Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

روغن بلسان کے فوائد

روغن بلسان کے فوائد
قدرتی روغن بلسان بدر کے پہاڑی درختوں سے گرمی کی شدت سے قدرتی طور پر نکلتا ہے قدر تی روغن بلسان درختوں میں شگاف دینے سے بھی نکلتا ہے۔ قدرتی روغن بلسان کی خوشبو تیز ہوتی ہے۔ تیز مزہ اور ترشی سے خالی نہیں ہوتا قدرتی روغن بلسان آگ پکڑتا ہے رنگ تھوڑ ا خاکی مائل ہوتا ہے۔ قدرتی روغن بلسان کے بہت سے فوائد ہیں۔ طب کی کتابوں میں قدر تی روغن بلسان کے فوائد کا بہت ذکر ہے۔
اندرونی بیماریوں کے لیے
شوگر (ذیابیطس) دمہ (سانس کی بیماری)، یرقان (کالا ہو یا پیلا)، قوت باہ (جنسی طاقت)، دق جریان (پیشاب کے قطرے گرنا)، تھکاوٹ (مقوی دماغ و اعصاب)، منقث بلغم، اندرونی زخم السر، کمزوری معدہ (معدے کی گرمی ختم کرنے کے لیے)، قوت رحم اور بصارت کو قوی کرتا ہے، امراض بول و تنا صل، اندرونی و بیرونی بواسیر، حیض جاری کرنے اور عورتوں کی پوشیدہ بیماریوں کے لیے مفید ہے
روغن بلسان کو دودھ میں ملا کر پینے کا طریقہ
رات کوکھانے کے 10 یا 20 منٹ بعد 100 گرام تازہ دودھ گرم کرلیں۔ گرم کرنے کے بعد اس میں 2 قطرے روغن بلسان ڈال کر ہلا لیں اور پھر نیم گرم حالت میں پی لیں۔ نوٹ: پینے کے 15 یا 20 منٹ تک کچھ نہ پئیں، دودھ میں چینی نہ ڈالیں، دودھ پاؤڈر والانہ ہو۔ پرہیز: بواسیر اور معدے کے مریض لال مرچ استعمال نہ کریں
شوگر کے لیے روغن بلسان استعمال کرنے کا طریقہ
رات گولی انجکشن کے بدلے 100 گرام دودھ گرم کریں اور اس میں 2 قطرے روغن بلسان ڈال کر پی لیں۔ پھر نہار منہ وضو کرنے سے پہلے ایک چمچ گرم زیتون کے تیل میں ایک قطرہ روغن بلسان ڈال کر پی لیں۔ (نوٹ: شوگر چیک کرتے رہیں اگر شوگر کم ہو رہا ہو تو گولی انجکشن لینا چھوڑ دیں اور روغن بلسان پیتے رہیں۔ شوگر کنٹرول ہو جائے تو روغن بلسان پینا کم کر دیں
بے اولاد جوڑوں کے لیے روغن بلسان پینے کا طریقہ
رات کوکھانے کے 15 منٹ بعد 100 گرام دودھ گرم کر لیں۔ مرد 2 اور عورت ایک قطرہ روغن بلسان ڈال کر پی لیں
روغن بلسان بطور مالش استعمال کے لیے
فالج، کمر درد، گھٹنے کے درد، جگر کے درد، جوڑوں کے درد، پٹھوں کے درد، عرق نساء، لقوہ (چہرے کا فالج) میں بطور مالش استعمال کرنا مفید ہے
روغن بلسان کو زیتون کے تیل میں ملا کر مالش کرنے کا طریقہ
حسب ضرورت زیتون کا تیل گرم کریں اور 6 قطرے روغن بلسان ڈال کر ملا لیں۔ متاثرہ جگہ پر نیم گرم حالت میں 5 سے 10 منٹ تک مالش کریں۔ مالش کرتے ہوئے اے سی یا پنکھا بند رکھیں متاثرہ جگہ پر پلاسٹک شیٹ لپیٹ لیں، لپیٹنے کے بعد کپڑے پہن لیں۔ نوٹ: فالج والے مریض کے اعصاب مضبوط رکھیں، فالج سے لیکر جوڑوں کے درد والے حضرات ٹھنڈا پانی، لسی، اچار، گیس والے مشروب اور نمکین چیزوں سے پرہیز کریں
روغن بلسان کو براہ راست استعمال کرنے کا طریقہ
پرانا زخم، بواسیر والے دانے، شوگر کا زخم، کٹے ہوئے زخم، سر کے پھوڑوں کےلیے، روغن بلسان انگلی میں لے کر متاثرہ جگہ پر مرہم کی طرح لگائیں
روغن بلسان کو زیتون کے تیل میں ملا کر پینے کا طریقہ
جگر اور مثانے کی پتھری کےلیے 100گرام دودھ میں ایک قطرہ روغن بلسان ڈال کر پئیں۔ رات کے کھا نے کے 15 منٹ بعد اور پھر صبح نہار منہ وضو کرنے سے پہلے ایک چمچ گرم زیتون کے تیل میں ایک قطرہ روغن بلسان ڈال کر پئیں۔ اس سے پتھری گھل کر خارج ہو جاتی ہے۔ پرہیز: پتھری کے مریض نمکین چیزیں کم استعمال کریں اور چاول سے پرہیز کریں
روغن بلسان کے نقصانات
نوٹ : حاملہ عورت، دودھ پلاتی ماں، اور پانچ سال تک کے بچوں کو نہ پلائیں۔ لیکن زیتون کے تیل میں ملا کر مالش کر سکتے ہیں۔ دو سال سے کم عمر بچوں کو مالش نہ کریں۔ پانچ سال سے دس سال تک کے بچوں کو ایک قطرہ پلائیں
روغن بلسان کو حفاظت سے رکھنے کا طریقہ
روغن بلسان کو فریج میں نہ رکھیں بلکہ الماری میں رکھیں اور اگر استعمال نہ کرنا ہو تو مہینے میں ایک بار ایک منٹ تک ہلا دیا کریں۔ نیز استعمال کرنے سے پہلے ہلا لیا کریں


Read More