الشفاء، بندش حیض کیپسول
Al Shifa-Menstruation-Haiz Bandish-Herbal Capsules
فوائد: حیض کا دیر سے آنا، حیض کی کمی کُھل کر نہ آنا، حیض کی تنگی، حیض کا بند ہو جانا، حیض کا درد سے آنا، رحم میں چربی کا ہونا ان مسائل میں مفید علاج ہے دوا برائے ایک ماہ
مقدارخوراک: ایک کیپسول صبح ایک کیپسول رات کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی کیساتھ استعمال کریں
قیمت 3000 روپے
ہوم ڈلیوری آل پاکستان
(0-30-40-50-60-70)فون نمبر اور واٹس ایپ
حیض کی بندش کا، دیسی علاج
حیض کی بندش یا کمی ایسی بری بیماری ہے کہ اس سے ہزاروں عورتیں دکھ جھیل رہی ہیں صرف یہی نہیں کہ حیض کی بندش سے مریضہ کو بہت تکلیف ہوتی ہے اور بہت سی بیماریاں ہو جاتی ہیں بلکہ جب حیض آرام سے یا کُھل کر نہ آئے تو وہ اولاد کی نعمت سے بھی محروم رہتی ہے
حیض کی بندش کا ،دیسی نسخہ
نسخہ الشفاء: تخم گاجر 10 گرام، گڑ 20 گرام
ترکیب تیاری: ان دونوں چیزوں کو آدھا کلو پانی میں ڈال کر ابالیں جب پانی آدھا رہے جائے تو چھان کر مریضہ کو پلائیں اس سے انشاءاللہ مدتوں کا رکا ہوا حیض کھل جاتا ہے ۔ اگر حیض درد سے آتا ہو تو حیض کے دنوں میں پلانے سے حیض بلا درد آنے لگتا ہے
حیض کی بندش کا، دیسی نسخہ
نسخہ الشفاء: تخم گاجر 100 گرام، مصری 100 گرام، باریک پیس کر ملا لیں اور حیض کے دنوں اندر تین دن پہلے شروع کریں اور دو چمچ کھانے والے روز کے حساب سے سات دن دیں
فوائد: چند ہی روز کے استعمال سےحیض کی بندش ختم ہو جائے گی
حیض کی خرابی، رحم کے امراض کا بہترین علاج
نسخہ الشفاء: سیکری کپاس 150 گرام، جڑ پان 80 گرام، املتاس 80 گرام، اسارون 40 گرام، مجیٹھ 40 گرام، میتھرے 40 گرام بندال 5 گرام
ترکیب تیاری: تمام ادویہ کو موٹا موٹا کوٹ کر رات کو 4 کلو پانی میں بھگو دیں اور صبح اُٹھ کر چینی ملا کر معروف طریقہ سے شربت تیار کر لیں
مقدار خوراک: تین بڑے چمچ کھانے والے ایک کپ گرم دودھ میں ملا کر پلائیں پندرہ دن استعمال کریں
فوائد: منقی الرحم، مفتح سدد، اور مدر طمث ہے
نوٹ: یہ شربت حاملہ عورت کو استعمال نہ کروائیں اور صرف جائز ضرورت کے لئے
ماہواری کا درد، معلومات اور دیسی علاج
اس درد کی شدت بہت زیادہ ہوتی ہے کہ الفاظ میں اس درد کی شدت بیان نہیں ہوسکتی ایلو پیتھی میں نوسپا نام کا انجیکشن اور گولیاں استعمال کروانا معمول ہے لیکن یہ حتمی علاج نہیں اگلے سرکل میں درد بدستور موجود ہوتا ہے اس تکلیف کا شکاراکثر کنواری لڑکیاں ہوتی ہیں لیکن کبھی شادی شدہ عورتیں بھی اس مرض کا شکار بن جاتی ہیں مسئلہ کچھ یوں ہوتی ہے کے ماہانہ ایام آنے سے دو چار دن پہلے کمر کے آگے اور پیچھے ہلکا درد شروع ہوتا ہے جو ماہواری کے شروع ہونے پر شدت اختیار کر لیتا ہے ٹانگوں اور سر میں شدید درد اور بعض مریضوں کو الٹی آ جاتی ہے بھوک کا ختم ہو جانا اور دل کا گھبرانا اس مرض میں ایک عام سی چیز ہے
اسباب: ہارمونک پرابلم، رحم کی کمزوری، رحم کی گردن کا تنگ ہونا اور متورم ہونا، خون کی کمی اور نفسیاتی دباؤ
نوٹ: موٹاپے کے ڈر سے کھانا نہ کھانا اور کالجز میں پیپسی پیزا برگر اور پکوڑے سموسے کھانا گول گپے کھانا کھٹی املی کھانا یہ بھی اس مرض کا بڑا سبب ہیں کھانا کھانا معمول بنائیں اسی میں آپ کی صحت اور سلامتی ہے
علاج: مریض کو حرارت دیں، ربڑ کی بوتل مل جاتی ہے میڈیکل سٹور سے گرم پانی ڈال کر مقام متاثرہ کو پیٹ پر ہلکی ہلکی سی حرارت دیں اور یہ نسخہ استعمال کریں
چالیس دن مسلسل استعمال کروا دیں اور اس مرض سے چھٹکارا حاصل کر لیں
نسخہ الشفاء: سونف 50 گرام، ملٹھی 50 گرام، اسگندھ 50 گرام
ترکیب تیاری: ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں
مقدارخوراک: ایک چھوٹا چمچ چائے والا صبح دوپہر شام ہمراہ پانی استعمال کروائیں جب کہ ایمرجنسی میں یہی دواء نیم گرم پانی سے استعمال کروائیں
خواتین کے قلت حیض. کمر درد. ماہواری، خون میں کمی دیسی علاج
نسخہ الشفاء: زعفران 10 گرام، فلفل سیاہ 10 گرام، سہاگہ 10 گرام، جوکھار 10 گرام، لعاب گھیکوار 20 گرام
ترکیب تیاری: تمام ادویہ کو باریک پیس کر لعاب گھیکوار میں ملا کر خشک ہونے کے لیے رکھ دیں خشک ہوجانے پر دوبارہ باریک پیس لیں اور 250 ملی گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں
مقدارخوراک: دو کیپسول ایک گلاس نیم گرم دودھ کیساتھ روزانہ رات کو سوتے وقت پندرہ دن استعمال کریں
فوائد: قلت حیض، کمر درد، ماہواری کے خون میں کمی، بے قاعدگی حیض کے لیے نہایت ہی بہترین نسخہ ہے
حیض کی کمی (بندش حیض) کا علاج
حیض کا دیر سے آنا، حیض کی کمی، حیض کی تنگی، حیض کا بند ہو جانا. یہ چاروں امراض چونکہ قریب قریب ہیں، اس لئے ان کا بیان ایک ہی جگہ شمار کیا جاتا ہے۔ دیر سے آناعام طور پر بند ہوجانے کا پیش خیمہ ہوا کرتا ہے۔ اس مرض میں یا تو شروع ہی سے ایام نہیں آتے، یا کچھ مدت آ کر بند ہوجاتے ہیں یا زیادہ دیر کے بعد آتے ہیں۔ چنانچہ جب حیض کے درمیان دو ماہ کا عرصہ ہو جائے تو اسے بند ہوجانا سمجھنا چاہیے۔ حمل کے دنوں اور حیض بند ہو جانے کے زمانہ یا بچے کو دودھ پلانے کے وقت حیض بند ہو جانے کو مرض نہیں سمجھنا چاہیے۔
وجوہات
حیض بند ہوجانے کی متعدد وجوہات ہیں مثلا خون کی کمی، کوئی پرانی بیماری جیسے سل و دق یا امراض گردہ یا جگر کے باعث یا پیدائشی کمزوری، فاقہ کشی، جریان خون، بواسیر، نکسیر یا تلی کے بڑھ جانے سے مریضہ کے جسم میں خون کم ہوجاتا ہے۔ بچہ دانی پر چوٹ لگنے، سردی، خشکی، جسم کے موٹا ہونے، بچہ دانی کی سوجن، خون زیادہ گاڑھا ہونے، زیادہ مشقت کرنے سے یہ عارضہ ہوجاتا ہے۔
نسخہ الشفاء، بندش حیض
امراض نسواں میں ہمیشہ طب یونانی کو دوسرے علاجوں پر فوقیت حاصل رہی ہے
بندش حیض کے لئے کیپسول
یہ کیپسول اس مرض میں نہایت مفید ہیں
نسخہ الشفاء: مصبر مصفیٰ 20 گرام، ہیرا کسیس 20 گرام، مرمکی 20 گرام، ہینگ خالص 20 گرام
ترکیب تیاری: تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں اور 500 ملی گرام والے کیپسول بھر لیں
طریقہ استعمال: مقدارخوراک: ایک کیپسول صبح ایک کیپسول رات کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی کیساتھ 5 دن مسلسل استعمال کریں
فوائد: یہ کیپسول حیض جاری کرنے کے لئے مفید ہے
سفوف بندش حیض
نسخہ الشفاء: ریوند چینی 10 گرام، قلمی شورہ 10 گرام، جوکھار 10 گرام، زیرہ سفید 10 گرام، مصری 40 گرام
ترکیب تیاری: تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں
مقدارخوراک: ایک چھوٹا چمچ چائے والا صبح اور شام پانی پانی کیساتھ ایک ہفتہ حیض آنے سے پہلے استعمال کریں
فوائد: حیض بغیر درد کے کُل کر آتا ہے
حب خاص
ان گولیوں کے چار یا پانچ دن کے استعمال سے حیض جاری ہو جاتے ہیں۔
الشفاء حب خاص
نسخہ الشفاء: صبر سقوطری زرد 10 گرام، ہیرا کسیس 3 گرام، زعفران خالص 6 گرام، کستوری خالص 1 گرام
ترکیب تیاری اور طریقہ استعمال: تمام ادویہ کو پیس کر باریک کر لیں اور شہد کی مدد سے کر چنے کے برابر گولیاں بنا لیں مقدارخوراک: ایک گولی صبح اور 1 گولی شام ہمراہ عرق سونف دیں
حیض کی بندش کا آسان نسخہ
مصبر250 ملی گرام
ہینگ 250 ملی گرام
ترکیب تیاری اور طریقہ استعمال: دونوں اجزاء کو کھرل کر کے 2 گولی بنا لیں، یہ ایک دن کی خوراک ہے۔ دودھ یا چائے کے ساتھ ایک گولی صبح اور ایک گولی شام کو استعمال کرائیں
حیض کی کمی کا جڑی بوٹیوں سے علاج
پیاز
پیاز کو پانی میں جوش دے کر پلانے سے ایام کھل کر آتے ہیں۔
بانسہ
بانسہ 10 گرام، مغز بنولہ 10 گرام عرق سونف میں رگڑ کر اس میں پرانا گڑ شامل کریں حیض آنے سے تین دن پہلے اس کا استعمال شروع کریں، بندش حیض کے لئے مفید ہے۔
سونف
سونف 10 گرام، گڑ 10 گرام، دونوں کو 250 ملی لیٹر پانی میں جوش دیں، آدھا رہ جانے پر چھان کر پلائیں اور گرم کپڑا اوڑھا کر مریضہ کو سلائیں
غذا اور پرہیز
سرد ترکاریوں، انڈہ، چائے سے پرہیز کریں مونگ کی دال، ارہر کی دال، چپاتی خشک، بسکٹ، مکھن، دودھ وغیرہ حسب ضرورت دیں
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal