امر بیل کے فوائد
امر بیل کے فوائد
امر بیل کا استعمال ڈر، خوف اور وہم کا مُوثر عِلاج ہے
امربیل جسے اکاش بیل، نرا دھار اور افتیمون کہتے ہیں ایک باریک زرد رنگ کی بیل ہے جو مختلف درختوں پر چڑھ جاتی ہے اور جلد ہی درخت کے سب حصّوں میں پھیل جاتی ہے، دیکھنے سے اس کی جڑ کا پتہ نہیں لگتا۔ جس درخت پر یہ بیل چڑھ جائے وہ آہستہ آہستہ خشک ہونا شروع ہو جاتا ہے، عوام اس کی جڑ کا پتہ نہ ہونے کی وجہ سے ہی اسے اکاش اور امربیل کے نام سے پُکارتے ہیں۔ بیری اور کیکر کے درختوں پر یہ بیل اکثر نظر آتی ہے۔ خدا کی شان ہے کی خود تو یہ بیل دن دوگنی اور رات چوگنی پھیلتی ہے پھولتی ہے، مگر جس درخت پر اپنا اڈا جماتی ہے اس برباد کرتی جاتی ہے۔ پُرانے یونانی حکیموں نے صدیوں پہلے اس پر ریسرچ کر کے اسے بدن کو تباہ و برباد کرنے والی سوداوی خلط کو خارج کر کے دماغ کو تروتازہ اور عقل کو تیز کرنے والی بے مثل دوا قرار دیا ہے۔ آج کل کے ترقی اور دوڑ بھاگ کے دور میں ہر آدمی اپنی ہمت سے زیادہ کام کرنے کا خواہش مند ہے، ہر وقت سوچتے رہنے اور نت نئی تدابیر پر عمل کرتے رہنے سے ہمارا خون جلتا رہتا ہے اور دماغ خشک ہوتا جاتا ہے۔ اس آگے سے آگے بڑھنے کی کوشش نے معاشرے کے بیشتر افراد کو ذہنی پریشانی، بے عقلی، نیند کی کمی، مالیخولیا مراقی، اعصابی تناؤ، ڈر، خوف اور وہم جیسی رنگا رنگ بیماریوں کا اکھاڑہ بنا دیا ہے ایک طالبِ علم جو امتحان دینے کے بعد بیکار پھر رہا ہے، کئی کئی دن گھر سے باہر پھرتا رہتا اور گھر والون کو اپنا دشمن قرار دے رہا ہے، کوئی یار دوست اس سمجھا کر گھر لے جانے کی کوشش کرتا ہے تو اس سے لڑنے جھگڑنے لگتا ہے۔ دوسرے دفتر کا ایک بابو ایک فائل کسی الماری میں رکھ کر گھنٹوں اس کی تلاش میں دفتر کا وقت ختم کر دیتا ہے۔
تیسرا قانون دان مخلوقِ خدا سے اس قدر ڈرنے لگتا ہے کہ کسی کو ساتھ لیے
بغیر بارونق بازاروں میں سودا خریدنے نہیں جاتا
چوتھے ایک امپورٹ ایکسپورت کا تاجر دکان پر بیٹھ کر اپنے گاہکوں کی بدسلوکی کا رونا روتا رہتا ہے
یہ تمام لوگ گھریلو کاموں میں دلچسپی نام کو نہیں لیتے، جب بطور علاج ان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ دماغی کام کم اور جسمانی کام زیادہ کریں تو اپنا حالِ دل بیان کرتے ہوئے کہتے یوں ہیں کہ رات کو جب تک چار پانچ گھنٹے نیٹ استعمال نہ کر لوں تو میرے دماغ کو سکون حاصل نہیں ہوتا۔ یہ سب لوگ ہر وقت اپنے نازک دماغ پر دنیا بھر کے سیاسی بوجھ اور غیر ضروری سوچ بچار کر کے اپنے قیمتی خون کو جلا جلا کر سوداوی مادے میں تبدیل کر کے بُرے بُرے خیالات، ہاضمہ کی خرابی اور خدا کے بندوں سے نفرت کا شکار ہو رہے ہیں۔ یونانی حکیموں نے ان سب بیماریوں میں جہاں خون جل کر سودا بن جاتا اور مریض وہمی ہو جاتا ہے، امر بیل کو ایک مفت میں ملنے والی قدرتی دوا شمار کیا ہے
نسخہ الشفاء : علاج صدیوں سے سے یونانی حکیم 250 ملی لیٹر تا 750 ملی لیٹر (ایک پاؤ سے تین پاؤ) بکری کے دودھ میں 60 ملی لیٹر امر بیل کا تازہ پانی دو تین جوش دے کر شربتِ عُناب سے میٹھا کر کے صبح نہار مُنہ بطور ناشتہ پلانے اور اس کے ساتھ مکھن یا خمیرہ گاؤزبان میں 125، 125 ملی گرام کشتہ مرجان، کشتہ سنکھ اور 75 ملی گرام جواہرمہرہ کھلا کر بفضلِ خدا چند روز میں مریض کو معاشرہ کا مفید فرد بنا دیتے ہیں۔
دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal