Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

نسخہ،دل کے بند والو کھولنے کا

نسخہ،دل کے بند والو کھولنے کا
نسخہ الشفاء،چھال ارجن50گرام، اجوائن دیسی50گرام،پودینہ خشک50گرام،اصلی قلمی شورہ
زمینی30گرام،نوشادر30گرام،شہدخالص400گرام،چینی750گرام
ترکیب تیاری:چھال ارجن،اجوائن دیسی،پودینہ خشک، ان ادویہ کو رات کے وقت چارکلو پانی
میں بھگو دیں صبح ہلکی آنچ پرپکائیں پانی جب ایک کلورہ جائے توململ کےکپڑے سے ُپن
کر اچھی طرح نچوڑلیں یاد رہے کہ پانی ایک کلو ہی ہو نا چاہیے اب ادویہ والے پانی کو پھر
ہلکی آنچ پررکھیں اس میںچینی ڈالدیں جب شربت کی طرح قوام بننےپرآئےتواس میں نوشادر
اورقلمی شورہ باریک پیس کرڈالدیں تین منٹ بعداب اس میں شہد ملا کرآنچ سے نیچےاتاردیں
ٹھنڈا ہونے پر کسی شیشے کی بوتل میں محفوظ رکھیں
مقدارخوراک:صبح نہار منہ ایک سے دو چمچ کھانے والے پی کر بعد میں ایک گلاس نیم گرم
پانی پی لیں اسی طرح ایک ماہ استعمال کریں کریں
فوائد:پندرہ دن سےلےکرایک ماہ تک دل کے بند والومکمل کھل جاتے ہیں اوردل کی شریانوں
کا سکڑاواورکمزوری مکمل طورپرختم ہوجاتی ہے نیز گردہ مثانہ کی پتھری بھی خارج ہوجاتی
ہے ایک ماہ استعمال کرنےکے بعد جب چاہے دل کی شریانوں کا ٹیسٹ کرواسکتے ہیں انشاللھ
دل کی تمام رپوٹ کلیئر آئے گی
الشفاء نیچرل ہربل فارما کے چاہنےوالوں کے لیے میں نےاپنا قیمتی رازآزمودہ مجرب المجرب
نسخہ کھلے دل کے ساتھ اللھ کی رضا کے لیے پیش کردیا ہے،اللھ پر پھروسہ رکھ کے یقین کے
ساتھ نسخہ استعمال کریں

دل کی بند شر یا نو ں کا شافی علاج

دل کی بند شر یا نو ں کا شافی علاج

سُرو کے پودے کے پتے ۔ اتولہ صبح نہار تازہ پتے لیکر دھونے کے بعد انکو دوری ڈنڈے میں رگڑ کر ملائم کریں ۔ اور ایک گلاس پانی ڈال کر حسبِ ذائقہ چینی یا نمک ملا کر انکو نتھار کر پی لیں ۔ روزانہ صبح ایک گلاس کا فی ہے۔ دو سے تین مہینے پی لیں۔ اللہ کے فضل سے دل کی 3 بند شریانیں تک کھل گئی ہیں۔ اس کے مسلسل استعمال سے معدے میں خشکی بھی ہو جاتی ہے۔ اس کے واسطے رات کو سوتے وقت ایک چمچ کھانے والا روغن زیتون پی لیا کریں

عمر کے لحاظ سے ماہواری کا بند ہوجانا

عمر کے لحاظ سے ماہواری کا بند ہوجانا

عورت کی زندگی میں ،جب اُس کے تولیدی دورانئے ختم ہونے لگتے ہیںتو عمر کے لحاظ سے اُس کی ماہواری رفتہ رفتہ بند ہوجاتی ہے۔بالغ عورتیں جن کے جسم میں بچّہ دانی موجود ہواور وہ حاملہ نہ ہوں اور اُن کی چھاتیوںسے دُودھ بھی نہ آرہا ہوتو مستقل طور پر ماہواری بند ہونے کی علامت یہ ہے کہ کم از کم ایک سال تک ماہواری نہ آئے۔ یہ کیفیت قُدرتی عمل کا حِصّہ ہے جو اکثرعورتوں کو لگ بھگ 45 سال کی عمر سے درپیش آتا ہے۔عورت کی عمر کے اِس مرحلے میں بیضہ دانیاں اپنا کام چھوڑ دیتی ہیں اور اُسے بانجھ سمجھا جا تاہے اور اب اُسے حاملہ ہونے کے اِمکان کے بارے میں غور کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔
عمر کے لحاظ سے ماہواری بند ہونے کی تکالیف کا علاج ہر عورت کے لئے مختلف ہوتا ہے۔اِس علاج میں بے آرامی اور تکلیف والی علامات کو کم کرنے یا دُور کرنے پر توجّہ دی جاتی ہے۔
عمر کے لحاظ سے ماہواری بند ہونے سے پہلے کا عرصہ (Perimenopause)

عمر کے لحاظ سے ماہوار ی راتوں رات بند نہیں ہوجاتی بلکہ یہ عمل رفتہ رفتہ واقع ہوتا ہے اور یہ عبوری دَور ہر عورت کے لئے مختلف ہوتا ہے ۔اِن عبوری سالوں کے دوران بہت سی عورتوں میں ہارمونز کی کمی بیشی کی وجہ سے ،عورتوں میں واضح اورطبّی طور پر قابلِ مشاہدہ جسمانی تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں ۔اِن علامات میں سے ایک بہت مشہور علامت ’’جسم میں گرمی کا دور‘‘ ہوتی ہے ، یعنی اِس کیفیت میں جسم کے درجہ حرارت میں اچانک تیزی سے اِضافہ ہوجاتا ہے۔اِس عبوری دَور میں ،عام علامات میں ،مزاج میں تبدیلی ،نیند میں خلل ،تھکن، اور حافظے کے مسائل شامل ہیں۔
عمر کے لحاظ سے ماہواری بند ہونے کی علامات

عمر کے لحاظ سے ماہواری بند ہوجانے کے بعد عورت درجِ ذیل علامات میں سے کچھ علا ما ت محسوس کر سکتی ہے۔
# خون کی نالیوں کی علامات جسم میں گرمی کا دَور
# آدھے سَر کا درد
# فُرج سے خلافِ معمول خون آنا
# دِل کے دورے کا زائد خطرہ

# پیشاب اور جنسی اعضاء کی علامات خارش
# آخُشکی
# پیشاب آنے کی تعداد میں اِضافہ/بار بار پیشاب آنا
# پیشاب روکنے کی صلاحیت نہ ہونا (ایسا شاذونادر صورتوں میں ہی ہوتا ہے
# فُرج اور پیشاب کی نالی کے انفکشنز کا زائد اِمکان

# ہڈّیوں کے ڈھانچے کی علامات کمر میں درد
# جوڑوں اور عضلات میں درد
# ہڈّیوں کا بُھربُھرا پن (osteoporosis) یعنی ہڈّیوں کا مواد کم ہو جاتا ہے اور ہڈّی ٹوٹنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔

# جِلد اور نرم عضلات کی علامات جِلد کا پتلا ہوجانا
# چھاتیوں کا سُکڑ جانا

# نفسیاتی علامات ڈپریشن اور تشویش ہونا
# تھکن
# مزاج میں چڑچڑاہٹ
# حافظے میں کمی یا حافظہ ختم ہوجانا
# مزاج میں خلل پیدا ہونا
# نیند میں خلل واقع ہونا

# جنسی علامات فُرج کی خُشکی کی وجہ سے تکلیف دہ جنسی ملاپ ہونا
# جنسی خوا ہش میں کمی پیدا ہونا
# آرگیزم کی کیفیت حاصل کرنے میں دُشواری پیش آنا