Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

معلومات، نسخہ، فالج اور عضلاتی تحریک

معلومات، نسخہ، فالج اور عضلاتی تحریک
اربعہ تھیوری کی رو سے دائیں طرف کا فالج عضلاتی تحریک یعنی خشکی کا مرض ہے اور بایئں طرف کا فالج قشری تحریک کی وجہ سے تحلیل عضلات اور تخدیر دماغ کا مرض ہے
اس دور حاضر میں بائیں طرف کا فالج عام ہے جو زیادتی صفراء کے سبب ہوتا ہے اگر نخاع یا مبداء نخاع کی خرابی سے فالج ہوتو اس سے صرف آدھے حصہ جسم میں استرخاء پیدا ہوتا ہے اگر آدھے جسم کے ساتھ سر بھی مبتلاء مرض ہوتو یہ مقدم دماغ کی خرابی سے پیدا ہوتا ہے فالج کی اس قسم میں دونوں طرف بھی فالج کے امکانات ہوتے ہیں نخاع اور مبداء نخاع باریک اعصابی ریشوں کا مجموعہ ہیں اس میں اعصاب کے کل 32 جوڑے پائے جاتے ہیں جن میں کچھ حسی اور کچھ حرکی اعصاب ہیں۔ ان میں کچھ حرام مغز اور کچھ دماغ سے تعلق رکھتے ہوئے جسم کے مختلف حصوں کو پیغامات و احساسات کو کنٹرول کرتے ہیں یہ 16 اعصابی جوڑے اپنی اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہیں۔ یہ جس جگہہ سے اگتے ہیں وہ عضلاتی ریشوں سے ترکیب ہوتا ہے یہ اعصاب جسم کے مختلف حصوں اور اعضاء کو احساس اور حس و حرکت مہیا کرتے ہیں اگر کسی ایک عصب میں آفت پیدا ہوتو جسم کے اسی حصہ میں مرض پیدا ہوتا ہے باقی جسم اپنی جگہ صحیح افعال ادا کرتا ہے جیسے کبھی صرف زبان کبھی ایک طرف کا بازو  کبھی ایک طرف کی ٹانگ میں فالج واقع ہوتا ہے جو عصب جس حصہ جسم کو کنٹرول کرتا ہے عصبی خرابی سے وہی حصہ مفلوج ہوتا ہے یہ اعصاب اپنے مبداء کے مقام پر مختلف عضلات سے جڑے رہتے ہیں کبھی اعصاب کی اپنی ساخت کی خرابی سے فالج لاحق ہوتا ہے اور کبھی مبداء کے عضلات میں مرض واقع ہوکر فالج کا سبب بنتا ہے۔ یہ اعصاب جس جگہہ پر ایک دوسرے کو تقاطع کرتے ہیں اگر اس مقام پہ دونوں عصبوں میں خرابی پیدا ہوتو دونوں طرف کے مخصوص اعضاء میں فالج پیدا ہوتا ہے مثلا دونوں آپٹک نروز کی خرابی سے دونوں آنکھوں کی بینائی چلی جاتی ہے اگر زبان کا عصب خراب ہوتو زبان میں فالج پیدا ہوجاتا ہے لیکن اگر نخاع کے علاوہ باقی دماغ کے کسی حصہ میں خرابی پیدا ہوتو آدھے حصہ جسم کے ساتھ سر بھی مفلوج ہوجاتا ہے فالج کے متعدد اسباب میں سے ایک سبب گاڑھی بلغم بھی ہے، جس کا تھکہ دماغ کے کسی حصہ میں رک کر فالج پیدا کردیتا ہے، کبھی نخاعی اعصاب مین یہ تھکہ رک کر اسی طرف کے اعصاب کو ماوف کردیتا ہے، کبھی ان اعصاب میں تخدیر کی وجہ سے فالج پیدا ہوتا ہے اور کبھی قشری تحریک میں اعصاب کے ورم کے سبب مجاری بند ہوکر فالج پیدا ہوتا ہے، کبھی عضلاتی فعل کی سستی کے سبب یا ان میں ورم کے سبب عضلات سے جڑے اعصاب کا فعل باطل ہوجاتا ہے
دماغ یا حرام مغز پہ چوٹ لگنے سے بھی فالج ہوجاتا ہے
اس کے علاوہ دماغی رسولیاں، مرگی، اختناق الرحم جیسے اسباب سے بھی فالج ہوجاتا ہے، شوگر کی وجہ سے بھی فالج اکثر دیکھنے میں آیا ہے
چوٹ کے سبب پیدا ہونے والا فالج یک بارگی ظاہر ہوجاتا ہے
دماغی رسولی یا ورم کے سبب پیدا ہونے والا فالج بتدریج ہوتا ہے
اسی طرح اگر ریڑھ کی ہڈی میں سے حرام مغز کی گزرگاہ پر چوٹ لگ جائے تو دونوں ٹانگوں پہ فالج ہوجاتا ہے اسے فالج اسفل کہتے ہیں، یہ فالج کی سب سے ردی قسم ہے
اطباء متقدمین مرض فالج کا سبب جان کر اس کے مطابق سردی۔ خشکی۔ گرمی و تری پیدا کرنے کیلئے تلئین منضج، مسہل، میلن اور ا کسیرات سے کام لیتے تھے، لیکن اب 98% اطباء جنگلی کبوتر کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، اور کچھ شنگرف، سم الفار، جائفل، جلوتری اور لونگ کے مرکبات سے ہمہ اقسام فالج کا علاج کی کی کوشش کرتے ہیں، بیشک درج بالا ادویہ دماغی بارد و بلغمی سدوں کے سبب فالج کا علاج ہیں مگر صفراوی و دموی فالج کیلیئے قطعا مفید نہیں
فالج کی اقسام
عضلاتی فالج
یہ عضلاتی الیافوں کی سوزش سے پیدا ہونے والا فالج ہے، نخاع اور مبداء نخاع میں جہاں سے اعصاب اگتے ہیں وہاں ان عضلاتی الیافوں میں سوزش آجانے سے دوران خون بڑھ جاتا ہےاور ان الیافوں میں، تحریک پیدا ہوکر خشکی بڑھ جاتی ہے، جس کے سبب خون کی گزرگاہیں تنگ ہوکر اعصاب کا تغذیہ کم ہوجاتا ہے، اور اعصاب کمزور ہوکر ان کے زیر کنٹرول اعضاء ایک سائیڈ پر مفلوج ہوجاتے ہیں، اگر یہ خرابی اعصاب کے تقاطع کے مقام پہ ہوتو دونوں طرف فالج ظاہر ہوتا ہے۔ اگر اغشیہ دماغ (ام رقیق، ام غلیظ، غشاء عنکبوت یا خود مادہ دماغ) کے عضلاتی ریشوں میں یبوست و خشکی سے تحریک و سوزش پیدا ہوتو دونوں طرف کے علاوہ سر بھی مبتلاء فالج ہوجاتا ہے
عضلاتی فالج کا علاج
شہش، شروع سے آخر تک دیں، تین روز بعد دودھ میں گلقند ابال کر پلائیں، جس میں ایک چمچ روغن بادام یا روغن زیتون شامل کریں، تلئین ہوجائے تو اس کے بعد قشری عضلاتی و قشری اعصابی ملینات، تریاق و اکسیر حسب ضرورت دیں، حرام مغز کے مبداء سے منتہاء تک روغن قسط کی مالش کریں، اب قشری اعصابی مسہل سے تنقیہ کریں، مریض کو گرم ماحول اور گرم اغذیہ دیں
قشری یعنی گرمی سے فالج
یہ فالج جسم کے بائیں طرف ہوتا ہے، گھبراہٹ، پیشاب زرد، کم مقدار اور بار بار آتا ہے، اس کا سبب دماغ کی قشری جھلیوں کی سوزش، سے تخدیر اعصاب اور تحلیل عضلات ہونا ہے، بیہوشی ہونا، برین ہیمریج ہونا، مکمل خاموش یا ہذیانی کیفیت ہونا، کبھی اس کے ساتھ بخار بھی پایا جاتا ہے، اس کی خاص علامت نسیان ہونا بھی ہے، کبھی ہاتھ پاوں کی انگلیاں کبھی بازو، کبھی ٹانگ کا سن ہونا، فالج سے پہلے مختلف اعضاء میں پھڑکن ہونا، پنڈلیاں درد، تھکاوٹ رہنا، صبح اٹھنے کو دل نہ چاہنا اس فالج سے پہلے کی علامات ہیں
علاج قشری فالج
گاوزبان، گل گاوزبان، گل بنفشہ، خطمی، خبازی۔ اصل السوس، برابر وزن جوکوب کرکے 3 گرام دواء کا جوشاندہ اور ایک چمچ روغن بادام ملا کر پلائیں، اگر تلئین ہوجائے تو بہتر ورنہ اسی جوشاندہ میں 50 گرام گلقند ملا کر پلائیں، اگر قبض ہو تو ایک چمچ چھلکا اسپغول دیں، اس کے بعد صبح شام اعصابی مقوی حریرہ دیں
گدی کی ہڈی سے لیکر دمچی تک روغن بادام اور کیسٹرآئیل ملا کر مالش کریں
نسخہ اعصابی مقوی حریرہ
نسخہ الشفاء : مغز بادام 500 گرام، کاجو 500 گرام، بادیان 250 گرام، مغز کدو شیریں 250 گرام، مغزتربوز250 گرام، مغز خربوزہ 250 گرام، مغز کھیرا 250 گرام، موصلی سفید 250 گرام، کشنیز50 گرام، فلفل سیاہ 50 گرام، الائچی سفید 50 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر سفوف بنا کر اس میں کشتہ شاخ مرجان 6 گرام، کشتہ چاندی 6 گرام ملا لیں
مقدار خوراک : ایک سے دو بڑے چمچ کھانے والے ایک گلاس نیم گرم دودھ کیساتھ استعمال کروائیں
فالج کی تیسری اعصابی قسم کا علاج
مفرح و مقوی قلب اغذیہ دیں، صبح ناشتہ مربہ آملہ، مربہ ہریڑ، مربہ بہی، مربہ سیب۔ دیں، شربت انجبار میں لیموں نچوڑ کر دیں، عضلاتی مخاطی دواء ایک حصہ میں عضلاتی قشری دواء دو حصہ ملا کر تین گرام دن میں تین بار دیتے رہیں
فالج اسفل
زیر ناف کچھ اعضاء مثلا مثانہ، مقعد۔ اعضائے تناسل، اور دونوں طرف کی ٹانگیں مفلوج ہوجاتی ہیں، اس فالج کے زیادہ تر اسباب حادثاتی ہیں، اچانک گر کر چوٹ لگنے، حرام مغز میں کوئی چیز چبھنا، یا ریڑھ کی ھڈی میں غلط مقام پہ انجیکشن لگانے یا مہروں سے ٹیسٹ کیلیئے بذریعہ سرینج رطوبت نکالنے سے یہ فالج پیدا ہوجاتا ہے فالج کی یہ قسم عسیر العلاج ہے ناممکن تو نہیں مگر نہایت مشکل ضرور ہے
علاج فالج اسفل
کشتہ عقیق 300 سو ملی گرام اور ملین 45 دو گرام دن میں تین مرتبہ مسلسل دیتے رہیں غذاء قشری اعصابی  سے عضلاتی مخاطی تک دیں
لقوہ
اس مرض میں منہ ایک طرف ٹیڑھا ہوجاتا ہے، لب پیوست نہیں رہتے، ایک طرف کی آنکھ کھلی رہتی ہے، چہرے کی ایک جانب مفلوج ہوکر دوسری جانب کھچ جاتی ہے، مریض تھوک یا پھونک نہیں مار سکتا، کھلی آنکھ سے پانی نکلتا ہے
اس کی دو اقسام ہیں
لقوہ تشنجی
یہ قشری عضلاتی تحریک اور تخدیر دماغ و اعصاب کا مرض ہے، یہ مرض وراثتا بھی ملتا ہے اور شوگر بھی اس کا سبب ہے، ہائی بلڈ پریشر بھی اس کا ایک سبب ہے
علاج تشنجی لقوہ، مخاطی تحریک
منہ پر روغن بادام اور روغن زیتون برابر ملا کر مالش کریں، جبڑے کو زور سے پکڑ کر سیدھا کریں اور ڈھاٹا کس دیں، سرد ماحول سے دور رکھیں
افتیمون ولائتی، گل بنفشہ برابر وزن جوکوب کرکے 6 گرام، دواء کو ایک کپ پانی میں جوش دے کر دن میں چار مرتبہ شہد سے میٹھا کرکے پلائیں
اعصابی مقوی حریرہ صبح شام کھلائیں ملین 45 دو گرام دن میں تین بار بعد غذا دیں
لقوہ استرخائی، اعصابی
یہ لقوی تسکین عضلات کے سبب پیدا ہوتا ہے، اس میں درج زیل علامات ہوتی ہیں
بلڈ پریشر لو، پیشاب سفید بار بار، مفلوج جانب زیادہ پسینہ، جبکہ آدھا چہرہ ٹھنڈا ہوتا ہے، بار بار جمائیاں، جبڑا ڈھیلا محسوس ہوتا ہے، سیدھا کیا جائے تو پھر واپس ٹیڑھا ہوجاتا ہے، شوگر اس مرض کا خاص سبب ہے
علاج لقوی استرخائی
عرق گاؤزبان 120 گرام، بادرنجبویہ 6 گرام، عود صلیب 3 گرام، پانی میں جوش دے کر دن میں چار بار پلائیں
یاقوی صبح شام خالی معدہ دیں ملین 81 دو گولیاں انجبار اور بوڑھ کی داڑھی کے قہوہ سے دیں
نسخہ لقوی استرخائی
نسخہ الشفاء : بادرنجبویہ 10 گرام، جدوار خطائی 10 گرام، عود صلیب 10 گرام، سب کو پیس کر ایک گرام دن میں تین بار انجبار کے قہوہ سے دیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

اعلی نسخوں پر مشتمل بہترین کتاب ہر مرض کیلیے بہترین دیسی نسخہ جات

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے

اعلی نسخوں پرمشتمل بہترین کتاب
ہر مرض کیلیے بہترین دیسی نسخہ جات

BOOK IN URDU

بیاسی(82) صفحات پر مشتمل کتاب
حکیم محمد عرفان
الشفاء نیچرل ہربل فارما لاہور پاکستان

کتاب پڑھنےکیلئے

نیچے پیج نمبر ہیں

4 Comments آتشک ،جذام، کوڑھ کا، دیسی علاج, آتشک-کا،-دیسی-علاج, آنکھو ں کے ڈارک سرکل، سیاہ حلقے، ختم کرنے کا دیسی علاج, آنکھوں ،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, اطلاع عام، الشفاء نیچرل ہربل لیبارٹریز، کے ممبران،وزٹرز کو مطلع کیا جاتا ہے, اعصاب اور پٹھوں، کے امراض، کیلیے، مختلف، دیسی نسخہ جات, الشفاء شاہی نسخہ، مکمل کورس, اٹھرا کا، دیسی علاج, اچانک،ہوجانے،والے،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, بادام کا شربت،خود بنائیں, بالوں کے امراض کیلئے، دیسی علاج, بخار،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, برص، پھلہری، کیلئے جڑی بوٹیوں، سے دیسی علاج, بلڈ پریشر ہائی، اور بلڈ پریشر لو، کا دیسی علاج, بواسیر خونی, و بادی کے, نسخہ جات, بواسیر،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, بچوں کے امراض کیلئے، دیسی علاج, بچوں،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, بچھوکے کاٹنے کا، دیسی علاج, بھگندر، ناسور، کا دیسی علاج, تلی کے امراض کیلئے، دیسی نسخہ جات, تھلیسمیا کیا ہے، اور اسکا روحانی علاج, جب بیمار ہو جاو تو حکیم، ڈاکڑ، کے پاس جانے سے پہلے یہ وڈیو لازمی دیکھیں, یہاں پر کلک کریں, جریان، احتلام، کیلئے جڑی بوٹیوں سے، دیسی علاج, جلد،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, جنرل معلومات، اور ہیلتھ ٹپس, جوڑوں کا درد، گھنٹیا، دیسی علاج, جوڑوں،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, جڑی بوٹیاں، Herbs, جڑی بوٹیوں کا استعمال، اور فوائد, جڑی بوٹیوں کے قہوہ جات، سے ہر مرض کا, دیسی علاج, جگر کے حقیقی افعال، بہت ہی زبردست معلومات, جگر،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, حکماء، کیلئے نسخہ جات, خارش کا، دیسی علاج, خبردار ؟ چند مریضوں کیلئے ضروری معلومات, خواتین سے متعلقہ, خواتین عورتوں، کے پانجھ پن، کا دیسی ہربل، علاج, خواتین کی خوبصورتی، کیلئے دیسی نسخہ جات, خواتین کے حیض، ماہواری، پیریڈز، مینسز، کے مسائل دیسی علاج, خون،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, دانتوں،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, درد شقیقہ، آدھے سر کے درد کا، دیسی علاج, دردیں، تمام جسمانی دردوں کا، دیسی علاج, دست، پیچش، لوز موشن، جلاب کا، دیسی علاج, دل،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, دماغ ، کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, دمہ خشک، دمہ بلغمی، جڑی بوٹیوں کیساتھ، دیسی علاج, دیسی طریقہ علاج، جڑی بوٹیاں، ہربل حکیم, ذکاوت حس کے علاج، کیلئے مختلف دیسی نسخہ جات, زخم، ہر قسم کے زخموں کا، دیسی علاج, سر سام کا، دیسی علاج, سر کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, سرعت انزال کیلے، دیسی علاج, سنیاسی، نسخہ جات, سوزاک کا، دیسی علاج, سوزش، ورم، تمام جسمانی سوزشوں، ورموں کا، دیسی علاج, سینہ،اور پھیپھڑے،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, شوگر، ذیا بیطس کا علاج، شوگر کنٹرول، جڑی بوٹیوں کیساتھ، دیسی علاج, عرق النساء کا، دیسی علاج, عضو خاص کیلئے طلاء، تیل، آئل، روغن، دیسی علاج, عضو خاص کیلئے طلاء، تیل، آئل، روغن، مالش، دیسی علاج, عطائی حکیموں، جعلی حکیموں، سے بچ کر رہیں, عورتوں میں، دودھ کی کمی کا، دیسی علاج, عورتوں کی بریسٹ، نسوانی حسن، پستان، چھاتیاں، سائز بڑھانے کیلئے دیسی علاج, عورتوں کے لیکوریا، کیلئے مختلف،دیسی نسخہ جات, عورتوں،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, فالج مرض، کیلئے دیسی علاج, فالج، لقوہ، کا دیسی علاج, فنگس، انفیکشن کا، دیسی علاج, قبض دور، کرنے کیلئے مختلف، دیسی علاج, قد بڑھانے کیلئے، دیسی علاج, مادہ تولید، منی، کا جڑی بوٹیوں کیساتھ، دیسی علاج, مثانہ،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, مثانے کی بتھریاں، نکالنے کا دیسی علاج, مربہ جات، کا استعمال اور فوائد, مردانہ طاقت کیلئے، اہم غذائیں, مردانہ کمزوری، کا جڑی بوٹیوں کیساتھ، دیسی علاج, مردوں سے متعلقہ، تمام امراض کا، دیسی علاج, مردوں کے مخصوص مسائل، اور ان کا حل, مردوں،کے،امراض مخصوصہ،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, مروں ، اور عورتوں کیلئے، جنسی تعلیم معلومات, مرگی کے دورہ کا، دیسی علاج, مشت زنی، ہاتھ رسی، ماسٹر بیشن کا، دیسی علاج, معدہ،اور،آنتوں،کے،امراض کیلئے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, مقّعد،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, ملیریا بخار، کیلئے، دیسی علاج, منشیات کے خطرناک اثرات، اور نقصانات, موٹاپا ختم کرنے کیلئے، دیسی جڑی بوٹیوں سے علاج, موٹاپے کا، دیسی جڑی بوٹیوں سے علاج, میوہ جات، ڈرائی فروٹ کے، فوائد, ناتوانی، نامردی، ضُعف، عنانت, نزلہ زکام، کی حقیقت اور اس کا دیسی علاج, ٹانسلز، گلے کے غدود، کیلئے دیسی علاج, ٹی بی، مرض کیلئے دیسی علاج, پتہ کی پتھری کا، دیسی علاج علاج, پسلیوں کے درد اور امراض کیلئے، دیسی علاج, پسلیوں کے نیچے کا درد ذات الجنب، دیسی علاج, پٹھوں کا درد، اورپٹھوں کا کھنچاؤ، دیسی علاج, پھوڑے پھنسیوں کا، دیسی علاج, پیشاب کے امراض کیلئے، دیسی علاج, پیٹ کے تمام امراض کا، دیسی علاج, پیٹ کے کیڑ وں کا، دیسی علاج, چنبل، داد، کا دیسی علاج, چھپاکی کا، دیسی علاج, چہرے سے مرض کی تشخیص ہو سکتی ہے, چہرے کے دانے، کیل مہاسے اور چھائیوں، کا دیسی علاج, کان،اور ناک،کے ،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, کشتہ جات، ہربل، دیسی ہرمرض کےعلاج کیلئے, کمر درد کیلئے، جڑی بو ٹیوں سے، دیسی علاج, کمزوری، عام جسمانی کمزوری کا، دیسی علاج, کولیسٹرول، کا دیسی علاج, کھانسی کے امراض، جڑی بوٹیوں سے، دیسی علاج, کیرا، نزلہ، زکام، ڈسٹ الرجی، سانس کی تنگی، دیسی علاج, کینسر، سرطان، کا دیسی جڑی بوٹیوں سے علاج, گردہ،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, گردے کی پتھریوں، کو نکالنے کا دیسی علاج, گلٹیاں، تمام جسمانی گِلٹیوں کا، دیسی علاج, گلے،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, ہر قسم کے زہریلے جانور کے کاٹنے کا، دیسی علاج, ہرنیاں کا، بہترین دیسی علاج, ہڈیوں،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, یرقان، ہیپا ٹائٹس کا، دیسی علاج, یورک ایسڈ کا، دیسی علاج , , , , , , , , , , ,