انسانی صحت کیلئے مچھلی کی اہمیت
انسانی صحت کیلئے مچھلی کی اہمیت
انسانی صحت کیلئے مچھلی کی اہمیت مسلم ہے حالیہ تحقیق سے ثابت ہو گیا ہے کہ مچھلی میں پائے جانے والے تین اجزاء یعنی فلیسٹی ایسڈ ذہنی امراض کی روک تھام میں معاون ثابت ہوتے ہیں اس سے ڈپریشن دور ہوتا ہے۔ اور دل کی دھڑکن معتدل ہوتی ہے کینسر کی بعض اقسام اور پیٹ کے ورم سے متعلق بیماریوں کا تدارک مچھلی سے ہوتا ہے۔ ہفتے میں ایک بار مچھلی کھانے سے دل کے حملے کا خطرہ 50 فیصد رہ جاتا ہے۔ بعض مچھلیاں کھانے سے بلڈ پریشر کم ہوتا ہے اور فالج کا امکان بھی کم ہوتا ہے۔مچھلی کی چربی پگھلا کر شہد میں ملا کر کھانے سے بینائی میں اضافہ ہوتا ہے موتیا کے آغاز میں لگا لینا مفید ہے مچھلی کے گوشت میں پروٹین کی کثیر مقدار جسم کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ جسم کی قوت مدافعت بڑھاتی ہے۔ مچھلی اور مچھلی کے شوربے سے زہریلے جانوروں کے ڈنک کا اثر ختم ہوتا حساسیت سے پیدا ہونے والے جلدی امراض میں یہ تیل بڑا مفید ہے۔