خواص میتھی، حلبہ Fenugreek
خواص میتھی، حلبہ
Fenugreek
لاطینی میں Trigonella Foenum Graecum.Linn
دیگر نام : عربی میں حلبہ، فارسی میں شملیب، پشتو میں ملخوزے، اور انگریزی میں یں فینوگریک کہتے ہیں
ماہیت : میتھی کا پودا ایک فٹ سے لے کر دو فٹ تک بلند ہوتاہے اسکی دو اقسام ہیں
نمبر 1 : ایک کے پتے نازک اور چھوٹے ہوتے ہیں ان کو اوپر سے کاٹ کر ساگ بنایاجاتاہے یا گوشت اور سبزی وغیرہ میں ملاکر پکاتے ہیں
نمبر 2 : دوسرا قسم کاپتہ موٹا ہوتاہے۔اور درمیان کا تنا بھی موٹا ہوتاہے۔پتے کچھ دندانے اور کچھ بغیر لکیر کے ہوتے ہیں اس کے پھول بھی زرد ہوتے ہیں اس کے ساتھ تین چار انچ لمبی قدرے چپٹی پھلی لگتی ہے جس کے اندر زرد رنگ کے دانے یا تخم ہوتے ہیں جن کو تخم میتھی کہاجاتاہے عموماًاس کے پتوں کا ساگ بنا کر کھایا جاتاہے اس کا مزہ قدرے تلخ ہوتاہے اس کو عام طورپر میتھرے یا میتھے کہتے ہیں
مقام پیدائش : پاکستان میں سندھ پنجاب کشمیر جبکہ انڈیا میں یوپی ،بمبئی مدراس اور پنجاب میں بکثر ت ہوتی ہے پاکستان میں ضلع قصور کی میتھی مشہور ہے
مزاج : گرم خشک۔۔درجہ دوم
افعال : جالی محلل ،منضج اورام ،مقوی اعصاب ،مقوی بدن ،مقوی باہ ،مخرج و منفث بلغم وریہ مقوی معدہ وآمعاء کاسرریاح مدرحیض و محرک رحم مسکن درد
استعمال : میتھی کا عام طور سے ساگ بناکر کھاتے ہیں یا دوسری سبزیوں یا گوشت کے ہمراہ میتھی کے پتوں کو پکا کرکھاتے ہیں اور بطور خوشبو سالن میں شامل کرتے ہیں
بیرونی استعمال : میتھی کے پتوں کی پلٹس ظاہری و باطنی ورموں کو تحلیل کرتی ہے۔پتوں کو پانی میں پیس کر پستان پر لیپ لگانا دودھ کی پیدائش کو بالکل منقطع کر دیتاہے۔میتھی کے لعا ب دار بیج پیس کر بطریق پلٹس اورام پر باندھتے ہیں اورداغ دھبوں کو مٹانے کیلئے چہرہ طلاء کرتے ہیں ۔ان کو پانی میں پیس کر ہفتہ میں دو بار سردھونے سے سر کے بال لمبے ہونے کے ساتھ بال گرنابند ہوجاتے ہیں
اس کا لعاب نکال کر امراض چشم خاص طور پر دمعہ طرفہ اور آشوب چشم میں قطور کرتے ہیں ۔ادرار حیض کیلئے اسکے جوشاندے میں ابزن کراتے ہیں
اندورنی استعمال : مدرحیض ہونے کی وجہ سے ادرار حیض کے نسخوں میں یا تنہا بھی استعمال کرتے ہیں ۔منفث بلغم ہونے کی وجہ سے کھانسی دمہ میں اس کا جوشاندہ تیار کرکے پلاتے ہیں تقویت باہ اور مقوی بدن ہونے کی وجہ سے اس کو تقویت باہ مرکبات میں استعمال کرتے ہیں ۔اس کے بیجوں کو سفوف کاسرریاح ہے سرد بلغمی امراض مثلاًوجع المفاصل درد کمر ،ضعف اعصاب میں بھی اس کے بیجوں کا سفوف مفیدہے یہ سفوف عظم طحال نفع پیچش اسہال وغیرہ میں استعمال کرنے سے فائدہ ہوتاہے
فوائد خاص : امراض باردہ
مضر: خصیہ کو
مصلح : پالک اور خرفہ کو ساگ
بدل : کوئی بھی نہیں
نوٹ : مویشیوں اور گھوڑوں کے مسالوں میں تخم میتھی ایک طاقتور جز کے طور پر ملائی جاتی ہے
طب نبوی ﷺ اور میتھی
قاسم عبدالرحمانؓ روایات کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا
میتھی سے شفا حاصل کرو
میری امت اگر میتھی کے فوائد کو سمجھ لے تو اسے سونے کے ہموزن خریدنے سے بھی دریغ نہ کرے
نسخہ جسم کے دردوں سے نجات
پہلی خوراک سے جسم کا درد ختم ہوجاتا ہے
نسخہ الشفاء : اسگندھ 30 گرام، موچرس 30 گرام، میتھی دانہ 30 گرام، سونٹھ 30 گرام، ہینگ 20 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہکو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں اور 500 ملی گرام والے کیپسول بھر لیں
مقدار خوراک : ایک کیپسول صبح اور روزانہ رات کو کھانے کے بعد پانی سے کھائیں درد کو بھگائیں
فوائد : ہر قسم کے ھڈیوں کے درد جوڑوں کمر کے درد کا مکمل علاج ہے
نسخہ سر کے بال گرنا بند
نسخہ الشفاء : کلونجی 50 گرام، میتھی دانہ 50 گرام، کیسٹرائل 50 گرام، کوکونٹ آئل 50 گرام
ترکیب تیاری : کلونجی اور میتھی دانے گرائنڈ کریں الگ الگ شیشے کا جار لیں اس میں مکس کرلیں تمام اجزاء
پھر پانی گرم لیں اس میں جار رکھ دیں ٹھنڈا ہونے تک دینے دیں پھر سات دن دھوپ لگوائیں
فوائد : بال گرنا بند نئی گروتھ شروع ہوجاتی ہےمرد حضرات اگر موٹی مشین سے ٹنڈ کروالیں تو اچھا ہے گنجا پن ختم عورتیں لڑکیاں اسے لگائیں اور سر کے بال دراز پائیں
دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal