Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

لہسن اور شہد سے بیماریوں کا علاج

لہسن اور شہد سے بیماریوں کا علاج
نسخہ الشفاء : لہسن موٹاپا سے نجات کے ساتھ پیٹ کی بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے، قدرت نے لہسن میں بے شمار فوائد رکھے ہیں لہسن نہ صرف پیٹ کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ موٹاپے سے نجات حاصل کرنے کا بھی بہترین علاج ہے لہسن کے ساتھ شہد بھی قدرتی فوائد اور غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے لہٰذا لہسن اور شہد کا مکسچر انسانی جسم کیلئے بے حد فوائد کا حامل ہے
موٹاپے میں کمی کا دیسی علاج
لہسن کا ذائقہ اور خوشبو بہت تیز ہوتی ہےاس لئے لوگ خالی لہسن کھانے سے کتراتے ہیں لہٰذا اسے شہد میں ملاکر کھانے سے نہ صرف اس کا ذائقہ بہتر ہوجاتا ہے بلکہ دونوں کو ایک ساتھ کھانے سے معدے کی بیماریوں سے بھی چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے ہر صبح خالی پیٹ لہسن اور شہد ملا کر کھانے سے موٹاپا تیزی سے کم ہوتا ہے لہسن جب خالی پیٹ میں جاتا ہے تو گیسٹرک جوس بناتا ہے جو کھانے کو ہضم کرنے میں بہت مفید ہے اس کے علاوہ لہسن اور شہد کا مکسچر کولیسٹرول جذب کرنے کی بھی بہترین صلاحیت رکھتا ہے اس کے علا  وہ اسے کھانے سے بلڈ پریشر بھی کنٹرول ہوتا ہے
صحت مند جلد
لہسن اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتا ہے جو خون کو صاف کرکے جلد کو تروتازہ اور چمکدار بناتا ہے لہسن اور شہد کا آمیزہ کھانے سے جلد کی بہت سی بیماریوں سے چھٹکارا حاصل ہوتا ہے جب کہ جلد سے داغ دھبوں اور جھائیوں کا بھی خاتمہ ہوجاتا ہے بازار کی مہنگی اور کیمیکلز سے بھرپور پروڈکٹس خرید کر لگانے سے بہتر ہے کہ لہسن اور شہد ملا کر استعمال کرلیے جائیں
سوزش اور سر کے درد میں آرام کیلئے دیسی علاج
سر کے درد اور جسم کے کسی بھی حصے میں ہونے والے درد میں آرام کیلئے بھی لہسن اور شہد کا مکسچر بے حد مفید ہے اس کے علاوہ وہ افراد جو زیادہ تر سُستی کا شکار رہتے ہیں ان کےلیے لہسن اور شہد توانائی (انرجی) حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

جلد کے داغ دھبوں کو مٹانے کے لیے

جلد کے داغ دھبوں کو مٹانے کے لیے تلسی اور نیم کے تازہ پتوں کا رس بہترین۔
جلد کی بیماریوں کے لیے جدید ادویات کی اہمیت اپنی جگہ لیکن جڑی بوٹیوں سے جلد کا علاج ہر دور میں اہمیت کا حامل رہا ہے۔ نیم کے پتوں اور تلسی کے پتوں کا رس جلد کی اور بہت سی بیماریوں کے علاوہ چہرے پر دانوں کے نشان کے خاتمے کا بھی بہترین حل ہے۔
جلد کے داغ دھبوں کو مٹانے کے لیے تلسی اور نیم کے پتوں کے رس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔
اس میں کوئی دورائے نہیں کہ خوبصورت اور داغ دھبوں سے پاک چہرہ ہر کسی کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔ لیکن کبھی سوچا کہ صاف رنگت ،دلکش چہرہ اور جازب نظر نقوش ہونے کے باوجود بہت سی خواتین مرکز نگاہ نہیں پاتی
ہمارے چہرے کی جلد اس قدر حساس ہوتی ہے کہ اس پر موسم ، دواؤں اور غذاؤں کے منفی اثرات بہت جلد نمایاں ہو جاتے ہیں ۔ اس لیے آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح آپ نیم اور تلسی کے پتوں کے رس سے اپنے چہرے کے داغ دھبے دور کر کےجلد کو تروتازہ،جوان اور بیکٹریا سے پاک رکھ سکتی ہیں ۔
نیم کے پتوں کے رس سے دانوں کے نشانات دور کریں
نیم کے پتوں کا رس جلد کی بے شمار بیماریوں کا علاج ہے۔اس میں بیکٹریا سے لڑنے والے اجزا پائے جاتے ہیں۔جلد کی صفائی کی بات ہو تو نیم کا رس ایک بہترین ٹونر سمجھا جاتا ہے۔
جلدی مسائل کے حل اور خوبصورتی میں اضافے کے لیے نیم کےپتوں کا رس حیرت انگیز طور پر جلد کو صاف کرتا ہے نیم کے پانی کو چہرے کی جلد پر لگانے سے جلد جھریوں محفوظ رہتی رہے۔نیم کے پتوں کو ابال کر اس سے چہرہ اور ہاتھ دھونے سے چہرے کے نشان غائب ہوجاتے ہیں اور ہاتھوں کی بھی صفائی ہوجاتی ہے۔
چہرے پر دانوں کے رہ جانے والے نشان پر نیم کے پتوں کا رس روئی میں بھگو کر کچھ دیر کے لیے رکھ کر چھوڑ دیں ، نشان غائب ہوجائیں گے۔
نیم کے پتوں کا رس مالٹے کے پسے ہوئے چھلکوں میں ملا کر لگانے سے بھی چہرے کے نشان صاف ہوجاتے ہیں۔
تلسی کے پتوں کے رس سے چہرے کے داغ دھبوں کا خاتمہ
چہرے کے داغ اور نشان دور بھگانے کے لیے تلسی کا رس کرشماتی اثر دکھاتا ہے۔
تلسی کے پتوں کے رس میں پوٹاشیم، ، تانبا، اور میگنیشیم کی طرح معدنیات کی ایک اچھی مقدار پائی جاتی ہے۔ جو جلد پر پڑنے والے نشان اور داغ دھبوں کو صاف کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔
اگر آپ کے چہرے پر دانوں یا کسی اور چیز کے نشان ہیں اور آپ اس سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو تلسی کے پتوں کے رس میں لیموں کا رس شامل کر کے اچھی طرح ملا لیں، اور پھر اس محلول کو چہرے کے نشانوں پر لگائیں ، کچھ ہی دنوں کے استعمال سے چہرے کے داغ دھبے اور نشان غائب ہوجائیں گے۔
جلد پر دانوں کے بعدرہ جانے والے نشان پر اگر خارش محسوس ہو تو تلسی کا رس ملنے سے افاقہ ہوتا ہے۔ تلسی کا رس، کھیرا اور ٹماٹر متاثرہ جگہ پر ملنے سے نشان صاف ہونے کے ساتھ ساتھ جلد نرم و ملائم بھی ہوجاتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اس دور کی جدید میک اپ پروڈکٹس اور جلد کے امراض کے لیے تیار کی جانے والی ادویات میں تلسی اور نیم کے پتوں کا رس بھی شامل کیا جاتا ہے جس سے بہتر نتائج سامنے آتے ہیں۔ اس لیے آپ بھی ایک بار ضرور نیم اور تلسی کے پتوں کا استعمال کر کے دیکھیں اور جانیں کے یہ قدرت کے پیش بہا خزانوں میں سے ایک ہے
ابہل
حسب ضرورت لے کر باریک پیس کر رکھ لیں، تھوڑا سا سفوف شہد میں ملا کر مسوڑوں پر مل لیںمسوڑوں کے زخم،ماسخورہ،اور درد وغیرہ کو اکسیر ہے
پیلا مول
باریک پیس کر محفوظ کر لیں، سر درد اور بخار کے لیئے مجرب ہے پسینہ آور ہے، مقدار 3 ماشہ گرم پانی سے

Read More

ہینگ کے فوائد

ہینگ کے فوائد
مزاج کے اعتبار سے ہینگ گرم اور خشک ہے ،ہینگ کا استعمال انڈین کھانوں میں زیادہ کیا جاتا ہے ۔بادی کھانے جن میں ماش کی دال ،آلو ،اروی اور کچالو وغیرہ شامل ہیں ان کھانوں میں ہینگ کا استعمال کرنا چاہئے ۔ ہینگ اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات رکھتی ہے
چھوٹے بچے جب گھٹنوں چلنا سیکھتے ہیں تو وہ زمین پر پڑی ہر چیز منہ میں ڈال لیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا پیٹ اکثر خراب رہتا ہے یا پھر پیٹ میں کیڑے پیدا ہو جاتے ہیں ایسے میں ہینگ گھر میں رکھنا ضروری ہوتا ہے ہینگ کا سب سے بڑا کمال یہ ہے کہ فوڈ پوائزننگ میں بڑی تیزی سے کام کرتی ہے اور مریض کے پیٹ کو فوری آرام ملتا ہے
کان کا درد
اکثر بچوں کے کان میں درد رہتا ہے اور بڑوں کو بھی نزلہ جم جانے کی وجہ سے کان کے درد کی شکایت رہتی ہے ایسے میں ہینگ کا گھر میں ہونا ضروی ہوتا ہے
ہینگ 10 گرام، سونٹھ  10 گرام، ثابت دھنیا 10 گرام، پیس کر ایک کلو پانی اور آدھا پاؤ سرسوں کے تیل میں ہلکی آنچ پر اس وقت تک پکائیں کہ سارا پانی خشک ہو جائے اور تیل باقی رہے جائے ۔اب تیل کو ٹھنڈا کر کے چھان کر بوتل میں بھر کر رکھ لیں ۔ کسی قسم کا بھی کان کا درد ہو تیل کو ہلکا گرم کر کے چند بوندیںڈالیں فوری آرام آ جائے گا
بالوں کا جھڑنا
ہینگ کا لیپ بالو ں کی جڑوں کو بھی مضبوط بناتا ہے ۔ دو چمچ ہینگ میں آدھا چائے کا چمچ پسی کالی مرچ اور دو کھانے کے چمچ سرکہ ملا کر بالوں کی جڑوں میں مساج کریں چند دنوں میں بال جھڑنا بند ہو جائیں گے
 دانت کا درد
ہینگ جسم کے ہر درد میں مفید ہوتی ہے اور سوجن دور کرتی ہے لیکن دانت کے درد میں اس کا استعمال فوری راحت دیتا ہے
داڑھ کے درد میں اگر ایک چٹکی ہیرا ہینگ داڑھ میں رکھ لی جائے تو تھوڑی دیر میں آرام آجاتا ہے
کالی مرچ ،ہینگ ،نیم کے خشک پتے اور لاہوری نمک ہم وزن لے کر باریک پیس کر رکھ لیں ،ہفتے میں دو بار اس منجن کا استعمال کریں نہ دانت میں کیڑا لگے گا اور نہ ہی ٹھنڈا گرم کھانے میں مشکل ہو گی
دانت کے درد میں ایک کپ پانی میں دو چٹکی ہینگ اور دو لونگیں ڈال کر ابال لیں اور اس پانی سے کلی کریں دانت کے درد میں آرام آئے گا
لیموں کے رس میں ہینگ ملا کر گھو ل لیں اور روئی سے دانت پر لگائیں تو دانت سے خون نکلنا اور پیپ آنا بند ہو جاتی ہے
معدہ کا درد
جن لوگوں کا معدہ خراب رہتا ہو بادی یا بھاری چیزیں کھانے سے معدے میں درد ہوتا ہو تو منقہ کے بیج نکال کر اس میں زرا سی ہینگ بھر دیں اور مریض کو کھلا دیں ،معدے کے درد میں فوری آرام آجائیگا۔ یہ ٹوٹکہ ان لوگوں کے لئے بھی مفید ہے جنھیں معدے کے درد سے غنودگی طاری ہونے لگتی ہے یا ان کو چکر آتے ہیں
سر کا درد
نزلہ یا تھکان سے ہونے والا سر کا درد ہو یا پھر مایگرین ،ہینگ کا استعمال فوری راحت دیتا ہے
کافور ،ہینگ ،پیپر منٹ اور سونٹھ کو باریک پیس کر عرق گلاب میں ملا کر لیپ بنا لیں اور اس لیپ کو سر پر لگا کر ہلکے ہاتھ سے مسا ج کریں تھوڑی دیر میں سر کے درد میں آرام محسوس کریں گے
ماہواری کا درد
وہ خواتین جو ہر ماہ ماہواری کا شدید درد برداشت کرتی ہوں یا جنھیں ماہواری کھل کر نہ آتی ہو اور ماہواری کا ماہانہ نظام مستقل نہ ہو ان کو ہینگ کا استعمال ضرور کرنا چاہئے
ایک کپ بٹر ملک میں ایک چٹکی ہینگ ،ڈیڑھ کھانے کا چمچ میتھی دانہ کا سفوف اور آدھا چائے کا چمچ نمک ملاکر ایک مہینہ تک مستقل دن میں دو دفعہ پینا چاہئے ۔ایک مہینہ کے اندر ہی ماہواری کی تکلیف دور ہو جائے گی
نزلہ ،کھانسی ،دمہ
ہینگ اینٹی بائیوٹک خصوصیات رکھتی ہے اس لئے دمہ ،کھانسی بلغم ،کالی کھانسی اور پسلیاں چلنے کے درداور سردی میں انتہائی موثر ہے
بلغمی کھانسی میں ہم وزن سونٹھ پائوڈر اور شہد میں ایک چٹکی ہینگ ملا کر لینے سے بلغمی کھانسی میں آرام آتا ہے ،بلغم آنے کی وجہ سے سینے میں درد بھی ہوتا ہے ایسے میں ہینگ اور پانی کو ملا کر سینہ پر ملنے سے سکون کی نیند آتی ہے
پسلی کے درد میں عمدہ ہینگ باریک پیس لیں اور انڈے کی زردی میں ملا کر لیپ کریں ۔پسلی کے درد میں آرام آئے گا
پیٹ کا درد
پیٹ کے درد ،قے ،جگر کا ورم ،بد ہضمی ،گردہ کا درد ،بھوک کی کمی ہو یا پیٹ میں گیس ہو تو ہینگ گرم پانی کے ساتھ کھانے سے پیٹ کا ہر طرح کا درد ٹھیک ہو جاتا ہے
پیٹ میں ریح رک جانے سے درد پیدا ہو جائے تو دو ماشہ ہینگ لے کر تین چھٹانک پانی میں اتنا پکائیں کہ ایک چھٹانک رہے جائے اب اس کو نیم گرم حالت میں مریض کو پلا دیں فوری طور پر آرام آئے گا
مزید جانئے: پیٹ کی پتھری کی علامات اور وجوہات
پاگل کتے کا کاٹنا
ہیرا ہینگ 2 گرام، کو عرق گلاب میں حل کر کے روزانہ پلائیں نیز ہینگ کو پانی میں پتلا کر کر پاگل کتے کے کاٹے پر لگائیں
چیونٹی بھگانا
ہینگ کو پیس کر چیونٹیوں کے سوراخ میں ڈالنے سے چیونٹیاں بھاگ جاتی ہیں ۔ کچن کیبنیٹ کے کونوں میں بھی ہینگ لگانے سے چیونٹیاں اور لال بیگ نہیں آتے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

دھماسہ بوٹی استعمال کریں ڈھیروں علاج

دھماسہ بوٹی استعمال کریں ڈھیروں علاج

Dhamasa Booti – Dhamasa – Fagonia Benefits Use For Cancer

دھماسہ بوٹی سے کینسر-سرطان-ہرقسم  کا آزمودہ قدرتی سوفیصد علاج

دھماسہ کے پھول اور پتیوں سے کینسر تھیلاسیمیا اور ہیپاٹائٹس کی ہر قسم کا شافی علاج ممکن ہے
دھماسہ کیا ہے؟
دھماسہ ویران علاقوں میں پایا جانے والا ایک پودہ ہے۔ اسے اردو میں دھماسہ یا سچی بوٹی، عربی میں  شوکت البیضأ، پشتو میں ازغاکے، پنجابی میں دھماں، ہندی میں دھماسہ، پوٹھوہاری میں دھمیاں ، سندھی میں ڈراماؤ، اور انگریزی نام فیگونیا یونانی زبان سے لیا گیا ہے
دھماسہ کی اقسام کے بارے میں مزید تفصیل کے لئے یہاں کلک کریں۔ اس کی تمام اقسام کے فوائدیکساں ہیں، لیکن جس قسم میں پھول اور پتے زیادہ ہونگے، وہ زیادہ جلد اثر کرے گی
دھماسہ کسی بھی سنگین ضمنی اثرات کے بغیر کینسر، ہیپاٹائٹس، دل کے امراض، وغیرہ جیسی مہلک بیماریوں بشمول عمومی صحت کے مسائل پر معجزانہ اثرات کی حامل ہربل دواء ہے
کچھ لوگ دھماسہ کو غلطی سےجَوَاں، جواہیاں یا جَمَایَاں سمجھتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ علیحدہ پودہ ہے
دھماسہ کے پودے میں تھوڑے تھوڑے فاصلے پر چار چار کانٹوں کا ایک سیٹ ہوتا ہے جس میں ہر دو کانٹوں کے درمیان پتلا اور لمبوترا پتہ ہوتا ہے۔ یہ کانٹےتین بھی ہو سکتے ہیں، اور چار بھی۔ اس کی شاخیں بہت پتلی ہوتی ہیں، اس لئے یہ براہ راست بڑھ نہیں سکتے ہیں اور ایک چھوٹی سی جھاڑی کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ یہ پودہ اٹلی، جرمنی، مشرق وسطیٰ کے ممالک، پاکستان اور بھارت میں بھی پایا جاتا ہے۔ یہ کینسر خاص طور پر خون اور جگر کے کینسر کے علاج کے طور پر مانا جاتا ہے
اس کے پھولوں کا رنگ ہلکاجامنی ہے۔ پھول جھڑنے کے بعد اس کے کانٹوں کے قریب 00 شکل کے چھوٹے بیج بڑی تعداد میں ہوتے ہیں
دھماسہ کے فوائد
یہ سب سے اچھا مصفّا خون ہے اور خون کے لوتھڑوں کو پگھلاکر خون کو پتلا کرتا ہے جس کی وجہ سے برین ہیمبرج، ہارٹ اٹیک، اور فالج وغیرہ سے حفاظت ہوتی ہے
اس کے پھول اور پتیوں سے کینسر اور تھیلاسیمیا کی ہر قسم کا علاج ممکن ہے
جسم کی کی گرمی کو زائل کرنے اور ٹھنڈک کے اثرات کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے
اس کے ذریعے ہیپاٹائٹس کی تمام اقسام کا علاج ممکن ہے
جگر کو طاقت دے کر جگر کے کینسر کا بھی علاج کیا جا سکتا ہے
دل اور دماغ کی صلاحیتوں میں بہتری لانے میں معاون ہے
جسمانی دردوں کے علاج میں مددگار ہے
مختلف قسم کی الرجی کا علاج ہے
کیل، مہاسے، چھائیاں اور دیگر جلدکے امراض سے نجات دلاتا ہے
معدہ کو تقویت دے کر بھوک بڑھاتا ہے
اس سے قے، پیاس اور جلن، وغیرہ جیسی علامات ختم ہو جاتی ہیں
کمزور جسم کو طاقت دے کر فربہ بناتاہے، اور موٹے افراد کے لئے وزن کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہے
منہ اور مسوڑھوں کے امراض علاج ہے
بلڈ پریشر کو معمول پر لاتا ہے
دمہ اور عمومی سانس لینے میں دشواری کا علاج کرتا ہے
تمباکو نوشی کے ضمنی اثرات سے بحالی میں مدد ملتی ہے
دھماسہ کا قہوہ چیچک روکنے کے لئے دیا جاتا ہے
پیشاب کو بڑھاکر گردوں اور پیشاب کے نظام کو بہتر بناتا ہے
یہ گردن کے پٹھوں کے کھچاؤ میں بھی دیا جاتا ہے
مردانہ سپرم کی تعدادمیں بہتری اور عورت کے تولیدی نظام کو معمول پر لانے میں معاون ہے
لیکوریا سمیت عورتوں کےعوارض کو کنٹرول کرتا ہے
اٹھرا کا شافی علاج کرتا ہے، جب کہ ایلوپیتھی میں یہ لاعلاج مرض ہے۔یہ خواتین کی ایسی بیماری ہے کہ جس میں جسم پر نیلے یا سیاہ دھبےطاہر ہوتے ہیں۔ اسی وجہ سے ہی اسقاط حمل ہو جاتا ہے، مردہ بچے پیدا ہوتے ہیں یا پیدا ہونے کہ بعد نیلے کالے ہو کر مر جاتے ہیں۔ کچھ خواتین میں صرف لڑکیاں تو بچ جاتی ہیں لیکن لڑکے زندہ نہیں رہتے۔ اس کے علاوہ کچھ خواتین میں اٹھرا کی وجہ سے معدہ اور جگر کی خرابی کی وجہ سے وہ کمزور ہو جاتی ہیں۔ ایسی خواتین حمل کی تکالیف برداشت نہیں کر سکتیں جس کی وجہ سے اسقاط حمل ہو جاتا ہے۔
ایک اچھا اینٹی آکسیڈینٹ ہونے کی وجہ سے ذہنی دباؤکو کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور فوائد کی فہرست طویل ہوتی جاتی ہے
اگر آپ اب بھی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہیں تو اس کا مطلب آپ ابھی تک دھماسہ کے فوائد سے بے خبر ہیں
استعمال کرنے کا طریقہ
کینسر، تھیلیسیمیا، ہیپاٹائٹس، وغیرہ جیسے مہلک امراض سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے دھماسہ کے پھول، پتے اوربیج اکٹھے کرلیں۔ اسے نیم گرم پانی سے دھونے کے بعد ہوادار سایہ میں خشک کر لیں۔ مکمل طور پر خشک ہے کے بعد اسے پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔صبح دوپہر شام اس پاؤڈر کے ایک چھوٹے چمچ کو بچے کی خوراک میں شامل کرکے کھلائیں۔ بڑوں کے لئے اسی پاؤڈر کا ایک چھوٹا یا بڑا چمچ (عمر اور جسم کے وزن کے مطابق) بڑے کیپسولز میں بھر کے یا کسی خوراک میں ملا کر صبح دوپہر شام پانی کے ہمرا کھلائیں
دھماسہ کے تازہ پتے، پھول اور بیج سب کو پانی میں گھوٹا لگا کر ایک کپ یا گلاس دن میں تین بار کھانے کے فوری بعد نوش فرمائیں۔ پندرہ سے تیس دن تک بیماری سے شفا ہوگی۔ البتہ مکمل صحت کے لئے سال بھر بھی مسلسل استعمال کیا جاسکتا ہے
اگر پتے پھول اور بیج کم ملیں تو دھماسہ کی مکمل سبز شاخیں، کانٹوں سمیت بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں۔
دھماسہ کو پیس کر تھوڑا سا شہد شامل کرکے آٹے کی طرح تیار کریں اور اس کی چنے کے بڑے دانے کے سائز کی گولیاں بنا لیں۔ یہی تین یا چار گولیاں دن میں تین بار کھانے کے فوراً بعد پانی سے نوش فرمائیں
اٹھرا کے مرض میں مبتلا خواتین صحت مند بچے کو حاصل کرنے کے لئے حمل کے تمام نو ماہ اسے استعمال کریں۔ زچہ و بچہ دونوں صحت مند رہیں گے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

سونف بے شمار فوائد کی حامل جڑی بوٹی

سونف بے شمار فوائد کی حامل جڑی بوٹی
Fennel seeds
سونف ایک بہترین اور سستی جڑی بوٹی ہے اس کا سائنٹفک نام
Scientific name : Foeniculum vulgare
سونف  ایک جانی پہچانی خوراک ہے،سونف کی کاشت کئی ملکوں میں ہوتی ہے ،سونف  ایران، پاکستان، بھارت اور افغانستان کے کئی ایشیائی کھانوں میں ذائقہ کے لئے استعمال ہوتی ہے، اس کو عربی میں , راز, یا ,نج اور فارسی میں.بادیان  کہتے ہیں،عرق بادیان بھی کثرت سے استعمال ہوتا ہے،پیٹ کی تکالیف، ہاضمے کی خرابیوں وغیرہ کے لئے اسے بکثرت استعمال کیا جاتا ہے
اسے اس مقصد کے لئے اکثر لوگ پان میں ڈال کر کھاتے ہیں،اس سے فائدے کے لئے ضروری ہے کہ اسے اچھی طرح چبا کر اس کا لعاب اور پیک نگل لیا جائے۔
سونف منہ کو خوشبودار بناتی ہے،قرون وسطی میں سونف کے کھانوں کو خوشبودار بنانے اور کیڑے وغیرہ سے محفوظ رکھنے کے لئے بکثرت استعمال کیا جاتا تھا،خیال کیا جاتاتھا کہ اسے شامل کرنے سے باسی کھانے خراب اور مضر ثابت نہیں ہوتے۔
قدیم یونانی اس کی بڑی قدر کرتے تھے اورموٹاپے کے علاوہ بیس سے زیادہ مختلف امراض میں مفید مانتے تھے،روم کے باشندے کھانوں کو ذائقے دار اور زود ہضم بنانے کے لئے استعمال کر تے تھے اس کی جڑ، پتے ،بیج ،روٹیوں اورکیک وغیرہ بنانے میں استعمال کئے جاتے تھے، روم کی خواتین موٹاپا کم کرنے کے کیلئے استعمال میں لاتی تھیں،جنگجو اورفوجی اپنی صحت کو بہتر بنانے کے لئے اسے اپنی روزمرہ کی خورا ک میں استعمال کر تے تھے۔
بحیر ہ روم کے لوگ اسے کیک بسکٹ روٹی مٹھائی اورمربے میں ڈالتے تھے، اس کے علاوہ مچھلی ،مرغ ، سوپ اورسبزیوں میں بھی ڈالی جاتی تھی اسے سانس مہکانے کے لئے کھایاجاتاہے ہاضمہ درست کرنے اورخون صاف کرنے میں مدد کرتی ہے یہ رافع ریاح وتشنج اورخواب آور ہے اورہچکی بھی ختم کرتی ہے، متلی قئے میں سونف تین گرام پودینہ تین گرام دار چینی ایک گرام الائچی سبز ایک گلاس پانی میں جوش دیں جب ایک کپ رہ جائے تو چھان کر پلائیں۔
نزلہ وزکام
آدھاچمچ سونف پاؤڈر گرماکرگرم دودھ کے ساتھ کھلائیں۔
معدے کی جلن
سونف ،میتھی دانہ ہم روزنہ لے کر سفوف تیارکر لیں اورصبح وشام ایک چمچہ کھلائیں۔
قبض
سونف اور گل قند ہم وزن ملاکر صبح وشام ایک ایک چمچ کھلائیں دائمی قبض کے لئے مفید ہے۔
وحشت وخوف
سونف پانچ گرام ،گل گاؤ زبان پانچ گرام جوش دے کر ایک چمچہ شہدسے صبح نہار منھ استعمال کریں۔
نظام ہضم کی بے قاعد گی
معدے سے ہوا خارج کرنے کے لئے سونف مثالی دواہے،اسے دیگر معاون ضم اشیاء مثلا ادرک ،زیرہ اورکالی مرچ کے ساتھ جوشاندے کی صورت میں استعمال کیا جاتاہے،ایک چمچ سونف کو ایک کپ ابلتے ہوئے پانی میں ڈالیں اورپھر چولہے سے اتار لیں رات بھر ڈھک کر رکھ دیں صبح پانی کوچھان لیں اور اس میں شہد ملاکر پئیں بد ہضمی کا یہ مثالی علاج ہے با لخصوص ایسی صورت میں جب پیٹ میں گڑ گڑ ہوتی ہو ۔
ایک یورپی معالج جان ایولن نے اپنی کتاب ایسی تاریا میں سونف کی ٹہنیوں کے گودے کو مؤثر، مسکن اور خواب آور قرار دیا ہے۔
نیند نہ آنے کے عارضے میں سونف کی چائے فائدہ دیتی ہے اس کی چائے تیار کرنے کے لئے ۳۷۵ ملی لیٹر ابلتے ہوئے پانی میں ایک چائے کا چمچ سونف ڈالی جاتی ہے پانی کوڈھانپ کر ۱۵ منٹ تک مزید ابلنے دیں بعد ازاں چھان کرٹھنڈا یا گرم دونوں صورتوں میں پینے سے افاقہ ہوتاہے اگر اس میں شہد یاگرم دودھ ڈال لیا جائے تو چائے خوش ذائقہ ہوجاتی ہے اسے کھانا کھانے کے بعد یاسونے سے پہلے پیا جاتاہے۔
لی۔ شین۔ چن نے اپنی کتاب پین لساﺅ میں اسے خاص طور پر بچوں کے نظام ہضم کے لئے مفید لکھا ہے اس کے مطابق سونف پیٹ اور دانت کے درد کے لئے بھی مفید ہوتی ہے۔
اس کے استعمال سے ہضم کی صلاحیت بڑھتی ہے،سونف خاص طور پر غذا کے روغنی یا چربیلے اجزا ہضم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے،طب ہندی کے معالجین کے مطابق سونف کی تاثیرٹھنڈی ہوتی ہے،سونف چبانے سے ثقیل کھانے آسانی سے ہضم ہوجاتے ہیں،سونف معدے کے علاوہ جگر کے لئے بھی مفید ہوتی ہے،یورپی ممالک میں لوگ سونف، بابونہ، سویا، دھنیا اور سنتے کے پوست کے جوشاندے کو ہاضمے کے لئے بہت مفید قرار دیتے ہیں،ایک مغربی محقق نے سونف کی پیشاب آور صلاحیت کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ سونف آلات بول، گردے مثانے کا ورم دور کرنے کے لئے بہت مؤثر ہے،اسے باقاعدہ استعمال کرتے رہنے سے گردے، مثانے میں پتھری نہیں بنتی اور اگر بن بھی گئی تو اس کے استعمال سے پتھری خارج ہوجاتی ہے۔
خواتین اور سونف
سونف دودھ پلانے والی ماﺅں کے لئے بھی بہت مفید سمجھی جاتی ہے،اس کے استعمال سے دودھ کی مقدار بڑھ جاتی ہے،سونف میں زنانہ ہارمون، ایسٹروجن جیسی خاصیت بھی ہوتی ہے اس لحاظ سے یہ خواتین کے لئے بہت مؤثر ثابت ہوتی ہے،سن یاس کی تکالیف سے نجات کے لئے اطباء دیگر پیشاب آور دواﺅں کے ساتھ سونف استعمال کرتے ہیں،سونف پیشاب آور اور مؤثر حیض بھی ہوتی ہے۔
اس مقصد کے لئے ہم وزن سونف اور گڑ کو پانی میں جوش دے کر نیم گرم پینے سے حیض کی بے قاعدگی دور ہوجاتی ہے،دوائی مقاصد کے لئے ۵ سے ۷ گرام سونف استعمال کرنا چاہئے۔
یورپی ممالک میں لوگ سونف، بابونہ، سویا، دھنیا اور سنتے کے پوست کے جوشاندے کو ہاضمے کے لیے بہت مفید قرار دیتے ہیں۔ ایک مغربی محقق نے سونف کی پیشاب آور صلاحیت کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ سونف آلات بول، گردے مثانے کا ورم دور کرنے کے لیے بہت موثر ہوتی ہے۔ اسے باقاعدہ استعمال کرتے رہنے سے گردے، مثانے میں پتھری نہیں بنتی اور اگر بن بھی گئی تو اس کے استعمال سے پتھری خارج ہوجاتی ہے۔ سونف دودھ پلانے والی ماں کے لیے بھی بہت مفید سمجھی جاتی ہے۔ اس کے استعمال سے دودھ کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ سونف میں زنانہ ہارمون، ایسٹروجن جیسی خاصیت بھی ہوتی ہے اس لحاظ سے یہ خواتین کے لیے بہت موثر ثابت ہوتی ہے۔ سن یاس کی تکالیف سے نجات کے لیے اطباء دیگر پیشاب آور دواؤں کے ساتھ سونف استعمال کرتے ہیں۔ طب یونانی کی مشہور دوا شربت بزوری میں سونف کے بیج اور اس کی جڑ بھی شامل کی جاتی ہے۔
سونف، بادام، مصری ہم وزن پیس کر ایک ایک چمچہ سفوف دودھ کے ساتھ صبح و شام استعمال کریں نظر کی کمزوری دور کرنے کے لیے فائدہ مند ہے۔
سونف 12 گرام ، اجوائن 12 گرام ، کالا نمک 6 گرام صاف کر کے باریک پیس لیں اور کھانے کے بعد استعمال کریں۔ اس کے استعمال سے معدہ درست ہو جائے گا۔ بھوک بڑھے گی اور کھانا بھی جلد ہضم ہوگا۔
ایک گرام سونف کو آدھے گلاس پانی میں خوب گھوٹ لیں ، اس میں شکر اور سفید مرچ کا سفوف شامل کر کے صبح و شام پئیں ، اس سے سر کے درد اور چکر میں افاقہ ہوگا۔
نزلہ زکام کے لیے ایک تولہ سونف کوٹ کر آدھ کلو پانی میں بھگو کر 3 گھنٹے بعد جوش دیں، آدھا پاؤ رہ جائے تو چینی ملا کر صبح شام پئیں۔
دمہ میں ایک تولہ سونف آدھا سیر پانی میں جوش دیں۔آدھا رہ جائے، شہد ملا کر پلادیں۔ ہر قسم کی کھانسی میں مفید ہے۔
8 لونگ 2 گرام سے پانی کا جوشاندہ بنائیں، پاؤ بھر رہ جائے تو ڈھالہ تولہ شکر ملا کر چھان کر گرم گرم پلائیں اور چادر اوڑھادیں، پسینہ آکر بخار اُتر جائے گا۔
سونف 5 گرام ، الائچی سبز 3 عدد ، سونٹھ 2 گرام ، دارچینی 2 گرام ، خونجان 2 گرام۔ تمام دوا کو چائے کے قہوہ کی طرح تیار کر کے صبح و شام پئیں۔ یہ دل کو قوت و فرحت دیتی ہے۔
سونف اور گُڑ کو ہم وزن لے کر پانی میں جوش دے کر نیم گرم پینے سے حیض کی بے قاعدگی دور ہوجاتی ہے۔ اس کے لئے 5 سے 7 گرام سونف استعمال کرنا چاہیے۔
کھانا ہضم کرتی ہے اور بھوک بڑھاتی ہے جبکہ معدے کی جلن کم اور پیاس بجھاتی ہے ، بینائی کی طاقت میں اضافہ کرتی ہے۔
سونف پیٹ اور دانت کے درد کے لیے بھی مفید ہوتی ہے۔
آدھا چمچ سونف ،چند پتے پودینے،دو ہری الائچی اور ایک انچ پیاز کا ٹکڑا ایک گلاس پانی میں ڈال کر پکائیں، جب آدھا کپ رہ جائے تو قہوے کی طرح پی لیں ۔ یہ دست اور اُلٹی میں بے حد مفید ہے

پھوڑے پھنسی کیلئے، دیسی نسخہ

پھوڑے پھنسی کیلئے، دیسی نسخہ
نسخہ الشفاء : حب الملوک مدبر50 گرام، نوشادر 50 گرام، شورہ قلمی 50 گرام، گیرو 10 گرام
ترکیب تیاری : پہلے حب الملوک مدبر کوکھرل میں ڈال کر اس حد تک گھوٹیں کہ اس میں سے تیل نکلنا شرع ہوجائے  اس وقت نوشادر اور شورہ ملا کر پھر زور دار ہاتھوں سے کھرل کریں یہاں تک کہ تیل پھر نمودار ہوجائے اس وقت گیرو خوب باریک کیاہوا شامل کرکے پھر اسی طرح کھرل کریں کہ چکنائی برآمد ہوجائے بس اس وقت اس کا پیڑا سا بنا کر کسی ڈبہ میں بند کررکھیں
مقدارخوراک : رتی سے دو رتی گرم دودھ سے صبح کے وقت استعمال کریں پندرہ دن یاں مرض ختم ہونے تک
فوائد : مرگی، جلودھرا، بواسیر خونی و بادی، آنتوں کے چھوٹی بڑی قسم کے کیڑے، باؤگولہ، خرابی خون، پھوڑے پھنسی، داد چنبل، خارش، ناسور، بھگندر، آتشک  کیلئے بہترین علاج ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

AL-SHIFA– Royal – X – Capsules – Course

AL-SHIFARoyal – X – Capsules – Course

دیسی نسخے 14عدد

دیسی نسخے: 14عدد
سرکی خشکی کیلئےثابت دھنیا ایک چھٹانک لے کر تھوڑے سے اصلی دیسی گھی میں جلا کر نیم گرم سر پر لگائیں رات کو سر پر لگائیں صبح سردھولیں ۔صبح لگائیں شام کو دھولیں انشاءاللہ ایک ہفتہ لگانے سے ہی فرق پتہ چل جائے گا۔ تین چار دفعہ لگائیں خشکی ختم ہوجائے گی۔

جلے کے لئے
مشک کافور کی دو عدد ٹکیاں لے کر پیس لیں‘ دیسی گھی میں یا سرسوں کا تیل گرم کرکے پسی ہوئی ٹکیوں کا پائوڈر مکس کرلیں یہ مرہم سی بن جائے گی اسے فوراً جل جانے والے یا زخم پر چھالے بنے ہوں تو بھی چھالوں پر نہ لگے سائیڈوں پر لگانے سے فوراً سکون محسوس ہوگا۔
نکسیر کی شکایت کیلئے
جن خواتین و حضرات کو نکسیر آنے کی شکایت ہو وہ ناریل (کھوپرا) تازہ یا خشک آدھا حصہ یا 125 گرام لیکر مٹی کے کورے پیالے یا مٹی کے کورے گھڑے میں ڈال کر تین گلاس پانی ڈال دیں روزانہ صبح نہار منہ اس میں سے ایک گلاس پانی پی لیں اور تھوڑا سا ناریل کا ٹکڑا بھی کھالیں۔ جتنا پانی کم ہوجائے اتنا پانی ڈال دیں ۔ ایک ہفتہ میں انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔ آئندہ نکسیر نہیں آئے گی۔ مجرب ہے‘ آزمودہ ہے۔
کسی کو نکسیر آگئی ہے اور فوراً بند کرنی ہے تو ملتانی مٹی (گاچی) پر چند قطرے پانی ڈال کر سونگھیں منٹوں میں نکسیر بند ہوجائیگی۔
نسخہ برائے کھانسی و ورم حلق
اجزائ: آدھا کپ شہتوت (خشک)، گڑ ایک ڈلی۔ چائے کی پتی۔
دوکپ پانی میں آدھ کپ شہتوت‘ ایک عدد گڑ کی ڈلی اور حسب ذائقہ چائے کی پتی ڈالیں اور اتنا ابالیں کہ پانی تقریباً آدھا رہ جائے اتار کر چھان لیں اور گرم گرم پئیں۔ امید ہے کہ دو تین خوراک سے تکلیف بالکل رفع ہوجائے گی۔ انشاءاللہ۔
نسخہ ہذا ناچیز نے اپنے سات سالہ بیٹے کو بارہا استعمال کرایا ہے اور کامیاب پایا ہے جس کی کھانسی مختلف انٹی بائیوٹکس‘ کف سیرپس اور انجکشن سے بھی نہ تھمتی تھی اس نسخہ کی پہلی خوراک سے ٹھیک ہوگئی۔
نسخہ برائے بلغم و خرابی سینہ
اجزائ: تازہ شلغم، چینی
ایک موٹا اور تازہ شلغم لیں اوپر کے طرف سے گول قاش (ڈھکن کی طرح) برابر کاٹ دیں اب شلغم کے درمیان میں ایک گڑھا سا بنائیں۔ اسے چینی سے بھردیں اور رات بھرکھلے آسمان میں رکھ دیں۔ کاٹی گئی کاش اوپر رکھ کر بند کریں اور کناروں کو اچھی سی ٹیپ سے بند کریں۔ صبح ناشتہ سے گھنٹہ بھر قبل نہار منہ شلغم کے اندر بنے شربت کو پئیں اور شلغم کوکھائیں اور مذکورہ بیماری سے چند دن کے استعمال کے بعد نجات پائیں۔ انشاءاللہ۔
نسخہ برائے موچ
اجزاء: سرسوں کا تیل ایک تولہ‘ نمک ایک تولہ‘ بکری کے بال ایک تولہ۔ٹھوکرکھانے‘ گرنے یا دوڑنے سے ہاتھ پائوں میں موچ آجائے تو مذکورہ تینوں اجزاءمکس کرکے خوب گرم کریں۔ قابل برداشت حالت میں متاثرہ جگہ پر باندھیں۔ انشاءاللہ موچ کے درد سے نجات مل جائے گی۔

دانتوں کے سیاہ نشان ختم کرنے کیلئے

چنبیلی کے پتے ابال لیجئے اور ہر صبح اس کے پانی سے کلیاں کیجئے تو دانتوں پر پڑے سیاہ نشان ختم ہوجائیں گے اور دانتوں میں چمک پیدا ہوجائے گی۔

آنکھ میں چونے کی چھینٹ پڑ جائے
:چونے کی چھینٹ آنکھ میں پڑ جائے تو پھٹکڑی پانی میں حل کرکے آنکھ میں ڈال دیں شفاءہوگی۔

نیند لانے اور دماغ و آنکھوں کے سکون کیلئے
اپنے پائوں کے تلوئوں پر خالص سرسوں کا تیل رات کو سوتے وقت ملیں اور چار پانچ منٹ ہر روز سونے سے قبل ایسا کیجئے۔ اس سے دماغ کو تراوٹ وسکون ملے گا‘ نظر بڑھے گی اور سکون سے نیند آئے گی۔ یادداشت تیز کرنے کیلئے اس سے بہتر چٹکلہ اور کوئی نہیں ہے۔

قے روکنے کیلئے
زیادہ قے آتی ہو تو سفید زیرا ذرا سی چینی میں ملا کر تھوڑے سے پانی میں گھول کر پی لیں اس سے کافی فائدہ حاصل ہوگا بار بار قے اور متلی آتی ہو تو دو تین بار چھوٹی الائچی چبانے سے متلی اور قے بند ہوجاتی ہے۔

گھبراہٹ اور بے چینی
:گھبراہٹ اور بے چینی میں نارنگی انار اور انگور بہت مفید ہیں

پیشاب کی کمی اور سوزش
پیشاب کی کمی اور سوزش میں کھیرے‘ ککڑی اور تربوز سے بہت فائدہ ہوتا ہے جلا ہوا زہریلا مواد بذریعہ پیشاب خارج ہوجاتا ہے‘ پتھری کا مواد نکل جاتا ہے۔

خناق
خناق میں شہتوت مفید ہے۔

چہرے کا رنگ صاف کرنے کیلئے ایک خاص نسخہ
لیموں کا تازہ رس دو اونس‘ گلیسرین‘ ٹنچرنبرائن سمپل دس قطرے سنگترے کا عرق دس قطرے‘ بادام روغن خالص دو تولے۔
ترکیب: لیموں کے عرق کو مقطر کرلیں (شیشے کی قیف لے کر اس میں روئی رکھ کر عرق ڈال دیں نیچے شیشے کا گلاس یا کوئی برتن رکھ دیں عرق مقطر ہوجائے گا) پھر ان تمام اشیاءکو کسی صاف شیشی میں ملالیں بس یہ ایک لاجواب لوشن تیار ہے رات کو سوتے وقت چہرے پر مل کر سوجائیں۔ صبح تازہ پانی اور کسی اچھے صابن سے چہرہ دھولیں چند یوم کے استعمال سے چہرے کی رنگت نکھر جائے گی۔ چھائیاں داغ دور ہوجائیں گے اور چہرہ گلاب کی مانند تازہ وشاداب نظر آئے گا۔
نوٹ: استعمال کرنے سے پہلے شیشی کو خوب ہلالیا کریں۔

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

قوت مردمی کے لئے نقصان دہ غذائیں

 قوت مردمی کے لئے نقصان دہ غذائیں

قوت مردمی کے لئے نقصان دہ غذائیں۔ جو قبض پیدا کریں۔ قبض سے معدہ کا فعل تباہ وبرباد ہو جاتا ہے۔ قبض کی وجہ سے معدے کے بخارات دماغ کو چڑھتے ہیں تو اس سے وہ احساس شہوت مضمحل ہو جاتا ہے۔ جس سے باہ میں حرکت پیدا ہوتی ہے۔ اس کے متعلق کوئی اصول مقرر نہیں کیا جا سکتا کہ فلاں غذا یقینا قابض ہے اور فلاں نہیں۔ مختلف انسانوں کے مزاج اور قوت ہاضمہ کی قوتیں مختلف ہیں۔ جو چیزیں طبی اصول کے مطابق قابض شمار کی جاتی ہیں، تجربہ ثابت کرتا ہے کہ بعض لوگوں پر ان کا کوئی قابض اثر نہیں ہوتا پھر ان تمام چیزوں کی تشریح کے لئے ان صفحات میں کوئی گنجائش بھی نہیں ہے جو طبی طور پر قبض پیدا کرنے کی ذمہ دار ٹھہرائی گئی ہیں۔ اس لئے مختصر طور پر اتنا ذہن نشین کر لیجئے کہ کوئی غذا بھی جو کسی انسان کے لئے قابض ثابت ہوتی ہے۔ وہ قابل ترک ہے خواہ وہ کتنے ہی مقوی اثرات کی حامل بتائی جاتی ہو۔ طبی
طور پر چنا اور ارد بہترین مقوی باہ دالیں ہیں۔ لیکن جن لوگوں کو یہ قبض میں مبتلا کر دیتی ہوں۔ ان کو یہ باوجودمقوی باہ ہونے کے بھی سخت نقصان پہنچائیں گی۔ اس لئے ان کے مقوی باہ فوائد کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی قوت کو برقرار رکھنے کے شائقین کو ان سے نسبتاً کمزور دالیں کھا لینا زیادہ بہتر ہو گا۔

گرم مصالحہ جات
آج کل ہر خواص وعوام کا رجحان طبع چٹپٹی اور مصالحہ دار چیزوں کی طرف بہت زیادہ ہو گیا ہے۔ اس لئے یہ واضح کر دینا نہایت ضروری معلوم ہوتا ہے کہ اگرچہ بعض تیز اور مصالحہ دار چیزیں محرک باہ ہوتی ہیں لیکن اصولی طور پر ہر ایک تیز محرک باہ چیز قوت باہ کو نقصان پہنچاتی ہے۔اس اصول کے ماتحت یہ احتیاط رکھنی چاہئے کہ حتی الوسع بہت زیادہ مصالحہ دار اور چٹپٹی چیزوں سے احترازکیا جائے لیکن جہاں باہ کو تحریک دینے کی ضرورت ہو اور کوئی سخت گرم دوانہ کھلائی جا رہی ہو۔ مریض کا مزاج بادی ہو یا بلغمی ہو وہاں گرم مصالحہ نہایت مفید ثابت ہو گا۔

زیرہ باہ کو کمزور کرتا ہے
زیرہ سیاہ وسفید اگرچہ قوت ہاضمہ کے لئے نہایت مفید ہیں لیکن اسکا زیادہ استعمال باہ کےلئے نقصان دہ ہے۔ قوی الباہ شخص اگر زیرہ کو دو تین تولہ کی مقدار میں روزانہ صبح گھوٹ کر پیئے تو دو تین ہفتوں کے بعد ہی کمزوری محسوس کریگالیکن اسکا اثر طبیعت کے مطابق ہوتا ہے۔

دھنیاکا زیادہ استعمال نقصان دہ
خشک دھنیا گرم مصالحہ کا ایک بہت بڑا جزو ہے۔ سبز دھنیا بھی چھونک وغیرہ لگانے کے لئے بہت کثرت سے استعمال میں لایا جاتا ہے لیکن بہت کم لوگ اس راز سے واقف ہیں کہ دھنیا باہ کے لئے از حد مضر ہے۔ سبز دھنیا خشک دھنیے سے بھی زیادہ غیر مفید ہے۔ اگر سبز یا خشک دھنیا ایک یا دو تولہ کی مقدار میں گھوٹ کر پلایا جائے تو اچھے خاصے قوی پیکر مرد کو دو تین ہفتوں میں نامرد بنا دیتا ہے۔

گرم مصالحہ کے اجزا
گرم مصالحہ میں دار چینی، سونٹھ، تیزپات اور بڑی الائچی بہت مفید اجزاہیں۔ دار چینی دماغ کے لئے نہایت اکسیری فوائد رکھتی ہے اور باہ کو ہیجان میں لاتی ہے۔ سونٹھ بھی مرکز تناسل میں تحریک پیدا کرنے کے لئے بے نظیر چیز ہے۔ تیز پات اور بڑی الائچی بھی مقوی باہ اثر رکھتی ہیں۔ ان چیزوں کے دیگر فوائد دانستہ نظر انداز کر دیئے گئے ہیں۔ بعض لوگ گرم مصالحہ میں لونگ بھی شامل کرتے ہیں۔ کوئی شبہ نہیں کہ لونگ ایک مفید جزو ہے لیکن دار چینی، سونٹھ وغیرہ کے ہوتے ہوئے اس بات کی ضرورت نہیں کہ لونگ گرم مصالحہ میں شامل کر کے اس کی تاثیر کو اور بھی زیادہ گرم اور ایک حد تک مضر بنا دیا جائے۔ لونگ کے ایک دو دانے بھی صبح وشام استعمال کرنا گرمی پیدا کر سکتے ہیں لہٰذا میری رائے میں لونگ گرم مصالحہ میں کبھی استعمال نہ کیا جائے۔

لہسن اور پیاز
ہندوئوں کے معزز اور قدیم روش کے پابند گھرانوں میں لہسن اور پیاز کو سخت قابل نفرت سمجھا جاتا ہے۔ یوپی کے بعض برہمن، کھشتری اور بنئے تو ان کے نام سے بھی گھبراتے ہیں بعض گھرانوں میں پیاز استعمال ہوتا ہے لیکن لہسن کو تو چھونا بھی گناہ سمجھا جاتا ہے۔ مگر یہ ایک سخت غلط فہمی اور طبی اصولوں سے ناواقفیت کا ایک افسوسناک مظاہرہ ہے۔ ہندوئوں کے رشیوں اور منیوں کے بنائے ہوئے آیورویدک گرنتھوں میں لہسن کی تعریف میں زمین و آسمان کے قلابے ملائے گئے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ لہسن اور پیاز دونوں چیزیں ازحد محرک اور مقوی باہ ہیں۔ کچا پیاز کھانا شائد باہ کے لئے زیادہ مفید ہو لیکن اس کا چھونک لگانا صحت بخش بھی ہے۔ کچے پیاز میں چند ایک تیزابی مادے ایسے ہوتے ہیں جو مضر صحت ہوتے ہیں لیکن پکانے سے ان کی پورے طور پر اصلاح ہوجاتی ہے۔ پیاز کے صحت بخش اور مقوی باہ اثرات زمانہ قدیم سے تسلیم ہوتے چلے آئے ہیں۔ مصر قدیم تہذیب کا گہوارہ تسلیم کیا جاتا ہے۔ اس کے اہرام بناتے وقت کارکن کثیر مقدار میں پیاز استعمال کرتے تھے اور اسے جسمانی قوت اور صحت کے لئے نہایت مفید مانتے تھے۔ لہسن پیاز سے بھی زیادہ مقوی باہ ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اس کے مقوی باہ اثرات نہایت ہی نمایاں اور قابل محسوس ہیں۔ اگر سالم نخود کی دال کو موسم سرما میں چھ ماشہ سے ایک تولہ تک لہسن کا چھونک لگا کر کوئی بلغمی مزاج کا شخص دو تین ہفتے لگاتار استعمال کرتا رہے تو باہ کو اس قدر غیر معمولی تقویت حاصل ہوتی ہے کہ حیرت ہوتی ہے۔ آیورویدک فن طب میں ایسے بیسیوں مقوی باہ نسخے درج ہیں۔ جن کا جزو اعظم لہسن ہے۔ لہسن پٹھوں کو از حد قوت دیتا ہے۔ بادی اور بلغمی امراض کا قلع قمع کرتا ہے۔ اس کے اس قدر فوائد ہیں کہ اگر ان کا تفصیل سے بیان کیا جائے تو کئی صفحے درکار ہیں۔ اس لئے صرف اسی قدر لکھنے پر اکتفا کیا جاتا ہے کہ لہسن اور پیاز کے استعمال کرنے سے منہ سے ناگوار سی بو آتی ہے مگر اس کا علاج نہایت آسان ہے۔ تھوڑا سا قند سیاہ (گڑ) سونف یا ایک الائچی منہ میں رکھ لینے سے بدبو رفع ہو جاتی ہے۔

چند بیماریوں کے دیسی علاج

چند بیماریوں کے دیسی علاج

ایسا شخص جس کو سانپ بار با ر کا ٹتا ہو یا سالا نہ کا ٹتا ہو، اگرمندرجہ ذیل نسخہ استعمال کر ے تو واقعی فائدہ ہو گا۔

ھو الشافی
ریوند عصارہ ۔ گلقند۔ جلا پہ ہریڑ ۔ ہر ایک 20 گرام کو ٹ پیس کر روزانہ 1/4 چمچہ چھوٹا چٹائیں۔ پھر کچھ عرصہ وقفہ کریں، پھر چٹائیں۔ کچھ ما ہ اس تر تیب سے کریں ، فائدہ ہو گااور کبھی سانپ نہیں آئے گا۔

کا نو ں کا بہنا
یہ ایک خبیث مرض ہے کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ کا نو ں کا آپریشن بھی ہو جا تا ہے لیکن مر ض پھر بھی نہیں جا تا۔ یہ نسخہ بنا لو کبھی بھی آپ کو پھر تکلیف نہیں ہو گی۔ ۔ گل ِبنقشہ 50 گرام کوایک کلو پانی میں ہلکی آنچ پر ابالیں۔پھر جب ایک پا ﺅ پانی باقی بچے تو اس میں روغن گل ملا کر ہلکی آنچ پر ابالیں جب تمام پانی اور گل بنقشہ جل جائے ۔ تیل نتھار لیں کا نو ں میں 3 قطرے ڈالیں صبح و شام چند ہفتے مزید استعمال کریں ۔

جلے ہو ئے زخموں کا کا میا ب علاج
دیہا ت میں گُڑ کے کڑاھے میں ایک بچہ گر گیا اور وہ بچہ اتنی بری طر ح جھلس گیا کہ تمام لو گ نا امید ہو گئے۔ ڈاکٹرں نے بہت علاج کیے آخر کا ر لا علا ج کہہ دیا۔ اس بچے کو جب یہ نسخہ استعمال کرایا تو اللہ عزوجل نے کامل شفا عطا فرمائی۔ اس طرح ایک صاحب حلوا ئی تھے دوران کا م ہا تھ بری طر ح جل گیا انہو ں نے بھی یہی نسخہ مستقل مزاجی اور توجہ سے استعمال کیا، بالکل صحت یا ب ہو گئے ۔حتیٰ کہ لا علاج اور آگ سے جلے اور گندے زخمو ں کے لیے جب یہ نسخہ استعمال کیا گیا تو شافی افا قہ ہو ا۔
بورے والا کی ایک خاتون کو چولھے سے آگ لگ گئی۔ میرے پا س زیر علا ج رہیں، خاتون پہچانی نہیں جا تی تھی۔ اس خاتون کو بھی یہی نسخہ استعمال کرا یا، بہت زبر دست چیز ہے ۔

ھو الشافی
چونے کا نتھر ا ہو ا پانی 1 پاﺅ ۔ السی کا تیل 1 پا ﺅ ۔ رال سفید اعلیٰ 50 گرام ۔ کا فو ر 10 گرام ۔ کتھہ پان والا 10 گرام ۔ تمام چیزو ں کو اکٹھا ڈال کر خو ب گھوٹیں اتنا گھوٹیں کہ سب چیزیں مر ہم کی طر ح بن جائیں شرط یہ ہے کہ جتنا زیا دہ گھوٹا جا ئے گا اتنا زیا دہ فائدہ ہوگا ۔
واضح رہے کہ گھوٹنے کے دوران با وضو یہ آیت بار بار پڑھتے رہیں اول آخر درود شریف 11 بار قُلنَا یا نَا رُ کُونِی بَرداً وَّ سَلَاماًعَلٰی اِبرَاہِیمَ پڑھ کر یہ آیت کم از کم 4 بار ضرور پڑھیں اور پھر دوا زخمو ں پر لگائیں ۔ الغر ض مذکو رہ نسخہ جلے ہوئے زخمو ں اور گندے زخمو ں کا حتمی علا ج ہے ۔

سکھ چین کا کما ل
نزلے کیرے اور بلغم کا با ر بار حلق میں گرنے کا کامل علا ج ہے سکھ چین اس درخت کی پھلیاں لے کر کو ٹ پیس کر 1/4 چمچہ پانی کے ہمراہ صبح و شام استعمال کر ائیں صرف چند روز کے استعمال سے کیرے ( حلق میں با ربار بلغم گرنے کا مر ض ) ختم ہو گا ۔ واقعی لا جواب ہے ۔