نسخہ الشفاء : آکسن کا پودا اکھاڑ لیں یا توڑ لیں بیس کلو اس کا وزن ہو اس کو پتوں اور ڈنڈیوں سمیت چھاؤں میں خشک کریں خشک ہونے پر اس کو جلا لیں بڑا سا گھڑا لیں اس کو پانی سے بھرکر آکسن کی راکھ اس میں ڈال دیں ایک ہفتہ تک صبح و شام لکڑی کے چمچ سے ہلائیں ایک ہفتہ بعد پانی سفید ہو تو اسے آرام سے ململ کے کپڑے میں آہستہ سے نتھار لیں کہ بیٹھی ہوئی راکھ یا تنکا شامل نہ ہو اس کو سٹیل کے دیگچے میں گرم کریں اس کے اوپر کوئی جالا وغیرہ آجائے گا پانی ٹھنڈا ہونے پر اس کو دوبارہ ململ کے کپڑے میں چھان لیں تاکہ میل کچیل صاف ہو جائے پھر اس کو سٹیل کے دیگچے میں پکانا ہے پانی خشک ہو کر ایک پاؤ رہ جائے تو اس میں مسلسل چمچ ہلاتے رہیں یہاں تک کہ سارا پانی خشک ہو کر نمک بن جائے جلنے نہیں دینا‘ کالا نہ ہونے پائے اس کا رنگ سفید یا آف وائٹ ہو یہ نمک کی ڈلیاں بن جائیں گی دیگچے کے ساتھ چمٹ بھی جاتا ہے اس کو اکھاڑ لیں ‘ اسے پیس لیں یا گرینڈ کر لیں۔
اس دوائی کو پلاسٹک یا شیشے کی بوتل میں محفوظ کر لیں ڈھکن کبھی کھلا نہ چھوڑیں یہ دوائی پانی بن جائےگی۔
کھانے کا طریقہ
ایک چمچ بالائی میں آدھا چمچ دوائی چھپا دیں دوائی زبان کو لگے بغیر نہار منہ کھائیں اوپر سے ایک گلاس دودھ پی لیں یہ دوائی ختم ہونے تک کھائیں یہ مکمل نسخہ ہے انشاءاللہ تعالیٰ اللہ پاک شفا دیں گے دوا کے ساتھ دعا بھی ضروری ہے دو نفل حاجت کے پڑھ کر دعا مانگیں۔
یہ نسخہ جس جس کو بھی دیا ہے اللہ پاک نے اپنے خصوصی فضل و کرم سے شفا والی نعمت سے سرفراز فرمایا ہے لیکن شرط صرف پابندی سے نسخہ استعمال کرنے کی ہے اور اللہ کی ذات عالی کی طرف سو فیصد یقین ہو کہ میرا رب چاہے تو مٹی میں بھی شفا ڈال دے وہ ضرور مجھے شفا یاب کرے گا۔
Read More