Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

مباشرت کے بعد کیا کریں How to do Afterplay

مباشرت کے بعد کیا کریں How to do Afterplay
مباشرت کے فورا بعد میاں بیوی کو الگ نہیں‌ ہونا چاہیئے بلکہ دونوں‌ تھوڑی دیر تک ایک دوسرے کو بوس و کنار کریں اور ایک دوسرے کے جسم سے کھیلیں۔ ایسا کرنے سے بیوی کو اپنائیت ملتی ہے اور وہ یہ محسوس کرتی ہے کہ اس کا شوہر اس سے واقعی محبت کرتا ہے اور وہ اپنے شوہر کے لئے محض ایک جنسی مشین نہیں‌ ہے کہ وہ اپنا مقصد پورا کرنے کے بعد بیوی کے جذبات کو ادھورا چھوڑ دے مباشرت کے فوری بعد شرمگاہ کو دھونا طبی نکتہ نظر سے نقصان دہ ہے، ضعف باہ کی شکایت پیدا ہو سکتی ہے،  چنانچہ مباشرت سے فارغ‌ ہو کر میاں بیوی دونوں اپنے اعضاء اس مقصد کے لئے پہلے سے قریب رکھے صاف کپڑے سے اچھی طرح خشک کر لیں
 مباشرت کے فورا بعد پیشاب کرنے سے شوہر کو ضعف مثانہ کی شکایت پیدا ہو سکتی ہے، چنانچہ پیشاب مباشرت سے کم از کم دو گھنٹے بعد کرنا چاہیئے، اسی طرح‌ بیوی اگر مباشرت کے فورا بعد پیشاب کر لے تو استقرار حمل کے امکانات بہت کم رہ جاتے ہیں
 حمل کی خواہش کی صورت میں مباشرت کے بعد عورت کو کم از کم دس سے پندرہ منٹ تک سیدھے لیٹے رہنا چاہیئے تاکہ حمل ہو سکے
مباشرت کے بعد جسم کو سردی سے محفوظ رکھنا چاہیئے اور ٹھنڈی اشیاء کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیئے
 مباشرت کے بعد بھینس کا خوب کڑھا ہوا دودھ بہت مفید ہوتا ہے، اس سے زائل شدہ طاقت واپس آ جاتی ہے۔ دودھ کی عدم دستیابی کی صورت میں کوئی طاقت بخش غذا ضرور کھانی چاہیئےکامیاب مباشرت کی یہ علامت ہے کہ اس کے بعد ہمیشہ پرسکون نیند آتی ہے اور صبح اٹھنے کے بعد طبعیت تازہ دم ہوتی ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

 

مباشرت سے پہلے کیا کریں؟ How to do Foreplay

مباشرت سے پہلے کیا کریں
جس رات مباشرت کرنے کا ارادہ ہو اس روز میاں‌ بیوی دونوں‌ کو پہلے سے ذہنی طور پر تیار ہونا چاہیئے،  دونوں‌ میں سے کسی ایک کا رات کے پروگرام سے لاعلم ہونا دوسرے کے لئے کوفت کا باعث بن سکتا ہے، اس رات میاں‌ بیوی دونوں تازہ دم ہوں،  صبح ناشتے میں مرغن غذا لیں،  گھی، مکھن اور بالائی وغیرہ کا استعمال مفید ہے،  رات کا کھانا زود ہضم ہونا چاہیئے اور اس رات کھانا ذرا جلدی کھا لیا جائے،  ترش اور گرم اشیاء سے اس رات مکمل پرہیز کرنا چاہیئے،  اس رات نمک کا استعمال بھی کم ہو تو بہتر ہے،  شام کےکھانے کے بعد چہل قدمی کرنا بھی مفید ہے۔ اس کے بعد علیحدہ علیحدہ سو جانا چاہیئے۔ سونے سے پہلے مرد کو پیشاب کر لینا چاہیئے
کھانے کے تقریبا چار گھنٹے بعد اٹھیں، بیوی اٹھ کر پیشاب وغیرہ سے فارغ ہو لے تاکہ فرج کی غیرضروری رطوبت خارج ہو کر تنگی پیدا کرے   اس سے مرد اور عورت دونوں‌ کو مباشرت کے دوران زیادہ لطف مل سکے گا، اگر عورت کو جلد انزال مقصود ہو تو وہ پیشاب نہ کرے، تاہم مرد کو مباشرت سے فوری پہلے پیشاب نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ اس سے شہوت اور قوت میں کمی آ جاتی ہے اور انزال وقت سے پہلے ہو جاتا ہے، اگر چار پائی کی بجائے زمین پر گدا بچھا کر اس پر مباشرت کی جائے تو نہ صرف دونوں‌ کو زیادہ لطف اور سکون ملے گا بلکہ ایسی مباشرت استقرار حمل میں بھی مفید ہےمباشرت سے پہلے بستر پر ایک موٹا کپڑا بچھا لیا جائے تاکہ فرج سے باہر بہہ نکلنے والی فالتو منی بستر کو خراب نہ کر دے اسی طرح مباشرت کے بعد شرمگاہوں کی صفائی کے لئے پہلے سے اپنے قریب ایک صاف کپڑا بھی رکھ لیں

باقاعدہ مباشرت سے پہلے میاں‌ بیوی کا چند منٹ کے لئے ایک دوسرے کی جسم سے کھیلنا دونوں‌ میں محبت پیدا کرتا ہے۔ پہلے دونوں‌ کپڑوں‌ سمیت ایک دوسرے کے جسم سے اپنے جسم کو مسلیں اور کچھ دیر بعد ایک دوسرے کے جنسی اعضاء کو ہاتھ سے ٹٹولیں اور مسل کر اسے لذت دیں اور خود بھی لطف اندوز ہوں، لباس اتارنے سے پہلے چند منٹ کا یہ کھیل نہ صرف حصول لذت کا ایک اچھا ذریعہ ہے بلکہ اس سے بیوی کو مباشرت کے لئے مکمل طور پر تیار ہونے میں‌ بھرپور مدد ملتی ہے، تاہم اگر مرد سرعت انزال کا شکار ہو تو اسے اس دوران خاص احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

 

میاں بیوی کا جنسی تعلق کوئی گناہ نہیں بلکہ صدقہ ہے

مباشرت، مجامعت، جماع، وطی، ہمبستری، فریضہ زوجیت، وظیفہ زوجیت، جنسی ملاپ، ملنا، ساتھ سونامیاں بیوی کا تعلق اور اس سے حاصل ہونے والا سکون، محبت اور رحمت اللہ رب العزت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے، جس کا ذکر قرآن مجید میں یوں آیا ہے:

وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ خَلَقَ لَكُم مِّنْ أَنفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِّتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُم مَّوَدَّةً وَرَحْمَةً إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ
(روم، 30: 21)
ترجمہ
اور یہ اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ اس نے تمہارے لئے تمہاری ہی جنس سے جوڑے پیدا کئے تاکہ تم ان کی طرف سکون پاؤ اور اس نے تمہارے درمیان محبت اور رحمت پیدا کر دی، بیشک اس میں ان لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں جو غور و فکر کرتے ہیں
نہایت افسوس کی بات ہے کہ ہم اللہ تعالی کی نشانیوں میں سے ایک نشانی کی حکمتوں ‌پر غور و خوض کرنے اور اس کا شکر بجا لانے کی بجائے اسے مکمل طور پر نظرانداز کئے رکھتے ہیں ہمارے معاشرے میں عام طور پر میاں‌ بیوی کے تعلق پر بات کرنے والوں‌ کے بے حیاء سمجھا جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے بہت سے نوبیاہتا جوڑے کسی بڑے سے اپنے جنسی مسائل پوچھنے سے شرماتے ہیں اور یوں ان کے مسائل گھمبیر ہوتے چلے جاتے ہیں

مباشرت یعنی فریضہ زوجیت ایک صدقہ ہے۔ میاں‌ بیوی کے درمیان الفت بڑھانے اور نسل انسانی کے تحفظ کا ضامن یہ عمل کوئی شجر ممنوعہ نہیں‌ کہ اپنے مسائل کا حل تلاش کرنے کے لئے اس بارے میں‌ بات کرنا بے شرمی کی بات سمجھی جائے۔ جائز حدود میں رہ کر جنسی مسائل کو ڈسکس کرنا اور ان کا حل معلوم کر کے اپنی زندگی کو خوشگوار بنانا ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ یہ ایک المیہ ہے کہ ہماری غیر شرعی معاشرتی اقدار ہمیں‌ ہمارے اس جائز حق سے محروم رکھے ہوئے ہیں

اسلام کی تعلیمات میں بکثرت جنسی معلومات دی گئی ہیں۔ قرآن و حدیث کی بے شمار نصوص میاں‌ بیوی کے تعلق کو نہ صرف واضح کرتی ہیں بلکہ مباشرت کے جائز اور ناجائز طریقوں سے بھی آگاہ کرتی ہیں۔ نہایت افسوس کی بات ہے کہ جیسے ہم نے اس مادیت زدہ دور میں اسلام کی روحانی تعلیمات کو پس پشت ڈال دیا، اسی طرح اسلام کی ان تعلیمات کو بھی بے شرمی کی باتیں‌ قرار دیتے ہوئے ان سے بھی صرف نظر شروع کر دیا جو ایک مسلمان کے تکمیل ایمان کی ضامن ہیں۔ من گھڑت شرم و حیاء کا لیبل جہاں‌ ایک طرف شریعت اسلامیہ کی اتباع کرنے والوں کو ضروری جنسی معلومات کے حصول سے محروم کر دیتا ہے، وہیں شریعت کو بوجھ سمجھنے والوں‌ کو جنسی معلومات کے حصول کے لئے شتر بے مہار کی طرح مغرب کی تقلید کے لئے کھلا چھوڑ دیتا ہے۔ یہ دوغلاپن ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح‌ چاٹ رہا ہے

یہ ایک حقیقت ہے کہ مباشرت سے واقفیت نہ رکھنے والوں کے ساتھ اکثروبیشتر ہولناک واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ ہر بالغ مرد اور عورت کو اس سے آگہی نہایت ضروری ہے، کیونکہ ان کی ازدواجی زندگی کا انحصار زیادہ تر اسی معلومات پر ہوتا ہے۔ جو لوگ مباشرت سے واقفیت نہیں رکھتے وہ اپنی ازدواجی زندگی کا صیحح لطف نہیں اٹھا سکتے۔ مباشرت سے واقفیت کوئی گناہ نہیں بلکہ یہ قدرت کی عطا کردہ ہے شمار نعمتوں میں سے ایک ہے۔

اکثر لوگ جنسی فعل کو ادا کرنا ایک فرض سمجھتے ہیں اور ان کے نزدیک اس دوران میں لطف اندوز ہونا شاید کوئی غیرشرعی حرکت ہے، جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ قدرت نے انسان کے گرد بہت ساری نعمتیں بکھیر دی ہیں، جنہیں انسان بوقت ضرورت بہترین تفریح کا ذریعہ بنا سکتا ہے۔ عورت بھی مرد کی ضرورت کے تحت وجود میں آئی ہے اور اس کی موجودگی سے انسان اپنی دوسری تفریحات کو پس پشت ڈال دیتا ہے اور یوں عورت دوسری تمام نعمتوں پر فوقیت حاصل کر لیتی ہے۔ عورت اور مرد دونوں ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔

کسی عورت سے جنسی تعلقات صرف اسی وقت استوار کئے جا سکتے ہیں جب مرد نے اسے جائز طریقے سے اپنے لئے حاصل کیا ہو اور اسلام میں وہ جائز طریقہ صرف نکاح ہے۔

ہر نعمت کو استعمال کرنے کا ایک مخصوص طریقہ ہے۔ اسی طرح مباشرت سے واقفیت بھی عورت جیسی عظیم نعمت کو استعمال کرنے کا صحیح اور جائز طریقہ ہے، پس اس طریقہ سے واقفیت کوئی گناہ نہیں ہے۔

اچھا لباس، عمدہ غذا اور بناؤ سنگھار وغیرہ کے علاوہ بھی عورت کی بعض ضروریات ہوتی ہیں۔ یہ ضروریات تو ظاہری ہیں، لیکن عورت کی ایک ضرورت ایسی بھی ہوتی ہے، جسے وہ زبانی بیان نہیں کر سکتی۔ لیکن جب قوت برداشت ختم ہو جائے تو وہ اسے کہنے سے گریز نہیں کرتی۔ یہ مطالبہ ایسا ہے کہ اس کے پورا ہونے کے بعد اگر اس کے دوسرے مطالبات بہتر طور پر پورے نہ بھی ہوں تو بالعموم وہ گلہ نہیں کرتی۔ مرد کو چاہیے کہ عورت کے اس مطالبے پر خاص توجہ دے، جسے وہ کہہ نہیں پاتی۔ جو لوگ اس سے واقفیت نہیں رکھتے وہ کامیاب زندگی نہیں گزار سکتے۔ ان کی بیویاں یا تو طلاق کی صورت میں ان سے علیحدگی اختیار کر لیتی ہیں یا پھر اپنی اور اپنے شوہر کی عزت سے کھیلتے ہوئے غیر مردوں سے تعلقات پیدا کر لیتی ہیں۔ اسی وجہ سے معاشرے میں برائیاں پھیلتی جا رہی ہیں۔ ایسی عورتیں جن کے شوہر انہیں مکمل جنسی تسکین نہیں دے سکتے، وہ اپنے شوہر کے ساتھ وفادار نہیں رہتیں اور ان کی عزت و ناموس سے کھیلنا شروع کر دیتی ہیں

حیض -menses

ہر ماہ بالغ عورتوں کی بیضہ دانی سے ایک انڈہ خارج ہوتا ہے، جو نل کے راستے گزر کر رحم مادر (بچہ دانی) میں پہنچ جاتا ہے۔ بیضہ دانی سے انڈے کے خارج ہونے سے پہلے، بچہ دانی کی اندرونی سطح پر زائد خون اور عضلات کی تہہ بڑھنا شروع ہوجاتی ہے۔ اگر وہ عورت کنواری نہ ہو تو وہ انڈہ منی کے جرثومے سے بارآور ہو سکتا ہے۔ ایسی صورت میں وہ رحم مادر میں ٹھہر جاتا ہے اور جنین (fetus) بننے لگتا ہے۔ اضافی خون اور عضلات جنین کو صحت مند رکھنے اور اس کی افزائش میں کام آتے ہیں۔
کنواری ہونے کی صورت میں ہر بار اور شادی شدہ ہونے کی صورت مین بھی اکثر اوقات انڈہ بار آور ہوئے بغیر بچہ دانی سے گزر رہا ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں زائد خون اور عضلات کی ضرورت نہیں رہتی اور یہ فرج کے راستے سے خارج ہوجاتے ہیں۔ یہ عمل حیض یا ماہواری کہلاتا ہے۔حیض اس بات کی علامت ہے کہ لڑکی کا بلوغت کے ہارمونز اپنا کام کر رہے ہیں۔حیض عموماً 9 سے 16 سال کی عمر کے درمیان کسی بھی وقت جاری ہو سکتا ہے۔ حیض کا آغاز ہر لڑکی کے اپنے جسمانی نظام، صحت، غذا اور ماحول کے مطابق ہوتا ہے۔ دو حیضوں کی درمیان پاکی کی حالت کو طہر کہتے ہیں۔ حالت طہر کی مدت کم از کم 15 دن ہوتی ہے۔

لڑکیوں میں ماہواری شروع ہونے سے چند دن پہلے یہ علامات ظاہر ہوتی ہیں:

 سر درد
 مروڑ
 پھنسیاں یا دانے
 چھاتیوں میں دکھن
 تھکن کا احساس
 کسی چیز کی شدید خواہش
 مزاج میں تبدیلی
 وزن میں اضافہ

بعض لڑکیوں کو یہ علامات کم اور بعض کو زیادہ شدت کے ساتھ ظاہر ہوتی ہیں۔ یہ ایک قدرتی عمل ہے اور درد ختم کرنے والی دوا سے فائدہ ہو سکتا ہے۔ اگر یہ علامات بہت زیادہ شدت سے ظاہر ہوں تو کسی ماہر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

حیض کے دنوں میں جسم کے ہارمونز میں تبدیلی آتی ہے۔ بعض خواتین کے جسم میں Prostaglandin

نامی ہارمون زیادہ مقدار میں بنتا ہے، جس کی وجہ سے رحم مادر کے عضلات میں مروڑ اور درد پیدا ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں درد ختم کرنے والی کوئی ہلکی دوا لی جا سکتی ہے یا گرم پانی کی بوتل سے پیٹ کو تپش دی جا سکتی ہے، اس کے علاوہ اس کیفیت میں گرم پانی سے نہانا بھی مفید ہے۔

حیض سے پہلے کی علامات سے نمٹنے کے لئے علامات کے مطابق درج ذیل احتیاطی تدابیر مفید ہیں

 روزانہ تھوڑا تھوڑا کھانا تین سے زائد وقتوں میں کھائیے تا کہ پیٹ پھولنے اور زیادہ بھر جا نے کا احساس نہ ہو۔
نمکین کھانوں کی مقدار کم کر دیں تاکہ پیٹ نہ پھولے اور جسم میں رطوبتیں جمع نہ ہوں
 مرکب کاربو ہائیڈریٹ والی غذائیں کھائیے مثلا: پھل، سبزیاں اور سالم اناج وغیرہ
 زیادہ کیلشیم والی غذائیں استعمال کریں۔ اگر ڈیری کی چیزیں ہضم نہ ہوں یا آپ کی غذامیں کیلشیم کی مناسب مقدار موجود نہ ہو تو آپ کو روزانہ کیلشیم سپلیمینٹ لینے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔
 روزانہ ایک ملٹی وٹامن سپلیمینٹ لیجئے۔
 کیفین اورالکحل والے مشروبات سے گریز کیجئے۔
 وٹامن B6 لیجئے۔ یہ وٹامن سالم اناج، کیلے، گوشت اور مچھلی میں پایا جاتا ہے۔ اس وٹامن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ جسم میں رکی ہوئی رطوبات (جن کی وجہ سے اکثر اوقات چھاتیوں میں دکھن ہوتی ہے) کو خارج کرتا ہے۔ یہ وٹامن ڈپریشن کو کم کرنے کے لئے بھی مفید ہے۔
 ورزش کو اپنا معمول بنائیے
 ہفتے کے اکثر دنوں میں کم از کم 30 منٹ تک تیز چہل قدمی کریں۔ روزانہ ورزش کرنے سے صحت مجموعی طور پر بہتر ہو جاتی ہے اور تھکن اور ڈپریشن دور ہوجاتا ہے۔
 چند ماہ تک اپنی علامات کا ریکارڈ رکھئے۔

علامات کا ریکارڈ رکھنے سے یہ معلوم ہوجائے گا کہ علامات شروع کرنے والے عوامل کیا ہیں اور علامات ظاہر ہونے کا وقت کیا ہوتا ہے۔ اس طرح آپ اپنی ڈاکٹر سے اپنے مسائل کے بارے میں بات کر سکیں گی تاکہ وہ ان علامات کو کم کرنے کے لئے آپ کو مناسب تدابیر بتا سکے۔

زنا اور اس کی اقسام

زنا اور اس کی اقسامنکاح کے بغیر مباشرت زنا کہلاتی ہے۔ اسلام میں زنا شرک کے بعد سب سے بڑا گناہ کہلاتا ہے۔
1. زنا بالرضا
متعلقہ دو افراد (زانی اور مزنیہ) کے درمیان نکاح نہ ہونے کی صورت میں دونوں افراد کا باہمی رضامندی کے ساتھ مباشرت کرنا زنا بالرضا کہلاتا ہے۔
2. زنا بالجبر
متعلقہ دو افراد (زانی اور مزنیہ) کے درمیان نکاح نہ ہونے کی صورت میں متاثرہ فرد کی رضامندی کے بغیر زبردستی مباشرت کرنا زنا بالجبر کہلاتا ہے۔
زنابالجبر جنسی خواہش کی علاوہ عورت پر غلبہ پانے یا ظاہر کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔ زنا بالجبر میں متاثرہ عورت کا کوئی قصور نہیں ہوتا بلکہ اسے شدید ذہنی صدمہ ہوتا ہے اور اس مشکل وقت میں اسے اپنے عزیزوں کی طرف سے دلجوئی کی ضرورت ہوتی ہے۔
زنا بارے قرآن و حدیث کے احکام
اسلام میں زنا کی سزائیں
آخرت میں زنا کا عذاب

جنابت کے احکام

جس شخص پر غسل واجب ہو اسے جنبی کہتے ہیں۔ حالت جنابت میں مبتلا شخص کے بارے میں شریعت کے احکامات درج ذیل ہیں جنبی اور حائضہ کے لئے قرآن مجید پڑھنا ممنوع ہے، خواہ وہ ایک آیت ہی کیوں‌ نہ ہو۔
 جنبی کے لیے قرآن حکیم کو چھونا بھی حرام ہے۔
 جنبی کے لیے ایسی انگوٹھی اور لاکٹ (ہار) کو جس پر قرآنی آیت یا حروفِ مقطعات لکھے ہوں پہننا حرام ہے۔
 جنبی کا مسجد میں داخل ہونا حرام ہے۔
 جنبی کا دینی کتابوں کو طہارت کے بغیر ہاتھ لگانا اور پکڑنا حرام ہے۔
 وہ تمام شرعی امور جن کی بغیر وضو انجام دہی ممنوع ہے، حالت جنابت میں ان کا کرنا حرام ہے۔
 جس گھر میں جنبی ہو اس گھر میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے

جسم کی طرح خیالات کی پاکیزگی بھی ایمان ہے

جسم کی طرح خیالات کی پاکیزگی بھی ایمان ہے
اسلام دین فطرت ہونے کے ناتے ہر قسم کی گندگی، نجاست اور پلیدی کو انسان سے دور کرنے کا حکم دیتا ہے،  چنانچہ جسم کی طرح خیالات کی پاکیزگی بھی ایمان میں شامل ہے،،  دراصل خیالات ہی بعد ازاں‌ انسان کو عمل پر ابھارتے ہیں،  اگر ایک انسان کے دل میں ہر وقت سفلی جذبات پر مبنی خیالات آتے رہیں‌ تو اس کے اعمال بھی لامحالہ منفی ہوں گے۔ جو دماغ برے خیالات کی آماجگاہ ہو اس سے اچھے اعمال کی توقع کرنا عبث ہے، خیالات کی پاکیزگی کے لئے اسلام تزکیہ نفس کا درس دیتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ انسان اپنے دل و دماغ کو فطرت کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق مثبت انداز میں استعمال کرے اور اسلام کا پیغام فطرت اس کے رگ و پے میں سما جائے، اسی سے ایک ایسا اسلامی فلاحی معاشرہ قائم ہو سکتا ہے، جو دوسری قوموں‌ کے لئے بھی قابل تقلید ثابت ہو۔

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

طہارت بارے آیات و احادیث

اسلام کی جملہ تعلیمات طہارت و پاکیزگی کا درس دیتی ہیں۔ ذیل میں قرآن مجید کی چند آیات اور احادیث مبارکہ پیش کی جا رہی ہیں۔
طہارت و پاکیزگی بارے آیات مبارکہ فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ
(القرآن، التوبة، 9 : 108)

اس میں ایسے لوگ ہیں جو (ظاہراً و باطناً) پاک رہنے کو پسند کرتے ہیں، اور اﷲ طہارت شعار لوگوں سے محبت فرماتا ہے۔
 وَمَنْ تَزَكَّىٰ فَإِنَّمَا يَتَزَكَّىٰ لِنَفْسِهِ
(القرآن، فاطر، 35 : 18)
اور جو کوئی پاکیزگی حاصل کرتا ہے وہ اپنے ہی فائدہ کے لئے پاک ہوتا ہے۔
 وَإِذْ قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ يَا مَرْيَمُ إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَاكِ وَطَهَّرَكِ وَاصْطَفَاكِ عَلَىٰ نِسَاءِ الْعَالَمِينَ
(القرآن، آل‌عمران، 3 : 42)

اور جب فرشتوں نے کہا: اے مریم! بیشک اﷲ نے تمہیں منتخب کر لیا ہے اور تمہیں پاکیزگی عطا کی ہے اور تمہیں آج سارے جہان کی عورتوں پر برگزیدہ کر دیا ہے۔
 الْخَبِيثَاتُ لِلْخَبِيثِينَ وَالْخَبِيثُونَ لِلْخَبِيثَاتِ ۖ وَالطَّيِّبَاتُ لِلطَّيِّبِينَ وَالطَّيِّبُونَ لِلطَّيِّبَاتِ ۚ أُولَٰئِكَ مُبَرَّءُونَ مِمَّا يَقُولُونَ ۖ لَهُمْ مَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ
(القرآن، النور، 24 : 26)

ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لئے (مخصوص) ہیں اور پلید مرد پلید عورتوں کے لئے ہیں، اور (اسی طرح) پاک و طیب عورتیں پاکیزہ مردوں کے لئے (مخصوص) ہیں اور پاک و طیب مرد پاکیزہ عورتوں کے لئے ہیں (سو تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پاکیزگی و طہا رت کو دیکھ کر خود سوچ لیتے کہ اللہ نے ان کے لئے زوجہ بھی کس قدر پاکیزہ و طیب بنائی ہوگی)، یہ (پاکیزہ لوگ) ان (تہمتوں) سے کلیتًا بری ہیں جو یہ (بدزبان) لوگ کہہ رہے ہیں، ان کے لئے (تو) بخشائش اور عزت و بزرگی والی عطا (مقدر ہو چکی) ہے (تم ان کی شان میں زبان درازی کر کے کیوں اپنا منہ کالا اور اپنی آخرت تباہ و برباد کرتے ہو)۔
 وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْمَحِيضِ قُلْ هُوَ أَذًى فَاعْتَزِلُوا النِّسَاءَ فِي الْمَحِيضِ وَلَا تَقْرَبُوهُنَّ حَتَّىٰ يَطْهُرْنَ فَإِذَا تَطَهَّرْنَ فَأْتُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمُ اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ
(القرآن، البقرة، 2 : 222)

اور آپ سے حیض (ایامِ ماہواری) کی نسبت سوال کرتے ہیں، فرما دیں: وہ نجاست ہے، سو تم حیض کے دنوں میں عورتوں سے کنارہ کش رہا کرو، اور جب تک وہ پاک نہ ہو جائیں ان کے قریب نہ جایا کرو، اور جب وہ خوب پاک ہو جائیں تو جس راستے سے اﷲ نے تمہیں اجازت دی ہے ان کے پاس جایا کرو، بیشک اﷲ بہت توبہ کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے اور خوب پاکیزگی اختیار کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے۔

اہم جنسی اصطلاحات

احتلام
نیند کے دوران جنسی لطف کی انتہا کو پہنچنا احتلام کہلاتا ہے۔ ایسی صورت میں صبح کپڑوں پر منی کے اثرات ہوتے ہیں، اس لئے اسے گیلا خواب بھی کہتے ہیں۔
استقرار حمل
حمل کا آغاز ہونا، جس میں انڈہ بچہ دانی کی اندرونی سطح سے جڑجاتا ہے اور جنین (fetus)بننے کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔
اسقاط حمل
آپریشن یا طبی طور پر دی جانے والی گولیوں کے ذریعے حمل ختم کرنے کا ایک طریقہ
انزال
عضو تناسل سے منی کاخارج ہونا۔اسے ’’چھوٹ جانا‘‘ بھی کہتے ہیں۔
ایڈز
ایسی طبی حالت جس میں جسم کا مدافعتی نظام(جسم کا وہ نظام جو بیماریوں کے خلاف کام کرتا ہے) درست طور پر کام نہیں کرتا۔
ایمبریو (embryo)
بارآوری سے دو ہفتے بعد سے ساتویں یا آٹھویں ہفتے کی مدت میں بننے والا آرگینیزم
بار آوری
جب جنسی ملاپ کے دوران منی کا جرثومہ انڈے میں داخل ہوتا ہے اور ایک نیا خلیہ بنتا ہے جو آخر کار جنین (fetus) بن جاتا ہے۔
بانجھ
کوئی ایسی عورت جو حاملہ نہ ہو سکے یا کوئی ایسا مرد جو کسی عورت کو حاملہ نہ کر سکے۔
بچہ دانی
یہ ایک کھوکھلا عضلاتی زنانہ عضو ہے، جس میں عام طور ایک بارآور انڈہ جڑجاتا ہے اور اس میں بڑھتے ہوئے ایمبریو کو غذا حاصل ہوتی ہے۔
بچہ دانی کا نکال دینا
اس آپریشن میں مکمل بچہ دانی نکال دی جاتی ہے۔یہ آپریشن پیٹ کی کھال میں چیرا لگا کر یا فرج کے راستے کیا جاتا ہے۔
بظر(clitoris)
یہ ایک چھوٹا سا گوشت کا لوتھڑا ہوتا ہے، جس کی بناوٹ مٹر کے دانے کے برابر ہوتی ہے۔ یہ عورتوں میں پیشاب کی نالی سے قدرے اوپر واقع ہوتا ہے۔ یہ جنسی ملاپ کے دوران بہت حساس ہوجاتا ہے اور مسلنے سے اس میں خون بھر جاتا ہے۔ اسے مردوں کے عضو تناسل سے مماثلت رکھنے والا عضو خیال کیا جاتا ہے۔
بکارت
فرج کے دہانے کو ڈھکنے والی باریک جھلی پردہ بکارت کہلاتی ہے، یہ جھلی عموما پہلے جنسی ملاپ کے موقع پر ختم ہو جاتی ہے۔ اسے عموما کنوارپن کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ جبکہ عین ممکن ہے کہ یہ بچپن میں ہی کھیل کود کے دوران ختم ہو جائے۔
بلوغت
جنسی طور پر بالغ بنانے والی جسمانی تبدیلیاں
بیضہ – انڈہ
زنانہ تولیدی خلیہ جو بار آوری کے بعد کچھ بنیادی مراحل سے گزر (embryo)کر جنین(fetus) بن جاتا ہے۔
بیضہ ریزی
بیضہ دانی سے تکمیل شدہ انڈے کا خارج ہونا۔
جنین (fetus)
بچہ دانی کے اندر پرورش پانے والا بچہ جنین کہلاتا ہے۔
حشفہ یا عضو تناسل کا غلاف
یہ ڈھیلی کھال کا ایک غلاف ہوتا ہے جو قضیب (عضو تناسل کا سرا)کو ڈھانپتا ہے۔
حمل ٹیسٹ
اس ٹیسٹ کے ذریعے حاملہ ہونے یا نہ ہونے کاعلم ہوجاتا ہے۔
خود لذتی
جنسی لطف حاصل کرنے لئے اپنے جنسی اعضاء کو رگڑنا، تھپتھپانا یا چھونا۔ اسے ’’جلق‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔
دخول
میاں بیوی کے ملاپ کے دوران عضو تناسل کا کم از کم حشفہ کی مقدار فرج میں داخل ہونا، دخول کہلاتا ہے۔
ذَکر – عضو تناسل
سلاخ نما عضو جو مردوں کے جسم سے باہر لٹکتا ہے۔اسے ’’آلہ‘‘ ، ’’ہتھیار‘‘ اور ’’آلت‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔
زیر ناف بال
مردوں اور عورتوں کے جنسی اعضاء پر اگنے والے بال
ضعف ایستادگی
عضو تناسل میں تناؤ نہ پیدا ہونا، جنسی ملاپ کے لئے،عضو تناسل میں مستقل طور پر مطلوبہ تناؤ کاپیدا نہ ہونا۔ اسے عام طور پر نامردی بھی کہا جاتا ہے۔
طہر
دو حیضوں کی درمیانی مدت کو طہر (یعنی پاکی کی حالت) کہتے ہیں، جو کم از کم 15 دن ہوتی ہے۔
عزل
اس طریقے میں عضو تناسل کو انزال سے پہلے فرج سے باہر نکال لیا جاتا ہے۔ اس صورت میں حمل کا امکان نہایت کم ہو جاتا ہے۔
عضو تناسل کا تناؤ
عضو تناسل کی بیداری یعنی عضو تناسل میں سختی پیدا ہونا۔اس ’’کھڑا ہونا ‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔
فرج
بچہ دانی کے منہ سے ،فرج تک آنے والی نالی
فرج کا دہانہ
عورت کے بیرونی جنسی اعضاء
فرج کی سوزش
فرج کی اندرونی دیواروں کی سوزش، جو خمیر یا کسی اور آرگینیزم کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ اس کی علامات میں ،فرج میں درد ،خارش یا ناگوار بو کا پیداہوناشامل ہیں۔
کنڈوم
کنڈوم لیٹکس ربر کی پتلی شیٹ سے بنا ہوتا ہے اور اسے تنے ہوئے عضو تناسل پرپہنا جاتا ہے۔ کنڈومز ،جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفکشنز اور غیر مطلوبہ حمل سے بچاؤ فراہم کرتے ہیں۔
لب
فرج کے منہ پر پائے جانے والے ’’ہونٹ نما‘‘ بناوٹ
مانع حمل
ضبط ولادت ۔   حمل روکنے کے طریقے
ماہواری
ماہواری کا دورانیہ یعنی انڈے خارج ہونے کا عمل اور ماہانہ ایام کا ہونا۔ اسے مہینہ ہونا ،  ایام ہونا یا شرو ع ہونا  بھی کہا جاتا ہے۔
مباشرت
جنسی ملاپ کے لئے فرج میں ذکر / عضو تناسل کو داخل کرنا مباشرت کہلاتا ہے۔
مثانے کی سوجن
اس کیفیت میں مثانے میں سوجن واقع ہو جاتی ہے۔
مسے
مقعد کے گرد خون کی نالیوں میں پھیلاؤ اور سوجن کی وجہ سے تکلیف دہ کیفیت پیدا ہوجاتی ہے، جس سے بعض اوقات خون اور رطوبت کا اخراج ہوتا ہے۔
منی
عضو تناسل سے خارج ہونے والی رطوبت
منی کا جرثومہ
مردوں کے جسم میں بننے والا تولیدی خلیہ جو انڈے سے ملنے کے بعد حمل قرار پانے کا سبب بنتا ہے اور پھر یہ ایمبریو بن جاتا ہے۔‌‌
ہارمونز
دماغ سے خارج ہونے والے کیمیائی رطوبتیں

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

وجوب غسل کو نہ جاننے پر جنبی حالت میں رہیں گے۔

ہمارے نام نہاد اسلامی معاشرے میں بے شمار لوگ اس بات سے بھی واقف نہیں‌ کہ غسل کب اور کیوں واجب ہوتا ہے اور غسل کا مسنون طریقہ کیا ہے۔ چونکہ جنابت کا تعلق بھی جنسی عمل سے ہے، اس لئے مصنوعی شرم و حیاء نے ہمیں غسل کے فرائض، وجوبِ غسل کی وجوہات اور غسل کا صحیح طریقہ جاننے سے بھی دور رکھا۔ مسلمان کہلوانے میں فخر محسوس کرنے والے بے شمار نوجوانوں کو غسل کی بابت ضروری معلومات نہ ہونے کی بناء پر وہ ہفتوں حالت جنابت میں رہتے ہیں اور انہیں اس بات کی خبر بھی نہیں ہوتی۔اگر ان نوجوانوں‌ کو مثبت طریقے سے جنسی تعلیم دی جاتی اور انہیں مباشرت اور احتلام کے بعد واجب ہونے والے غسل کا طریقہ معلوم ہوتا تو وہ طویل مدت تک حالت جنابت میں نہ رہتے۔