Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

دائمی قبض دور, معدہ کو تقویت دیتا ہے ____ دیسی علاج

دائمی قبض، دور معدہ کو تقویت دیتا ہے، دیسی علاج
نسخہ الشفاء : مغزبادام مقشر100عدد،سونف30گرام،برگ ثنا مکی30گرام،چہار مغز20گرام، الائچی خورد20گرام، چینی 100 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کا سفوف بنالیں
مقدارخوراک : 10گرام،رات سوتے وقت ایک گلاس نیم گرم دودھ سے استعمال کریں، پندرہ دن سے ایک ماہ
فوائد: دائمی قبض اور اتفاقیہ قبض میں مفید ہے چہرے کو بارونق بناتا ہے معدہ کو تقویت دیتا ہے بہت ذبردست نسخہ ہے

بد ھضمی، گیس ٹربل، درد معدہ، بھوک کا نہ لگنا، دیسی علاج

بد ھضمی، گیس ٹربل، درد معدہ، بھوک کا نہ لگنا، دیسی علاج
نسخہ الشفاء : میٹھاسوڈا10گرام، اجوائن دیسی20گرام، سنگ دانہ مرغ20گرام، ست پودینہ3 گرام، الائچی کلاں10 گرام، الائچی خورد10گرام،گلاب کے پھول50گرام، ثنامکی تنکے نکال کر50گرام،زیرہ سفید 15گرام، نوشادر20گرام، فلفل سیاہ20گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو باریک پیس کر سفوف بنالیں
مقدارخوراک : دو گرام صبح دوپہر رات کھانے کے آدھا گھنٹہ بعد تازہ پانی کیساتھ ایک ماہ استعمال کریں
فوائد : بد ھضمی، گیس ٹربل، درد معدہ، بھوک کا نہ لگنا، سینے کی جلن، قبض، ان تمام امراض کے لیے نہایت مفید نسخہ ہے

قبض کشاء شربت، دیسی علاج

قبض کشاء شربت، دیسی علاج
نسخہ الشفاء : حب النیل25گرام،ُگل سرخ50گرام،ثنامکی20گرام،ُگل بنقشہ50 گرام، اجوائن کرفس 10 گرام
ترکیب تیاری : تمام دویہ کوچارکلو پانی میں ڈال کرہلکی آنچ پررکھ دیں جب پانی ایک کلورہ جائےتواس کواچھی طرح ہاتھوں سےمل کرململ کے کپڑے سے چھان لیں پھراس میں ایک کلو چینی ملا کرہلکی آنچ پررکھ دیں جب تین پاؤ رہ جائے تو آنچ سے نیچے اُتار کرٹھنڈا ہونے پر شیشے کی بوتل میں ڈال کر محفوظ رکھیں
طریقہ استعمال : رات سونے سے ایک گھنٹہ قبل ایک سے دوتک بڑے کھانے والے چمچ ایک گلاس نیم گرم پانی میں حل کرکے پیئں
فوائد : دائمی یاں نئی قبض ختم ہوجاتی ہے اورصبح کے وقت اجابت کھل کےآتی ہے نیز بواسیر اورجوڑوں کے درد معدہ کےامراض کے لیے بہترین مجرب آزمودہ نسخہ ہے

ہاضمہ کیلئے، دیسی علاج


ہاضمہ کیلئے، دیسی علاج
نسخہ الشفاء: پودینہ خشک15گرام،نوشادر10گرام، انار دانہ15گرام مرچ سیاہ20گرام،اجوائن دیسی30گرام، سونف 15گرام، زیرہ سفید15گرام ،الائچی کلاں10گرام ، نمک خوردنی15گرام، الائچی خورد10گرام، نمک سیاہ15گرام،ست لیموں5گرام،تیز پات20 گرام،ملٹھی10گرام، نوشادر10گرام
ترکیب تیاری : ان تمام ادویہ کو باریک پیس کرسفوف بنا لیں
مقدارخوراک : صبح دوپہر رات دو گرام کھانے کے آدھا گھنٹہ بعد تازہ پانی سے
فوائد  : کھٹھے میٹھے ڈکار، اورگیس ٹربل ہاضمہ، کی خرابی درست کرتا ہے بہترین نسخہ ہے

دمہ اور بواسیر کا علاج

دمہ اور بواسیر کا علاج

اللہ تعالیٰ نے کیکر اور شیشم کے درخت کی قسم نہیں کھائی
بلکہ قرآن میں پوری سور ت کا نام خود انجیر ہے یعنی سورئہ التین ہے اور پھر اس سورئہ میں اللہ تعالیٰ نے انجیر کی قسم کھائی ہے ۔ آخر اس میں اتنی افا دیت ہے تو اللہ تعالیٰ نے خود اس کی قسم اٹھائی ہے۔ آخر کیو ں قرآن جیسی مقدس کتا ب میں اگر اس کا تذکرہ آیاہے آخر کچھ ہے تو اللہ تعالیٰ نے پہلے اس انجیر کی قسم اور پھر زیتون کی قسم اٹھائی ہے ۔ آئیے آج آپ کو ایک عظیم تحقیق کی طر ف متوجہ کر تے ہیں جو نہ صرف تحقیق ہے بلکہ آزمو دہ ایک لا جواب نسخہ اور تجر بہ ہے ۔ جو میں مندرجہ ذیل امراض میں نہایت بھروسہ سے استعمال کرا تا ہو ں۔ آپ کی خدمت میں پیش کر تا ہو ں۔ ایک صاحب یو رک ایسڈ کی بیماری آخری حالت میں مبتلا تھے انہو ں نے یہ فارمولا چند ہفتے استعمال کیا اور اتنے لا جو اب رزلٹ ملے کہ گمان
سے بالا تر تھے۔ کہنے لگے کہ ہزاروں روپے تو ٹیسٹوں پر خر چ کیے اور ہزاروں کی ادویا ت مسلسل کھا رہا ہوں لیکن افا قہ نام کی چیز میر ے قریب نہیں آتی۔ جب سے یہ نسخہ کھا نا شروع کیا تو یو رک ایسڈ کی رپورٹ ایسی نا رمل ہوئی کہ خود میرا سر جن، ڈاکٹر اور فزیشن دوست حیران ہیں۔ پھر میں نے یہی نسخہ اپنے ان ڈاکٹردوستوں کو دیا انہو ں نے خود تو مریضو ں کو لکھ کر نہیں دیا کہ ان کی شان کے خلا ف تھا مگر وہ اس نسخے کی مکمل ترکیب اور استعمال کی فو ٹو کاپی ہر مریض کو دیتے ۔ یقین جا نئے اگر ان سے اس نبوی صلی اللہ علیہ وسلم شفا کا رزلٹ لیا جائے تو آپ کے لیے انو کھا تجر بہ ہو گا ۔ایک صاحب بواسیر کے دیرینہ مسئلے میں مبتلا تھے۔ کچھ ادویا ت اور پرہیز سے کام چل جاتا پھر ویسے ہی خون نکلتا ۔ جلن ، تکلیف اور طبیعت میں بے چینی ہو جا تی تھی ۔ انہیں یہی دوائی استعمال کرائی ۔اب وہ خود بواسیر کے معالج ہیں اور لوگوں کو یہی دوااور نسخہ لکھ لکھ کر دے رہے ہیں اورمریض تندرست ہو رہے ہیں ۔ بواسیر کسی بھی قسم کی ہو چاہے پرانی ہو یا نئی ہو ،خاندانی ہو یا زخم بن گئے ہوں، ان سب امراض کے لیے لا جوا ب تحفہ ہے ۔ کسی ایک نے نہیں بے شمار نے آزما یا اور نہا یت مفید پایا ۔ نا ک کی بڑھی ہوئی ہڈی، دائمی نزلہ ، چھینکیں بلکہ چھینکوں کا طو فا ن ، فلو اور زکام جو کسی بھی دوائی سے درست نہ ہو رہا ہو ۔ اس نسخے سے بالکل تندرست ہو جا تا ہے ۔ کئی بار آپریشن کروانے والوں کو پھر ناک کا مسئلہ شروع ہو جا تاہے ۔ چھینکیں ہیں کہ رکنے کا نام نہیں لیتیں ۔ نزلہ ، زکام اپنے عرو ج پر ہو اسلام آباد کی پو لن الرجی ہو یا کسی کو ڈسٹ الرجی ہو، ان سب کے لیے یہ ایک قدرتی عطیہ ہے ۔ قدر دان ہی قدر کرینگے ۔ کانو ں کے مسائل کے لیے تو خود اپنی ذات کا آزمو دہ ہے ۔  ایسے مریض جو کان بہنے ، کان کے نا سور اور زخم میں عرصہ دراز سے مبتلا ہوں ، انہیں یہ نسخہ ضرور استعمال کرنا چاہیے۔ حتیٰ کہ کانو ں کے بہرے پن کا یہ آزمو دہ فقیری لنگر ہے۔ اسی طر ح گلے کا مرض ہو، آوا ز بیٹھ جائے یا آواز ختم ہو جائے ، ٹانسلز، گلے کا ورم، گلے کے غدود ان سب کے لیے ایک لاجواب چیز ہے ۔ ایک خاتون نے لکھا کہ میں اپنے تمام بچوں کے گلے کی خرابی سے مسلسل پریشان تھی۔ کسی بھی دوائی سے فائدہ نہ ہوا لیکن جب سے اس نسخہ کا استعمال شروع کیا ہے، اس دن سے واقعی میرے بچوں کی انٹی بائیوٹک ادویات ختم ہوئیں۔کہتے ہیں کہ دمہ دم کے ساتھ ہے لیکن اس خدائی شفا نے یہ سب کچھ غلط ثابت کر دیا کہ دمہ دم کے ساتھ نہیں بلکہ دمہ قابل علاج ہے۔ جس کے سینے میں جکڑن ہو، پسینہ بندھا ہوا ہو ،بلغم حتیٰ کہ الرجی کا دمہ اور الرجی کی کھانسی ہو ان سب کے لئے یہ ایک نعمت عظمیٰ ہے۔ کتنے لوگ ایسے ملے جو یہ بات کہتے تھے کہ ہم ادویات اور انہیلر استعمال کر کے تھک گئے ہیں۔ جب انہوں نے یہ نسخہ مسلسل استعمال کیا تو انہیں آرام بلکہ مکمل شفایابی نصیب ہوئی۔ آپ بھی آزمائیں لیکن جلدی نہ کیجئے گا۔ خود میرے پاس سینے کے ریشے بلغم اور الرجی کے تقریباً 300 سے زائد کیس جنہیں باقاعدہ یاد رکھا اور وہ تندرست ہوئے، ورنہ ایسے ہزاروں کیس ہیں۔ جلدی الرجی، جسم کا پھول یا سوج جانا، ڈھیلا پڑ جانا خارش اور دانے چاہے پیپ دانے ہوں یا سرخ ہوں یا خون والے ہوں ان سب کے لئے یہ آخری چیز ہے۔ ایک صاحب اپنے جسم سے نفرت کرتے تھے معلوم ہوا کہ کئی بار خودکشی کی ناکام کوشش کر چکے ہیں لیکن موت دور رہی۔ انہوں نے یہ دوائی استعمال کی اور بالکل صحت یاب ہو گئے۔ جلد نکھرگئی اور شفاف بن گئی۔
دائمی قبض ،گیس ،تبخیر کے مریض تو آنکھیں بند کر کے یہ تحفہ استعمال کریں۔ یہ نسخہ اس وقت بھی کام کرتا ہے جب تمام دوائیاں عارضی فائدے کے بعد اپنے دائمی فوائد کھو چکی ہوں اور مریض عاجز آگئے ہوں۔ سینے کی جلن، گیس تبخیر، پیٹ کا بڑھنا، خواتین میں سرنیوں اور رانوں کا موٹاپا ، دائمی قبض اور کھٹے ڈکار آتے ہوں اور کوئی چیز ہضم نہ ہوتی ہو۔ غذا جزوبدن نہ بنتی ہو ،جسم میں خون کی کمی ہو، ایسے تمام عوارضات میں یہ نسخہ نہایت بھروسے اور اعتماد سے استعمال کریں۔ اس کے اثرات دیکھ کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی۔ جب چہرہ ویران، داغ دھبے، چھائیاں اور کیل مہاسے جان نہ چھوڑرہے ہوں، وہاں یہ دوائی اللہ تعالیٰ کی ایک نعمت، رحمت اور کرم کا درجہ رکھتی ہے۔

نوٹ
ایک مختصر دوائی کے اتنے فائدے ہیں کہ شاید آپ شک میں پڑ جائیں لیکن آزمائیں ۔ ہاں اتنی بات ضرور ہے کہ جلدی نہ کیجئے گا ۔اعتماد اطمینان اور کچھ عرصہ تسلی سے ضرور استعمال کریں۔

ھوالشافی
انجیر 3دانے، سونف آدھا چمچ چائے والا ،سبز پودینہ دیسی ایک گٹھی، (پتے اور شاخ سمیت) پودینہ کی گٹھی اور انجیر ٹکڑے ٹکڑے کرکے 2کپ پانی میں بھگو دیں ۔صبح ابالیں جب ایک کپ باقی بچے تو اتار کر ٹھنڈا کر کے خوب مل چھان کر حسب ضرورت میٹھا ملائیں ورنہ ایسے ہی چسکی چسکی یا گھونٹ گھونٹ پئیں ۔ایسا دن میں 3سے 4بار استعمال کریں۔ چند ہفتے موسم گرما میں اسی طرح رات کو تیز ابلتے پانی میں بھگو دیں صبح خوب مل چھان کر میٹھا ملائیں، ایسے ہی پی لیں گرم نہ کریں۔

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کوئی کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کے لیے دستیاب ہیں تفصیلات کے لیے کلک کریں
فری مشورہ کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herba

اعلی نسخوں پر مشتمل بہترین کتاب ہر مرض کیلیے بہترین دیسی نسخہ جات

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے

اعلی نسخوں پرمشتمل بہترین کتاب
ہر مرض کیلیے بہترین دیسی نسخہ جات

BOOK IN URDU

بیاسی(82) صفحات پر مشتمل کتاب
حکیم محمد عرفان
الشفاء نیچرل ہربل فارما لاہور پاکستان

کتاب پڑھنےکیلئے

نیچے پیج نمبر ہیں

4 Comments آتشک ،جذام، کوڑھ کا، دیسی علاج, آتشک-کا،-دیسی-علاج, آنکھو ں کے ڈارک سرکل، سیاہ حلقے، ختم کرنے کا دیسی علاج, آنکھوں ،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, اطلاع عام، الشفاء نیچرل ہربل لیبارٹریز، کے ممبران،وزٹرز کو مطلع کیا جاتا ہے, اعصاب اور پٹھوں، کے امراض، کیلیے، مختلف، دیسی نسخہ جات, الشفاء شاہی نسخہ، مکمل کورس, اٹھرا کا، دیسی علاج, اچانک،ہوجانے،والے،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, بادام کا شربت،خود بنائیں, بالوں کے امراض کیلئے، دیسی علاج, بخار،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, برص، پھلہری، کیلئے جڑی بوٹیوں، سے دیسی علاج, بلڈ پریشر ہائی، اور بلڈ پریشر لو، کا دیسی علاج, بواسیر خونی, و بادی کے, نسخہ جات, بواسیر،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, بچوں کے امراض کیلئے، دیسی علاج, بچوں،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, بچھوکے کاٹنے کا، دیسی علاج, بھگندر، ناسور، کا دیسی علاج, تلی کے امراض کیلئے، دیسی نسخہ جات, تھلیسمیا کیا ہے، اور اسکا روحانی علاج, جب بیمار ہو جاو تو حکیم، ڈاکڑ، کے پاس جانے سے پہلے یہ وڈیو لازمی دیکھیں, یہاں پر کلک کریں, جریان، احتلام، کیلئے جڑی بوٹیوں سے، دیسی علاج, جلد،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, جنرل معلومات، اور ہیلتھ ٹپس, جوڑوں کا درد، گھنٹیا، دیسی علاج, جوڑوں،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, جڑی بوٹیاں، Herbs, جڑی بوٹیوں کا استعمال، اور فوائد, جڑی بوٹیوں کے قہوہ جات، سے ہر مرض کا, دیسی علاج, جگر کے حقیقی افعال، بہت ہی زبردست معلومات, جگر،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, حکماء، کیلئے نسخہ جات, خارش کا، دیسی علاج, خبردار ؟ چند مریضوں کیلئے ضروری معلومات, خواتین سے متعلقہ, خواتین عورتوں، کے پانجھ پن، کا دیسی ہربل، علاج, خواتین کی خوبصورتی، کیلئے دیسی نسخہ جات, خواتین کے حیض، ماہواری، پیریڈز، مینسز، کے مسائل دیسی علاج, خون،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, دانتوں،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, درد شقیقہ، آدھے سر کے درد کا، دیسی علاج, دردیں، تمام جسمانی دردوں کا، دیسی علاج, دست، پیچش، لوز موشن، جلاب کا، دیسی علاج, دل،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, دماغ ، کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, دمہ خشک، دمہ بلغمی، جڑی بوٹیوں کیساتھ، دیسی علاج, دیسی طریقہ علاج، جڑی بوٹیاں، ہربل حکیم, ذکاوت حس کے علاج، کیلئے مختلف دیسی نسخہ جات, زخم، ہر قسم کے زخموں کا، دیسی علاج, سر سام کا، دیسی علاج, سر کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, سرعت انزال کیلے، دیسی علاج, سنیاسی، نسخہ جات, سوزاک کا، دیسی علاج, سوزش، ورم، تمام جسمانی سوزشوں، ورموں کا، دیسی علاج, سینہ،اور پھیپھڑے،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, شوگر، ذیا بیطس کا علاج، شوگر کنٹرول، جڑی بوٹیوں کیساتھ، دیسی علاج, عرق النساء کا، دیسی علاج, عضو خاص کیلئے طلاء، تیل، آئل، روغن، دیسی علاج, عضو خاص کیلئے طلاء، تیل، آئل، روغن، مالش، دیسی علاج, عطائی حکیموں، جعلی حکیموں، سے بچ کر رہیں, عورتوں میں، دودھ کی کمی کا، دیسی علاج, عورتوں کی بریسٹ، نسوانی حسن، پستان، چھاتیاں، سائز بڑھانے کیلئے دیسی علاج, عورتوں کے لیکوریا، کیلئے مختلف،دیسی نسخہ جات, عورتوں،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, فالج مرض، کیلئے دیسی علاج, فالج، لقوہ، کا دیسی علاج, فنگس، انفیکشن کا، دیسی علاج, قبض دور، کرنے کیلئے مختلف، دیسی علاج, قد بڑھانے کیلئے، دیسی علاج, مادہ تولید، منی، کا جڑی بوٹیوں کیساتھ، دیسی علاج, مثانہ،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, مثانے کی بتھریاں، نکالنے کا دیسی علاج, مربہ جات، کا استعمال اور فوائد, مردانہ طاقت کیلئے، اہم غذائیں, مردانہ کمزوری، کا جڑی بوٹیوں کیساتھ، دیسی علاج, مردوں سے متعلقہ، تمام امراض کا، دیسی علاج, مردوں کے مخصوص مسائل، اور ان کا حل, مردوں،کے،امراض مخصوصہ،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, مروں ، اور عورتوں کیلئے، جنسی تعلیم معلومات, مرگی کے دورہ کا، دیسی علاج, مشت زنی، ہاتھ رسی، ماسٹر بیشن کا، دیسی علاج, معدہ،اور،آنتوں،کے،امراض کیلئے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, مقّعد،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, ملیریا بخار، کیلئے، دیسی علاج, منشیات کے خطرناک اثرات، اور نقصانات, موٹاپا ختم کرنے کیلئے، دیسی جڑی بوٹیوں سے علاج, موٹاپے کا، دیسی جڑی بوٹیوں سے علاج, میوہ جات، ڈرائی فروٹ کے، فوائد, ناتوانی، نامردی، ضُعف، عنانت, نزلہ زکام، کی حقیقت اور اس کا دیسی علاج, ٹانسلز، گلے کے غدود، کیلئے دیسی علاج, ٹی بی، مرض کیلئے دیسی علاج, پتہ کی پتھری کا، دیسی علاج علاج, پسلیوں کے درد اور امراض کیلئے، دیسی علاج, پسلیوں کے نیچے کا درد ذات الجنب، دیسی علاج, پٹھوں کا درد، اورپٹھوں کا کھنچاؤ، دیسی علاج, پھوڑے پھنسیوں کا، دیسی علاج, پیشاب کے امراض کیلئے، دیسی علاج, پیٹ کے تمام امراض کا، دیسی علاج, پیٹ کے کیڑ وں کا، دیسی علاج, چنبل، داد، کا دیسی علاج, چھپاکی کا، دیسی علاج, چہرے سے مرض کی تشخیص ہو سکتی ہے, چہرے کے دانے، کیل مہاسے اور چھائیوں، کا دیسی علاج, کان،اور ناک،کے ،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, کشتہ جات، ہربل، دیسی ہرمرض کےعلاج کیلئے, کمر درد کیلئے، جڑی بو ٹیوں سے، دیسی علاج, کمزوری، عام جسمانی کمزوری کا، دیسی علاج, کولیسٹرول، کا دیسی علاج, کھانسی کے امراض، جڑی بوٹیوں سے، دیسی علاج, کیرا، نزلہ، زکام، ڈسٹ الرجی، سانس کی تنگی، دیسی علاج, کینسر، سرطان، کا دیسی جڑی بوٹیوں سے علاج, گردہ،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, گردے کی پتھریوں، کو نکالنے کا دیسی علاج, گلٹیاں، تمام جسمانی گِلٹیوں کا، دیسی علاج, گلے،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, ہر قسم کے زہریلے جانور کے کاٹنے کا، دیسی علاج, ہرنیاں کا، بہترین دیسی علاج, ہڈیوں،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, یرقان، ہیپا ٹائٹس کا، دیسی علاج, یورک ایسڈ کا، دیسی علاج , , , , , , , , , , ,

جوارش خشخاش

جوارش خشخاش

نسخہ الشفاء : خشخاش سفید ایک سیر کو اچھی طر ح رگڑ کر ڈیڑھ سیر گھی میں بریا ں کریں بعد ازاں کھویا شیر گاﺅ ڈیڑھ پا ﺅ بریا ں کر کے ملا ئیں اور مغز بادام مغز ناریل مقثر تازہ ، مویز منقی ، خرما ، زنجیل، کلونجی ، کشنیز ، ہر ایک 5 تولہ باریک کر کے شامل کریں  پھر 3 کلو چینی کے قوام میں مخلو ط کر کے جوارش بنائیں

مقدار خوراک: دو سے چار چمچ بڑے کھانے والے تک ہر صبح مگر بنانے سے چار پانچ روز بعد استعمال کرنا چاہیے
رفع قبض کے لیے نسخہ مذکو رہ میں پا ﺅ بھر آردمونگ بریاں بھی شامل کی جا سکتی ہے
فوائد : نزلہ اور ضعف ِ دما غ کے لیے یہ نسخہ عجیب و غریب ہے ۔

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

 

قبض ہونے کے کئی اسباب

قبض ہونے کے کئی اسباب

قبض ان امراض میں شامل ہے جس کا شکار آج کل بیشتر افراد ہیں اسے تہذیب جدید کا تحفہ قرار دینا مناسب اور صحیح ہو گا ۔ اس مرض کے شکار افراد میں عمر کی کوئی قید نہیں ہے ۔

قبض کو ام الامراض کہا جاتا ہے ۔ یعنی امراض کی ماں ۔ اس سے کئی امراض جنم لیتے ہیں  قبض اجابت کا بروقت نہ ہونا ہے اس کی متعدد اقسام ہیں جن میں وقت پر بافراغت اجابت کا نہ ہونا ، سخت قسم کا براز خارج ہونا ، دو تین دن تک اجابت کا نہ ہونا ۔ اجابت کے وقت دقت ہونا ، وغیرہ شامل ہیں ۔ قبض نہ ہونے کی علامت یہ ہے کہ چوبیس گھنٹے میں ایک بار اجابت بغیر دقت یا ادویہ کے وقت پر ہو جائے ۔
جب ہم غذا کھاتے ہیں تو یہ معدہ میں جاتی ہے جہاں سے نکل کر چھوٹی آنت میں داخل ہوتی ہے تو ہاضمے کا عمل نسبتاً تیز ہو جاتا ہے ۔ چھوٹی آنت اسے مزید قابل ہاضم بناتی ہے اور غذا کا مائع حصہ بڑی آنت میں تکمیل کو پہنچتا ہے ۔ یعنی پانی جذب ہو کر باقی حصہ فضلہ کی صورت اختیار کر لیتا ہے جو ہمارے شکم کے بائیں طرف آہستہ آہستہ حرکت کرتا ہے اور قولون کے ساتھ ساتھ اترنے لگتا ہے ۔ یہ پورا عمل اور فضلات کا اخراج صحت کے لئے بہت ضروری ہے البتہ اس عمل کی رفتار مختلف اجزا میں مختلف ہو سکتی ہے اگر ہضم کا عمل سست ہو تو اجابت خشک اور سخت ہو سکتی ہے ۔ اس کو قبض کہتے ہیں جو بعض صورتوں میں خطرناک صورت اختیار کر لیتی ہے ۔ قبض کی صورت میں پیٹ میں گرانی اور طبیعت میں بے چینی ہوتی ہے ، مزاج میں چڑچڑاپن سستی ہوتی ہے ، منہ سے بدبو اور بدبو دار گیس خارج ہوتی ہے ۔

گاہے سر میں درد اور اختلاج قلب ( دل ڈوبنا ) کی شکایت ہوتی ہے ۔ بھوک کم لگتی ہے ۔ بعض لوگوں میں کمر درد بھی ہوتا ہے ، فضلات کے جمع رہنے سے گیس ریاح پیدا ہوتے ہیں اگر یہ خارج نہ ہوں تو تکلیف میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے ۔ پھر بھوک تو اسی وقت لگے گی جب پہلی غذا خارج ہو گی اور مزید غذا کے داخلے کے لیے جگہ بن جائے گی ۔
قبض ہونے کے کئی اسباب ہیں

بعض انفرادی ہوتے ہیں یعنی اجابت کو دبانا ، اجابت کی خواہش ہونے پر غفلت کرنا وغیرہ شامل ہےں ۔ شہروں میں رہنے والے لوگ جو کہ ریشہ ( فائبر ) کا استعمال کرتے ہیں فروٹ ، بن ، کباب اور شیر مال کا بکثرت استعمال کرتے ہیں ، پھلوں سبزیوں کے بجائے مرغن تلی ہوئی غذاؤں کا زیادہ شکار ہوتے ہیں ۔ نقض تفدئیہ کے علاوہ بعض بری عادات بھی قبض کا سبب بنتی ہیں ۔ چنانچہ جذبات بھی ہاضمے میں ایک گونہ اہمیت کے مالک ہیں ۔ غذائی اوقات میں بدنظمی سے بھی اجابت کا نظام متاثر ہوتا ہے ۔ بعض اوقات ادویہ کے استعمال سے اور بکثرت تمباکو نوشی ، چائے نوشی کے استعمال سے بھی قبض رہنے لگتی ہے اس کے علاوہ آنتوں کی حرکت دودیہ کی سستی ، اخراجی قوت کی کمی ، آنتوں میں رطوبت کی کمی ، ثقیل غذاؤں کا زیادہ استعمال ، آرام طلبی ، ورزش کا فقدان اور پانی کے کم استعمال سے بھی قبض کا مرض لاحق ہو جاتا ہے ۔

قبض کا اصل علاج یہ ہے کہ ابتدائی عمر سے ہی بچوں میں صحت مند عادات کا شعور پیدا کیا جائے یعنی وقت مقرر کر لیا جائے ۔ اس حوالے سے والدین پر اہم ذمہ داری ہے ۔ قبض کشا ادویہ کا اصل مقصد وقتی آرام ہوتا ہے ۔ کیونکہ مریض کو جو ذہنی و جسمانی عوارض لاحق ہوتے ہیں ۔ ان میں وقتی آرام ضروری ہوتا ہے ۔ لوگ آسان طریقہ سمجھ کر ان ادویہ کے عادی ہو جاتے ہیں ۔ دوسری ادویہ کی طرح ان کے بھی مضر اثرات ہوتے ہیں آنتوں میں بل پڑنے سے اسہال ہو کر جسم میں پانی کم ہو جاتا ہے ۔ اس طرح آنتوں کے ریشوں و عضلات کو نقصان ہوتا ہے ۔ پھر قبض کی ادویہ ہمیشہ معالج کے مشورہ سے لیں ۔ پھر قبض کا علاج سب کے لیے ایک جیسا نہیں ہو سکتا ۔

ابتدا میں اور ہلکی قبض میں حجم بڑھانے والی ادویہ مثلاً آٹے کی بھوسی و بغیر چھنا آٹا کھائیں ، غذا میں پھل سبزیاں ریشہ سمیت ، ساگ پات ، شلجم ، گھیا توری ، ٹینڈا ، کدو ، کریلا کھائیں ۔ اور اسپغول چھلکا دو چمچ نیم گرم دودھ میں ملا کر رات سونے سے قبل استعمال کریں ۔ اگر آنتوں میں حرکت دود یہ سست ہو تو ” ترپھلہ “ اور ہڑڑ سیاہ کا مربہ استعمال مفید ہے ۔ آنتوں کی حرکت چست رکھنے کے لیے روزانہ ریشہ26 گرام غذا میں استعمال کریں اور آٹھ دس گلاس پانی پی لیں ۔

ورزش بھی قبض میں مفید ہے ۔ ورزش سے اعصاب کو طاقت ملتی ہے ، غذا کے اخراج کا عمل تیز ہوتا ہے ۔ اور آنتوں کو حرکت و تحریک ملتی ہے ۔ رات کھانے کے کم از کم دو گھنٹے بعد سوئیں ۔ آنتوں میں خراش پیدا کرنے اور فضلے کو نرم کرنے والی ادویہ کا استعمال ہمیشہ معالج کے مشورے سے کریں ۔ آنتوں کی خشکی کی صورت میں گلقند ، اسپغول ، روغن بادام اور روغن زیتون کا استعمال مفید ہے ۔ طب مشرقی میں ہڑڑ ، سقمونیا ، ہلیلہ کا صدیوں سے قبض کے لیے استعمال ہو رہا ہے ۔ اب تو مغرب میں بھی ان سے ادویہ بن چکی ہیں

فن طب میں ٹوٹکے

فن طب میں ٹوٹکے
فن طب میں پرہیز کی اہمیت اتنی ہی ہے جتنی علاج کی۔۔بغیر پرہیز کے علاج بیکار ہے۔اسی طرح پرہیز کے ساتھ ساتھ اگر کچھ ٹوٹکے بھی استعمال کر لیے جایئں تو کوئی مضائقہ نہیں ہے،شرط یہ ہے کے ٹوٹکے آزمودہ ہونے چاہیے ہیں،درج ذیل کچھ ایسے ہی ٹوٹکے ہیں
 سائینس(sinus)الرجی کے لیے 
ایک پتیلی میں پانی ابلنے کے لیے رکھ دیں ، جب پانی ابلنے لگے تو چولھا بند کرکے اسمیں 8 یا 10 لونگیں ڈال کر اسکی بھاپ لیں،  اگر الرجی بہت زیادہ ہو تو روز ورنہ ہر دوسرے دن۔انشاءاللہ افاقہ ہوگا
شوگر کے لیے
خشک کریلے ،جامن کے بیج ،نیم کے بیج یا پتے ،چونگا   ں چاروں چیزوں کو ہم وزن لیں، کریلوں کو کاٹ کر ٹکڑے کرکے خشک کرکے سکھا لیں پھر ین سب چیزوں کو ملا کر باریک پیس لیں، شوگر ٹیسٹ کرکے اگر ھائی ہو تو ایک   صبح نہار منہ لیں اسکے ساتھ ساتھ احتیاط یہ ہے کے اگر دوا بھی لیتے ہیں تو دوا کی مقدار کم کر دیں
پرہیز: میٹھا ،آلو ،چقندر،چاول،گاجرآنکھوں کے حلقوں کے لیے
کھیرا لے کر اسکو بلکل باریک گول کاٹ لیںِاور آنکھوں پر اتنی دیر تک رکھیں کے وہ خشک ہو جایئں فرق پہلے دن سے ہی معلوم ہو جائے گابھوک کی کمی، متلی کے لیے
عموما  خوراک کے صحیح وقت پر نہ لینے یا پھر غلط غزائی عادات کی وجہ سے معدے کا بھاری پن ،جی کا متلانا، بھوک کا نہ لگنا یا پھر کھانے کا دیر سے ہضم ہونے کی شکایات ہو سکتی ہیں۔انکو رفع کرنے کے لیے سب سے پہلے تو غذائی عادات درست کرنے کی ضرورت ہے ،ساتھ کے ساتھ درج ذیل بھی استعمال کرکے دیکھیں
اورنج(نارنجی یا کینو) یا تربوز کا رس کھانے کے فورا بعد استعمال کرنے سے ہاضمہ تیز ہوتا ہے
2ادرک کو قدرتی نمک  کے ساتھ ملا کر کھانے سے پہلے کھایئں۔۔مولی بھی کھانے سے پہلے کھایئں لیکن یہ خیال رہے کہ مولی دوپہر کے کھانے سے پہلے ہی کھائی جائے اور اسکے پتے بھی،کیونکہ مولی کھانا ہضم کرتی ہے اور مولی کے پتےمولی کوپودینہ میں کالا نمک ملا کر بھی کھاسکتے ہیں
قبض کے لیے
قبض عموما“ کھانے کو بغیر چبائے کھانے ،بے وقت کھانے،بے وقت سونے،پریشانی،خوف،تیز مرچوں کے کھانے سے ہوتا ہےتانبے کے برتن میں پوری رات رکھا ہوا پانی پیئں
نیم گرم پانی کا استعمال رکھیں
ہفتے میں دو بار پپیتا کھایئں
انجیر کو پانی میں ابال کر نکال لیں اور وہ پانی پیئں
پکے ہوئے ٹماٹر کا ایک کپ جوس پیئں
رات سونے سے پہلے نیم گرم پانی میں تھوڑا سا نمک ملا کر پیئں
سلاد کا استعمال زیادہ کریں اور 10 سے 12 گلاس پانی پیئںپیٹ کے کیڑوں‌کے لیے
روزانہ ادرک کچی ادرک کھایئں
کریلوں کا رس ،نیم گرم پانی کے ساتھ لیں

رنگ صاف کرنے کے لیے
 کچے گائے کے دودھ میں شہد ملا کر نہانے سے پہلے پورے جسم پر لیپ کریں۔خشک ہو جائے تو نہا لیں مستقل مزاجی سے کرنے سے ہفتے بھر میں‌ہی فرق معلوم ہوجائےگا

پھٹی ایڑیوں کے لیے
پیٹرولیم جیلی لگا کر پیروں کو نیم گرم پانی میں آدھا گھنٹے کے لیے ریکھیں۔۔اسکے بعد تولیہ سے صاف کرکے موزے پہن لیں رات کو  پیٹرولیم جیلی لگا کر پیروں پر تھیلی پلاسٹک کی تھیلی پہن لیں اس سے پیروں میں آجائے گا اور اسکن نرم ہو جائےگی

اشوکا بوٹی(ashoka herb)
نسوانی امراض کے لیے اسکی چھال کو دودھ میں ابال کر پیئں شکر بھی ملائی جا سکتی ہے ماہرین امراض نسواں کا اتفاق ہے کے خواتین کو یہ بوٹی ہر تین مہینے میں استعمال کرنی چاہیے ہے

پوری رات بوٹی کو بھگو کر رکھیں اور پھر اسکا پیسٹ ہڈیوں‌کے زخم پر لگانے سے زخم جلد بہتر ہوتا ہے اور درد میں بھی کمی واقع ہوتی ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

 

امرود اور قبض، امرود، اور ضعف قلب کا علاج

امرود اور قبض، امرود، اور ضعف قلب کا علاج

امرود ایک عام اور مشہور پھل ہے ۔ یہ غذائیت سے بھرپور اور نہایت خوشبو دار اور لذیذ پھلوں میں شمار ہوتا ہے اور واحد پھل ہے جو سال میں دو دفعہ ہوتا ہے۔ سردیوں میں بھی گرمیوں میں بھی۔ مگر اتنا لطیف اور نازک ہوتا ہے کہ زیادہ دیر تک پڑا رہنے سے اس میں تعفن پیدا ہو کر کیڑے پیدا ہو جاتے ہیں۔ اس لئے اکثر لوگ اسے گرمیوں میں زیادہ پسند نہیں کرتے کیونکہ گرمیوں میں عموماً پیاس زیادہ لگتی ہے اور امردو کھا کر اوپر سے پانی پی لیا جائے یا کسی اور قسم کا مشروب نوش کر لیا جائے تو گویایہ عمل قے‘ پیٹ درد یا پیچش کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ سردیوں میں امردو زیادہ پیدا ہوتا ہے اور نسبتاً لذیذ اور میٹھا بھی ہوتا ہے اور زیادہ دیر تک رکھا جا سکتا ہے۔ امرود کے باغات خود لگائے جاتے ہیں اوربرصغیر میں بہت سے علاقوں میں باآسانی پیدا ہوتا ہے ۔ امرود پکا ہوا اور تازہ کھانا چاہے۔ باسی امرود معدے اور آنتوں کی بہت سی بیماریوں کا موجب بنتا ہے۔ خاص طور پر امرود کھا کر لسی یا پانی وغیرہ نہیں پینا چاہیے۔ امرود کا مزاج سرد تر ہے۔ بعض کے نزدیک متعدل بہ حرارت ہے۔
امرود اور قبض
امردو جو ملین تاثیر بھی رکھتا ہے‘ معدہ اور آنتوں کی خشکی کو زائل کرتا ہے اور غذا کو ہضم کرنے میں معاون معدہ کا کام دیتا ہے۔ اگر کھانے کے بعد نرم اور پختہ تازہ امرود کھایا جائے تو قبض کو دور کرتا ہے اور معدہ کو تقویت دیتا ہے۔امرود نمک اور کالی مرچ لگا کر کھانا چاہیے۔

امرود اور ضعف ِ قلب
ضعف ِ قلب میں امرود نہایت مفید ہے اور دل کو تقویت دیتا ہے اور فرحت بخش ہے۔ جن لوگوں کو خفقان اور گھبراہٹ ‘بے چینی کی شکایت ہو ان کے لئے یہ ایک بہترین غذا ہے۔ سر کے درد اور چکر آنے میں بھی مفید ہے ‘ تبخیر معدہ اور دل کی گھبراہٹ کو دور کرتا ہے۔

امرود اور پیٹ کے کیڑے
امردو کے بیجوں میں اللہ تبارک و تعالیٰ نے یہ تاثیر رکھی ہے ‘ ان سے پیٹ اور آنتوں کے کیڑے اور سوزش دور ہوتی ہے بلکہ کیڑے خود بخود نکلنے لگتے ہیں ۔ امرود کے بیجوں کو فضول سمجھ کر ضائع نہیں کر دینا چاہیے۔ انہیں استعمال کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ امرود کو دھو کر مع بیجوں کے کھانا چاہیے۔

دانت مضبوط کرنے اور مسوڑھوں سے خون آنے کو روکنے کا آسان طریقہ
امرود مسوڑھوں کے ورم اور سوجن کو رفع کرتا ہے اور مسوڑھوں سے خون آنے کو روکتا ہے۔ اگر باقاعدہ طور پر کچھ دن امرود بلا ناغہ کھایا جائے (مگر کھانے کے بعد اور بقدر ِ ہضم ) تو دانتوں کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ مسوڑھوں کے خون کو بند کرنے کا موجب بنتا ہے۔ اس مقصد کیلئے امرود کے درخت کی چھال نہایت مفید ہے۔

ھوالشافی
درخت امرود کی چھال2 تولہ کو تقریباً ڈیڑھ پاﺅ پانی میں بھگو دیں اور صبح کا بھگویا ہوا شام کو اور شام کو بھگویاصبح کے وقت کام میں لائیں‘ اس پانی سے کلی اور غرارہ کریں۔ چند دن کے استعمال سے دانت اور مسوڑھے مضبوط ہو جاتے ہیں۔

امرود اور کانچ کا نکلنا
بچوں کا یہ ایک ایسا مرض ہے کہ جس میں پاخانہ کرتے وقت بچے کی مقعد کا کچھ حصہ باہر نکل آتا ہے۔ اس کو خروج مقعد یا کانچ کا نکلنا بھی کہتے ہیں۔ پوست امرود کو سائے میں خشک کر لیں اور باریک پیس کر رکھ چھوڑیں۔ جب بچے کی کانچ نکلے تو یہ پوڈر یا سفوف اوپر چھڑک کر انگلی کی مدد سے کانچ کو اندر کر دیں۔ چند دن تک مرض دور ہو جائےگا۔ (انشا ءاللہ)

امرود اور اسہال
امرود کے تازہ پتے سائے میں خشک کر کے باریک پیس لیں۔ یہ سفوف ایک ماشہ صبح‘ دوپہر‘ شام کھانے سے دست اور اسہال دور ہو جاتے ہیں۔ امرود ہاضم‘ قبض کشا اور مفرح و مقوی معدہ ہونے کے ساتھ ساتھ بھوک بھی لگاتا ہے۔ گول امرود کی بجائے بیضوی امرود ‘ خوشبو‘ اثر اور ذائقہ کے لحاظ سے بہتر ہوتا ہے۔

امرود اور کھانسی
تازہ پکا ہوا ٹھوس امرود لے کر گوندھے ہوئے آٹے میں لپیٹ کر کچھ دیر آگ میں دبا دیں اور جب آٹا سرخ ہو جائے تو نکال کر امرود کھا لیں چند روز استعمال کریںگلے کی خرابی‘ سانس کی نالیوں اور کالی کھانسی کا مجرب علاج ہے۔


Read More