خواتین کی حیض کی نالیاں
الشفاء نیچرل ہربل : فیلوپن ٹیوبس بلا جنہیں طب یونانی کی اصطلاح میں قازف نالیاں کہا جاتا ہے زنانہ تولیدی نظام کا اہم حصہ ہے۔یہ عضلی ساخت کہ دو پتلی نالیاں ہوتی ہیں جو رحم (بچہ دانی)کے دائیں بائیں واقع ہیں۔عورت کی بیضہ دانی سے جب بیضہ نکلتا ہے تو وہ انہیں تالیوں سے ہویا ہوا عورت کے رحم (بچہ دانی) میں پہنچتا ہے اور پھر مرد کے تولیدی جراثیم کے ساتھ مل کر بچے کی افزائش شروع ہوتی ہے۔قاذف نالیوں (فیلوپن ٹیوبس)میں اگر کسی بھی وجہ سے کوئی بھی خرابی ہو جائے تو عورت اولاد سے محروم رہتی ہے۔لہٰذا فیلوپن ٹیوبس کی خرابی دور کئے بغیر زنانہ بانجھ پن سے نجات حاصل نہیں ہو سکتی۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جدید میڈیکل سائنس میں فیلوپن ٹیوبس کی خرابی دور کرنے کے لئے صرف اور صرف آپریشن تجویز کیا جاتا ہے جس میں کامیابی کی شرح بہت کم ہے لہٰذا زیادہ تر عورتوں کو یہی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ IVFکروائیں یعنی ٹیسٹ ٹیوب بے بی کا طریقہ اپنائیں
فیلوپن ٹیوبس کی خرابی,فیلوپن ٹیوبس کی خرابی
فیلوپن ٹیوبس میں کئی طرح کی خرابی ہو سکتی ہے مثلاً اب نالیوں میں سے دونوں یا کسی ایک میں زخم بن جاتا ہے یا رہ گل جاتی ہیں اسی طرح ٹیوبس کے جھالدار سرے کے قریب رسولیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔بعض مرتبہ کوئی ایک یا دونوں نالیاں پھٹ جاتی ہیں اور ان سے خون جاری ہو جاتا ہے۔
فیلوپن ٹیوبس کی خرابی
فیلوپن ٹیوبس کے اندرونی حصوں میں ور م بھی ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ بعض مرتبہ نالیو ں کا سوراخ پیدائشی طور پر بند ہوتا ہے۔فیلوپن ٹیوبس بلا کج یا دیگر خرابیاں عموماًاس وقت ہوتی ہیں جب مریضہ کو کوئی دوسری بیماری ہو اور اس کا تسلی بخش علاج نہ کروایا گیا ہو۔ان بیماریوں میں سوزاک،آتشک ،تپ دق،تپ محرقہ وغیرہ قابلِ ذکر ہیں جن کے زہریلے مواد کے باعث فیلوپن ٹیوبس میں مذکورہ خرابیاں پیدا ہوکر زنانہ بانجھ پن کی علامات نظر آتی ہیں
بانجھ پن
اگر کسی جوڑے میں درجِ ذیل اُمور پائے جائیں تو اِسے بانجھ پن کہا جاتا ہے۔
اگر عورت کی عمر 34 سال سے کم ہو اور یہ جوڑا کسی مانع حمل دوا یا طریقے کے بغیر جنسی ملاپ کرتا ہو اور اِس کے باوجود 12 ماہ کی مُدّت میں حمل قائم نہ ہُوا ہو۔
اگر عورت کی عمر 35 سال سے زائد ہو اور یہ جوڑا کسی مانع حمل دوا یا طریقے کے بغیر جنسی ملاپ کرتا ہو اور اِس کے باوجود 6 ماہ کی مُدّت میں حمل قائم نہ ہُوا ہو۔
اگر متعلقہ عورت میں اپنے حمل کو تکمیل تک پہنچانے کی صلاحیت نہ ہو۔
عورتوں میں بارآوری کا عروج بیس سے تیس سال کی عمر کے دوران ہوتا ہے ۔اِس عمر میں اچھی جسمانی صحت رکھنے والے جوڑے جو باقاعدگی سے جنسی سرگرمی کرتے ہوں تو اُن کے لئے حمل ہونے کا اِمکان ہرماہ 25 سے 30 فیصد ہوتا ہے۔عورتوں کے لئے تیس سے چالیس سال کی عمر کے دوران ،خاص طور پر 35 سال سے زیادہ عمر کے بعد، حاملہ ہونے کا اِمکان ہر ماہ 10 فیصد سے کم ہوتا ہے ۔
بانجھ پن کا سبب کیا ہوتا ہے؟
تناؤ سے خواتین میں بانجھ پن
بانجھپن کا سبب عورت یا مَردیا دونوںکے جسمانی مسائل ہو سکتے ہیں۔بعض صورتوں میں اسباب معلوم نہیں ہوتے ۔
عورتوں کے عام عوامل / مسائل
انفکشن یا سرجری کے نتیجے میں نَلوں کو نقصان پہنچنا۔
بچّہ دانی کے اندر رسولی ہونا۔ یہ غیر عامل ٹیومرز ہوتے ہیں جو بچّہ دانی کے عضلات کی تہوں سے پیدا ہوتے ہیں ۔
Endometriosis
اِس کیفیت میں بچّہ دانی کی اندرونی تہوں سے مماثلت رکھنے والے عضلات بچّہ دانی سے باہر پیدا ہوجاتے ہیں اور اِ سی وجہ سے درد پیدا ہوتا ہے ،خاص طور پر ماہواری کے دِنوں میں بچّہ دانی کے مُنہ سے خارج ہونے والی خلافِ معمول رطوبت۔ اِ س کیفیت میں بچّہ دانی کے مُنہ سے خارج ہونے والی رطوبت بہت گاڑھی ہوجاتی ہے ،جس کی وجہ سے منی کے جرثومے بچّہ دانی میں داخل نہیں ہوپاتے۔
منی کے جرثوموں کے لئے اینٹی باڈیز کاپیدا ہوجانا، یعنی عورت میں اپنے ساتھی کے منی کے جرثوموں کے خلاف اینٹی باڈیز پیدا ہوجاتی ہیں۔
جنسی طور پر منتقل ہونے والے امراض مثلأٔ کلیمائیڈیا ، سوزاک، وغیرہ ۔بانجھ پن کے اِن اسباب کو ختم کیا جاسکتا ہے۔
اگر جنسی طور پر منتقل ہونے والے امراض کا علاج نہ کروایا جائے تو عورتوں میں 40 فیصد تک نچلے پیٹ کی سُوجن (PID) کا مرض پیدا ہو سکتا ہے،جو بانجھ پن کا سبب بنتا ہے اور نَلوں کے عضلات کی بناوٹ میں خرابی پیدا ہوتی ہے۔
جنسی طور پر منتقل ہونے والے امراض مثلأٔ کلیمائیڈیا ، سوزاک، وغیرہ ۔بانجھ پن کے اِن اسباب کو ختم کیا جاسکتا ہے۔
ٹی بی کی وجہ سے جسم کے مختلف نظام،بشمول عورتوں اور مَردوں کے تولیدی نظام متاثر ہوتے ہیں،اور بانجھ پن پیدا ہوتا ہے ۔
ہارمونز کا عدم توازن
تھائیرائڈہارمون کی مقدار میں تبدیلی ہونا(گردن میں سامنے کی جانب واقع ایک چھوٹے غدود سے خارج ہونے والا ہارمون جو خون میں شامل ہوجاتا ہے)۔ ۔ prolactinoma نامی دِماغ کے ایک ٹیومر کی وجہ سے
prolactin
نامی ہارمون کی افزائش زیادہ ہوتی ہے۔یہ کیفیت عام طور پر
galactorrhea
(چھاتیوں سے دُودھ رِسنے کی کیفیت) سے منسلک ہوتی ہے ۔
اِنسولین نامی ہارمون کی افزائش زیادہ ہونا۔
ذیابیطیس mellitus اور
کلاہ گردہ کے غدود (adrenal gland) کی عدم فعّالیت (کام نہ کرنا)۔
زائدوزن یا کم وزن کی کیفیت ہونا۔
Polycystic Ovarian Syndrome (PCOS)
بچّہ دانی میں متعدد گلٹیاں ہونے کی کیفیت۔ اِس کیفیت میں،انڈوں کے پختہ ہونے اور اِن کے اخراج کا عمل نہ ہونے کی وجہ سے حمل نہیں ہوپاتا ، بچّہ دانی کے اندر متعدد گلٹیاں پیدا ہوجاتی ہیں ۔
مُٹاپے کی وجہ سے انڈوں کے اخراج کا عمل درست طور پر نہ ہونا ، تھائیرائڈ کی عدم فعّالیت (کام نہ کرنا)، بلوغت کی عمر (13 سے 16 سال)یا ماہواری بند ہونے کی عمر (40 سے 45 سال)۔
نفسیاتی مسائل، مثلأٔ جذباتی لحاظ سے معاونت کی کمی کی وجہ سے پیدا ہونے والی تشویش کے نتیجے میں ہارمونز کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں جن کی وجہ سے عورت کی بارآوری کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔
رحم کی رسولیاں
شرمگاہ کے لبوں کے اندر یا کناروں پر جو رسولیاں پیدا ہو جاتی ہیں، انہیں اصطلاحاً سلعتہ الفُرج کہتے ہیں۔ ابتدا میں یہ رسولیاں مٹر کے دانوں کے برابر ہوتی ہیں۔ لیکن رفتہ رفتہ ان کی جسامت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اور مریضات کو چلنے پھرنے میں بے حد تکلیف ہوتی ہے۔
یہ رسولیاں چونکہ مختلف مواد کے زیر اثر پیدا ہوتی ہیں۔ اس لئے ان کی اقسام بھی مختلف اور متعدد ہیں۔ بعض رسولیوں میں درد کا احساس بالکل نہیں ہوتا اور بعض بے حد تکلیف دہ ہوتی ہیں، بعض خارش سے بالکل خالی اور بعض میں بڑی پریشان کن خارش ہوتی ہے اور جب مریضہ انہیں کھجاتی ہے تو ان میں سے ایک رقیق اور بدبو دار رطوبت بہنے لگتی ہے۔ ان کے علاوہ سرطانی قسم کی رسولیاں بھی ہوتی ہیں۔ معائنہ کرنے پر بعض انتہائی سخت اور بعض انتہائی نرم پائی جاتی ہیں۔ بعض کی رنگت خاکستری اور بعض کی سرخی مائل ہوتی ہے۔ اور ان میں سے تیزابی رطوبت بہتی رہتی ہے۔ لیکن جب انہیں شدت سے کھجایا جائے تو زخم پیدا ہو جانے کے باعث ان میں سے خون جاری ہو جاتا ہے۔ خاکستری رنگ کی رسولیاں مواد اور خارش سے خالی ہوتی ہیں۔ بعض اوقات یہ رسولیاں بڑی آہستگی سے اور بتدریجاً بڑھتی ہیں اور بعض اوقات جلد ہی انڈے جتنی جسامت اختیار کر لیتی ہیں۔ فُرج کی رسولیاں
یہ رسولیاں عام طور پر آتشکی مادے کا نتیجہ ہیں٫ بعض کیسوں میں خون کا گاڑھا پن اور غیر معمولی حدت بھی ان رسولیوں کا سبب بنتی ہے۔
ابتدء میں یہ دکھائی نہیں دیتیں۔ اس لئے شفران کو چٹکی میں لے کر دبانے سے محسوس ہوتی ہیں لیکن بعد ازاں جب بڑھ جاتی ہیں تو خود بخود ظاہر ہو جاتی ہیں۔ متاثرہ مقام پر درد ہوتا ہے۔ لیکن بعض اصابتوں میں درد بالکل نہیں پایا جاتا۔ چلنے پھرنے میں تکلیف ہوتی ہے۔
ان رسولیوں کو جدید طب میں ’’فائبر ائیڈیوٹرس‘‘کہا جاتا ہے۔یہ رحم کی عضلاتی رسولیاں ہوتی ہیں جو کہ عموماً چالیس سال کی عمر میں ہوتی ہیں لیکن عملی تجربات و مشاہدات سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ کنوار پن میں یہ رسولیاں زیادہ ہوتی ہیں۔رحم میں ان رسولیوں کی تعداد ایک سے لے کر سینکڑوں تک ہو سکتی ہے۔اسی طرح ان رسولیوں کے سائز میں بھی فرق ہوتا ہے اور یہ مٹر کے دانے لیکر 10کلو وزنی تک ہو سکتی ہیں اور بعض رسولیاں اتنی بڑی ہوتی ہیں کہ عورت پر حاملہ ہو نے کا گمان ہونے لگتا ہے۔رحم جو کہ بچے کی پرورش گاہ ہے اس میں خرابی کی صورت میں اولاد سے محروم ہونا لازمی امر ہے۔رحم میں رسولیوں کے وقوع پذیر ہونے سے عورت کے بدن میں کئی طرح کی تبدیلیاں ہو سکتی ہیں مثلاً ماہواری کا خون زیادہ مقدار میں آنے لگتا ہے،ماہواری درد اور تکلیف کے ساتھ آتی ہے۔ماہواری کے درمیانی وقفے میں دوبارہ سے خون آجاتا ہے۔ماہواری کی مقدار یعنی خارج ہونے والے خون کی مقدار زیادہ ہو جاتی ہے،کمر اور پیٹ کے نچلے حصے میں درد رہتا ہے جوکہ مباشرت کے وقت زیادہ ہو جاتا ہے،پیٹ کے نچلے حصے میں بوجھ محسوس ہوتا ہے،لیکوریا کی تکلیف ہو جاتی ہے،بدہضمی،اپھارہ پن،بھوک کی کمی اور دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے،پیٹ کا سائز بڑھ جاتا ہے۔چھوٹی رسولیوں کی صورت میں اگر حمل قرار پائے جائے تو یہ رسولیاں بہت تیزی سے ساتھ بڑھنے لگتی ہیں جن کی وجہ سے حمل گر جاتا ہے۔رحم میں جب تک رسولی ہو حمل کی توقع کرنا بیکار ہے لہٰذا اس کی طرف فوری توجہ دی جائے تو بہتر ہے۔بصورت عورت اولاد کی نعمت سے محروم رہتی ہے
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal