرہ بے رونق ، رخسار دبے ہوئے پژمر دہ اور سر خی نام کی چیز نہیں ہو تی آنکھو ں میں نو ر نہیں اور دل میں فر حت و سرور نہیں ۔ نہ ہا تھ میں قوت اور نہ دل میں ہمت ۔ پریشان نہ ہو ں ۔
نسخہ نمبر 1 : مو صلی سیا ہ ، مو صلی سفید اور کلونجی ہم وزن لے کر سفوف بنا کر برا بر شکر ملا کر چند رو ز تک ایک تولہ ہمراہ دودھ بوقت صبح کھائیں نہا یت بہتر ہے ۔
نسخہ نمبر 2 : سات عدد چھوارے لے کر اس کو دودھ بر گد میں ایک یا دو یا تین دفعہ تر اور خشک کر کے گٹھلی نکا ل کر اس میں بھو سی اسبغو ل بھر کر کے آدھ سیر دودھ گائے میں ایک چھوا رہ ڈال کر جو ش دیں ۔ جب دودھ نصف رہ جائے تو پہلے چھوارہ کھائیں اور اوپر سے دودھ پئیں مجر ب ہے