جگر کے حقیقی افعال، بہت ہی زبردست معلومات
الشفاء : جگر کے حقیقی افعال، بہت ہی زبردست معلومات
جگر حیاتی عضو ہے
جاننا چائیے کہ جس طرح بدن انسان میں دماغ اور دل زندگی کیلئے ضروری اعضاء ہیں اور حیاتی مفرد اعضاء کےنام سے مشہور ہیں بلکل اسی طرح جگر بھی بدن انسانی کی بقاءکیلئے ضروری عضو ہے یعنی جگر بھی حیاتی مفرد عضو ہے اسکے افعال چند منٹ رک جائیں تو موت واقع ہوجاتی ہے
جگر کے حقیقی افعال
جس طرح دماغ احساس اور دل حرکت کے اعضاء ہیں اسی طرح جگر کو تحلیل یا ہضم و جزب کا مفرد عضو تسلیم کیا جاتا ہے
جس طرح دماغ کو کام کرنے کےلئے اللہ تعالی نے خبر رساں اور حکم رساں دو خدام عطا کئیےہیں جو دماغ کے کیمیائی اور مشینی افعال انجام دیتےہیں اسی طرح اللہ احکم الحاکمین نے دل کو کام کرنے کیلئے ارادی اور غیر ارادی عضلات ودیعت کئےہیں جو دل کیلئے کیمیائی اور مشینی افعال سر انجام دیتے ہیں بلکل اسی طرح قدرت کاملہ نےجگر کو اپنے افعال سر انجام دینے کیلئے دو خدام غدد ناقلہ و غدد جازبہ عطا کئیے ہیں
مزید پڑھیں