بچوں کے اسہال، کا دیسی علاج
بچوں کے اسہال، کا دیسی علاج
شِیر خوار بچوں کو اکثر اسہال، دست جیسے مرض کا سامنا رہتا ہے، اکثر اوقات مہنگے مہنگے انگریزی سیرپ اور ادویات بھی کام نہیں آتے اور بچے دن بدن کمزور ہوتے جاتے ہیں ۔دودھ پیتے بچے زیادہ تر اس مرض کا شکار ہوتے ہیں۔وجہ تو ماں کا دودھ ہی بنتا ہے ماں اگر صحت بخش غذا لیتی ہے تو بچے کی بیماری کے چانس کم ہو جاتے ہیں ،ہم جو بھی نسخہ جات لکھتے ہیں وہ ہزاروں مریضوں پر تجربہ شدہ ہوتا ہے اس لیے بلا خوف و خطر استعمال کریں
نسخہ الشفاء : گِل ارمنی 10 گرام، کِہربا 10 گرام، طباشِیر 10 گرام
ترکیب تیار ی : اِن تینوں ادویات کو پِیس سفوف بنا لیں ،گِل ارمنی ایک قسم کی مٹی ہے یہ خوشبودار اور نرم ہوتی ہے یہ تمام ادویات انتہائی بے ضرر ہیں بلا ججھک استعمال کریں
مقدار خوراک : چھ سال کے بچے کو چمچ کا چوتھائی حصہ اور شیر خوار بچوں کو دو رَتی تک پانی میں گھول کے صبح ،دوپہر ،شام استعمال کروائیں
دو رتی سے مُراد انگوٹھے اور بڑی اُنگلی کی چٹکی میں جتنا سفوف آجائے
پرہیز : ماں نرم غذا استعمال کرے چند روز تک گندم کی روٹی سے پرہیز کرے ،کچھڑی وغیرہ کھائے
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal