Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

مردانہ کمزوری، جریان، احتلام، سرعت انزال، مکمل دیسی علاج

مردانہ کمزوری، جریان، احتلام، سرعت انزال، مکمل دیسی علاج
نسخہ الشفاء : زعفران 2 گرام، مغزجائفل 3 گرام، دارچینی 5 گرام، دانہ الائچی خورد 5 گرام، لونگ 5 گرام، زنجبیل  5 گرام، فلفل دراز 6 گرام، پوست بیخ اونٹھ کٹارہ 10 گرام، تال مکھانہ 10 گرام، موصلی سیاہ 10 گرام، مجیٹھ 10 گرام، گوند ڈھاک 10 گرام، مغز تخم او ٹنگن 10 گرام، مغز نارجیل 10 گرام، مغز پستہ 25 گرام، مغز چلغوزہ 25 گرام، مغزاخروٹ 25 گرام، مغز بادام 25  گرام، موچرس 50 گرام، سنگھاڑہ خشک 50 گرام، دال ماش مقشر 50 گرام، نشاستہ گندم 50 گرام، شہد خالص 50 گرام، دیسی گھی خالص 250 گرام، دودھ گائے ایک کلو،چینی سفیدایک کلو، ورق چاندی 70عدد
ترکیب تیاری : سب سے پہلے سنگھاڑہ اور دال ماش کا سفوف بنا کر دودھ میں پکائیں یہاں تک کہ دودھ خشک ہوجائے،باقی تمام چیزوں کاسفوف بنا لیں اب چینی کا قوام بناکر اس میں تمام چیزوں کو اچھی طرح ملادیں حلوا تیار ہے
مقدار خوراک : 50گرام،صبح نہار منہ ایک گلاس  نیم گرم دودھ کیساتھ ایک ماہ استعمال کریں
فوائد : کمر درد کو ختم کرتا ہے اور جریان احتلام سرعت انزال تمام جسمانی کمزوری کوختم کرتاہے جسم کو مظبوظ بنادیتا ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

2 Comments جریان، احتلام، کیلئے جڑی بوٹیوں سے، دیسی علاج, دیسی طریقہ علاج، جڑی بوٹیاں، ہربل حکیم, سرعت انزال کیلے، دیسی علاج, مادہ تولید، منی، کا جڑی بوٹیوں کیساتھ، دیسی علاج, مردانہ سیکس ٹائمنگ،مجرب نسخہ جات, مردانہ کمزوری، کا جڑی بوٹیوں کیساتھ، دیسی علاج, مردوں سے متعلقہ، تمام امراض کا، دیسی علاج, مردوں کے مخصوص مسائل، اور ان کا حل, مردوں،کے،امراض مخصوصہ،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, کمر درد کیلئے، جڑی بو ٹیوں سے، دیسی علاج , , , , , , ,

فوڈ پوائزنگ،اور پیٹ درد کا، دیسی علاج

نسخہ،فوڈ پوائزنگ،اور پیٹ درد کے لیے
نسخہ الشفاء: اجوائن دیسی اور پودینہ خشک دو، دو چٹکی لیں ترکیب تیاری  ایک پاؤ پانی ہلکی آنچ پر رکھ کر اس میں اجوائن دیسی دوچٹکی اورپودینہ خشک،دو چٹکی لے کر ڈال دیں اورپکنے دیں جب پانی چائے والےکپ کے برابررہ جائے تو چھان کرچائے کی طرح گرم گرم پیئں ہرچار چارگھنٹہ کے بعد جب تک مکمل آرام نہیں ملتا ویسے دو دن میں یقینی مکمل آرام آجاتا ہے
فوائد:فوڈ پوائزنگ،اور پیٹ درد کے لیے بہترین آزمودہ علاج ہے

نسخہ، کمر درد ، جوڑوں کا درد

نسخہ، کمر درد ، جوڑوں کا درد
نسخہ الشفاء:موصلی سفید15گرام،فلفل دراز15گرام،ستاور15گرام،بدھارا15گرام،سونڈھ15گرام
اسگند15گرام:اجوائن دیسی15گرام،پپلا مول15گرام،سورنجاں شیریں15گرام
ترکیب تیاری:تمام ادویہ کا سفوف بنالیں
مقدارخوراک:ایک گرام صبح و شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ایک گلاس نیم گرم دودھ کیساتھ
فوائد :جوڑوں کا درد،گٹھیا،کمر درد،بلغمی و ریاحی امراض کے لیے مفید ہے
نوٹ ؟ یہ نسخہ صرف ایک ماہ استعمال کریں

علاج : درد کمر عرق النساء

علاج : درد کمر عرق النساء
ریوند خطائی دو تولہ‘ گندھک آملہ سار آٹھ تولہ‘ خردل (رائی) آٹھ تولہ‘ سوڈا بائی کارب آٹھ تولہ‘ اسگندھ ناگوری آٹھ تولہ‘ اجوائن چار تولہ‘ فلفل درازدو تولہ سفوف بنالیں۔ ایک ماشہ صبح وشام پانی سے دیں, وجع المفاصل کو دور کرنے میں بے حد مفید چیز ہے۔ پرانی سے پرانی تکلیف رفع ہوجاتی ہے۔ علاوہ ازیں درد کمر عرق النساءمیں بھی اکسیر صفت مانی جاتی ہے

درد سر کا مجرب نسخہ

درد سر کا مجرب نسخہ

کوئی ایک بھی مریض نہیں اس جس نے یہ معجون استعمال کی ہو اور اس کا سردرد ختم نہ ہوا ہو کیا بوڑھے کیا‘ جوان مرد ہو یا خواتین جس نے بھی استعمال کی‘ اس کو شفاءملی۔ دعائوں کی درخواست کے ساتھ نسخہ حاضر خدمت ہے۔
نسخہ
گل سرخ بادر نجبویہ‘ برگ گائو زبان‘ گل بنفشہ اصل السوس ہر ایک ایک تولہ‘ انجیر زرد دس دانہ‘ مویز منقیٰ‘ عناب ہر ایک بیس دانہ سپستان سودانہ‘ سب دوائوں کو رات کے وقت تین پائو پانی میں بھگوئیں۔صبح کو جوش دیکر چھان کرقند سفید پائو سیر داخل کرکے قوام بنائیں اوور آخر قوام میں کشمش ایک پائو پیس کر شامل کردیں۔ بعدازاںبرگ سناءمکی سات تولہ‘ ہلیلہ زرد تین تولہ‘ ان تینوں دوائوں کو خوب باریک سفوف کرکے روغن بادام شیریں میں چرب کرکے قوام میں ملادیں۔ صبح کو ایک ماشہ سے تین ماشہ تک عرق بادیان بارہ تولہ یا پانی کے ساتھ استعمال کریں۔چندماہ۔

جوڑوں کے درد کیلئے

جوڑوں کے درد کیلئے
خولنجان5 تولہ‘ سنا  مکی5 تولہ‘زنجبیل 5 تولہ‘ سورنجاں شیریں 3 تولہ‘ کھانڈ سفید6تولہ۔
ترکیب تیاری: تمام اشیاءکو صاف کرکے باریک پیس لیں اور کپڑچھان کرکے باہم ملا کر رکھ لیں۔
خوراک: ایک ماشہ روزانہ صبح دوپہر رات کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ہمراہ نیم گرم دودھ پندرہ سے بیس دن لگاتار

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر کے بغیر باکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوی کے لئے دستیاب ہیں تفصیلات کے لئے کلک کریں
فری مشورہ کے لیے ربطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

علاج ? درد شقیقہ آدھے سر کا درد

علاج ? درد شقیقہ آدھے سر کا درد

سر درد کی کئی اقسام ہیں جن میں ایک آدھے سر کا درد ہے جسے درد شقیقہ جبکہ جدید ایلوپیتھی اصطلاح میں مائیگرین کہتے ہیں ۔ بعض اوقات یہ پورے سر میں ہوتا ہے مگر آدھے سر میں کم اور آدھے میں زیادہ ہوتا ہے ۔ درد شقیقہ بڑی شدت سے ہوتا ہے اور مریض کو کسی کام کاج کا نہیں چھوڑتا ۔ بھنوؤں کے اوپر اور ملحقہ حصے کا درد بھی شقیقہ ہی کی ایک قسم ہے ۔

قدیم طبی کتب میں مشرق وسطیٰ کے پہلی صدی کے طبیب الواطیس نے اسے درد سر کی ایک قسم قرار دیا ۔ جالینوس نے شقیقہ کا نام دیا اس وقت سے اسی نام سے معروف ہے ۔ مردوں کی نسبت عورتوں میں زیادہ ہوتا ہے ۔ آدھے سر کا درد عموماً یکایک اور
Read More

ہاتھ کی کلائی کے درد کا علاج

ہاتھ کی کلائی کے درد کا علاج

کارپل ٹنل کے مریض کے ہاتھ کی کلائی کے درد کا گھریلو علاج یہ ہے کہ پہلے نیم گرم پانی سے متاثرہ حصے کی چند منٹ ٹکور کریں اور بعدازاں خشک کر کے روغن زیتون (آلیو آئیل) کا ہلکا مساج کریں ۔یہ سب رات سوتے وقت کیا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ تھوڑا سا ادرک(3گرام) روزانہ رات سوتے وقت چبا کر کھانے سے فائدہ مزید جلد ہو سکتا ہے۔ آیور ویدک سپورٹس میڈیسن کایہ نسخہ آزمایاہوا ہے

درد شقیقہ آدھے سر کا درد

درد شقیقہ آدھے سر کا درد

سر درد کی کئی اقسام ہیں جن میں ایک آدھے سر کا درد ہے جسے درد شقیقہ جبکہ جدید ایلوپیتھی اصطلاح میں مائیگرین کہتے ہیں ۔ بعض اوقات یہ پورے سر میں ہوتا ہے مگر آدھے سر میں کم اور آدھے میں زیادہ ہوتا ہے ۔ درد شقیقہ بڑی شدت سے ہوتا ہے اور مریض کو کسی کام کاج کا نہیں چھوڑتا ۔ بھنوؤں کے اوپر اور ملحقہ حصے کا درد بھی شقیقہ ہی کی ایک قسم ہے ۔

قدیم طبی کتب میں مشرق وسطیٰ کے پہلی صدی کے طبیب الواطیس نے اسے درد سر کی ایک قسم قرار دیا ۔ جالینوس نے شقیقہ کا نام دیا اس وقت سے اسی نام سے معروف ہے ۔ مردوں کی نسبت عورتوں میں زیادہ ہوتا ہے ۔ آدھے سر کا درد عموماً یکایک اور اکثر صبح کے وقت طلوع آفتاب کے ساتھ شروع ہوتا ہے جوں جوں تمازت آفتاب میں اضافہ ہوتا ہے ، درد میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔ چنانچہ جب سورج نصف النہار پر ہوتا ہے تو درد میں شدت غیر معمولی ہوتی ہے ۔ زوال آفتاب کے ساتھ ساتھ اس میں کمی آتی جاتی ہے اور غروب آفتاب کے ساتھ ختم ہو جاتا ہے ۔ اگرچہ یہ درد سر میں ہوتا ہے تاہم پورا جسم اثر پذیر ہوتا ہے ۔ شدت درد سے مریض کو سر پھٹتا ہوا محسوس ہوتا ہے ، آنکھوں کے سامنے چنگاریاں محسوس ہوتی ہیں اور بھنوؤں میں بھی درد ہوتا ہے ۔ دیکھا گیا ہے کہ اس کا دورہ وقفہ وقفہ سے ہوتا ہے ۔ اور بعض لوگوں میں جی متلاتا ہے اور قے آتی ہے ، کبھی تو اس کی شدت درد بھوک کی خواہش ختم کر دیتی ہے ۔ جب دورہ ختم ہو جائے یا درد ختم ہو جائے تو مریض مکمل طور پر اپنے آپ کو صحیح اور پرسکون پاتا ہے ۔
جب درد شقیقہ پرانا ہو جائے تو ذرا مشکل سے جاتا ہے ، درد سر کا مادہ عام طور پر شریانوں میں ہوتا ہے ۔ گاہے یہ مادہ میں پیدا ہوتا ہے اس مرض کی خاص علامت یہ ہے کہ شریانیں تڑپتی ہیں جس سے سخت ٹیس اٹھتی ہے اگر شریانوں کو دبا کر تڑپنے سے روکا جائے تو خون اور فضلات کے بخارات جو درد سر کا سبب بنتے ہیں شریانوں سے دماغ کی طرف نفوذ کر جاتے ہیں ۔

طب مشرقی کا معینہ اور بنیادی اصول علاج یہ ہے کہ اسباب مرض کا مداوا کیا جائے یہی وجہ ہے کہ علاج سے قبل اسباب مرض جاننا ضروری ہوتا ہے ۔ درد شقیقہ کے اسباب میں رات کو نیند سے غفلت برتنے والے کی ایک بڑی تعداد پر اس کا شکار ہوتی ہے ۔ نیند کی کمی سے دماغ اور اعصاب متاثر ہوتے ہیں ۔ اس کے علاوہ نزلہ زکام کا رہنا ، عام جسمانی کمزوری ، اور فاسد رطوبات کا بند ہونا شامل ہیں ۔ ایک خیال یہ ہے کہ اس مرض میں موروثی اثرات کو بھی دخل ہے ۔ موسم بھی اس کا ایک سبب ہو سکتا ہے ، بے خوابی سے بھی ہو جاتا ہے ۔ جدید تحقیقات کے مطابق رگوں میں تشنج کی وجہ سے وہ ایک طرف سکڑ جاتی ہیں جس کی وجہ سے دوران خون میں رکاوٹ ہوتی ہے ۔ رگیں پھول کر درد ہوتا ہے ۔

طب مشرقی میں درد شقیقہ کے علاج میں مکمل نیند اور نظام ہضم کی اصلاح کی طرف توجہ دی جاتی ہے ۔ جن حضرات کو یہ درد ہو وہ غذا کم اور زود ہضم استعمال کریں ۔ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بڑھا دیں ، گاجریں اور ان کا جوس اس شکایت میں بہت مفید ہے ۔

بعض لوگ درد سے نجات کے لیے درد کی گولیاں یا مسکن ادویہ استعمال کر کے وقتی سکون حاصل کر لیتے ہیں لیکن یہ طرز علاج سراسر منفی و مضرات کا باعث ہے کیونکہ ان کے ما بعد اثرات سے متعدد مسائل جنم لیتے ہیں جن میں مریض کا ان ادویہ کا عادی بن جانا اور اعصاب کا متاثر ہونا ہے ۔
قبض کی صورت میں رات کو گلقند آفتابی دو تولے تازہ پانی سے کھا لیا کریں ۔
ذیل کا نسخہ دردشقیقہ میں مفید ثابت ہوا ہے ۔

ھواالشافی : کنجد سفید 3 گرام ، اسطخودوس 3 گرام ، کشنیز1 گرام ، مرچ سیاہ 3 دانہ ۔
پانی یا دودھ میں پیس کر چھان کر حسب ضرورت چینی/ کھانڈ کا اضافہ کر کے طلوع آفتاب سے قبل نوش جان کریں کم از کم بیس یوم پی لیں ۔

درد کی دوائیں یا سر دردی

ایک طبی جریدے نیچر نیورو سائنس میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ درد کے علاج کے لئے عام سی ادویات جیسے ایسپرین اور پیرا سٹامول کے متواتر استعمال سے ذہنی نشوونما متاثر ہو سکتی ہے اور مردوں کی جنسی خواہش میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔
بالٹی مور میں یونیورسٹی آف میری لینڈ کے سائسن دانوں نے نر چوہوں پر ایسپرین اور پیرا سٹامول جیسی عام ادویات کے استعمال کے اثرات کا تجربہ کیا ہے جس کے بعد یہ انکشاف ہوا ہے کہ ان دواؤں سے ان نر چوہوں کے دماغ کی نشو و نما متاثر ہوئی ہے۔

تجربے سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ان دواؤں کے باعث چوہوں کے جنسی ہارمونز میں بھی تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ بھی معلوم کیا ہے کہ جن نر چوہوں کی ماؤں کو حاملہ ہونے کے دورانیے میں ایسی ادویات دی گئی تھیں، ان نر چوہوں کو جنسی ملاپ سے کوئی دلچسپی نہیں رہی۔

مزید تجربات اور تجزیوں سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایسے نر چوہوں کے دماغ مادہ کے دماغوں ہی کی طرح تھے۔

اس تحقیق سے یہ سوال پیدا ہوا ہے کہ ایسی ادویات کے استعمال سے انسانوں پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

سائنس دانوں کا خیال ہے کہ اسپرین جیسی ادویات مختلف حالات میں دی جا سکتی ہیں لیکن ان کے اثرات کو ذہن میں رکھنا ہوگا اور کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے انسانی دماغ میں ہونے والی تبدیلیوں کا مزید جائزہ لینا ہوگا۔

محقیقین نے بہر حال حاملہ خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایسی دواؤں کے غیر ضروری استعمال سے پرہیز کریں۔

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal