Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

معلومات سوزاک آتشک کی ایک بگڑی حالت

معلومات سوزاک آتشک کی ایک بگڑی حالت
تاریخ الامراض کا مطالعہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ موذی مرض تاریخ کے قدیم ترین ادوار میں بھی پھیلتا رہا ہے حضرت موسی علیہٰ السلام نے اس مرض کے حفظ ما تقدم کے بارے میں قواعد مرتب کئے
اگر مرد کو یہ معلوم ہو جائے کہ اس کی بیوی سوزاک میں مبتلا ہے تو اُسے اپنی بیوی کو طلاق دے دینے کا حق حاصل تھا
اس طرح توریت سے ہمیں 14/71 قبل از مسیح تک کا پتہ چلتا ہے
اس کے علاوہ یہ بات بھی پایہ ثبوت کو پہنچ چکی ہے کہ اس مرض کے بارے میں قدیم مصریوں، جاپانیوں، رومیوں اور یونانیوں کو بھی بہت کچھ معلوم تھا
قدیم مئولفین نے نسوانی سوزاک کی طرف توجہ نہیں کی، اور اس کے علاوہ انہیں درون باریطونی پیچیدگیوں کا علم نہیں تھا  چودہویں صدی عیسوی کے اواخر میں سوزاک کے متعدی پن کے بارے میں لوگوں کو کچھ معلومات حاصل ہونا شروع ہوئیں
چنانچہ قحبہ خانوں کے طبی معائنے شروع ہوئے پندرھویں صدی عیسوی کے آخر میں تمام یورپ میں آتشک کی پہلی بڑی وبا پھیلی چونکہ یہ نسبتاً ایک نیا مرض تھا اس لئے سوزاک اور آتشک کے درمیان واضح امتیاز مشکل ہو گیا سوزاک کو عام طور پر آتشک ہی کی ایک پیچیدگی تصور کیا جاتا تھا اور اس کے علاج کے لئے پارہ اور عشبہ کا استعمال عام تھا عورتوں میں سوزاک زیادہ خطرناک ہوتا ہے کیونکہ اس سے ان میں دور رس نقصانات پید ا ہو جاتے ہیں اور بعض اوقات علاج کرنے کے باوجود اس سے نجات نہیں ملتی
ابتدا میں حاد ہونے کے بعد اس کا میلان کم فعال ہو جانے اور مرہن شکل میں برسوں تک برقرار رہنے کی طرف ہوتا ہے ان مرہن حالتوں میں ابتدائی سرایت کی موجودگی کا مظاہرہ کرنا بالعموم نہایت کٹھن ہوتا ہے کیونکہ مختلف قسم کے ریم زا عضویات سے سرائیت واقع ہو جاتی ہے، نبقہ سوزاک سے التہاب عام طور پر تمام تناسلی خطے میں مبال اور مثانے میں پھیل جاتا ہے
سوزاک اگر بچپن میں ہو تو اس سے مستقبل کے افعال میں کوئی خلل نہیں آتا
کیونکہ رحم اور نلیاں عام طور پر محفوظ رہا کرتی ہیں، اگر بعد ازاں اس قسم کی کوئی تکلیف ہو تو وہ فرج ہی کے کسی دیگر عارضہ سے متعلق ہوتی ہے جس کی علامات خارش اور جلن ہوتی ہیں۔ جو بچہ اس عارضہ کے علاوہ تندرست ہو اس میں مرض کا ممرموافق ہوتا ہے
اور بہت سی عورتیں یا تو بالکل بانجھ ہو جاتی ہیں یا ایک بچہ پیدا کرنے کے بعد ایسا ہو جاتا ہے، سوزاک اور اسقاط کے درمیان جو تعلق ہے اس کے بارے میں امراض نسواں کے ماہرین ابھی تک کسی ایک بات پر متفق نہیں ہو سکے
اسباب
یہ مرض عام طور پر سوزاک زدہ مرد یا عورت کے ساتھ مباشرت کرنے سے پھیلتا ہے، اعضائے تناسل کو صاف ستھرا نہ رکھنے، سوزاک زدہ مریض کے اندرونی پارچہ جات مثلاً تولئے وغیرہ کے استعمال سے بھی یہ مرض لاحق ہو جایا کرتا ہے
علامات
پیشاب کی نالی اور اندام نہانی کے سوراخ میں سوزش ظاہر ہوتی ہے اور بیرونی حصوں میں سرخی ورم اور گرمی ہوتی ہے
اور بعد میں سفید یا زرد رنگ کی رطوبت خارج ہونے لگتی ہے
جب سوزش شدید ہو تو جھلی چھد جاتی ہے اور پیشاب کرتے وقت پیشاب میں جلن ہوتی ہے، پیشاب کی نالی کا منہ متورم اور سرخ ہوتا ہے، کناروں سے پیپ خارج ہوتی ہے
انجام
انذار عام طور پر خطرناک ہوتا ہے اور یہ بالخصوص اس وقت ہوتا ہے جب کہ نبقات سوزاک کے ساتھ نبقات سجیہ بھی موجود ہوں
سوزاکی عفونت الدم بعض اوقات بذات خود مہلک ثابت ہوتی ہے
لیکن موت اکثر اوقات سرحات کے سبب واقع ہوتی ہے اور ان میں سے اہم ترین التہاب درون قلب، التہاب گدقلب، التہاب مفصل، التہاب گرد عظمہ، ذاتالجنب، نمونیہ اور حوضی کلوی التہاب
مردوں کی نسبت عورتوں میں تشخیص بہت مشکل ہوا کرتی ہے
کیونکہ مہبلی مواد امراضیاتی حالتوں کے تمام سلسلے کی ایک علامت ہوتا ہے۔ جو سرایتی نہیں ہیں اگر مہبل کا معائنہ کرنے پر مبال کو دبانے سے پیپ نظر آئے اور ساتھ ہی عنقی غشائے مخاطی اور مبال کی رنگت سرخ ہو، ایکٹرو پین موجود ہو تو سوزاک کا شبہ کیا جاسکتا ہے، مزمن درجوں میں بعض اوقات تبول کے بعد مبال میں پیپ نہیں ہوتی
تاوقتیکہ چند گھنٹے نہ گزر جائیں، بارتھولین کی قنات سے پیپ یا مخاطی پیپ کا خارج ہونا سوزاک کی طرف اشارہ کرتا ہے، لیکن اس قنات کے دھنے کی سرخی جسے سینگر سوزاکی قرار دیتا ہے، زیادہ تشخیصی وقعت نہیں رکھتی، بارتھولینی غدہ تقیح بالعموم سوزاک کو ظاہر کرتا ہے مگر ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا، کیونکہ یہ تقیح زمانہ نفاس میں اور باکرہ لڑکیوں میں بھی سرایت سے پیدا ہو سکتا ہے
علاج : نسخہ الشفاء
مرض کے ابتدائی درجہ میں سادہ مدرات اور ہلکی پچکاریاں مفید ہیں، چنانچہ اس مقصد کے لئے پوست فالسہ 10 گرام، رات بھر بھگو دیں، صبح نتھار کر شربت بزوری 40 گرام، ملا کر پلائیں شام کے وقت یہ نسخہ پلائیں
خارخشک 5 گرام، تخم خربوزہ 5 گرام، تخم کھیرا 5 گرام، تخم کاہو 5 گرام، تخم کاسنی 5 گرام، برادہ صندل سفید 5 گرام سب کو بھگو کر ان کا شیرہ نکال کر پھر شربت بزوری 30 گرام، ملا کر پلائیں خارجی طور پر پوست خشخاش کے جو شاندے سے تکمید کریں، مبال اور اندام نہانی میں اسی جوشاندے کی پچکاری کریں اور شام کو حسب ذیل نسخہ استعمال کرائیں
دانہ الائچی کلاں 6 گرام، طباشیر 6 گرام، کباب چینی 6 گرام، ست بیروزہ 6 گرام، کوزہ مصری 20 گرام،
سب کو باریک پیس کر روغن صندل 5 گرام ملا کر 3 گرام، کی مقدار میں شربت بزوری کے ساتھ صبح نہار منہ استعمال کرائیں
تحریر حکیم محمد عرفان

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal