Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

علاج ونسخہ:امراض عرق النسائ

علاج ونسخہ:امراض عرق النسائ
ست اجوائن 6 ماشہ، ست کافور 6 ماشہ، ست پودینہ6 ماشہ‘ ان تینوں کو بوتل میں ڈالیں خود حل ہوجائینگے۔زنجبیل 6 ماشہ‘ زعفران6 ماشہ‘ دارچینی6 ماشہ۔افیون 2 ماشہ۔ ان چار اجزاءکا سفوف بنائیں۔
ایک پائو شہد میں ملائیں۔ اس کے بعد تینوں اجزاءجو حل شدہ ہیں وہ بھی اسی شہد میں ملائیں یعنی سب یکجان ہوجائیں گے۔ نسخہ تیار ہے۔ صبح وشام نہار منہ مکئی یا چنے کے دانے کے برابر دودھ اگر ہوتو بہتر ہے ورنہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ کم از کم ایک ہفتہ میں یہ مرض ختم ہوجائیگا۔

نسخہ برائے عرق النسائ

خود کا استعمال کردہ اور مجرب ہے اور کئی لوگوں کو اس سے فائدہ ہو چکا ہے۔ ٹانگوں کی درد کیلئے لاجواب ہے۔
ہوالشافی:سلاجیت 2 تولہ۔ کشتہ شنگرف 2تولہ۔سوڈا بائیکارب 2 تولہ، ہڑتال گودنتی 2 تولہ، دیسی مرغ ایک عدد
ترکیب:مرغ کو ذبح کر کے پیٹ کو اندر سے صاف کر لیں۔ پہلی چاروں چیزیں باریک پیس کر ایک کپڑے میںلپیٹ کر دیسی مرغ کے پیٹ میں رکھ کر پیٹ کو سی دیں۔ ایک دیگچے میں تقریباً 3 کلو پانی لے کر اس مرغے کو اس دیگچے میں رکھ کر آگ پر رکھ دیں۔ جب مرغ پک جائے تو دیسی گھی ڈال کر تڑکہ لگائیں۔ مرغ اور دیگچے میں موجود پانی خوراک ہے۔24 گھنٹے تک صبح دوپہر شام یہی پانی خوب پئیں اور مرغ روٹی کے ساتھ کھائیں۔اس خوراک کے کھانے سے پسینہ خوب آئیگا اس لئے 24 گھنٹے تک کمبل میں رہنا چاہیے تاکہ ہوا نہ لگے۔ استنجا وغیرہ یا کسی اور ضرورت سے اگر جانا پڑے تو خوب کمبل لپیٹ کر جائیں انشاءاللہ بحکم تعالیٰ شفا ہو گی۔