Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

مرض کی تشخیص چہرے سے کریں

مرض کی تشخیص چہرے سے کریں
چہرے کی ہیت، گال،منہ، اور آنکھ،تشخیص الامراض میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں، جیسے کہ چہرے کی سرخ رنگت، زیادتی خون، زرد رنگت، صفرا، سفید رنگت،بلغم، اور سیاہ رنگت، سودا کی نشان دہی کرتی ہے
ہئیت
اسی طرح ہئیت میں چربی کی زیادتی،اعصاب کے افعال میں تیزی، گوشت کی زیادتی، جگر کے فعل کی تیزی،اور دبلا جسم، امراض معدہ وجگر کو ظاہر کرتا ہے
گالوں کی سرخی کے ساتھ اڑا ہوا رنگ پھیپڑوں کے ورم اور اختلاج قلب کی دلیل ہے
مردوں کے گالوں پرسیاہ نشان، درودں، شوزش مثانہ و گردہ، اور امراض خصیہ کو ظاہر کرتا ہے
یہی نشان عورتوں میں خرابی حیض، سیلان رحم، اور ورم خصیتہ الرحم کی نشانی ہے
منہ کا کھلا رہنا، پھیپھڑوں کے امراض اور ضعف قلب کی نشان دہی کرتا ہے
رال کا ٹپکنا، اگر بے قابو ہو کر رال ٹپکنی شروع ہو جائے تو جان لیں، مریض دماغی یا اعصابی خرابی، کرم امعاء، شدید نفخ شکم میں مبتلا ہے یا ہونے والا ہے
ہونٹوں کی سفیدی، جوڑوں کے درد،جلن، بخار، اور کمی خون کی دلیل ہے، ہونٹوں کی زردی صفرا کی زیادتی اور قے وغیرہ کو ظاہر کرتی ہے
خشک ہونٹ، سوزش معدہ اور مالیخولیا کی نشانی ہے
منہ کا لٹکنا، ضعف اعصاب،یا لقوہ فالج کی وجہ سے ہوتا ہے
آنکھ کی زردی، یرقان،سوءالقنیہ، اور استسقاءکی نشانی ہے
آنکھ کی سرخی، درد سر اوراعصابی شوزش کی نشانی ہے
آنکھ کے گرد سیاہ ہلکے امراض گردہ، امراض امعاء بواسیر، اور خون میں تیزابیت کی دلیل ہے
آنکھوں کے گرد گڑھے، اعصاب اور آنتوں کی شوزش،پیاس، اسہال کی شدت، کی نشانی ہے
آنکھوں کی اداسی، جریان، احتلام، اور ضعف باہ کی پکی نشانی ہے
آنکھوں کے پپوٹوں پر پھنسیاں،عصبی سوزش کو ظاہر کرتی ہیں

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Copper تانبا کے فوائد معلومات

Copper تانبا  کے فوائد معلومات
تانبا جسم کی اہم غذائی ضرورت ہے اور ہماری بقاء کیلئے لازم ہے، اگرچہ جسم میں یہ نہایت قلیل مقدار میں پایا جاتا ہے لیکن اہم رول ادا کرتا ہے اس لیئے اسے ٹریس ایلیمنٹ کہا. جاتا ہے
تانبا جسم میں یہ اکثر فولاد کے ساتھ کام کرتا ہے، یہی فولاد کا جسم میں انجذاب اور اس سے (آر بی سی)  بنانے کی صلاحیت دیتا ہے
تانبا ہڈیوں کو مضبوط بنانے عروق کے تناو میں اہم کردار ادا کرتا ہے علاوہ ازیں اعصاب میں اور امیون سسٹم کا مددگار ہے
جسم میں موجود تانبا کا کثیر حصہ جگر دماغ دل گردے اور ہڈیوں کےڈھانچے میں پایا جاتا ہے  ضرورت سے زائد مقدار اور ضرورت سے کمی دونوں صورتیں دماغ کو متاثر کرتی ہیں
تانبا کی کمی سے کولیسٹرول اور بلڈ پریشر لیول بڑھتا ہے کچھ محققین اسے ہارٹ فیلیئر سے بچانے میں معاون دواء سمجھتے ہیں
تانبا کی کمی سے جانوروں میں کارڈیو ویسکولر ڈزیز کی پیدائش نوٹ کی گئی ہے
سن 2016 میں پروفیسر کریگ چان نے اعصابی نیفرونز میں تانبے کی نقل و حرکت کا مطالعہ کیا اور بتایا کہ عصبی خلیئے میں تانبے کی زیادہ مقدار داخل ہونے سے خلیئے کے برقی سگنلز میں کمی اتی ہے اور فالتو تانبا نکلنے کے بعد خلیئے کے برقی سگنلز بہتر ہوگئے  اس طرح پروفیسر کریگ چان نے اسے عصبی خلیئے کے سگنلز کا آن آف سوئچ قرار دیا
امیون دفاعی نظام
تانبا کی کمی سے سفید زرات خون بالخصوص نیوٹروفلز کی کمی ہو جاتی ہے اس مرض میں انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اسے نیوٹروپینیا کہا جاتا ہے
اوسٹیو پروسس
تانبا کی شدید کمی سے ہڈیوں میں منرلز کی کمی ہوکر ہڈیاں بھربھری ہونے لگتی ہیں
کارٹیلیج کی مضبوطی لچک میں تانبے کا اہم کردار ہے۔ اسی لیئے تانبے کی کمی سے جوڑوں کے کارٹیلیج میں انفیکشن ہو جاتا ہے
تانبا کی مناسب مقدار کے بنا جسم کنیکٹیو ٹشوز کی تعمیر و مرمت نہیں کرسکتا
تانبا اس کی کمی سے جسمانی جوڑ صحت مند نہیں رہتے جسم میں خستگی اور ٹوٹ پھوٹ بڑھ جاتی ہے تانبا بطور اینٹی آکسیڈنٹ جسم میں فری ریڈیکلز کے عمل کو کنٹرول کرتا ہے فری ریڈیکلز خلیات اور  DNA(ڈی این اے) کو نقصان پہنچاتے ہیں کینسر اور دیگر امراض جنم لیتے ہیں تانبا عمر بڑھنے کے اثرات کم کرتا ہے
مقدر خوراک : تانبا کی روزانہ ضرورت 900 مائیکرو گرام کے لگ بھگ ہے
دس ہزار مائیکرو گرام یا دس ملی گرام اور اس سے زائد مقدار خوراک زہریلے اثرات پیدا کرتی ہے
گائے کا دودھ پینے والے بچوں میں تانبا کی کمی ہو جاتی ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

ملٹھی سے علاج ٹوٹکے

ملٹھی سے علاج ٹوٹکے
Liquorice Sweet Wood
ملٹھی کو دنیا کا اہم ترین پودا تصور کیاجاتاہے یہ مٹر کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے انگریزی میں اسے اور اُردو میں اسے ملٹھی کہتے ہیں ملٹھی عرب، ترکستان اور افغانستان میں عام پائی جاتی ہے پاکستان میں صوبہ بلوچستان اور چترال کے علاقے میں قدرتی طورپر دنیا کی ملٹھی پائی جاتی ہے جبکہ بیشتر ممالک مثلاً عراق، اسپین، یونان، چین اور اٹلی میں بڑے پیمانے پر تجارت کے لیے کاشت کی جاتی ہے۔، اسپین میں ملٹھی کو پہلی بار تیرہویں صدی عیسوی میں کاشت کیا گیا جبکہ برطانیہ میں اس کی کاشت سولہویں صدی میں شروع کی گئی۔
قدیم زمانے ہی سے ملٹھی کو جڑ کو استعمال کیا جارہا ہے، روم کی تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ چوتھی صدی میں ملٹھی کو بطور دواء استعمال کیا جاتا تھا اور کہاجاتا تھا کہ اس کی جڑ پیاس کو ختم کرنے میں جادوئی تاثیر رکھتی ہے اور اس کی جڑ چوسنے کے بعد انسان بغیر پانی کے بارہ دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔ ارسطو بھی ملٹھی کی جڑ کو پیاس کم کرنے اور شوگر میں مفید بیان کرتا ہے۔ قدیم چینی علم الادویہ میں بھی ملٹھی کو پیاس، کھانسی، بخار، درد ضیق النفس میں استعمال کیا جاتا تھا اور اس کا مسلسل استعمال عمر میں اضافے کا باعث سمجھا جاتا تھا
ملٹھی پر بہت سی سائنسی تحقیقات کی گئی ہیں جس سے اس میں موجود درج ذیل کیمیاوی اجزاء دریافت کیے گئے، ان میں ایک زرد رنگ کا قلمی سفوف، ایک لیس دار مادہ،شکر انگوری،نشاستہ،فاسفورک،سلفیورک اور میلک ایسڈ،ترشے،کیلشیم اور میگنیشیم کے نمک اور گلاسیرایزین شامل ہیں، گلاسیرایزین شکر سے50سے200گنا زیادہ میٹھا ہوتا ہے
ملٹھی اپنی گرم خاصیت کی بنا پر سوداوی امراض مثلاً بواسیر،تپ کہنہ اور دمہ خشک میں استعمال کی جاتی ہے اور یہ اپنی محلل غشاء مخاطی خاصیت کی بدولت دقت بول،تقطیرالبول،سوزاک اور قروح الحلیل کی بیماری میں بھی مفید ہے، اس کے علاوہ ملٹھی کا استعمال یرقان میں آنکھوں کی زردی ختم کرنے میں مدد دیتا ہے، اس کا جوشاندہ پینے سے بذریعہ قے بلغم خارج ہوتا ہے اور پھیپھڑے کی نالیاں صاف ہوجاتی ہیں، قے نہ آنے کی صورت میں بذریعہ دست پیٹ صاف ہوجاتا ہے اور سینہ و حلق کی ترشی زائل ہوجاتی ہے۔ ملٹھی اپنی مخرج صفرا خاصیت کی وجہ سے پیچش، یرقان، ورم صفراوی میں مفید ہے
یورپ میں السر کے علاج کے لیے ملٹھی استعمال کی جاتی ہے، جدید تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ معدے کے زخمی خلیوں کو ٹھیک کرنے میں ملٹھی مدد دیتی ہے، اس کے علاوہ ملٹھی کا استعمال ہاتھ پاؤں کی جلن اوراخراج خون میں فائدہ مند ہے، نیزٹی بی،ورم ہرقسم،ورم گردہ،پتے کی پتھری کے لیے بہترین ہے
نسخہ کھانسی کے لیے
نسخہ الشفاء : السی کے بیج 12 گرام، ملٹھی 25 گرام، کشمش 120 گرام، تازہ پانی 2 کلو
ترکیب تیاری :  تمام اجزاء پانی میں ڈال کر دھیمی آنچ پر ڈھک کر اتنا پکائیں کہ پانی کی مقدار آدھی رہ جائے اب اس پانی کو چھان لیں پھر ہلکی آنچ پر رکھ کراس میں گُڑ 500 گرام، شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں شربت کی طرح گاڑھا ہونے پر آنچ سے اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے پر کسی بوتل میں ڈال کر رکھیں
مقدار خوراک : رات سونے سے 30 منٹ پہلے ایک کپ گرم پانی میں یہ چار چمچ بڑے کھانے والے شربت ملا کر گرم گرم چائے کی طرح پیئں کھانسی اور گلے کی خراش رفع ہو جائے گی
ملٹھی میں معدے اور آنتوں کے زخم ٹھیک کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ سرطان دور کرنے کی بھی خصوصیات پائی جاتی ہیں
ملٹھی  کا اہم جز (Reritependids)
سرطان کا مفید علاج ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ یہ جسم میں پروسٹاگلینڈین کی تیاری کا سلسلہ روک دیتے ہیں پروسٹاگلینڈین ہارمون جیسے (Fatty Acid) ہوتے ہیں جو سرطانی خلیات بننے کا عمل تیز کر دیتے ہیں ملٹھی کا جز جسم پر سرطان کا سبب بننے والے اجزا کا حملہ روک سکتے ہیں تحقیق کے نتیجے میں ان اجزاء کی ان خاصیتوں کا اندازہ ہوا ہے
ادویاتی استعمال ملٹھی کو گلے کی سوجن دور کرنے کیلئے چبایا جاتا ہے، خشک نزلہ یا زبان پر خراش کی صور ت میں پانی میں ملٹھی کی جڑ ملا کر غرارے کرنے سے فائدہ ہوتا ہے چونکہ ملٹھی تیزاب سے ہونے والی جلن کو کم کرتی ہے اس لیے اس کو گیسٹرک السر میں مفید قرار دیا جاتا ہے، ملٹھی کے پائوڈر کو مکھن اور شہد میں ملا کر زخم اور کٹی ہوئی جلد پر لگایا جاتا ہے ملٹھی اور سرسوں کے تیل کو ملا کر پیسٹ بنا کر پائوں یا انگلی کے کسی حصے کے سخت ہوجانے پر لگایا جائے تو فائدہ ہوتا ہے، ملٹھی دودھ اور زعفران کا پیسٹ بنا کر گنج پن اور خشکی کا علاج کیا جاتا ہے، ملٹھی مختلف ادویاتی سیرپ اور گولیوں میں ذائقہ پیدا کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے جبکہ دوران حمل‘ دل اور گردے کی بیماریوں میں اس کا استعمال غیرموافق قرار دیا جاتا ہے  6.6 گرام ملٹھی اور سونف ذرا کوٹ کر 370 گرام پانی میں چار پانچ جوش دے کر اس قہوے میں دودھ  چینی یا نمک ملا کر صبح وشام پینے سے بھوک زیادہ لگتی ہے، بدن چست رہتا ہے، پیاس دور اور نزلہ زکام کا خطرہ ٹل جانے کے علاوہ دماغ تروتازہ ہوجاتا ہے، معدہ میں تیزابی مادہ جمع ہوجانے سے جب درد ہونے لگے اور مریض تڑپنے لگے تو 6 گرام ملٹھی، پودینہ اور ایک بڑی الائچی کو دو کپ پانی میں جوشاندہ بنا کر گھونٹ گھونٹ چینی یا نمک ملا کر پلاتے رہنے سے خدا کے فضل سے جلد صحت یابی ہوتی ہے مسکن، ملین اور مدربول ہے، کھانسی کو مفید، غلیظ اخلاط کو معتدل القوام کرتی ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

معلومات اُم الامراض، یعنی قبض

معلومات اُم الامراض، یعنی قبض
مرض قبض تمام بیماریوں کی ماں
انتڑیاں فضلات کو خارج کرنے میں سست روی کا مظاہرہ کریں یا انتڑیاں فضلات کو روکنے لگیں تو ایسی علامات کو قبض کہا جاتا ہے
قبض ہو جانے سے قوت ہاضمہ اور بھوک میں کمی ہونے لگتی ہے، پیٹ میں گیس بھرنے اور جمع ہوجانے سےطبیعت میں عجیب گرانی سی پیدا ہو کر اضطرابی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے، انسانی جسم نہایت ہی لطیف و نفیس ہے اور جب اس میں گندگی جمع ہوتی ہے تو انسانی دل ودماغ بے چین و مضطرب ہو جاتے ہیں، چہرے پہ پرمژدگی، اُداسی اور بیزاری کے آثار نمایاں طور پر دکھائی دیتے ہیں، پیٹ میں ہلکا ہلکا درد، سستی و کاہلی، اعصاب میں تھکان کا احساس، نیند میں کمی اور بواسیر جیسے موذی مرض کی علامات بھی نمایاں ہونے لگتی ہیں علاوہ اسکے امراضِ مثانہ و گردہ بھی قبض کا ہی شاخسانہ سمجھے جاتے ہیں، انتڑیوں میں جمع ہونے سے خون میں فاسد مادے شامل ہو کر دیگر جلدی امراض جیسے خارش، پھوڑے پھنسیاں، چہر ے کے کیل مہاسے اور الرجی کو بدن پر حملہ آور ہونے کی دعوت دیتے ہیں، خواتین میں عام طور پر لیکوریا اور مرد حضرا ت میں جریان و احتلام کی ایک بڑی وجہ بھی قبض کو مانا جاتا ہے، موجودہ دور کے خطرناک ترین امراض ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر پیدا کرنا بھی قبض کی وجوہات ہوتی ہیں
جوڑوں کا درد،عرق النساء (شاٹیکا) اور کمر درد کا سب سے بڑا سبب بھی قبض بنتی ہے، طبی ماہرین قبض کو بیماریوں کی ماں کہتے ہیں، طبی ماہرین کی رائے کے مطابق کہا جا سکتا ہے کہ ہم اپنے پیٹ کو درست رکھ کر لا تعداد بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں
سبزیاں، پھل، پھلوں کا رس اور ریشے دار غذاؤں کابکثرت استعمال ہی قبض سے بچانے میں معاون ثابت ہوتا ہے سبز یو ں اور پھلوں میں پانی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے علاوہ ازیں روز مرہ جسمانی ضرورت کے مطابق پانی کا استعمال بھی جسم کو صحت مند رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتاہے میدہ سے تیار شدہ اشیاء کا متواتر استعمال بھی انتڑیوں کے امراض کا باعث بنتا ہے، بعض دیگر امراض کی ایلو پیتھک ادویات کا متواتر استعمال بھی قبض کا سبب بنتا ہے
صبح بیدار ہونے کے بعد بیت الخلا جانے کا معمول بھی آہستہ آہستہ قبض کو دور کرتا ہے، اسی طرح براز کی حاجت ہونے کی صورت میں رفع حاجت کے لیے نہ جانا بھی قبض میں اضافے کا باعث بنتا ہے، زیادہ دیر تک متواتر ایک نشست میں بیٹھنا، پانی کا کم استعمال کرنا، چائے اور سگریٹ نوشی کی کثرت اور شراب نوشی کی علت بھی قبض جیسے موذی مرض کا سبب بنتے ہیں، قبض سے چھٹکارے کا آسان ذریعہ ورزش ہے، سبزیوں اور پھلوں میں قدرتی طور پر پانی کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے
قبض میں مبتلا افراد کو چاہیے کہ وہ سبزیوں کی سلاد کو اپنے کھانے کا لازمی حصہ بنائیں، اسی طرح اگرممکن ہو سکے تو ایک وقت کے کھانے کی جگہ پھلوں اور سبزیوں کو ملا کر کھایا جائے یا پھر صرف سبزیوں کو اُبال کر کھایا جائے تاکہ جسم میں پائے جانے والی ریشوں کی کمی کو دور کیا جا سکے، سبزیوں میں بند گوبھی، کریلے، گھیا توری،پالک،ساگ اور شلجم قبض کو دور کرنے میں بہترین غذا ئیں ہیں، پھلوں میں پپیتہ، کیل، امرود، خربوزہ، سیب، ٹماٹر، انگور، ناشپاتی اور کھجور بھی عمدہ غذائیں ہیں، جو قبض سے پیچھا چھڑانے میں ہماری مدد کرتی ہیں، گلقند کا ایک بڑا چمچ نیم گرم دودھ میں ملا کر رات کو سوتے وقت کھانے سے اجابت کھل کر آتی ہے، ثناءمکی، سونف ،گلاب کے پھول اور مصری ہموزن سفوف بنا کر رات کو سوتے وقت نیم گرم دودھ یا پانی سے چوتھائی چمچ کھانے سے بھی قبض نہیں رہتی۔ صبح نہار منہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک چمچ شہد ملا کر بطورِ شربت پینے سے بھی امعاء یعنی ک آنتوں کے عوارض سے چھٹکارا میسر آتا ہے، رات کو سوتے وقت دودھ میں روغنِ بادام کا ایک چمچ ڈال کر پینے سے بھی پیٹ نرم ہوتا اور انتڑیوں کی خشکی کا خاتمہ ہوتا ہے دہی میں زیرہ سیاہ پاؤڈر آدھا چمچ ڈال کر کھانے سے نہ صرف انتڑیوں کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے بلکہ دائمی قبض سے بھی نجات حاصل ہوتی ہے، دال ماش، میدہ سے بنی مصنوعات،کولا مشروبات، چاول، چکنائیاں، مٹھائیاں اور بڑے گوشت سے مکمل اجتناب کیا جائے، بیکری مصنوعات، فاسٹ فوڈ اور مصنوعی طرز پر تیار شدہ خورونوش کی اشیاء سے دور رہا جائےم اسبغول کے چھلکے کو روزانہ کھانے سے بچا جائے ہاں البتہ کبھی کبھار دودھ میں بادام روغن اور چھلکا ملا کر استعمال کریں، گوشت کا ہمیشہ استعمال سبزیوں میں ملا کر کریں اور بھنی ہوئی غذاؤں سے بھی بچیں شوربے والی ہنڈیا پکائیں
پالک، ساگ، شلجم، بند گوبھی، کریلے ،گھیا توری، ٹینڈے اور گاجر میں سے کسی ایک کو روزانہ اپنے مینیو کا حصہ بنائیں۔، اسی طرح کیلا، سیب، امرود، ناشپاتی،کھجور، انگور او ٹماٹر وغیرہ کو دن میں ایک بار کھانے کے ساتھ مناسب مقدار میں ضرور استعمال کریں، اسی طرح چکی کا آٹا جو سمیت استعمال میں لائیں، ناشتے میں جو کا دلیہ بے حد طبی فوائد کا حامل ہے، اس میں بادام روغن، شہد اور روغنِ زیتون بھی شامل کیا جا سکتا ہے، ورزش کو معمول کا لازمی حصہ بنا کر آپ ہمیشہ صحت مند، توانا اور خوبصورت رہ سکتے ہیں
اور ایک ضروری بات مردوں میں جریان و احتلام کا علاج ھمیشہ امراضِ معدہ و نظام انہظام کو اعتدال میں لائے بغیر ممکن نہیں ہوتا منی و مذی لیسدار مادہ کا اخراج قطروں کی شکل میں یا پیشاب و پاخانہ سے پہلے  اور بعد اور ذرا سی تحریک سے مادہ کا اخراج زکاوت حس اور سرعتِ انزال کا باعث بنتا ہے ان سب عوارضات کا اصولی علاج افعالِ معدہ و انہظام کی تنزلی دور کیۓ بغیر ناممکن ہوتا ہے تو سب سے پہلے ان عوامل کو زہن میں رکھ کر علاج کرنا چاہیئے تاکہ حصولِ شفاء میں کامیابی ہو سکے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

سفوف مغلظ، کمر درد، پٹھوں کی کمزوری کا علاج

سفوف مغلظ، کمر درد، پٹھوں کی کمزوری کا علاج
نسخہ الشفاء : سنگھاڑہ خشک 30 گرام، موصلی سفید انڈیا 30 گرام، چھلکا اسپغول 30 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر بعد میں چھلکا اسپغول ثابت ملا لیں اور کسی شیشی میں ڈال کر رکھ لیں
طریقہ استعمال : رات سونے سے دو گھنٹہ پہلے دو بڑے چمچ کھانے والے آدھا کلو دودھ میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں دودھ آدھا رہ جانے پر نیم گرم پیئں
فوائد : منی کو گاڑھا کرتا ہے،  کمر درد ، پٹھوں کی کمزوری، پٹھوں کا کھینچاؤ، اور مباشرت کے بعد ہونے والی تھکاو ٹ کے بے حد مفید ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

الشفاء، گینگرین کیپسول

الشفاء، گینگرین کیپسول
Gangrene Herbal Treatment Capsule
فوائد : اس دواء شوگر کنٹرول ہوجاتی ہے اور شوگر کی وجہ سے تمام جسمانی، جلدی زخم جو گینگریں کہ صورت اختیار کرچکے ہوں ان کے لیئے مفید دوا ہے، دوا برائے 20 یوم
مقدارخوراک : ایک کیپسول صبح، ایک کیپسول دوپہر،ایک کیپسول رات کھانے کے دو گھنٹہ بعد پانی کیساتھ استعمال کریں
قیمت 1500 روپے
ہوم ڈلیوری آل پاکستان
(0-30-40-50-60-70) فون نمبر اور واٹس ایپ

نسخہ الشفاء، مربہ جوہری

نسخہ الشفاء، مربہ جوہری
فوائد : دل کو طاقت دیتا ہے، دماغی ہر قسم کی کمزوری دور کرتا ہے، نظر کی کمزوری دور کرتا ہے، اعصاب اور پٹھوں کو طاقت دیتا ہے، معدہ کی کمزوری دور کرتا ہے، جگر کو طاقت دیتا ہے، بھوک لگاتا ہے، خون کی کمی دور کرکے چہرہ کو سرح و سفید بناتا ہے، چہرہ کی چھریاں اور چہرہ کے نشانات کو دور کر کے چہرہ کو خوبصورت بناتا ہے، ہر قسم کی جسمانی کمزوری کو دنوں میں ختم کرتا ہے، یہ نسخہ انتہائی زبردست ہے سو فیصد نتائج کا حامل ہے اس کے استعمال سے کوئی کسی قسم کا سائیڈ ایفکٹ نہیں فوائد ہی فوائد ہیں, یہ نسخہ ہر عمر کے افراد کیلئے بہترین ہے خاص کردرمیانی عمر اور بوڑھوں کیلئے ایک نئی زندگی ہے
طریقہ استعمال : پانچ سال کے بچے کیلئے آدھا چھوٹا چائے والا چمچ بڑوں کیلئے ایک بڑا کھانے والا چمچ صبح نہار منہ ایک کپ نیم گرم دودھ کیساتھ استعمال کریں
اجزاء : مربہ سیب، مربہ آملہ، مربہ ہڑڑ، مربہ گاجر، مربہ بہی، سُچے موتی خالص، ورق سونا خالص، ورق چاندی خالص
پاکستان اور تمام ممالک میں ھوم ڈلیوری

ہیلپ لائن اینڈ واٹس ایپ نمبر 00923040506070

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

جماع اور صحت بہترین معلومات

جماع اورصحت بہترین معلومات
Jima and Health Information
یہ حقیقت ہے کہ جوانی، شباب، جنسی قوت کا گہرا تعلق ہے بلکہ جنسی قوت کی زیادتی کا نام ہی دراصل شباب ہے اگر جنسی قوت کا استعمال افراط و تفریط سے کیا جائے گا تو یقیناً اس کا اثر صحت اور شباب پر پڑے گا جنسی قوت کے ساتھ افراط و تفریط یعنی (کثرت جماع اور قلت جماع) دونوں صورتوں کا ذکرکیاہے اس کا مقصد یہ ہے کہ جس طرح کثرت جماع جنسی قوت اور شباب کو تباہ کر دیتا ہے اسی طرح قلت جماع بھی جنسی قوت اور شباب کے نقصان کا باعث ہے۔ دونوں میں اعتدال لازمی ہے۔
قلت جماع بھی نقصان جنسی قوت اورشباب ہے
اس حقیقت سےتو دنیا شباب آگاہ ہےکہ کثرت جماع یقیناً جنسی قوت اورشباب میں غیر معمولی نقصان پہنچتا ہے لیکن بہت ہی کم لوگوں کو علم ہوگا کہ قلت جماع یا بالکل جماع نہ کرنا بھی جنسی قوت اور شباب کو برباد کردیتاہے تجربہ شاہد ہے کہ جب انسانی قوی مکمل ہوجائیں اور اس میں جنسی قوت کاجذبہ جوش پرہو، جنسی مادہ جو قابل اخراج ہو اس کو خارج نہ کیا جائے تو وہی مادہ اپنے اعضاء ہی کو برباد کرنے لگتاہے یا وہ احتلام و سرعت انزال اور جریان کی صورت میں ، عورتوں میں سیلان الرحم کی شکل میں خود بخود اخراج پانا شروع کردیتاہے۔ جو لازماً امراض میں شریک ہیں جن سے صحت اورشباب برباد ہوجاتے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ شباب اورجنسی قوت سے بھرپور نوجوان کا اجماع سے دور رہنا، کثرت جماع سے بھی زیادہ نقصان رساں ہے کیونکہ کثرت جماع سے تو صرف مادہ منویہ کا نقصان ہوتا ہے لیکن قلت جماع سے جنسی اعضاء جن سے جنسی جذبہ پیداہوتاہے اورشباب قائم رہتا ہے تباہ ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ ان کی خرابی کے علاوہ بوقت جماع جو لذت اور خوشی پیداہوتی ہے اس سے ایک خاص قسم کی بجلی و قوت اور حرارت پیداہوتی ہے جو محافظ شباب اور طویل عمری کا باعث ہے۔
اسلام اور کثرت ازواج
اس قیام شباب اور طویل عمری کے لئے ہی اسلام میں کثرت ازواج کا مسئلہ رائج ہے اور اس کاحکم ہے کہ اگر ضرورت ہوتو ایک شخص بیک وقت چار بیویاں رکھ سکتا ہے۔ حضورانور حضرت نبی کریم کے فرمان کے بموجب جوشخص نکاح نہیں کرتا وہ آپ کی امت میں سے نہیں ہے۔ جو لوگ اسلام کی اس نعمت کو اچھا خیال نہیں کرتے وہ جماع اور شباب کی حقیقت سے واقف نہیں ہیں۔
یورپ کے حکماء کثرت ازواج کے مسئلہ کو تسلیم کرچکے ہیں
سوال پیداہوتا ہے کہ جماع کی ضرورت ہوتو ایک عورت سے بھی پوری کی جاسکتی ہے پھر کثرت ازواج کو کیوں اہمیت دی جائے؟ یہ اعتراض انہی عوام کی طرف سے ہے جو اعضائے انسانی کے افعال و جنسی قوت کا پیداہونا اور شباب کی حقیقت سے واقف نہیں ہیں۔ جاننا چاہیے کہ جماع میں جہاں حرکت جماع لذت و مسرت اور انبساط کے ساتھ بجلی و جنسی قوت اور شباب میں زیادتی کرتاہے وہاں پر عورت کا حسن و شباب اور اس کی حرارت غریزی بھی ان کیفیات و جذبات اور ارواح میں زیادتی کاباعث ہوتاہے یہ حقیقت ہے ہر عورت کا حسن و شباب اور حرارت غریزی زیادہ سے زیادہ تیس (30) سال تک قائم رہتی ہے اوراگر کوئی عورت بہت ہی کوشش کرے تو چالیس تک، مگر ایسی عورت ہزار میں شاید ایک ہوتی ہے جس کو اپنے حسن و شباب اور حرارت غریزی کے قیام کے متعلق پوری طرح کا علم ہو۔ اس لئے تیس سال کے بعد ہی ان کاحسن و شباب اور حرارت غریزی رخصت ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ اس لئے مرد کو ان امورکی طلب کے لئے ہمیشہ ایک حسن و شباب سے بھرپورحور صفت بیوی کی ضرورت ہے تاکہ اس کامادہ منویہ زیادہ سے زیادہ بنے اور پوری طرح پر اخراج پائےجس سے اس کی جنسی قوت و شباب قائم رہتا ہے اوراس کی عمر میں طوالت پیداہوتی ہے۔
قیام شباب اور طوالت کے متعلق یورپ میں بھی سائنسدانوں اور حکماء نے تجربات کئے ہیں۔ انہوں نے تجربہ کے طور پر دو ایسے شخصوں کو منتخب کیا ہے کہ ان میں سے ایک کی محض ایک بیوی تھی اور ایک شوقین مزاج ہر سال کےبعد ایک نوخیز عورت سے شادی کر لیا کرتا تھا۔ اول الذکر پر آخر الذکر کی نسبت بہت جلد بڑھاپا چھاگیا۔اس تجربہ پر کوئی حیرت نہیں ہونی چاہیے کیونکہ اس کی دو وجوہات ہیں (1) حرکت جماع سے جنسی قوت بھڑکتی ہے (2) حرکت جماع سے جنسی اعضاء کی ورزش سے ان کے افعال جاری رہتے ہیں جن سے ان میں قوت پیدا ہوتی رہتی ہے (3) یہ حقیقت بھی ذہن نشین کرلیں کہ نوجوان عورت میں بہ نسبت عمر رسیدہ مرد کے حرارت غریزی زیادہ ہوتی ہے اور یہی حرارت مقناطیسی ذریعہ سے جب کہ دو جسم آپس میں متصل ہوں ایک سے دوسرے میں بطور کشش منتقل ہوتی رہتی ہے اس طرح وہ شخص ہر سال اپنے جسم میں ایک نئی حرارت اور قوت حاصل کرتا رہتا ہے۔ آیورویدک کی کتب میں بھی خوبصورت اور نوخیز عورتوں کو قیام شباب و اعادہ شباب اور طویل عمری کے لئے لازم قرار دیاگیاہے بلکہ ان کےاصولوں کے مطابق جب تک انتہائی دل لبھانے والی حسین اور رس بھری عورت کو سامنے نہ رکھا جائے اس وقت تک کایا کلپ ناممکن ہے۔ کیونکہ حسن و شباب کی کشش بھی جنسی قوت کو بیدار کرتی ہے۔
کایاکلپ بغیر حسن شباب ممکن نہیں ہے
آیورویدک کتب میں لکھاہے کہ جیستدریہ شخص کو چاہیےکہ ہمیشہ واجی کرن(قوت باہ بڑھانے والی) ادویات کا استعمال کرتا رہےکیونکہ (مذہب) (مقصد) (محبت) اور (نیک نامی) یہ چاروں انہی واجی کرن ادویات کی بدولت حاصل ہوتے ہیں۔سبب یہ ہے کہ بیٹا واجی کرن کی بدولت اور مندرجہ بالا چاروں نعمتیں بیٹے کی بدولت میسر آتی ہیں۔ اس لئے روئیں روئیں میں خوشی پیداکرنے والی عورت واجی کرن کا سب سے اچھا کھیت ہے۔ روپ (حسن) اس شباب وغیرہ ۔ اندریونکے پانچوں وشے پریتی پیداکرے میں سب سے افضل تسلیم کئے گیے ہیں اور جب یہ پانچوں ایک عورت میں پائے جاتے ہیں تو اسے پریتی کی کان گستابیجانہ ہوگا۔ عورت کے مویہ پانچوں وشے اور کہیں بھی یک جا نہیں پائے جاتے۔ اس لئے اندریوں کے یہ وشے جو عورت میں یک جا پائے جاتے ہیں وہ پریتی کے برمانے والے ہیں پریتی سنتان(اولاد) دھرم۔ ارتھ۔ لکشمی (دولت) ۔لوگ (سومووات) بھی خصوصیت سے عورتوں ہی میں رونق افروز ہے۔ حکیم انقلاب دوست محمد صابر ملتانی رح
کایا کلپ کے متعلق ایک تحریر
از محترم دوست محمد صابر ملتانی صاحب
اعادہ شباب و حقیقت اور فرنگی طب کی غلط فہمی
الرحمن الرحیم مالک یوم الدین الصلوۃ والسلام علی رحمۃ العالمین۔ اما بعد
جب سے دنیا عالمِ وجود میں آئی ہے اس وقت سے نشووارتقاء اور تحقیق و تجدید کاسلسلہ قائم ہے۔نشووارتواء تو قدرت کی طرف سے مکمل ہورہا ہےاور تحقیق و تجدید اشرف المخلوقات کے ذمہ کیاگیاہے کہ وہ قدرت کے اسرارورموز کو اس دنیا پر آشکار کردے اور یہ دونوں عمل قانونِ فطرت کےمطابق عمل میں آرہے ہیں۔ یعنی ان عوامل کےلئے قدرت کا مقرر کردہ قانون یا راستہ ہےجن کےلئے دن کا لفظ حقیقت کے عین مطابق ہے۔قدرت کے نشووارتقاء اور تحقیق و تجدید کے ادوار اور مراحل اور اشیاء وافعال کا شمارکیاجائے تو پیدائشِ کائنات سے لے کر زندگی تک اور زندگی سے انسان تک ہے اورپھرانسانی تحقیق و تجدید سے لے کر آج کل لاکھوں منزلیں طے ہوئی ہیں۔ لیکن نشووارتقاء اور تحقیق وتجدید کاہر عمل اور ہرقدم اپنے اندرکوئی نہ کوئی قانون اور اصول رکھتا ہے پھریہی قوانین اوراصول اپنے اندرکئی کئی نظریات رکھتے ہیں۔ جن سے انہی قوانین اور اصولوںمیں ارتقاء اور تکمیل پائی جاتی ہے۔ اور جن اہلِ علم اور صاحبِ فن کی نگاہِ تحقیق وتجدید کی طرف ہوتی ہے وہ انہی قوانین و اصولوں کو سمجھ کر خاموش بیٹھ جاتے ہیں بلکہ ان پرمزید ٖغوروفکر کرتے ہیں تاکہ اس منزل کی طرف قدم بڑھا ئیں جو منزل ان کے دل و دماغ کی وسعتوں میں پیداہوچکی ہوتی ہیں۔
اہلِ علم و صاحبِ فن اور حکماء اوراطباء ذہنی وسعتوں اور منزلوں میں ایک فکرقیامِ شباب واعادہِ شباب اور طویل عمری کا بھی ہے کیونکہ انسان ہوش سنبھالنےکے بعد جب اس دنیا کی زندگی میں عیش ونشاط اور لطف و لذت سے مسرور ہوا ہے اس کوزندگی اور شباب بہت قیمتی ہے اب وہ چاہتا ہے کہ نہ صرف ہمیشہ کےلئے زندہ رہے بلکہ حسن و شباب کی رنگینوں سے سرخرو اور بھرپور بنا رہے۔ اس مقصد کےلئے اس نے اچھی صحت کے قوانین بنائے ، امراض کے علامات تلاش کئے۔ قیامِ شباب کےلئے اصول واضح کئے اور طویل عمری کےلئے قوانین کی تلاش کی ہے لیکن انسان کو اپنے مقصد میں پوری کامیابی نہیں ہوئی ہے مگر انسان اپنی اس کوشش سے دستکش نہیں ہوا. کیونکہ اس کی کامیابیاں بھی اپنے اندر بے شمار کامیابیاں رکھتی ہیں۔ صحت کے قوانین و علاج اِصول اور زندگی کے مداوے ایسے امور ہیں جن سے نہ صرف انسانی کی زندگی بے حد کامیاب ہے بلکہ بے مطمئن ہے یہی اس کی بہت بڑٖی کامیابی ہے۔ اس لئے اس مقصد کےلئے اس کا قدم آگے کی طرف بڑھتا جارہاہے۔ اس میدان میں جو بھی لوگ تھک کر بیٹھ جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا ہے۔
ہر چیز یہاں کی آنی جانی دیکھی ہم نے دنیا سرائے فانی دیکھی
جوجاکے نہ آئے وہ جوانی دیکھی جو آکے نہ جائے وہ بڑھاپا دیکھا
قیام و شباب و اعادہِ شباب اور طویل عمری کےلئے سب سے قدیم سرمایہ اور مفید معلومات ایورویدک میں پائی جاتی ہیں۔جس میں لکھا ہے کہ کایا کلپ ایک یقینی عمل ہے جس کے ذریعے انسان ہزاروں سال تک زندہ رہ سکتا ہے۔ لیکن اس عمل کے لئے خاص خاص ادویات کے ساتھ ساتھ فاضل اور قابلِ دید اور ایک مناسب ماحول کی ضرورت ہے، اس امر میں کوئی شک نہیں ہے کہ ادویات میں ایسی خوبیاں پائی جاتی ہیں اور ان کا استعمال بھی بغیر فاضل اور قابلِ دید اور مناسب ماحول کے سوا ممکن نہیں ہے ۔ لیکن ایورویک میں بڑھاپے اور ضعف پر تسلی بخش روشنی ڈالی گئی ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ دوشوں کی خرابی اور فساد صحت اور قوت کے نقصان کا باعث ہیں۔ جن کے بعد بڑھاپاآتا ہے، مگر جسم میں کیا کیا تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ جن کو دورکرنے کی کوشش کی جاسکے، جہاں تک ادویات کا تعلق ہے ، ان کا تعلق کسی عضو یا کسی قسم کی خرابی سے ہے اور ادویات سے کسی قسم کی کمی و خرابی دور ہوسکتی ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ ایورویک میں کایاکلپ ایک مشکل ترین معمہ بن کر رہ گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کل کے ویدوں میں کوئی بھی ایسا نظر نہیں آتا جوکسی اور کا نہ سہی اپنا ہی کایاکلپ کرے اور نہ ہی ایسا ویدپایاجاتا ہے جس نے ہزاروں سال پہلے اپنا کایاکلپ کیاہو اور ہم میں ایورویک کے اس کایا کلپ کو ثبوت پیش کرسکے۔ جہاں تک طبِ یونانی کا تعلق ہے وہ اصولی طورپر اعادہِ شباب کی قائل نہیں ہے۔ البتہ اس کے قوانین اور اصولوں کے تحت قیامِ شباب اور طبعی عمرتو ممکن ہے دائمی زندگی اور شباب ممکن نہیں ہیں۔ کیونکہ ان کا نظریہ ہے کہ انسان کی پیدائش عورت اور مرد کے مشترکہ نطفے سے ہوتی ہے جس کی رطوبت اورحرارت سے اس کی زندگی قائم رہتی ہے ان کو رطوبتِ غریزی اور حرارتِ غریزی کہتے ہیں زندگی بھریہ دونوں چیزیں قائم رہتی ہیں اور جب یہ دونوں چیزیں ختم ہونے لگتی ہیں تو بڑھاپاآنا شروع ہوجاتا ہے اور ان کے ختم ہونے پر موت واقع ہوجاتی ہے۔ ان کی مثال ایک چراغ سے دی جاتی ہے جس کا تیل رطوبتِ غریزی اور بتی حرارتِ غریزی ہے ۔ ایک وقت ایسا آتا ہے کہ تیل و بتی دونوں ختم ہوجاتے ہیں۔ انسانی جسم میں جب رطوبتِ غریزی اور حرارتِ غریزی ختم ہوجاتی ہیں، چونکہ یہ دونوں پھر پیدانہیں ہوسکتیں اس لئے نہ ہی شباب لوٹایاجاسکتا ہے اور نہ ہی عمر میں طوالت کی جاسکتی ہے۔اس لئے طبِ یونانی اعادہِ شباب اور دائمی زندگی کی قائل نہیں ہے۔
فرنگی طب اور ماڈرن سائنس قیامِ شباب و اعادہِ شباب اور طویل عمری کی قائل ہے، وہ انسانی زندگی کی پیدائش کو نطفہ سے تو ضرور تسلیم کرتی ہے مگر رطوبتِ غریزی اور حرارتِ غریزی کے متعلق بھی یہ تسلیم کرتی ہے کہ ان کی پیدائش زندگی بھر جاری رہتی ہے ان کا بننا کبھی بند نہیں ہوتا۔ یہ دونوں چیزیں اعضائے جسم ہمیشہ تیارکرتےرہتے ہیں جن میں غدد کوبے حد اہمیت ہے اس لئے اگر غدد صحیح طورپر اپنے افعال جاری رکھیں تو قیامِ شباب اور طویل عمری ممکن ہے لیکن ان کے نظریےکے تحت ایک صورت ایسی ہے کہ جس سےغدد کے افعال بگڑجاتے ہیں، وہ ہے نظریہ جراثیم۔ یعنی اپنے گردونواح میں ایک غیر مرئی مخلوق ایسی ہے جوجسمِ انسان میں اندروباہر سے ہمیشہ حملہ کرتی رہتی ہے جس سے خطرناک اور خوفناک امراض پیداہوتے رہتے ہیں۔ جن سے انسانی صحت کا توازن بگڑجاتا ہےاور غدد اپنی صحیح حالت میں نہیں رہ سکتے اور رطوبتِ غریزی اور حرارتِ غریزی کی پیدائش نہ صرف کم ہوجاتی ہے بلکہ خراب ہوجاتی ہےاس وجہ سے صحت اور طاقت دونوں قائم نہیں رہ سکتیں پھر بڑھاپا اور موت واقع ہوجاتی ہے۔ غدد کی حالت کو ازسرِ نو درست کرنے کےلئے فرنگی ڈاکٹروں نے غدد کی پیونداور قلم لگانے کے بھی کوشش کی ہے۔ جس سے ابتدا میں اچھی خاصی کامیابی ہوئی ہے۔ لیکن بہت جلد ا س کے نتائج بگڑ گئےہیں بلکہ بعض حالتوں میں نقصان بہت زیادہ ہوگیا ہے اس لئے یہ صورت بھی کامیاب نہیں ہوئی بعض فرنگی سائنسدانوں نے خون کے اجزاء کو مدنظر رکھ کر ایسے مرکبات تیار کئے ہیں جن سے اعضاء اور خصوصاًغدد اور ذراتِ خون کوطاقت دی جاسکے اس طرح بھی اچھے اثرات پیداہوئے ہیں۔ مگر حقیقی کامیابی نصیب نہیں ہوئی ہے۔
لیکن فرنگی طب اور ماڈرن سائنس کی یہ غلط فہمی ہے کہ صرف غدودو ذراتِ خون اور خون کے دیگر عناصر قیامِ صھت اور قوت کے لئے کافی ہیں۔ ان کا تعلق صرف جگر کے ساتھ ہے۔ ان کے علاوہ اعصاب و عضلات بھی جسم میں اپنے مخصوص افعال انجام دیتے ہیں جن کے مرکز دماغ اور دل ہیں۔ دوسرے جسمِ انسان میں رطوبت کون سے اعضاء بناتے ہیں اور کون سے اعضاء ان کو حرارت میں تبدیل کرتے ہیں۔ تیسرےجراثیم امراض پیداکرنے کے اسبابِ واصلہ ہیں یا اعضاء ِ جسم کی خرابی امراض پیداکرنے کے اسباب واصلہ ہوسکتے ہیں۔نیزاس وقت تک فرنگی طب اور ماڈرن سائنس صحیح معنوں میں اس علم سے واقف نہیں ہے کہ مفرداعضاءا اور امراض کاکیا تعلق ہے؟ اس لئے وہ جسمِ انسان میں رطوبت و حرارت اور امراض اور جراثیم کے تعلق کا علم نہیں رکھتے۔ ان کے اس علم سے ناواقفیت کی وجہ سے ہم ان کوباربار چیلنج دیتے ہیں کہ ان کانظریہ امراض اور اصولِ علاج غلط ہیں۔ ایورویدک وطبِ یونانی اور فرنگی طب و ماڈرن سائنس کی تحقیقات کو سامنے رکھنے کے بعد جن کا تفصیلی ذکر ہم نے اس کتاب میں کردیا ہے۔ ہم نے انسانی جسم کی مشین کاگہرا مطالعہ کیا ، ہر عضو کے افعال پر نہ صرف گہری نظرڈالی بلکہ ان کے نتائج کے اثرات کرپرکھا اور سب سے بڑی تحقیق یہ ہے کہ ان کے تعلقات کوخوب اچھی طرح سمجھا ہے اور جہاں پرفرنگی طب اور سائنس کی تحقیقات اور ترقیات ختم ہوگئیں یا انہوں نے اپنا راستا غلط اختیارکرلیاوہاں پر ہم نے آگے بڑھنے اور غلط راستے سے دور ہٹنے کی کوشش کی۔ خداوندِ حکیم کاہزار ہزار شکر ہے کہ اس علیم و حکیم نے ہمیں کہیں مایوس نہیں کیا۔ جہاں پربھی ہماری تحقیقات رکیں ہم نے نہایت صبر واستقامت سے کام لیا اور ہماری منزلیں قریب ہوگئیں اور ہم کو غیر معمولی کامیابی نصیب ہوئی۔
اس امر کے اعتراف میں ہمیں ذرا بھر انکار نہٰیں ہے کہ اس تحقیق میں ہمیں قرآنِ حکیم کی روشنی نے ہماری راہنمائی اور راہبری کی ہے۔ یہ ہمارا یقین ہے کہ قرآنِ حکیم تمام علوم کانہ صرف منبع اور سرچشمہ ہے بلکہ ایک ناختم ہونے والا خزانہ بھی ہے۔ صرف دیکھنے والی نگاہ چاہیے جو اس پر غوروفکر کرسکے۔ حقیقت یہ کہ قرآنِ حکیم جس انداز سے زندگی و کائنات اور نفس وآفاق پر روشنی ڈالتا ہے اس کا ذرا بھربھی دیگر کتب میں نظر نہیں آتا، خاص طورپررطوبت و حرارت اور ارواح و ہواؤں کی پیدائش ، ان کا جلنا اور ایک دوسرے میں بدلنا، اور ان کے افعال و اثرات اور خواص اس تفصیل سے درج ہیں کہ انسان دیکھ کردنگ رہ جاتا ہے۔ ان کی تفصیلات انشاء اللہ تعالیٰ طبی اور سائنسی تحقیقات ختم کرنے کے بعد بیان کردی جایں گی۔ کیونکہ قرآن حکیم میں جو طبی و سائنسی حقائق بیا ن کئے گئے ہیں ان سے دنیاکاآگاہ ہونا بھی نہایت ضروری ہے۔ جو کچھ ہم نے اس کتاب میں زندگی اور روح اور رطوبت و حرارت کی پیدائش کا ذکر کیا ہے وہ الحمد و للہ رب العالمین الرحمن الرحیم مالک یوم الدین کی تشریح کا صرف ایک پہلو ہے ورنہ ایہ حقائق سات سمندروں کی سیاہی اور دنیا بھر کے درختوں کی قلم سے بھی بیان نہیں ہوسکتے۔ ہم عاجز بندے ہیں ، ہم کو جو علم دیاگیاہے وہ تمام جہانوں کے مقابلے میں ایک رتی کے برابر بھی نہیں ہے۔ البتہ جولوگ ہدایت چاہتے ہیں ان کو حضور انورو اطہر کی تعلیم او ر زندگی کے طفیل ہی سے حاصل ہوسکتی ہے۔
اس امر پر حکیم و وید و اطباء اور فرنگی معالج متفق ہیں کہ جب تک جنسی قوت میں شدت رہتی ہے حسن و شباب قائم رہتا ہے اور جب جب اس قوت میں کمی آنا شروع ہوتی ہے تو حسن و شباب بھی ختم ہونا شروع ہوجاتا ہے ، جنسی قوت میں کمزوری یا خرابی میں تین اہم حقائق بیان کئے جاتے ہیں ۔ اول: حفظانِ صحت میں بے قاعدگی جس میں غذا کو بے حد اہمیت ہے، دوسرے اعضاء ِ جسم کے افعال میں کمی بیشی اور خرابی خاص طورپرجگر کی خرابی تیسرے نفسیاتی طورپر جنسی جذبہ میں خرابی پیداہوجائے خاص طورپر خوف اور غم کی فراوانی۔ اگر کم از کم جنسی قوت کو ایک معیار و شباب مقرر کرتے ہوئے ان تینوں حقائق کی ایک اچھے طریق پر نگہداشت رکھی جائے تو یقیناً امر ہے، شباب اور صحت بہتر طریق پرقائم رہتے ہیں۔
ہم نے اس جنسی قوت کو تین حصوں میں تقسیم کردیاہے حرارت جوش اور پھر ان تین قوتوں کو اعضا ئے رئیسہ کے تحت ترتیب دے دیا ہے یعنی رطوبت کی زیادتی دماغ واعصاب کی تیزی سے ہوتی ہے۔ حرارت کی زیادتی جگر و غدد میں تیزی سے اورجوش کی زیادتی دل و عضلات میں تیزی سے ہوتی ہے۔ جب کسی شخص میں جنسی قوت میں کمزوری واقع ہوتی ہےتو یہ کبھی نہیں ہوتا کہ تینوں قوتوں میں بیک وقت کمزوری اور خرابی ہوگی یا حرارت و جوش میں افراط و تفریط اور نقص پیداہوجائے گا۔ اس لئے جس قوت میں کمی اور خرابی واقع ہوگی صرف اسی کو درست کرناچاہیے۔ اسی طرح جنسی قوت بالکل درست ہوجائے گی۔ اس لئے بیک وقت تینوں اعضائے رئیسہ کو طاقت دینے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ صرف اسی ایک عضوکوطاقت دینا ہی کافی ہے جس کے ساتھ اس قوت کا تعلق ہے۔ یہ تینوں حسبِ ضرورت پیداکی جاسکتی ہیں اور ان تینوں کا تعلق بھی اعضائے رئیسہ سے ہے ان تینوں میں سے جس کوپیداکرنا مقصود ہوتو اس کےمتعلقہ عضو میں تحریک دینے سے پیداکی جاسکتی ہے۔

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

حاملہ خواتین اور نوزائدہ بچوں کے لیے انتہائی ضروری معلومات

حاملہ خواتین اور نوزائدہ بچوں کے لیے انتہائی ضروری معلومات
ڈاکٹر حاملہ خواتین کو بہت زیادہ کشتے کھلارہے ہيں
ca اور آئرن کے suppliments

کو حکمت میں کشتہ کہتے ہیں ان سے بچیں اکثر حاملہ خواتین اور نوزائدہ بچوں کو شدید مسائل کا شکار ہوتے دیکھا ھے اس تحریر میں اس کی وجوہات واضح تور پر بیان کر دی گئی ہیں
عورت بچاؤ مہم
ایک دوست کا سوال
آج کل ڈیلیوریز نارمل کیوں نہیں ہوتی ہیں حالانکہ آج کل جدید ترین ہسپتال طبی، سہولیات میسر ہیں
جب کسی خاتون کو امید ہوتی ہے تو وہ فورا لیڈی ڈاکٹر کے پاس جاتی ہے آٹھ نو ماہ اس کے زیر نگرانی باقاعدگی سے چیک اپ کرواتی ہیں اس کی تجویز کردہ ادویات بھی کھاتی ہیں  ان کی مہنگی فیسیں بھی ادا کرتی ہیں
مگر جب ڈیلیوری کا وقت آتا ہے تو پھر کیس نارمل کیوں نہیں ہوتا
نو ماہ مسلسل فولک ایسڈ اور کیلشیم کی گولیاں کھانے اور

venofer

کی ڈرپس لگوانے کے باوجود  ڈیلیوری کے وقت خون کی کمی کیوں ہو جاتی ہے
میرے عزیزو
اس سوال کا جواب کچھ اس طرح ہے کہ
ڈیلیوری نارمل نہ ہونے کی سب سے بڑی وجہ مسکولر ٹشوز کا سخت ہوناہے
اور رطوبت تلیہ۔

Lyphatic liquids

کا کم ہونا ہے
عورت کے جسم میں جتنی لچک اور

Flexibility

یاد رکھیں ہو گی بچہ کے اتنے ہی چانسز نارمل کے ہوں گے اور جتنے سخت ہوں گے اتنا ہی آپریشن کا امکان زیادہ ہو گا
مندرجہ ذیل عوامل عورت کے جسم کے مسکولر ٹشوز کو سخت اور راستوں کو تنگ کر دیتے ہیں اور ان کے اندر کی رطوبت تلیہ

lympatic liquids

بھی کم ہو جاتی ہیں
جو لبریکیشن کا کام کرتی ہیں فطرت اور نیچر کے خلاف جب ہم چلے گئے تو فطرت ہمیں سزا ضرور دے گی یعنی فطرت سے روگردانی کی سزا کی وجہ سےہمیں آپریشن سے گزرنا پڑتا ہے قطع نظر اس کے کہ بہت بڑی بڑی بلڈ نگز ہیں، ہسپتال ہیں، مہنگے ڈاکٹرز ہی، مہنگی ادویات اور مہنگے انجکشنز، ائیر کنڈیشنڈ کمرے
یاد رکھیں
یہ سب کچھ کبھی بھی فطرت کا متبادل نہیں ہو سکتے پیسے کا لالچ اور ہوس اور انسانیت سے دوری مریض کی زندگی اور صحت سے زیادہ مریض کی جیب پر نظر کا ہونا دوسری بڑی وجہ ہے عورتوں کا سہل پسند ہونا اور یہ تصور کہ حمل ہو جانے کے بعد کام نہیں کرنا سارا دن فارغ بیٹھے رہنا مسکولر ٹشوز اور خصوصا او وری کے مسلز کو نرم اور

flexible

بنانے کے بجائے

stiff

اور سخت بنا دیتا ہے فارغ سارا دن لیٹے رہنے کی بجائے اگر مخصوص ورزش خصوصا آخری مہینوں میں کی جائے یا گھر کے کام کاج کیے جائیں جیسے جھاڑو دینا  ڈسٹنگ کرنا  اس سے اووری کے مسلز کو حرکت ملے گی جس سے حرارت پیدا ہوگی جو مسلز کو نرم کرے گی  خوراک میں جب ہم فولک ایسڈ یا ونوفر

venofer

کے انجکشن لگائیں گے تو یہ لوہا ہونے کی وجہ سے جسم کے مسلز کو انتہائی زیادہ سخت کرے گا  کیونکہ یہ مسلز کی خوراک ہے
جس سے راستہ کھلنے کے بجائے اور زیادہ تنگ ہو گا اس کی جگہ اگر  کالے چنے، مربہ ھڑڑ، مربہ املہ، مربہ بہی ، سیب ، پالک، ساگ ، کلیجی، دودھ ، انڈا ، شھد ، گھی، منقی، آڑو ، لو نگ، دارچینی، بادام، زعفران کا استعال کیا جائے
تو اس سے جسم کو قدرتی فولک ایسڈ اور خون بھی وافر مقدار میں ملےگا اور جسم کے مسکولر ٹشوز سخت ہونے کے بجائے طاقتور اور نرم ہو ں گے خوبصورت بچے پیدا ہوں گے اور گارنٹی سے کہتا ہوں لکھ کر دینے کو تیار ہوں بچہ بھی خوبصوت پیدا ہو گا ۔ دوسری طرف کیلشیم کی گولیاں یاد رکھیں ہڈیوں کو سخت کر دیتی ہیں نو ماہ بے دریغ کیلشیم کی گولیاں کھانے سے ماں اور بچے دونوں کی ہڈیاں سخت تو آپ اندازہ کر لیں مسکولر ٹشوز بھی سخت ہڈیاں بھی سخت اسی لیے بعض اوقات کہہ دیا جاتا ہے کہ بچے کا سر بڑھا ہوا ہے ماں کی ہڈی بڑھی ہوئی ہے اپریشن ہی ہو گا بھائی نو ماہ اندھا دھند گولیاں کھلا کھلا کر آپ نے نارمل ڈیلیوری کا چانس چھوڑا ہی کب ہے کیونکہ اس سے کمائی زیادہ ہے آپریشن سے تو پیسے بننے ہیں نارمل سے کیا ملنا ہے اگر قدرتی کیلشیم دودھ، دھی ، انڈے، دیسی گھی، کھلایا جاتا تو گارنٹی سے کہتا ہوں کبھی کیلشیم کی کمی نہ آتی  اور ہڈیاں مضبو ط تو ہوتیں مگر بڑھتی نہ سخت نہ ہوتیںہاں دکان کی سیل کم ضرور ہو جاتی کمیشن ضرور کم ہو جاتا، سٹور کی سیل کم ہو جاتی، آپس میں لڑائی پڑ جاتی ، بنک بیلنس کم ہو جاتا آمدنی کم ہونے کی وجہ سے کیونکہ عملی طور پر ہمارا یقین اللہ تعالی اور انسانیت پر زیرو ہے تقریروں اور گفتگو میں 1000 فی صد ہے ڈیلوری نارمل نہ ہونے کی ایک بڑی وجہ  جیسا کہ میں نے بتایا ہے ہڈیوں کا سخت ہونا مسکولر ٹشوز کا سخت ہو کر ان میں لچک کا کم ہونا اور اس میں رطوبات صالح کی کمی کا ہونا ہے جو لبریکیشن کا کام کرتی ہیں ان سب کے لیے آخری ماہ صدیوں سے آزمودہ فارمولہ جو ہماری مائیں استعمال کرتی آ رہی تھیں ایک تو جسمانی مشقت اور ورزش تھیں
پاؤں کے بل تو دوسری اھم چیز دیسی گھی، چھواروں ، زعفران کا استعمال تھا دودھ میں ڈال کر ، جس میں ، فولاد، کیلشیم، گندھک، یعنی حرارت وافر مقدار میں موجود ہوتی ہیں  اس کا چھوڑ دینا اور سارا دن عورتوں کا بستر پر لیٹے رھنا  اور کیلشیم فولک ایسڈ کی گولیاں کھانا  اور venifer

کے انجکشن لگوانا ہے پھر ڈیلیوری کے روز اور دوران جو ظلم وستم ہوتا ہے اللہ کی پناہ ایک تو شرم و حیا کی دھجیاں اڑا دی جاتی ہیں جسم دکھایا جاتا ہے
پھر پیسے کے لالچ اور حرص میں ہم اس حد تک گر چکے ہیں کہ نارمل کیسز کو کٹ لگوا کر جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے ایک اور ظلم جس کی طرف بطور خاص توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ بچہ جب ماں کے پیٹ میں ہوتا ہے تو اسکا درجہ حرارت 70 سے 90 تک ہوتا ہے
لیبر روم میں ائیر کنڈیشن ہونے کی وجہ سے ایک تو ماں کے عضلات سردی سے سکڑتے ہیں ۔یہ سائنس کا اصول ہے کہ سردی سے چیزیں سکڑتی اور حرار ت سے پھیلتی ہیں  کمرے میں 16 درجہ کا ٹمپریچر ہونے سے رحم سکڑے گا یا پھیلے گا  یقینا سکڑے گا تو یہ چیز نارمل ڈیلوری میں معاون ہو گی یا رکاوٹ  یقینی جواب ہے رکاوٹ مگر   نازک مزاج ڈاکٹر صاحبان کو گرمی لگے گی  لہذا مریض جائے بھاڑ میں  یا موت کے منہ  آں جناب کی طبع نازک یہ برداشت نہیں کر سکتی ڈاکٹر ہو کر اس کی ناک پر پسینہ آجائے
اتنا بڑا ظلم حد تو یہ ھے کہ ڈاکٹر تو ڈاکٹر ہیں لیبر روم کا صفائی والا عملہ  اس کا نخرہ اور اس کا رعب اللہ کی پناہ وہ آسمان پہ ہوتا ہے مگر سلام ہے  ہماری ان ماؤں اور بہنوں کو جو لیبر روم میں انگھیٹیاں جلاکر پسینوں پیسنی ہو کر فطری عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچاتی تھیں  گھر میں ہی اسی سلسلے میں ایک اور مسئلہ بچے کا سانس اکھڑنا اور

incobeter

میں ڈالنا  پیارے بھائی جب بچہ یک دم تقریبا 80 90 کے ٹمپریچر سے یک دم سولہ کے ٹمپریچر پے آئے گا  تو اس کا سانس نہیں اکھڑے گا تو اور کیا ھو گا پھر درد کے انجکشن لگوانے کی سزا بلکہ بھینسوں والے انجکشن پابندی کے باوجود لگائے جاتے ہیں جو عورت کو ساری زندگی کمر درد کی صورت بھگتنا پڑتی ھے وہ ایک الگ کہانی ہے  پھر ایک ایک دن کا گننا اور ایک دن بھی اوپر نہ جانے دینا کہ گاہک کسی اور دکان کا رخ نہ کر جائے ظلم پہ ظلم ڈاکے پہ ڈاکہ  اس سلسلے میں صرف اتنا عرض کروں کہ پھل جب پکتا ھے تو خود بخود نیچے گرتا ھے دردیں قدرتی اور فطری ھونی چاہیے  یاد رکھیں فطرت انسان کی دوست ھے دشمن نہیں مصنوعی دردیں کہ گاہک دوسری دکان پر نہ چلا جاٸے کے خوف سے بھینسوں والے ٹیکے لگائیں گے تو فطرت کے ساتھ بھیانک مذاق ھے پھر نتائج تو بھگتنا پڑیں گے  سزا تو ضرور ملے گی  فطرت کسی کو معاف نہیں کرتی پھر یاد رکھ لیں بچوں کے اندر جتنے کیسز خون کی کمی کے آرہے ہیں  وہ سب کے سب مصنوعی فولک ایسڈ اور مصنوعی کیلشیم کی وجہ سے ہیں کیو نکہ اس سے تلی

spleen

کا فعل متاثر ھوتا ھے  جس سے وہ انیمیا کا شکار ھو جاتے ہیں المختصر
فطرت سے جتنا دور ہٹیں گے اتنی ہمیں سزا زیادہ ملے گی اس موضوع پر بہت کچھ ھے کہنے کو شاید اتنا بھی ہضم نہ ھو دکانداروں کو لیکن میرے پیارے بھائیو یہ ہماری ماؤں ، بہنوں بیٹیوں کی زندگیوں کا مسئلہ ھے
اس کو اتنا like .اور share کیجیے comment

کیجیے کہ یہ
عورت بچاو مہم بن جائے
اور حکمران scandanaviyan belt
کی طرح سخت قوانین بنانے پر مجبور ھو جائیں سوشل میڈیا کی طاقت سے جہاں پر  خاوند لیبر روم میں موجود ھوتا ھے ہمارے ہاں تو اس کی زیادہ ضرورت ھے حتی المقدور نارمل کیس کی کوشش کی جاتی ھے آخری حد تک ہمارے ہاں ایسا کیوں نہیں ھو سکتا مصنوعی دردوں کے انجکشن نہیں لگوائے جاتے  بلکہ قدرتی دردوں کو برداشت کرنے کا کہا جاتا ھے ھمارے ہاں ایسا کیوں نہیں ھو سکتا  فرانس میں ھر حاملہ خاتون اور بچوں کو قانونا چنے روزانہ کھلائے جاتے ہیں فولاد کی کمی پوری کرنے کیلیے ہمارے ہاں ایسا کیوں نہیں ھو سکتا

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

چہرے کے دانے کیل مہاسے ختم کریں

چہرے کے دانے کیل مہاسے ختم کریں
خواتین اور مردوں کیلئے چہرے کے دانے کیل مہاسے ختم کریں
نسخہ الشفاء : گُل مُنڈی کے پانچ پھول رات کو ایک گلاس پانی میں بھگو دیں اور صبح نہار منہ چھان کر پی لیں
فوائد : خواتین اور مردوں کے چہرے کے دانے کیل مہاسے دور ہوجاتے ہیں چہرہ پر نشان تک باقی نہیں رہتے رنگ روپ بھی نکھرنے لگتا ہےاور خون بھی صاف ہوجاتا ہے، معدہ سے تمام زہریلے مودا بھی ختم ہوجاتے ہیں اس نسخہ کا استعمال ایک ماہ کریں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal