Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

مرگی کا دیسی علاج

مرگی کا دیسی علاج
نسخہ الشفاء : منقی 10 گرام، امربیل 10 گرام، عقر قرحا 6 گرام، اسطخودوس 6 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس لیں پھر منقی کے بیج نکال کر ڈال کر کوٹ لیں اور کالے چنے کے برابر گولیاں بنا کر رکھ لیں

مقدارخوراک : ایک گولی صبح ایک گولی دوپہر ایک گولی شام خالی پیٹ پانی کیساتھ ایک سے دو ماہ لگاتار استعمال کریں
فوائد : اللہ کے فضل سے مرگی کا دورہ رک جائے گا

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

عرق گلاب کے فوائد

عرق گلاب کے فوائد
معلومات الشفاء : گلاب کے پھول صدیوں سے مختلف طریقوں سے انسان کے استعمال میں ہیں، گلاب اپنی دلفریب رنگت اور مسحور کن خوشبو کی وجہ سے پھولوں کا بادشاہ مانا جاتا ہے، گلاب کی مسحور کن خوشبو انسانی دماغ کو تروتازہ رکھنے میں بہترین مانی جاتی ہے
نیند کی کمی کے شکار ابن آدم اگر عرق گلاب سے دوستی لگائیں تو میٹھی اور سکون آور نیند کے مزے لے سکتے ہیں
جلد کی حفاظت، خوبصورتی، وغیرہ کے لئے عرق گلاب کی افادیت سے بہت زیادہ لوگ آگاہ ہیں
آج آپ کو عرق گلاب کے کچھ ایسے فوائد سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں جن کی طرف شائد بہت کم لوگ متوجہ ہوئے ہوں
عرق گلاب دل کے امراض، معدہ کے مسائل، کولیسٹرول کی زیادتی، دل کی شریانوں کی بندش، بلڈ پریشر کی زیادتی، جوڑ درد، انتہائی تیزی سے پھیلنے والا مرض شوگر، اور شوگر کے دیگر جسمانی اعضاء پر اثرات، کیلئے انتہائی مفید ہے
دل کے مریض
عرق گلاب 60 ملی لیٹر ایک مہینہ دن میں 3 بار استعمال کریں
اسکے بعد دن میں 2 بار استعمال کریں 3 مہینے میں انشاءاللہ آپ خود کو دل کا مریض نہیں سمجھیں گے انشاءاللہ
معدے کے مریض
50 ملی لیٹر دن میں 3 بار جس سے معدے کی تیزابیت، کھانا ٹھیک ہضم نہ ہو، قبض جیسے ضدی مرض سے نجات دلا کر آپ کو سکون مہیا کرے گا
کولیسٹرول
عرق گلاب کولیسٹرول کو نارمل کرنے میں توقع سے زیادہ نتائج دیتا ہے. ایلو پیتھک کی کولیسٹرول کی ادویات اعصابی طور پہ کمزوری پیدا کرتی ہیں لیکن عرق گلاب آپ کے اعصاب کو بھی مضبوط کرتا ہے
دل کی بند شریانیں
عرق گلاب سہ آتشہ اور عرق سونف سہ آتشہ برابر مکس کر کے استعمال کرنے سے 15 دن سے تین ماہ میں دل کی بند شریانیں کھل جاتی ہیں دل کو تازگی اور فرحت ملتی ہے. 60 ملی لیٹر دن میں 3 بار
ہائی بلڈ پریشر
عرق گلاب ہائی بلڈ پریشر کو مستقل ٹھیک کرنے کیلئے زبردست فوائد کا حامل ہے 40 سے 60 ملی لیٹر دن میں تین بار
جوڑ درد
جوڑ درد کیلئے بھی عرق گلاب، عرق اجوائن، عرق سونف، عرق پودینہ برابر وزن مکس کر کے استعمال کرنے سے اتنے اچھے نتائج ملتے ہیں کہ انسان طب اسلامی کے معجزات کا قائل ہوئے بنا نہیں رہ سکتا خصوصاً یورک ایسڈ اور گنٹھیا کے جوڑ درد 40 ملی لیٹر دن میں 3 سے 5 بار
شوگر
عرق گلاب شوگر کے مریضوں کے لیے اللہ کی ایک نعمت ہے اگر سہ آتشہ عرق گلاب ہو تو پھر کیا کہنے لبلبہ کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے شوگر کے جسم کے دوسرے اعضاء پر پڑنے والے برے اثرات کو روکتا ہے جیسے شوگر کی وجہ سے نظر کا کمزور ہونا، دل کا کمزور ہونا، ہائی بلڈ پریشر، گردے کمزور ہونا، اعصابی کمزوری وغیرہ عرق گلاب استعمال کرنے والا شوگر کا مریض شوگر کے بد اثرات سے محفوظ رہتا ہے  50 ملی لیٹر دن میں 3 بار
عرقیات کی طرف توجہ دیں آپ واقعی رزلٹ دیکھ کر ہم خود حیران رہ جائیں گے  بہتر ہی نہیں بہترین رزلٹ ملے گا
طریقہ، عرق گلاب نکالنے کی مقدار
اگر آپ چاہتے ہیں کہ رزلٹ ملے تو 1 کلو پھول گلاب سے صرف 7 لیٹر عرق کشید کریں، اور اگر سہ آتشہ بنانا چاہتے ہیں تو پھر 1 کلو پھول گلاب سے 10 لیٹر کشید کریں، پھول گلاب کو صاف کر کے ایک بار دھونے کے بعد سرد موسم ہو تو 12 گھنٹے کے لئے، گرم موسم ہو تو 6 گھنٹے کیلئے بھگو دیں. پھر عرق کے برتن میں ڈال کر تیز آگ جلا دیں جب ایک ابال آجائے تو آگ اتنی کم کر دیں کہ پانی کو ابال آتا رہے جتنا ہلکی آنچ پر عرق کشید ہو گا اتنا ہی اچھا بنے گا عام لوگ ایک کلو پھول گلاب سے 20 کلو سے بھی زیادہ عرق کشید کرتے ہیں تو اگرچہ وہ بھی خالص ہو گا لیکن مقدار کے مطابق نہیں ہو گاتو رزلٹ میں کمی آ جائے گی
حکماء سے ایک گزارش عرقیات کی تیاری ایک مشکل کام ہے لیکن اگر کوشش کر کے بنائے جائیں اور اکیلے یا بطور بدرقہ استعمال کرائے جائیں تو یقین کریں حیران کن نتائج ملتے ہیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

سر چکرانا، سر کا دورا پڑنا، کمزوری دماغ

سر چکرانا، سر کا دورا پڑنا، کمزوری دماغ
الشفاء : سو کر چارپائی سے فوراً اٹھنے پہ آنکھوں کے گرد اندھیرا چھا جاتا ہے اور سر چکرانے لگتا ہے، مجبوراََ دیوار وغیرہ کا سہارا لینا پڑتا ہے پھر کچھ دیر چند سیکنڈ بعد نارمل ہو جاتا ہے
وجوہات اور علاج
وجوہات و اسباب و علامات
کمزوری دماغ، اعصاب، سر پر کوئی چوٹ وغیرہ، کمی خون، کثرت جماع، دماغ کا سومزاج گرم یا سرد، سر میں خشکی بخاروں اور شدید امراض سے صحت یاب ہونے کے بعد کمزوری سے یہ عارضہ پیدا ہوتا ہے، دماغی محنت لکھنے پڑھنے سے، مرغن خوراک دودھ گھی کی کمی سے خشکی، رات کو نیند نہیں آتی، زندگی بے مزہ ہو جاتی ہے
علاج
اصل سبب کا ازالہ کریں، کمزوری دماغ ہو تو مربہ آملہ ایک عدد دھو کر ورق چاندی لپیٹ کر کھلائیں
کمزوری دل سے ہو تو خمیرہ مروارید 5 گرام کھلائیں
قبض کی وجہ سے سر میں بخارات یا ریاح ہو تو اطریفل کشنیزی کا استعمال مفید ہے
نسخہ، حب برہمی
حافظہ، سارا دن دماغی محنت کرنے سے طبعیت نہیں اکتاتی، بھولنا ختم یاداشت میں آضافہ، وکیلوں، مصنفوں، طالب علموں کیلیے نعمت، نسیان بھول جانے کے کیلئے
نسخہ الشفاء : برہمی بوٹی خشک 125 گرام، سفوف ملٹھی 50 گرام،, ورچ 50  گرام، کول ڈوڈا 50 گرام، مغز بادام 40 عدد، دانہ الائچی خورد 10 گرام، زعفران 5 گرام، ورق چاندی 12 عدد، ورق سونا 6 عدد
ترکیب تیاری : برہمی بوٹی کو گھی میں قدرے بھون لیں اور پھر تمام ادویہ کو باریک پیس کر ملا دیں
مقدار خوراک : دو گرام رات سوتے وقت  ایک گلاس نیم گرم دودھ کیساتھ ایک ماہ کے استعمال سے دماغ کی تمام کمزوریاں رفع ہو جاتی ہیں
نسخہ، سفوف مقوی دماغ
دماغی کمزوری، نسیان بھول جانا کیلئے
نسخہ الشفاء : کشنیز 50 گرام، کندر 50 گرام، مغز سونف 50 گرام، مغز بادام 50 گرام، سفوف برہمی 50 گرام، کوزہ مصری 50 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں
مقدار خوراک : دو بڑے چمچ کھانے والے رات سوتے وقت ایک گلاس نیم گرم دودھ کیساتھ دو ماہ استعمال کریں
نسخہ، اکسیر نقرئی
کمزوری دماغ اور دل کا اکسیری علاج ہے، خفقان دل دھڑکنا کے لیے مجرب ہے
نسخہ الشفاء : طباشیر 2 گرام، مروارید 1 گرام، کشتہ چاندی یا ورق 1 گرام، دانہ الائچی خورد 2 گرامادویہ کو ترکیب تیاری : مسلسل 6 گھنٹے کھرل کریں بس تیار ہے
مقدار خوراک : صبح نہار منہ دو رتی مکھن ملائی وغیرہ میں ساتھ دودھ استعمال کریں
نسخہ، معجون خشخاش
سر چکرانے کے علاوہ یہ دماغ کی گرمی اور خشکی کو رفع کرتی ہے، مقوی دماغ ہے
نسخہ الشفاء : خشخاش سفید 45 گرام، کشنیز خشک 35 گرام، مغز بادام مقشر 30 گرام، مغز کدو 25 گرام، مغز تربوز 25 گرام، تخم کاہو مقشر20 گرام،دانہ الائچی خورد 20 گرام، تخم خرفہ سیاہ 20 گرام، چینی 1 کلو
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں اور چینی کا قوام بنا کر سفسف اس میں خوب اچھی طرح مکس کر دیں یہ معجون بن جائے گی اب اسکو کسی شیشے کے جار میں ڈال کر رکھ لیں
مقدارخوراک : دو بڑے چمچ کھانے والے صبح نہار منہ پانی یاں دودھ کیساتھ ایک ماہ استعمال کریں
نسخہ، تریاق بدن
ضعف کمزوری اعضاء رئیسہ، دل و دماغ اور جگر اعصاب، عضلات اور عام جسمانی کمزوری بہت جلد رفع ہو جاتی ہے
نسخہ الشفاء : کشتہ مرجان 6 گرام،  ورق سونا 1 گرام، ورق چاندی 1 گرام، کشتہ فولاد 6 گرام، کشتہ قلعی 9 گرام، کشتہ ابرک سیاہ 9 گرام، کشتہ جست 3 گرام، کشتہ پارہ 6 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو تقریباً تین گھنٹے کھرل کریں دواء تیار ہے
مقدار خوراک : دو چاول مکھن یا ملائی میں رکھ کر دیں صبح نہار منہپندرہ دن سے ایک ماہ
ساتھ میں یہ دواء بھی استعمال کروائیں
نسخہ الشفاء : کشنیز خشک 7 گرام، ہلیلہ سیاہ 7 گرام، ہلیلہ زرد 3 گرام، آملہ مقشر 4 گرام
اس کی دو خوراکیں کریں، ایک صبح ایک شام
نسخہ، ضعف دماغ
جب دماغ کے بعض حصوں میں خون معمول کے مطابق نہ پہنچتا ہو یا غذا کی کمی کے باعث دماغی نشوونما بہتر انداز سے نہ ہو سکے تو اسے ضعف دماغ یا دماغ کی کمزوری کہتے ہیں
اسباب
کثرت محنت دماغی، کثرت مباشرت، ضعف قلب، کثرت احتلام ، قبض کی زیادتی ضعف جگر ، نزلہ و زکام کی کثرت، دماغی شریانوں میں سختی پیدا ہونا، خون کی کمی، ضعف ہضم وغیرہ سے دماغی کمزوری ہو جاتی ہے
علامات
معمولی دماغی کام کرنے سے سر میں درد ہو جاتا ہے، اگر لیٹ کر اٹھا جائی تو اکثر آنکھوں کے سامنے اندھیرا سا آنے لگتا ہے، سر چکرانا، نظر کمزور ہونے لگتی ہے، طبیعت بہت سست ہو جاتی ہے، سانس پھولنے لگتا ہے، نزلہ و زکام کی کثرت رہتی ہے،نیند کے بعد بھی طبیعت سست رہتی ہے، نسیان بھول جانا، خواہش جماع بھی کم ہو جاتی ہے ، ذکاوت حس کا مرض بھی لاحق ہو جاتا ہے، دماغی تھکان بہت جلد پیدا ہو جاتی ہے
علاج
نسخہ الشفاء : سونف 50 گرام، کشنیز خشک 50 گرام، دانہ الائچی کلاں 30 گرام، برہمی بوٹی 50 گرام، دانہ الائچی خورد 30 گرام، کشتہ مرجان 20 گرام، صندل سفید 20 گرام، کوزہ مصری 100 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں

مقدار خوراک : خالی پیٹ  صبح شام 1 چھوٹا چمچ چائے والا ایک گلاس نیم گرم دودھ کیساتھ ایک ماہ استعمال کروائیں 
تقویت دماغ کیلئے، برھمی بوٹی گولیاں
تقویت دماغ کے لیے خصوصاً بلغمی مزاجوں کے لیے نہایت مفید ہیں
نسخہ الشفاء : برہمی بوٹی 10 گرام، فلفل سیاہ 2 گرام، دانہ الائچی خورد 2 گرام
تر کیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کرباریک سفوف بنا کر روغن بادام سے چرب کر کے اور پانی سے گوندھ کر مرچ سیاہ کے برابر گولیاں بنائیں
مقدار خوراک : دو گولی صبح دو گولی شام پانی کیساتھ ایک ماہ استعمال کریں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

کمزوری نظر، نظر کا ختم ہوجانا، کمال کا بہترین نسخہ

کمزوری نظر، نظر کا ختم ہوجانا، کمال کا بہترین نسخہ
نسخہ الشفاء : بادام 100 گرام، مغزاخروٹ 100 گرام، سونف 100 گرام، الائچی خورد 10 گرام، فلفل سفید 10 گرام، چینی 250 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں
مقدار خوراک : ایک بڑا چمچ کھانے والا صبح، دوپہرم شام خالی پیٹ ایک گلاس نیم گرم دودھ کیساتھ ایک سے دو ماہ استعمال کریں
فوائد : کمزوری نظر، نظر کا ختم ہوجانا، دماغی کمزوری کیلئے بہترین علاج ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

نسخہ، اطریفل سونف

نسخہ، اطریفل سونف
کمزوری نظر،  ضعف بصارت کے لیے، نسخہ
نسخہ الشفاء : پوست ہلیلہ زرد 10 گرام، پوست ہلیلہ کابلی 10 گرام، پوست بلیلہ 10 گرام، پوست آملہ 10 گرام، منقی دانے نکال کر 10 گرام، کشنیز خشک 10 گرام، گل سرخ 10 گرام، صعتر فارسی 10 گرام، سونف 70 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر روغن بادام 20 گرام سے چرب کرکے چینی 280 گرام، شہد 140 گرام دونوں کا قوام بنا کر اس میں سفوف خوب اچھی طرح ملا کراطریفل بنالیں اور کسی جار میں ڈال کر رکھیں
مقدار خوراک : ایک بڑا چمچ کھانے والا صبح نہار منہ پانی یاں دودھ کیساتھ دو ماہ استعمال کریں اورسر پر روغن بادام کی مالش کریں اور کبھی کانوں میں چند قطرے ڈال کر رات کے وقت سو جایا کریں ہر دوسرے چوتھے دن سلائی سے شہد چھوٹی مکھی آنکھوں میں دو بار لگائیں
فوائد : نظر کی کمزوری، دماغی کمزوری کا مکمل علاج ہے دو ماہ دواء استعمال کریں اللہ تعالی کرم کرے گابہترین نسخہ ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

نسخہ، نیند کا زیادہ آنا، دیسی علاج

نسخہ، نیند کا زیادہ آنا، دیسی علاج
بعض لوگوں کو نیند اس قدر زیادہ آتی ہے, کہ خواہ وہ جیتنا سوئیں اُٹھنے کو جی نہیں چاہتا، ہر وقت اونگھتے رہتے ہیں، سرد اشیاء کے بکثرت استعمال سے جب دماغ میں بلغمی رطوبت جمع ہو جاتی ہے، تو یہ مرض پیدا ہوتا ہے دماغ میں کثرت یا کمی خون، امراض دماغ کا ہل جانا، دماغی رسولی، ردی بخارات کا دماغ میں پہنچنا دباؤ ، سر پر چوٹ، سخت سردی، فاقہ کشی زیادہ دماغی محنت سے عارضہ ہو جاتا ہے، بدہضمی, نزلہ و زکام، جسم سے خون کا زیادہ نکل جانا، دستوں کی کثرت، لمبی بیماری سے کمزور ہو جانا، کثرت محنت دماغی، مرگی، خون کا زہریلا ہونا، سمیت بول، شوگر ذیابیطیس، دماغ کے سست اور کمزور ہو جانے کی وجہ سے نیند کا غیر معمولی غلبہ ہو جاتا ہے,
اسباب کے مطابق علاج کریں
علامات
سر بوجھل، چہرے پر بھربھراہٹ پپوٹے پھولے ہوئے، منہ سے رطوبت کا جاری ہونا، مریض گہری نیند میں سویا رہتا ہے، اگر جگایا جائے تو مشکل سے جاگتا ہے، سوال کا جواب دے کر پھر سو جاتا ہے
خون کی زیادتی سے ہو تو لمس گرم، چہرہ اور آنکھیں سرخ ہوتی ہیں
سردی سے ہو تو ، لمس سرد اور پیشاب سفید ہوتا ہے
دوالمسک معتدل جواہر دار3 گرام روزآنہ دیں
معجون فلاسفہ 6 گرام روزآنہ ایک ماہ تک کھلائیں
اطرہفل کشنیز مقوی دماغ ہے اور دماغ کا تنقیہ کرتا ہے، نزلہ کو مفید ہے
اگر کمزوری جسم، دل، دماغ سے تو ضعف دماغ کی دواء کریں، اور مقویات کے مرکبات کھلانا مفید ہے، قرص مرجان ایک عدد خمیرہ گاؤزبان عنبری کے ساتھ دیں
رطوبت کی زیادتی ہو تو خوراک زود ہضم ہو جو رطوبت پیدا نہ کرے
قبض ہو تو اس کو رفع کریں
زیادہ کھانے اور سر اشیاء پانی سے پرہیز
علاج
اگر خون کی زیادتی ہو تو حجامہ، جونکیں یا فصد کھولنا بہترین تدبیر ہے
نسوار دینے سے نیند کی زیادتی کم ہو جاتی ہے
مرچ سیاہ باریک کر کے بطور نسوار دینے سے غنودگی رفع ہو جاتی ہے
نسخہ الشفاء : صدف 50 گرام، مروارید 50 گرام، کو 1 کلو گھیکوار کوزہ میں بند کرکے گج پٹ کی آگ دیں، اور سرد ہونے پر نکالیں
ترکیب تیاری : یہ کشتہ 10 گرام، دانہ الائچی خورد 10 گرام، ورق چاندی 40 عدد، سب کو باریک کر کے سفوف بنائیں
مقدار خوراک : ایک گرام ہمراہ خمیرہ گاؤزبان 10 گرام میں ملا کر دودھ سے صبح و شام، خالی پیٹ ایک ہی ہفتہ میں اس کے فوائد مل جائیں گے، نیند قدرتی طور پر آئیگی اور طبعت چست رہیگی، معدہ کی اصلاح اور تنقیہ بلغم و سوداء ہو کر مرض رفع ہو جائیگا
نسخہ، حب برہمی
مقوی دماغ ہے، نزلہ کو دور کرتی ہے منہ کی بو خوشگوار بناتی ہے
نسخہ الشفاء : برہمی بوٹی خشک 50 گرام، باریک پیس کر کر روغن بادام سے چرب کر لیں پھر اس میں دانہ الائچی خورد 10 گرام، مرچ سیاہ 6 گرام، جدوار 3 گرام، زعفران 3 گرام، عود صلیب 3 گرام، عنبر 3 گرام، باریک پیس کر ملائیں، اور شہد کے ساتھ گوندھ کر کالے چنے کے برابر گولیاں بنالیں
مقدارخوراک : ایک گولی صبح و شام ساتھ دودکیساتھ پندرہ دن سے ایک ماہ استعمال کروائیں
مزید نسخہ جات
نسخہ الشفاء : چنے بھنے اور چھلے ہوئے 50 گرام، مغز بادام 50 گرام، چینی 50 گرام، سب کا سفوف بنا کر ایک بڑا چمچ کھانے والا صبح نیم گرم دودھ سے لیں
نسخہ، کشتہ مرجان مکھن والا
نہایت مقوی دماغ ہے
نسخہ الشفاء :‌ مرجان صاف شدہ 10 گرام، لے کر 30 گرام، مکھن میں ملا کر کوزہ میں بند کر کے 5 کلو اُپلوں کی آگ دیں سرد ہونے پر نکال کر پیس لیں
مقدار : خوراک ایک رتی مکھن میں رکھ کر صبح نہار منہ کھائیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

نسخہ، کشتہ بیخ وشاخ مرجان

نسخہ، کشتہ بیخ وشاخ مرجان
نسخہ الشفاء : بیخ مرجان 200 گرام، مصفی شاخ مرجان 50 گرام، مروارید باریک 50 گرام
ترکیب تیاری اورصفائی : پہلے بیخ مرجان کو 10 کلو پانی میں اُبالیں 30 منٹ کے بعد اتار کر چھان لیں اور پانی صاف سے غسل دیں اور دوبارہ 10 کلو پانی میں 30 منٹ ابالیں اور صاف پانی سے غسل دیں 3 بار اسی طرح عمل کریں اب تمام اجزاء کو کوٹ کر عرق اب سہ آتشہ میں بجھاؤ نکال کر دوبارہ اسی طرح بُجھائیں اور چمچ سے نکال کر اسٹیل کے برتن میں عرق ڈالیں اسی بُجھائیں مرجان مروارید کو کوٹھالی میں گرم کر کر بُجھاؤ حتی کہ تمام شگفتہ ہو جائے خشک کر گل گلاب دیسی سے کھرل کریں اور ٹکیہ بنا کر گل گلاب کا نغدہ دے کر بیس کلو کی آگ دیں نکال کرروغنی کوزہ میں مذ کورہ دواء ڈال کر 500 گرام مکھن گاؤ مکس کر گل حکمت کر کے 20 کلو کی آگ دیں اب نکال کر دوبارہ 500 گرام گاؤ مکھن دے کر 20 کلو کی آگ دیں چار آگیں بالترتیب دیں
مقدار خوراک : ایک رتی سے تین رتی ہمراہ مکھن دودھ بالائی کیساتھ کھائیں
فوائد : جریان، لیکوریا، دھات، جراثیم کی کمی، معین حمل، دماغی کمزوری، خون کی کمی، کیلشیم کی کمی،  تھکاوٹ دور کرنے میں زبردست معاون دواء ہے، یہ نسخہ ہم سے تیار شدہ بھی مل سکتا ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

ڈپریشن کی وجوہات اور اسباب

ڈپریشن کی وجوہات اور اسباب
کیا آپ کبھی مایوسی یا ڈپریشن کا شکار ہوئے ہیں؟ دنیا میں کونسا انسان ہے جو دکھ، مالیاتی مشکلات اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کی بناءپر اس ذہنی کیفیت کا شکار نہیں ہوتا اور یہی عام طور پر اس کی معروف وجوہات بھی سمجھی جاتی ہیں مگر ایسا نہ ہونے کے باوجود آپ ڈپریشن کا شکار ہیں اور اس کی کوئی خاص وجہ سمجھ نہیں آرہی تو درحقیقت ایسی متعدد حیرت انگیز چیزیں جو آپ کو مایوس بنارہی ہوتی ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ بیشتر افراد ان سے واقف بھی نہیں ہوتے جن کو جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
گرم موسم
موسموں کے مزاج پر اثرانداز ہونے کا تعلق عام طور پر سردیوں سے جورا جاتا ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ گرم موسم بھی ڈپریشن کا سبب بن سکتا ہے، ایسا اس وقت ہوتا ہے جب موسم گرما معمول سے زیادہ لمبا ہوجائے یا جسم کو گرمی سے مطابقت پیدا کرنے میں مشکل پیش آرہی ہو گرم موسم میں جسم کو مطابقت پیدا کرنے میں مشکل ہو تو اس سے دماغی کیمیسٹری اور ہارمونز کے نظام میں عدم توازن پیدا ہوتا ہے جو ڈپریشن کا سبب بن جاتا ہے
تمباکو نوشی
عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ مایوسی کے شکار افراد تمباکو نوشی کی عادت کا شکار ہوجاتے ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ سگریٹ میں شامل نکوٹین دماغی ٹرانسمیٹر کی سرگرمیوں پر اثر انداز ہوتا ہے جس کے نتیجے میں ہارمونز بڑی مقدار میں خارج ہوتے ہیں جو مزاج کو بدلنے کا سبب بن جاتے ہیں یا یوں کہہ لیں ڈپریشن بڑھا دیتے ہیں
گلے کے امراض
تھائی رائیڈ گردن میں تتلی کی شکل کے غدود مناسب مقدار میں تھائی رائیڈ ہارمون پیدا نہ کررہا ہو تو انسانی جسم میں ڈپریشن بڑھنے لگتا ہے، درحقیقت اس ہارمون کا کام دماغی سرگرمیوں اور اس کے ہارمونز کو کنٹرول کرنا ہوتا ہے، اگر آپ کو ڈپریشن کے دوران جسم سرد ہوتا یا خوف محسوس ہو تو اس چیز کو چیک کرالینا زیادہ بہتر ہوگا
نیند کی خراب عادت
یہ کوئی حیرت انگیز بات نہیں کہ نیند کی کمی چڑچڑے پن کا سبب بنتی ہے مگر یہ ڈپریشن کا خطرہ بھی بڑھا دیتا ہے، ایک طبی تحقیق کے مطابق نیند کی کمی کے نتیجے میں لوگوں کے دماغی خلیات دوبارہ مرمت نہیں ہوپاتے جس کے نتیجے میں ان میں مایوسی جنم لینے لگتی ہے
فیس بک کا بہت زیادہ استعمال
کیا آپ سوشل میڈیا سائٹس پر بہت زیادہ وقت گزارتے ہیں؟ اگر ہاں تو مختلف تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ یہ عادت ڈپریشن کی جانب لے جاسکتی ہے خاص طور پر نوجوان اور جوان اس سے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں، درحقیقت انٹرنیٹ کی عادت سے لوگوں کے اندر حقیقی زندگی میں اپنے ساتھیوں سے بات چیت میں جدوجہد کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کسی ساتھی کی کمی سے ڈپریشن جنم لینا لگتا ہے
ٹی وی شو یا فلم کا اختتام
جب کوئی ضروری چیز جیسے ٹی وی شو، فلم یا گھر کی تزئین نو کا اختتام ہوتا ہے تو اس سے کچھ افراد کے اندر ڈپریشن پیدا ہوتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق ایسا اس وقت سامنے آیا تھا جب ہیری پوٹر سیریز کی آخری فلم سامنے آئی تھی جبکہ وہ اس کو دیکھنے اور اس میں اپنی حقیقی زندگیوں کے مسائل بھلا دینے کے عادی ہوچکے تھے، جس پر انہیں شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا
رہائش کا مقام
آپ اس پر جتنا بحث کرلیں کہ شہر یا گاﺅں میں سے کس کی زندگی بہتر ہے مگر سائنس کا تو ماننا ہے کہ شہری علاقوں میں رہنے والے افراد کے مزاج میں اتار چڑھاﺅ کا خطرہ دیہاتی لوگوں کے مقابلے میں 39 فیصد زائد ہوتا ہے، شہرون میں لوگ زیادہ سرگرم رہتے ہیں جس سے ان کے دماغ کو تناﺅ کو ریگولیٹ کرنے میں مشکل پیش آتی ہے اور یہی چیز آگے بڑھ کر ڈپریشن کا سبب بن جاتی ہے
بہت زیادہ انتخاب
اگر بہت زیادہ آپشنز دستیاب ہو مثال کے طور پر ناشتے کے لیے کوئی چیز لینے جائیں اور بہت کچھ مل رہا ہو تو لوگوں کو سمجھ نہیں آتا کہ کیا انتخاب کریں، جس کے نتیجے میں وہ بہتر سے بہترین کی تلاش میں لگ جاتے ہیں اور یہ رجحان ان میں ڈپریشن کا سبب بنتا ہے
خوراک میں مچھلی سے دوری
مچھلی میں پائے جانے والے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کا کم استعمال بھی ڈپریشن کا خطرہ بہت زیادہ بڑحا دیتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق یہ فیٹی ایسڈز نیوروٹرانسمیٹرز کو ریگولیٹ کرتے ہیں جو ڈپریشن سے بھی بچانے کا کام کرتے ہیں
بہن بھائیوں سے خراب تعلقات
اگرچہ کسی سے بھی خراب تعلق ڈپریشن کا سبب بن سکتا ہے مگر ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن افراد کا اپنے بہن بھائیوں سے تعلق بہتر نہیں ہوتا ان میں نوجوانی کے عرصے میں ڈپریشن کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے، اگرچہ اس کی وجہ واضح نہیں تاہم محققین کے خیال میں بہن بھائیوں سے انسان سماج میں تعلقات بڑھانا سیکھتا ہے، تاہم لڑائی جھگڑے ان کی یہ صلاحیت متاثر کرتے ہیں جو بعد کی زندگی میں ڈپریشن کا سبب بن جاتا ہے
امتناع حمل گولیاں
حمل سے بچاؤ کی گولیوں کے مضر اثرات سے انکار ممکن نہیں اور کئی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ ان کا استعمال اکثر خواتین میں ڈپریشن کا سبب بن جاتا ہے جس کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے، تاہم ایسا ہر ایک ساتھ نہیں ہوتا مگر پھر بھی امکان ضرور باقی رہتا ہے
خواب آور ادویات
کئی ادویات کے استعمال کے نتیجے میں بھی ڈپریشن لاحق ہوسکتا ہے خاص طور پر نیند کی گولیوں کا استعمال متعدد افراد میں اس کا سبب بن سکتا ہے بلکہ ان میں خودکشی تک کے رجحانات پیدا ہوجاتے ہیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

مقوی اعضاء رئیسہ، دیسی نسخہ

مقوی اعضاء رئیسہ، دیسی نسخہ
نسخہ الشفاء : یشب 10 گرام کو شیرمدار10 گرام، آب گھیکوار10 گرام، شہد 10 گرام میں ملا کر تین روز تر رکھیں پھر برتن میں گل حکمت کر کے 12 کلو اپلوں کی آگ دیں اور اچھی طرح کھرل کر کے 200 ملی گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں
مقدار خوراک : صبح اور شان ایک کیپسول پانی کیساتھ یاں عرق سونف کیساتھ استعمال کریں پندرہ دن سے ایک ماہ
فوائد : مقوی اعضاء رئیسہ، دافع خفقان ہے، پتھری کو خارج کرتا ہے ، مارگزیدہ کے واسطے تریاق ہے تقویت اعضاء رئیسہ اور خفقان کے واسطے خمیرہ گاؤزبان یا  مربہ سیب وغیرہ کے ہمراہ کھلائیں، گزیدہ کو پھکڑی 10 گرام کے ہمراہ دیں، متواتر تین دن کھانے سے زہر کو دور کرتا ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

غشی، بے ہوشی کیلئے دیسی نسخہ جات

غشی، بے ہوشی کیلئے دیسی نسخہ جات
ٹوٹکے دیسی، غشی، بے ہوشی کیلئے
نسخہ الشفاء : اگر مزاج میں زیادہ گرمی پہنچنے سے غشی آجائے تو زیادہ ٹھنڈی چیزیں مثلاً کھیرا، صندل، کافور اور گلاب وغیرہ سونگھائیں اور شربت انار میں گلاب یا عرق بید مشک یا عرق نیلوفر ملا کر حلق میں تھوڑا تھوڑا ٹپکائیں اور ہوش آنے کے بعد ٹھنڈی غذائیں اور دوائیں حسب ہدایت معالج دی جائیں
نسخہ الشفاء : اگر اندرونی عضو میں کسی شدید درد کی وجہ سے بے ہوشی ہو تو عرق گلاب میں ٹھنڈا پانی یا برف کا پانی ملا کر مریض کے چہرے پر چھینٹا دیں اور ہاتھ پاؤں کو کپڑے سے خوب کس کرکے باندھ دیں اور ہوش آنے کے بعد اصل مرض کا علاج کیا جائے
نسخہ الشفاء : اگر زیادہ غم و الم کی وجہ سے بے ہوشی ہو تو صندل وغیرہ خوشبو دار چیزیں سونگھائیں چہرہ اور ہاتھ پاؤں پر گلاب اور ٹھنڈے پانی کا چھینٹا دیں اور صندل سرخ، صندل سفید، عرق گلاب اور کافور ملا کر سینہ پر لگائیں
نسخہ الشفاء : اختناق الرحم (ہسٹریا) والی غشی ہو تو بدبو دار چیزیں مثلاً ہینگ، لہسن اور گندہ بیروزہ وغیرہ سونگھائیں اور ناک بند کریں دونوں پاؤں کی پھلیوں کو کپڑے سے کس کر باندھیں اور پاؤں کے تلوؤں کو کھردرے کپڑے سے سہلائیں
نسخہ الشفاء : لو لگنے اور گرمی کی شدت سے بے ہوشی ہو تو ایسے مریض کو ٹھنڈی اور ہوا دار جگہ پر لٹائیں چہرہ اور تمام بدن پر ٹھنڈا پانی زیادہ مقدار میں انڈیلتے جائیں یہاں تک کہ مریض کو ہوش آجائے اس کے بعد مفرح اور مقوی قلب دوائیں دی جائیں کچے آم کو بھوبھل میں پکا کر اس کے پانی کو نچوڑ کر پلانا لو زدہ کے لئے بہت مفید ہے