Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

مفرح قلب و دماغ، شربت

مفرح قلب و دماغ، شربت
نسخہ الشفاء: مغز بادام50 گرام، مغز کدو50 گرام، مغز تربوز50 گرام، طباشیر بانسی20 گرام، آملہ خشک بغیر گٹھلی کے50 گرام، الائچی خورد5 گرام، شہد خالص250 گرام، چینی سفید 750گرام
ترکیب تیاری : علاوہ شہد اور چینی ,تمام اجزا کا سفوف بناکر دو کلو پانی میں ملا دیں پھر ہلکی آنچ پر رکھ کر پکائیں جب ایک کلو پانی رہ جائے تو کسی باریک مکمل کے کپڑے سے چھان لیں جوپانی ہے اس کو پھر ہلکی آنچ پر رکھ کر اس میں شہد اورچینی ملا دیں اور پانچ منٹ تک پکائیں شربت جیسا قوام بننےپر آنچ سےاُتار کر ٹھنڈا ہونے کسی بوتل میں محفوط رکھیں،شربت مفرح قلب و دماغ،تیار ہے
طریقہ استعمال : تین بڑے کھانے والے چمچ ایک گلاس ہلکا ٹھنڈا پانی میں اچھی طرح مکس کر کے دن میں دو بار صبح و شام خالی پیٹ‌ پیئں
فوائد : اس نسخہ کو میں نے آج سے سات سال قبل بنانا شروع کیا تھا اللھ کے فضل سے بے شمار لوگوں نے استعمال کیا اور اس سے بے شمار فوائد حاصل کیے شدید گرمی میں دل کی گبراہٹ اورچکر پیاس کی شدت کو روکتا ہے دل ودماغ‌ کوتسکین بخشتا ہے نیزاحتلام جریان کوبھی روکتا ہے دیتا ہے معدہ اورجگر کو قوت دیتا ہے خون پیدا کرتا ہے قبض ختم کرتا ہے  یہ نسخہ دنیا میں کوئی کمپنی اور حکیم نہیں بناتا میری خاص ریسرچ اور مجربات  میں سے ہے اسکو بنا کر استعمال  کریں اور تمام بازاری فضول قسم کے شربتوں سے پرہیز  کریں جوکہ معدہ اور جگر کو شدید نقصان دیتے ہیں اور مختلف قسم کے کیمیکل اور خوشبو چینی کی  جگہ کچھ اور ہی استعمال کرتے ہیں اور مضر صحت رنگ استعمال کرتے  ہیں شربت مفرح قلب و دماغ،،مکمل خالص ہے اس میں کسی قسم کا مضر صحت اجزا نہیں ہے
نوٹ ؟ خدا کے لیے آپ خود سوچیں جو لوگ آپ کوایک سوروپے یاں ایک سوپچاس روپے میں شربت کی بوتل دیتے ہیں اس میں کیا خالص اجزا استعمال کریں گے ہم لوگ سستے میں خود مرتے ہیں اور اپنے ہاتھوں سے خود اپنی صحت برباد کرتے ہیں ہم نے الشفاء نیچرل ہربل فارما کے چاہنے والوں کے لیے مکمل نسخہ  تحریرکردیا ہے حکیم محمد عرفان

حلوہ مقوی باہ,مقوی باہ ہے اوردل دماغ جگر کو طاقت دیتا ہے

حلوہ مقوی باہ,مقوی باہ ہے اوردل دماغ جگر کو طاقت دیتا ہے
نسخہ الشفاء : کالے چنے 500 گرام، خالص دیسی گھی1 کلو، دارچینی10 گرام، بہمن سرخ10   گرام، دیسی گندم 250 گرام، بہمن سفید10 گرام، شقاقل 10 گرام، عود صلیب 10 گرام، الائچی خورد 10 گرام، خولنجان 10 گرام، بوزیدان 10 گرام، بسباسہ 10 گرام، ثعلب 10 گرا م، زنجبیل 10 گرام، مشک خالص 3 گرام، مغز پستہ 50 گرام، مغزبادام 50 گرام، مغزفندق 50 گرام، ناریل 50 گرام، مغز چلغوزہ 50 گرام، چینی 2 کلو،شہد خالص 500 گرام
ترکیب تیاری : چنےاورگندم کوگھی میں پہلے بریاں کرلیں،بعد میں تمام ادویہ اور چنے گندم کا سفوف بنالیں پھر چینی اور شہد کا قوام بنا کر اس میں شامل کرکے پانچ منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں حلوا تیارہوجائے گا سب سے آخرمیں مغزیات باریک کرکے ڈال دیں
مقدارخوراک : ایک بڑا چمچ کھانے والا،صبح نہار منہ ایک گلاس نیم گرم دودھ کیساتھ کھائیں
فوائد : مقوی باہ ہے اوردل دماغ جگر کو طاقت دیتا ہے سرعت جریان احتلام کوختم کرتا ہے اورجوڑوں میں طاقت پیداکرتا ہے چہرے پر سرخی پیدا کرتا ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

No Comments جریان، احتلام، کیلئے جڑی بوٹیوں سے، دیسی علاج, دل،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, دماغ ، کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, دیسی طریقہ علاج، جڑی بوٹیاں، ہربل حکیم, ذکاوت حس کے علاج، کیلئے مختلف دیسی نسخہ جات, سرعت انزال کیلے، دیسی علاج, مادہ تولید، منی، کا جڑی بوٹیوں کیساتھ، دیسی علاج, مردانہ کمزوری، کا جڑی بوٹیوں کیساتھ، دیسی علاج, مردوں سے متعلقہ، تمام امراض کا، دیسی علاج, مردوں کے مخصوص مسائل، اور ان کا حل, مردوں،کے،امراض مخصوصہ،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات , , , , , , , , , , , , , , ,

مقوی دماغ، دیسی علاج


مقوی دماغ، دیسی علاج
نسخہ الشفاء: سونف50گرام،دانہ الائچی کلاں30گرام،مغزبادام50گرام،مغز اخروٹ50گرام ,کوزہ مصری:200گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کاسفوف بنا کرکسی شیشی میں محفوظ رکھیں
مقدارخوراک : 10گرام رات سوتے وقت کھائیں اور بعد میں صبح تک کوئی اورچیز نہ کھائیں
فوائد : یہ نسخہ دماغ کے لیے ایک نعمت ہے قوت حافظہ اور جسم میں چستی پیدا کرتا ہے ذہن اچھی طرح کام کرتا ہے اور بھولنے کی عادت ختم ہو جاتی ہے آنکھوں کی کمزوری ختم کرتا ہے

نسخہ،ضعف دماغ

نسخہ،ضعف دماغ
نسخہ الشفاء:مغز بادام دس عدد،چھوٹی الائچی چار عدد،چھوہارہ دوعدد،کوزہ مصری 25گرام
مکھن تازہ,25 گرام:تیاری،مغز بادام اور چھوہارہ کو رات پانی میں بھگو دیجئےصبح مغز بادام
چھیل کر گٹھلی چھوہارہ دور کرکےالائچی کے دانے نکال کرخوب باریک پیس لیجئے مصری
بھی ملا لیجئے بعد میں مکھن ملا کر رکھ لیں
مقدارخو راک::ایک بڑاچمچ کھانے والا صبح نہار منہ
فوائد::دوران سر،ضعف دماغ،نسیان،کمزوری دل کو رفع کرنے میں نہایت ہی پاور فل ہے
نوٹ::اکیس سے اکتالیس یوم تک استعمال کریں

معجون:تقویت دماغ اور ضعفب باہ کے لیے

معجون:تقویت دماغ اور ضعفب باہ کے لیے
نسخہ الشفاء
مغز بادام شیریں،مغزکدوشیریں،مغزخیار،مغزپیٹھا،برہمی بوٹی،اسطخدوس ہر ایک50گرام
فلفل سیاہ30گرام،زعفران5گرام،عنبر5گرام،شہدخالص800گرام،ورق چاندی10گرام
تمام ادویہ کو باریک سفوف بنالیں اور شہد میں اچھی طرح ملالیں بعد میں ورق چاندی
ملائیں،معجون تیار ہے:مقدار خوراک،10گرام صبح نہار منہ دودھ کیساتھ
فوائد:تقویت دماغ اور ضعفب باہ اوراعصابی کمزوری کے لیے مکمل علاج ہے
ایک ماہ کا استعمال کافی ہے

اسپرین کا استعمال دماغ کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے، نئی طبی تحقیق

روزانہ اسپرین استعمال کرنے والوں کے دماغ میں جریان خون ہوسکتا ہے، تازہ ترین تحقیق کے حوالے سے روزنامہ ایکسپریس لندن نے یہ خبر دی ہے۔ اخبار کے مطابق ایک ہزار افراد کے دماغ کی سکیننگ سے یہ ظاہر ہوا کہ سپرین استعمال کرنے والوں کے دماغ میں خون رسنے کے واقعات دوسروں کے مقابلے میں 70 فیصد زیادہ تھے،اخبار کے مطابق یہ نئی تحقیق دل کے جان لیوا دورے سے محفوظ رہنے کیلئے اسپرین استعمال کرنے والے ہزاروں برطانوی شہریوں کیلئے ایک تشویشناک خبر ہے۔ اسپرین عام طور پرخون کو پتلا رکھنے اور اس میں لوتھڑے بننے سے روکنے کیلئے استعمال ہوتی ہے۔ اس سے قبل کی تحقیق میں بتایا گیا تھا خون کے لوتھڑے توڑنے والی دوائیں آنتوں میں جریان خون کے خطرے میں اضافہ کرسکتی ہیں۔

دماغ

دماغدماغ دراصل مرکزی عصبی نظام کا ایک ایسا حصہ ہوتا ہے جسمیں عصبی نظام کے تمام اعلی مراکز پاۓ جاتے ہیں۔ اکثر جانداروں میں دماغ سر میں موجود ایک ہڈی کے صندوق میں محفوظ ہوتا ہے جسے کاسہ سر یا کھوپڑی کہتے ہیں اور چار بنیادی حسیں (بصارت، سماعت، زائقہ اور سونگھنا) اسکے بالکل قرب و جوار میں ملتی ہیں۔ فقاریہ جانداروں (مثلا انسان) کے عصبی نظام میں تو دماغ پایاجاتا ہے مگر غیرفقاریہ جانداروں میں عصبی نظام دراصل عصبی عقدوں یا یوں کہـ لیں کہ عصبی خلیات کی چھوٹی چھوٹی گرھوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ دماغ ایک انتہائی پیچیدہ عضو ہے، اس بات کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا

ہے کہ ایک دماغ میں تقریبا 100 ارب ( ایک کھرب) خلیات پائے جاتے ہیں (یہاں یہ بات واضع رہے کہ یہ صرف ان خلیات کی تعداد ہے جنکو عصبون یا neuron کہا جاتا ہے)۔ اور پھر ان 100 ارب خلیات میں سے بھی ہر ایک ، عصبی تاروں یا ریشوں کے زریعے تقریبا 10000 دیگر خلیات کے ساتھ رابطے بناتا ہے۔

ایک جائزہ

بنیادی طور پر جانداروں کی اکثر انواع کے دماغ (بشمول انسان) کو اگر کاٹ کر دیکھا جاۓ تو یہ اپنی ساخت میں دو الگ رنگوں میں نظر آنے والے حصوں کا مظاہرہ کرتا ہے، ایک حصہ تو وہ ہوتا ہے جو کہ عام طور پر بیرونی جانب (اسکے علاوہ خاکی مادے کے مرکزوں / nuclei میں) پایا جاتا ہے اور خاکی مادے (gray matter) پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ دوسرا حصہ وہ ہوتا ہے جو کہ اندر کی جانب ہوتا ہے اور سفید رنگت کا نظر آتا ہے اسے سفید مادہ (white matter) کہتے ہیں۔

خاکی مادے میں دراصل، عصبونات کے جسم (soma) پاۓ جاتے ہیں جبکہ سفید مادے میں عصبونات سے نکلنے والے تار نما ریشے یعنی محوار (axon) پاۓ جاتے ہیں۔ چونکہ محواروں پر چربی کی بنی ہوئی ایک عزلی (insulating) تہـ چڑھی ہوئی ہوتی ہے جسکو میالین (myalin) کہتے ہیں اور اسی چربی کی تہـ کی وجہ سے سفید مادہ ، سفید رنگ کا نظر آتا ہے۔

خاکی مادے سے بنا ہوا دماغ کا بیرونی استر نما حصہ قشرہء مخ (cerebral cortex) کہلاتا ہے۔ جبکہ دماغ کے اندر کا حصہ ؛ axons یعنی محواروں کے ریشوں کے گچھوں ، خاکی مادے کے بنے ہوۓ اجسام اور کچھ خانوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ ان خانوں کو بطین یا ventricles کہا جاتا ہے اور ان میں ایک مائع بھرا رہتا ہے جسکو دماغی نخاعی سیال یا cerebrospinal fluid کہتے ہیں۔

دماغ سے نکلنے والے اعصاب کو دماغی اعصاب کہا جاتا ہے، جو کہ سر اور ملحقہ علاقوں کا دماغ سے رابطہ کرنے کے لیۓ استعمال کیۓ جاتے ہیں۔ جبکہ دماغ کے نچلے حصے سے ایک دم نما جسم منسلک ہوتا ہے جو ریڑھ کی ہڈی میں اتر جاتا ہے اسکو حرام مغز کہتے ہیں، حرام مغز سے نکلنے والے اعصاب کو نخاعی اعصاب کہا جاتا ہے اور یہ تمام جسم کو اعصابی نظام سے منسلک کرتے ہیں۔

وہ اعصابی ریشے جو کہ مرکزی عصبی نظام یعنی دماغ اور حرام مغز سے پیغامات کو جسم کے دوسرے حصوں تک پہنچاتے ہیں انکو صادر (efferent) کہا جاتا ہے اور وہ جو کہ جسم کے مختلف حصوں سے اطلاعات اور حسوں کو دماغ اور حرام مغز میں لے کر آتے ہیں یا وارد ہوتے ہیں انکو وارد (afferent) کہا جاتا ہے۔ کوئی عصب ؛ وارد بھی ہوسکتا ہے ، صادر بھی اور یا پھر مرکب بھی، یعنی کہ اس میں دونوں اقسام کے الیاف یا ریشے پاۓ جایا کرتے ہوں۔

بنیادی طور پر تو یوں کہ سکتے ہیں کہ دماغ جاندار کے اندرونی ماحول میں یکسانیت پیدا کرتا ہے اور اسے بیرونی ماحول سے ہم آہنگ ہونے کی صلاحیت عطا کرتا ہے۔ دماغ ہی ایک جاندار میں ؛ استدلال ، فراست و بصارت اور ذکاء یعنی intelligence کا ممبع ہے۔ یہ ذکاء ، دماغ کے جن اھم خواص سے پیدا ہوتی ہے ان میں ؛ معرفت ، ادراک ، انتباہ ، یاداشت اور جذبات و انفعال شامل ہیں۔ دماغ ہی سے وضع اور حرکات جسم واقع ہوتی ہیں اور دماغ ہی وہ مقام ہے جہاں سے معرفی ، حـرکـی اور دیگر اقسام کے تَعلّـُـم یعنی learning کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔

دماغ اپنے افعال کا ایک بڑا حصہ خودکار طور پر اور بلا جاندار کی شعوری آگاہی کہ انجام دیتا رہتا ہے ، مثال کے طور پر حسی نظام کے افعال جیسے ، حسی راہ کاری (sensory gating) اور متعدد حسی اتحاد (multisensory integration) ، چــلنا اور دیگر کئی استتبابی افعال مثلا سرعت قلب، فشار خون، سیالی توازن (fluid balance) اور جسمانی درجہ حرارت وغیرہ۔ یہ وہ چند افعال ہیں جو دماغ جاندار کو احساس ہوۓ بغیر انجام دیتا رہتا ہے۔

اوپر بیان کردہ افعال سمیت کئی دیگر افعال ، دماغ اور حرام مغز کی ھم اہنگ فعالیت (coordinated activity) کے زریعۓ کـنـٹرول کیۓ جاتے ہیں۔ مزید یہ کہ جانداروں کے کئی سادہ رویۓ (behaviors) مثلا reflexes اور بنیادی حرکات وغیرہ ایسے بھی ہیں جو کہ صرف حرام مغز کی سطح پر ہی نبٹا دیۓ جاتے ہیں اور انکے لیۓ عام طور پر دماغ کو مداخلت نہیں کرنا پڑتی۔