Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

خواص ککروندہ ، ککڑ چھڈی

خواص ککروندہ ، ککڑ چھڈی
Dandelion
دیگرنام : عربی میں کمافیطوس، ہندی میں ککروندہ، دکن میں جنگلی کاسنی، پنجابی میں ککڑ چھڈی بنگلہ میں ککرومتا، اور انگریزی میں ڈاگ بش، کہتے ہیں
ماہیت: ککروندا عام پایا جانے والا چھوٹا سا جنگلی پودا ہے۔ اس کے پتے لمبے اور ایک دوسرے کے مخالف زمین پر لیٹے ہوتے ہیں۔ اسکا پیلے رنگ کا پھول ایک لمبی ڈنٹھل پر کھلتا ہے۔ اس کے لمبے مگر پتلے پتوں کے دونوں اطراف کونے بنے ہوتے ہیں۔ اسے ہم آسانی سے دنیا کا عام ترین پھول کہہ سکتے ہیں۔ اسکی کافی انواع ہیں۔ یہ بسنت کے ساتھ فروری اور مارچ میں کھلتا ہے اور کھلے میدانوں کو پیلا اور دلکش کر دیتا ہے
اسکے بیج ایک چھوٹی سی چھتری کی مدد سے ہوا ميں اڑتے پھرتے ہیں اور دوسری جگہوں پر پہنچ جاتے ہیں۔
یاد رکھیں بہت سے لوگ جھاڑی نماپیڑ جسکے ساتھ سفیدی مائل سرخ پھل لگتے ہیں اور انکے پھولوں کااچار ڈالاجاتاہے اسکو ککروندہ سمجھ لیتے ہیں جوکہ غلط ہے اور دکنی نام جنگلی کاسنی کی وجہ سے بعض لوگ اسکو جنگلی کاسنی سمجھ لیتے ہیں یہ بھی غلط ہے
مقام پیدائش : نمناک زمین میں برسات کے موسم میں پاکستان میں پنجاب اور ہندوستان میں پنجاب دہلی میں کے کھنڈروں اور قبرستانوں میں بکثرت خودرو ہوتا ہے
مزاج : درجہ دوم
افعال : محلل اورام، قاتل کرم شکم ملین، طبع بواسی وبادی، تریاق پاگل کتے کے کاٹنے کا حابس الدم ہے
استعمال : بیرونی اسکے پتوں کا پانی نچوڑ کر آنکھ میں باربارٹپکانے سے آشوب چشم دورہوجاتاہے۔ بچوں کی مقعد میں اس کا پانی ٹپکانے سے چرنے مرجاتے ہیں ورموں کوتحلیل کرنے کیلئے اسکے پتوں کو گھی سے چر ب کرنے کے بعدنیم گرم باندھتے ہیں بواسری مسوں پراس کے پتوں کا پانی نچوڑ کر طلاء کرتے ہیں
استعمال اندرونی : اسکی جڑ کو گھس کر یا دودھ میں پیس کر پلانے سے قے ہوکر پاگل کتے کا زہر دورہوجاتاہیے ا س کے پتوں کاپانی نکال کر دینا استسقاء بواسیر اورکرم شکم کو ہلاک کرکے آرام دیتاہے۔ککر وندہ کا عصارہ اور گیرو ملاکر گولیاں بنالیں ۔یہ گولیاں خونی و بادی بواسیر کیلئے مفیدہے یا عصارہ ککر وندہ اور مرچ شیاہ ملاکر گولیاں بنالیں ۔یہ بھی خونی و بادی بواسیر کیلئے مفیدہے۔ اس کے پتوں کا رس نکال کے شہد ملاکر پیاجائے تو ہر قسم کے خون کے سیلان نزف الدم کژت حیض میں مفید ہے گیندے کے پتے اورککروندہ کے پتے لے کر ان کا رس نکال کر پینے سے بواسیر خونی و بادی کے علاوہ بخار کوبھی دور کرتی ہے
فوائد خاص : بواسیر خونی و بادی
مضر: پھیپھڑے و حلق کیلئے
بدل : نامعلوم
مصلح : مرچ سیاہ اور شہد
نوٹ : اس کا ایکسٹریکٹ تمدد کو کم کر دیتاہے
مقدارخوراک : پتوں کا پانی دس گرام تک
ککروندہ کے نسخہ جات
بواسیر خونی و بادی علاج
بواسیر خونی و بادی بہت پریشان کرنے والا مرض ہے
نسخہ الشفاء : ککروندا بوٹی 250 گرام، سوجی 250 گرام، الائچی سبز 4 عدد
ترکیب تیاری : حسب روائت حلوہ تیار کر لیں یہ حلوہ 2 چمچ کھانے کے بعد صبح دوپہر شام کھا لیں بڑے نامی گرامی نسخوں کو آپ پہلے ہی دن بھول جا ئیں گے
ککروندا کے پتوں کا سلاد
ککروندا کے پتوں کا سلاد 50 گرام کا ڈبہ 7 یا 8 ڈالر میں ملتا ہے ، کیونکہ اس میں پائے جانے والے وٹامن اور دیگر مقوی اجزا کی لمبی فہرست ہے کمزور لوگ اگر اسے بطور سلاد استعمال کریں تو اسےبڑا طاقت کا کوئی نسخہ نہیں ایک ماہ میں ساری جسمانی طاقتیں بحال ہو جائیں گی
نوٹ ؟ اس سے ملتی جلتی بوٹیوں سے دور رہیں میں نے کچھ ایسی بوٹیاں دیکھی ہیں جو عام آدمی کو شکل سے دھوکا دے سکتی ہیں

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More