Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

Asbgul like medicine, اسبغول بے مثل دوا

Asbgul like medicine, اسبغول بے مثل دوا

آنتوں اور اعصاب کی خشکی دور کرنے اور ان میں قدرتی لچک پیدا کرنے میں اسبغول بے مثل دوا اور غذا ہے آنتوں اور اعصاب کی خشکی دور کرنے اور ان میں لچک پیدا کر کے ان کی جلن خارش اور اینٹھن (تشنج ) رفع کر کے دائمی قبض توڑنے کے لئے دنیا بھر کی کوئی دوا بھی شاید ہی اس کا مقابلہ کر سکے ۔ یونانی حکیموں نے صدیوں سے اس پر ریسرچ کر کے اسے ہماری گھریلوں دوائی بنا دیا ہوا ہے ۔

آج بھی آپ کو گرم خشک ممالک اور پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں صبح لاکھوں اشخاص دودھ لسی یا شکر کے شربت کے ساتھ اسبغول کا ناشتہ کرتے نظر آئیں گے جب غذا کی نالی میں خراش اور زخم ہو جائیں تو صبح ایک تولہ سے ایک چھٹانک تک اسبغول پاؤ دو پاؤ نیم گرم دودھ میں ملا کر اسے چینی یا شربت انار سے میٹھا کر کے گھونٹ گھونٹ پینے سے دو چار روز میں خدا کے فضل سے خراش بند اور نالی صاف ہو جاتی ہے
جب منہ پک جائے اور حلق ورم کر جانے سے بولنا اور غذا کا نگلنا دشوار ہو جائے تو ایک تولہ اس کے بیج ادھ سیر پانی یا مکو کو عرق میں ہلکا جوش دے کر اس سے غرارہ کرنے سے ایک دو دن میں ہی صحت ہو جاتی ہے ۔

گرمی کے اثر زیادہ گوشت اور تیز مرچ مصالحہ استعمال کم سونے یا سارا دن سگریٹ جائے پیتے رہنے سے ہماری آنتوں میں خراش اور زخم ہو کر پیچس لہو آؤں اور دست آنے لگتے ہیں ان حالتوں میں روٹی بند کرکے ایک دو روز اسبغول سوا تولہ سے دس تولے تک بدنی ڈیل ڈول کے مطابق دودھ یا دہی پاؤ میں ملا کر یا دہی کی لسی یا بنفشہ کے شربت کے ساتھ پھانک لینے سے ایک دو دن میں پیچس دور لہوآؤں بند اور گرمی خشکی سے چھٹکاڑا ہو جاتا ہے بشرطیکہ روٹی اور گوشت کھانا بند کر دیں ۔ اور صرف اسبغول اور دودھ دہی پر ہی گزارا کریں ایک چھٹانک اسبغول اور آدھا سیر دودھ یا دہی کھان لینے سے بدن میں اس قدر غذایت ہو جاتی ہے جس قدر کہ ایک وقت پوری غذا سے ہمیں ملتی ہے

فوائد سرسوں دوا بھی شفا بھی

mustard-seeds-hot-oriental-1
فوائد سرسوں دوا بھی شفا بھی
انگریزی ، Mustard، فارسی   شف، عربی   حرف الابیض
سرسوں کے بیج چھوٹے چھوٹے اور گول تلخ دانے ہوتے ہیں جن کے رنگ بھی مختلف ہوتے ہیں مثلاً سرخ، سیاہ، زرد اور سفید، اس کا مزاج گرم خشک درجہ سوم ہے، ان دانوں کا تیل نکالا جاتا ہے جسے سرسوں کا تیل کہتے ہیں، سرسوں کی خصوصیات درج ذیل ہیں
  سرسوں ثقیل اور ریاح پیدا کرتی ہے  پ
یٹ کے کیڑے مارتی ہے
سرسوں کے بیج پیشاب آور اور محرک باہ ہیں
کھجلی اور جسمانی خارش میں سرسوں کے پتے پکا کر کھانا اور سرسوں کا تیل لگانا مفید ہوتا ہے
    اس کا ساگ پکا کر کھاتے ہیں  جو پیٹ کے کیڑے نکالتا ہے اور بلغم کو اور ریح کو دور کرتا ہے    (جبکہ صرف سرسوں کے بیج ریح پید ا کرتے ہے)    ساگ قبض کشا ہے اور مصفی خون بھی ہے
سرسوں کو تنہا یا ابٹن میں شامل کر کے جسم پر ملنے سے جلد صاف ہو جاتی ہے یہ ورموں کو تحلیل کرتا ہے  وزن اور قد جلد بڑھاتا ہے
سرسوں کے بیج باہ کو طاقت دیتے ہیں  ان کو اگر آدھے ابلے ہوئے انڈے کے ساتھ کھایا جائے تو حد درجہ کے مقوی باہ ہیں
سرسوں کے تیل کے فوائد: سرسوں کا تیل گھی کی بجائے کھانا پکانے میں استعمال کیا جاتا ہے، مختلف مراہم تیار کرنے میں استعمال ہوتا ہے،     بال گرنے کی صورت میں نہانے سے پہلے سرسوں کے تیل سے سر کی مالش کرنی چاہئے اور پھر ایک گھنٹہ بعد غسل کرنا چاہئے،بعد میں بالوں کو ہاتھوں سے رگڑنا چاہئے، بال چند دنوں میں گرنا بند ہو جائیں گے، تحقیق سے ثابت ہو چکا ہے کہ سرسوں کا تیل جراثیم کش ہے، اس کو بدن پر مل لینے سے پسو کبھی نزدیک نہیں آتے، جہاں پرسرسوں کا زیادہ استعمال ہوتا ہے وہاں پر طاعون کا حملہ نہیں ہوتا، سرسوں کے تیل کی دو بوندیں اگر بطور نسوار ناک میں ڈال دی جائیں تو زکام اور نزلہ کی شکایت دور ہو جائے گی، اگر اس کی چند سلائیاں آنکھوں میں ڈال لی جائیں تو آنکھوں کے امراض کے لئے بے حد مفید ہے، جسم پر سرسوں کا تیل لگا لینے سے مچھروں کا ڈنگ جسم پر اثر نہیں کرتا، بلکہ مچھر اور پسو قریب نہیں آتے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

کھجور دوا اور غذا

کھجور کے طبی فوائد
کھجور کے بہت سے طبی فائدے ہیں یہ انتہائی اعلیٰ غذائی اجزاءرکھنے والا پھل ہے‘ اس نعمت عظمیٰ کے فائدے زیرتحریر لائے جاتے ہیں۔
گلوکوز اور فرکٹوز کی صورت میں قدرتی شکر مہیا کرتی ہے۔ یہ شکر جسم میں فوراً جذب ہو جاتی ہے۔ گنے کی شکر سے زیادہ مفید ہے۔
کھجور کے درخت سے ایک میٹھا جوس حاصل کیا جاتا ہے جو بہت زیادہ خوردنی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔
ج: اس کی گٹھلی کو بھون کر سفوف بنا لیتے ہیں۔ اس سفوف سے کافی جیسا مشروب تیار کیا جاتا ہے۔ اس کا نام ڈیٹ کافی ہے۔
 کھجور میں پائے جانے والے طبی اجزاءانتڑیوں کے مسائل کا عمدہ حل ہیں۔ روسی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھجور کا آزادانہ استعمال پیٹ اور انتڑیوں کے کیڑوں کو پیدا ہونے سے روکتا ہے اور ساتھ انتڑیوں میں مفید بیکٹریا کے اجتماعات بنانے میں مدد دیتا ہے۔
 کمزور دل کیلئے کھجور کا پانی بڑا موثر علاج ہے۔ رات بھر پانی میں بھگوئی ہوئی کھجوریں اگلی صبح گٹھلیاں نکال کر اس پانی میں کچل کر ہفتہ میں کم از کم دو دفعہ استعمال کرنا دل کو بہت تقویت دیتا ہے۔
 بچوں کے دانت نکلنے کے دنوں میں ایک کھجور اگر بچے کے ہاتھ کے ساتھ باندھ دی جائے اور اسے چوسنے دی جائے تو مسوڑھے سخت ہو جاتے ہیں اور دانت آسانی سے نکل آتے ہیں۔
 کھجور اور شہدکا معجون دانت نکلنے کے دنوں میں بچوں کو دیا جائے تو اسہال اور پیچش سے تحفظ ملتا ہے۔ اسے دن میں تین بار چٹانا چاہیے۔
 کھجور ایک ملین غذاہے اس کا استعمال قبض کا موثر تدارک ہے۔
موثر جلاب کی تاثیر حاصل کرنے کیلئے مٹھی بھر کھجوریں رات کو پانی میں بھگو دی جائیں۔ اگلی صبح ان کو اچھی طرح ملا کر شربت بنا لیا جاتا ہے۔ یہ شربت پینے سے اجابت جلاب کی مانند ہوتی ہے۔کھجور کے اجزائے مرکب
کھجور کے ایک سو گرام خوردنی حصے میں 15.3 فیصد پانی‘ 2.5 فیصد پروٹین‘ 0.4فیصد چکنائی‘ 2.1فیصد معدنی اجزائ‘ 3.9فیصد ریشے اور 75.8 فیصد کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں۔ اس کے معدنی اور حیاتینی اجزاءمیں کیلشیم 120 ملی گرام‘ فاسفورس50ملی گرام‘ آئرن 7.3ملی گرام‘ وٹامن سی3ملی گرام اور کچھ مقدار میں وٹامن بی کمپلیکس ہوتے ہیں اس کی غذائی صلاحیت ایک سو گرام میں 315کیلوریز ہے
کھانے کی احتیاط
بہتر اورصاف ستھری کھجور تناول کرنی چاہیے۔ اس کی لیسدار سطح پر مٹی اور دیگر آلودگیاں چمٹ جاتی ہیں اس لیے کھانے سے پہلے کھجور کو صاف پانی سے دھولینا چاہیے۔ خریدتے وقت دیکھ لینا چاہیے کہ اس کی محفوظ پیکنگ ہوئی ہے۔ کئی بیچنے والے بغیر ڈھانپے‘ کھلے بندوں ریڑھیوں پر لگائے ہوتے ہیں جس سے کھجور آلودہ ہو جاتی ہے۔ بعض لوگ اسے دودھ کیساتھ بھی کھاتے ہیں جس سے زبردست غذائی افادیت پیدا ہوتی ہے۔
بعض لوگ اس کی گٹھلی نکال کر اس میں مکھن بھر کر کھاتے ہیں۔ چکنائی حاصل کرنے کا یہ سائنسی طریقہ ہے۔ اسے مختلف پکوانوں کی صورت میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ بس صاف ستھری کھجوریں مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔ اہلِ عرب کھجور اور آب زم زم کا خوب استعمال کرتے ہیں جو غذائیت کیلئے عظیم نعمتیں ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے مختلف اشجار‘ پودوں اور جڑی بوٹیوں میں جانداروں کیلئے بڑے بڑے فائدے جمع کر رکھے ہیں۔ جو ان کی صحت کیلئے بہت کار آمد ہیں۔ انسان خصوصاً بڑا خطاکار ہے مگر خالق کائنات بڑا رحیم و کریم ہے