خواص اونٹ کٹارا
Milk thistle
دیگرنام : عربی میں اشوک الجمل، فارسی میں شتر، گجراتی میں ان کنٹو، سندھی میں کانڈیری وڈی، ہندی میں اٹ کٹ نکا کہتے ہیں
ماہیت : اس کا پودا اکثر ایک فٹ سے ڈھائی فٹ تک اونچا دیکھا گیا ہے، سردیوں میں اسکے پودے سبز ہوتے ہیں جب تک اس کے پھل نہیں لگتے۔ اس وقت تک اس کا پودا ستیا ناسی پودے کی طرح معلوم ہوتا ہے اس کی جڑ گاؤ دم کی طرح چار سے چھ انچ لمبی ہوتی ہے پتے ستیاناسی سے کچھ چھوٹے لیکن لمبے اور نیچے سے سفید رنگ کے روئیں دار ہوتے ہیں پھول پانچ پنکھڑیاں والے سفید رنگ کے جن کے اندر سے سفید روئی کی طرح مواد نکلتا ہے
پہچان : ہندوستان کی قدیم بوٹی ہے جس کا ذکر جرک اور سثرت میں بھی آیا ہے۔ بعض اطباء اس کو برہم ڈنڈی کی قسم مانتے ہیں اور بعض ستیاناسی کی لیکن اونٹ کٹارہ ان دونوں سے بالکل مختلف ہے۔ جیسا کہ ماہیت سے ظاہر ہے کہ ایسا دھوکا اس لئے ہوتا ہے کہ ستیاناسی کے پودے کی طرح اس میں بھی ہر جگہ کانٹے ہوتے ہیں۔ جوکہ اوپر کو اٹھے ہوتے ہیں
رنگ : پھول زرد و سفید کانٹے دار
ذائقہ : تلخ
مقام پیدائش : پاکستان اور ہندوستان کی ریتلی زمین سے بکثرت پیدا ہوتی ہے
مزاج : گرم خشک درجہ دوم
افعال : مقوی معدہ، محلل اورام باردہ ،مدربول ،مقوی باہ،دافع بخار ،نقرس میں مفید ہے
استعمال : اونٹ کٹارا کے تخم، پتے اور جڑ کا چھلکا عموماً استعمال ہوتا ہے تخم بھوک کی کمی کو دور کرنے کے علاوہ بدہضمی ،یرقان، بھس، صفراوی مادوں اور یورک ایسڈ کو پیشاب اور پاخانے کے ذریعے نکال دیتا ہے جڑ کاچھلکا ضعف باہ میں کافی استعمال کیا جاتا ہے جڑ کا چھلکا بطور جوشاندہ بخارسنگ گردہ ،تقطیرالبول،مصفیٰ خون اور پیاس کم کرتا ہے۔ اس کی جڑ پان کی جڑ کے ساتھ کھانا کھانسی میں مفید ہے اس کی جڑ اور سونف کو باریک پیس کر سر پر لیپ کرنا درد سر بارد میں مفید ہے اس کی جڑ سونٹھ کو باریک پیس کر شہد میں ملا کر قضیب پر لیپ کر نے سے شہوت زیادہ آتی ہے اور سختی بڑھ جاتی ہے۔ پتے کے رس کو شہد کےہمراہ دینا کھانسی اور دمہ میں مفید ہے کانٹوں کو صاف کر کے پتوں کو خنازیر پر باندھنے سے گلٹیاں تحلیل ہوجاتی ہیں
پودے کے تمام اجزاء کو شہد یاشکر کے ساتھ استعمال کرنا پیشاب لاتا اور مصفیٰ خون ہے
نامردی اور ضعف باہ میں اس کی جڑ شکم کو استعمال کرنا مفید ہے۔ جموں کے شاہی روح جیون بوٹی کے نام سے ایک ضعف باہ کی اکسیر دوائی بناکر استعمال کرتے تھے
باری کے بخار خصوصاً چوتھیا بخار (ملیریا) اور وجع المفاصل میں خاص مفید ہے
فوائد خاص : ہاضم،مشتہی اور باہ
مضر : دماغ اور گردوں کو
مصلح : شربت غورہ، شراب انگور
بدل : انجدان
مقدارخوراک : تین سے پانچ گرام تک
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جگر سےخون صالح کی تولید جگر کی صحت کی علامت مانی جاتی ہے اگر خون صالح پیدا نہیں ہورہا ہوتا تو یہ جلد اور آنکھوں کی رنگت پر اثر انداز ہوتا ہے مثلاً آنکھوں میں سفیدی کا آجانا۔ آنکھوں میں سرخ ڈوروں کا غائب ہو جانا ۔ آنکھوں میں زردی کا آجانا۔ یہ تمام غلیظ خون کی علامات ہیں اور ان کا تعلق جگر سے ہے جگر کے مریض میں اوپر بیان کردہ علامات آہستہ آہستہ ظاہر ہونی شروع ہوتی ہیں۔ ان کے ظاہر ہونے میں 10سال ،20سال، یا 30سال کا عرصہ بھی لگ سکتا ہے جگر کے مرض میں مبتلا تقریباً20٪ مریض سروسس کا شکار ہو جاتے ہیں جس سے جگر اپنا کام سر انجام نہیں دے سکتااور بعض حالات میں جگر کا کینسر ہوجاتاہے جو جان لیوا ثابت ہوتا ہپے
پاکستان میں آلودہ پانی، غذائ اشیا میں ملاوٹ اور انتہائ گندے ماحول میں تیار کردہ کھانے پینے کی اشیا، اس کے علاوہ برائلر مرغی کے گوشت میں موجود سنکھیا کی مقدار، زیر زمین پانی میں موجود سنکھیا اور دوسرے زہریلے مرکبات ابسانی جگر کے لئے انتہائی مضر ہیں پاکستان کا شاید ہی کوئی فرد ایسا ہوگا کہ س کے جگر میں یہ زہریلے مرکبات جمع نہ ہوں۔ اس کے لئے ضرورت اس امر ی ہے کہ بیماری ہونے سے پہلے اس کا تدارک کر لیا جائے۔ کوئی ایسی غذا یا دوا جو روزانہ کی بنیاد پر جگر کو ان زہریلے مرکبات سے پاک کرتی رہے اور جگر کو فلش کرتی رہے اس کےلئے اونٹ کٹارہ ایک انتہائ مفید بوٹی ہے
امراضِ جگر کا طبی علاج
اونٹ کٹارا Milk Thistle
ہند و پاک میں یہ بوٹی منوں اور ٹنوں کے حساب سے ہوتی ہے۔ یہ کانٹوں دار جھاڑی ہے جس کا پھل اونٹ بہت رغبت سے کھاتا ہے اس لئے اس کو اونٹ کٹارا کہا جاتا ہے
اونٹ کٹارا تقریباً 2000 سال سے جگر اور پتہ کی مختلف بیماریوں میں استعمال ہو رہا ہے۔اونٹ کٹارا کا موئثر جز سیلی می رین اس کے بیجوں سے حاصل کیا جاتا ہے
اونٹ کٹارا کی دوائیں یورپ اور امریکہ میں جگر کی مختلف بیماریوں کے علاج کیلئے بہت پاپولرہیں۔ ملک تھسل کے خلاصے کے کیپسول امریکہ اور یورپ سے بڑی مقدار میں درامد ہوتے ہیں جو اچھے بڑے ڈرگ اسٹورز اور ڈپارٹمنٹل اسٹورز پر دستیاب ہیں انسانوں پر کیئے گئے تجربات سے ثابت ہواہے کہ اونٹ کٹارا کامو ئثر جز سیلی می رین جگر کے مختلف امراض کیلئے انتہائی موئثر دوا ہے جس میں لیور سورائی سس ،کرانک ہیپا ٹائٹس، الکحل اور کیمیائی استعمال سے متاثرہ جگر۔ حمل کے دوران بائل ڈک کی سوزش اور بائل نہ بننے کے امراض میں یہ بے حد مفید ہے۔ پاکستان میں ایبٹ لیبارٹریز کی سیلی می رین سلی ور کے نام سے دستیاب ہے جس کے استعمال سے آپ اپنے جگر کو نہ صرف صحتمند رکھ سکتے ہیں بلکہ جگر کی مہلک بیماریوں سے بھی حفاظت ہوتی ہے۔ یہ دوا جگر کے زہریلے مادے جسم سے باہر نکال پھینکتی ہے اور بیمار جگر کے خلیات کی مرمت کرتی ہے جگر کے کینسر میں یہ نئے خلیات پیدا کرتی ہے عادی شرابی اور دیگر منشیات کا استعمال کرنے والوں کا جگر تباہ ہو جاتا ہے جس کے لے یہ دوا بہت مفید ہے۔زیابیطس وائرس کا حملہ اور زہریلے مادوں کی موجودگی میں یہ انتہائی موئثر کردار ادا کرتا ہے۔ قدییم طبی نظریات کے مطابق اونٹ کٹارا کی دیگر خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں
نمبر 1 : جوڑوں کے درد میں مفید ہے
نمبر 2 : طحال اور جگر کیلئے عظیم نفع بخش ہے
نمبر 3 : بلغم اور باد کو ختم کرتا ہے
نمبر4 : ہاضم ہے صفراپیدا کرتاہے
نمبر 5 : بدن کوقوت دیتا ہے
نمبر 6 : ذیابیطس میں بھی مفید ہے
مقدار خوراک : اونٹ کٹارا کا ایکسٹریکٹ جس میں70٪ سیلی می رین ہو اس کی 100 سے200 ملی گرام مقدار صبح دوپہر شام استعمال کروانی چاہئے
معالج کے مشورے سے
تخم اونٹ کٹارہ 2 گرام صبح ،دوپہر شام کھانے کے بعد پانی کیساتھ استعمال کیا کریں
یہ پوسٹ خود بھی پڑھئے اور زیادہ سے زیادہ شئیر کیجئے تاکہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ لوگ اپنے جگر کو صحتمند رکھ سکیں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
milk thistle، اونٹ کٹارا
اونٹ کٹارا طب میں اب کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے، اس کی فصل اب پاکستان میں تیار ہو چکی ہو گی آپ اسے نظرانداز نہ کریں، یہ ایک عظیم پودہ ہے، جو نمبرایک محافظ جگر ہے کسی بھی وجہ سے جگر (ڈیمج) خراب ہو جائے ، کسی زہرکےاثر سے یا کسی بیماری کی وجہ یہ بیج بہت مددگار ہو سکتے ہیں ،اس میں پاۓ جانے والے مفید جزو کو
silybum marianum
کہتے ہیں اس سے ہیپاٹائٹس سی کی وجہ سے جگر پرپڑنے والے منفی اثرات سے بچا جا سکتا ہے، جگرکو دوبارہ فعال بنانے میں بے نظير ہے ۔2008 میں مجھے ایک نوجوان آدمی دکھایا گيا جو قریب المرگ تھا اسے ہیپاٹائيس سی نے آخری سٹیج پرپہنچادیا تھا ،میں خود بھی دلی طور مایوس تھا، کچھ بیج میں نے اکٹھے کیئے ہوئے تھے ، 200 گرام کے قریب تھے جو میں نے اس نوجوان کی ماں کے حوالے کیئے اور بتایا کہ ان کوباریک پیس لیں ،اورایک ٹی سپون روزانہ ایک دفعہ پانی سے دیں ، تقریبا ایک ماہ کےبعد اسے ماں دوبارہ میرے پاس لائی تو وہ اپنے قدموں پر چل کر آیا ، میں خود حیرت کی تصویر بنا اسے دیکھ رہا تھا ساتھیو ، یہ پودہ قدرت کی عظيم نعمت ہے اسے اس موسم کا گراں تحفہ سمجھ کر اکٹھا کر لیں ، اس پر تیز نوکدار کانٹے ہوتے ہیں ، میں نے اپنے تدبر سے کھاد کے خالی توڑے کو اسے جمع کرنے لئے ارادہ استعمال کا تھا ،اور پھول پلاس کی مدد سے توڑے تھے، خشک ہونے پر اسی پلاسٹک کےتوڑے میں ڈال کر کوٹیں حتی کہ بیج سے روئی اور ديگراجزاء علحیدہ ہو جائيں، تو پنکھا لگا کر بیج صاف کر کے محفوظ کر لیں، جتنے زیادہ بیج جمع کر سکتے ہیں کریں، شائد کسی مسکین کی دعا آپ کا مقدربنے یہ زہر نہیں ہے بلکہ ایک عظيم تریاق ہے، اس سے ڈرنا نہیں کسی جاہل کی باتوں میں نہ آنا یہ ہیپاٹائیٹس کا کلی علاج نہ بھی ہوتو مگر جان بچانے میں بہت مددگار ہے، اس نازک مرحلے پر جگرکی حفاظت کرتا ہے، اگر شراب یا زہریلے کیمیکل کی وجہ سے کوئی جان خطرے میں پڑجائے تویہ بہت مددگار ہو گا
اس کے ایکسٹریکٹ کی خوراک 450 ملی گرام روزانہ ہے مگر بیجوں کا پوڈرایک ٹی سپون روزانہ کی خوراک ہو گی
پلیز، یہ نایاب موتی اکٹھے کر لیں یہ آپ کوکبھی مایوس نہیں کریں گے
Liver disease from alcohol، Viral hepatitis ،Cancer، High cholesterol،Antioxidant, anti-inflammatory, anticarcinogenic, hepatoprotective, immunostimulating, possibly estrogenic،،Indicated for
Alcoholic hepatitis, alcoholic fatty liver, cirrhosis, liver poisoning and viral hepatitis. alcoholic fatty liver, liver poisoning. It can benefits adrenal disorders and inflammatory bowel syndrome. Psoriasis. Lowering cholesterol. Protecting the liver when taking strong drugs or medicine. Candida. Food allergies.
Women with hormone-dependent conditions such as endometriosis, uterine fibroids, and cancers of the breast, ovaries, or uterus should not take or use milk thistle plant extract due to its possible estrogenic effects
دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal
Read More