Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

بالوں کے گرنے کا علاج

سر پر اچھی طرح لیموں لگائیں۔ 15 منٹ بعد اچھے صابن یا شیمپو سے دھولیں۔ اچھی طرح خشک ہونے کے بعد کلونجی کا تیل لگائیں۔ انشاءاللہ عزوجل بال گرنے بدن ہو جائیں گے نیز سوتے وقت زیتون کے تیل کی مالش بھی کرنے سے مقصد حاصل ہوگا۔
اگر بال گرنے کا سبب وٹامنز کی کمی یا دیگر وجوہات ہوں تو اس کا علاج بھی ساتھ کریں۔

ناک کی بیماریوں کا علاج

– ناک کی بیماریوں میں بڑا چمچہ شہد صبح نہار منہ اور بعد نماز عصر ابلتے پانی میں ملا کر چائے کی طرح طرح گرم گرم پئیں۔
– سوتے وقت ایک چمچہ خالص زیتون کا تیل پئیں اس کے پینے سے ہفتہ بھر میں شفاء ہو جاتی ہے۔
– زکام کے علاج میں کلونجی اور زیتون کے تیل کا مرکب مفید ہے۔ ایک چمچہ کلونجی پیس کر اس میں گیارہ چمچے زیتون کا تیل ملا کر اسے 5 منٹ تک ابال کر چھان لیا جائے یہ تیل صبح و شام ناک میں
ڈالا جائے ایک ایک قطرہ۔
– اگر روزہ نہ ہو تو ناک میں زور سے پانی چڑھائیں ایک نتھنا بند کرکے دوسرے نتھنے سے 3 دفعہ پانی زور سے چڑھائیں اسی طرح دوسرے نتھنے میں بھی۔ انشاءاللہ سات دن میں نزلہ ختم ہو جائے گا۔ نزلہ زیادہ ہو تو ہر گھنٹہ بعد تین تین دفعہ دونوں نتھنوں میں پانی چڑھائیں۔ ہمیشگی کرنے والے کو کبھی بھی نزلہ نہیں ہو گا۔
– نزلہ پرانا ہو یا بار بار ہو جاتا ہو تو مچھلی کا تیل آدھا چمچہ ناشتہ کے دو گھنٹہ بعد ایک ماہ تک لگا تار پئیں۔ چھوٹے بچوں کیلئے خوشبودار مچھلی کا تیل بھی ملتا ہے۔ چند قطرے دن میں ایک یا دو بار کم از کم ایک ماہ تک پئیں انشاءاللہ عزوجل دائمی نزلہ جاتا رہے گا۔ سردیوں میں رات کو بھی آدھا چمچہ پئیں۔
– بھنے ہوئے چنے (چھلکے کے ساتھ) ایک مٹھی روزانہ رات کو کھائیں مگر ایک گھنٹہ تک پانی نہ پئیں۔
– نیم کے تازہ پتے پانی میں جوش دیں۔ چھان کر ناک میں زور سے چڑھائیں اور غرارے بھی کریں۔ (معمولی نمک بھی ملا لیں) دن میں کم از کم پانچ مرتبہ چالیس دن کا کورس کریں دائمی نزلہ انشاءاللہ عزوجل ختم ہو جائے گا۔
– دائمی نزلہ، زکام، ناک کا مستقل بند رہنا ایسے تمام امراض کیلئے کلونجی کی نسوار اگر دن میں تین چار مرتبہ استعمال کی جائے تو بہت فائدہ مند ہے۔

یادداشت کی کمزوری کا علاج

 صبح کو غسل کرنے کے بعد تلسی کے پانچ پتے کے ساتھ کھانے سے دماغ کی کمزوری دور ہوتی ہے اور یادداشت تیز ہوتی ہے۔
 سات بادام رات کو پانی میں بھگو دیں اور صبح نہار منہ چھلکا اتار کر کھائیں روزانہ کم از کم 40 دن۔

چہرہ کی خوبصورتی کا علاج

خوش رہا کریں یہ خوبصورتی کا راز ہے ہر خوشی و غم اللہ عزوجل کی طرف سے ہے۔ تکلیف آنے پر بھی صبر کریں غم نہ کریں اس میں ہی بہتری ہے۔
 ایک چمچہ کلونجی کا تیل اور ایک کھانے کا چمچمہ بادام کا تیل ملاکر چہرے پر ملیں ایک گھنٹہ بعد سیکا کائی صابن سے دھو لیں۔ نماز کی پابندی سے چہرہ پرنور ہوتا ہے۔
روزانہ کم از کم دس گلاس پانی کے پئیں 8 گلاس صحت کیلئے اور آخری دو گلاس خوبصورتی کیلئے ہوتے ہیں۔ صبح و شام پیدل ہوا خوری کریں۔

ہا ضمے کے لیے بہترین نسخہ

ہاضمے کے لیے بہترین نسخہ
نسخہ الشفاء کلونجی 30 گرام،    اجوائن  30 گرام،  تخم کرفس  30 گرام،   زیرہ سفید  30 گرام،   کالی مرچ 30 گرام، سونف 30 گرام،  نمک سیاہ 30 گرام
ترکیب تیاری :  تمام ادویات پیس کر سفوف تیار کریں
بڑا چمچہ دن میں دو تین مرتبہ کھانے کے بعد یا پہلے پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ یہی نسخہ ہاتھ پاؤں کے سن ہونے میں بھی مفید ہے   ہاضم سفوفات کے ہمراہ مرض کی نوعیت اور ضرورت کے مطابق  استعمال کیا جا سکتا ہے  اگر اس کو مفرد استعمال کرنا ہو تو حسب ذائقہ نمک ملایا جا سکتا ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

 

Read More

بواسیر کا علاج

بواسیر کا علاج
بواسیر کتنی تکلیف دہ مرض ہے۔ آپریشن تک نوبت پہنچتی ہے لیکن اکثر آپریشن ناکام دیکھے گئے ہیں ایسے میں اس نسخہ کا استعمال کامیابی کی امید دلاتا ہے۔
نسخہ الشفاء : کلونجی 20 گرام، سرسوں کے بیج 100 گرام،نیم کی نمولی کا مغز 100 گرام
تمام اجزاء کو کوٹ پیس کر سفوف تیار کریں اور بڑے کیپسول بھر کر دو سے ایک کیپسول دن میں تین چار بار پانی کے ہمراہ کھانے سے قبل استعمال کریں۔
یہ نسخہ بادی، خونی اور پرانی بواسیر کیلئے بہت مفید اور موثر ہے۔ ایسے مریض جو بواسیر کے عوارضات سے تنگ آ چکے ہوں۔ ان کیلئے یہ اکسیر لاجواب دوا ہے یہی نسخہ پیٹ کے کیڑوں میں بھی ازحد مفید ہے۔

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

 

Read More

پتھری و حبس بول کا علاج

پتھری و حبس بول کا علاج
سنائی نے حضرت ابو درداء رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کی ہے کہ ان کے پاس ایک شخص آیا اور اس نے کہا کہ میرے باپ کا پیشاب بند ہوگیا ہے اور اسے پتھری کا مرض ہے۔ اس پر حضرت ابو درداء رضی اللہ تعالٰی عنہ نے وہ دعاء جو انہوں نے تاجدار رسالت صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم سے سنی تھی، بتلائی اور اسے حکم دیا کہ وہ اس دعاء کو پڑھے۔ چنانچہ اس نے پڑھا اور تندرست ہوگیا۔
رَبُنَا اللہُ الَذِی فِی السَمَآءَ تَقَدَسَ اَمرُکَ فِی السَمَآءِ وَالاَرضِ کَماَ رَحمَتُکَ فِی السَمَآءِ فَاجعَل رَحمَتُکَ فِی الاَرضِ وَاغفِرلَناَ ذُنُوبَناَ وَخَطاَیَانَا اَنتَ رَبُ المُتَطَیِبِینَ وَاَنزَلُ شِفَاءً مِن شِفاَ ئِکَ وَرَحمَۃً مِن رَحمَتِکَ عَلٰی ھٰذَا الوجعِ۔(مدارج النبوۃ)یہ دُعاء تھوڑے سے فرق کے ساتھ ابی داؤد شریف کے حوالہ سے بخار کے عنوان میں درج ہو چکی ہے۔

بانجھ پن کا استغفار سے علاج

بانجھ پن کا استغفار سے علاج
حضرت سیدنا امام حسن رضی اللہ تعالٰی عنہ ایک مرتبہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کے پاس تشریف لے گئے تو آپ سے حضرت امیر معاویہ کے ایک ملازم نے کہا کہ میں ایک مالدار آدمی ہوں مگر میرے ہاں کوئی اولاد نہیں ہے۔ کوئی ایسی چیز بتائیے کہ اللہ تعالٰی مجھے اولاد عطا فرمائے۔ آپ نے فرمایا، استغفار پڑھا کرو۔ اس نے استغفار کی اور اتنی کثرت سے کی کہ روزانہ سات سو مرتبہ استغفار پڑھنے لگا۔ اس کی برکت سے اللہ تعالٰی نے اسے دس بیٹے عطا فرمائے۔ -خزائن العرفان حاشیہ
سورۃ ہود۔ آیت  52بانجھ پن کے تحت سیدنا شہزادہ شیر خدا حضرت امام حسن رضی اللہ تعالٰی عنہ سے اس جگہ کوئی خاص دعائے استغفار منقول نہ ہے۔ اس لئے ذیل میں وہ دعائے استغفار درج کی جاتی ہے جس کے متعلق وحی ترجمان سے سیدالاستغفار یعنی تمام استغفاروں کا سردار ارشاد ہوا۔ حضرت شداد بن اوس رضی اللہ تعالٰی عنہ تاجدار مدینہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، سب استغفاروں کا سردار یہ استغفار ہے کہ انسان یوں کہے۔ اَللٰھُمَ اَنتَ رَبِی لاَ اِلٰہَ اِلاَ اَنتَ خَلَقتَنِی وَاَنَا عَبدُکَ وَاَنَا عَلٰی عَھدِکَ وَوَعَدِکَ مَا استَطَعتُ اَ عُوذُ مِن شَرِ مَا صَنَعتُ اَبُوءَ لَکَ بِنِعتِکَ عَلٰی وَ اَبُوُء بِذَنبِی فَاغفِرلِی فَانَہ لاَ یَغفِرُ الذُنُوبَ اِلاَ اَنتَ۔ تاجدار انبیاء صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے اس استغفار کو صدق دل سے دن میں پڑھا۔ وہ اگر اس روز شام سے پہلے مر گیا تو جنتی ہے اور جس نے رات کو اسے صدق دل سے پڑھا اور صبح ہونے سے پہلے مر گیا تو جنتی ہے۔  -صحیح بخاری شریف-

شہد کی مکھی کے کاٹے کا علاج

شہد کی مکھی کے کاٹے کا علاج

شہد کی مکھی کے کاٹے پر شہد لگانے اور پینے سے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔

 شہد کی مکھی کے کاٹنے پر نمک لگانے سے تکلیف ختم ہو جاتی ہے۔

 کوئی بھی زہریلا کیڑا کاٹ لے تو فوری طور پر تلسی کے پتے پیس کر اس جگہ پر لگائیں جہاں کیڑے نے کاٹا ہے زہر کا اثر ختم ہو جائے گا۔

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

 

مایوس مریضوں کو مژدہ جانفزا

مایوس مریضوں کو مژدہ جانفزا
مواہب لدنیہ اور دوسری کتب میں امام ابوالقاسم قشیری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ سے منقول ہے کہ ان کا ایک بچہ سخت بیمار ہوگیا۔ علاج سے افاقہ نہ ہوا حتٰی کہ بچہ قریب المرگ ہوگیا۔ ابوالقاسم قشیری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں کہ مجھے خواب میں تاجدار انبیاء صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی۔ میں نے خدمت اقدس میں اپنے بچے کا حال عرض کیا تو حضور سرور انبیاء صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا “تم آیات شفاء سے کیوں غافل ہو ؟ کیوں ان کے وسیلہ کے ساتھ شفا نہیں مانگتے
امام ابوالقاسم قشیری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں کہ میں جب نیند سے بیدار ہوا تو آیات شفاء پر غور کرنے لگا۔ میں نے ان کو کلام اللہ شریف میں چھ مقام پر پایا۔ وہ آیات کریمہ یہ ہیں۔
1 وَیَشفِ ُصدُورَ قَومٍ مُؤمِنِینَ ہ
2 وَشِفَآ ء لِمَا فِی الصُدُورِ
3 یَخرُجُ مِن بُطُونِھاَ شَرَاب مُختَلِف اَلوَانُہ فِیہِ شِفَاء لِنَاس ہ
4 وَنُنزِل مِن القُراٰنِ مَا ھُوَ شِفَآ ء وَرَحمَۃ لِلمُؤمِنِینَ ہ
5وَاِذَا مَرِضتُ فَھُوَ یَشفِین ہ
6 قُل ھُو لِلَذِینَ اٰمَنُوا ھُدًی وَشِفَآء
امام قشیری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے ان تین آیتوں کو لکھا اور پانی میں گھول کر بچے کو پلا دیا تو وہ اسی وقت شفایاب ہوگیا۔ گویا کہ کسی نے ان کے پاؤں کی گرہ کھول دی۔ (مدارج النبوۃ جلد اول)