خواص پان، پان کا پتہ
خواص پان، پان کا پتہ
Betel Leaf
دیگرنام : عربی میں فان فارسی میں تنبول تامل میں ویٹی لائی ،تلیگو میں تمالا پاکو گجراتی میں ناگر ییلہ سنسکرت میں تانبول اور انگریزی میں بیٹل لیف ہے
ماہیت : ایک بیل دار بوٹی کے چوڑے بیضوی شکل کے نوک دار پتے ہیں۔جن کی بالائی سطح چمک دار ہوتی ہے۔پان بہت قسم کا ہوتاہے۔ہر ایک کا مزاج بھی مختلف ہے ۔اسکی جڑ کو خولنجان اور اس کے پھل کو پلول کہتے ہیں۔ان کا بیان الگ آئے گا
رنگ : سبز
ذائقہ : قدرے تلخ و تیز
مقام پیدائش : مشرقی بنگال اڑیسہ مدراس بمبئی،مالابارجزیرہ سیلون اور جزائر ملایا کے گرم اور رطوب مقامات پر اس کی کاشت کی جاتی ہے
مزاج : گرم خشک بدرجہ دوم
افعال : مفرح قلب، مسخن محلل، ملطف، مخرج بلغم، کاسرریاح، مقوی معدہ، اور جگر مولد، لعاب دہن، مقوی دندان، مطیب نگہت
استعمال : پان مولد لعاب دہن ہونے کی وجہ سے منہ کی خشکی کو دور کرتا ہے اور پیاس کو کسی قدر تسکین دیتا ہے اس کے اندر ایک قسم کی خوشبو پائی جاتی ہے لہٰذا اس کے کھانے سے خصوصاًجب اسکے اند سے کتھ اور چونا اور چھالیہ وغیرہ کے ہمراہ یہ بدبو ئے دہن اور بدبوئے تنفس کو دور کرتا ہے مسوڑھوں کو تقویت بخشتا ہے قروح لثہ اورضعف ہضم میں نفع پہنجاتا ہے سوزش گردہ اور زیابیطس میں پیا س کو ساکن کرنے کیلئے بھی مفید ہے اور پان کاپتہ وییسے ہی کھایا جاتاہے مسخن ہونے کی وجہ سے تقویت معدہ ہے۔مخروج ہونے کے باعث کھانسی اور ضیق النفس میں مفید ہے۔سردی کی وجہ سے جو بحتہ الصوت لاحق ہوتا ہے۔اس کو دورکردیتا ہے۔خصوصاًجب کہ ملٹھی کا سفوف ڈال کر کھایاجائے پان کو تیل سے چیڑ کر گرم کرکے پھوڑے پھنسیوں پر باندھنے سے ان کو تحلیل کرتا ہے پان کا پتا سینہ پرباندھنے سے بچوں کی کھانسی میں مفید ہے۔درد سر بارد ورم جگر ورم خصیہ درد گلو اور متورم غذود پر باندھنے سے ان کو فائدہ کرتا ہے۔عضو مخصوص پر طلاء لگانے کے بعد عموماًپان باندھتے ہیں
نوٹ : عادتی طور پر پان کا کھانا مضر ہے۔خصوصاًجب کہ تمباکو کے ساتھ کھایا جائے
نفع خاص : مقوی جگرو معدہ
مضر : گرم مزاج کیلئے
مصلح : الائچی سفید
بدل : قرنفل۔لونگ
مقدارخوراک : ایک عدد ایک مرتبہ
پان برِ صغیر کا ایک نہایت ہی مقبول پتہ ہے جو منہ کی تازگی کیلئے کھایا جاتا ہے مقبولیت کا حامل یہ دل کی شکل والا گہرے ہرے رنگ کا پتہ اپنے اندر کئی صحت مند اجزاء رکھتا ہے جو انسانی صحت کیلئے نہایت مفید ہیں پان میں آئیوڈین، پوٹاشیئم، وِٹامن اے، وِٹامن بی، وِٹامن بی اور نِکوٹونک ایسڈ پائےجاتے ہیں جو ہماری صحت کیلئے بہت فائدہ مند ہیں
پان کے زبردست حیرت انگیز فوائد
ذیابیطس کیلئے اچھا ہوتا ہے
یہ ایک اینٹی کینسر ایجنٹ ہے
یہ زخموں کو ٹھیک کرنے میں مدد دیتا ہے
ڈپریشن میں مددگار ثابت ہوتا ہے
آپ کا کالیسٹرول کم کرتا ہے
اینٹی مائیکروبیل خصوصیات کا متحمل ہوتا ہے
دمے کی تکلیف میں راحت بخشتا ہے
منہ کی صحت بہتر بناتا ہے
ہاضمے کے نظام کی حفاظت کرتا ہے
دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر کے بغیر باکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوی کے لئے دستیاب ہیں تفصیلات کے لئے کلک کریں
فری مشورہ کے لیے ربطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal