Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

لاعلاج رسولی کا فوری علاج

السلام علیکم! یہ واقعہ میری آنکھوں دیکھا ہے۔ میری ایک عزیزہ کی شادی ہوئی ‘ وہ امید سے ہوئی تو اسے داغ لگنا شروع ہو گئے۔لیڈی ڈاکٹر نے اسے الٹرا ساﺅنڈ کا مشورہ دیا ‘ الٹرا ساﺅنڈ میں پتہ چلا کہ رحم میں دو رسولیاں ہیں۔ ایک بڑی اور ایک چھوٹی‘ گھر میں تین بھائیوں کی اکلوتی بہن کے دکھ کی لہر دوڑ گئی۔ مسئلہ یہ تھا کہ ابھی معمولی بلیڈنگ ہو رہی ہے آگے نجانے کیا ہو گا۔ شہناز کے والد بھی بہت پریشان تھے۔ ایک دفعہ انہیں دور کا رشتہ دارحکیم ملا تو حکیم صاحب نے اس شرط پر نسخہ دیا کہ جس کسی کو بھی ضرورت ہو گی آپ یہ نسخہ مفت اسے دینگے۔ رسولیاں چاہے سر میں ہوں یا کہیں بھی ‘ پانی والی ہوں یا خون والی سب کیلئے مجرب نسخہ ہے۔ اتنے عرصے میں چار ماہ گزر گئے۔ دوبارہ الٹرا ساﺅنڈ کیا تو رسولیاں بہت تیزی سے بڑھ رہی تھیں۔ الحمد للہ یہ نسخہ استعمال کیا گیا ‘ یاد رہے کہ الٹرا ساﺅنڈ ہر ماہ ہوتا رہا اور رسولیاں بڑھ رہی تھیں۔ لیڈی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ بچہ دانی بچے

کی پیدائش کیساتھ ہی نکال دی جائےگی۔
یہ نسخہ استعمال کیا گیا۔ ڈاکٹروں کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب بڑے آپریشن کے وقت رسولیوں کا نام و نشان بھی نہ تھا ۔ الٹرا ساﺅنڈ کی رپورٹیں ایک طرف اور اللہ کی حکمت ایک طرف۔ اس واقعہ کو تیرہ ‘ چودہ سال گزر گئے ہیں۔ شہناز تین بیٹوں کی ماں ہے۔ مگر ایک الجھن ابھی بھی ہے ۔ شہناز کا شوہر ایک انجینئر ہے۔ ان دنوں وہ سرحد ہزارہ میں تھا جب یہ واقعہ پیش آیا۔ وہ اس بات کو ماننے کو تیار نہیں کہ ایک نسخہ اتنی بڑی رسولیوں کو ختم کر سکتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ اگر یہ رپورٹیں الٹرا ساﺅنڈ کی ہیں تو رسولیاں کہاں گئیں۔ اس کا ذہن اس طرح بڑھتی ہوئی رسولیوں کی رپورٹ اور نسخہ کو نہیں مانتا۔ آپ کیا کہتے ہیں ہم تو صرف یہ کہتے ہیں کہ جس نے ماننا ہے تو اپنے بھلے کیلئے اور نہیں ماننا تو ہمیں اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔ ہم تو نسخہ صرف اس لئے دے رہے ہیں کہ اللہ کرے کسی دکھی کا بھلا ہو جائے اور ہمیں خلوص دل سے اپنی دعاﺅں میں یاد کرے۔

نسخہ
آکسن کا پودا اکھاڑ لیں یا توڑ لیں‘ بیس کلو اس کا وزن ہو۔ اس کو پتوں اور ڈنڈیوں سمیت چھاﺅں میں خشک کریں۔ خشک ہونے پر اس کو جلا لیں۔ بڑا سا گھڑا لیں اس کو پانی سے بھرکر آکسن کی راکھ اس میں ڈال دیں۔ ایک ہفتہ تک صبح و شام لکڑی کے چمچ سے ہلائیں۔ ایک ہفتہ بعد پانی سفید ہو تو اسے آرام سے ململ کے کپڑے میں آہستہ سے نتھار لیں کہ بیٹھی ہوئی راکھ یا تنکا شامل نہ ہو۔ اس کو سٹیل کے دیگچے میں گرم کریں۔ اس کے اوپر کوئی جالا وغیرہ آجائے گا۔ پانی ٹھنڈا ہونے پر اس کو دوبارہ ململ کے کپڑے میں چھان لیں تاکہ میل کچیل صاف ہو جائے۔ پھر اس کو سٹیل کے دیگچے میں پکانا ہے۔ پانی خشک ہو کر ایک پاﺅ رہ جائے تو اس میں مسلسل چمچ ہلاتے رہیں۔ یہاں تک کہ سارا پانی خشک ہو کر نمک بن جائے ۔ جلنے نہیں دینا‘ کالا نہ ہونے پائے۔ اس کا رنگ سفید یا آف وائٹ ہو یہ نمک کی ڈلیاں بن جائیں گی۔ دیگچے کے ساتھ چمٹ بھی جاتا ہے ۔ اس کو اکھاڑ لیں ‘ اسے پیس لیں یا گرینڈ کر لیں۔
اس دوائی کو پلاسٹک یا شیشے کی بوتل میں محفوظ کر لیں۔ ڈھکن کبھی کھلا نہ چھوڑیں۔ یہ دوائی پانی بن جائےگی۔

کھانے کا طریقہ
ایک چمچ بالائی میں آدھا چمچ دوائی چھپا دیں ‘ دوائی زبان کو لگے بغیر نہار منہ کھائیںاوپر سے ایک گلاس دودھ پی لیں۔ یہ دوائی ختم ہونے تک کھائیں یہ مکمل نسخہ ہے۔ انشاءاللہ تعالیٰ اللہ پاک شفا دیں گے۔ دوا کے ساتھ دعا بھی ضروری ہے۔ دو نفل حاجت کے پڑھ کر دعا مانگیں۔
یہ نسخہ جس جس کو بھی دیا ہے اللہ پاک نے اپنے خصوصی فضل و کرم سے شفا والی نعمت سے سرفراز فرمایا ہے لیکن شرط صرف پابندی سے نسخہ استعمال کرنے کی ہے اور اللہ کی ذات عالی کی طرف سو فیصد یقین ہو کہ میرا رب چاہے تو مٹی میں بھی شفا ڈال دے۔ وہ ضرور مجھے شفا یاب کرے گا۔

شاٹیکا کا درد، حفاظتی تدابیر اور علاج

شاٹیکا کا درد، حفاظتی تدابیر اور علاج

انسانی جسم کا نظام اللہ تعالیٰ نے دو حصوں پر مرتب کیا ہے۔جسم کے کچھ حصے تو خود کار ہیں یعنی اپنے تسلسل میں کام کر رہے ہیں اور کچھ حصے انسانی مرضی کے تابع ہوتے ہیں۔ جب ان کے خود کار نظام میں خلل واقع ہونا شروع ہوتا ہے تو اس کا اظہار کسی نہ کسی شکل میں ہو جاتا ہے جو کہ اندرونی بیماری کا اظہار ہوتا ہے۔ در اصل یہی علامات کسی بھی بیماری کی اندرونی تصویر کا بیرونی عکس ہوتی ہیں
درد کی مختلف اقسام ہوتی ہیں مثلاً سردرد‘ کمر درد‘ گھٹیا کا درد‘ عرق النساءکا درد‘ ہڈیوں کا درد وغیرہ وغیرہ۔یہ معالج کا کام ہے کہ وہ مریض کی تمام علامات ‘ حرکات و سکنات اور مشاہدات کے بعد جسم میں ہونے والے درد کی درجہ بندی کرے اور اسے ایک مخصوص مرض کے زمرے میں رکھے
ہم یہاں جس درد کا ذکر کریں گے وہ شاٹیکا (عرق النسائ) کہلاتا ہے۔ موجودہ دور میں یہ درد بہت عام ہو گیا ہے اور اس میں زیادہ تر خواتین ہی مبتلا ہیں۔ عرق النساءاس درد کو کہتے ہیں جو کہ پیڑو Plevis کے سِروں سے شروع ہوتا ہے کیونکہ اسی جگہ ایک بڑا عصب (Nerve) موجود ہوتا ہے جس کو Sciatica Nerve کہتے ہیں۔ یہ درد پیڑو کے سِروں سے شروع ہو کر ٹانگ کے پچھلے حصے سے ہوتا ہوا بیرونی ٹخنے میں محسوس ہوتا ہے۔ در حقیقت یہ ایک عصبی مرض ہے۔
علامات
عرق النساءکا درد آہستہ آہستہ شروع ہو کر شدید ہوتا چلا جاتا ہے اور کبھی کبھی اچانک بھی شروع ہو جاتا ہے۔ اس میں بعض اوقات متاثرہ ٹانگ بھاری ہو جاتی ہے اور مریض کے لئے اس پر وزن یا بوجھ ڈالنا کافی مشکل ہو جاتا ہے۔
تشخیص
عموماً مریض کو متاثرہ ٹانگ پر بوجھ ڈالنے کی ضرورت پڑے‘ تو وہ پاﺅں کے اگلے حصے پر بوجھ ڈال کر ایڑی کو اونچا رکھتا ہے تاکہ شیاٹیکا نرو پر کسی قسم کا کھنچاﺅ نہ پڑے۔ اس مرض کی صورت میں مریض ٹانگ کو ڈھیلا رکھنا چاہتا ہے۔ پاﺅں کو گھسیٹ کر چلتا ہے۔ متاثرہ ٹانگ میں اکثر بل (کڑل) پڑ جاتے ہیں اور نسیں کھنچ جاتی ہیں۔ مریض کرسی پر ٹانگ لٹکا کر بیٹھا ہو اور گھٹنے کو دبایا جائے تو مریض کو سخت درد محسوس ہوتا ہے۔ مریض ٹانگ کو جلدی جلدی اور باآسانی پیٹ کی طرف موڑ یا پھیلا نہیں سکتا کیونکہ کھنچاﺅ سے تکلیف ہوتی ہے اور ذرا سی ٹھنڈک بھی مریض کے درد کو بڑھا دیتی ہے۔
وجوہات : عرق النساءکا مرض عموماً قبض کے سبب زیادہ دیر تک پانی میں بھیگنے‘ نمدار جگہ پر بیٹھنے یا سونے‘ بہت زیادہ بوجھ (وزن) اٹھانے‘ شدید جھٹکا لگنے‘ ریڑھ کی ہڈی کے مہرے ہل جانے‘ اعصابی تناﺅ‘ پریشانی‘ مسلسل ایک ہی کروٹ لیٹنے‘ کئی گھنٹوں تک مسلسل بیٹھے رہنے‘ غلط قدموں سے چلنے اور ایکسیڈنٹ وغیرہ کے باعث ہو سکتا ہے کیونکہ ان تما م صورتوں میں شیاٹیکا نرو میں کھنچاﺅ پیدا ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ مرطوب مقامات پر رہنے والوں میں بھی یہ مرض عام ہے۔
علاج
اس مرض کا علاج نہایت احتیاط کے ساتھ کرنا چاہیے۔اس مرض کیلئے بہترین نسخہ درج ذیل ہے۔

نسخہ الشفاء اسگندھ‘پکھڑا‘ سنڈھ‘ مٹھا سوڈا‘ سرنجان شیریں‘ ان تمام ادویات کا کو ہم وزن کوٹ پیس لیں
استعمال
اور ایک چمچ ٹیبل اسپون صبح دوپہر شام ہمراہ تازہ پانی استعمال کریں۔ تین ہفتے مستقل استعمال سے اس مرض کا بالکل خاتمہ ہو جائے گا انشاءاللہ

پرہیز اور احتیاط : عرق النساءکے درد میں جس قدر دوا کی ضرورت ہوتی ہے  اسی قدر پرہیز اور احتیاط کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ مثلاً  مریض کو ٹھنڈک سے ہر ممکن بچاﺅ کی کوشش کرنی چاہیے مرطوب‘ تنگ و تاریک جگہوں پر رہنے سے گریز کرنا چاہیے مریض کو بیٹھنے اور سونے کے دوران اپنی پوزیشن بدلتے رہنا چاہیے۔ مریض کو پانی میں رہنے سے احتیاط برتنی چاہیے مریض کو قبض سے بچنا چاہیے کیوں کہ اس سے شاٹیکا عصب میں کھنچاﺅ پڑ سکتا ہے مریض کو چاہیے کہ وہ غسل‘ صبح گیارہ بجے کے بعد اور دوپہر‘ تین بجے سے قبل کر لیا کرے اور اس کے بعد ہوا لگنے سے بچنا چاہیے۔ مریض کو وزن نہیں اٹھانا چاہیے اور نہ ہی بہت زیادہ مشقت والا کام کرنا چاہیے مریض کو چاہیے کہ وہ فرش پر یا کسی سخت جگہ پر ہلکا گدا بچھا کر سوئے بہت زیادہ ذہنی دباﺅ اور ذہنی پریشانی سے اپنے آپ کو بچائے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

 

پانچ روگ‘ ایک انوکھا کامیاب علاج مجرب فارمولا

اس ترقی یافتہ دور میں جب جسم کی رگ رگ کو آپ مشین پر بیٹھے دیکھ سکتے ہیں ۔ آخر کیوں وہی جسم پھر بھی تندرست نہیں ہوتا۔ کتنے مریض ایسے ہیں جو کئی سال علاج کے بعد تھک ہار کر بیٹھ جاتے ہیں یا پھر بڑے سے بڑا معالج یہ کہہ کر علاج ختم کر دیتا ہے کہ آپ کو دعا کی ضرورت ہے یا تشخیص میں غلطی ہو گئی تھی۔ زیر نظر ایک ایسے ٹوٹکے اور آسان عمل کی طرف قارئین کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں جو کرنے میں نہایت آسان اور نتیجے میں حیرت انگیز نتائج کا حامل ہے۔ آپ جب اس کی وضاحت اور تفصیلی فوائد پڑھیں گے تو احساس ہو گا واقعی یہ ایک لاجواب تجربہ اور اچھوتی تحقیق ہے۔
(1) ایک صاحب حیران اور پریشان ہیں کہ مجھے کالا یرقان یعنی ہیپا ٹائٹس ہو گیا ہے ‘ کئی رپورٹس کرائیں ہر جگہ کالایرقان ہی نکلا پھر انجکشن لگوائے‘ بڑے مہنگے اور قیمتی انجکشن لگوائے لیکن فائدہ نہ ہوا۔ موصوف کوئی آسان اور بہتر طریقہ کے ذریعے علاج چاہتے تھے کہ میرا علاج ہو جائے ۔ انہیں یہ گھوٹہ استعمال کرنے کو عرض کیا۔ چند ہفتے کے استعمال سے ایسے صحت مند اور گلاب کے پھول کی طرح ہوئے کہ جیسے پہلے کچھ تھا ہی نہیں۔ ہر رپورٹ بالکل نارمل آئی ۔ ملنے والوںمیں سے ایک انسان دوست شخص سے ملاقات ہوئی کہنے لگے میں نے اس گھوٹے والے نسخہ سے اب تک 88 ایسے کالے یرقان کے مریض تندرست ہوتے دیکھے ہیں جو ہر طرف سے بالکل مایوس ہو گئے تھے۔ اس کے علاوہ عام یرقان ہو یا وہ مریض جن کو یرقان معمولی تھا وہ تو بہت جلد تندرست ہو گئے۔ حتیٰ کہ دوسروں کو کہا کہ واقعی یہ نسخہ لاجواب ہے ہر اس مریض کیلئے جسے کالا یرقان ہو یا پھر اس کا کالا یرقان بگڑ گیا ہو‘ حتیٰ کہ تلی کے بڑھنے اور بگڑنے میں فائدہ مند ہے۔ پھر کالے یرقان کی وجہ سے جو جسمانی کمزوری ہو گئی تھی اس میں بھی خاطر خواہ نفع ہوا۔ مسلسل کچھ عرصہ اس کا استعمال ہی آپ
کو سو فیصد فائدہ دے سکتا ہے۔ بس ایک بار آزماکر دیکھیں ۔
(2) تھیلسیمیا یعنی وہ مریض جنہیں ہر ہفتے یا ہر ماہ خون کی بوتل لگتی ہے اور ان کا جسم خود خون بنانے کے قابل نہیں۔ اس مرض کاسوائے خون بنانے کے دنیا میں اور کہیں علاج نہیں ‘ خود مجھے بھی اس کا علم نہیں تھا کہ یہ گھوٹہ اس مرض میں فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ ہوا یہ کہ ایک خاتون یہ گھوٹہ اس مرض کے لئے بتاتی تھی او رمیرے سننے میں 3 واقعات ایسے آئے جو بالکل تندرست ہو گئے اور کچھ واقعات ایسے آئے جنہیں فائدہ نہیں ہوا۔ بقول اس خاتون کے جنہیں فائدہ نہیں ہوا انہوں نے اعتماد‘ تسلی اور توجہ سے وہ دوائی یعنی گھوٹہ استعمال نہیں کیا۔ واقعی ایسا ہوا ان میں سے دو چار سے ملا تو انہیں بے یقینی اور بے توجہی کا شکار پایا ۔ پھر یہ گھوٹہ مستقل بے شمار لوگوں کو بتانا شروع کیا۔ جس نے بھی تھیلسیمیا میں اسے آزمایا اسے خوب سے خوب تر فائدہ ہوا اور چند ماہ کے متواتر استعمال سے مریض کو خوب نفع ہوا۔ آج بھی میرے نوٹس میں ایسے مریض ہیں جو ہر ماہ خون لینے کیلئے عاجز آ جاتے تھے ۔ جب انہیں یہ نسخہ یعنی گھوٹہ استعمال کرایا انہیں حیرت انگیز نفع ہوا ‘ بے شمار مائیں اپنے بچوں کی صحت یابی پر دعائیں دے رہی ہیں۔
(3) ٹائیفائیڈ ایک ایسا بخار ہے جو بظاہر ختم ہو جاتا ہے یعنی انٹی بائیوٹک سے دب جاتا ہے لیکن جاتا نہیں۔ پھر یہ کبھی کبھی جسم میں ظاہر ہو جاتا ہے یا ایسے مریض جنہیں کبھی ملیریا ہوا تو وہ بھی جسم میں ظاہر ہو جاتا ہے۔ دن ڈوبتے ہی جسم میں توڑ پھوڑ شروع ہوکر بخار چڑھ جاتا ہے۔ صبح جسم بالکل تندرست ہوجاتا ہے۔ ایسے کئی نہیں بلکہ ہزاروں لوگ ملے جو پرانے بخار میں مبتلا تھے۔ انہیں گھوٹہ استعمال کرایا کوئی دنوں میں‘ کوئی ہفتوں میں ‘کوئی چند ماہ میں ہمیشہ کیلئے تندرست ہو گئے۔ ایک صاحب اس مرض سے اتنے عاجز آئے سارا دن بیٹھ کر ہائے ہائے کرتے گھر والے عاجز اور تنگ آ گئے۔ ایک بہو تھی وہ روٹھ گئی‘ بیوی پہلے ہی مر گئی تھی اب کوئی روٹی پکا کر دینے والا نہ تھا ۔ انہیں یہی گھوٹہ استعمال کرایا گھر میں سکون آ گیا۔
(4) ٹی بی جتنی پرانی تھی اور ایسے لوگ کہ ٹی بی کا باقاعدہ اٹھارہ ماہ علاج کرایا ‘ کوئٹہ کے قریب ایک جگہ بہت عرصہ داخل رہے لیکن ٹی بی پھر شروع ہو گئی ۔ پھر بیرون ملک چلے گئے۔ بیٹیاں اور دو بیٹے یورپ میں عرصہ دراز سے بلا رہے تھے۔ انہوں نے وہاں علاج کرایا بالکل تندرست ہو گئے چہرہ اور جسم سرخ و سفید ہو گئے لیکن پھر اپنے وطن جہلم پہنچے تو پھر ویسے ہو گئے اور پہلے سے زیادہ بیمار ہو گئے ‘ ہمارے ایک محبت کرنے والے معالج نے انہیں یہی گھوٹہ استعمال کرایا۔ چند ہفتوں کے استعمال سے ایسے صحت یاب ہو ئے کہ آج 6 سال ہو گئے ہیں پھر تکلیف نہیں ہوئی۔
(5)  اب تو ایسے رزلٹ ملے کہ میں خود حیران ہوا کہ اتنے فوائد اس عام سے ٹوٹکے کے ہو سکتے ہیں۔ اب یہی ٹوٹکہ ۔جس جس کو بھی بتایا اور اس نے اعتماد ‘ توجہ‘ دھیان اور خوب مستقل مزاجی سے استعمال کیا۔ خود کئی بڑے بڑے نامور ڈاکٹروں نے استعمال کیا۔ ایک ڈاکٹر کے بقول اس نسخے نے میرے دل کے والو کو کھول دیا۔ ایک پروفیسر ڈاکٹر کے بقول اس گھوٹے نے میرے گردوں کے نظام کو بحال کر دیا۔ میں عرصہ دراز سے گردوں کے فیل ہونے کے مرض میں مبتلا تھا۔ اس کے علاوہ یہ گھوٹہ جوڑوں کے درد‘ بواسیر‘ گیس بادی‘ تبخیر میں نہایت مفید پایا ۔ بس تسلی سے استعمال کریں ‘ تھوڑی محنت کر لیں ‘ زیادہ نفع پائیں۔

ترکیب اور فارمولہ
گلو سبز (ایک بیل جس کے پتے گول پان کی طرح ہوتے ہیں‘ رسے کی طرح درختوں اور دیواروں پر چڑھ جاتی ہے) ایک بالشت کے برابر لے کر اس کے باریک ٹکڑے کر لیں۔ کالی مرچ 21 عدد‘ اجوائن دیسی 10 گرام‘ مغز بادام 21 عدد‘ ریوند خطائی چنے کے برابر ۔ ان سب کو ½ کلو تیز گرم پانی میں رات کو بھگو دیں ۔ صبح باداموں کی سردائی کی طرح چاہیں تو مٹی کی کونڈی میں گھوٹ لیں ورنہ بلینڈر جس میں کیلے وغیرہ کا ملک شیک بناتے ہیں۔ خوب گھوٹ کر مل چھان کر اگر میٹھے کو طبیعت اور صحت اجازت دے تو ڈال کر بالکل چھوٹے چھوٹے گھونٹ پئیں۔ شیک کرتے ہوئے اگر مزید پانی کی ضرورت ہو تو ڈال سکتے ہیں۔ جن علاقوں میں تازہ گلو نہیں ملتی وہاں والے خشک گلو 2 بالشت استعمال کر سکتے ہیں۔ بہرحال فائدہ ضرورہوتا ہے۔ زیادہ فائدے کے حصول کیلئے شام کا بھگویا ہوا صبح گھوٹ کر استعمال کریں اور صبح کا بھگویا ہوا شام کو گھوٹ کر استعمال کریں ۔ اوپر جو ترکیب لکھی ہے یہ ایک وقت کے استعمال کا وزن ہے۔ آپ ایک وقت میں یہ گھوٹہ نہیں پی سکتے تو تھوڑا تھوڑا کر کے بھی سارے دن میں پی سکتے ہیں لیکن صبح نہار منہ جو پیا جائے اس کا نفع زیادہ ہے۔ گرمیوں میں تازہ گھوٹا اور سردیوں میں اس گھوٹے کو گھوٹ چھان کر نیم گرم کر لیں

دماغی کمزوری، نظر کی کمزوری الرجی دائمی نزلہ سوزش اعصابی کمزوری کا اکسیر بے خطا لاجواب ٹوٹکہ

ہوالشافی
خشخاش ایک پاﺅ، چنے کی دال دھو کر خشک کی ہوئی ایک پاﺅ، گری یعنی ناریل خشک جسے کھوپرا بھی کہتے ہیں ایک پاﺅ اسے بھی دھو کر خشک کر لیں ،اگر صاف ہو تو دھوئیں نہیں ورنہ کوٹی نہیں جائے گی۔ سب کو باریک کرکے ایک پاﺅ دیسی گھی سے کڑاہی میں ہلکا براﺅن کر لیں۔ فالتو گھی نکال لیں 2چمچ بڑے نیم گرم دودھ کے ہمراہ سوتے وقت چند ہفتے

عرق گلاب سے چہرے کی تروتازگی

گلاب اپنی خوبصورت شکل اور من پسند خوشبو کی بنا پر پھولوں کا بادشاہ کہلاتا ہے۔ اس کی کاشت پوری دنیا میں مختلف ناموں سے کی جاتی ہے۔ اب تک اس کی کئی اقسام دریافت کی جا چکی ہیں۔ گلاب سفید، سیاہ، زرد، صندلی اور کئی رنگوں میں ہوتا ہے۔
خوبصورت رنگوں اور من پسند خوشبوﺅں کے علاوہ یہ بے بہا طبی فوائد کا حامل ہے۔ اس کے استعمال سے دل و دماغ قوی اور ارواح کو تقویت ملتی ہے۔ فرحت اور لطافت پہنچاتا ہے۔
گلاب کے پھول کا استعمال ہر طرح سے دل، پھیپھڑے، معدہ، جگر، گردوں، آنتوں، رحم اور مقعد کو قوت دیتا ہے۔ معدے اور جگر کے سدے دور کرتا ہے۔ دست آور ہے۔ اپنی تمام تر طبی افادیت کے پیش نظر اسے مختلف صورتوں میں بطور شربت، گولیاں، معجون، عطر و عرق استعمال کیا جاتا ہے۔ قبض کیلئے اطباءکرام صدیوں سے اس کے پھولوں سے تیار ہونے والی گلقند کا استعمال کرواتے چلے آرہے ہیں۔
گلاب کا عرق کے طور پر استعمال عرب اطباءکے دور سے جاری ہے اور اسے مختلف امراض اور ادویہ کی تیاری میں استعمال کیا جارہا ہے۔ عرق اس صاف اور مقطر سیال کو کہتے ہیں جو ادویہ سے بصورت تقطیر حاصل کیا جاتا ہے۔ اسے عربی میں لفظ ماء(پانی) سے یاد کیا جاتا ہے۔ مثلاً ماالورد (عرق گلاب) ماءالخلاف (عرق بید) وغیرہ۔
عرق نکالنے کا اصل مقصد دواءکے لطیف اجزاءکو حاصل کرنا ہے جو کہ بجلی کی سی سرعت سے جسم انسانی میں داخل ہونے کے بعد اپنا اثر دکھاتے ہیں۔ اس کو دوسری دواﺅں کی نسبت یہ امتیاز حاصل ہے کہ یہ بہت جلد اپنا اثردکھاتے ہیں۔
علاوہ ازیں نازک مزاج اور معجونوں اور گولیوں کو استعمال کرنے سے ہچکچاہٹ محسوس کرنے والے افراد کیلئے بھی عرق کا استعمال اپنی لطافت اور صاف شفاف ہونے کی وجہ سے آسان ہو جاتا ہے۔
عرق گلاب کی افادیت
افادیت کے لحاظ سے عرق گلاب چہرے کو شگفتہ اور تروتازہ بنانے کیلئے ایک بہترین قدرتی دوا ہے۔ علاوہ ازیں آنکھوں کی جلن، خراش، آشوب چشم، آنکھوں کا دکھنا، نیز آلودگی، گرمی اور لوکی وجہ سے آنکھوں کے سرخ ہونے اور پانی بہنے میں مفید ہے اور امراض چشم (آنکھوں کے امراض) کیلئے تیار ہونے والے اور امراض قلب اور دیگر امراض کیلئے تیار ہونے والی ادویات اور مشروبات مثلاً جام شیریں وغیرہ میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے چہرے کے نکھار اور کیل مہاسوں، چھائیوں اور چہرے کی خشکی کیلئے عرق گلاب کا عرق لیموں اور گلیسرین میں ملا کر استعمال انتہائی مفید ہے اس کے علاوہ اس کے درج ذیل فوائد ہیں۔
دل و دماغ اور معدہ کو تقویت دیتا ہے۔
درد معدہ، امعائ، طحال، جگر اور پیٹ کے مروڑ کو دور کرتا ہے۔
ہیضے میںاس کا استعمال مفید ہے۔
قبض کو دور کرتا ہے۔
آنکھ کے دکھنے میں مفید اور موثر ہے۔
گرمی کے خفقان اور غشی کیلئے مفید ہے۔
وضح حمل (بچے کے پیدا ہونے کے بعد) ماں اور بچہ دونوں کو چند دنوں تک عرق گلاب کا استعمال کرنا مفید ہے۔
اس سے بچے کے پیٹ کی آلائش وغیرہ صاف ہو جاتی ہے اور زچہ کا نفاس بغیر تکلیف اور تنگی کے خارج ہو جاتا ہے۔
دوران حمل خفقان اور متلی میں عرق گلاب گرم کرکے گھونٹ گھونٹ پلانا مفید ہے۔
پیٹ صاف کرنے کیلئے نومولود بچوں کو دیا جا سکتا ہے۔
عرق گلاب دل اور سر کے امراض اور بواسیر کو دور کرتا ہے۔
عرق گلاب، سرکہ اور پانی میں ملا کر اس میں کپڑا بھگو کر بدن پر رکھنے سے بخار میں سر کی گرمی ہلکی ہو جاتی ہے۔
عرق گلاب میں پانی ملا کر پینے سے پیاس بجھتی ہے۔ بخار میں سر کی گرمی ہلکی ہو جاتی ہے۔ کلیاں کرنے سے قلاع دہن (منہ کے چھالے) دور ہو تے ہیں۔عام استعمال کیلئے
جلد کی خوبصورتی کیلئے حسب ضرورت ہتھیلیوں پر ڈال کر چہرے پر لگائیں۔

ترکیب استعمال
ایک سال کی عمر کے بچوں کیلئے:
صبح و شام: 5 ملی لیٹر (ایک چائے کا چمچ)

بڑے بچوں کیلئے
صبح و شام :10ملی لیٹر (دو چائے کے چمچ)

بڑوں کیلئے
صبح و شام: 10ملی لیٹر (دو چائے کے چمچ)
آنکھ دکھنے کی صورت میں دن میں تین مرتبہ چند قطرے آنکھوں میں ڈالیں

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کوئی کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کے لیے دستیاب ہیں تفصیلات کے لیے کلک کریں
فری مشورہ کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herba

 

Read More

لیکوریا سے نجات

لیکوریا سے نجات

پوشیدہ امراض اور لیکوریا جیسے تکلیف دہ امراض میں مبتلا خواتین کیلئے اور معدہ اور جگر کے امر اض میں مبتلا مردوخواتین ضرور پڑھیں

برائے لیکوریا
نسخہ الشفاء : سپاری تیلیا 10 گرام، گل سپاری 1 تولہ، 10 گرام، گل دھاوا 10 گرام، لودھ پٹھانی 10 گرام، موچرس 10 گرام، سنگھاڑے 10 گرام، گوندکیکر 10 گرام، گوند کتیرا 10 گرام، بہمن سرخ 10 گرام، بہمن سفید 10 گرام، طباشیر 10 گرام، دانہ خورد 10 گرام، پھٹکڑی بریاں 10 گرام، سنگجڑا بریاں 10 گرام، ماجو 10 گرام، مائیں 10 گرام، مصری  250 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ   کوباریک کر کے سفوف بنالیں

مقدار خوراک : ایک چھوٹا چمچہ صبح و شام ہمراہ ایک گلاس دودھ کیساتھ ایک ماہ استعمال کریں انشاءاللہ شفا ہوگی
مقوی معدہ معجون
نسخہ الشفاء پودینہ 6 گرام، الائچی خورد 6 گرام، کلاں 6 گرام، لونگ 6 گرام، سنڈھ 6 گرام، تخم کرفس 6 گرام، ناگرموتھا6 گرام، بالچھڑ 6 گرام، زیرہ سفید 10 گرام، سازج ہندی 10 گرام، سانبھر 10 گرام، آملہ 10 گرام، مگھاں 10 گرام، تج قلمی 10 گرام، ست پودینہ 3 گرام، زعفران 3 گرام، عرق گلاب 50 گرام، شہد 250 گرام، چینی 750 گرام

طریقہ کار
بالچھڑ 20 گرام، پاﺅڈر الگ لے کر اس میں پانی ملا چینی کا قوام تیار کریں۔ بقیہ دواﺅں کا سفوف بنالیں۔ زعفران عرق گلاب میں کھرل کریں۔ پھر قوام کو آگ پر چڑھا کر شہد ملا کر بقیہ دوائیں ملا دیں۔ معجون تیار ہے۔
خوراک: 3 ماشہ صبح و شام کھانے کے بعد ہمراہ پانی۔ انشاءاللہ معدے کی تمام تکالیف سے نجات ہوگی۔

اکسیر جگر
قلمی شورہ 50 گرام، پھٹکڑی سفید 50 گرام، ہیراکسیس 50 گرام، نوشادر 50 گرام، سب کو باریک کر کے کجی میں بند کر کے تین کلو اوپلوں کی آگ دیں۔ پھر دوائی نکال لیں اور اس میں یہ نسخہ ملائیں۔
ریوند چینی 50 گرام، افسنطین 50 گرام، میٹھا سوڈا 50 گرام، مصبر 10 گرام، اس کا سفوف بنا کر پہلے والے نسخہ میں ملا دیں۔ بس دوائی تیار ہے۔
خوراک
2 ماشہ صبح و شام ہمراہ پانی دیں۔ کالے یرقان کے لئے بھی بہتر ہے۔ انشاءاللہ جگر کی بیماریوں سے شفا ہوگی۔

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

 

Read More

کیل مہاسوں کے روحانی اور سائنسی علاج

حسن اللہ کی نعمت ہے، حسن انسان کی شخصیت کا آئینہ ہے اور اس کے دلی خیالات کا عکس ہوتا ہے۔ آج کے اس دور میں ہر انسان یہ چاہتا ہے چاہے وہ مرد ہو یا عورت کہ میرا چہرہ سب سے زیادہ پرکشش اور جاذب نظر ہو، ہر دیکھنے والے کو اپنا گرویدہ بنالے۔ عربی کی کہاوت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو دو بڑی نعمتیں عطاءکی ہیں۔ حسن اور پانی۔ اس ترقیاتی دور میں نوجوانوں کے جہاں باقی مسائل ہیں وہاں ان کا سب سے اہم مسئلہ اپنے آپ کو خوبصورت بنانا ہے۔ ہر کوئی یہ چاہتا ہے کہ وہ خوبصورت نظر آئے۔ نوجوان اس مقصد کیلئے اپنا قیمتی سرمایہ بھی خرچ کرنے سے دریغ نہیں کرتے، ہر جگہ بیوٹی پارلر کھلے ہوئے ہیں، لڑکیاں تو لڑکیاں، لڑکے بھی اپنے چہرے کو خوبصورت بنانے کے لئے قیمتی سے قیمتی کریمیں استعمال کرتے ہیں مگر رزلٹ صفر، تھوڑی دیر خوبصورتی ہوئی پھر اسی طرح کریموں میں اکثر زہریلے کیمیکل ہوتے ہیں جو چہرے کی نازک جلد کو خراب کردیتے ہیں اور کیل مہاسوں کا سبب بنتے ہیں۔ پھر کیل مہاسے ختم کرنے کے لئے مہنگے علاج کروانے پڑتے ہیں۔
دل انسانی جسم کے ایک ایک خلیے تک صاف خون پہنچانے اور گندا خون واپس کرنے کا کام کرتا ہے۔
دل چونکہ چھاتی کے درمیان ہے اور سر، چہرہ، آنکھیں، کان وغیرہ اس سے اوپر ہیں اس لئے ان اعضاءمیں خون پہنچانا قدرے مشکل ہے جس کی وجہ سے اکثر یہ اعضاءتھوڑے کمزور ہوتے ہیں۔ ان اعضاءکا دل کے لیول سے نیچے ہونا صرف سجدے کی حالت میں یا رکوع میں ہوتا ہے۔ یعنی رکوع اور سجدے کی حالت میں خون ان اعضاءتک بہت آسانی سے پہنچ جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ اعضاءفریش/تازہ رہتے ہیں۔
اس لئے جب چہرے کو خون صحیح طریقے سے فراہم ہوگا تو وہ قدرتی طورپرخوبصورت اور دلکش ہوجائے گا اور چہرے کے ہر خلیے سے گندا خون جب واپس ہوگا تو کیل مہاسوں وغیرہ کی بیماری سے چہرہ محفوظ رہے گا۔ اس لحاظ سے ہم اگر حساب لگائیں کہ اگر پانچ وقت کی نماز پابندی کے ساتھ ادا کریں تو رکوع اور سجدے کی تسبیحات کو آرام سے پڑھیں تو ایک رکوع یا سجدے میں سر اور چہرہ 5 سیکنڈ کے لئے دل کے لیول سے نیچے ہوتے ہیں اور خون باآسانی ان تک پہنچتا ہے۔ دل تقریباً 0.83 سیکنڈ میں ایک مرتبہ خون جسم کے ہر حصہ کو سپلائی کرتا ہے۔ اس حساب سے پانچ نمازوں میں کم از کم ایک ہزار مرتبہ دماغ، آنکھوں اور چہرے کے تمام اعضاءکو خون کی سپلائی بہترین طریقے سے منتقل کردیتا ہے جس کی وجہ سے یہ تمام اعضاءٹھیک حالت میں رہتے ہیں اور نماز پڑھنے پر خرچ بھی کچھ نہیں ہوتا۔ چہرے کی جلد کی خرابی کی دوسری بڑی وجہ مردوں میں بار بار شیو کرنا بھی ہے۔ بار بار استرا مارنے کی وجہ سے جلد کھردری ہوجاتی ہے اور چہرہ صاف ہونے کی وجہ سے جراثیم باآسانی چہرے تک پہنچ جاتے ہیں اور اس نازک جلد کو خراب کردیتے ہیں جبکہ مسنون داڑھی کی وجہ سے نہ صرف جلد کھردری نہیں ہوتی بلکہ داڑھی جراثیم کو بھی چہرے پر جانے سے روکتی ہے۔عورتوں میں جلد کی خرابی کی وجہ
عورتوں میں چہرے کی جلد کی خرابی کی سب سے بڑی وجہ بے پردگی ہے۔ عورتوں کی جلد بہت نازک ہوتی ہے جب عورتیں بے پردہ باہر نکلتی ہیں تو باہر کی مٹی دھول وغیرہ ان کے چہرے کو خراب کردیتی ہے۔ اس کے علاوہ غیر محرم مردوں کی حسرت بھری نظریں بھی ان کے چہرے پر بہت برا اثر مرتب کرتی ہیں۔ پردہ والی عورتیں اس سے محفوظ رہتی ہیں۔
اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ نمازی حضرات اور جن کے چہرے سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سجے ہوئے ہیں ان کے چہرے ان بیماریوں سے محفوظ ہونے کیساتھ ساتھ ان کے چہرے پر قدرتی نورانیت ہوتی ہے۔ دیکھیں کہ اگر ہم اللہ تعالیٰ کے حکموں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک طریقوں کو اپنائیں تو نہ صرف یہ دنیا خوبصورت بن جائے گی بلکہ ہماری آخرت بھی سنور جائے گی مگر ہائے ہماری بد قسمتی کہ ہم مغرب کی تقلید میں اتنے اندھے ہوگئے ہیں کہ ہمیں ہوش بھی نہ رہا کہ ہمارے پروردگار نے ان عبادات کے دنیا میں کیا فوائد رکھے ہیں۔ مگر ایک بات یاد رکھیں کہ نماز، پردہ اور مسنون داڑھی کو اللہ کا حکم سمجھ کر عمل کریں۔ دنیاوی فائدے کے لئے نہیں۔ دنیاوی فائدے تو عارضی ہیں یہ عارضی فائدے تو آخرت بنانے کی فکر کرنے والوں کو مفت مل جاتے ہیں۔

حسن و جمال کیلئے قیمتی ٹوٹکے
چھائیوں کیلئے
ایسی تمام خواتین جن کے چہرے پرجھریاں ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ بلاکسی تردد انہیں ان سے نجات مل جائے وراور وہ پرکشش نظر آئیں تو وہ ہر ایک گھنٹے بعد 2 گلاس پانی پیا کریں اور اس کے علاوہ کھانا کھانے کے بعد اپنے ہاتھ صاف کرنے کی بجائے انگلیاں چاٹ لیں اس کے 2 فوائد ہیں جب انسان کھانے کے بعد انگلیاں چاٹتا ہے تو رزق ضائع ہونے سے بچ جاتا ہے اور دوسرا یہ کہ ہماری انگلیوں کے پوروں سے ایسی پروٹین نکلتی ہے جو کہ کھانا ہضم کرنے میں معاون ہے۔ ایک سنت زندہ کرنے سے 70 شہیدوں کا ثواب ملتا ہے اور پھر اس کے بعد دونوں ہاتھوں کو آپس میں مل کر چہرے پر پھیر لیں۔
2۔گھیکوار ان کا بہترین علاج ہے۔ اس کا گودایا رس چہرے پر روزانہ لگاتے رہیں۔ اس میں تھوڑا سا روغن بادام ملانا بھی مناسب ہوتا ہے۔
کیلی
ں
تازہ گاجریں کدو کش کر لیں اور اس میں تھوڑا سا عرق گلاب اور ایک چائے کا چمچ خالص شہد ملا کر چہرے پر ہلکا مل کر 15سے 20 منٹ چھوڑ دیں اور صاف ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ اس شکایت کے لئے یہ بھی مناسب ہے کچھ عرصے تک روزانہ گھیکوار کا کوئی ایک انچ کاٹکڑا صبح نہار منہ نگل لیا جائے۔
مہاسے:گھیکوار کے رس یا گودے میں اچھی طرح سیب کا گودا، کھیرے کا پانی اور لیموں کا رس ملا کر یہ لیپ چہرے پر ہلکا ملنے کے بعد اسے 15سے 20منٹ لگا رہنے دیں۔ بعد میں نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔

داد، چنبل کا خاتمہ

 داد، چنبل کا خاتمہ

حقیقت بھی یہی ہے کہ وہ ٹوٹکوں سے شفاءیاب بھی ہوجاتے ہیں کیونکہ رب العالمین نے امیروں کے لئے بڑے بڑے ہسپتال اور اسپیشلسٹ مقرر کررکھے ہیں مگر غریب مخلوق کیلئے کوئی دم کرنے والا، کوئی بے لوث ٹوٹکے بتانے والا بھی پیدا کررکھا ہے

تعریف مرض
مشہور متعدی جلدی بیماری ہے یہ بیماری دائرہ کی صورت میں ہوتی ہے اس لئے اس کو انگریزی میں نام دیا گیا ہے Ring Worm ۔
وجوہات
خرابی جگر، بدہضمی، ملیریائی بخاروں کے زہریلے اثرات، گرم اغذیہ کا زیادہ استعمال، بعض اوقات یہ تندرست انسان کو بیمار شخص سے چھوت لگنے پر بھی عارضہ ہوجاتا ہے، یعنی یہ چھوت چھات کی بھی بیماری ہے۔

علامات
یہ مرض عام طور پر کمر، سر، گردن کے پچھلے حصے پر اثر کرتی ہے۔ چھوٹی چھوٹی گول پھنسیاں اکٹھی اور خوشوں میں پیدا ہوتی ہیں۔ شروع مرض میں سوزش، ٹیس اور جلن ہوتی ہے۔ اکثر شدید خارش ہوتی ہے۔

چنبل
اس مرض میں جلد پر سرخ داغ پڑجاتے ہیں۔ جلد پر مچھلی کے بیرونی حصہ کی طرح چھلکے اترتے ہیں۔ خارش ہوتی ہے۔ کھجانے سے چھلکے اترتے ہیں اور خون جاری ہوتا ہے۔

وجوہات
یہ مرض جسم کے اس حصہ پر پیدا ہوتا ہے جو حصہ کپڑے سے ڈھکا ہوا ہو۔ مثلاً سر، کہنیاں، گھٹنے، ٹخنے، بازو اور کبھی سارے جسم پر پھیل جاتا ہے۔ سوداوی مواد کا غلبہ، شراب خوری، ہاضمہ کی خرابی، میلا کچیلا رہنا، زہریلے زخم یا جوڑوں کے درد سے بھی عارضہ ہوجاتا ہے۔

علامات
اس مرض میں جلد سخت ہوجاتی ہے۔ اس پر پتریاں پیدا ہوجاتی ہیں۔ سفید چھلکے اترتے ہیں۔ جب مرض بڑھ رہا ہو تو خارش شروع ہوجاتی ہے۔

علاج یونانی
سرسوں کے ایک سیر تیل میں تھوڑا سا ڈنڈا تھوہر ڈال کر آگ پر رکھیں، جب ڈنڈا جل کر کوئلہ ہوجائے تو اتارلیں اور کسی لوہے کے ڈنڈے سے دستے کے اندر اس کو رگڑیں اور تیل میں حل کرلیں۔ یہ تیل کسی شیشی میں بحفاظت رکھ دیں۔ روٹی یا کسی مرغ کے پر سے متاثرہ جگہ پر صبح و شام لگائیں۔ چند دن میں چنبل دور ہوجائیگی اور پھر کبھی نہ ہوگی۔
ہمارے پیارے ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان میں سفید پوش اور غریب مسکین لوگ زیادہ ہوتے جارہے ہیں اور دن بدن غریب مزید غریب تر ہوتا جارہا ہے حال یہ ہوگیا ہے کہ ڈاکٹروں کے پاس جانا بھی مشکل اور غریب حضرات حکیم صاحبان سے بھی خدمات حاصل نہیں کرسکتے۔ ان کا آخری سہارا اللہ تعالیٰ سے شفاءکا مطالبہ اور سنے سنائے ٹوٹکے ہوتے ہیں۔ حقیقت بھی یہی ہے کہ وہ ٹوٹکوں سے شفاءیاب بھی ہوجاتے ہیں کیونکہ رب العالمین نے امیروں کے لئے بڑے بڑے ہسپتال اور اسپیشلسٹ مقرر کررکھے ہیں مگر غریب مخلوق کیلئے کوئی دم کرنے والا، کوئی بے لوث ٹوٹکے بتانے والا بھی پیدا کررکھا ہے۔ امیر لاکھوں روپے لگاکر بھی صحت نہیں کرسکتا جبکہ غریب چند ٹوٹکوں میں صحت حاصل کرلیتا ہے۔ مجھے بھی داد کے لئے ایک ٹوٹکہ نوے سال سے زائد عمر کے شخص نے بتایا تھا۔ کہ ہزار دانی بوٹی کا دودھ لگایا کرو۔ ان کے بزرگوں کا معمول ہے۔ میں نے بھی اسی طرح بتایا مگر اس سے خارش میں بڑی تیزی آجاتی ہے۔ دو تین دفعہ لگائیں تو داد بھی ٹھیک اور خارش بھی ختم۔ میں نے اس کا دودھ نکال کر سادہ ویزلین میں ملایا اور لگوایا۔ بہت اچھا رزلٹ نکلا۔ کافی لوگوں کی رہنمائی کرتا رہا۔ ایک دن ایک پرانے حکیم صاحب کی کتاب کا مطالعہ کررہا تھا۔ انہوں نے اس کا بالکل آسان نسخہ لکھا جس کو پڑھ کر میں خوش ہوگیا اور اسی وقت بازار سے لاکر نسخہ تیار کرلیا۔ اب کوئی داد یا چنبل کے مریض کو تلاش کرنے لگا۔ مہینہ ڈیڑھ مہینہ گزر گیا۔ اچانک ایک عورت اپنے نوجوان بچے کو لے آئی کہ ڈاکٹر کے پاس جانے کی توفیق نہیں۔ آپ نے میری ماں کو ایک دفعہ دوائی دی تھی وہ ٹھیک ہوگئی تھیں۔ اب پیسے لے لیں اور میرے بچے کو دوائی دے دیں۔ میں نے فوراً دوائی تھوڑی سی پڑیا بناکر دے دی کہ اس پوڈر کو ہاتھ کی ہتھیلی پر رکھ لو۔ منہ سے لعاب گراﺅ اور مرہم بناکر داد والی جگہ پر لگاﺅ۔ وہ خاتون چلی گئی۔ چند دن بعد پتہ چلا کہ اس نے ایک دفعہ ہی دوائی لگائی تو بچہ بالکل ٹھیک ہوگیا۔ سبحان اللہ کیسے کیسے عظمت والے ہمارے حکماءگزرے ہیں۔ دوائی کیا تھی۔ سب حیران ہوں گے۔ یہ تھی چاک جس سے سکول کے اساتذہ بلیک بورڈ (تختہ سیاہ) پر لکھ کر بچوں کو سکھاتے ہیں۔ سکول سے ٹکڑے مفت میں بھی مل جاتے ہیں اور دکان سے ایک روپے کے دو چاک مل جاتے ہیں۔
اس نسخہ کو میں نے شیشی میں رکھا تھا۔ ایک چنبل والا مریض مہمان ہوگیا۔ کہنے لگا کہ چند دنوں سے یہ چنبل نکل آئی ہے۔ میں نے کہا کہ اس پوڈر کو اس پر ملو اور پھر اوپر سے انگلی سے لعاب لگا دو۔ اس نے ایسا ہی کیا۔ خارش لگاتے ہی ختم ہوگئی اور دو تین دن بعد افاقہ ہوتا گیا۔جسم پر کئی قسم کے دانے ہوتے ہیں جن میں خارش ہوتی ہے۔ ایسے مریضوں کو بھی پوڈر دیا۔ اس کے لگانے سے ان کو بھی آرام ملا۔چنبل کے مریض: اگر تازہ بھینس کا گوبر لے کر چنبل پر اچھی طرح مالش کریں تو اس سے جراثیم ہلاک ہوجاتے ہیں اور چنبل سے شفاءمل جاتی ہے۔ میرے جو دوست بھائی بہنیں ان نسخہ جات سے شفاءحاصل کریں تو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں اور میرے لئے خصوصی دعا کریں۔ اور زمانے کی نفسانی کو دیکھتے ہیں تو حال یہ ہے کہ باپ بیٹے کا فائدہ نہیں سوچتا

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

 

نسخے

دودھ کی بالائی میں نمک شامل کر کے ہونٹوں پر لگانے سے سیاہی سےنجات مل جاتی ہے. مولی کا رس چہرے پر ملنے سے چہرے سے کیل مہاسوں کے نشان دور ہو جاتے ہیں۔
نیم گرم پانی میں شہد ملا کر روزانہ پینے سے رنگت نکھر جاتی ہے۔
 خالص گلیسرین کو عرق گلاب میں ڈال کر ملا کر آہستہ آہستہ مالش کر لیں،ایک گھنٹے بعد دھولیں،ایسا کرنے سےبھورے تلوں کا خاتم ہو جائے گا۔
اگر کسی کو قے یا اُلٹی ہو رہی ہو،تو اس کے لیئے پودینے کے چھ یا سات پتے اور درمیانے سائز کی پیاز کے چوتھائی حصہ کو لے کر ایک ململ کے کپڑے میں باندھ کر بٹے سے کچل کر اس کا ایک چمچ رس نکال لیں اور مریض کو پلائیں۔اس کے پلانے سے الٹی اور قے بند ہو جاتی ہے۔
لمبی پلکیں سبھی کو اچھی لگتی ہیں اگر آپکی پلکیں لمبی نہیں تو فکر کی کوئی بات نہیں ہے آپ روزانہ رات کو سوتے وقت ناریل یا زیتون کا تیل روئی کی مدد سے پلکوں پر لگائیں،فرق

شہد اور دارچینی کا مرکب بہت ساری بیماریوں کو دور کر سکتا ہے

شہد اور دارچینی کا مرکب بہت ساری بیماریوں کو دور کر سکتا ہے۔شہد بغیر کسی سائیڈ افیکٹ کے بہت سی بیماریوں کا علاج کر سکتا ہے۔نئے دور کی جدید تحقیق نے یہ بات ثابت کی ہے کہ شہد تمام بیماریوں کے علاج میں مفید ثابت ہوتا ہے ۔یہاں تک کہ اگر اسے ایک مخصوص مقدار میں شوگر کے مریض بھی لیں تو انکے لیے بھی یہ فائدہ مند ہے۔ہفت روزہ ورلڈ نیوز ،(کینیڈا کا ایک جریدہ ہے ) اسکے جنوری 18 ،1998 کے شمارے میں مندرجہ ذیل بیماریوں کی لسٹ شائع ہوئی جنکا علاج شہد اور دارچینی سے عین ممکن ہے۔
دل کی بیماری میں
شہد اور دارچینے کا پیسٹ بنایئں اور اسے روٹی یا ڈبل روٹی پر جام ،جیلی کی بجائے لگایئں اور روزانہ کھایئں۔یہ کلسٹرول کو کم کرتا ہے شریانوں میں سے اور دل کے دورے سے بچاتا ہے۔جنھیں دل کا دورہ پہلے بھی پڑ چکا ہو وہ بھی اگر روزانہ یہ لیں تو یہ انہیں اگلے دورے سے دور رکھے گا۔اسکا روزانہ استعمال حبس دم میں مفید ہے اور دل کی دھڑکن کو بہتر بناتا ہے۔امریکہ اور کینیڈا کے مختلف نرسنگ ہومز میں مریضوں کو بہت کامیابی کے ساتھ اس طریقے سے ٹریٹ کیا جا رہا ہے۔جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے دل کی شریانوں کی لچک میں کمی واقع ہوتی ہے اور رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔شہد اور دارچینی سے شریانوں کی قوت کو دوبارہ بحال ہوتی ہے۔

مثانہ کی آلودگی یا عفونت میں
دو کھانے کے چمچے پسی ہوئی دارچینی کے لیں اور اسمیں ایک چائے کا چمچہ شہد ملایئں اور اسے نیم گرم پانی میں ملا کر پیئں۔یہ تمام جراثیم کو ختم کر دیے گا۔

دانت کے درد میں؛
ایک چمچہ پسی دارچینی اور پانچ چمچے شہد کا ایک پیسٹ بنایئں۔ اور اسے اس دانت پر دن میں تین مرتبہ لگایئں جس میں درد ہو جب تک کے درد ختم نہ ہو جائے۔

بڑھے ہوئے کلسٹرول میں
دو کھانے کے چمچے شہد اور تین چائے کے چمچے پسی ہوئی دارچینی کو ١٦ اونس چائے کے پانی میں ملایئں۔اور کلسٹرول کے مریض کو دیں۔اس سے ١٠٪ کلسٹرول صرف دو گھنٹوں میں کم ہو جاتا ہے۔اگر اسے روزانہ دن میں تین مرتبہ لیا جائے تو پرانے سے پرانا مرض بھی ٹھیک ہو جاتا ہے اور اگر خالص شہد روزانہ کھانے کے ساتھ لیا جائے تو اس مرض میں بہت مفید ہے۔

اگر ٹھنڈ لگ جائے تو
ایک کھانے کا چمچہ نیم گرم شہد اور ایک چوتھائی چمچہ پسی دارچینی روزانہ دن میں تین مرتبہ لیں تو پرانے سے پرانا بلغم ،ٹھنڈ دور کرتا ہے اور سایئنس کو صاف کرتا ہے۔

معدے کے امراض میں
شہد ،دارچینی کے ساتھ لینے سے معدے کا درد بھی دور ہوتا ہے اور معدے کے السر کو بھی یہ جڑ سے اکھاڑ دیتا ہے۔

گیس کی تکلیف میں
انڈیا اور جاپان کی تحقیق کے مطابق شہد اور پسی دارچینی کو ایک ساتھ لینے سے گیس سمیت معدے کی جملہ تکالیف میں افاقہ ہوتا ہے۔

نظام معنون(immune system)کے لیے
شہد اور پسی دار چینی کا روزانہ استعمال نظام معنون کو مضبوط بناتا ہے اور مختلف جراثیم اور زہریلے مادوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

وبائی زکام میں
تین دن تک نیم گرم شہد ایک کھانے کے چمچے کے ساتھ پسی دارچینی ایک چوتھائی چائے کا چمچہ۔

دانوں اور جلدی امراض کے لیے
تین کھانے کے چمچے شہد اور ایک چائے کا چمچہ پسی دارچینی کا پیسٹ بنا لیں۔رات سوتے وقت اسے چہرے پر لگایئں اور صبح دھو لیں۔اگر یہ عمل دو ہفتے تک مستقل کیا جائے تو یہ چہرے کے دانوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکتا ہے۔اسکے علاوہ ایگزیمہ ،داد اور جلد کی دوسری بیماریوں کے لیے بھی مجرب نسخہ ہے۔

وزن کو کم کرنے کے لیے
روزانہ صبح ناشتے سے آدھا گھنٹہ پہلے،خالی پیٹ اور رات سونے سے پہلے ،ایک چائے کا چمچہ دارچینی اور ایک کھانے کا چمچہ شہد ایک کپ گرم پانی میں پیئں۔اگر یہ عمل روزانہ کیا جائے تو وزن کم ہو جاتا ہے اور اس کے مستقل استعمال سے جسم میں فاضل چربی بھی نہیں بن پاتی ہے۔

کینسر کے لیے
معدے اور ہڈیوں کے کینسر کے کئی مریض جاپان اور آسٹریلیا میں اس طریقہ علاج سے مستفید ہوئے ہیں۔دواؤں کے ساتھ روزانہ ایک چائے کا چمچہ پسی دارچینی اور ایک کھانے کا چمچہ شہد روزانہ دن میں تین بار لیں۔

بالوں کے جھڑنے میں
روزانہ صبح اور رات میں ایک چائے کا چمچہ شہد اور پسی دارچینی لینے سے بالوں کا جھڑنا بھی رک جاتا ہے۔

انتباہ
کسی بھی چیز کی زیادتی اچھی نہیں ہوتی ہے۔اسلیے بتائے ہوئے طریقوں سے تجاوز نہ کریں۔تحقیق نے یہ بات ثابت کی ہے کہ دارچینی کا تیل ایک مؤثر مچھر مار ہوتا ہے ۔یہ تحقیق بتاتی ہے کہ دارچینی کا بیجا استعمال صحت کے لیے مضر بھی ثابت ہو سکتا ہے۔