الشفاء، دمہ کیپسول
الشفاء، دمہ کیپسول
Al Shifa-Asthma Treatment Herbal Capsules
فوائد: ڈسٹ الرجی، کھانسی، پھیپھڑوں میں بلغم کا جما رہنا، سانس پھولنا، دمہ خشک، دمہ بلغمی ان تمام مسائل میں یہ دواء مکمل علاج ہے، دوا برائے 20 یوم
مقدار خوراک: ایک کیپسول صبح ، ایک کیپسول دوپہر ایک کیپسول رات کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی کیساتھ استعمال کریں
قیمت 2500 روپے
ہوم ڈلیوری آل پاکستان
(0-30-40-50-60-70) فون نمبر اور واٹس ایپ
ڈسٹ الرجی کے لیے مکمل علاج دیسی نسخہ
سانس کا مخصوص موسم میں سانس پھولنا، نزلہ، کھانسی، بلغم، اور پانی کا بہنا، چھنکیں آنا، اسے دمہ بھی کہا جا سکتا اس مرض کا بہترین نسخہ
نسخہ الشفاء: قسط شیریں 100 گرام، کاسنی 5 گرام، کلونجی 25 گرام، ہالیوں 10 گرام، میتھر ے 5 گرام
ترکیب تیاری: تمام ادویہ کو پیس کرباریک سفوف بنا لیں
مقدار خوراک: ایک چھوٹا چمچ چائے والا صبحاور شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ایک گلاس نیم گرم پانی کیساتھ ایک ماہ استعمال کریں
فوائد: کیرا، ناک سے پانی بہتے رہنا، پرانا نزلہ، زکام، ڈسٹ الرجی، کھانسی، سانس پھولنا، بلغم، دمہ، چھینکوں کی زیادتی ان سب امراض کا شافی علاج ہے
دمہ اور بلغمی کھانسی کا دیسی علاج
نسخہ الشفاء: شنگرف رومی 10 گرام
ترکیب تیاری: شنگرف کی ڈلی لے کرکسی پرانے درخت مدار کی جڑمیں دے دیں اور اوپر سے آرد ماش پانی سے گوندھ چسپاں کریں اوپر ایک دھجی لپیٹ دیں اورمٹی ڈال دیں ایک سال کے بعد وہاں سے پانچ انچ لمبی جڑ کاٹ لیں کپڑوٹی کرکے خشک کریں اور کسی گڑھے میں چار پانچ اوپلوں میں رکھ کر کشتہ تیار کریں
مقدارخوراک: صبح نہار منہ چار سے آٹھ چاول تک دو چمچ دودھ کی ملائی میں رکھ کر ساتھ ایک گلاس نیم گرم دودھ پیئں پندرہ دن سے ایک ماہ استعمال کریں
فوائد: دمہ، بلغمی کھانسی، نامردی اور تقویت باہ کیلئے بہترین علاج ہے
دمہ کے اسباب اور وجوہات
پرانے وقتوں میں کہتےتھے دمہ دم لے کر جاتا ہے۔ مگر اس دور میں الحمدللہ اس کا مکمل علاج ہے
دمے کا مرض پوری دنیا کی طرح ہند،پاک میں بھی عام ہے۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ آج بھی اس مرض میں مبتلا ہو کر کثیر تعداد میں مریض اپنی جان سے گزر جاتے ہیں۔ یہ تعداد اسی قدر ہے جتنی آج سے نصف صدی قبل ہوا کرتی تھی۔ ترقی پذیر ممالک کے ساتھ ساتھ ترقی یافتہ ممالک جیسے امریکہ اور دیگر مغربی ممالک میں بھی اس مرض کے پھیلاؤ کی یہی رفتار ہے۔
وجوہات
اس بیماری کا حملہ کسی بھی موسم اور عمر میں ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر گرمیوں میں گندم کی کٹائی، سردیوں میں کپاس کی چنائی اور کارخانوں میں روئی کی تیاری کے وقت متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ دمے کی وجوہ میں گردوغبار، دھواں، پولن، بھوسا، کپاس اور سُنبل کا ریشہ شامل ہیں۔
دائمی یا سوزشی کیفیت میں سانس کی نالیاں انتہائی حساس ہو جاتی ہیں، جو پھر مختلف و متعدد محرکات کے زیرِ اثر فوری طور پر تنگ بھی ہو جاتی ہیں، جس کا اظہار مسلسل کھانسی، خرخراہٹ، سینے کی تنگی اور سانس کے پھولنے سے ہوتا ہے اور یہ تمام تکالیف رات کے وقت شدید ہو جاتی ہیں۔
دمے کی اقسام اور دمہ کا علاج
دمے کی تین اقسام ہیں۔
الرجی کی وجہ سے ہونے والا دمہ
، ایسے افراد جو اس بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔ انکا مرض بعض دفعہ بچوں کی بلوغت کی عُمر میں ختم ہو جاتی ہے۔
بغیر الرجی کا دمہ
دمے کی یہ قسم بچپن کے بعد سے شروع ہوتی ہے۔ اس کا حملہ ہونے کے بعد اثرات لمبے عرصے تک باقی رہتے ہیں۔ اس کی وجہ میں غذائی بدپرہیزی یا کسی دوائی کا ردِ عمل یا کوئی اور وجہ ہوسکتی ہے۔
مستقل دمہ
دمے کی یہ قسم بچپن سے بڑھاپے تک رہتی ہے۔ اس قسم کے دمے میں مریض کی سانس کی نالیوں میں مسلسل سوجن اور تنگی رہتی ہے۔ یہ ورم اور تنگی بڑھ جائے تو مریض کے پھیپھڑوں میں انفیکشن بھی ہو جاتا ہے۔
دمے کا رُجحان رکھنے والے تمام افراد کے لیے یہ ناممکن ہے کہ وہ اپنے آپ کو ان تمام عوامل سے دور رکھ سکیں، جس کی وجہ سے سانس کی نالیوں کے عضلات سُکڑتے ہیں سوزش ہو جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ دمے کے مریضوں میں اکثر پھیپھڑوں پر دائمی اثرات رہتے ہیں۔ اکثر لوگوں کو ہر روز کوئی نہ کوئی تکلیف ضرور رہتی ہے اور مریض تکلیف سے زندگی گزارنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے ان کے معمولات زندگی بھی بُری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ مرض کے سبب صرف تکالیف ہی مریض کا مقدر نہیں، بلکہ یہ جان گسل بھی ہے کیونکہ دمہ کے دورے میں موت کا بھی قوی امکان موجود رہتا ہے۔
دمے کے علاج میں ہوا کی نالیوں کو کُشادہ کرنے والی ادویہ شامل ہوتی ہیں۔ یہ ادویہ گولیوں کی شکل میں بھی لی جاتی ہیں مگر براہِ راست ان ادویہ کو ہوا کی نالیوں اور پھیپھڑوں تک پہنچانے کے لیے انیہلر اور نیبولائزر استعمال کئے جاتے ہیں۔ اس صورت میں یہ زیادہ موثر ثابت ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ مخرج بلغم یعنی بلغم نکالنے والی اور اینٹی الرجی ادویات بھی دی جاتی ہیں۔ ویکسین کے ذریعے بھی علاج کیا جاتا ہے، جو چھ ماہ میں مکمل ہوتا ہے۔ لیکن اس کے نتائج سو فیصد نہیں ہوتے۔ بعض صورتوں میں اسٹرائیڈز سے بھی فائدہ ہوتا ہے مگر اس کے مضر اثرات زیادہ ہیں۔
دمے کا علاج یوگا کے ذریعے بھی کیا جاتاہے۔ ان میں اورعلاج کے لیے انتہائی موثر ہیں۔ اس میں مریض کو سانس کی مخصوص مشقیں کروائی جاتی ہیں چینی دمے کا علاج اپنے مخصوص طریقہ علاج ایکوپنچر کے ذریعے بھی کرتے ہیں۔
دمہ کا علاج
دمے کے چند دیسی علاج ٹوٹکے جو آزمودہ ہیں۔
دمہ میں مفید ٹوٹکہ
کلونجی میں اللہ تعالٰی نے موت کے سوا ہر بیماری کی شفاء رکھی ہے۔ کلونجی پیس کر ایک سے آدھا چمچ صبح شام استعمال کرنا دمے کے مرض میں انتہائی مفید ہے۔
دمہ میں مفید ٹوٹکہ
شہد ایک مکمل غذا ہونے کے ساتھ ساتھ بے شمار ادویاتی خصوصیات کا حامل بھی ہے مثلاً پیاز کے رس کے ساتھ شہد ملا کر پینے سے افاقہ ہوتا ہے۔
دمہ میں مفید ٹوٹکہ
ادرک اور دار چینی کا استعمال بھی دمہ میں نافع ہے۔ آدھے انچ کا ٹکڑا دار چینی اور ایک انچ کا ٹکڑا ادرک پانی میں پکاکر جوشاندہ پینے سے دمے کے مرض میں افاقہ ہوتا ہے۔
دمہ میں مفید ٹوٹکہ
عناب بھی بے شمار ادویائی خصوصیات کا حامل ہے۔ بنفشہ اور عناب کا قہوہ بنا کر پینے سے بھی افاقہ ہوتا ہے۔
پرہیز
ہر مرض کی طرح دمہ میں بھی پرہیز انتہائی ضروری ہے۔ چند احتیاطی تدابیر اپنانے اور احتیاط کرنے سے اس مرض کے حملے سے بچا جاسکتا ہے۔ تمام جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔
گھر سے باہر جاتے وقت ناک پر رومال یا ماسک باندھیں، کھٹی چیزوں سے پرہیز کریں۔
ٹھنڈے مشروبات کا استعمال مت کریں۔
تَلی ہوئی اوار زیادہ مرچ مصالحہ والی غذا سے بھی پرہیز کریں۔ گھر سے قالین اُٹھوا دیں، کیونکہ یہ جراثیم کو بڑھنے پھولنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔
عطر، باڈی اسپرے اور پاؤڈر وغیرہ کے استعمال سے گریز کریں۔ خود کو زیادہ سے زیادہ پُرسکون رکھیں اور بات بے بات غصے سے اجتناب کریں۔
دمہ اب ایسا مرض نہیں رہا کہ اس سے خوفزدہ ہوا جائے بلکہ یہ ایسی تکلیف ہے، جس پر غلبہ پایا جاسکتا ہے بس احتیاط کیجئے۔ دوا کے درست اور برووقت استعمال سے آپ ایک صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں
دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal