اختلاج قلب
جس کا دل ذرا سے ڈر خوف سے دھڑکنے لگے اس کیلئے نہایت ہی قیمتی ادویات استعمال کرائی جاتی ہیں مگر ان مہنگے نسخہ جات سے غریب مستفید نہیں ہو پاتے۔ لیجئے ہم ایک نہایت ہی سہل اور مفت کانسخہ عرض کرتے ہیں جس سے بڑے بڑے قیمتی نسخہ جات کے برابر کام لیا جا سکتا ہے۔ کیکر کے تازہ بتازہ پتے لے کر اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ پتوں سے دو انچ اوپر رہے اسے تمام رات بھگو دیں اور صبح عرق کشید کریں۔ دل کے مریضوں کو اس عرق میں سے 5 سے 10 تولہ تک پلا دیں۔ آپ میں سے بیشتر افراد یہ سوچ رہے ہوں گے کہ آخر عرق کس طرح سے نکالا جائے یقینا یہ عام شخص کیلئے ذرا مشکل نظر آتا ہے ان تمام احباب کیلئے ایک آسان نسخہ یہ ہے کہ کیکر کی ڈوڈیاں ایک تولہ لے کر پانی میں گھوٹ کر مصری اور روح کیوڑہ ملا کر پلائیں حفقان اور دل کی دھڑکن کیلئے بڑا نافع ہے۔