Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے اللہ تعالیٰ نے سوائے موت کے کسی بھی مرض کو بغیر علاج کے خلق نہیں کیا۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے ہر بیماری کی جڑ سر کا درد ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے جب تک بھوک نہ لگے کھانا مت کھائو اور اسی طرح جب کچھ بھوک ہو تو کھانے سے ہاتھ کھینچ لو۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے انسان کا معدہ تمام بیماریوں کا مرکز ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے ہر علاج کا بنیادی اصول درد اور بیماری کی جگہ کو گرم رکھنا ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے اللہ تعالیٰ اس دستر خوان کو پسند فرماتا ہے جس کے اردگرد کھانے والے زیادہ سے زیادہ ہوں۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے گرم کھانے میں برکت کم ہوتی ہے اسکے برعکس ٹھنڈے کھانے میں برکت زیادہ ہوتی ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کھانا کھاتے وقت اپنے جوتوں کو اتار دیا کرو کیونکہ یہ بہترین طریقہ ہے اس سے پیروں کو سکون ملتا ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے جو لوگ اپنے نوکروں کے ساتھ کھانا کھاتے ہیں جنت ایسے لوگوں کی مشتاق ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے بازار یا مجمع عام میں کھانا ایک قسم کی ذلت ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے برکت کھانے کے درمیان رکھی گئی ہے اس لیے کھانے کے دوران کھانے سے ہاتھ مت کھینچو۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کھانے کے بعد اپنے دانتوں میں خلال کرو کیونکہ خلال ایک قسم کی پاکیزگی ہے اور پاکیزگی ایمان کا جزو ہے اور ایمان مومن کے ساتھ جنت میں ہو گا۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے ایک ہی دستر خوان پر مختلف غذائیں کھانے سے اجتناب کرو کیونکہ اسطرح کی غذا بابرکت نہیں ہوتی۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے جو شخص بھوکا ہوتے ہوئے اپنی عزت نفس کی خاطر اپنی بھوک کو دوسروں سے چھپائے تو اللہ تعالیٰ اسکے لیے ایک سال کا حلال رزق مقرر فرما دیتا ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے جو کوئی اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اپنے مہمانوں کی عزت کرے۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے جو کم کھاتا ہے روز قیامت اسکا حساب بھی ہلکا ہو گا۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے پینے والی چیزوں کو کھڑے ہو کر پینے سے اجتناب کرو۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے سحر کو بیدار ہو جائو تا کہ آسمانوں کی برکت کو پالو۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے تمہاری غذا میں بہترین غذا روٹی اور پھلوں میں بہترین پھل انگور ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے روٹی کو چھری سے مت کاٹو جس طرح اللہ نے اسے محترم قرار دیا ہے تم بھی اسی طرح اسکا احترام کرو۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے پیاس کی حالت میں پانی کو گھونٹ گھونٹ کر کے پیو ایک دم سے ہرگز نہ پیو۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے جن لوگوں کو زیادہ کھانے اور پینے کی عادت کی ہوتی ہے وہ سنگ دل ہوتے ہیں۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے جس حد تک ہو سکے بھیڑ کا گوشت استعمال کرو۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے جو شخص صرف پھل کھائے تو وہ کوئی نقصان نہیں اٹھائے گا۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے شہد بہترین غذا ہے یہ دل کو تروتازگی عطا کرتی ہے اور حافظے کو قوی کرتی ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے حمل کے بعد عورت کو پہلی غذا کھجوریں دیں۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کھجور کو ناشتے میں کھائو تاکہ تمہارے اندرونی جراثیم کا خاتمہ ہو جائے۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے انجیر قولج کے مرض کی دوا ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے نئے پھلوں میں بہت فوائد ہوتے ہیں نئے پھل کھانے سے جسم تندرست ہو جاتا ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے خربوزہ جنت کا پھل ہے لہٰذا اسکے کھانے سے غفلت نہ کرو۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے پھل کو چھری سے ٹکڑے کرنے کی بجائے دانتوں سے کھانے میں زیادہ بہتر ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے خربوزہ مثانے کو صاف کرتا ہے ، معدے کو ہلکا کرتا ہے جسم کی جلد کو تروتازہ رکھتا ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے انار کا رس جسم کے اندرونی حصے کو صاف کرتا ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے ترنج(بڑا لیموں) دل اور دماغ کو قوت دیتا ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے انجیر تقرس اور بواسیر کے مریضوں کیلئے بہت مفید ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کشمش صفرا کو ابھرنے سے روکتی ہے اور بلغم کو کم کرتی ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کدو کھائو کیونکہ یہ سبزی دماغ کو قوت دیتی ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے جب نوح علیہ السلام غم کا شکار ہوئے تو اللہ کی وحی ہوئی کہ کھیر کھائو۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے دن میں ایک بار نرگس کا پھول سونگھو اگر ممکن نہ ہو تو ہفتے میں، ایک ماہ میں ،ایک سال میں اور یہ بھی ممکن نہ ہو تو پھر زندگی میں ایک بار ضرور سونگھو اس سے جزام، برص اور جنون کے مرض سے محفوظ رہو گے۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے اپنے دسترخوان کو سبزی سے زینت دو اسلیے کہ سبزی دسترخوان سے شیاطین کو دور کر دیتی ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے جس نئے شہر میں بھی جائو تو وہاں کی سبزی کھائو بیماری سے بچ جائو گے۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے شب معراج مجھے اور میری امت کو خون فصد کرانے کی تاکید کی گئی۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے اجوائن کثرت سے استعمال کرو کیونکہ یہ عقل کی تقویت کے لیے انتہائی مئوثر ہے۔


Read More