Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

دافع قبض، غذا سے علاج

دافع قبض، غذا سے علاج
الشفاء نیچرل ہربل : قبض ایک ایسی عام شکایت ہے جس کے مریضوں کے اعداد و شمار مرتب کئے جائیں تو لوگ حیران رہ جائیں گے ایسے لوگ بہت کم ملیں گے جنہیں قبض نہ رہتا ہو اس وقت اس کے اسباب سے بحث کرنا مقصود نہیں ہے ورنہ اصل مقصد فوت ہوجائے گا اس لئے اس مختصر مضمون میں قبض رفع کرنے اور اس سے بچنے کے بعض ایسے معمولات بیان کئے جاتے ہیں جن پر عمل کرتے رہنے سے یہ تکلیف دہ حالت پیدا نہیں ہوتی اور آدمی ایسی بہت سے بیماریوں کے حملہ سے بچ جاتا ہے جو عموماً قبض کے بعد پیدا ہوجاتی ہے، قبض کے سلسلے میں سب سے پہلے غذا کا انتظام ضروری ہے کیونکہ غذا کا موزوں اہتمام نہ رکھنے سے بھی قبض ہوجایا کرتا ہے فن طب میں دواء علاج پر غذائی علاج کو ترجیح دی جاتی ہے، جہاں تک غذا ہی میں مناسب رد و بدل کیا جا سکتا ہو بہتر ہے، ورنہ معدہ دواؤں کا عادی ہوجاتا ہے اور آنتیں اپنا کام کرنے کے لئے دواء کا سہارا ڈھونڈنے لگتی ہیں اسی لئے اس سلسلے میں قبض کی بے شمار ادویات کی طرف توجہ دلانے کی بجائے بعض غذائی معمولات بیان کئے جاتے ہیں، قبض کے مریض ہوں یا تندرست اشخاص، سب کو غذا کے معاملہ میں اس کا خیال رکھنا چاہئے کہ غذا زود ہضم اور ہلکی ہونے کے علاوہ غذائیت بخشنے والے اجزاء پر مشتمل ہو جن سے بدن کی غذائیت کا مقصود حاصل ہو سکتا ہو مرغن غذاؤں سے پرہیز رکھا جائے خصوصاً پراٹھوں سے، سادہ غذا سب سے بہتر ہے روٹی پکواتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ اول تو یہ بے چھنے آٹے کی ہو، دوسرا ایک پاؤ آٹے میں 25 گرام بھوسی کے حساب سے ملوا کر آٹا گوندوایا جائے، اس سے جو روٹی تیار ہوگی وہ دافع قبض ہوگی
شام کی غذا میں اس کا بہت خیال رکھیں کہ کم از کم ہفتہ میں تین بار چھلکوں والی مونگ کی دال اور پالک کا ساگ ڈال کر ضرور استعمال کیا جائے باقی دنوں میں سبزی، گوشت، ترکاری یا دوسری ہلکی اور مرغوب غذائیں استعمال کی جائیں، رات کو سوتے وقت روزانہ 25 گرام، کشمش کھا لیا کریں یا کسی روز کشمش اور کسی روز دو تین انجیر زرد کھا لیا کریں، سوتے وقت نیم گرم دودھ پی لینا بھی بہت مفید ہوتا ہے اگر خالص دودھ موافق نہ آتا ہو تو قبض کی حالت میں دس بارہ بڑے منقیٰ کے دانے ایک گلاس دودھ میں دالکر گرائینڈ کرے ہلکا نیم گرم کرکے ہی پی لیا کریں اگر گرمی کے موسم میں انجیر گرمی کرے تو رات کو منقیٰ دس دانے اور انجیر زرد دو دانے گرم پانی میں بھگو دیا کریں اور صبح کو روزانہ اس کا پانی نتھار کر پی لیا کریں
دافع قبض پھلوں میں کھجور جاڑے کے موسم میں اور خوبانی، آلوچہ، ناشپاتی، کشمش وغیرہ دوسرے موسموں میں استعمال کرتے رہیں، انہی تدبیروں کے ساتھ کافی مقدار میں پانی پینا مناسب اہتمام کے ساتھ معینہ وقت پر موزوں غذا استعمال کرنا صبح کو حسب برداشت مناسب ورزشیں کرنا بھی قبض رفع کرنے کے لئے بڑے ضروری اور مفید معمولات ہیں ان پر عمل ہوتا رہے تو بڑی حد تک قبض سے نجات مل جاتی ہے اور حکیموں اور ڈاکٹروں کے آستانوں پر بہت کم حاضری کی ضرورت پڑتی ہے
 قبض کا بہت بڑا سبب کھانے پینے  سونے اور اٹھنے وغیرہ کے معمولات میں باقاعدگی کا نہ ہونا ہے اکثر اس کی ابتداء والدین کی غفلت سے ہوتی ہے جو بچوں میں ان امور کا کافی شعور پیدا نہیں کرتے اور بچے ایسے معمولات کی طرف سے غفلت برتنے لگتے ہیں جس کا ایک نتیجہ قبض ہوتا ہے
اگر آپ قبض میں مبتلا ہوں تو اس سے چھٹکارہ پانے کے لئے آپ کو روزانہ کم از کم چھ گلا س پانی دن بھر میں ضرور پینا چاہئے تاکہ آنتیں اپنا کام سہولت سے انجام دیتی رہیں اور صاف ہوتی رہیں ۔ ہاں اگر خدا نخواستہ کوئی ایسی بیماری ہو جس میں پانی کا استعمال نقصان کرتا ہو تو اتنا نہ صحیح اس سے کم مقدار میں پانی پیجئے ۔ سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ سو کر اٹھتے ہی ایک گلاس پانی پی لیا جائے ناشتہ کرنے سے آدھہ گھنٹہ پہلے ایک گلاس پانی پی لیں اس سے صرف آنتوں میں حرکت ہی نہیں پیدا ہوتی بلکہ ان میں ٹھسا ہوا فضلہ رقیق بھی ہوجاتا ہے اور اجابت سہولت سے ہوتی ہے
پھل اور ترکاریاں ہضم ہونے کے بعد خاصہ فضلہ چھوڑ دیتی ہیں اس لئے وہ قبض دفع کرنے میں بہت مفید ہوتی ہیں اس کے علاوہ ان میں عضوی ترشے یعنی آرگنک ایسڈ ز اور مختلف قسم کے شکری اجزاء ہوتے ہیں جو ہضمی رطوبات اور جرثوموں پر کیمیاوی اثر رکھتے ہیں، گوشت، مچھلی اور انڈے سے فضلہ تھوڑا بنتا ہے لیکن یہ اپنی غذائی قدر و قیمت کے لحاظ سے ضروری ہیں ان میں پروٹین یا لحمی اجزاء خصوصیت سے بہت اہمیت رکھتے ہیں ان کا استعمال نشاستہ دار اغذیہ مثلاً آٹے کے سیو یا سوّیاں، آلو ، چاول وغیرہ کے ساتھ توازن برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہیں ۔ بے چھنے آٹے سے تیار کی ہوئی روٹی کے فائدے پہلے بیان ہوچکے ہیں جو کا دلیا بھی اسی ذیل میں آتا ہے کیونکہ اس سے سیلولوزکی سربراہی بڑی خوبی سے ہوتی ہے، اچار، چٹنی وغیرہ کا استعمال کچھ پسندیدہ نہیں
اس ضمن میں جن غذاؤں کی اجازت دی جا سکتی ہے ان میں آپ گوشت، شوربہ اور یخنی، سبزی یا گوشت کا شوربہ، اچھی طرح پکائی ہوئی دالیں اور ان کے ساتھ شیرینی کی ضرورت ہو تو بجائے معمولی شکر کے دودھ کی شکر میسر ہو تو بہتر ہے ورنہ کھانے کے بعد کوئی میٹھا پھل کھا لیا جائے تو مقصد حاصل ہوجاتا ہے، اسی طرح روزانہ ایک یا دو انڈے جو خواہ کسی طرح سے بھی پکائے ہوئے ہوں صرف تلے نہ گئے ہوں ڈبل روٹی، زود ہضم بسکٹ اور کرارے بسکٹ بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں لیکن اس کا خیال رہے کہ زود ہضم، پکا گوشت، چوزے، مچھلی اور پرندوں کا گوشت روزانہ تین اونس سے زیادہ مقدار میں نہ کھایا جائے، پھلیاں، مٹر، مسور کی دال اچھی طرح گلائی ہوئی، تازہ سبزیاں اور سلاد وغیرہ بھی اس فہرست میں شامل ہیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

قدرتی غذاؤں سے بہترین علاج

پھل
قدرتی غذاؤں سے بہترین علاجخدا کی نعمتوں میں سب سے قیمتی اور اہم نعمت انسان کی صحت ہے جس کی حفاظت کرنا ہمارا فرض بھی ہے اور ضرورت بھی۔ غذائیت سے بھر پور خوراک کے صحیح استعمال سے نا واقف بہت سے لوگ اس نعمت سے محروم ہو جاتے ہیں۔ سبزیوں اور پھلوں کے مختلف اجزاء ہماری صحت کے لئے مفید اور چہرے کی شادابی اور تروتازگی کے لئے بہت موثر رہتے ہیں۔ اس مضمون میں ہم ایسی ہی سبزیوں کا ذکر کریں گے جن کے استعمال سے آپ بھر پور غذائیت حاصل کرنے کے ساتھ علاج معالجے کے لئے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

گاجر

جدید تحقیق نے واضح کیا ہے کہ یہ وٹامن سے بھر پور سبزی ہے جس میں فاسفورس، نشاستہ بھی پائے جاتے ہیں۔ خون کی مقدار میں اضافہ کرنے، آنکھوں کی روشنی بڑھانے، دانتوں اور مسوڑھوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ کمر درد، پتھری، یرقان جیسی بیماری کے لئے مفید ہے۔

ٹماٹر

ٹماٹر کی غذائیت اور مفید صحت ہونے کے سبب کوئی دوسری سبزی سے اس کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔ فولاد معدنی نمکیات اور وٹامن کی کثرت خون پیدا کرتی ہیں قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے اس کا رس بچوں کے دانتوں کی حفاظت کرتا ہے۔

پودینہ

پودینہ زود ہضم، طاقت بخش اور اشتہار آور سبزی ہے یہ جگر کو تقویت پہنچاتا ہے کردے اورمعدے بلغم ہچکی اور پیٹ درد کے لئے مفید ہے۔ پودینے کا قہوہ معدے کی گرانی میں موثر رہتا ہے۔

کھیرا

یہ قبض کشا سبزی ہے اس چھیل کر نمک لگا کرکھانا چاہئے پیاس کی شدت ، یرقان، پیشاب کی جلن جیسی شکایات سے نجات دلاتا ہے عموما اسے کچا استعمال کیا جاتا ہے۔

ادرک

معدہ کمزور ہو یا بلغم کی زیادتی کی شکایت دونوں صورتوں میں ادرک مفید ہوتا ہے حال ہی میں ہونے والی تحقیقی رپورٹ کے مطابق فالج، لقوہ، دمہ، نزلہ زکام اور بلغمی کھانسی میں ادرک استعمال موثر رہتا ہے۔ لیکن اس کا استعمال اعتدال سے کرنا چاہیے۔

پالک

ایک سستی اور کم وقت میں گلنے والی سبزی ہے اس میں پایا جانے والا فولاد خون میں اضافہ کرتا ہے۔ کیلشیم کی موجودگی ہڈیوں کی مضبوطی اور پائیداری برقرار رکھتی ہے۔ گرمی کے بخار یرقان، پتھری کی صورت میں بھی مفید ہے۔

کریلا

کریلے کا استعمال پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے، بلغم ختم کرنے، لقوہ، گنٹھیا، پتھری کو رفع کرنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔

شلجم

یہ ایک مفید سبزی ہے جو بیماروں کے لئے ہلکی اور زود ہضم ثابت ہوتی ہے۔ طبی ماہرین نے ذیابیطس کے مریضوں کے لئے اس مفید قرار دیا ہے اس کے پتوں میں وٹامنز پائے جاتے ہیں۔ لہذا شلجم کو ہمیشہ پتوں سمیت پکانا چاہیے۔

پیاز

دنیا بھر کی مشہور عام سبزی پیاز ہے جس کے بغیر نہ ہی کوئی سالن تیار کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی کھانے ہیں لذت پیدا ہو سکتی ہے۔ یہ قدرت کا عطیہ ہے جس میں پروٹین، نشاستہ، فاسفورس، وٹامن بی ای اور جی، نمکیات شامل ہیں۔ مراجا یہ گرم اور خشک ہوتا ہے۔ پیاز کو اگر دہی میں ڈال کر یا سادہ اور سرکے کے ساتھ استعمال کیا جائے تو کئی امراض سے بچا سکتی ہے۔ پیاز کے فوائد سے کوئی ناواقف نہیں ہے۔ ذیل میں پیاز اور اس کے استعمال کے بارے میں بیان کیا جا رہا ہے۔

سردرد

اگر سر میں درد محسوس ہو تو پیاز کا لیپ پاؤں کے تلوں پر لگائیں ایسا کرنے سے درد ختم ہو جائے گا۔

نکسیر کا علاج

گرمیوں میں اکثر افراد نکسیر بہنے کی شکایت کرتے ہیں ایسی صورت میں پیاز کے رس کے ایک دو قطرے ناک میں ٹپکانے سے نکسیر بند ہو جاتی ہے۔

لو سے محفوظ

اگر پیاز کو کسی ترش چیز میں ملا کر استعمال کیا جائے یا دہی کے ساتھ کھایا جائے تو لو لگنے کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔ اگر لو لگ جائے تو پیاز کا رس پی لیں اگر آپ چند مرتبہ ایسا کر لیں تو جلد افاقہ ہو گا۔

ڈنگ یا کاٹے کا علاج

بچھو، بھڑ، شہد کی مکھی یا کوئی زہریلا کیڑا کاٹ لے تو پیاز کا عرق اس جگہ پر لگائیں۔ قدیم اطباء کے مطابق ایسا کرنے سے درد دور ہو جائے گا اور زہر اپنا اثر نہیں چھوڑے گا۔

اکسیر دمہ

پیاز کے رس میں شہد اور کھانے کا سوڈا ملا کر صبح و شام استعمال کرنے سے دمے کے مریضوں کو فائدہ پہنچتا ہے۔

کان درد

سفید پیاز کا عرق اور انڈے کی سفیدی ہم وزن لیں اور چند قطرے ان میں ڈالنے سے بے حد فائدہ ہو گا۔

دہی

دودھ سے دہی بنانے کا رواج تین ہزار سال قبل مسیح قدیم مصریوں میں شروع ہوا۔ تاریخ بتاتی ہے کہ فراعنہ مصر کے دستر پر دہی ایک عمدہ غزا کے طور پر رکھا جاتا تھا۔ پھر ایران ، روس، عرب، بلقانی ریاستیں اور متحدہ ہندوستان میں صدیوں سے دہی غذا کا ایک اہم جز تصور ہوتا آیا ہے۔ پھر جب دہی کی شکل میں خمیر اٹھا ہوا دودھ طبی نقطۂ نظر سے مفید اور زود ہضم اور زیادہ غذائیت کا حامل ثابت ہوا تو اس سے فائدہ اٹھانے سے کسی نے نہیں روکا۔ یونانی طب میں چھاج، معدہ، جگر اور خون کی بیماریوں میں دوا بن کرصحت عطا کرتی ہے۔ ضعیف ہضم، تبخیر پیچس، بدہضمی اور رنگ برنگے دستوں کے علاج میں دہی بطور غذا تجویز کرکے عمدہ نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ غذائی نالی میں وٹامن بی کافی مقدار میں دہی سے حاصل ہوتا ہے اور یہاں سے اس کی تقسیم تمام بدن میں ہوتی رہتی ہے۔ روزانہ چھاج کا استعمال حیاتین بی کی کمی اعصابی کمزوری، دل کی عام بیماریاں اور قبض کا گھریلو قدرتی علاج ہے۔ دہی کا تیزابی مادہ، دماغ کو بھی جلا دیتا ہے اور تروتازگی بڑھا کر غصہ کو روکتا ہے۔ اس کا فعل غذا کو ہضم کر کے بھوک لگانا بھی ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal