Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

شربت ابریشم، اعضاء رئیسہ کے لیے زبردست نسخہ

شربت ابریشم، اعضاء رئیسہ کے لیے زبردست نسخہ
یہ نسخہ اعضاء رئیسہ کے لیے اکسیر ہے
نسخہ الشفاء : ابریشم 30 گرام، گاؤزبان برگ و پھول 20 گرام، تخم تلسی 15 گرام، برادہ صندل سفید 30 گرام، عود غرقی 15 گرام، تیز پات 10 گرام، دانہ الائچی سبز 10 گرام، کوزہ مصری 1 کلو، عرق بید مشک 1/2 لیٹر، عرق گلاب 1/2 لیٹر
ترکیب تیاری : کوزہ مصری اور عرق کے علاوہ تمام اجزاء کو موٹا موٹا کوٹ کر ململ کے کپڑے میں ڈھیلی پوٹلی باندھ کر ڈیڑھ لیٹر گرم پانی میں بھگودیں 24 گھنٹہ بعد اس کو ہلکی آگ پر پکائیں جب پانی آدھا ختم  ہوجائے تو پوٹلی کو آہستہ سے نچوڑ کر باقی پانی میں مصری شامل کرکے پکائیں تین چار جوش آنے پر مصری کی جھاگ کو اُتار کر پھیک دیں اب اس میں دونوں عرق شامل کرکے بلکل ہلکی آگ پر پکائیں یہاں تک کہ تمام پانی پک کر شربت کی طرح قوام بن جائے تو تیار سمجھیں سرد ہونے پر اس کو بوتل میں بند کریں
مقدار خوراک : تین سے چار چمچ صبح شام خالی پیٹ استعمال کریں ایک ماہ
فوائد : دل، دماغ، جگر کو طاقت بخشتا ہے، امراض سوداوی کے لیے اکسیر ہے مالیخولیا،غشی، نیند کا نہ آنا، بے خوابی، جنون، دل کی تیز دھڑکن،  خفقان کے لیے نہائیت مفید ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

عرق گلاب کے فوائد

عرق گلاب کے فوائد
معلومات الشفاء : گلاب کے پھول صدیوں سے مختلف طریقوں سے انسان کے استعمال میں ہیں، گلاب اپنی دلفریب رنگت اور مسحور کن خوشبو کی وجہ سے پھولوں کا بادشاہ مانا جاتا ہے، گلاب کی مسحور کن خوشبو انسانی دماغ کو تروتازہ رکھنے میں بہترین مانی جاتی ہے
نیند کی کمی کے شکار ابن آدم اگر عرق گلاب سے دوستی لگائیں تو میٹھی اور سکون آور نیند کے مزے لے سکتے ہیں
جلد کی حفاظت، خوبصورتی، وغیرہ کے لئے عرق گلاب کی افادیت سے بہت زیادہ لوگ آگاہ ہیں
آج آپ کو عرق گلاب کے کچھ ایسے فوائد سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں جن کی طرف شائد بہت کم لوگ متوجہ ہوئے ہوں
عرق گلاب دل کے امراض، معدہ کے مسائل، کولیسٹرول کی زیادتی، دل کی شریانوں کی بندش، بلڈ پریشر کی زیادتی، جوڑ درد، انتہائی تیزی سے پھیلنے والا مرض شوگر، اور شوگر کے دیگر جسمانی اعضاء پر اثرات، کیلئے انتہائی مفید ہے
دل کے مریض
عرق گلاب 60 ملی لیٹر ایک مہینہ دن میں 3 بار استعمال کریں
اسکے بعد دن میں 2 بار استعمال کریں 3 مہینے میں انشاءاللہ آپ خود کو دل کا مریض نہیں سمجھیں گے انشاءاللہ
معدے کے مریض
50 ملی لیٹر دن میں 3 بار جس سے معدے کی تیزابیت، کھانا ٹھیک ہضم نہ ہو، قبض جیسے ضدی مرض سے نجات دلا کر آپ کو سکون مہیا کرے گا
کولیسٹرول
عرق گلاب کولیسٹرول کو نارمل کرنے میں توقع سے زیادہ نتائج دیتا ہے. ایلو پیتھک کی کولیسٹرول کی ادویات اعصابی طور پہ کمزوری پیدا کرتی ہیں لیکن عرق گلاب آپ کے اعصاب کو بھی مضبوط کرتا ہے
دل کی بند شریانیں
عرق گلاب سہ آتشہ اور عرق سونف سہ آتشہ برابر مکس کر کے استعمال کرنے سے 15 دن سے تین ماہ میں دل کی بند شریانیں کھل جاتی ہیں دل کو تازگی اور فرحت ملتی ہے. 60 ملی لیٹر دن میں 3 بار
ہائی بلڈ پریشر
عرق گلاب ہائی بلڈ پریشر کو مستقل ٹھیک کرنے کیلئے زبردست فوائد کا حامل ہے 40 سے 60 ملی لیٹر دن میں تین بار
جوڑ درد
جوڑ درد کیلئے بھی عرق گلاب، عرق اجوائن، عرق سونف، عرق پودینہ برابر وزن مکس کر کے استعمال کرنے سے اتنے اچھے نتائج ملتے ہیں کہ انسان طب اسلامی کے معجزات کا قائل ہوئے بنا نہیں رہ سکتا خصوصاً یورک ایسڈ اور گنٹھیا کے جوڑ درد 40 ملی لیٹر دن میں 3 سے 5 بار
شوگر
عرق گلاب شوگر کے مریضوں کے لیے اللہ کی ایک نعمت ہے اگر سہ آتشہ عرق گلاب ہو تو پھر کیا کہنے لبلبہ کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے شوگر کے جسم کے دوسرے اعضاء پر پڑنے والے برے اثرات کو روکتا ہے جیسے شوگر کی وجہ سے نظر کا کمزور ہونا، دل کا کمزور ہونا، ہائی بلڈ پریشر، گردے کمزور ہونا، اعصابی کمزوری وغیرہ عرق گلاب استعمال کرنے والا شوگر کا مریض شوگر کے بد اثرات سے محفوظ رہتا ہے  50 ملی لیٹر دن میں 3 بار
عرقیات کی طرف توجہ دیں آپ واقعی رزلٹ دیکھ کر ہم خود حیران رہ جائیں گے  بہتر ہی نہیں بہترین رزلٹ ملے گا
طریقہ، عرق گلاب نکالنے کی مقدار
اگر آپ چاہتے ہیں کہ رزلٹ ملے تو 1 کلو پھول گلاب سے صرف 7 لیٹر عرق کشید کریں، اور اگر سہ آتشہ بنانا چاہتے ہیں تو پھر 1 کلو پھول گلاب سے 10 لیٹر کشید کریں، پھول گلاب کو صاف کر کے ایک بار دھونے کے بعد سرد موسم ہو تو 12 گھنٹے کے لئے، گرم موسم ہو تو 6 گھنٹے کیلئے بھگو دیں. پھر عرق کے برتن میں ڈال کر تیز آگ جلا دیں جب ایک ابال آجائے تو آگ اتنی کم کر دیں کہ پانی کو ابال آتا رہے جتنا ہلکی آنچ پر عرق کشید ہو گا اتنا ہی اچھا بنے گا عام لوگ ایک کلو پھول گلاب سے 20 کلو سے بھی زیادہ عرق کشید کرتے ہیں تو اگرچہ وہ بھی خالص ہو گا لیکن مقدار کے مطابق نہیں ہو گاتو رزلٹ میں کمی آ جائے گی
حکماء سے ایک گزارش عرقیات کی تیاری ایک مشکل کام ہے لیکن اگر کوشش کر کے بنائے جائیں اور اکیلے یا بطور بدرقہ استعمال کرائے جائیں تو یقین کریں حیران کن نتائج ملتے ہیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

عرقیات کے فوائد، اور طریقہ استعمال

عرقیات کے فوائد، اور طریقہ استعمال
یہ نسخہ جات حکماء کیلئے ہیں
نسخہ، عرق امرت
نسخہ الشفاء : گلو تازہ 200 گرام، چرائتہ 200 گرام، شاہترہ 200 گرام، نیم کی اندرونی چھال 200 گرام، پوست ریٹھا 200 گرام
 ان سب اجزاء کا بارہ 12 لیٹر کشید شدہ عرق ہونا چاہیئے
فوائد : سردرد دائمی، بدہضمی، درد شکم، اپھارہ، درد گردہ، آتشک، کنٹھ مالا، بھگندر، ناسور، داد، چنبل، کھجلی، برص، بخار، گھی دودھ کا ہضم نہ ہونا وغیرہ امراض میں مریض کی حالت کو دیکھ کر 5 ملی لیٹر سے 15 ملی لیٹر تک تازہ پانی مناسب مقدار میں شامل کر کے استعمال کروائیں ضعف دماغ، کمزوری بدن، کمی خون، مرگی، بواسیر بادی، افیون، بھنگ، ہیروئین، شراب کی عادت چھڑانے کے لیے
20 سے 25 ملی لیٹر دن میں 2 بار
مکھن اور بالائی کا ساتھ مناسب مقدار میں استعمال کروائیں
بواسیر، خونی دست، ضعف جگر یرقان، ورم طحال، دل کی تیز دھڑکن، پیٹ کے کیڑے وغیرہ
کے لئے 20 سے 25 ملی لیٹر دن میں 2 سے 3 بار
گائے کا دہی اور لسی مناسب مقدار میں ساتھ استعمال کروائیں
باؤ گولہ، وجع المفاصل، درد پسلی وغیرہ میں 20 ملی لیٹر گرم پانی شا مل کر کے استعمال کروائیں
بلغمی کھانسی، بلغمی دمہ کیلئے 20 سے 30 ملی لیٹر عرق مناسب مقدار میں سادہ پانی اور ایک چمچ شہد شامل کر کے استعمال کروائیں
سوزاک، قرحہ، سل، خون کی قے وغیرہ میں 20 سے 25 ملی لیٹر استعمال کروائیں
بکری کا دودھ دستیاب ہو تو اس میں مناسب مقدار سادہ پانی شامل کر کے استعمال کروائیں
آنکھوں کی بہت سی امراض، پانی جانا، دھند، جالا، پھولا، ککرے، کھجلی، سرخی، گندہ پن وغیرہ میں بھی اچھے فوائد حاصل ہوتے ہیں
نوٹ : اگر معالج عرق کو استعمال کروائیں تو فوائد کثیر حاصل ہوتے ہیں
ایک ہی نسخہ کے بہت زیادہ فوائد کو دیکھ کر مبالغہ نہ سمجھا جائے
اس عرق کو بنا لینے کے بعد آپ کو بہت ساری ادویات کیلئے ایک ہی بدرقہ دستیاب ہو جائے گا
نسخہ، عرق گل منڈی
نسخہ الشفاء : گل منڈی 1 کلو سے 10 لیٹر کشید شدہ عرق
فوائد : مصفی خون ہے، جہاں بہت ساری ادویات ناکام ہو جاتی ہیں، وہاں عرق گل منڈی اکیلا ہی شفا یابی میں کردار ادا کرتا ہے، اور اگر عرق گل منڈی میں شربت عناب شامل کر کے استعمال کروایا جائے تو پھر مصفی خون کے حوالے سے چشمہ شفاء پھوٹ پڑتا ہے،ضعف بصر، آنکھوں کا ہمیشہ خراب ہوتے رہنا کیلئے تو ایک معالج کیلئے اس سے بہتر کوئی دواء نہیں خمیرہ گاؤ زبان، خمیرہ بادام وغیرہ کے ساتھ استعمال کرایا جائے تو آنکھوں کے بہت سارے مسائل حل کرنے میں کامیابی ملتی ہے
مقدار خوراک : 30 ملی لیٹر سے 50 ملی لیٹر دن میں 2 سے 3 بار امراض کو مدنظر رکھتے ہوئے
نسخہ، عرق مرکب
نسخہ الشفاء : گلو 100 گرام، مکو 100 گرام، اجوائن 100 گرام، کاسنی 100 گرام، ہلیلہ 100 گرام، بلیلہ 100 گرام، آملہ 100 گرام، ریوند چینی 100 گرام، سونف 100 گرام
ٹوٹل وزن 900 گرام سے 10 لیٹر کشید شدہ عرق ہونا چاہیئے
فوائد : جگر کی اکثر امراض میں جادو کا اثر رکھتا ہے
ورم جگر، جگر کابڑہنا، یرقان کی تمام اقسام خاص طور پر یرقان اسود ( ہیپاٹائٹس بی اور سی)میں کامیاب علاج ہے، ورم جگر کے ساتھ ساتھ دوسرے تمام اورام خاص طور پر ہاتھ، پاؤں، اور چہرے کے ورم کیلئے فائدہ مند ہے، کہاں ہیں وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ طب میـں ہیپاٹائٹس کا کامیاب علاج نہیں یا وہ معالجین جو خود بھی مایوس ہیں کہ ہیپاٹائٹس کا کامیاب علاج کیسے کریں یپاٹائٹس کا علاج کریں اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے کہتا ہوں کہ ان شا ء اللہ 95 فیصد سے زیادہ کامیابی آپ کے قدم چومے گی
نسخہ، دواءالکبد
نسخہ الشفاء : ریوند خطائی 50 گرام، قلمی شورہ اصل 10 گرام، نوشادر ٹھیکری 10 گرام، مرچ سیاہ 10 گرام، بالچھڑ اصل 10 گرام، تیز پات 10 گرام، تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھیں
مقدار خوراک : 500 ملی گرام سے 1000 ملی گرام تک (آدھا گرام سے ایک گرام) دن میں دو بار
عرق مرکب 30 سے 50 ملی لیٹر
شربت دینار 25 ملی لیٹر
سادہ پانی 50 ملی لیٹر مکس کر کے دواءالکبد کھانے سے 30 منٹ پہلے استعمال کروائیں
کھانے کے 30 منٹ بعد خالص ھلدی کا فل ساۂز ایک ایک کیپسول سرقہ انگوری خالص ایک چمچ آدھا گلاس پانی سے صبح و شام اگر جگر سکڑ رہا ہو تو پھر دھماسہ کا 500 ملی گرام کا ایک ایک کیپسول بھی کھانا کھانے کے 30 منٹ بعد استعمال کروائیں اس سادہ سے طریقہ سے آپ ہیپاٹائٹس کے کامیاب معالج بن سکتے ہیں علامات کے مطابق معالج ادویات میں کمی بیشی کر سکتا ہے مختصر اور سادہ سی ادویات آپ کو مایوس نہیں کریں گی
نسخہ، عرق طاقت
نسخہ الشفاء : لونگ 30 گرام، دارچینی 30 گرام، جائفل 30 گرام، چوب چینی 50 گرام، الائچی خورد 20 گرام، الائچی کلاں 30 گرام، صندل سفید 20 گرام، تیز پات 20 گرام، بالچھڑ 20 گرام، برگ ریحان تازہ 200 گرام، ابریشم (باریک کاٹا ہوا) 200 گرام، نرم چھلکا (پوست) کیکر 200 گرام
گوشت کبوتر (جنگلی ہو تو زیادہ اچھا ہے) آدھا کلو گوشت گردن بکرا دیسی قیمہ ایک کلو زعفران 5 گرام  گوشت اور زعفران کے علاوہ سب ادویات کو 15 لیٹر اچھے پانی میں 12 گھنٹے کے لئے بھگو دیں پھر گوشت ڈال کر زعفران کو ٹونٹی کے منہ پر باندھ کر 10 لیٹر عرق کشید کریں کشید شدہ عرق میں 3 لیٹر عرق گلاب سہ آتشہ مکس کر لیں
مقدار خوراک : 15 ملی لیٹر سے 30 ملی لیٹر تک دن میں 2 بار دودھ. وغیرہ میں ڈال کر
فوائد : اعضائے رئیسہ اور اعصابی طاقت کیلئے بہترین ٹانک ہے. شوگر سے ہونے والی کمزوریوں کیلئے بہترین مرکب ہے. خون کی کمی کو پورا کرتا ہے. عمر رسیدہ (قابل احترام) بزرگوں کے لیے لا جواب ہے
معالج اجزاء کو دیکھ کر مختلف علامات میں استعمال کرا سکتا ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal