Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

پھوڑا یا زخم کا علاج

پھوڑا یا زخم کا علاج
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا سے مروی ہے کہ جس وقت کوئی شخص اپنے جسم میں کسی چیز کی شکایت کرتا تو حضور تاجدار مدینہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم (اس پھوڑے، زخم یا درد کی طرف اپنی انگلی سے اشارہ فرماتے اور پڑھتے۔ بسم اللہ تربتہ ارضنا بریقتہ بعضنا لیشقی سقمنا باذن ربنا
ترجمہ :   اللہ تعالٰی کے اسم گرامی کے ساتھ برکت حاصل ہوتا ہوں۔ یہ ہماری زمین کی مٹی، ہمارے بعض کے لعان کے ساتھ ملی ہوئی ہے تاکہ ہمارے پروردگار کے حکم سے ہمارے بیمار کو شفاء دی جائے۔ بخاری و مسلم شریف

الرجی اور دانوں کا علاج

الرجی اور دانوں کا علاج

الرجی میں مریض کتنے پریشان ہوتے ہیں۔ ہر دوا ناکام، لیکن مجبوراً کسی نہ کسی دوا کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ اس دور کی مصنوعی اور جدید ٹیکنالوجی کی زندگی میں الرجی جیسی بھیانک اور خوفناک مرض کو بہت رواج ملا ہے۔
سائنس دان اور ڈاکٹرز اس علاج کیلئے مسلسل جدید جڑی بوٹیوں پر اور کیمیکلز پر ریسرچ کر رہے ہیں۔ کیونکہ الرجی کی بنیادی وجہ غیر فطری اور مصنوعی زندگی ہے۔ موجودہ مشینی اور سائنسی دور نے ہمیں مغرور کر دیا ہے اور ہم چلنے پھرنے سے عاجز آ چکے ہیں۔ گھٹن زدہ مکانات اور دفاتر میں کھلی اور تازہ ہوا کو معدوم کر دیا ہے۔ شہروں میں چلتی پھرتی گاڑیاں اور فضاؤں میں اڑتے جہازوں نے آب و ہوا اور ماحول کو آلودہ کر دیا ہے۔
اس کا اصل علاج تو یہی ہے کہ ہم فطری زندگی کی طرف دوبارہ لوٹیں اور فطرت سے عناد کو محبت میں بدلیں۔ پھر کہیں جاکر ہمیں سکون اور راحت کی زندگی میسر ہو سکتی ہے۔ اس مشینی دور کی ایک پریشان کن بیماری الرجی بھی ہے جس کی وجہ سے یورپ اور امریکہ کی دوا سازکمپنیوں کی اربوں روپے کی ادویات بک رہی ہیں۔
ذیل میں ایک ایسا نسخہ پیش ہے جو یقیناً الرجی کیلئے بہت مفید اور موثر ہے استعمال کریں اور کچھ عرصہ مسلسل کریں انشاءاللہ عزوجل یقینی فوائد میسر آئیں گے۔
نسخہ الشفاء : پودینہ خشک 100 گرام، کلونجی 20 گرام، سر پھوکا 50 گرام، ناگ کیسر100 گرام
تمام کو باریک پیس کر سفوف تیار کر لیں 2/1 چمچہ دن میں تین یا چار پانی کے ہمراہ کھانے سے قبل استعمال کریں۔پندرہ دن

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

 

Read More

جل جانے کا علاج

جل جانے کا علاج

 جلے ہوئے حصے پر کڑکڑایا ہوا کھوپرے کا تیل (ٹھنڈا ہونے کے بعد) ملنے سے خوب فائدہ ہوتا ہے۔

جلے ہوئے حصے پر خوب پکے ہوئے کیلے کو بالکل مسل کر چپکا دیں اور پٹی باندھ دیں اس سے فوراً سکون آتا ہے۔

 گرم پانی یا بھاپ سے جل جانے کی صورت میں جلے ہوئے حصے پر چاول کا آٹا چھڑکنے سے آرام آ جاتا ہے۔

 جلے ہوئے زخم پر انڈے کی صرف سفیدی لگانے سے زخم صحیح ہو جاتا ہے اور داغ بھی ختم ہو جاتا ہے۔

نابینا پن کا روحانی علاج

نابینا پن کا روحانی علاج
حضرت عثمان بن حنیف رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ ایک نابینا بارگاہ مصطفٰی صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ اللہ عزوجل سے دعاء فرمائیں کہ مجھے شفا (بینائی) عطا فرمائے۔ تاجدار انبیاء صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، اگر تو چاہتا ہے تو تیرے لئے دعاء کرتا ہوں۔ اگر تو چاہتا ہے تو صبر کر، یہ تیرے لئے بہتر ہے۔ اس نے عرض کی کہ دعاء فرمائیے۔
حضرت عثمان بن حنیف رضی اللہ تعالٰی عنہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے اسے اچھی طرح وضو کرنے کا حکم دیا اور فرمایا کہ یہ دعاء پڑھ۔
اَللٌٰھُمَ اِنِی اَسئَلُکَ وَاَتَوَجَہُ اِلَیک بِنَبِیِکَ مُحَمَدٍ نَبِیَ الرَحمَۃِ اِنِی تَوَجَھتُ بِکَ اِلٰی رَبِی لِیَقضِی لِی ھٰذِہِ اَللٰھُم فَشِفِعہُ فِی
(ترمذی شریف)
منقول ہے کہ انہوں نے مسجد میں جاکر یہ دعاء پڑھی، کچھ دیر نہ گزری تھی کہ آنکھیں روشن ہو گئیں۔ خیال رہے کہ یہ دعاء تھوڑے تھوڑے فرق کے ساتھ ابن ماجہ، حاکم، نسائی میں بھی موجود ہے۔ (نزہۃ المجالس۔ اول)

پیٹ کی جلن کا علاج

پیٹ کی جلن کا علاج

جو کا دلیہ پانی میں ابال کر اس میں تھوڑا سا دودھ ڈال کر اور تھوڑا سا شہد ملا کر نہار منہ کھائیں۔ گرم کھانے کم سے کم کھائیں۔ اسی طرح گرم مصالحے اور مرچیں بھی جتنی کھاتے ہیں اس کو آدھا کر دیں۔ دالیں و سبزیاں زیادہ کھائیں۔

 شہد کا ایک چمچہ مٹکے کے پانی میں ملا کر صبح نہار منہ پئیں اور ایک گلاس شام۔

  پانچ عدد کھجور رات کو پانی میں بگھو دیں صبح انہیں مل کر اس میں ایک چمچہ شہد ملائیں اسے سات دن تک کھائیں بعد نماز فجر گھاس پر ننگے پاؤں چلیں

دماغی افسردگی اور ذہنی دباؤ

دماغی افسردگی اور ذہنی دباؤ
دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہوگا جو افسردگی کا شکار نہ ہوتا ہو ہر شخص کبھی نہ کبھی غم مایوسی یا تھکاوٹ کے باعث افسردگی کی کیفیت ضرور محسوس کرتا ہے۔ عموماً افسردگی کے لمحے مختصر ہوتے ہیں لیکن بسا اوقات یہ کیفیت طویل بھی ہو جاتی ہے ماہرین کے نزدیک افسردگی کیفیت کا زیادہ عرصہ تک رہنا انسان کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔کئی ڈاکٹر اور نفسیات دان ڈپریشن یا افسردگی کے مریضوں کو محض یہ کہہ کر ٹال دیتے ہیں کہ یہ سب ایک واہمہ ہے یا ان کے اپنے ذہن کی پیداوار ہے لیکن مریض کی اس سے تشفی نہیں ہوتی بلکہ اکثر اوقات ڈاکٹر کی طرف سے اس قسم کی رائے انہیں مذید الجھنوں اور پریشانیوں کا شکار بنا دیتی ہیں۔لیکن افسردگی کے بارے میں جدید ترین تحقیق کے مطابق یہ کیفیت ہماری محض ذہنی یا جذباتی بگاڑ کے نتیجے میں نہیں ہوتی بلکہ اس کی کئی وجوہات ہوتی ہیں۔ جس میں جسمانی خرابیاں بھی شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق گلے اور پیٹ کی خرابیاں فلو اور بے خوابی کی کیفیت اور ذہنی صدمات عموماً افسردگی کا سبب بنتے ہیں۔ماہرین کے مطابق ذہنی دباؤ افسردگی کا ایک اہم اور بنیادی سبب ہے۔ ماہرین کے مطابق ازدواجی زندگی میں الجھنیں، غیر صحت بخش رہائش، کام کاج ایسا جو ذہنی اور جذباتی سطح پر انسان کے ہم آہنگ نہ ہو، نا پسندیدہ ماحول اور ناپسندیدہ اشخاص کے ساتھ کام کرنے سے ذہنی اور اعصابی دباؤ پیدا ہوتا ہے۔لیکن بعض جسمانی اور حیاتیاتی خرابیاں بھی اسی کیفیت کا باعث بنتی ہیں نیز انسانی دماغ میں کیمیائی عدم توازن بھی جذباتی اور ذہنی افسردگی پیدا کرتا ہے۔اس کے علاوہ دواؤں کا مسلسل استعمال اور ضرورت سے زیادہ محنت بھی توانائی میں کمی کا باعث بنتی ہے اور اس طرح بے شمار مرد افسردگی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ عورتوں میں حمل کے ایام میں افسردگی پیدا ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ذیابیطس اور خوراک کی بعض قسموں سے الرجک افراد بھی افسردگی یا ڈیپریشن کا شکار رہے ہیں۔ ڈاکٹروں اور خصوصاً دماغی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیپریشن کو ختم کرنے کیلئے ایسے اقدامات کئے جا سکتے ہیں۔ جس سے آدمی کی ذہنی اور جذباتی کیفیات خوشگوار رہ سکتی ہیں۔ ایک ماہرین کی رائے ہے کہ بہترین خوراک کے استعمال سے ڈیپریشن کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

معیادی بخار کا علاج

معیادی بخار کا علاج
معیادی بخار یا ٹائیفائیڈ انسان کی زندگی کیلئے، صحت و تندرستی کیلئے کتنی خطرناک چیز ہے۔ اس کے اثرات جسم انسانی میں بیس سے چالیس سال تک باقی رہتے ہیں لیکن یہ بات تجربے میں آتی ہے کہ ایلوپیتھی علاج کے بعد جس طرح یرقان کا حملہ بار بار ہوتا ہے اسی طرح ٹائیفائیڈ کا حملہ بھی بار بار ہوتا ہے۔ ایسے میں اگر مندرجہ ذیل نسخہ کا استعمال مریض ٹائیفائیڈ کو مستقل کرا دیا جائے تو یقینی فوائد ظاہر ہوتے ہیں۔
نسخہ :اجوائن دیسی 15 گرام،کلونجی 3 گرام
رات کو ایک کپ تیز گرم پانی میں بگھو دیں۔ صبح سردائی کی طرح گھوٹ کر مریض کو پلا دیں۔ واضح رہے کہ اگر موسم سرما ہو تو یہ پانی نیم گرم کرلیں۔ اور اگر موسم گرما ہو تو ویسے ہی پلا دیں۔ اس طرح کچھ دن استعمال کرنے سے مریض تندرست ہو جائے گا۔

نمک سے زہر کا علاج

نمک سے زہر کا علاج
تاجدار مدینہ نے نمک کو بطور دفع زہر استعمال فرمایا۔ حضرت علی سے روایت ہے کہ حضور اکرم کے بحالت سجدہ دست مبارک پر بچھو نے ڈنک مارا۔ آپ نے بچھو کو جوتے سے دبا دیا اور فارغ ہو کر فرمایا۔ “اس بچھو پر اللہ عزوجل کی پھٹکار ہو۔ یہ نمازی، غیر نمازی یا فرمایا یہ نبی اور غیر نبی کسی کو بھی نہیں چھوڑتا۔
اس کے بعد انگلی کو پانی میں ڈبو دیا اور اس پر ہاتھ پھیرتے ہوئے تعوذ تین پڑھتے جاتے تھے۔ گویا تاجدار انبیاء نے دوا بھی کی اور دعا سے بھی کام لیا۔
یوں بھی بچھو کے زہر میں تیز قسم کا ایسڈ مادہ ہوتا ہے جس کی تعدیل کے لئے نمکین مادہ ہی مناسب تھا۔ چنانچہ تاجدار مدینہ کو اللہ عزوجل نے فوری آرام کے لئے اسی سہل چیز کا اہتمام فرمایا جو ہر گھر میں دستیاب ہو سکتی ہے۔

نمک اور علاج

نمک اور علاج

کسی صورت میں نمک کی زائد اور بے ضرورت مقدار کا استعمال مناسب نہیں لیکن اعتدال کے ساتھ استعمال تو ایک ٹانک کا کام کرتا ہے۔

 بعض امراض میں مثلاً تشنج، آنتوں میں خرابی کے دست، بخاروں میں، بد ہضمی میں نمک کا استعمال بے حد مفید پایا گیا ہے۔

 اچانک بد ہضمی کے حملے میں (جن میں سانس لینا بھی مشکل ہوتا ہے) نمک کی ایک چٹکی زبان پر گھولنے سے آرام ملتا ہے۔

  انڈین میڈیکل ریکارڈ میں ایک مضمون نگار نے ٹائیفائیڈ کے بخار میں نمک کے خشک یا گرم یا معمولی محلول کی شکل میں استعمال کے فوائد میں لکھا ہے کہ نمک نے میری زندگی بخشی۔ (نومبر 1975ء)

 نمک کا محلول سیلان v 1 یا حقنہ کے ذریعے صدمہ میں آپریشن کے بعد یا رحمی خون یا ہیضہ میں بے حد مفید ہے۔ (رنڈ کرنی)

 یہ بات مانی ہوئی ہے کہ نمکین پانی ناک میں لینے سے انفلوائینزا میں کافی فائدہ ہوتا ہے۔

 متورم اور درد ناک جوڑوں میں خنازیری غدودوں کے اورام میں نمک سے سینکنے سے کافی فائدہ ہوتا ہے۔

 فرانس میں آب سمندر یا گہرے سمندر کا پانی بچوں کی طاقت بڑھانے کے لئے پلایا جاتا ہے اور یہی فائدہ نمکین محلول سے حاصل ہو سکتا ہے۔ خون کے سفید دانے W. B. C خون میں بڑھتے ہیں جس سے قوت مدافعت بڑھتی ہے۔

 ڈاکٹر لی من گبنس نے ملیریا کی بخاروں میں بھونے ہوئے نمک کے سفوف کے ایک بڑے چمچہ کو ایک گلاس پانی میں سویرے استعمال سے 18 سال تجربہ کرکے بخار کی باریوں کو روکنے میں مؤثر بتلایا ہے۔ ہنگری میں سینکڑوں مریض متذکرہ اصول پر صحت یاب ہو گئے۔ (مازخوداز پریکٹیکل میڈیسن)

 1  کی نسبت سے نمکین پانی یا سمندری پانی سے غسل کرنے پر بہت سی جلدی بیماریوں، جوڑوں کے درد، عضلاتی درد اور موچ میں فوری آرام ملتا ہے۔ (حوالہ مذکورہ)

نمک اور درازی عمر

نمک اور درازی عمر
سوامی دیوانند نے ریکارڈ کے ذریعہ بتایا ہے۔ وہ آٹھ ممالک کے باشندوں کے نمک کے استعمال میں اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ برطانیہ اور امریکہ میں ہر سال نمک کا قومی خرچ فی کس 48 تا 72 پونڈ ہے جبکہ ان کی عمروں کا اوسط خرچ فی کس 12 پونڈ ہے جبکہ دوسرے ممالک میں اوسط 4 گنا ہے۔ اس لئے سوامی جی نے شوق دلایا ہے کہ نمک مناسب مقدار میں استعمال کیا کریں۔ ان ہی تجربات کی روشنی میں ڈاکٹر موصوف نے نمک کے استعمال کو صحت و تندرستی اور درازی عمر کا سبب قرار دیا ہے۔