منی اور خون آمیز منی معلومات نسخہ اور علاج
فقدان حونیات منویہ
AZOOSPERMISM
منی بظاہر ایک سفید گاڑھا عرق کی مانند سیال ہے جس میں مخصوص بو پائی جاتی ہے اور آپ کو بتاتا چلوں کہ شاید اس سے پہلے آپ نے نہ پڑھ اور سنا ہو گا کہ ہر بندہ کے منی کی بو مختلف ہوتی ہیں ہر انزال پر منی کی مقدار مختلف مریضوں میں مختلف ملی لیڑ منی کا اخراج تندرستی کی علامت سمجھا جاتا ہے
منی کی تندرستی کی نشانی
خارج شدہ مادہ منویہ شیشے کی نالی کے اندر تھوڑی دیر کے لیے رکھے تو فالودہ کی طرح جم جائے گی
مادہ منویہ کی مکمل تفصیلات
منی کو کچھ دیر پڑا رہنے دیں تو پہلے جم جاتی ہے اور پھر خود بخود پگھل کر دو حصوں میں بٹ جاتی ہے
پہلا حصہ
یہ شفاف چھاچھ کی طرح سفید رنگ کا سیال ہوتا ہے یعنی منی کے اوپر رہتا ہے خوردبین سے دیکھنے پر عرق میں دانہ دار اجزاء دکھائی دیتے ہیں ان کو جدید طب دانہائے منویہ یعنی سیمینل گرے نیولز کہتے ہیں دانہ دار اجزاء کے علاوہ دو قسم کی قلمیں ہوتی ہے
ایک مربہ شکل کی چھوٹی چھوٹی قلمیں جو منی کے اخراج کے فورا بعد دکھائی دیتی ہیں دوسری قلمیں ان سے بڑی ہوتی ہیں جو منی کو سنبھال کر رکھنے پر تین یا چار دن بعد نظر آتی ہیں اور جدید طب ان کو باچر یا شرائز بولتی ہے کیمیاوی تجزیہ کی بات کرے تو ان میں نیوکلیوپروٹیڈ اور فاسفورس ملتا ہے
دوسرا حصہ
مادہ منویہ کا دوسرا حصہ کثیف اور غیر شفاف ہوتا ہے اور یہ منی کا نچلا حصہ ہوتا ہے معائنہ کرنے پر اس میں ہزاروں کی تعداد میں سپرم (اجسام منویہ) تیرتے اور دمیں ہلاتے دکھائی دیتے ہیں دم کی حرکت افقی ہوتی ہے اور دم ہی کے ذریعے حرکت پذیر ہوتے ہوئے چلتے ہیں
سپرم کیا ہے
سپرم (حونیہ منویہ) میں ایک موٹاسر، پتلی گردن و لمبی دم دکھائی دیتی ہے سر سے دم تک کرم کی لمبائی 1/500 انچ ہوتی ہے سر نوکدار جس کے ذریعے عورت کے انڈے(بیضہ انثی) کے غلاف کے اندر گھس جاتا ہے ان اجسام منویہ کو جدید طب میں سپرم یا سپر مے ٹوزوایا اور اردو میں حونیات منی کہتے ہیں استقرار حمل اور عمل تناسل کا نرینہ جزو ہے اور یہ بیضہ انثی و کرم منی کے باہم ملاپ کے بعد پذیرائی کی جانب بڑھتی ہے مباشرت میں اخراج کے وقت لاکھوں حونیات منویہ عورت کے اندام نہانی جاتے ہیں اور قدرتی طور ہر سپرم یعنی فردا” فردا بیضہ نسوانی میں تشفح پیدا کرنے کے قابل ہوتا ہے حونیات منویہ اخراج کے بعد 48 گھنٹوں تک زندہ رہ سکتے ہیں
نوٹ : زیادہ سردی و ترش ماحول یعنی کونین، الکحل، پھٹکڑی و کروموسیلی میٹ کے اثر سے سپرم تلف ہو جاتے ہیں ترشی کے علاوہ سپرم کے اندر خون یا ریم ملی ہو تو بھی سپرم تلف ہو جاتے ہیں
منی کے امراض کا علاج
سنگھاڑے خشک لیکر دودھ برگد میں چنے برابر گولیاں بنائیں
استعمال : 3 تا 4 عدد گولیاں ہمراہ دودھ لیں انشاءاللہ امراض منی سے چھٹکارا ملے گا
مغز پنبہ دانہ بھی بہت مفید ہے
ریش برگد اور کوزہ مصری بھی موثر ہے
سپرم کے اثرات اور انسانی عمر
عمر کے چار حصوں پر سپرم انسانی بدن میں مختلف اثرات رکھتے ہیں
پہلا حصہ
اطباء اکرام نے اسے بچپن کا زمانہ یعنی چودہ یا پندرہ سال عمر
اس عمر میں اشتہائے مجامعت فطری خواہشات نفسانی (یعنی بھوک و پیاس کی طرح موجود ہوتی ہے اور انزال بھی ہوتا ہے مگر حونیات منویہ (سپرم) نہیں ہوتے ہیں طب میں نبوی صلی اللہ علیہ و سلم کا قائل ہوں اسے لیے جدید طب کیا کہتی ہے اس سے مجھے کوئی سروکار نہیں ہے
دوسرا حصہ
یہ پندرہ سال سے بیس سال کی عمر ہے اس میں سپرم اور آلات مجامعت کی تکمیل ہوتی رہتی ہے اور شہوت بہت شدت پکڑتی ہے
تیسرا حصہ
بیس سے پچاس سال کی عمر کا
سپرم انتہائے کمال کو پہنچ جاتے ہیں یعنی قوی، تیز، تعداد میں بڑھتے جاتے ہیں ان ایام میں سپرم خزانہ منی میں جمع ہوتے رہتے ہیں اور اپنی مجموعی حرکات سے خزانہ میں گدگداہٹ ہو کر مقامی دغدغہ بناتے ہیں
نوٹ : اگر کوئی فقیر کی بات پہ اعتراض کرے تو جاننا چاہیے کہ حقیقت میں یہ تناسلی اشتہا ہی ہے کیونکہ جوانی میں شہوانی تلاطم خزائن منویہ کے پر ہونے سے ہی پیدا ہوتا ہے
چوتھا حصہ
یہ عمر کا پچاس سے پینسٹھ سال کا حصہ ہے اور اس عمر میں سپرم میں انحطاط پیدا ہو کر ضعف قوت پیدا ہو جاتا ہے اور 60 سال سے اوپر عمر میں سپرم کی ادویات سے فائدہ کم یا نہیں ہوتا دیکھا ہے جدید طب نے اسے دور کو کہولت کا نام دیا ہے یعنی کہولت کے عمر میں اعضاء رئیسہ اور اعضاء شریفہ کمزور ہو جاتے ہیں بال سفید اور نظر کمزور وغیرہ
نوٹ : یہ بات یاد رکھو اوپر والی باتیں صرف قیاس و تجربات پر مبنی ہیں جبکہ بزرگوں نے لکھا ہے اسی یا نوے سال کی عمر میں بھی اولاد پیدا ہونے کے واقعات دیکھے ہیں یہ اللہ تعالیٰ کی قدرت و عطا سپرم کو زندگی بخش دیتی ہے جو ہر چیز پر قادر ہے
فقدان حونیات منویہAZOOSPERMISM
اس مرض میں مادہ منویہ تولیدی جرثوموں(سپرم) سےمحروم ہوتا ہےاور باوجود مادۂ کی موجودگی اوردرست ایستادگی اورجماع واقع ہونےکےاولاد کا ہوناممکن نہیں ہوتاہے
ہیمو سپرمیا Haemo Spermia
اس مرض میں انزال کے وقت منی کے ساتھ خون کا اخراج ہوتا ہے مگر اس کی جانچ بغیر لیب ٹیسٹ کے نہیں ہو سکتی ہے یہاں تک کہ مرض سالہا سالوں بگڑ کر ڈائریکٹ خون کا اخراج ہونے لگے دراصل اس کی وجہ میرے تجربے کے کے مطانق بے تحاشا جلق لگانا ہے بار بار جلق لگانا سے جو گرمی رگوں میں بڑھتی ہے اس سے خصیتین اپنے فعل کو انجام نہیں دے پاتے یعنی خون کو منی کے صورت میں متحیل کرنا ہے اس کی دوسری وجہ کثرت مباشرت بھی ہے اس میں زیادہ تر خون ملی منی کا انزال ہوتا ہے
اس کی پہچان منی کی جانچ کرنے پر (آر بی سی) اور اس کے ساتھ (پس سیل) رپورٹ میں بڑھے ہونے گے اگر یہ مقدار میں زیادہ ہو تو منی کی مقدار کم اور سپرم نہ ہونگے اور ہونگے بھی تو نہ ہونے کے برابر ریڈ بلڈ سیلز (آر بی سی) (آر بی سی) کا مطلب ہے خون کے لال ذرات یعنی (ریڈ بلڈ سیل) یہ ذرات خون میں پائے جاتے ہیں اور ایک صحت مند شخص کے فی معکب حجم ملی لیڑ یعنی (پر کیوبک ایم ایم) میں 40 تا 45 لاکھ ہوتے ہیں
ان کے ذراتی اجزاء میں ہیموگلوبن ہوتا ہے جس سے خون کا رنگ لال ہوتا ہے اور لوہا یعنی فولاد اس کا خاص جز ہے اور کام ان کا آکسیجن لے جانا ہے مردوں میں (ہیمو گلوبن) کا عام پیمانہ 14 تا 17 گرام فی 100 ملی لیٹر خون ہوتا ہے
نوٹ : عورتوں میں تناسب کم ہوتا ہے
نسخہ الشفاء : میٹھے بادام کی گریاں چھلی ہوئی 30 گرام، ثعلب مصری 100 گرام، نشاستہ 50 گرام، گائے کا گھی 300 گرام، دودھ کا ماوا 300 گرام، کوزہ مصری 600 گرام، زعفران 4 گرام، عرق کیوڑہ 40 گرام
ترکیب تیاری : ثعلب مصری کو پیس کر علیحدہ رکھ لیں، نشاستہ، بادام گھی میں بھون لیں اور مصری کی چاشنی میں میں ملا تھوڑی دیر پکنے دیں اور پھر ثعلب ملائیں آخر میں زعفران اور عرق کیوڑہ ملا دیں
مقدار خوراک : نہار منہ 50 گرام ایک گلاس دودھ کیساتھ کھائیں
فوائد : منی گاڑھا کرنا، اور اولاد پیدا کرنے کے لائق بناتا ہے، سرعت انزال کو دور کرتا ہے اور قوت باہ کو بھی طا قت دیتا ہے
دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal
Read More