Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

استسقاء، پیٹ پیں پانی پڑجانا، دیسی نسخہ جات

استسقاء، پیٹ پیں پانی پڑجانا، دیسی نسخہ جات
ٹوٹکے دیسی، استسقاء، پیٹ پیں پانی پڑجانا
نسخہ الشفاء : درخت کریلے کی جڑ کو خشک کرکے باریک کرلیں 3 گرام، کی مقدار میں روزانہ 21 دن تک کھانے سے استسقاء میں فائدہ ہوتا ہے
نسخہ الشفاء : تازہ کریلے کو کوٹ کر پانی نچوڑ لیں 50 گرام، کی مقدار میں لیکر شہد 20 گرام، ملا کر روزانہ پینا استسقاء کے لئے مفید ہے پندرہ دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : ککروندہ کے پتوں کا پانی نچو ڑ کر 10 گرام، روزانہ استعمال کرنا استسقاء میں مفید ہے اور ہر قسم کی بواسیر میں بھی نافع ہے پندرہ دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : مغز کرنجوہ کو باریک کرکے استسقاء کے ورم پر مالش کرنے سے ورم جلد تحلیل ہوجاتا ہے پندرہ دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : آب برگ ککروندہ 10 گرام، لے کر بکری کے تازہ دودھ 50 گرام، میں ملا کر روزانہ بائیس دن تک مسلسل پینا استسقاء میں مفید ہے پندرہ دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : مولی کے پتوں کا پانی نچوڑ کر روزانہ صبح و شام 10 گرام، مقدار میں استعمال کریں پندرہ دن
نسخہ الشفاء : مدار کے سبز پتے 100 گرام، ہلدی 200 گرام، دونوں کو باریک حل کرکے دال ماش کے برابر گولیاں بنائیں پہلے دن چار گولی تازہ پانی کے ساتھ استعمال کریں پھر روزانہ ایک گولی بڑھاتے جائیں یہاں تک کہ سات گولی تک بڑھائیں ایک ماہ استعمال کریں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

مختلف امراض کیلئے، مجرب چٹکلے، دیسی ٹوٹکے

مختلف امراض کیلئے، مجرب چٹکلے، دیسی ٹوٹکے
نسخہ الشفاء : درد سر نیا ہو یا پرانا، سارے سر میں ہو یا آدھے سر کا درد ہو، داڑھ میں درد ہو یا دانت میں، سب کے لئے مفید اور زود اثر نسخہ ہے
نسخہ الشفاء : نوشادر 20 گرام، کافور 2 گرام، دونوں کو باریک پیس کر شیشی میں مضبوط بند کر کے رکھ لیں درد سر اور آدھا سردرد میں ایک چٹکی دوءاناک کے دونوں نتھنوں میں زور سے سونگھائیں، چڑھائیں، چھینکیں آکر یا بغیر چھینکیں آئے ناک سے رطوبت نکل کر درد کو آرام آجائے گا اگر ایک بار کے استعمال سے آرام نہ ہو تو دوسری اور تیسری بار بھی استعمال کریں مزید فوائد اگر کسی داڑھ یا دانت میں درد ہو تو ایک چٹکی دواء دانت اور مسوڑھے پر ملیں اور منہ نیچے کی طرف جھکالیں تاکہ منہ سے رطوبت بخوبی خارج ہوجائے
نسخہ الشفاء : یہ چٹکلہ بھی درد سر اور آدھے سر کے درد کے لئے نہایت مفید ہے اور بند زکام کو کھولتا ہے چاول باسمتی یا ارنے اپلے کی راکھ ایک چینی کے پیالہ میں ڈال کر اوپر سے آک کا دودھ اتنا ڈالیں کہ اچھی طرح تر ہوجائے اس کے بعد خشک ہونے پر باریک پیس لیں اور بوقت ضرورت  سونگھیں
نسخہ الشفاء : اگر ناک میں کیڑے پیدا ہوجائیں اور ان کی وجہ سے مریض درد سر کی شدت سے بے تاب ہو تو کپڑے کے بتی بنا کر روغن تارپین میں بھگو کر اور کمیلہ سے لت پت کرکے ناک میں رکھیں تمام کیڑے مر کر خارج ہوجائیں گے، یا ایک عدد پیاز میں سوراخ کرکے اس میں 3 گرام، کافور رکھ کر اوپر آٹا لپیٹ دیں اور آگ پر بھون کر باریک پیس کر عرق نکالیں اس عرق کے برابر دو نامردا کے پتوں کا عرق نکال کر دونوں کو ملا کر نیم گرم ناک میں ٹپکائیں فوراً آرام ہوگا
نسخہ الشفاء : اگر گرمی کی زیادتی سے منہ آگیا ہو اور بہت سوزش اور تکلیف ہو تو سبز دھنیے کے پانی میں لعاب اسبغول ملا کر غرارے کرنے سے بہت جلد آرام ہوگا
نسخہ الشفاء : اگر دانتوں سے خون یا پیپ جاری ہو یا دانت ہل رہے ہوں تو پھٹکری اور مازو برابر پیس کر پانی میں جوش دے کر غرارے کرنے سے چند روز میں صحت ہوگی
نسخہ الشفاء : اگر خناق ہوجانے کی وجہ سے کھانا کھانے یا پانی وغیرہ پینے کی تکلیف ہو تو برگ کنگھی چلم میں رکھ کر بطور حقہ پیئیں اور یہ دھواں حلق تک پہنچائیں، اور انہی پتوں کو تلوں کے تیل سے چپڑ کر نیم گرم گلے پر باندھیں ورم فوراً تحلیل ہوجائے گا
نسخہ الشفاء : گلا پڑجانے سے آواز بیٹھ گئی ہو تو سوتے وقت 1 گرام، سفوف ملٹھی پان میں ڈال کر دانتوں کے نیچے دبا کر سوجائیں صبح کو آواز صاف ہو کر گلا کھل جائے گا
نسخہ الشفاء : کھانسی خواہ کتنی ہی پرانی ہو پھل کنڈیاری خورد 200 گرام، کوٹ لیں اس کا نصف حصہ کوزہ گلی میں ڈال کر اس پر پانچ تولہ نمک سیاہ باریک شدہ رکھ کر اور بقیہ پھل کنڈ یاری رکھ کر منہ بند کرکے گل حکمت کریں اور خشک کرکے 6 کلو اپلوں کی آگ میں پھونک دیں سرد ہونے پر نکال کر باریک پیس لیں اور سوتے وقت چار رتی منہ میں رکھ کر سوجائیں دواء خود بخود حلق سے نیچے اتر جائے گی اور چند روز میں قطعی آرام ہوجائے گا
نسخہ الشفاء : سخت ہیضہ ہو پیاز ایک عدد، مرچ سیاہ سات دانہ دونوں کو پانی میں نہایت باریک پیس کر بغیر چھانے ہی مریض کو پلادیں دوا حلق سے نیچے اترتے ہی پیاس و بیقراری اور دست و قے بند ہوکر آرام ہوجائیگا
نسخہ الشفاء : ہچکی اگر کسی دوا سے بند نہ ہو تو سرکہ 10 گرام، شکر سفید 6 گرام، تازہ پانی 30 گرام، تینوں کو ملا کر پلاتے ہی ہچکی بند ہوگی
نسخہ الشفاء : تلی خواہ کتنی سخت اور بڑھی ہوئی ہو نوشادر اور چونہ برابر وزن چینی کی پیالی میں رکھ کر رات کو شبنم میں رکھیں تیل ہوجائے گا ایک بوند بتاشہ میں ڈال کر روزانہ کھلانے سے تلی بالکل درست ہوجائیگی
نسخہ الشفاء : بواسیر خونی ہو یا بادی کتنی ہی پرانی ہو شورہ قلمی 1 گرام، باریک پیس کر دودھ بکری تین پاؤ کے ہمراہ چینی ملا کر صبح کو کھا لیا کریں ہر قسم کی بواسیر رفع ہوجائیگی
نسخہ الشفاء : درد گردہ، ریگ و پتھری کے لئے شورہ قلمی تین تولہ، مرچ سیاہ 10 گرام، دونوں کو باریک پیس کر توے پر رکھیں اور آگ جلائیں جب دونوں پگھل جائیں تو ہلا کر مٹی کے کورے برتن میں ڈال دیں سرد ہونے پر باریک پیس کر 3 گرام، صبح اور 3 گرام، شام ہمراہ آب مولی کھلائیں درد گردہ شروع ہوتے ہی ایک پاؤ کچی لسی کے ہمراہ 3 گرام کھلادیں دردگردہ کو آرام آجائیگا، پھر مندرجہ بالا طریقہ سے دینے سے ریگ و پتھری کو آرام آجاتا ہے
نسخہ الشفاء : شوگر، ذیابطیس شکری میں گڑمار بوٹی، سونٹھ اور مغز تخم جامن تینوں برابر وزن سفوف بنا کر 3 گرام، صبح و شام دہی  کے 50 گرام، پانی سے کھا لیا کریں میٹھی اشیاء سے پرہیز لازمی ہے
نسخہ الشفاء : اگر پیشاب بند ہوگیا ہو تو چوہے کی مینگنیاں پانی میں پیس کر پیڑو پر لیپ کردیں پیشاب کھل جائیگا
نسخہ الشفاء : بانجھ عورت کیلئے تخم شولنگی تین عدد لے کر 1 گرام، قند سیاہ میں سالم لپیٹ کر تین گولیاں بنالیں بعد فراغت حیض تین روز تک ایک ایک گولی دودھ سے کھلائیں اور تیسری گولی کے بعد خاوند سے نزدیکی کی جائے نوے فیصد اسی روز نہ دوسرے یا تیسرے شرطیہ حمل قرار پاتا ہے
نسخہ الشفاء : چھپاکی زیادہ تکلیف دہ ہو تو3 گرام، دال سفید ہمراہ دودھ گائے کے کچےدودھ ایک پاؤ کے ساتھ صبح کو کھا لیا کریں سات روز کے استعمال سے ہمیشہ کے لئے آرام ہوجاتا ہے
نسخہ الشفاء : مسوڑھو ں کی سوزش ہو تو جائفل منہ میں رکھیں
نسخہ الشفاء : آتشک، بھگندر اور کوڑھ تینوں کو شرطیہ آرام کرنے کے لئے رسکپور 10 گرام، لوہے کی کڑاہی میں رکھ کر نرم آنچ پر رکھیں اور10 گرام، گندھک آملہ سار باریک پیس کر چٹکی دیتے جائیں جب تمام گندھک ختم ہوجائے تو رس کپور باریک پیس لیں، مقدار خوراک ایک چاول تا تین چاول مکھن میں رکھ کر صبح شام خالی پیٹ نیم گرم دودھ کیساتھ ایک ماہ استعمال کریں
نسخہ الشفاء : ہر قسم تپ، بخار کے لئے سورج مکھی کی پتی یا بیج و شاخ تازہ ہو یا خشک 6 گرام، سے 10 گرام، پانی میں پیس کر یا تر کرکے جس طرح چاہیں استعمال کریں ہر عمر اور ہر حالت میں استعمال کرسکتے ہیں
نسخہ الشفاء : ریوند چینی باریک سفوف کرکے اس کے برابر مصری باریک شدہ ملاکر رکھ لیں جس عورت کو درد کے ساتھ ماہواری آتی ہو وہ روزانہ یہ سفوف 6 گرام، کی مقدار میں حیض آنے سے دو روز پہلے کھانا شروع کرے اور چار روز تک مسلسل کھائے درد و تکلیف کے بغیر ماہواری کھل کر آئے گی
نسخہ الشفاء : دردزہ کی حالت میں زعفران خالص 2 گرام، کو پانی میں حل کرکے عورت کو پلا دیجیے اس سے بچہ بآسانی پیدا ہوجاتا ہے
نسخہ الشفاء : سمندر پھل کو پانی میں پیس کر صبح کے وقت دو تین قطرے ناک میں ٹپکانا، درد سر کو فوراً دفع کرتا ہے
نسخہ الشفاء : نمک طعام 10 گرام، گڑ 5 گرام، دونوں کو پانی میں حل کرکے رکھ لیں آگ وغیرہ سے جسم جل جانے پر عضو ماؤف پر لگائیں جلن میں فوراً آرام، تخفیف ہوجاتی ہے اور آبلے نہیں پڑتے ہیں
نسخہ الشفاء : پیاز سفید اور نمک کو پیس کر بچھو کے ڈنک کے مقام پر لیپ کرنے سے زہر جلد اتر جاتا ہے اور جلن دور ہوتی ہے
نسخہ الشفاء : جو عورت اختناق الرحم (ہسٹریا) کے دورہ میں مبتلا ہو اسے گوگل کی دھونی دی جائے پانچ منٹ کے اندر دورہ ختم ہوجائیگا اور ہوش آجائے گا
نسخہ الشفاء : چھال درخت کرنجوہ کو سایہ میں خشک کرکے کوٹ چھان کر سفوف بنالیں روزانہ 7 گرام، کی مقدار میں ٹھنڈے پانی کے ساتھ کھانا (ایگزیما) میں بہت مفید ہے دوران استعمال میں ترش سے پرہیز کریں
نسخہ الشفاء : چھوہارا ایک عدد لے کر اس کی گٹھلی نکال کر کے اس میں مغز پنبہ دانہ بھر کر ایک پاؤ دودھ میں جوش دیں جب دودھ کھولنے لگے تو آگ سے اتار کر پہلے چھوہارا کھالیں اور دودھ میں بقدر ضرورت چینی ملا کا پی جائیں یہ مقوی باہ اور مقوئ دماغ و بصر ہے
نسخہ الشفاء : سفیدہ کاشغری اور سرمہ سیاہ دونوں برابر وزن لے کر گلاب میں ایک ہفتہ تک کھرل کریں، پھر اسے محفوظ کرلیں بطور سرمہ روزانہ آنکھوں میں لگانا ضعف بصارت، آنکھوں کی جلن اور اکثر امراض چشم میں مفید ہے
نسخہ الشفاء : گلو تازہ 30 گرام، ہلکا کوٹ کرکے ایک پاؤ پانی میں جوش دیں جب آدھا پاؤ پانی باقی رہ تو چھان کرکے شہد خالص 10 گرام ملا کر پیئں چند روز کے استعمال سے یرقان (پیلیا کی بیماری) دفع ہوتی ہے
نسخہ الشفاء : سیاہ مرچ 10 گرام، کو آب برگ دھتورہ میں حل کرکے دال مونگ کے برابر گولیاں بنالیں ایک یا دو عدد جاڑا بخار میں باری آنے سے دو گھنٹے پہلے استعمال کریں اس سے باری رک جاتی ہے
نسخہ الشفاء : شورہ قلمی اور گندھک آملہ سار دونوں کو علیحدہ علحیدہ باریک کرکے ملالیں اور ہلکی آنچ پر اتنی دیر رکھیں کہ دونوں چیزیں جل جائیں اس سے تین ماشہ یا حسب عمر کچھ کم و بیش لے کر آب مولی 50 گرام، کے ساتھ استعمال کریں درد گردہ کے لئے بہت مفید ہے نیز پیشاب کے بند ہوجانے یا رک کر آنے میں اس کا استعمال مفید ہے
نسخہ الشفاء : دھنیا کی تازہ پتیاں 50 گرام، لے کر کتر لیں سرسوں کے تیل یا تل کے تیل آدھا پاؤ میں ڈال کر پکائیں جب پتیاں جل جائیں تو آگ سے اتار لیں اس میں سیاہ مرچ 2 گرام، سفوف کرکے ملائیں اور نیم کے دستہ سے خوب گھوٹیں پھر اسے محفوظ کرلیں اکوتہ مقام پر اسے لگانا بہت مفید ہے
نسخہ الشفاء : برگ اڑوسہ 250 گرام، لے کر 2 کلو پانی میں جوش دیں جب ایک پاؤ پانی باقی رہے تو کپڑے سے چھان لیں پھر اس میں قند سیاہ کہنہ 20 گرام ڈال کر آگ پر اتنی دیر قوام کریں کہ گاڑھا ہوجائے اور گولیاں بنانے کے قابل ہوجائے چنے کے برابر گولیاں بناکر رکھ لیں۔ کھانسی اور دمہ میں ان گولیوں کا استعمال نافع ہے حسب دستور ایک دو گولیاں منہ میں رکھ کر چوسیں
نسخہ الشفاء : جوان بیل کے سینگ کا مغز لے کر ایک مٹی کے پیالہ میں بند کرکے آگ میں اتنی دیر رکھیں کہ مغز جل جائے پھر اسے نکال کر باریک سفوف بنالیں 3 گرام، اس سے لے کر تھوڑے شہد کے ساتھ استعمال کریں کنٹھ مالا میں مفید ہے
نسخہ الشفاء : سفیدگھونگچی کو باریک کرکے روئی کی بتی میں لپیٹ کر ناسور میں رکھیں اس سے زخم جلد بھر جائیگا
نسخہ الشفاء : تخم سر والی کو باریک کرکے رکھ لیں 6 گرام، کی مقدار میں پانی کے ساتھ کھائیں اکیس روز مسلسل کھانے سے بواسیر خونی کی شکایت جاتی رہے گی
نسخہ الشفاء : پیشاب کے بند ہوجانے کی حالت میں لہسن کے ایک جوے کو چھیل کر اسے اتنا پتلا کریں کہ پیشاب کے سوراخ میں جاسکے اس کے رکھنے سے فوراً پیشاب جاری ہوگا
نسخہ الشفاء : شنگرف رومی 10 گرام، کو کاغذی لیموں کے پانی میں حل کریں یہاں تک کہ ایک سو ایک لیموں کا پانی ختم ہوجائے پھر اسے محفوظ کرلیں ایک چاول کی مقدار میں پان میں رکھ کر کھانا مرض جذام میں مفید ہے کچھ دنوں تک استعمال کریں اور مضر چیزوں سے پرہیز کریں
نسخہ الشفاء : داڑھ کے درد میں مکوئے خشک کو جلا کر اس کا دھواں اس دانت تک پہنچائیں جس میں درد ہے اس سے درد میں فوراً سکون ہوجاتا ہے دو تین بار دھواں پہنچانے سے پوری صحت ہوجاتی ہے
نسخہ الشفاء : گل ارمنی اور چنے بھنے ہوئے دونوں برابر وزن لے کر باریک کرلیں جس عورت کو کثرت حیض کی شکایت ہو یہ سفوف 4 گرام، کی مقدار میں صبح و شام ٹھنڈے پانی کے ساتھ استعمال کریں
نسخہ الشفاء : مسوں پر مدار کا دودھ لگانے سے مسے جڑ سے نکل جاتے ہیں دو تین دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : ریوند چینی باریک سفوف کرکے اس کے برابر وزن مصری باریک شدہ ملالیں جس عورت کو درد کے ساتھ ماہواری آتی ہو وہ ماہواری آنے سے دو دن پہلے اس سفوف کو 6 گرام، کی مقدار میں صبح و شام استعمال کریں اور مسلسل چار روز تک استعمال کریں
نسخہ الشفاء : مرگی کے دورہ کی حالت میں ہینگ 1 گرام، کو سکنجبین سادہ 10 گرام، حل کرکے مریض کے گلے میں ٹپکانے سے فوراً ہوش ہوجاتا ہے
نسخہ الشفاء : حب الاس اور زیرہ سیاہ مدبر دونوں لے کر سفوف کرلیں بستر پر نیند میں پیشاب ہونے کی شکایت میں 6 گرام، صبح و شام چند روز تک استعمال کریں
نسخہ الشفاء : گدھے کے دائیں پاؤں کا کُھر تراش کرکے اس کی انگوٹھی بناکر مرگی کا مریض اپنے دائیں ہاتھ کی کسی انگلی میں پہن لے تو مرگی کے دورے ختم ہوجاتے ہیں
نسخہ الشفاء : موصلی سفید باریک کرکے اس کے برابر وزن چینی باریک شدہ ملائیں ماہواری کی زیادتی کی حالت میں 6 گرام کی مقدار میں صبح و شام کھانا مفید ہے
نسخہ الشفاء : عاقر قرحا 1 گرام، اور سیاہ مرچ 1 گرام، کو پانی میں پیس کر زبان پر ملنے سے زبان کی لکنت دور ہوجاتی ہے چالیس روز مسلسل استعمال کریں
نسخہ الشفاء : تخم سرس کا باریک سفوف کرکے برابر وزن مصری باریک شدہ ملائیں 6 گرام، کی مقدار میں روزانہ صبح ایک پاؤ دودھ کے ساتھ استعمال کریں جریان او ر رقت منی میں مفید ہے
نسخہ الشفاء : گلابی پھٹکری کو جلا کر راکھ کرلیں اور ایک پختہ کیلے میں آدھا گرام رکھ کر کھائیں اس کے اوپر تھوڑا دودھ بھی پی لیں  سوزاک میں مفید ہے
نسخہ الشفاء : دودھی گھاس سفید ڈنڈی والی 10 گرام، لے کر بکری کے دودھ ایک پاؤ میں جوش دے کر چھان لیں اس کا پینا سوزاک کے لئے بہت مفید ہے صبح و شام استعمال کریں
نسخہ الشفاء : درخت جیت کی پتیوں کا نچوڑا ہوا پانی 10 گرام، لے کر کتے کے کاٹے ہوئے مریض کو پلادیں اس کے پلانے سے قے ہوگی اور زہر دفع ہوکر مریض کی صحت بحال ہوجائے گی
نسخہ الشفاء : گولر کی چھال اور پتیاں لے کر اس میں تھوڑا کتھہ ملاکر سنکھیا کھائے ہوئے مریض کو پلادیں اس سے زہر دفع ہوگا
نسخہ الشفاء : ہینگ خالص  باجرا کے دانے کے برابر کو موم خالص بقدر جوار میں رکھ کر کھانے سے درد گردہ کی شکایت جاتی رہتی ہے
نسخہ الشفاء : آب برگ ککروندہ 10 گرام، لے کر بکری کے تازہ دودھ 50 گرام میں ملا کر روزانہ بائیس دن مسلسل پینا مرض استسقاء میں مفید ہے
نسخہ الشفاء : زردی بیضہ مرغ ایک عدد، سیاہ مرچ پانچ عدد، دونوں پیس کر ایک کپڑے میں لگا کر درد کی جگہ پر رکھیں درد گردہ، اور ذات الجنب میں اس کا استعمال مفید ہے اس کے استعمال سے درد میں فوراً سکون ہوجاتا ہے
نسخہ الشفاء : ریوند چینی کو باریک کرکے رکھ لیں جس شخص کو باری سے جاڑا بخار آتا ہو اسے باری کے دن بخار آنے سے پہلے ایک رتی ہر ایک گھنٹہ پر کھلائیں اس سے باری رک جاتی ہے
نسخہ الشفاء : درد سر کی حالت میں پیارا نگہ کو پانی میں پیس کر پیشانی پر لگانے سے درد میں فوراً سکون ہوجاتا ہے
نسخہ الشفاء : انڈے کی سفیدی نکال کر ایک پیالہ میں رکھیں اسے ایک لکڑی سے اتنا چلائیں کہ پھین اٹھنے لگے گرمی کی وجہ سے آنکھ میں درد اور سرخی ہو تو اس کو آنکھ میں ڈالنے سے فائدہ ہوتا ہے
نسخہ الشفاء : ہرڑ سیاہ چھوٹی چھوٹی لے کر ان پر دیسی گھی لگا دیں پھر انہیں اس طرح بھونیں کہ کچی نہ رہیں اور نہ جلنے پائیں اس کے بعد باریک کرکے رکھ لیں 4 گرام، کی مقدار میں تھوڑے دہی یا مکھن کے ساتھ استعمال کرنے سے پیچش میں فائدہ ہوتا ہے پیچش کی اکثر قسموں میں اس کا استعمال نافع ہے
نسخہ الشفاء : تخم کنوچہ کو بریاں کرکے باریک کرلیں اس کے نصف وزن دیسی چینی ملالیں اور 6 گرام، کی مقدار میں صبح و شام استعمال کریں پیچش کے لئے مفید ہے
نسخہ الشفاء : مالکنگنی کا باریک سفوف کرلیں 5 گرام، کی مقدار میں روزانہ پانی کے ساتھ صبح کو استعمال کریں بواسیر خونی و بادی کے لئے مفید ہے
نسخہ الشفاء : جس بچے کو ام اُلصبیان کا مرض ہو اس کے گلے میں عود صلیب کا لٹکانا بہت مفید ہے اس سے یہ شکایت جاتی رہتی ہے
نسخہ الشفاء : جس شخص کو بلغمی مادہ کی وجہ سے نسیان کی شکایت ہو وہ کبھی کبھی دار چینی چبایا کرے تو نسیان کی شکایت دور ہوجاتی ہے
نسخہ الشفاء : نوشادر کو باریک کرکے 2 گرام، لے کر آب مولی 40 گرام، کے ساتھ استعمال کرنے سے تلی کا ورم جاتا رہتا ہے چند روز استعمال کریں
نسخہ الشفاء : نک چھکنی کو سونگھنے سے ہچکی بند ہوجاتی ہے اور یہ تجربہ شدہ ہے
نسخہ الشفاء : کوڑی کو جلا کر خوب باریک کرلیں پھر آب لیموں میں حل کرکے چند قطرے کان میں ڈالیں کان کے درد کے لئے مفید ہے
نسخہ الشفاء : سہاگہ بریاں کو باریک کرکے تھوڑا کان میں ڈال کر اس کے اوپر چند قطرے آب لیموں ڈال دیں اس سے کان کی میل باہر آجاتی ہے اور اگر ریم کی وجہ سے کان میں بدبو ہو تو اس سے ریم بھی صاف ہوجاتی ہے اور بدبو جاتی رہتی ہے
نسخہ الشفاء : انار کے پھل کو مسلم لیکر سرکہ میں پکائیں پھر اس سرکہ کے چند قطرے کان میں ڈالیں کان سے خون جاری ہونے کو روکتا ہے
نسخہ الشفاء : آب مولی کو نیم گرم کرکے چند قطرے کان میں ڈالنے سے کان کے کیڑے مر جاتے ہیں اسی طرح آب پودینہ یا آب پیاز کے ڈالنے سے بھی کیڑے مرجاتے ہیں
نسخہ الشفاء : السی کا لعاب نکال کر اس میں عورت کا دودھ ملا کر کان میں ڈالنے سے کان کا زخم اور دانوں میں فائدہ ہوتا ہے
نسخہ الشفاء : افیون ادھا گرام، لے کر دودھ میں حل کرکے نیم گرم کرکے کان میں ڈالنے سے کان کے اندر کے دانے اور شدید درد میں بہت فائدہ ہوتا ہے
نسخہ الشفاء : کف دریا کو باریک کرکے شہد میں ملا کر مسوڑھوں پر ملنے سے بچوں کے دانت آسانی سے نکل آتے ہیں
نسخہ الشفاء : خولنجاں (کلنجن) کو منہ میں رکھنا آواز بیٹھنے میں بہت مفید ہے
نسخہ الشفاء : چاول میں گڑ ڈال کر پکالیں پھر اسے رات کو خوب سیر ہوکر کھائیں تھوڑی دیر کے بعد دو گھونٹ گرم پانی پیئیں سرد پانی بالکل نہ پیئیں دو تین روز یہی عمل کریں آواز بیٹھ جانے میں بہت مفید ہے
نسخہ الشفاء : شلغم کے اوپر کپڑا لپیٹ کر گل حکمت کرکے تنور میں اتنی دیر رکھیں کہ پختہ ہوجائے پھر مٹی علیحدہ کرکے اس کا پانی نچوڑ لیں اس میں تھوڑی مصری ملا کر پینے سے خشک کھانسی میں مفید ہے
نسخہ الشفاء : مکھن میں تھوڑی مصری ملا کر کھانے سے خشک کھانسی میں مفید ہوتا ہے
نسخہ الشفاء : کلونجی 2 گرام، کی مقدار میں روزانہ کھانا، سانس چڑھنے اور دمہ میں مفید ہے اور جس عورت کو دودھ کی کمی ہو اس کے استعمال سے دودھ اتر آتا ہے
نسخہ الشفاء : سنگ جراحت کو باریک کرکے 2 گرام، کی مقدار میں عرق بارتنگ یا پانی کے ساتھ استعمال کرنا خونی اسہال اور بواسیری اسہال میں مفید ہے
 نسخہ الشفاء : برگ حنا خشک کو نیم کوٹ کرکے 10 گرام، کی مقدار میں لے کر رات کو ایک پاؤ پانی میں بھگو دیں صبح کو پانی چھان کر پی لیں ایک ہفتہ مسلسل استعمال کرنا یرقان کے لئے بہت مفید ہے
نسخہ الشفاء : یرقان کی وجہ سے آنکھوں میں جو زردی ہوتی ہے اس کے دفع کرنے کے لئے چقندر کو کچل کر اس کا پانی نچوڑ کر ناک میں سڑکیں
نسخہ الشفاء : مغز تخم ارنڈ کو گائے کے دودھ میں پکا کر فوطوں پر لیپ کرنا فوطوں کے ورم ریحی یا سردی کے ورم میں مفید ہے
نسخہ الشفاء : گندھک آملہ سار کو خوب باریک کرکے آدھا گرام، کی مقدار میں ایک پاؤ گائے کے دودھ کے ساتھ کھانا حیض کی زیادتی کو روک دیتی ہے ایک ہفتہ تک مسلسل استعمال کریں
نسخہ الشفاء : چھال درخت ببول 1 کلو لے کر نیم کوٹ کرکے 10 کلو پانی میں بھگو دیں دو روز کے بعد اتنا جوش دیں کہ نصف پانی باقی رہ جائے اسے چھان کر بوتل میں رکھ لیں جس عورت کو حیض کی زیادتی ہو ایام حیض میں جب بھی پیشاب کرے اسی پانی سے آبدست لے اس سے کثرت حیض کی شکایت دور ہوجاتی ہے
نسخہ الشفاء : اندر جو کو گرم پانی میں بھگوکر ایک روز رکھ چھوڑیں اس کے بعد اس کا چھلکا اتار کر دوگنا شہد خالص میں گوندھ کر آٹھ روز رہنے دیں اس کے بعد 4 گرام، کی مقدار میں روزانہ صبح کو استعمال کریں یہ مقوی باہ ہے
نسخہ الشفاء : ارہر کی دال کو پانی میں پیس کر بالخورہ کے مقام پر دن میں دوبار لیپ کریں دوسرے دن بالخورہ کے مقام کو آبلا سے کھجلا کر تھوڑا گھی لگا کے دھوپ میں بیٹھیں دو تین بار اس عمل کے کرنے سے بال اگ آتے ہیں
نسخہ الشفاء : اسبغول کو بریاں کرکے 6 گرام، کی مقدار میں پانی کے ساتھ کھانا اسہال ودست میں بہت مفید ہے
نسخہ الشفاء : تخم پلاس یعنی ٹیسو کے بیج سرکہ میں پیس کر چند روز لگائیں داد کے لئے نافع ہے
نسخہ الشفاء : پوست آملہ کو نیم کوٹ کرکے 6 گرام، کی مقدار میں لے کر تھوڑے پانی میں بھگودیں دو تین گھنٹے کے بعد پوست آملہ کو مل کر پانی سے علیحدہ کرلیں دوبارہ اسی مقدار میں پوست آملہ نیم کوٹ اس پانی میں ڈالیں یہاں تک کہ تین بار اسی طرح پوست آملہ کو ڈال کر پانی چھان لیں پھر اس پانی کو کسی شیشی میں محفوظ کرلیں اور آنکھوں میں ٹپکائیں آنکھوں کے ہلکے جالے اور پھولے کے لئے اس کا استعمال بہت مفید ہے
نسخہ الشفاء : پوست آملہ اور زیرہ سیاہ دونوں برابر وزن لے کر باریک کرلیں اور تین گنا شہد میں ملا کر رکھ لیں 6 گرام، یا کچھ زیادہ مقدار میں روزانہ کھانا بول فی الفراش (بستر پر پیشاب ہونے کی عادت) کے لئے نافع ہے
نسخہ الشفاء : ابہل کو باریک کرکے دو گنے شہد خالص میں ملا کر رکھ لیں 1 چمچ کی مقدار میں روزانہ صبح و شام استعمال کرنا خون حیض و نفاس کو جاری کرتا ہے
نسخہ الشفاء : برگ اڑوسہ خشک کو باریک کرکے 6 گرام، کی مقدار میں لے کر تھوڑے شہد میں ملا کر کھانا، نکسیر اور نفث الدم (خون تھوکنے) میں مفید ہے
نسخہ الشفاء : ارہر کے پتوں کو پانی میں پیس کر نیم گرم کرنے کے بعد ورم پر لیپ کرنے سے ورم کو پکا کر پھاڑ دیتا ہے
نسخہ الشفاء : اسگند کو باریک کرکے اس کے برابر وزن چینی ملا کر رکھ لیں 6 گرام، کی مقدار میں روزانہ صبح کو تھوڑے دودھ کے ساتھ استعمال قوت باہ کو بڑھاتا ہے
نسخہ الشفاء : اصل السوس (ملٹھی) کے اوپر کا چھلکا علیحدہ کرکے اسے سرمہ کی طرح باریک کرلیں پھر آنکھوں میں لگائیں آنکھ کے ہلکے جالے کو دور کرتا ہے بینائی تیز ہوتی ہے اور آنکھ کی زردی کے لیے نافع ہے
نسخہ الشفاء : افاقیا کو باریک کرکے سفیدی بیضہ مرغ میں ملا کر آگ سے جلنے کے مقام پر لگانا مفید ہے اس سے آبلے بھی نہیں پڑتے ہیں
نسخہ الشفاء : مغز کرنجوہ کو سرخ دھاگے میں باندھ کر حاملہ عورت کے گلے میں لٹکانے سے حمل ساقط نہیں ہوتا ہے اور دوسری آفتوں سے بھی بچہ محفوظ رہتا ہے
نسخہ الشفاء : درخت املتاس کی جڑ کو پانی میں پیس کر لیپ کرنا ہر قسم کے ورم کو تحلیل کرتا ہے
نسخہ الشفاء : املی کے بیج کو پوست کے ساتھ کوٹ کرکے 2 گرام کی مقدار میں تنہا یا تھوڑے اسبغول کے ساتھ کھانا پرانے اسہال اور اسہال بواسیری میں بہت مفید ہے
نسخہ الشفاء : پوست انار 10 گرام، لے کر تھوڑے پانی میں جوش دے کر اسے چھان کر پینا سلسل البول (پیشاب قطرہ قطرہ آنے) کے لئے نافع ہے
نسخہ الشفاء : انجیر زرد اور مغز اخروٹ دونوں برابر وزن لے کر کوٹ لیں 50 گرام، کی مقدار میں روزانہ کھانا بالخاصہ محرک و مقوی باہ ہے اور نعوظ پیدا کرتا ہے نیز ملین اور قبض کشا ہے
نسخہ الشفاء : انیسون 3 گرام، لے کر چبائیں یا سفوف بناکر پانی کے ساتھ کھانے سے عورتوں کے لئے دودھ کی کمی دور ہوتی ہے
نسخہ الشفاء : بابچی کو جلا کر باریک کرلیں پھر اسے سرسوں کے تیل میں ملا کر لیپ کرلیں اکوتہ کیلئےنافع ہے
نسخہ الشفاء : بادیان کو مٹی کے برتن میں جلا کر سرمہ کی طرح باریک کرلیں بذریعہ سلائی آنکھوں میں لگانے سے بینائی تیز ہوتی ہے اور آنکھ سے پانی جاری ہونے کو روکتا ہے اس کے برابر لگانے سے حدقہ میں سیاہی بھی آتی ہے
نسخہ الشفاء : بسد یعنی مونگے کی جڑ کو باریک کرکے 1 گرام، کی مقدار میں سکنجبین 20 گرام کے ساتھ روزانہ چند روز تک کھانا طحال اور سدہ طحال کے لئے نافع ہے
نسخہ الشفاء : گدا پورنا (بسکھپرا) کے پورے پودے کو کچل کر اس کا پانی نچوڑ لیں یہ پانی 10 گرام، کی مقدار میں روزانہ پینا استسقاء اور اسہال سدی میں بہت مفید و مجرب ہے ایک ہفتہ مسلسل استعمال کریں غذا بے نمک اور روغن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : گدا پورنا کی جڑ تھوڑی سی لے کر پان میں رکھ کر کھانا دمہ کے لئے مفید ہے
نسخہ الشفاء :  گدا پورنا کو پیس کرکے بچھو کے ڈنک کے مقام پر لیپ کرنا زہر کو کھینچ لیتا ہے اور درد و سوزش میں فوراً سکون ہوجاتا ہے
نسخہ الشفاء : سفید پھول والے بسکھپرے کی جڑ کو سایہ میں خشک کرکے گلاب یا پانی میں خوب حل کرکے آنکھوں میں لگانے سے آنکھ کی خارش اور پانی گرنے کو روکتا ہے اور اگر پلک کے بال گرگئے ہوں تو اس کے استعمال سے بال اگ آتے ہیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

No Comments آتشک ،جذام، کوڑھ کا، دیسی علاج, آتشک-کا،-دیسی-علاج, آنکھو ں کے ڈارک سرکل، سیاہ حلقے، ختم کرنے کا دیسی علاج, آنکھوں ،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, ایگزیما کے لیے، دیسی نسخہ جات, بواسیر خونی, و بادی کے, نسخہ جات, بواسیر،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, جلد،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, جنرل معلومات، اور ہیلتھ ٹپس, جوڑوں کا درد، گھنٹیا، دیسی علاج, جوڑوں،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, حکماء، کیلئے نسخہ جات, خون،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, دانتوں،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, دماغ ، کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, دیسی طریقہ علاج، جڑی بوٹیاں، ہربل حکیم, زخم، ہر قسم کے زخموں کا، دیسی علاج, سر کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, سرعت انزال کیلے، دیسی علاج, قبض دور، کرنے کیلئے مختلف، دیسی علاج, مادہ تولید، منی، کا جڑی بوٹیوں کیساتھ، دیسی علاج, مجرب چٹکلے، دیسی ٹوٹکے، مختلف امراض کیلئے, مروں ، اور عورتوں کیلئے، جنسی تعلیم معلومات, مرگی کے دورہ کا، دیسی علاج, مسوڑھوں میں زخم یا ناسور، پائیوریا مجرب نسخہ جات, معدہ،اور،آنتوں،کے،امراض کیلئے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, مقّعد،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, منہ آنا، منہ، زبان، ہونٹ کی بیماریاں، دیسی مجربات, پھوڑے پھنسیوں کا، دیسی علاج, پیشاب کے امراض کیلئے، دیسی علاج, پیٹ کے تمام امراض کا، دیسی علاج, چھپاکی کا، دیسی علاج, چہرے سے مرض کی تشخیص ہو سکتی ہے, چہرے کے دانے، کیل مہاسے اور چھائیوں، کا دیسی علاج, کمزوری، عام جسمانی کمزوری کا، دیسی علاج, گردہ،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, یرقان، ہیپا ٹائٹس کا، دیسی علاج , , , , ,

معدہ، پیٹ کی طاقت کیلئے نسخہ جات

معدہ، پیٹ کی طاقت کیلئے نسخہ جات
نسخہ الشفاء : بھوک کی کمی کیلئے، اجوائن دیسی کو کاغذی لیموں کے پانی میں سات دفعہ تر اور خشک کریں خوراک دن میں ایک بار 2 گرام پانی کیساتھ
نسخہ الشفاء : درد معدہ، کیلئے ہینگ 10 گرام، گھی میں بھون لیں  پوست ہرڑ10 گرام، سو نٹھ 10 گرام، مگھاں 10 گرام، مرچ سیاہ 10 گرام، اجوائن دیسی 10 گرام، زیرہ سفید 10 گرام، نمک 10 گرام، تمام ادویہ کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں ایک چھوٹا چائے والا چمچ دن میں ایک بار پانی کیساتھ کا لیا کریں
نسخہ الشفاء : ایک بڑے امری سیب میں لونگ 10 گرام چبھو کر سائے میں رکھ دیں جب سیب خشک ہو جائے تو لونگ نکا ل لیں۔ اور دو دو لونگ روزانہ کھلایا کریں، پیٹ اور امراض معدہ میں بہترین علاج ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

دمہ کیلئے، دیسی علاج

دمہ کیلئے، دیسی علاج
نسخہ الشفاء : اجوئن چاروں ہر ایک 10+10 گرام چاروں نمک  ہر ایک 10+10 گرام اندرائن 2 گرام، مرچ سیاہ 10 گرام، کٹکی 10 گرام، ملٹھی 10 گرام، ،سونٹھ 10 گرام، برگ بانسہ10 گرام، چرائتہ10 گرام، کالی زیری 10 گرام، ست پودینہ10 گرام، ست اجوائن 10 گرام، چھلکا ہر ڑسبز10 گرام، سونف 10 گرام، سب کا سفوف بنا کر رکھ لیں صبح   شام  کھانے کے 30 منٹ بعد 2 گرام  پانی کیساتھ کھائیں یہ پانچ سال تک کے دمہ کو دور کرتی ہے اور پیٹ کی ہر بیماری شفا بخشتی ہے
نسخہ الشفاء : ہلدی 10 گرام، مرچ سیاہ 10 گرام، پیپل 10 گرام، منقہ 10 گرام، راسنا 10  گرام، کچور 10 گرام، تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں اور صبح و شام ایک چھوٹا چمچ چائے والا شہد کے ہمراہ چٹائیں
نسخہ الشفاء : پیلی 10 گرام، کیڑی 10 گرام، بہینکڑ ہ کا پتہ10 گرام، تینوں کا سفوف بنائیں اور ایک چھوٹا چائے والا چمچ شہد کے ہمراہ استعمال کریں دن میں دو بار

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

پیٹ کے کیڑوں کا، آسان دیسی علاج

پیٹ کے کیڑوں کا، آسان دیسی علاج
پیٹ کے کیڑے بھی بہت بڑی بیماری ہے جس کی بڑی نشانی یہ ہے کہ مریض کو صبح اٹھتے ہی شدت سے بھوک محسوس ہو تی ہے نیز مریض کو سونے کی حالت میں پانی جاری رہتا ہے
ترتیب استعمال : پہلے روز ایک گاجر دوسرے روز دو اسی طرح سات روز کو سات گاجریں کھائیں انشاءاللہ اس سے وہ کیڑے جو آنتوں میں ہوتے ہیں رفع دفع ہو جائیں گے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

پیٹ کے کیڑوں کا، دیسی نسخہ

پیٹ کے کیڑوں کا، دیسی نسخہ
نسخہ الشفاء : قلعی 10 گرام، سریش ماہی 100 گرام
ترکیب تیاری : پہلے قلعی کو کوٹ چھان کر پترا سا بنالیں اور پتھر کو کونڈے میں ڈال کر خوب گھوٹیں یہاں تک کہ سرمہ سا ہوجائے پھر سریش کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ڈالیے اور کھرل کرتےجائیں یہاں تک کہ تمام سریش جذب ہوجائے تیار ہے
ترکیب استعمال : مریض کو پہلے گڑ کھلا کر پھر دوا شروع کریں 6 گرام دواء دے کر اوپر سے گائے یا بکری کا آدھا کلو دودھ پلائیں اسی طرح صبح و شام ہر دو وقت استعمال کریں ایک ہفتہ
فوائد : پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کیلئے مفید ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

 

پیٹ درد، قبض کیلئے بہترین نسخہ

پیٹ درد، قبض کیلئے بہترین نسخہ
نسخہ الشفاء : سنامکی تنکے نکال کر 20 گرام، گندھک آملہ سار 10 گرام، سونف 10 گرام، چینی 80 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویات کو باریک پیس کرسفوف بنا کر رکھ لیں
مقدار خوراک : ایک چھوٹا چائے والا چمچ رات کو سوتے وقت گرم دودھ کے ساتھ پندرہ دن استعمال کریں
فوائد : پیٹ میں درد اور قبض کیلئے بہترین علاج ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

شربت مصفی خون

شربت مصفی خون
شربت مصفی خون مجرب المجرب
نسخہ الشفاء : پنیر ڈوڈی 100 گرام، عناب 100 گرام، دھماسہ 100 گرام، چرائتہ 100 گرام، حنظل 10 گرام
ترکیب تیاری : ادویہ کو صاف کر کے دھو کر تین کلو پانی میں رات کو ڈال کر رکھیں صبح ہلکی آنچ پر رکھیں جب پانی ایک کلو رہ جائے تو چھان لیں اور 1500 گرام چینی ڈال کر شربت بنالیں تیار ہو جائے تو بوتل میں محفوظ رکھیں سوڈیم بینزوئیٹ تین گرام ڈال دیں تیار ہے
مقدار خوراک : ایک تا دو چمچ پانی میں ملاکر یا ویسے ہی پلائیں دن میں تین بار پندرہ دن سے ایک ماہ استعمال کروائیں
فوائد : پھوڑے پھنسی داد ,سورائسسز ,چنبل ,آتشک چھائیاں چہرے کے رنگ کو نکھارتا ہے دوبوتل ایک مریض کو پلادیں کافی ہے قبض کشاءہے، پیچس کے مریضوں کو نہ دیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

ناف اور ناک میں تیل لگانے کے فوائد

ناف اور ناک میں تیل لگانے کے فوائد
ناف میں تیل لگانے کے فوائد
چہرے کے حُسن و جمال کیلئے اور جن کے ہاتھ پاؤ،ں چہرہ، ہونٹ، باچھیں پھٹ جاتی ہوں، وہ ناف میں تیل لگائیں، ذہنی ٹینشن، سٹریس، اینگزائٹی کے لئے نفسیاتی بیماریوں کا بڑا تعلق ناف سے ہے۔
ناک کو چکنا رکھنے کے فوائد
ڈپریشن، اکتاہٹ، بے چینی، پٹھوں اوراعصابی کھچاؤ، ذہنی تناؤ، ہر وقت کا غصہ، نیند کی کمی، گھریلو جھگڑے، میاں بیوی کی ہر وقت چخ چخ، یاد داشت کی کمی، سوچنا کیا کہنا کیا کر کچھ رہے کہہ کیا رہے ٹوٹا جسم ہر وقت جی چاہنا مجھے کوئی دبائے پنڈلیوں کا درد، کمر دردکیلئے ناک کو چکنا رکھنا بے حد مؤثر ثابت ہاتا ہے جو خواتین حُسن و جمال چاہتی ہیں اور جو مرد وقت سے پہلے بوڑھا نہیں ہونا چاہتے وہ اپنے ناک کو دن میں تین بار سرسوں کے تیل سے چکنا ضرور کریں اسکے ساتھ صبح نہار منہ کھجور لازمی استعمال کریں

Anxiety اینگزائٹی کا، روحانی علاج

اینگزائٹی اکثریت کا مسئلہ بن چکی ہے میرا تجربہ اور مشاہد ہ یہ کہتا ہے کہ جو لوگ فطری نیند کو فطری اوقات میں پورا نہیں کرتے انہیں اسکا زیادہ سامنا کرنا پڑتا ہے۔فطری نیند کے اوقات نماز عشاءسے نماز فجر تک کے ہیں۔ اس نیند کو پورا کرنا صحت کی بحالی کا باعث بن جاتا ہے اور اینگزائٹی کم یا ختم ہوجاتی ہے۔اینگزائٹی کو روحانی طور پر ختم کرنے کا ایک مجرب طریقہ ہے ،خاص طور پر ایسے افراد جنہیں امتحانات کا سامنا ہے یا ان کی جاب کی نوعیت ایسی ہے کہ کسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑے تو وہ اینگزائٹی کا شکار ہوجاتے ہیں تو انہیں سورہ مومنون کی آخری چار آیات والا روحانی عمل شروع کرنا چاہئے تین بار ان آیات مبارکہ کو پڑھ کر بائیں کان میں پھونکنا چاہئے ۔مرض کی نوعیت کے مطابق ہفتہ میں ایک سے تین بار عمل کافی ہے۔جو لوگ یہ عمل کرتے ہیں ان کے مطابق انکی اینگزائٹی ختم ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

سونف کے، چند فوائد

سونف کے، چند فوائد
سونف کا نہار منہ استعمال موٹاپے سے نجات کے لیے بہترین
سونف ایسی چیز ہے جو اکثر ماﺅتھ فریشنر کے لیے کھائی جاتی ہے اور لگ بھگ پاکستان میں ہر گھر میں ہی ہوتی ہے۔
اسے کھانوں اور مختلف اشیاءمیں ذائقہ بڑھانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے جبکہ یہ معدے کی تیزابیت اور نظام ہاضمہ کے لیے بھی بہترین سمجھی جاتی ہے، مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ موٹاپے یا توند سے نجات کے لیے بھی فائدہ مند ہے؟
جی ہاں سونف کو گرم پانی میں شامل کرنا یا رات بھر ٹھنڈے پانی میں بھگوئے رکھ کر نہار منہ پی لینا موٹاپے سے نجات میں اس وقت مدد دیتا ہے جب آپ اسے استعمال کرنا معمول بنالیں۔
سونف وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتی ہے اور یہ کھانے کو جلد ہضم ہونے میں مدد دینے کے علاوہ میٹابولزم کو بہتر کرتی ہے، جس سے بے وقت بھوک نہیں لگتی اور غذائی اجزاءزیادہ بہتر طریقے سے جسم کا حصہ بنتے ہیں۔
اور ہاں یہ ان لوگوں کے لیے بھی مفید ہے جو اکثر قبض کا شکار رہتے ہیں۔
اس کے مزید فوائد درج ذیل ہیں۔
اچھی نیند میں مددگار
دماغ میں ایک ہارمون میلاٹونین اچھی نیند میں مدد دیتا ہے اور سونف کے پانی کا استعمال اس ہارمون بننے کی مقدار بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق اچھی نیند جسمانی وزن میں کمی اور صحت مند وزن برقرار رکھنے کا ایک موثر ذریعہ ہے۔
میٹابولزم بہتر کرتی ہے
میٹابولزم وہ جسمانی فعل ہے جو کہ غذا سے حاصل ہونے والی توانائی کو خلیات کے لیے استعمال کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس عمل کو بہتر کرنا اور تیز کرنے سے جو کیلوریز ہم استعمال کرتے ہیں، وہ جلد جلتی ہیں، جس سے جسمانی توانائی کے ساتھ ساتھ چربی بھی گھلتی ہے سونف کا پانی میٹابولزم کو تیز کرتا ہے خصوصاً جب نہار منہ استعمال کیا جائے۔
بھوک کو قابو میں رکھے
سونف کا پانی بے وقت بھوک کی روک تھام کرتا ہے، سونف میں موجود غذائی فائبر بے وقت بھوک سے بچاتی ہے۔ اسی طرح سونف معدے کے مسلز کو ریلیکس کرتی ہے۔
نظام ہاضمہ بہتر کرتی ہے
سونف کا پانی جسم میں موجود زہریلے مواد کی صفائی کے لیے بہترین ہوتا ہے اور نظام ہاضمہ کے مسائل دور کرتا ہے، نظام ہاضمہ ٹحیک ہو تو جسمانی وزن میں کمی لانا آسان ہوجاتا ہے۔
خون کی صفائی کرتی ہے
سونف کا پانی خون میں یورک ایسڈ کی باقیات کو صاف کرتا ہے جبکہ جگر میں اضافی چربی کے اجتماع کی روک تھام کرتا ہے۔
ـــــــــــــــــــــلو بلڈ پریشر کی خاموش علامات
دوران خون یا بلڈ پریشر کا بڑھنا نقصان دہ ہے تو کیا اس میں اچانک بہت زیادہ کمی بھی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے؟
لو بلڈ پریشر  hypotension
ضروری نہیں کہ سنگین یا سنجیدہ ہو۔
اکثر بلڈ پریشر کم رہنا، جو کہ بغیر کسی علامات کے ساتھ ہو، بیشتر افراد کے لیے معمول ہوسکتا ہے۔
تاہم اگر لو بلڈ پریشر کے ساتھ درج ذیل علامات بھی سامنے آئے تو پھر یہ ضرور کسی سنگین مسئلے کی جانب اشارہ ہوسکتا ہے اور ایسا ہونے پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے۔
سرچکرانا یا ہلکا ہونا
اگر بیٹھ کر اچانک اٹھنے پر سر چکراتا ہے تو یہ بھی لو بلڈ پریشر کی علامت ہوسکتی ہے اور طبی ماہرین کے مطابق ایسا ہونے پر ہوسکتا ہے کہ یہ کسی سنگین عارضے کا اشارہ ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے۔
توجہ مرکوز نہ کرپانا
ویسے تو تناؤ، روزمرہ کی مصروفیات، نیند کی کمی وغیرہ بھی توجہ مرکوز نہ کرنے کا باعث ہوسکتے ہیں، تاہم اگر آپ کا بلڈ پریشر اکثر لو رہتا ہے اور توجہ مرکوز نہ کرپاتے ہوں، تو اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ خون دماغ کی جانب مناسب مقدار میں نہیں جارہا، جس کی وجہ سے دماغی خلیات غذائیت سے محروم ہورہے ہیں۔
ڈی ہائیڈریشن
ڈی ہائیڈریشن کے نتیجے میں خطرناک حد تک کم ہوسکتا ہے، اگر اکثر بلڈپریشر لو رہتا ہے تو ڈی ہائیڈریشن پیاس کی شدت محسوس کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرکے عارضہ بناسکتا ہے۔
بینائی دھندلانا
لو بلڈ پریشر کے سنگین سائیڈ ایفیکٹس میں سے ایک بینائی دھندلانا ہے، یہ نہ صرف خوفناک تجربہ ہوتا ہے بلکہ اس کے اثرات طویل المعیاد عرصے تک برقرار رہتے ہیں۔
ہاتھ پیر ٹھنڈے رہنا
لو بلڈ پریشر کے نتیجے میں جسم کی خون دیگر مختلف اعضاءتک فراہم کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں ہاتھ پیر ہر وقت ٹحںڈے رہ سکتے ہیں بلکہ جلد نیلی یا گرے ہوسکتی ہے، جو کہ نشانی ہے کہ لو بلڈپریشر سنگین ہے اور اس کا علاج ہونا چاہئے۔
دل کی دھڑکن تیز ہونا
اگر آپ کو دل کی تیز دھڑکن کا تجربہ ہو تو یہ کسی چھپے ہوئے عارضے کی علامت ہوسکتی ہے، جب دل میں مناسب مقدار میں خون موجود نہ ہو تو وہ اس کی تلافی تیز دھڑکن کی صورت میں کرنے کی کوشش کرتا ہے، لو بلڈ پریشر بھی دل کو زیادہ کام کرنے پر مجبور کردیتا ہے۔
تھکاوٹ
ہر وقت تھکاوٹ طاری رہنا مختلف وجوہات کی وجہ سے ہوسکتا ہے، تاہم یہ لو بلڈ پریشر کی وجہ سے بھی ہوتا ہے، خاص طور پر اگر ہیموگلوبن کی سطح کم ہو تو بلڈپریشر بھی لو ہوجاتا ہے۔
غشی طاری ہونا
سنگین معاملات میں جب بلڈپریشر اچانک نیچے جاگرے تو غشی طاری ہوسکتی ہے یا متاثرہ فرد بے ہوش ہوجاتا ہے، ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ دماغ کی جانب دوران خون کی مقدار کم ہوجاتی ہے، اگر غشی طاری ہو تو ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal