Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

نسخہ، سفوف دماغی

نسخہ، سفوف دماغی
نسخہ الشفاء:مغز کدو 25 گرام،مغز کشنیز 25 گرام،مغز بادام 25 گرام،مغز بادیان 35 گرام
خشخاش 25 گرام،دانہ الائچی خورد 10 گرام،کشتہ نقرہ،ڈھائی گرام،کوزہ مصری 120 گرام
تیاری:تمام ادویات کا سفوف بنا لیں
مقدارخوراک:10گرام صبح نہار منہ ہمراہ نیم گرم دودھ
فوائد:مقوی دماغ و حافظہ،نزلہ و زکام دائمی دماغی خشکی اور نسیان کے لیے مجرب دوا
ہے ::نوٹ:کورس اکتالیس یوم کریں

دماغی کمزوری، نظر کی کمزوری الرجی دائمی نزلہ سوزش اعصابی کمزوری کا اکسیر بے خطا لاجواب ٹوٹکہ

ہوالشافی
خشخاش ایک پاﺅ، چنے کی دال دھو کر خشک کی ہوئی ایک پاﺅ، گری یعنی ناریل خشک جسے کھوپرا بھی کہتے ہیں ایک پاﺅ اسے بھی دھو کر خشک کر لیں ،اگر صاف ہو تو دھوئیں نہیں ورنہ کوٹی نہیں جائے گی۔ سب کو باریک کرکے ایک پاﺅ دیسی گھی سے کڑاہی میں ہلکا براﺅن کر لیں۔ فالتو گھی نکال لیں 2چمچ بڑے نیم گرم دودھ کے ہمراہ سوتے وقت چند ہفتے

چرس کے انسان کی دماغی صحت پر اثرات

Cannabis Sativa اور Cannabis indica چرس کیا ہے؟ نیٹل نامی پودوں کے ایک خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جو صدیوں سے دنیا بھر میں جنگلی پودے کے طور پر اگ رہا ہے۔ دونوں پودے کئ مقاصد کےلیے استعمال ہوتے رہے ہیں مثلاً اس کا ریشہ رسی اور کپڑا بنانے، ایک طبی جڑی بوٹی اور ایک مقبول تفریحی نشے کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔اس پودے کا عرق کتھئ یا کالے رنگ کی کشمش کی طرح ہوتا ہے جسے بھنگ، گانجا، حشیش وغیرہ کہتے ہیں۔جبکہ اس کے سوکھے ہوئے پتے گراس، ماری جوانا، ویڈ (weed) وغیرہ کہلاتے ہیں۔
اسکنک (skunk) چرس کی وہ نسبتاً طاقتور قسم ہے جو اس میں ذہن پر اثرات ڈالنے والے طاقتور مادوں کے لیے خاص طور پر اگائی جاتی ہے۔ اس کو یہ نام اس تیز چبھنے والی بو کی وجہ سے دیا گیا ہے جو یہ اگنے کے دوران خارج کرتی ہے۔ چرس کی اور بھی سیکڑوں دیگر اقسام موجود ہیں جن کو مختلف ناموں سے جانا جاتا ہے

عام چرس نشے کی شدت کے حساب سے بہت سی اقسام میں پائی جاتی ہے اس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ کسی خاص موقع پر کون سی قسم استعمال کی جا رہی ہے۔

چرس پینے سےاس کے نصف سے زائد نفسیاتی اثرات پیدا کرنے والے اجزا خون میں جذب ہوجاتے ہیں۔ یہ مرکبات پورے جسم کی چربیلی نسیجوں میں جمع ہوجاتے ہیں اس لیے پیشاب کے ذریعے جسم سے خارج ہونے میں انھیں بہت وقت لگتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چرس کی شناخت اس کے استعمال کے چھپن دن بعد بھی کی جا سکتی ہے۔

Read More