خواص کچلہ، اذاراقی، پوائزن نٹ
خواص کچلہ، اذاراقی، پوائزن نٹ
Poison Nut
Nux vomica
Strychnine tree
دیگر نام : لاطینی میں نکس وامیکا، عربی میں اذراقی، فارسی میں حب الفرب، گجراتی میں کجرا، بنگالی میں کچیلہ، اور انگریزی میں پائزن نٹ یا ڈاگ پوائزن کہتے ہیں
ماہیت : کچلہ کا درخت عموماً چالیس سے پچاس فٹ اونچا ہوتاہے یہ ہر موسم میں ہرا بھرارہتاہے اس کی شاخیں پتلی لیکن کافی مضبوط ہوتی ہیں تنا اگر کاٹاجائے تو پہلے سفید بعد میں زردی مائل بھورا ہوجاتا ہے پتے آم کی یاجامن کی طرح ملائم چمک دار چکنے دو سے تین انچ لمبے اوردو انچ چوڑے ہوتے ہیں ان سے بدبودار رس نکلتا ہے جو زہریلاہوتاہے پھول سردی اورموسم بہار میں میں دودفعہ لگتے ہیں جو چھوٹے سبزی مائل زرد اور ہلدی کی بو ہوتی ہے اطباء نے اس کو زہریلاکہاہے جومدبرکرنے کے درمیان نکال دیاجاتاہے
مقام پیدائش : یہ عرب کے علاوہ اڑیسہ مان بھوم مدراس کوچین ٹراونکور ساحل مالابار اور لنکا اور برما کے جنگلات میں خودرو ہوتاہے
مزاج : گرم خشک درجہ دوم
افعال : دافع امراض بلغمیہ و عصبانیہ محرک ومقوی قلب ۔مصفیٰ خون مقوی باہ منفث بلغم محرک ومقوی قلب محلل اورام
استعمال : معدہ کی غشا مخاطی کی طرف کچلہ دوران خون کو زیادہ کرتاہے جس کی وجہ سے معدیہ رس زیادہ ہوکر بھوک بڑھ جاتی ہے اور ہاضمہ کو تیز کر دیتی ہے ااور مسہل تاثیر پیداکرتی ہے کم مقدارمیں قلب و عضلات میں تحریک پیداکرتی ہے اور لقوہ دردکمر عرق النساء نقرس میں بکژت اندرونی و بیرونی مستعمل ہے مقوی اعصا ب و باہ ہونے کی وجہ سے ضعف باہ میں صدیوں سے مستعمل دواہے منفث بلغم ہونے کے باعث سرفہ ضیق النفس اور مرض سل میں بھی بکثرت استعمال ہوتاہے استرخائے مثانہ کی وجہ سے باربار پیشاب آنے کیلئے خاص دواء ہے مصفیٰ خون ہونے کے باعث آتشک جیسے امراض فساد خون میں کھلایاجاتاہے
خاص استعمال : کچلہ مدبر کے استعمال سے منشیات مثلاًبھنگ افیون اور ہیروئن وغیرہ کی عادت ختم ہوجاتی ہے اور تمام طاقتیں بحال ہوجاتی ہیں
بیرونی استعمال : محلل ہونے کی وجہ سے اورام پر خصوصاًطاعون کی گلٹی پر اس کو گھس کر طلاء کرتے ہیں ۔بواسیری مسوں میں خارش ہو تو اسے تنہایا دیگر ادویہ کے ہمراہ مسوں پرلگاتے ہیں اور وجع المفاصل وغیرہ کے لئے روغن کنجد میں اس کو جلاکر مالش کرتے ہیں
تدبیر علاج سمیت : سٹامک ٹیوب سے معدہ کو دھوئیں یا باربار قے کرائیں اور تشنج سے قبل دودھ اور گھی باربار پلائیں یا کوئی مقئی دواء دے کر قے کرائیں پھر پوٹاشیم برومائیڈ ایک ڈرام ایک گلاس پانی میں ملاکر پلائیں اگر سانس بند ہونے کا خطرہ ہوتو مصنوعی تنفس جاری کریں اس کے بعد مناسب ادویہ کے علاج کریں
فوائد خاص : مقوی اعصاب وباہ
مضر : غیر مدبر اورتشنج پیداکرتاہے
مصلح : شکر لعابات روغنیات
بدل : بھلاوہ
مقدارخوراک : آدھ رتی سے ایک رتی تک کچلہ مدبر
مشہورمرکب : معجون اذارای ،حب اذارای ،روغن کچلہ
جوہر کچلہ : اس کی وجہ سے خون آکسیجن کی مقداربڑھ جاتی ہے اور کاربانک ایسڈ گیس کی مقدار گھٹ جاتی ہے۔لیکن زیادہ مقدارمیں بھی یہ زہر قاتل ہے
کچھ نسخہ جات درج ذیل ہیں
کچلہ مدبر کرنے کا طریقہ
حسب ضرورت مثلاً ایک پاؤ کچلہ لے لیں اس کو کھلے برتن میں دو کلو پانی میں بھگو دیں پانچ دن بھگو کررکھیں اور روزانہ تازہ پانی ڈالیں اگلا ضائع کردیں پانچ دن بعد پانی سے ایک ایک کرکے کچلہ نکالیں اور اسے اوپر سے چھیل کر پتا نکال کر نا خن کی طرح کاٹ لیں اب ان کو دو کلو دودھ میں ابالیں جب دودھ آدھا رہ جائے تو اتار لیں اور اچھی طرح پانی سے دھو لیں آدھا کلو دیسی گھی لیں اور کچلہ کو گھی میں بھون کر براؤن کرلیں زیادہ جلنے نہیں دینا یعنی زیادہ نہیں بھوننا کالے ہوکر جل نہ جائیں جب براؤن رنگ کے ہوجائیں تو اتار کر دو دن خشک کرکے ان کو پیس کر پاؤڈر بنالیں تیار ہے
مقدار خوراک : ایک رتی
مزاج : گرم خشک، مقوی اعصاب اینڈ دافع درد اینڈ مقوی باہ
مردانہ کمزوری، ضعف باہ، سستی اور سرعت انزال، جریان، کا علاج
نسخہ الشفاء : ست سلاجیت 50 گرام، کچلہ مدبر 50 گرام، کشتہ فولاد 40 گرام، مرچ سیاہ 20 گرام،زعفران 10 گرام، افسنتین 10 گرام
ترکیب تیاری : تمام اجزاء کو باریک پیس کر شہد ملا کر کالے چنے برابر گولیاں بنالیں
مقدارخوراک : ایک گولی روزانہ خالی پیٹ یاں کھانے کے دو گھنٹہ بعد آدھا کلو سے ایک کلو دودھ کے ساتھ پندرہ دن سے ایک ماہ استعمال کریں
فوائد : ضعف اعضاء رئہیسہ، خصوصاً ضعف باہ، سستی اور سرعت انزال، جریان، احتلام کو نافع ہے علاوہ ازیں ضعف معدہ، قبض دائمی، قلت خون، تقویت جگر، تولید خون اور تقویت باہ کیلئے مفید ہے
ترکیب کچلہ مدبر : کچلہ کو ایک برتن میں ڈال کر اس پر مغز گھیکوار اتنا ڈالیں کہ کچلے ڈھک جائے اب انہیں پندرہ دن تک رہنے دیں.پھر کچلے چھیل کر ان کا پتہ درمیان سے نکال دیں اور بعد میں ادرک کے رس میں پندرہ دنوں کیلئے چھوڑ دیں جب یہ پانی جذب ہوجائے تو باریک پیس کر رکھ لیں
دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal