Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

ٹانسلز کے لیے بہترین دیسی نسخہ

ٹانسلز کے لیے بہترین دیسی نسخہ
معلومات ورم لوذتین (ٹانسلز)
حلق کے دونوں طرف دو غدد مستعد نگران کی حیثیت سے موجود ہوتے ہیں جو جراثیم کو پکڑ پکڑ کر ہلاک کرتے ہیں اگرچہ یہ کسی وجہ سے متورم ہو جائیں تو درد کرنے لگ جاتے ہیں. زیریں جبڑے کے نیچے ہاتھ لگانے سے ورم محسوس ہوتا ہے. منہ کھول کر دیکھنے سے زبان کی جڑ کے ساتھ لو ذتین سرخ رنگ کے متورم نظر آتے ہیں. غذا نگلنے اور پانی پینے سے تکلیف ہوتی ہے جب ورم بڑھ جائے تو پانی پینے سے وہ ناک کے ذریعے سے باہر نکل آتا ہے خفیف بخار، سر میں درد، بوجھل پن، اور تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے، اگر یہ ورم ذیادہ عرصہ رہے تو اس میں پیپ پڑ جاتی ہے اور منہ سے بدبو دار مواد خارج ہونے لگتا ہے، اور کچھ معدہ میں اتر کر فساد پیدا کرتا ہے. اسکے اسباب میں بیٹا ہیمولیٹک سٹرپٹو کاکس جراثیم کی بدولت فساد پیدا ہوتا ہے جسے روکتے روکتے لوذتین متورم ہو جاتے ہیں. گرم خشک اشیاء کا بکثرت استعمال شامل ہیں. نظریہ کے مطابق یہ غدی عضلاتی تحریک کے باعث ہوتا ہے جس میں غدد کی کیمیائی تحریک کے باعث غدد کا پیدا کردہ مواد خارج نھیں ہونے پاتا اور غدد جاذبہ اسے جذب کرتے کرتے متورم ہو جاتے ہیں
علاج : نظریہ کے مطابق یہ غدی عضلاتی تحریک ہے اس لیے غدی اعصابی خوراک و ادویات سے اعصابی غدی خوراک و ادویات کے سہارا سے موقع مناسبت کے لحاظ سے علاج کرنا چاہیے
نسخہ الشفاء : قسط شیریں 40 گرام،  برگ مدار 10 گرام، ملٹھی 10 گرام، سہاگہ بریاں 10گرا م، ہلدی 10 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں اور ایک گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں
مقدار خوراک : ایک کیپسول دوپہر کھانے کے دو گھنٹہ بعد پانی کیساتھ پندرہ دن سے ایک ماہ استعمال کریں
نوٹ : بعض اوقات یہ غدد عضلاتی اعصابی تحریک میں غدد کی تسکین کے باعث بھی پھول جاتے ہیں مگر ان میں پیپ نھیں پڑتی، مگر معمولی غلیظ ریشہ بلغم آتی رہتی ہے زیادہ درد نھیں ہوتا اور دیر تک پھولے رہتے ہیں
اسباب : برف اور ترش اشیا کا کثرت سے استعمال
علاج نظریہ کے مطابق یہ عضلاتی اعصابی تحریک کا مرض ہے اسکا علاج عضلاتی غدی تحریک سے کریں
اور یونانی کے لیے یہ نسخہ مفید ہے
نسخہ الشفا : خولنجاں 10 گرام،  کلونجی 10 گرام، قسط شیریں 30 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں اور ایک گرام والے کیپسول بھر لیں
مقدار خوراک : ایک کیپسول صبح ایک کیپسول دوپہر ایک کیپسول رات کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی کیساتھ پندرہ دن سے ایک ماہ استعمال کریں
فوائد : یہ نسخہ جات ٹانسلز کیلئے بہتر ین علاج کی حیثیت رکھتے ہیں

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

گلے کے ٹانسلز کا دیسی علاج

گلے کے ٹانسلز کا دیسی علاج
نسخہ الشفاء : جدوار 10 گرام، کالی زیری 50 گرام، اسطوخودوس 50 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر 500 ملی گرام والے کیپسول بھر لیں
مقدارخوراک : ایک کیپسول صبح اور شام قہوہ سونف کیساتھ پندرہ دن سے ایک ماہ ا ستعمال کریں
فوائد : ٹانسلز، گلے کا بڑھ جانا مقوی دماغ نزلہ زکام کے لیے بھی بہترین ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کوئی کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کے لیے دستیاب ہیں تفصیلات کے لیے کلک کریں
فری مشورہ کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herba

Read More

ملٹھی سے علاج ٹوٹکے

ملٹھی سے علاج ٹوٹکے
Liquorice Sweet Wood
ملٹھی کو دنیا کا اہم ترین پودا تصور کیاجاتاہے یہ مٹر کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے انگریزی میں اسے اور اُردو میں اسے ملٹھی کہتے ہیں ملٹھی عرب، ترکستان اور افغانستان میں عام پائی جاتی ہے پاکستان میں صوبہ بلوچستان اور چترال کے علاقے میں قدرتی طورپر دنیا کی ملٹھی پائی جاتی ہے جبکہ بیشتر ممالک مثلاً عراق، اسپین، یونان، چین اور اٹلی میں بڑے پیمانے پر تجارت کے لیے کاشت کی جاتی ہے۔، اسپین میں ملٹھی کو پہلی بار تیرہویں صدی عیسوی میں کاشت کیا گیا جبکہ برطانیہ میں اس کی کاشت سولہویں صدی میں شروع کی گئی۔
قدیم زمانے ہی سے ملٹھی کو جڑ کو استعمال کیا جارہا ہے، روم کی تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ چوتھی صدی میں ملٹھی کو بطور دواء استعمال کیا جاتا تھا اور کہاجاتا تھا کہ اس کی جڑ پیاس کو ختم کرنے میں جادوئی تاثیر رکھتی ہے اور اس کی جڑ چوسنے کے بعد انسان بغیر پانی کے بارہ دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔ ارسطو بھی ملٹھی کی جڑ کو پیاس کم کرنے اور شوگر میں مفید بیان کرتا ہے۔ قدیم چینی علم الادویہ میں بھی ملٹھی کو پیاس، کھانسی، بخار، درد ضیق النفس میں استعمال کیا جاتا تھا اور اس کا مسلسل استعمال عمر میں اضافے کا باعث سمجھا جاتا تھا
ملٹھی پر بہت سی سائنسی تحقیقات کی گئی ہیں جس سے اس میں موجود درج ذیل کیمیاوی اجزاء دریافت کیے گئے، ان میں ایک زرد رنگ کا قلمی سفوف، ایک لیس دار مادہ،شکر انگوری،نشاستہ،فاسفورک،سلفیورک اور میلک ایسڈ،ترشے،کیلشیم اور میگنیشیم کے نمک اور گلاسیرایزین شامل ہیں، گلاسیرایزین شکر سے50سے200گنا زیادہ میٹھا ہوتا ہے
ملٹھی اپنی گرم خاصیت کی بنا پر سوداوی امراض مثلاً بواسیر،تپ کہنہ اور دمہ خشک میں استعمال کی جاتی ہے اور یہ اپنی محلل غشاء مخاطی خاصیت کی بدولت دقت بول،تقطیرالبول،سوزاک اور قروح الحلیل کی بیماری میں بھی مفید ہے، اس کے علاوہ ملٹھی کا استعمال یرقان میں آنکھوں کی زردی ختم کرنے میں مدد دیتا ہے، اس کا جوشاندہ پینے سے بذریعہ قے بلغم خارج ہوتا ہے اور پھیپھڑے کی نالیاں صاف ہوجاتی ہیں، قے نہ آنے کی صورت میں بذریعہ دست پیٹ صاف ہوجاتا ہے اور سینہ و حلق کی ترشی زائل ہوجاتی ہے۔ ملٹھی اپنی مخرج صفرا خاصیت کی وجہ سے پیچش، یرقان، ورم صفراوی میں مفید ہے
یورپ میں السر کے علاج کے لیے ملٹھی استعمال کی جاتی ہے، جدید تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ معدے کے زخمی خلیوں کو ٹھیک کرنے میں ملٹھی مدد دیتی ہے، اس کے علاوہ ملٹھی کا استعمال ہاتھ پاؤں کی جلن اوراخراج خون میں فائدہ مند ہے، نیزٹی بی،ورم ہرقسم،ورم گردہ،پتے کی پتھری کے لیے بہترین ہے
نسخہ کھانسی کے لیے
نسخہ الشفاء : السی کے بیج 12 گرام، ملٹھی 25 گرام، کشمش 120 گرام، تازہ پانی 2 کلو
ترکیب تیاری :  تمام اجزاء پانی میں ڈال کر دھیمی آنچ پر ڈھک کر اتنا پکائیں کہ پانی کی مقدار آدھی رہ جائے اب اس پانی کو چھان لیں پھر ہلکی آنچ پر رکھ کراس میں گُڑ 500 گرام، شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں شربت کی طرح گاڑھا ہونے پر آنچ سے اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے پر کسی بوتل میں ڈال کر رکھیں
مقدار خوراک : رات سونے سے 30 منٹ پہلے ایک کپ گرم پانی میں یہ چار چمچ بڑے کھانے والے شربت ملا کر گرم گرم چائے کی طرح پیئں کھانسی اور گلے کی خراش رفع ہو جائے گی
ملٹھی میں معدے اور آنتوں کے زخم ٹھیک کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ سرطان دور کرنے کی بھی خصوصیات پائی جاتی ہیں
ملٹھی  کا اہم جز (Reritependids)
سرطان کا مفید علاج ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ یہ جسم میں پروسٹاگلینڈین کی تیاری کا سلسلہ روک دیتے ہیں پروسٹاگلینڈین ہارمون جیسے (Fatty Acid) ہوتے ہیں جو سرطانی خلیات بننے کا عمل تیز کر دیتے ہیں ملٹھی کا جز جسم پر سرطان کا سبب بننے والے اجزا کا حملہ روک سکتے ہیں تحقیق کے نتیجے میں ان اجزاء کی ان خاصیتوں کا اندازہ ہوا ہے
ادویاتی استعمال ملٹھی کو گلے کی سوجن دور کرنے کیلئے چبایا جاتا ہے، خشک نزلہ یا زبان پر خراش کی صور ت میں پانی میں ملٹھی کی جڑ ملا کر غرارے کرنے سے فائدہ ہوتا ہے چونکہ ملٹھی تیزاب سے ہونے والی جلن کو کم کرتی ہے اس لیے اس کو گیسٹرک السر میں مفید قرار دیا جاتا ہے، ملٹھی کے پائوڈر کو مکھن اور شہد میں ملا کر زخم اور کٹی ہوئی جلد پر لگایا جاتا ہے ملٹھی اور سرسوں کے تیل کو ملا کر پیسٹ بنا کر پائوں یا انگلی کے کسی حصے کے سخت ہوجانے پر لگایا جائے تو فائدہ ہوتا ہے، ملٹھی دودھ اور زعفران کا پیسٹ بنا کر گنج پن اور خشکی کا علاج کیا جاتا ہے، ملٹھی مختلف ادویاتی سیرپ اور گولیوں میں ذائقہ پیدا کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے جبکہ دوران حمل‘ دل اور گردے کی بیماریوں میں اس کا استعمال غیرموافق قرار دیا جاتا ہے  6.6 گرام ملٹھی اور سونف ذرا کوٹ کر 370 گرام پانی میں چار پانچ جوش دے کر اس قہوے میں دودھ  چینی یا نمک ملا کر صبح وشام پینے سے بھوک زیادہ لگتی ہے، بدن چست رہتا ہے، پیاس دور اور نزلہ زکام کا خطرہ ٹل جانے کے علاوہ دماغ تروتازہ ہوجاتا ہے، معدہ میں تیزابی مادہ جمع ہوجانے سے جب درد ہونے لگے اور مریض تڑپنے لگے تو 6 گرام ملٹھی، پودینہ اور ایک بڑی الائچی کو دو کپ پانی میں جوشاندہ بنا کر گھونٹ گھونٹ چینی یا نمک ملا کر پلاتے رہنے سے خدا کے فضل سے جلد صحت یابی ہوتی ہے مسکن، ملین اور مدربول ہے، کھانسی کو مفید، غلیظ اخلاط کو معتدل القوام کرتی ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

کھانسی، نزلہ، زکام، دمہ کیلئے نسخہ

کھانسی، نزلہ، زکام دمہ کیلئے ، نسخہ
نسخہ الشفاء : ست ملٹھی 1 گرام، ست عناب 1 گرام، ست پودینہ 1 گرام،  ست اجوائن 1 گرام، شہد خالص 50 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو کھرل میں گھوٹ کر ملائیں بس دوا تیار ہے
مقدارخوراک : چار رتی تا ایک گرام تک دن میں ایک بار کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی کیساتھ دس دن استعمال کریں
فوائد : کھانسی، نزلہ و زکام، دمہ، بد ہضمی، پیٹ درد، تبخیر معدہ، قے، بدہضمی، دست کیلئے بہترین علاج ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

کھانسی، نزلہ، زکام، گلے کی خرابی کیلئے گو لیاں بنائیں

کھانسی، نزلہ، زکام، گلے کی خرابی کیلئے گو لیاں بنائیں
نسخہ الشفاء : ست ملٹھی 50 گرام، کالی مرچ 10 گرام، نمک سیاہ 10 گرام
ترکیب تیاری :  سب ادویہ کو باریک پیس لیں پھر عرقِ سونف یا عرقِ گُلاب ملا کر گولیاں بنا کر رکھ لیں
مقدار خوراک : ایک ایک گولی صبح، دوپہر شام چوس لیں
فوائد : کھانسی، نزلہ، زکام، گلے کی خرابی کے علاج کیلئے بہترین گولیاں ہیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

حلق، کوا، کی بیماریاں،دیسی نسخہ جات

حلق، کوا،  کی بیماریاں،دیسی نسخہ جات
ٹوٹکے، دیسی مجربات حلق، کوا، نرخرہ کی بیماریاں، کوا کا ورم ،ورم لہاۃ کیلئے
نسخہ الشفاء : رائی 10 گرام، کو سرکہ 30 گرام، اور پانی ایک گلاس میں جوش دے کر تھوڑا شہد ملا کر غرغرہ کریں دن میں ایک بار 7 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : پھٹکری 1 گرام، لے کر ایک چمچ پانی میں حل کریں اور روئی کی پھریری سے کوا میں لگائیں دن میں ایک بار 10 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء :  گل سرخ 20 گرام، مسور 20 گرام، لے کر آدھا کلو پانی میں جوش دیں اور غرغرہ کریں دن میں ایک بار پندرہ دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : عرق گلاب 20 گرام، سرکہ 20 گرام، کو ایک کپ نیم گرم پانی میں ملا کر غرغرہ کریں دن میں ایک بار پندرہ دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : مازو 1 گرام، گلنار 1 گرام، کو باریک کرکے دو چمچ پانی میں ملا کر پھریری کے ذریعہ کوا میں لگائیں دن میں ایک بار 10 دن استعمال کریں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

درد حلق کیلئے، دیسی نسخہ جات

درد حلق کیلئے، دیسی نسخہ جات
ٹوٹکے، چٹکلے، دیسی مجربات
نسخہ الشفاء : عناب 5 دانہ کو تھوڑے پانی میں جوش دے کر چھان لیں اور مصری ڈال کر پی جائیں دن میں ایک بار 10 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : مکوہ خشک 5 گرام، دھنیا خشک 5 گرام، کو تھوڑے پانی میں جوش دے کر غرغرہ کریں دن میں ایک بار پندرہ دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : ملٹھی کے چھلکے کو علیحدہ کرکے موٹا موٹا کوٹ کر10 گرام، کی مقدار میں لے کر تھوڑے پانی میں جوش دے کر غرغرہ کریں دن میں ایک بار 15 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : رسونت کو تھوڑے پانی میں پیس کر کے گلے پر لیپ کریں رات سوتے وقت 15 دن استعمال کریں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

آواز کا بیٹھ جانا، دیسی نسخہ جات

آواز کا بیٹھ جانا، دیسی نسخہ جات
دیسی ٹوٹکے، مجربات، آواز کا بیٹھ جانا، بحتہ الصوت کیلئے
نسخہ الشفاء : گائے کا دودھ ایک پاؤ گرم کرکے اس میں 5 عدد، پتاشے ڈال کر گرما گرم رات کو سوتے وقت پینا آواز بیٹھنے میں مفید ہے دن میں ایک بار 5 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : نوشادر 10 گرام، کو باریک کرکے شربت عناب 50 گرام، میں ملا کر ایک چمچ کی مقدار میں دن میں تین چار بار کھائیں سے آواز کھل جاتی ہے 3 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : گیہوں کی بھوسی، یعنی چوکر، 10 گرام، کو ایک کپ پانی میں جوش دے کر کوزہ مصری ملا کر نیم گرم پینا آواز بیٹھنے میں مفید ہے دن میں ایک بار 7 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : انجیر5 عدد کو ایک کپ پانی میں جوش دے کر چھان لیں پھر شہد 3 چمچ ڈال کر پینے سے آواز کھل جاتی ہے دن میں ایک بار 3 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : نزلہ کی وجہ سے آواز بیٹھ جانے کی حالت میں خولنجاں کو چوستے رہنا مفید ہے
نسخہ الشفاء : کباب چینی 3 گرام، جو کھار 3 گرام دونوں کو باریک کرکے شہد 20 گرام میں ملا کر چاٹنا آواز بیٹھ جانے میں مفید ہے
نسخہ الشفاء : پرانے جو کو بھون کرکے 20 گرام، کی مقدار میں چند بار کھانا آواز بیٹھنے میں بہت مفید ہے
نسخہ الشفاء : برگ اڑوسہ 20 گرام، کو لے کر تھوڑے پانی میں پیس کر چھان لیں اس میں شہد 20 گرام ملا کر پینے سے آواز کھل جاتی ہے
نسخہ الشفاء : کباب چینی 10 گرام، لے کر تھوڑے پانی میں جوش دیں اسے چھان کر مصری ملا کر پینے سے آواز صاف ہوجاتی ہے
نسخہ الشفاء : چاول میں گڑ ڈال کر پکائیں پھر اسے رات کو خوب سیر ہوکر کھائیں تھوڑی دیر کے بعد دو گھونٹ گرم پانی پیئں سرد پانی بالکل نہ پیئں دو تین روز یہی عمل کریں آواز صاف ہوجائے گی

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

گلا پڑنا، گلے کے امراض کیلئے دیسی نسخہ جات

گلا پڑنا، گلے کے امراض کیلئے دیسی نسخہ جات
نسخہ الشفاء : السی کا آٹا پنا کر حلق پر باندھ دیں، توت کا شربت چٹائیں
نسخہ الشفاء : کھانسی خشک ہو تو کوزہ مصری اور مکھن چٹائیں اگر تر ہو تو دار چینی،  پوست بہڑہ، لونگ ہر ایک 1 گرام، مرچ سیاہ 2 گرام، کتھ 4 گرام، جوش دے کر پلائیں
نسخہ الشفاء : لونگ 10 گرام، جائفل 10 گرام، پیپل 10 گرام، مرچ سیاہ 6 گرام، سونٹھ 210 گرام، سب کے برابر مصری کو زہ ملا کرسفوف بنا کر رکھیں 2 گرام، سفوف شہد میں ملاکر چٹائیں
نسخہ الشفاء : دارچینی 20 گرام، دانہ چھوٹی الا ئچی 20 گرام، پیسل 40 گرام، طباشیر 80 گرام، مصری 210 گرام، تمام ادویہ کا سفوف بنا کر رکھیں 3 گرام سفوف شہد خالص دن میں تین دفعہ دیں، کھانسی، دمہ، زبان کا جکڑنا  کھانے کو طبیعت نہ کرنا، ہاتھ پاؤں کی جلن، درد سر کیلئے بہترین علاج ہے
نسخہ الشفاء :  لونگ 10 گرام، مرچ سیا ہ 10 گرام، بہڑہ کا چھلکا 10 گرام، کتھا گلابی 30 گرام، کیکر کی چھال کے کا ڑھے کے ساتھ 1 گرام کے برابر گولیاں بناکر رکھ لیں اور ایک گولی دن میں چوسیں
نسخہ الشفاء :  کالی مرچ 10 گرام، پیپل 10 گرام، جو کھار 2 گرام،  انار کی چھال 2 گرام، سب کا سفوف بناکر 80 گرام،  گڑملا کر 3 گرام، کی گولیا ں بنا کر چوسیں
نسخہ الشفاء : بچوں کی کالی کھانسی کیلئے مولی کو جلا کر شہد ملا کر چٹائیں
نسخہ الشفاء :  کھانسی میں خون آنا، سنگ جراح 7 گرام، افیون 1 گرام، خوب باریک پیس کر 3 رتی موسم سرما میں بارتنگ کے ہمراہ اور گرمیوں میں برف کے پانی کے ساتھ صبح وشام استعمال کریں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

ہچکی روکنے کا، مجرب دیسی علاج

ہچکی روکنے کا، مجرب دیسی علاج
نسخہ الشفاء : بڑی الائچی 10 گرام، پانی 250 گرام
ترکیب تیاری : الائچی کو پانی میں جوش دیں آدھا رہنے پر اتار لیں اور ٹھنڈا کرکے محفوظ کرلیں
مقدار خوراک : بوقت ضرورت اس پانی کو پی لیں بفضلہ حلق سے اترتے ہی ہچکی بند ہوجائے گی
فوائد : ہچکی کیلئے نہایت مفید ہے