Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

خواص گندھک آملہ سار، کبریت

خواص گندھک آملہ سار، کبریت
Sulphur
دیگرنام : عربی میں کبریت، فارسی میں گوگرد، بنگالی میں گندروگ، سندھی میں گندرف، ہندی میں گندھک، اور لاطینی اور انگریزی میں سلفر کہتے ہیں
ماہیت : گندھک معدنی عنصر ہے۔ جوکہ کبھی طبعی صورت میں خالص اور کبھی مرکبات کی شکل میں حاصل ہو تی ہے۔ یہ اٹلی اور سسلی جہاں آتش فشاں پہاڑ ہیں۔ وہاں خالص یا دیگر دھاتوں سیسہ جست اور تانبہ کے ساتھ نکلتی ہے۔ خالص کو سلفائیڈ جبکہ لیڈ سلفائیڈسیسہ کے ساتھ پائی جاتی ہے پھر اس کو خاص ترکیب کے ساتھ علیحدہ کرلیا جاتا ہے۔ جو زرد رنگ کی ڈلیاں تیزبودار ہوتی ہیں
خاص بات : خوردنی طور پر صرف دھلی ہوئی گندھک استعمال کیجاتی ہے۔جس کو گندھک آملہ سارکہتے ہیں گندھک انسانوں کے علاوہ اکثر نباتات کا ایک جز ہیں
گندھک بعض چشموں میں بھی پائی جاتی ہے۔ اورچشموں کے پانی میں نہانے سے جلدی امراض دورہوجاتے ہیں جیسے کراچی میں منگوپیر
اقسام  : گندھک کی دو مشہور اقسام ہیں گندھک آملہ سارجس میں چمک ہوتی۔ دوسری گندھک ڈنڈا اس میں چمک نہیں ہوتی یہ مرہم میں استعمال ہوتی ہے
مقام پیدائش : اٹلی سسلی ،کشمیر ،افغانستان ،برما،اور نیپال
مزاج : گرم خشک درجہ سوم
افعال : مجفف ،ہلکی ملین، مصفیٰ خون، قاتل جراثیم، محلل، جالی، حابس الدم، منفث بلغم، قاطع بواسیر
استعمال : سلفر کو مصفیٰ خون ادویہ میں بڑی دواء تصورکیاجاتاہے۔ کیونکہ یہ مصفیٰ خون ہونے کی وجہ سے امراض جلدیہ مثلاً چمبل نارفاسی ثبورلبنیہ جذب و حکہ قوبااور داء لثلعب وغیرہ میں کھلاتے اور لگاتے ہیں ملین ہونے کی وجہ سے اس کو بواسیر شقاق المقعد اور قبض خفیف میں استعمال کرتے ہیں اس کے علاوہ بواسیری مسوں کے درد کو ساکن کرتی ہے۔سل اور نفث الدم میں شربت اعجاز یا خمیرہ خشخاش میں میں ملاکر چٹاتے ہیں منفث بلغم ہونے کی وجہ سے سرفہ اور ضیق الفس بلغمی میں کھلاتے ہیں گندھک کا تیزاب ایک قطرہ آب لیموں 20 گرام میں ملاکر بعدازطعام پینا ہاضمہ بڑھاتاہے
استعمال بیرونی : قاتل جراثیم اور مجفف و جالی ہونے کی وجہ سے بیرونی طور پر مذکورہ امراض جلدیہ میں طلاء استعمال کیاجاتاہے۔جبکہ دیگرقروح رطبہ سعفہ رطب آکلہ داء الثعلب داء الحیہ بہق و برص خارش اور متقرح میں اس کا مرہم بناکر لگایاجاتاہے۔ تحلیل صلابات ورم ،مفاصل ورم طحال کیلئے بھی طلاء استعمال کرتے ہیں ۔مقام عقرب گزیدہ پر تسکین درد اور جذب سم کے لئے طلاء کرتے ہیں
گندھک قوی دافع تعفن اور دافع بدبو ہے۔اس لئے متعدی امراض کی چھوت سے گھر کو پاک و صاف کرنے کیلئے گندھک سلگایاکرتے ہیں اس کو سلگا کرکمرہ بندکر دیں اور پانچ چھ گھنٹے تک بندرکھنا چاہیے۔اس کے بعد اس کمرہ کو استعمال کریں
گندھک کی چٹکی سے سیسہ کشتہ ہوجاتاہے۔ یادرکھیں گندھک مرکبات حب کبریت گندھک کا محلول اور گندھک کا تیل خوردنی طورپر استعمال کرنے سے پاخانہ میں سفیورٹیڈہائیڈروجن کی ناگوار بوآتی ہے
فوائد خاص : مصفیٰ خون ،امراض سوداوی
مضر : دماغ اور معدے کو
مصلح : کتیرا ،تازہ دودھ
بدل : ایک قسم دوسرے کی بدل
مقدارخوراک : آدھ گرام سے ایک گرام تک
گندھک ہومیوپیتھی کے ایلوپیتھی میں بھی اس کے مرکبات سلفائیڈ کے نام سے مستعمل ہیں میں گندھک آملہ سار اور دیگرادویہ کے ہمراہ استعمال کرتاہوں
 گندھک آملہ سار کے کچھ نسخہ جات پیش ہیں
مرض برص، پھلبہری کا علاج
Vitiligo 
اسے سفید داغ سفید کوڑھ بھی کہتے ہیں جلد پر سفید داغ پڑجاتے ہیں جو ابتدا میں عموماً چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں. لیکن بدریج بڑے ہوتے جاتے ہیں اس قسم کے داغ تمام اعضاء پر ہوسکتے ہیں مگر ہاتھ اور منہ پر زیادہ پائے جاتے ہیں کبھی سارا بدن ہی سفید ہوجاتا ہے اس قسم کا نام پھیلا ہوا برص ہے
سبب مرض : یہ اس وجہ سے ہوتی ہے کہ عضوء کا مزاج بدل کر بارد ہوجاتا ہے اور اس خون میں بلغم کی کثرت ہوتی ہے جو تعدیہ میں صرف ہوتا ہے قوت مغیر کمزور ہوجاتی ہے اور اعضاء کو اعضاء کی ساخت کی طرف پورے طور پر تبدیل نہیں کرسکتی
گاہے برص میں عضوء کا مزاج بدل کر ایسا سرد تر ہوجاتا ہے کہ اس کا گوشت سیپ کے گوشت کی طرح پھیلا ہوا اور سفیدی مائل ہوجاتا ہے. اس لیے جو نیا خون اس جگہ آتا ہے وہ اسی طرح بارد المزاج سفید رنگ ہوجاتا ہے گاہے یہ مرض مورثی ہوتا ہے گاہے ویسے ہی ہوجاتا ہے بظاہر اس کا کوئی سبب معلوم نہیں ہوا
علامات : برص کی علامت یہ ہے کہ اس کا رنگ براق ہوتا ہے اور و جگہ چکنی ہوتی ہے اور اس کی سفیدی گوشت جلد بلکہ ہڈی تک سرائت کیے ہوتی ہے اور اس مقام پر جو بال اگتے ہیں وہ بھی سفید ہوتے ہیں برص والی جگہ پر سوئی چبھوئی جائے تو خون کی جگہ سفید رطوبت خارج ہوتی ہے کیونکہ مثل ہے برتن سے وہی رستا ہے جو اس کے اندر ہوتا ہے
برص کا علاج : یہ مرض معالج کو تھکا دینے والا مرض ہے اور دیرینہ علاج یعنی لمبا علاج ہے اس مرض کا لیکن قابل علاج ہے سب سے پہلے بدن سے غلیظ بلغم کا اخراج کریں بدن کو اس سے پاک کریں پھر مزاج کی تبدیلی کے لیے گرم ادویات اور خوراک دیں اور ایسے طلاء اور مرہم جلد پر لگائیں جن کا مزاج گرم ہو اور ان کے لگانے سے زخم کا رنگ سرخ ہوجائے
نسخہ جات برص کے لیے
بلغم کے اخراج کے لیے نسخہ
نسخہ الشفاء : گندھک آملہ سار مصفی 50 گرام، قلمی شورہ 50 گرام، فلفل سیاہ 20 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں
مقدارخوراک :  چھوٹا آدھا چمچ صبح و شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی سے دیں 45 دن کھائیں
اس کے بعد نیچے والا نسخہ نمبر دو دیں
نسخہ نمبر 2
نسخہ الشفاء : پارہ 10 گرام، گندھک آملہ سار مصفی 10 گرام، چاکسو 10 گرام، بابچی 10 گرام، تخم پنواڑ 10 گرام،  مغز نیم 10 گرام
ترکیب تیاری : پہلے پارہ اور گندھک کو رگڑ کر کجلی بنائیں پھر باقی ادویات کا سفوف ملا کر چار چار رتی کی گولیاں بنائیں
مقدار خوراک : دو گولی صبح و شام پانی سے دیں
نسخہ مرہم برائے برص
نسخہ الشفاء : پارہ 10 گرام، گندھک 10 گرام، تخم پنواڑ 10 گرام، بابچی 10 گرام
ترکیب تیاری : پہلے پارہ اور گندھک کی کجلی تیار کریں پھر باقی ادویات ملاکر خوب باریک کریں اور اب ویزلین ملاکر مرہم بنالیں
طریقہ استعمال : برص کے داغوں پر روزانہ لگائیں تین چار روز لگانے سے برص کے داغوں پر آبلے پڑھ جائیں گے دوا لگانا بند کردیں آبلوں پر گھی لگانا شروع کردیں جب برص کے داغوں سے چھلکے اتر جائیں اور جلد صاف ہوجائے تو پھر دواء لگانا شروع کردیں اسی طرح کچھ عرصہ لگانے سے برص کے داغ ختم ہوکر جلد صاف ہوجائے گی
پرہیز : دودھ، دھی، لسی، چاول، اور کیلا، برص کا مریض دوران علاج یہ چیزیں نہ کھائے اور سرد غذاء نہ کھائے
خوراک : بھنے ہوئے گوشت انڈے اور گرم اشیاء کا زیادہ استعمال کرے
نسخہ بواسیر، خونی و بادی
نسخہ الشفاء : پارہ مصفی 6 گرام، .گندھک آملہ سار مصفی 10 گرام، جلوتری 2 گرام
ترکیب تیاری : پہلے پارہ اور گندھک کی کجلی تیار کریں بعد ازاں جلوتری ساتھ ملا کر خوب کھرل کریں اور شیشی میں رکھیں خوراک ایک رتی ہمراہ مکھن کھائیں

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

خواص گندنا، پوگاٹ، پیازی

خواص گندنا، پوگاٹ، پیازی
Leck Onion
دیگرنام : عربی میں کراث، فارسی میں گندنا، پنجابی میں پوگاٹ، اور انگریزی میں لیک انن کہتے ہیں
ماہیت : پیاز کے پودے کی طرح اس کی لمبی لمبی اورگول شاخیں ہوتی ہیں۔اس لئے اس کو پیازی اورپنجابی میں بھوگاٹ بھی کہتے ہیں۔ اس کے پتے تخم اور پھول پیاز کیطرح لیکن ان سے کچھ چھوٹے اور باریک ہوتے ہیں۔اس کی جڑ میں پیاز کی گانٹھ کی طرح گانٹھ نہیں ہوتی بلکہ اس میں چند جڑیں ہوتی ہیں۔یہ گندم چنے کے کھیتوں میں خودرو پیداہوتاہے
مزاج : گرم و خشک درجہ دوم
افعال : محلل، مسکن جالی ،دافع بواسیر خونی و بادی  مقوی باہ ،مدربو ل و حیض
استعمال : تخم گندنابواسیردموی وبادی بنائے جاتے ہیں یا دافع بواسیرگولیاں آب گندنا میں گوندھ کر بنائی جاتی ہیں ادرار بول و حیض کیلئے بھی استعمال کرتے ہیں
اس کے پتوں کاساگ پکا کر کھایاجاتاہے جوکہ درد سر پیداکرتاہے۔اور حواس کو خراب کرتاہے۔ تخم گندنا امراض جلدیہ میں بطور طلاء یاضماد مفیدہے۔اور جلد کے رنگ کو نکھارتاہے۔قحط کے دنوں میں اس کے تخموں سے روٹی بناکرکھلائی جاتی ہے
اٖفغانستان میں گندناکوہی روٹی ڈال کر پراٹھے کی طرح پکاکرکھاتے ہیں جس کو بولائی کہتے ہیں ۔جب اس کاساگ بنایاجائے یا گوشت میں پکائیں تو اس کوپانی میں ابال کر پانی دوبار تبدیل کرکے پھینک دیں اس طرح سے یہ مزیدار بھی ہوگااور نفخ نہ کرے گا
فوائد خاص : دافع بواسیر ،جالی
مضر : گرم مزاج کیلئے
مصلح : کشنیز، کاسنی تازہ
بدل : پیاز لہسن
مقدارخوراک : ایک سے دو گرام
مشہور مرکب : حب مقل ،سفوف مقلیاثا، جوارش فنجوش،حب جالینوس وغیرہ

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

۔خواص شنگرف، زنجفر Cinnabar

خواص شنگرف، زنجفر
Cinnabar
دیگرنام : عربی میں زنجفر، گجراتی میں سنگرف، مرہٹی میں ہنگول، بنگلہ میں مہنگل، اور انگریزی میں سناباریا سنابرس کہتے ہیں
ماہیت : مشہور معدنی چمک دار قلمیں ہیں جوکہ نہایت سرخ رنگ کا قلمدارچمکیلاہوتاہے۔ جس کو شنگرف رومی کہتے ہیں ۔ یہ عموماً ڈلیوں کی شکل میں ملتاہے۔چینی یا مٹی پر اس کی ڈلی کو رگڑ ا جائے تو سرخ رنگ کی لکیرپڑجاتی ہیں یہ پانی میں سے آٹھ گنابھاری ہوتاہے۔ اس میں 75فیصدی پارہ ہوتاہے
دوسری قسم کا شنگرف مونگے جیسا یعنی کاٹھا اس کی چمک کم ہوتی ہے۔اور ڈلی سخت قلمیں نہیں ہوتیں ۔یہ پارہ اور گندھک کا قدرتی مرکب ہے۔اس کا ذائقہ بدمزہ ہوتاہے
مزاج : گرم خشک درجہ دوم
افعال : قابض، مجفف، محلل، کشتہ شنگرف، مقوی بدن، مقوی باہ، ممسک مقوی اعصاب دافع امراض بلغمی و حمیا ت کہنہ اور مصفیٰ خون
بیرونی استعمال : شنگرف کو قابض و مجفف ہونے کی وجہ سے مراہم میں شامل کرکے تحفیف قروح کے لئے اور قروح کے سیلان خون کو روکنے کے لئے استعمال کرتے ہیں ۔اورام باردہ کی تحلیل کیلئے ضماد کرتے ہیں۔آتشک و قروح خبیشہ میں اس کی دھونی دیتے ہیں
استعمال کشتہ شنگرف : مقوی اعصاب و دافع امراض بلغمیہ ہونے کی وجہ سے نزلہ زکام کھانسی دمہ لقوہ فالج وجع المفاصل اور نقر س میں استعمال کرتے ہیں ۔مصفیٰ خون ہونے کی وجہ سے آتشک جزام اور پرانے بخاروں میں استعمال کرتے ہیں
فوائد خاص : امراض اعصاب ،مندمل زخم
مضر : کرب اور خفقان پیداکرتاہے
مصلح : گھی دودھ اور لعابیات
بدل : شادنج ،مغسول
مقدارخوراک : ایک چاول سے دو چاول تک
شنگرف کے کچھ نسخہ جات پیش کرتا ہوں
 شنگرف مدبر کرنے کا طریقہ
نسخہ الشفاء : شنگرف 10 گرام کی ڈلی کو 8 عدد، ذردی بیضہ مرغ میں کھرل کر کے ٹکیہ بنا کر خشک کریں
آدھ کلو دیسی گھی میں بریاں کر لیں سفوف بنا کر محفوظ کر لیں
مقدار خوراک : چاررتی تا ایک گرام تک مکھن یا بالائی کے ساتھ روزانہ ایک خوراک آدھا کلو نیم گرم دودھ کیساتھ 10 دن استعمال کریں
فوائد : تقویت مثانہ قوت باہ کے لیے لاجواب ہے، خاص طور پر کثرت بول کو بہت نافع ہے
مقوی باہ و اعصاب نسخہ شنگرف
نسخہ الشفاء : شنگرف 20 گرام، گوگل 20 گرام لے کر کبوتر جنگلی کے پیٹ میں بھر کر سی لیں اور دیسی گھی میں بریاں کرنے کے بعد بیربہوٹی 6 گرام، کستوری خالص 3 گرام، زعفران 3 گرام ملاکر 6 گھنٹہ خوب کھرل کریں اورگولی بقدر مرچ سیاہ بنالیں
مقدارخوراک : ایک گولی رات کو کھانے کے ایک گھنٹہ بعد دو گلاس نیم گرم دودھ کے ساتھ پندرہ دن سے ایک ماہ استعمال کریں
فوائد : مقوی باہ و اعصاب ہے، جسم کو طاقتور بناتا ہے، جسم کا محافظ ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

خواص دہماسہ بوٹی، فووگونیا ابرے بکا

خواص  دہماسہ بوٹی، فووگونیا ابرے بکا
Fagonia
دیگرنام : ہندی و بنگلہ میں ورالبھا، گجراتی میں دھماسو، سنسکرت میں جواسا، بنگالی میں کمل، سندھی میں ڈاما ہو
ماہیت : اس کے پودے پھیکے سبزی مائل بہت سی شاخوں والے لگ بھک ایک سے ڈھائی فٹ اونچے پتے سناکے پتوں کی طرح سالم اور جن میں دھاریوں والے ایک سے ڈیڑھ انچ لمبے کانٹے پھول سردیوں میں ہلکے رنگ کے سرخ ہوتے ہیں پھل پانچ خانوں والے ان کے اوپر ایک تیز کانٹا ہوتاہے۔ اس کی جڑ بہت دور تک پھیلتی ہے دہماسہ دراصل مضرش کانٹے والی بوٹی جوانسہ کے مشابہ ہوتی ہے۔ اس لیے اسے جوانسہ صحرائی بھی کہاجاتاہے
مقام پیدائش : یہ افغانستان خراسان عرب بھارت میں پنجاب اوریوپی کے میدانی علاقوں خصوصاًدریاؤں کے کنارے ریتلی زمین میں پیدا ہوتاہے
مزاج : سرد خشک درجہ اول
افعال : رادع، مفتح جالی، ملین، مسکن اوجاع، ملطف مخرج بلغم، محلل مجفف، مسکن خون و صفراء
استعمال : ملطف و مخرج بلغم ہونے کی وجہ سے اصل السوس کے ساتھ اس کو جوشاندہ شہد یا چینی ملا کر پلانا بلغم کو پتلا کرکے خارج کرتاہے۔ جس کی وجہ سے بلغمی کھانسی اور دمہ کو فائدہ ہوتاہے۔دھتورہ کے پتوں کے ساتھ ملاکر چلم میں پینابلغم کوقابل اخراج بناکر دمہ میں مفیدہے۔ محلل و مسکن ہونے کی وجہ سے بواسیری مسو ں کو اس کے جوشاندہ سے دھونا یا باریک پیس کر ضماد کرنے سے بواسیری سوجن اور خون بند ہوجاتاہے۔ ملین ہونے کی وجہ سے دست آور اور قبض کشاہے
دہماسہ 10 گرام کے قریب پیس چھان کر پینا بواسیر کے خون کے علاوہ پھوڑے پھنسیوں کو دورکرنے کیلئے مفیدہے
مجفف ہونے کی وجہ سے اس کا عصارہ جالا پھولا اور دھند کے لئے بطور کحل مفید ہے۔اس کے پتے عرق لیموں میں پیس لگانے سے بال سیاہ ہوجاتے ہیں
مقدارخوراک : تین سے پانچ گرام ،پتوں کا رس بیس گرام تک، جوشاندہ تیس گرام تک
اضافہ : دھماسہ ویران علاقوں میں پایا جانے والا ایک پودہ ہے۔ اسے اردو میں دھماسہ یا سچی بوٹی، عربی میں ،شوکت البیضأ، پشتو میں سپیلغزئی، پنجابی میں دھماں، ہندی میں دھماسہ، پوٹھوہاری میں دھمیاں، سندھی میں ڈراماؤ، اور انگریزی نام فیگونیا خود، یونانی زبان سے لیا گیا ہے
دھماسہ کی تمام اقسام کے فوائد ایک جیسے ہیں
دھماسہ کسی بھی سنگین ضمنی اثرات کے بغیر کینسر، ہیپاٹائٹس، دل کے امراض، وغیرہ جیسی مہلک بیماریوں بشمول عمومی صحت کے مسائل پر معجزانہ اثرات کی حامل ہربل دواء ہے کچھ لوگ دھماسہ کو غلطی سے اونٹ کٹارا سمجھتے ہیں، لیکن حقیقت میں اونٹ کٹارا علیحدہ پودہ ہے دھماسہ کے پودے میں تھوڑے تھوڑے فاصلے پر چار چار کانٹوں کا ایک سیٹ ہوتا ہے جس میں ہر دو کانٹوں کے درمیان پتلا اور لمبوترا پتہ ہوتا ہے۔ یہ کانٹےتین بھی ہو سکتے ہیں، اور چار بھی۔ اس کی شاخیں بہت پتلی ہوتی ہیں، اس لئے یہ براہ راست بڑھ نہیں سکتے ہیں اور ایک چھوٹی سی جھاڑی کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ یہ پودہ اٹلی، جرمنی، مشرق وسطیٰ کے ممالک، پاکستان اور بھارت میں بھی پایا جاتا ہے۔ یہ کینسر خاص طور پر خون اور جگر کے کینسر کے علاج کے طور پر مانا جاتا ہے
اس کے پھولوں کا رنگ ہلکاجامنی ہے۔ پھول جھڑنے کے بعد اس کے کانٹوں کے قریب 00 شکل کے چھوٹے بیج بڑی تعداد میں ہوتے ہیں
دھماسہ کے فوائد : یہ سب سے اچھا مصفّا خون ہے اور خون کے لوتھڑوں کو پگھلاکر خون کو پتلا کرتا ہے جس کی وجہ سے برین ہیمبرج، ہارٹ اٹیک، اور فالج وغیرہ سے حفاظت ہوتی ہے
اس کے پھول اور پتیوں سے کینسر اور تھیلاسیمیا کی ہر قسم کا علاج ممکن ہے
جسم کی کی گرمی کو زائل کرنے اور ٹھنڈک کے اثرات کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے
اس کے ذریعے ہیپاٹائٹس کی تمام اقسام کا علاج ممکن ہے
جگر کو طاقت دے کر جگر کے کینسر کا بھی علاج کیا جا سکتا ہے
دل اور دماغ کی صلاحیتوں میں بہتری لانے میں معاون ہے
جسمانی دردوں کے علاج میں مددگار ہے
مختلف قسم کی الرجی کا علاج ہے
کیل، مہاسے، چھائیاں اور دیگر جلدکے امراض سے نجات دلاتا ہے
معدہ کو تقویت دے کر بھوک بڑھاتا ہے
اس سے قے، پیاس اور جلن، وغیرہ جیسی علامات ختم ہو جاتی ہیں
کمزور جسم کو طاقت دے کر فربہ بناتاہے، اور موٹے افراد کے لئے وزن کو کنٹرول کرنے میں مدد گار ہے
منہ اور مسوڑھوں کے امراض علاج ہے
بلڈ پریشر کو معمول پر لاتا ہے
دمہ اور عمومی سانس لینے میں دشواری کا علاج کرتا ہے
تمباکو نوشی کےضمنی اثرات سے بحالی میں مدد ملتی ہے
دھماسہ کا قہوہ چیچک روکنے کے لئے دیا جاتا ہے
پیشاب کو بڑھاکر گردوں اور پیشاب کے نظام کو بہتر بناتا ہے
یہ گردن کے پٹھوں کے کھچاؤ میں بھی دیا جاتا ہے
مردانہ سپرم کی تعدادمیں بہتری اور عورت کے تولیدی نظام کو معمول پر لانے میں معاون ہے
لیکوریا سمیت عورتوں کےعوارض کو کنٹرول کرتا ہے
اٹھرا کا شافی علاج ہے، جب کہ ایلوپیتھی میں یہ لاعلاج مرض ہے۔ یہ خواتین کی ایسی بیماری ہے کہ جس میں جسم پر نیلے یا سیاہ دھبےطاہر ہوتے ہیں۔ اسی وجہ سے ہی اسقاط حمل ہو جاتا ہے، مردہ بچے پیدا ہوتے ہیں یا پیدا ہونے کہ بعد نیلے کالے ہو کر مر جاتے ہیں۔ کچھ خواتین میں صرف لڑکیاں تو بچ جاتی ہیں لیکن لڑکے زندہ نہیں رہتے۔ اس کے علاوہ کچھ خواتین میں اٹھرا کی وجہ سے معدہ اور جگر کی خرابی کی وجہ سے وہ کمزور ہو جاتی ہیں۔ ایسی خواتین حمل کی تکالیف برداشت نہیں کر سکتیں جس کی وجہ سے اسقاط حمل ہو جاتا ہے۔
ایک اچھا اینٹی آکسیڈینٹ ہونے کی وجہ سے ذہنی دباؤکو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اور فوائد کی فہرست طویل ہوتی جاتی ہے
اگر آپ اب بھی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہیں تو اس کا مطلب آپ ابھی تک دھماسہ کے فوائد سے بے خبر ہیں
دھماسہ بوٹی کے کچھ نسخہ جات پیش کرتا ہوں
اللہ کریم کی کون کون سی نعمتوں کا شکر ادا کریں ایک سے بڑھ کر ایک
یہ نسخہ خون اور جلد کے ہر امراض پر گارگرہے ہر قسم بلڈ کینسر میں مفید پایا ہے اس نسخے بہت سارے فوائد ہیں
نسخہ الشفاء : گلو تازہ  250 گرام، چرائیتہ نیپالی 250 گرام، چھلکا ریٹھا 250 گرام، شاہترہ 250 گرام، نیم کے درخت کی اندر والی چھال تازہ 250 گرام، دھماسہ بوٹی تازہ 250 گرام
ترکیب تیاری : سب چیزوں کو جوکوب کرکے بیس کلو پانی میں بھگو دیں چوبیس گھنٹے کے بعد ان کو آگ پر پکا ئیں آدھا پانی رہ جائے تو بوٹیاں نکال دیں اور پانی کو پھر پکائیں اور جب پانی گاڑھا ہو جائے تو ہلکی آنچ پر پکائیں تاکہ دواء جل نہ جائے بہت احتیاط سے پکاتے جائیں جب گولی بننے کا قابل گاڑھا قوام بن جائے تو رتی رتی کی گولیاں بنائیں
مقدارخوراک : دو سے چار گولیاں مناسب بدرقے کے ساتھ اپنی اپنی سمجھ کے مطابق مریض‌کو استعمال کروائیں
جلد اور ،خون کے کینسر کا،سو فیصد علاج
نسخہ الشفاء ، بوٹی دھماسہ کسی پنسار کی دوکان سے لے لیں اسکو صاف ستھرا کرکے باریک پیس کر سفوف بنا لیں
مقدارخوراک : ایک گرام سفوف صبح اور شام خالی پیٹ تازہ پانی کے ساتھ کھائیں
فوائد :  جلد ،اور خون، کا کینسر کیسا بھی ہو اسکے لیے مکمل اور بہترین علاج ہے
مزید : خواتین کی چھاتیوں،کا کینسراوربچے دانی کے کینسر میں بھی مکمل علاج ہے
یہ نسخہ خون کو صاف کرتا ہے اور معدہ جگر کے لیے بہت اچھا ہے
نوٹ :  اس کا قہوہ بھی بنا کر پی سکتے ہیں ذیادہ بہتر ہے ایک گرام سفوف کو دو کپ پانی میں ڈالکر پکائیں پانی جب ایک کپ رہ جائے تو چائے کی طرح گرم گرم دن میں تین بارخالی پیٹ پیئں
نوٹ ؟ اس نسخہ کو ایک سے دو ماہ یاں مکمل مرض ختم ہونے تک استعمال کرسکتے ہیں ایک ماہ کے بعد خون یاں یاں متاثرہ جگہ کا ٹیسٹ کروا کر دیکھیں اگر مرض کو کم افاقہ ہوا ہے تو مزید ایک ماہ استعمال کریں اگر مکمل آرام ہے تو استعمال چھوڑ دیں
نوٹ؟ اس دوا کےا ستعمال سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہے
نوٹ: اس دوا کے استعمل کے دوران، روزانہ شام پانچ بجے خالی پیٹ زیتون کے تیل کے دو چمچ بڑے کھانے والے ایک گلاس نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کرنا ضروری ہے
مصفی خون نسخہ
نسخہ الشفاء : برھم نڈی 50 گرام، دھماسہ بوٹی 50 گرام، گندھک آملہ سار 50 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر ایک گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں
مقدارخوراک : ایک کیپسول روزانہ رات کو دودھ کے ساتھ کھلائیں
فوائد : پھنسی پھوڑے ہر قسم کی خارش بواسیر پرانے زخموں کو فائدہ دیتا ہے مصفی خون بھی ہے
مصفی خون گولیاں نسخہ
یہ گولیاں ممصفی خون ہیں امراض فساد خون، خارش، پھوڑے پھنسی وغیرہ کے لیے مفید و مجرب، حاملہ ایام حمل میں ایک گولی روزآنہ کھاتی رہے تو بچہ اٹھراہ کے عارضہ سے محفوظ رہتا ہے، قبل از وقت اسقاط نہیں ہوتا، بچہ تندرست مضبوط پیدا ہوتا ہے
نسخہ الشفاء :  دھماسہ بوٹی 25 گرام، شاہترہ 25 گرام
ترکیب تیاری : ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں اور 500 ملی گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں
مقدار خوراک : ایک ایک کیپسول صبح اور شام تازہ پانی کیساتھ ایک ماہ کھائیں
معلونات دھماسہ
دھماسہ کیا ہے
دھماسہ ویران علاقوں میں یا جانے والا ایک پودہ ہے۔ اسے اردو میں دھماسہ یا سچی بوٹی، عربی میں شوکت البیضأ، پشتو میں سپیلغزئی، پنجابی میںدھماں، ہندی میں دھماسہ، پوٹھوہاری میں دھمیاں، سندھی میں ڈراماؤ، اور انگریزی نام فیگونیا خود، یونانی زبان سے لیا گیا ہے
دھماسہ کسی بھی سنگین ضمنی اثرات کے بغیر کینسر، ہیپاٹائٹس، دل کے امراض، وغیرہ جیسی مہلک بیماریوں بشمول عمومی صحت کے مسائل پر معجزانہ اثرات کی حامل ہربل دوا ہے۔ کچھ لوگ دھماسہ کو غلطی سے اونٹ کٹارا سمجھتے ہیں، لیکن حقیقت میں اونٹ کٹارا علیحدہ پودہ ہے۔دھماسہ کے پودے میں تھوڑے تھوڑے فاصلے پر چار چار کانٹوں کا ایک سیٹ ہوتا ہے جس میں ہر دو کانٹوں کے درمیان پتلا اور لمبوترا پتہ ہوتا ہے۔ یہ کانٹے تین بھی ہو سکتے ہیں، اور چار بھی۔ اس کی شاخیں بہت پتلی ہوتی ہیں، اس لئے یہ براہ راست بڑھ نہیں سکتے ہیں اور ایک چھوٹی سی جھاڑی کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ یہ پودہ اٹلی، جرمنی، مشرق وسطیٰ کے ممالک، پاکستان اور بھارت میں بھی پایا جاتا ہے۔
یہ کینسر خاص طور پر خون اور جگر کے کینسر کے علاج کے طور پر مانا جاتا ہے۔اس کے پھولوں کا رنگ ہلکا جامنی ہے۔ پھول جھڑنے کے بعد اس کے کانٹوں کے قریب  شکل کے چھوٹے بیج بڑی تعداد میں ہوتے ہیں۔ دھماسہ کے فوائد یہ سب سے اچھا مصفّا خون ہے اور خون کے لوتھڑوں کو پگھلاکر خون کو پتلا کرتا ہے جس کی وجہ سے برین ہیمبرج، ہارٹ اٹیک، اور فالج وغیرہ سے حفاظت ہوتی ہے اس کے پھول اور پتیوں سے کینسر اور تھیلاسیمیا کی ہر قسم کا علاج ممکن ہے جسم کی کی گرمی کو زائل کرنے اور ٹھنڈک کےاثرات کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے اس کے ذریعے ہیپاٹائٹس کی تمام اقسام کا علاج ممکن ہے جگر کو طاقت دے کر جگر کے کینسر کا بھی علاج کیا جا سکتا ہے دل اور دماغ کی صلاحیتوں میں بہتری لانے میں معاون ہے جسمانی در دوں کے علاج میں مددگار ہے مختلف قسم کی الرجی کا علاج ہے کیل، مہاسے، چھائیاں اور دیگر جلد کے امر اض سے نجات دلاتا ہے معدہ کو تقویت دے کربھوک بڑھاتا ہے اس سے قے، پیاس اورجلن، وغیرہ جیسی علامات ختم ہو جاتی ہیں کمزور جسم کو طاقت دے کر فربہ بناتاہے، اور موٹے افراد کے لئے وزن کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہے منہ اور مسوڑھوں کے امراض علاج ہے
پروسٹیٹ کے تمام مسائل کا علاج
پروسٹیٹ انلارجمنٹ، پروسٹیٹ میں انفیکشن، پیشاب میں پیپ آنا، پیشاب رک رک کر تھوڑا تھوڑا آنا حتی کہ پرو سٹیٹ کے کینسر میں بھی فائدہ پہنچاتا ہے ایسے مریضوں پر استعمال کیا ہے جن کو ڈاکٹرز اینٹی بائیوٹکس ا ستعمال کرا کے تھک چکے تھے اس نسخہ کے استعمال سے چند دن میں بے حد فائدا ہوا
نسخہ الشفاء : گل منڈی 5  گرام ، برم ڈنڈی 5 گرام، سرپھوکہ 5 گرام، دھماسہ بوٹی 5 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو دو کپ پانی میں ڈال کر جوش دیں ایک کپ رہ جانے پر چھان کرصبح اور رات پیئں
چند دن میں ہی فرق محسوس ہوگا، اور ان شاءاللہ شفا ہوگی
عرق النساء کا بہترین علاج
نسخہ الشفاء : سورنجان شریں 20 گرام، ہڑیڑ جلابہ 20 گرام، ایلوا 20 گرام، دھماسہ 20 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں اور ایک گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں
مقدارخوراک : صبح دوپہر رات کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ایک ایک کیپسول تازہ پانی کیساتھ کھائیں پندرہ دن سے ایک ماہ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پراسٹیٹ گلینڈ، غدۂ قدامیہ بڑھ چکا ہو زبردست علاج
پراسٹیٹ گلینڈ آپریشن سے بچ جائیں گے مجرب ترین نسخہ ہے
نسخہ الشفاء : دھماسہ 30 گرام، سرپھوکہ، گل منڈی 30 گرام، برہم ڈنڈی 30 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو باریک پیس کر فوف بنا کر رکھیں
مقدارخوراک : صبح 5 گرام اور شام 5 گرام سفوف کا قہوہ بنا کر پیئں ، پراسٹیٹ گلینڈ (غدۂ قدامیہ) واپس اپنی اصلی حالت پر جائے گا اور آپریشن نہیں ہوگا
اٹھرا کا بہترین علاج
نسخہ الشفاء : چاکسو 10 گرام، ہلیلہ زرد 10 گرام، ہلیلہ سیاہ 10 گرام، املہ 10 گرام، نر کچور 10 گرام، گل منڈی  10 گرام، صندل سفید 10 گرام، صندل سرخ 10 گرام، دھماسہ بوٹی 10 گرام، برگ نیم 10 گرام، گیرو 10 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر 500 ملی گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں
مقدار خوراک : صبح اور شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی کیساتھ ایک ماہ استعمال کریں
فوائد : اٹھرا کا مکمل علاج ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

خواص. کریلا .Bitter melon

خواص، کریلا
Bitter melon
ماہیت : یہ ایک مشہور ترکاری ہے جس کی بیل درمیان سے دھاگے کی طرح بہت لمبی ہوتی ہے اور پتے پھٹے ہوئے کھردرے ان پر کانٹے ہوتے ہیں پھول زرد رنگ کے جو نرم اورخوبصورت ہوتے ہیں پھل یعنی کریلاایک انچ سے لے کرپانچ  چھ انچ تک لمبے دونوں سروں پر پتلے اور درمیان سے موٹے ہوتے ہیں  کریلے کے اوپر چھو ٹے پھوڑوں کی طرح ابھار ہوتے ہیں تخم کدو کی طرح اور کھردرے ہوتے ہیں لیکن دوسری قسم کے کریلے پتلے اور کافی لمبے ہوتے ہیں جو کھانے میں بھی لذیز ہوتے ہیں اس کی ایک قسم جنگلی ہے۔اس کے اوپر کریلے کی طرح ابھار تو ہوتے ہیں لیکن ان کی طرح بیج نہیں ہوتے ان کا ذائقہ کریلے کی طرح ہوتا اور اس کو مرض زیا بیطس میں مفیدخیال کیاجاتاہے اس کو پنجاب پاکستان میں چوہنگ کہتے ہیں
مزاج : گرم خشک درجہ سوم
افعال : مقوی معدہ ،ملین شکم منفث بلغم قاتل کرم شکم دافع موٹاپا،دافع ذیابیطس
استعمال : کریلے کو عموماًبطور نانخورش استعمال کرتے ہیں اکثر گھر میں اسےچھیل کر نمک مل کر کچھ دیر کے لئے رکھ دیاجاتاہے اس سے تلخ پانی نکل جاتاہے اس کے بعد پیاز چنے کے دال تنہا یا گوشت کے ساتھ پکا کر کھاتے ہیں اس طرح تلخی تو کم ہوجاتی ہے لیکن اس کا اثر بھی زائل ہوجاتاہے بہتر یہ ہے کہ اس کا تلخ پانی نکالانہ جائے بعض لوگ اس کے اندر کا بیج نکال کر اس میں قیمہ یا کوئی دوسری چیز بھر کر اس کو پکاتے ہیں جوکہ بھرے ہوئے کریلے کے نام سے مشہور ہے اور کریلے مجھے ہر طریق پکے ہوئے پسند ہیں
جالی ہونے کی وجہ سے اس کارنگ آنکھوں کے امراض جالہ پھولا دھند میں استعمال کرنا مفیدہے۔دردوں میں اس کا لیپ آرام دیتاہے سرکہ کے ہمراہ کریلے کو پیس کر لگاناورم گلو کوتحلیل کرتاہے
دافع ذیابیطس ہونے کی وجہ اس کا دو تولہ پانی ہر روز نہارمنہ پینایا اس کوخشک کر کے اس کا سفوف بناکر دو گرام سے تین گرام تک استعمال کرنامفید ہے اگر اس کے ساتھ چھال فالسہ کا خیساندہ بھی استعمال کریں تو انتہائی مفید ہے اس کا تازہ رس یرقان اورخون کوصاف کرتاہے۔اس کے پانی کا رس قاتل کرم شکم ہے۔منفث بلغم ہونے کی وجہ سے دمہ کھانسی میں استعمال کرتے ہیں اس کے علاوہ وجع المفاصل نقرس استسقاء اور ورم طحال میں کھلانامفیدہے اس کا پانی دو دوتولہ صبح و شام اور روغن زیتون دو تولہ دودھ میں ملاکر سوتے وقت پلانابہت مفید ہے
فوائد خاص : دافع امراض بلغمی
مضر: خشکی پیداکرتاہے
مصلح : مرچ سیاہ ،فلفل دراز روغن
مقدارخوراک : پتوں کا پانی دس گرام سے بیس گرام تک، سفوف خشک کریلا ایک سے تین گرام تک
کریلے کا جوس : کریلے کا جوس کڑوا ہوتا ہے مگر اس کے فائدے ہیں پرانے زمانے میں حکیم دوتازہ کریلے دھو کر آسما ن کے نیچے رکھواتے اور صبح ان کو اچھی طرح کوٹ کر رس نکال کر نہارمنہ پلاتے شوگر کے مر یضوں کے لیے تو کریلے کی سبزی بہترین غذا ہے میں نے ایک خاتون کو دیکھا ان کی عمر چالیس سال تھی دیکھنے سے بیس سال کی لگتی ہیں انہوں نے بتایا چہرے پر کیل مہاسے نکلتے تھے کسی عورت نے کریلے کا جوس پینے کی تاکید کی چند روز پینے سے فرق پڑگیا پھر اس عورت نے کہا اگر تم کریلے کا جوس پیتی رہیں تو تمہارا چہرہ ایسا ہی رہے گا عمر یہیں تک رک جائے گی اس خاتون نے کریلے کا جوس پینا شروع کیا تقریباً تین چارکریلے لے کر جوس نکال کر پیئں اس کا چہرہ واقعی دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا میں نے اپنی زندگی میں ایسا خوب صورت چہرہ نہیں دیکھا۔ مجھے کچھ لوگوں نے پھر بتایا  ایک وقت ایسا آتا ہے جب کریلا کام نہیں کرتا لہٰذا آپ اس کا جوس پئیں مگر چھوڑ بھی دیں آپ ایک کریلا لیں اس کا جوس نکال کر صبح پی لیا کریں جب دانے داغ دھبے ختم ہوجائیں تو چھوڑ دیں کریلے میں ایسے غذائی اجزا ہیں جو صحت کے لیے مفید ہیں لوگ تو ان کو سکھا کر رکھتے ہیں تازہ کریلوں کا مزہ ہی اور ہے کریلے کی سبزی کھائیے
کریلے سے تندرستی کا کامیاب سفر
کریلا ایک جانی پہچانی سبزی ہے جو پورے برصغیر میں لگائی اوربڑے شوق سے کھائی جاتی ہے شفاءبخش اور طبی استعمال کریلا اعلیٰ قسم کی طبی خوبیوں سے مالا مال ہے یہ دافع زہر، دافع بخار، اشتہا ءانگیز، مقوی معدہ، دافع صفر اور مسہل ہے۔ عام جسمانی امراض میں بھی کریلے بطور غذائے دوائی مستعمل ہیں ان کا پابندی سے کھانا وجع المفاصل کے مریضوں کیلئے بہت فائدہ مند ہے اسی طرح نقرس اور گنٹھیا کے مریض بھی اس سے بہت استفادہ حاصل کرتے ہیں ان امراض میں کریلوں کا سالن بہت مفید ہے علاوہ ازیں فالج اور لقوہ اور دیگر اعصابی امراض میں بھی کریلے کے فوائد بہت نمایاں ہوتے ہیں کریلوں کے استعمال سے اعصاب میں تحریک ہوتی ہے اور کریلے اعصاب کی قوت کی بحالی کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ذیابیطس کریلا ذیابیطس کے لئے دیسی علاج ہے حالیہ طبی تحقیق کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس میں انسولین سے مشابہہ ایک مادہ پایا جاتا ہے اسے نباتاتی انسولین کا نام دیا گیا ہے یہ مادہ خون اور پیشاب میں شوگر کی مقدار کم کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ طبیب کریلے کا استعمال غذا کے طور پر شوگر کے مریضوں کو باقاعدگی سے کرنے کے لئے مشورہ دیتے ہیں زیادہ بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے ذیابطیس (شوگر) کے مریضوں کو چار پانچ کریلوں کا پانی روزانہ صبح نہار منہ پینا چاہئے۔ کریلوں کے بیج کا سفوف بناکر غذا میں شامل کرنا بھی بہتر ہے شوگر کے مریض کریلوں کو ابال کر ان کا پانی یعنی جوشاندہ بنا کرپئیں یا ان کا سفوف استعمال کریں تو شفاءیاب ہوں گے شوگر کے زیادہ تر مریض عموماً ناقص غذائیت کا شکار ہوجاتے ہیں۔ کریلا چونکہ تمام ضروری معدنی اجزاء اور وٹامنز بالخصوص وٹامن اے، بی سی اور آئرن کی غذائی صلاحیت رکھتا ہے چنانچہ اس کا باقاعدہ استعمال بہت سی پیچیدگیوں سے محفوظ رکھتا ہے جن میں ہائی بلڈپریشر، آنکھوں کے امراض، اعصاب کی سوزش اور کاربوہائیڈریٹس کا ہضم نہ ہونا شامل ہے کریلوں کا استعمال انفیکشن سے بھی محفوظ رکھتا ہے بواسیر کریلوں کے تازہ پتوں کا جوس بواسیر میں بہت مفید رہتا ہے چائے کے تین چمچے پتوں کا جوس، ایک گلاس لسی میں ڈال کر روزانہ صبح ایک ماہ تک پینا بواسیر کے عارضہ کو دور کرتا ہے کریلوں کی جڑوں کا پیسٹ بواسیر کے مسوں پر لگانا بھی بہت مفید ہے خون کے امراض خون کے متعدد امراض جن میں فساد خون سے پھوڑے پھنسیاں نکلنا، خشک خارش،تر خارش، چنبل، بھگندر، جلندھر شامل ہیں کا علاج کرنے کے لئے کریلا بہت کارآمد ہے تازہ کریلوں کا جوس (پانی) ایک کپ، ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس ملاکر صبح نہار منہ چسکی چسکی پینا مفید رہتا ہے۔ پرانے امراض میں یہ علاج چار سے چھ ماہ تک جاری رکھنا پڑتا ہے جن علاقوں میں جذام پھیل جائے وہاں کریلوں کا استعمال اس سے تحفظ دیتا ہے۔ سانس کی بیماریاں کریلے کے پودے کی جڑوں کو قدیم زمانے سے سانس کی بیماریوں کے علاج میں استعمال کیا جارہا ہے جڑوں کا ملیدہ ایک چائے کا چمچ اسی مقدار میں شہد یا تلسی کے پتوں کا جوس ملاکر ایک ماہ تک روزانہ رات کو پینے سے دمہ، برونکائٹس، زکام، گلے کی سوزش اور ناک کے استر کی سوزش کا عمدہ علاج میسر آتا ہے شراب نوشی کے بد اثرات کریلے کے پتوں کا جوس شراب کے بد اثرات کا اچھا علاج ہے شراب کے زہریلے مادوں کے لئے یہ موثر تریاق کا کام دیتا ہے شراب نوشی سے جگر کو پہنچنے والے نقصان کی بھی اصلاح کرتا ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

خواص ثعلب مصری، خصیتہ الثعلب

خواص ثعلب مصری، خصیتہ الثعلب
salep orchid
دیگرنام : عربی میں خصیتہ الثعلب، فارسی میں خانہ روباہ، ردباہ، ہندی میں ثعلب مصری، کاغانی میں بیر غندل، بنگالی میں مسالم مچھری
ماہیت : ثعلب مصری کے پودے کو جب پھول لگتے ہیں تویہ ایک سے دو فٹ اونچا ہوتاہے پتے جڑ کے نزدیک سے نکلتے ہیں اور برچھی کی نوک کی شکل کے ہوتے ہیں اور دو سے پانچ انچ لمبے ہوتے ہیں ۔پھول دو تین انچ لمبے اور گلابی رنگ کے اور شاخوں کے سروں پر بہت اکٹھ لگتے ہیں جڑ ہاتھ کے نیچے کی طرح اس کو ثعلب پنجہ کہتے ہیں یا بالکل گول جس کو ثعلب مصری کہا جاتاہے پھول اس کو مارچ میں لگتے ہیں
مقام پیدائش : یہ سطح سمندر سے تین ہزار سے سولہ ہزار میٹر بلندی پر ہوتی ہے ہندوستان کے علاوہ پاکستان افغانستان مصر روم میں پیدا ہوتی ہے مشہور مصر کی ہے لیکن رومی زیادہ بہتر ہے
اقسام : ثعلب مصری کی کئی اقسام ہیں ۔ثعلب ہندی ثعلب مصری ،ثعلب پنجہ ثعلب لاہوری اور اقسام اور ایلوفیا و غیرہ
مزاج : مؤلد و مغلظ منی، مسمن بدن، مقوی اعصاب، مقوی باہ
استعمال : ثعلب مصری کوزیادہ تر سفوف کرکے تقویت باہ تولید و تغلیظ منی کے لئے دودھ کے ہمراہ کھلاتے ہیں مقوی وممسک ہے پٹھوں کو قوت دیتاہے اکثر سفوف مقوی باہ معاجین میں ثعلب کو شامل کرتے ہیں تازہ ثعلب کا مربہ بناتے ہیں اس کا باریک سفوف چمچہ خرد ایک پیالہ بھردودھ میں ملا کر فرنی پکائی جائے تو نہایت مقوی غذا بن جاتی ہے تازہ ثعلب مفید ہے اور جب خشک ہوجاتی ہے تو اس کا فعل باطل ہوجاتاہے ثعلب کی شاخ اور پتوں کو تیل میں پکا کر لگانا باہ کیلئے فائدے مند ہے یہ فالج لقوہ اور امراض بلغمی کیلئے مفید ہے
فوائد خاص : مقوی باہ مولدو مغلظ منی
مضر : قم معدہ اور گرم مزاجوں کیلئے
مصلح : آب کاسنی سکنجین
بدل : بوزیدان
مزید تحقیق : ثعلب مصری اعلیٰ قسم میں زیادہ جز گو ند کو ہوتا ہے جوکہ تقریباً48 فیصد جوہر28 فیصدشکر ایک فیصدی راکھ دو فیصدی فاسفیٹ کلورائیڈ پوٹاشیم کیلشیم ایلبومن وغیرہ پائے جاتے ہیں
مقدارخوراک : تین سے پانچ گرام
مشہورمرکب : معجون ثعلب سفوف الثعلب معجون مغلظ وغیرہ۔، سفوف شاہی خاص معجون الخاص اور جوارش مقوی
ثعلب مصری کے کچھ نسخہ جات پیش ہیں
جوہر حیات میں اضافہ، جوہر مردانہ، منی سپرم کا علاج
سنسکرت میں اس کو بیرج کہا جاتا ہے منی بیرج ساتویں دھاتو ہے جو سلسلہ وار پیدا ہوتی ہے جب خون یہاں آتا ہے تو پک کر منی بن جاتی ہے جو منی بوقت ضرورت خارج ہوتی ہے اس کا یہ آخری ٹھکانا ہے اس منی میں بار یک باریک ذرے ہوتے ہیں جو خورد بین کے ذریعے نظر آتے ہیں جنہیں سپرم بھی کہتے ہیں اس منی کی درستگی پر اولاد کا ہونا مانا گیا ہے اگر اس میں نقص ہو تو اولاد نہیں ہو سکتی اور اللہ جسے چاہے عطا کر دے اورجسے نہ چاہے کچھ بھی نہ دے
نسخہ الشفاء : ثعلب مصری 30 گرام، مصطگی رومی 30 گرام، سفید موصلی 30 گرام، ثعلب پنجہ 30 گرام، خشک سنگھاڑا 30 گرام، مغز بنولہ 30 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں
مقدارخوراک :  صبح آدھا کلو دودھ میں ایک چمچ بڑا کھانے والا سفوف ڈال کر اتنا پکائیں کہ کھیر بن جائے  پھر پچاس گرام مغر اخروٹ اور بادام ڈال کر نوش فرمائیں دن میں ایک بار 10 دن استعمال کریں
نسخہ برائے اولاد نرینہ اللہ بیٹا عطا فرمائے گا
اگر کسی عورت کے لڑکیاں پیدا ہوتی ہوں تو ان شاءاللہ اولاد نرینہ پیدا ہوتی ہے
نسخہ الشفاء : شاخ مرجان اصلی 10 گرام، کو لعاب کوار گندل 500 گرام کے درمیان کوزہ گلی میں بند کرکے گلحکمت کرکے 7 کلو کی آگ دیں کشتہ ہوگا
مذکورہ کشتہ 10 گرام، مروارید 4 گرام، عرق گلاب سے کھرل شدہ مشک 3 گرام،زعفران 3 گرام، شامل کریں خوب کھرل کرکے گولیاں برابر مونگ تیار کریں
مقدارخوراک : ایک گولی روزانہ ہمراہ دودھ میاں بیوی متواتر 21 دن استعمال کریں
نوٹ ؟ اس دواء کے استعمال سے پہلے شوہر 21 روز یہ مغلظ لازمی استعمال کرے
مرد حضرات پہلے یہ نسخہ استعمال کریں پھر اوپر لالا نسخہ استعمال کریں
نسخہ الشفاء : موصلی سفید انڈین 15 گرام،  موصلی سیاہ 15 گرام، ثعلب مصری 15 گرام، سنگھاڑا خشک 15 گرام، ستاور 10 گرام، پنبہ دانہ 10 گرام، مصطگی رومی اصلی 10 گرام، چھلکا اسپغول 50 گرام، کوزہ مصری 100 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں اور آخر میں چھلکا اسبغول ثابت ملا لیں
مقدار خوراک : صبح نہار منہ اور شام خالی پیٹ ایک چمچ بڑا کھانے والا ایک گلاس نیم گرم دودھ کیساتھ 21 دن استعمال کریں
نوٹ ؟ اس کے بعد مرجان والی دواء میاں بیوی دونوں پرہیز کے ساتھ 21 دن استعمال کریں

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

خواص شہد، عسل، ہنی

خواص شہد، عسل، ہنی
Honey
دیگرنام : عربی میں عسل، فارسی مین انگبین، بنگلہ میں مد ہو، گجراتی میں مدھ، سندھی اور پنجابی میں ماکھی، سنسکرت میں مدھو
ماہیت : شہد کی مکھیاں پھولوں کا رس اور دوسرا میٹھی اشیاء سے رس چوس کر اپنے شہد کے چھتہ میں اکٹھا کرتی ہیں جو شکر کے قوام کی مانند میٹھااور لزیز ہوتاہے۔اس میں مختلف پھولوں کی بومزہ اور تاثیر بھی آجاتی ہے۔بلحاظ رنگت یہ سفید اور سرخ دو قسم کا ہوتاہے سرخ رنگ کا شہد شفاف خوشبودار معتدل القوام لیس دار جو صاف اور خوب شیریں ہو بہترین شہد ہوتاہے
مزاج : تازہ شہد  گرم ایک خشک درجہ دوم
شہد کہنہ، یعبی پرانا گرم تین خشک درجہ دوم
افعال : دافع تعفن جالی ملین منفث بلغم محلل و منضج سواد مقوی بدن ہاضم منقیٰ دماغ مفتت سدد مقوی باہ دافع سر عت انزال
استعمال : ملین ہونے کی وجہ سے قبض کورفع کرنے کیلئے دودھ میں ملا کر استعمال کرتے ہیں جالی ہونے کی وجہ سے جلدی امراض میں تنہایا دیگرادویہ کے ہمراہ بدن کے داغ دھبوں کو دورکرتاہے۔دافع تعفن ہونے کے باعث مربوں ،شربتوں اورمعجونوں وغیرہ میں استعمال کرنے سے ان کو محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا مزہ خوشگوار ہوتاہے تقویت بدن اور تقویت باہ کیلئے دودھ میں ملاکر پلاتے ہیں ۔منفث بلغم ہونے کی وجہ سے ضیق النفس اور کھانسی کی ادویات میں بکثرت استعمال کرتے ہیں ۔کھانے کے بعد ایک چمچ چاٹ لینا ہضم کو درست کرتاہے منقی دماغ ومنضج ہونے کے باعث فالج اور لقوہ کی ابتداء میں سب ادویہ و غذاؤں کو چھوڑ کر ماء العسل پلانا اکثر فائدہ مند ہوتاہے اورمرض کودورکرتاہے قلاع الفم میں شہد اور سہاگہ بریاں لگانا مفید ہے شہد بہترین مقوی باہ دواء ہے اس کو سرعت انزال میں مفید پایا گیاہے یہ تنہا یا دودھ کے ساتھ زیادہ مناسب ہے
بیرونی استعمال : جالی ہونے کے باعث دھند غبارکو دورکرنے کیلئے آنکھوں میں لگاتے ہیں خراب اور متعفن ز خموں کو میل کچل سے صاف کرنے اورپھوڑے سے پھنسیوں کا پکاکر پھوڑنے کیلئے لگاتے ہیں اور جلدی امر اض میں مناسب ادویہ کے ہمراہ طلاء کرتے ہیں کان سے پیپ بہنے کی حالت میں شہد میں بتی آلودکرکے اس پر سہاگہ یا انزروت چھڑک کر کان میں رکھتے ہیں سوختگی آتش سے جو زخم ہوجاتے ہیں ان پر شہد لگایا جائے تو ان میں پیپ نہیں پڑتی اور زخم جلد درست کردیتاہے
فوائد خاص : بلغمی و عصبی امراض مثلاًفالج لقوہ اور باہ وغیرہ
قرآن پاک میں شہد کے بارے میں ارشاد
ترجمہ : تمہارے رب نے شہد کی مکھی پر وحی بھیجی کہ وہ پہاڑوں ،درختوں کی بلندیوں پر اپناگھر بنائے پھر وہ ہر قسم کے پھلوں سے رزق حاصل کرے اور اپنے رب کے متعین کردہ راستہ پر چلے ۔ان کے پیٹوں سے مختلف رنگ کی رطوبتیں نکلتی ہیں جن میں لوگوں کیلئے شفا ء رکھی گئی ہے۔اللہ کی طرف سے نشانیاں ہیں تاکہ لوگ ان پر غور و فکر کرکے فائدہ اٹھائیں
ارشادات نبوی اور شہد
حضرت ابو سعید الخدری روایت فرماتے ہیں ۔ایک آدمی نبی کریم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بیان کیاکہ اس کے بھائی کو اسہال آرہے ہیں رسول اللہ نے فرمایا کہ اسے شہد پلاؤوہ پھر آکر کہنے لگا کہ شہد پینے سے اسہال میں اضافہ ہوا۔نبی کریم نے فرمایاکہ شہد پلاؤ اسی طرح وہ حال بیان کرتاہے تین مرتبہ آچکا تو چوتھی مرتبہ ارشاد ہواکہ اسے شہد پلاؤ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے سچ کہاہے اور تمہارے بھائی کا پیٹ جھوٹ کہتاہے اس نے پھر شہد پلایا اور مریض تندرست ہوگیا
حضرت ابوہریرہؓ روایت فرماتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا جو شخص ہرمہینہ میں کم ازکم تین دن شہد چاٹ لے اس کو اس مہینہ میں کوئی بیماری نہ ہوگی
مقدارخوراک : تین سے چار چمچ
شہد کے 6 مفید اور حیران کن فوائد
قدرت کی بے تحاشہ خوبیوں سے مالا مال شہد انسان کو غذائیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے بچانے اور صحت مند رکھنے کے لئے انتہائی مفید ہے
شہد ایسی غذا ہے جو دنیا کے ہر کونے میں باآسانی دستیاب ہوتی ہے، قدرتی طور پر میٹھا ہونے کے ساتھ شہد میں کئی بیماریوں کا علاج بھی چھپا ہے
شہد کے چند زبردست فوائد ایسے ہیں جنہیں آپ نظر انداز نہیں کر سکیں گے
قوتِ مدافعت کے لئے مفید
شہد میں پروبائیوٹک بیکٹیریا موجود ہوتا ہے جو قوتِ مدافعت کو بڑھانے کا کام انجام دیتا ہے جسے لیکٹو بیسیلس کُن کائی بھی کہا جاتا ہے، یہ بیکٹیریا قوتِ مدافعت کو بڑھانے کے علاوہ جراثیم سے لڑنے میں مدد بھی کرتا ہے
ننید کوبہتر کرتا ہے
شہد کے استعمال سے جگر میں گلائیکوجن پیدا ہوتا ہے جو یادداشت کے ہارمون میلانن پر اثر انداز ہوتا ہے جس سے پرسکون نیند آتی ہے جو انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید ہے
وزن کم کرنے میں مددگار
شہد میں وٹامن بی6 اور وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو کولیسٹرول کی تعداد کو کم کرکے وزن کم کرنے میں کافی مدد گار ثابت ہوتا ہے
زخموں پر اثر انداز
شہد کو جب زخم پر لگایا جاتا ہے تو اس میں موجود گلوکوز اور فرکٹوز پانی کو جذب کر لیتے ہیں شہد میں موجو د بیکٹیریا ایک قدرتی دوائی کی طرح کام کرتا ہے  اس کے علاوہ شہد میں پائی جانے والی غذائی مواد سے سوجن بھی نہیں ہو تی
دل کے امراض سے بچاؤ
شہد کے استعمال سے پولی فونک اینٹی آکسیڈنٹ کی مقدار جسم میں بڑھ جاتی ہے جو دل کے امراض سے بچانے میں مددگات ثابت ہوتی ہے
شہد بالوں کو نرم و ملائم بناتا ہے
شہد قدرتی کنڈیشنر بھی ہے جو بالوں کی نمی کو برقرار رکھتا ہے جس سے بال نرم و ملائم اور چمکدار ہو جاتے ہیں قرآن مجید نے شہد کی مکھی کو اتنی اہمیت دی ہے کہ ایک سورت اس کے نام سے نازل کی ہے اور اس کے کمالات کی تعریف فرمائی ہے اس سے ظا ہر ہوتا ہے کہ مکھی اور اس سے حاصل ہونے والے عناصر میں انسا نی زندگی کے لئے افادیت پائی جاتی ہے مکھیوں کا چھتا چھ کونوں والے خانوں پر مشتمل ہوتا ہے جسکی دیواریں موم سے بنتی ہیں انکی دراڑوں اور سوراخوں کو بند کرنے کے لئے درختوں کی کونپلوں سے بیروزہ کی طرح کا ایک لیس دار مادہ جسے پروپولز کہتے ہیں حاصل کیا جاتا ہے ان چھتوں میں درجہ حرارت کو قائم رکھنے کے لئے ائیر کنڈیشن کا مربوط انتطام ہوتا ہے۔ اور مکھیاں اپنے پسندیدہ حالات میں شدید جدوجہد سے مربوط زندگی گزارتی ہیں کارکن مکھیاں تمام دن اڑتی ہیں۔ پھولوں سے ماءالحیات (نیکٹر) تلاش کرتی ہیں ہر پھول کے نیچے مٹھاس کا چھوٹا قطرہ ہوتا ہے مکھیاں اسکی تلاش میں ڈالی ڈالی منڈلاتی ہیں اور جہاں مل جائے اسے اپنی منہ کی تھیلی میں رکھ کر چھتے کی طرف لوٹ آتی ہیں اور اپنی برادری کو اس علاقہ میں مزید ماء الحیات کی موجودگی یا غیر حاضری کی اطلاع بھی دیتی ہیں
ابتدائی طور پر اس ماءالحیات میں پچاس سے اسی فیصد تک پانی ہوتا ہے۔ چھتے میں لے جا کر اسے گاڑھا کیا جاتا ہے اور جب اسے سے شہد بنتا ہے تو اس میں پانی کی مقدار سولہ سے اٹھارہ فیصد کے درمیان رہ جاتی ہے
حضور نے چونکہ قرآن اور شہد کو شفاء کا مظہر قرار دیا ہے، اسلئے بزرگوں نے قرآن مجید کی صفت شفاء سے استفادہ کرنے کے لئے اس کے ساتھ شہد کو شامل کر لیا کیونکہ اس کی شفاء کا انکشاف بھی قرآن مجید نے کیا۔ شہد ایک یا دو دفعہ پلانا بیماری جڑ سے اکھاڑنے کے لئے کافی نہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اسے باربار پیا جائے تاکہ بیماری پیدا کرنے والے جراثیم ہلاک ہو جائیں
شہد کے فائدے
یہ مقوی بدن ہے، معدے کو طاقت دیتا ہے بھوک بڑھاتا ہے، بوڑھوں کو توانائی دیتا ہے اور بلغم نکالتا ہے یہ ادویہ کو حل کر کے انکے اثرات کو بڑھانے کا بہترین ذریعہ ہے اگر اس میں گوشت رکھ دیا جائے تو تین ماہ تک گلنے نہیں دیتا اسی طرح سبزیوں کو بھی تین ماہ تک محفوظ رکھتا ہے جسم پر لگایا جائے تو ایک عظیم نعمت ہے اسکا سرمہ آنکھوں کو روشن کرتا ہے اسکا منجن مسوڑھوں کی حفاظت اور دانتوں کو چمکاتا ہے
حضور کی عادت مبارکہ کے بارے میں یہ ثابت ہے کہ آپ اسے پانی میں گھول کر پیتے تھے اور ہمیشہ خالی پیٹ یا نہار منہ شہد استعمال فرمایا 
پتھری کو خارج کرتا ہے معدہ اور بصارت کو قوت دیتا ہے۔ زیرہ کے پانی کے ساتھ اسکا پینا زہروں کے علاج کے لئے مفید ہے شہد کو کندر کے ساتھ ملا کر دینے سے سینہ اور پھیپھڑوں کا تنقیہ ہوتا ہے یرقان کو دور کرتا ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

خواص کچلہ، اذاراقی، پوائزن نٹ

خواص کچلہ، اذاراقی، پوائزن نٹ
Poison Nut
Nux vomica
Strychnine tree
دیگر نام : لاطینی میں نکس وامیکا، عربی میں اذراقی، فارسی میں حب الفرب، گجراتی میں کجرا، بنگالی میں کچیلہ، اور انگریزی میں پائزن نٹ یا ڈاگ پوائزن کہتے ہیں
ماہیت : کچلہ کا درخت عموماً چالیس سے پچاس فٹ اونچا ہوتاہے یہ ہر موسم میں ہرا بھرارہتاہے اس کی شاخیں پتلی لیکن کافی مضبوط ہوتی ہیں تنا اگر کاٹاجائے تو پہلے سفید بعد میں زردی مائل بھورا ہوجاتا ہے پتے آم کی یاجامن کی طرح ملائم چمک دار چکنے دو سے تین انچ لمبے اوردو انچ چوڑے ہوتے ہیں ان سے بدبودار رس نکلتا ہے جو زہریلاہوتاہے پھول سردی اورموسم بہار میں میں دودفعہ لگتے ہیں جو چھوٹے سبزی مائل زرد اور ہلدی کی بو ہوتی ہے اطباء نے اس کو زہریلاکہاہے جومدبرکرنے کے درمیان نکال دیاجاتاہے
مقام پیدائش : یہ عرب کے علاوہ اڑیسہ مان بھوم مدراس کوچین ٹراونکور ساحل مالابار اور لنکا اور برما کے جنگلات میں خودرو ہوتاہے
مزاج : گرم خشک درجہ دوم
افعال : دافع امراض بلغمیہ و عصبانیہ محرک ومقوی قلب ۔مصفیٰ خون مقوی باہ منفث بلغم محرک ومقوی قلب محلل اورام
استعمال : معدہ کی غشا مخاطی کی طرف کچلہ دوران خون کو زیادہ کرتاہے جس کی وجہ سے معدیہ رس زیادہ ہوکر بھوک بڑھ جاتی ہے اور ہاضمہ کو تیز کر دیتی ہے ااور مسہل تاثیر پیداکرتی ہے کم مقدارمیں قلب و عضلات میں تحریک پیداکرتی ہے اور لقوہ دردکمر عرق النساء نقرس میں بکژت اندرونی و بیرونی مستعمل ہے مقوی اعصا ب و باہ ہونے کی وجہ سے ضعف باہ میں صدیوں سے مستعمل دواہے منفث بلغم ہونے کے باعث سرفہ ضیق النفس اور مرض سل میں بھی بکثرت استعمال ہوتاہے استرخائے مثانہ کی وجہ سے باربار پیشاب آنے کیلئے خاص دواء ہے مصفیٰ خون ہونے کے باعث آتشک جیسے امراض فساد خون میں کھلایاجاتاہے
خاص استعمال : کچلہ مدبر کے استعمال سے منشیات مثلاًبھنگ افیون اور ہیروئن وغیرہ کی عادت ختم ہوجاتی ہے اور تمام طاقتیں بحال ہوجاتی ہیں
بیرونی استعمال : محلل ہونے کی وجہ سے اورام پر خصوصاًطاعون کی گلٹی پر اس کو گھس کر طلاء کرتے ہیں ۔بواسیری مسوں میں خارش ہو تو اسے تنہایا دیگر ادویہ کے ہمراہ مسوں پرلگاتے ہیں اور وجع المفاصل وغیرہ کے لئے روغن کنجد میں اس کو جلاکر مالش کرتے ہیں
تدبیر علاج سمیت : سٹامک ٹیوب سے معدہ کو دھوئیں یا باربار قے کرائیں اور تشنج سے قبل دودھ اور گھی باربار پلائیں یا کوئی مقئی دواء دے کر قے کرائیں پھر پوٹاشیم برومائیڈ ایک ڈرام ایک گلاس پانی میں ملاکر پلائیں اگر سانس بند ہونے کا خطرہ ہوتو مصنوعی تنفس جاری کریں اس کے بعد مناسب ادویہ کے علاج کریں
فوائد خاص : مقوی اعصاب وباہ
مضر : غیر مدبر اورتشنج پیداکرتاہے
مصلح : شکر لعابات روغنیات
بدل : بھلاوہ
مقدارخوراک : آدھ رتی سے ایک رتی تک کچلہ مدبر
مشہورمرکب : معجون اذارای ،حب اذارای ،روغن کچلہ
جوہر کچلہ : اس کی وجہ سے خون آکسیجن کی مقداربڑھ جاتی ہے اور کاربانک ایسڈ گیس کی مقدار گھٹ جاتی ہے۔لیکن زیادہ مقدارمیں بھی یہ زہر قاتل ہے
کچھ نسخہ جات درج ذیل ہیں
کچلہ مدبر کرنے کا طریقہ
حسب ضرورت مثلاً ایک پاؤ کچلہ لے لیں اس کو کھلے برتن میں دو کلو پانی میں بھگو دیں پانچ دن بھگو کررکھیں اور روزانہ تازہ پانی ڈالیں اگلا ضائع کردیں پانچ دن بعد پانی سے ایک ایک کرکے کچلہ نکالیں اور اسے اوپر سے چھیل کر پتا نکال کر نا خن کی طرح کاٹ لیں  اب ان کو دو کلو دودھ میں ابالیں جب دودھ آدھا رہ جائے تو اتار لیں اور اچھی طرح پانی سے دھو لیں آدھا کلو دیسی گھی لیں اور کچلہ کو گھی میں بھون کر براؤن کرلیں زیادہ جلنے نہیں دینا یعنی زیادہ نہیں بھوننا کالے ہوکر جل نہ جائیں جب براؤن رنگ کے ہوجائیں تو اتار کر دو دن خشک کرکے ان کو پیس کر پاؤڈر بنالیں تیار ہے
مقدار خوراک : ایک رتی
مزاج : گرم خشک، مقوی اعصاب اینڈ دافع درد اینڈ مقوی باہ
مردانہ کمزوری، ضعف باہ، سستی اور سرعت انزال، جریان، کا علاج
نسخہ الشفاء : ست سلاجیت 50 گرام، کچلہ مدبر 50 گرام، کشتہ فولاد 40 گرام، مرچ سیاہ 20 گرام،زعفران 10 گرام، افسنتین 10 گرام
ترکیب تیاری : تمام اجزاء کو باریک پیس کر شہد ملا کر کالے چنے برابر گولیاں بنالیں
مقدارخوراک : ایک گولی روزانہ خالی پیٹ یاں کھانے کے دو گھنٹہ بعد آدھا کلو سے ایک کلو دودھ کے ساتھ پندرہ دن سے ایک ماہ استعمال کریں
فوائد : ضعف اعضاء رئہیسہ، خصوصاً ضعف باہ، سستی اور سرعت انزال، جریان، احتلام کو نافع ہے علاوہ ازیں ضعف معدہ، قبض دائمی، قلت خون، تقویت جگر، تولید خون اور تقویت باہ کیلئے مفید ہے
ترکیب کچلہ مدبر : کچلہ کو ایک برتن میں ڈال کر اس پر مغز گھیکوار اتنا ڈالیں کہ کچلے ڈھک جائے اب انہیں پندرہ دن تک رہنے دیں.پھر کچلے چھیل کر ان کا پتہ درمیان سے نکال دیں اور بعد میں ادرک کے رس میں پندرہ دنوں کیلئے چھوڑ دیں جب یہ پانی جذب ہوجائے تو باریک پیس کر رکھ لیں

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

خواص سنکھیا، سم الفار، مرگ موش، آرسینیک

خواص سنکھیا، سم الفار، مرگ موش، آرسینیک
Arsenic
دیگرنام : عربی می سم الفار یا شک، فارسی میں مرگ موش، ہندی میں سنکھیا، انگریزی میں آرسینک، اور گجراتی میں شومل، کھار کہتے ہیں
ماہیت : سکھی امعدنی گندھک سرمہ سیاہ اور سونامکھی کے ہمراہ کان سے نکلتا ہے خالص حالت میں بہت کم نکلتاہے ناخالص حالت میں اس کو خالص قسم کی بھٹی میں آنچ وغیرہ دیتے ہیں تو گندھک اور لوہا وغیرہ میں پگھل کر علیحدہ ہوجاتاہے سنکھیا آکسیجن کے ہمراہ بخارات بن کر ٹھنڈی جگہ جمع ہوکر جم جاتاہے
اس کا ذائقہ پھیکا ہوتاہے
اقسام سنکھیا : اس کی کئی اقسام ہیں 1 بلوری 2 دودھیابہترین قسم سمجھی جاتی ہے بلوری قسم تیس گنا اور دودھیا قسم اسی گناپانی میں حل ہوجاتاہے
مزاج : گرم خشک درجہ چہارم ، زہر قاتل
افعال : مقوی بدن مقوی اعصاب وباہ ،دافع امراض ،بلغمی وریاحی مقوی معدہ ،مصفیٰ خون ،دافع حمیات قاتل جراثیم اکال مجفف قلت الدم
استعمال : سنکھیا کوضعف بدن قلت الدم ضعف معدہ ،لقوہ وجع المفاصل عرق النساء درد کمر سرفہ ضیق النفس اور دیگر بلغمی امراض میں استعمال کیاجاتا ہے مصفیٰ خون ہونے کے باعث جذام آتشک برص اور دیگر امراض فساد خون و جلدیہ میں مستعمل ہے
بخاروں کے علاج میں سنکھیا کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے خاص طور پر نوبتی بخاروں بلغمی بخاروں میں کھلاتے ہیں اور مقوی باہ ادویات میں شامل کرتے ہیں
اکال ہونے کے باعث بعض جلدی امراض کے مرہم میں بھی ملاتے ہیں بواسیری مسوں کے گرانے کیلئے طلاء مستعمل ہے اور مقوی باہ طلاؤں میں شامل کرتے ہیں
فوائد خاص : مقوی باہ وجع المفاصل
مضر : زہرقاتل ہے
مصلح : روغن زرد، گائے کا دیسی گھی، کتھ
بدل : ایک قسم دوسرے کی بدل ہے
کشتہ سنکھیا کشتہ سم الفار
زیادہ ترکشتہ ہی اندرونی طور پر امراض مذکورہ میں استعمال کرتے ہیں دونوں صورتوں میں احتیاط اور معالج کا مشورہ ضروری ہے باہ اور اعصاب کی خاص دوا ہے
مقدارخوراک : سنکھیا کی چاول کے سولہواں حصہ سے تیسرے حصے تک ہمراہ دودھ
کشتہ سنکھیا کی مقدارخوراک ایک سے دو چاول ہمراہ دودھ یا مکھن وغیرہ سے ۔یہ کشتہ زہریلاہے مقدارخوراک سے زیادہ ہرگز استعمال نہ کریں
خاص بات : اس کے مرکبات ایلوپتھی میں بھی استعمال کئے جاتے ہیں اور آرسینک ہومیوپتھیک میں بھی استعمال ہوتاہے۔جو عام بخاروں سے لے کر کینسر تک کی دواء ہے
نسخہ سنکھیا جو کہ برص،جذام،نسور،بھگندر وغیرہ کی آخری اور اکسیری دواء ہے
نسخہ الشفاء : رسکپور 40 گرام، دارچکنہ 30 گرام، ۔شنگرف 20 گرام، سم الفار 10 گرام، ہڑتال ورقیہ اعلی 6 گرام، سیماب مصفی 6 گرام، طوطیا سبز 6 گرام، مردارسنگ 6 گرام، سونا مکھی 6 گرام، نوشادر 6 گرام
ترکیب تیاری : ان تمام ادویہ کو ایک پہر تمہ کے پانی میں کھرل کر کے خشک کر لیں پھر دو کورے پیالوں میں نرم آنچ پر تین گھنٹہ تک جوہر اڑائیں پھر اوپر والے پیالے سے جوہڑ اتار کے محفوظ کر لیں
مقدارخوراک : نصف چاول مکھن میں لپیٹ کر دیں
فوائد : اعظم خنازیر،بھگندر،ناسور،برص،جذام،وجع المفاصل کی آخری اور اکسیری دواء ہے
نوٹ : دوران دوائی صرف چنے کی روٹی دیسی گھی میں چُور کر کے کھائیں بغیر نمک اور میٹھے کے استعمال کریں ۔نمک اور میٹھی چیز ہر گز استعمال نہ کرائیں
سنیاسی راز جس کی دو سے تین خوراکیں بوڑھوں کو کامل مرد بنائے
نسخہ الشفاء : چاندی برادہ تیزابی 10 گرام، سم الفار 10 گرام
ترکیب تیاری : دونوں کو آب پھٹگنڈا کے پانی سے کھرل کرکے ٹکيہ بنا کر خشک ہونے کے بعد بند گل کرکے ایک کلو کی آگ دیں سرد ہونے پر نکال کر دستور موجب سم الفار ڈال کر آب پھٹگنڈا سے کھرل کرکے ٹکيہ بنا کر خشک ہونے پر بند گل کرکے ڈیڑھ کلو کی آگ دیں اسی طرح دستور موجب تیسری آگ دو کلو کی دیں
سم الفار سفید 10 گرام کو آب پھٹگنڈا ایک پاٶ کے چویہ دیں، اب 3 گرام سم الفار اور چاندی کھرل کریں بند گل کرکے ایک پاٶ کی آگ دیں اس طرح ہر بار 3 گرام سم الفار ڈال کر ایک ایک پاٶ کی چار آگ دیں،  مصفی پارہ 10 گرام، 3 گرام چاندی سے کھرل کریں بند گل کرکے ایک پاٶ کی آگ دیں، اسی طرح چار آگ دیں بس اب تیار سمجھیں
پیس کر محفوظ رکھیں
مقدار خوراک : بوڑھے کو نصف چاول مکھن سے دو سے تین خوراک کافی ہیں نوجوان کمزور کو خشخاص کے دانے برابر زیادہ سے زیادہ دو خوراک ایک کلو دودھ کیساتھ
فوائد  : قوت باہ میں اکسیر کا حکم رکھتا ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

خواص املتاس، خیارشبنر

خواص املتاس، خیارشبنر
Purging Cassia
دیگرنام : عربی اور فارسی میں خیارشنبر، سندھی میں چمکنی، بنگالی میں سونڈالی، سنسکرت میں سورنکا، نیپالی میں راج برکش اور انگریزی میں پرجنگ کیسیا کہتے ہیں
ماہیت : املتاس کادرخت دو قسم کاہوتا ہے ایک درمیانے قد کا خوبصورت درخت جو لگ بھگ پندرہ فٹ کا ہوتا ہے اور دوسرا 25سے30فٹ کے قریب پہاڑی علاقوں میں ہوتا ہے اس کی شاخیں بہت زیادہ ہوتی ہیں شاخوں سے ایک طرح کا رس نکلتا ہے۔جو سرخ رنگ کااورجم جاتا ہے اس کے پتے ہوتے ہیں جو سردیوں میں جھڑجاتے ہیں اس کا اگلاسرانوکدارہوتاہے پھلی کے اندر سیاہ رنگ کے روپے کے برابر نگیاں جن کو گودو کہا جاتا ہے گودا اور پوست دواًاستعمال کیا جاتا ہے
رنگ : گودا سیاہ بدبودار، بیج سفید بغیربو کے پھول زرد
ذائقہ : شیریں لیکن بدمزہ اوربدبو دار ہوتا ہے
مقام پیدائش : یہ زمانہ قدیم سے بر صغیر کادرخت ہے وید طب والے سے اس کے افعال جانتے تھے لیکن یونا نیوں کو اس کا علم نہ تھا اور عربوں کے توسط سے یونانیوں کو اس کا علم ہے۔یہ پاکستان ،ہندوستان ،جزائر ٖغرب الہند ،برازیل،اور افریقہ کے گرم حصوں میں پایا جاتا ہے
گودااملتاس
دیگرنام : مغز فلوس خیارشنبر، مغز املتاس فارسی میں عسل خیار شبنر اس کی ماہیت اوپر پھلی میں بیان کردی گئی ہے
ماہیت : گرم تر درجہ اول بعض کے نزدیک معتدل
مزاج : مسہل  ملین سینہ ،محلل اورام خصوصاً اورام حلق
استعمال : مناسب ادویہ کے ہمراہ ہر ایک خلط کا مسہل ہے بطور مسہل ہر ایک عمر اور ہر ایک حالت حتیٰ کہ حاملہ عورتوں کو بھی استعمال کراسکتے ہیں کھانسی دمہاور سینہ کی خشکی کو دور کرنے کیلئے اس کا لعوق بنا کر استعمال کرتے ہیں ورموں کو تحلیل کرنے کیلئے اس کاضماد لگاتے ہیں وجع المفاسل اور نقرس میں بھیاس کاضماد مستعمل ہے ورم جگر ،یرقان معدہ و جگراور بخاروں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے املتاس کو گنے یا آملہ کی رس کیساتھ دینے سے یرقان دورکرتا ہے اورام حلق مثلاًخناق وغیرہ میں آب مکویا شیرگاؤ کے ہمراہ اس کاجو شاندہ بناکر غرغرے کرانا بہت مفید ہے املتاس کی پھلی کو جلا کر کوئلہ کرلیں اور پھر باریک پیس لیں یہ منا سب بدرقہ کے ہمراہ دمہ کھانسی کیلئے مفید ہے مدرحیض اورمعجل ولادت ہے گودہ املتاس کو تنہا دینے سے پیٹ میں مروڑ پید اہوتاہے اس لئے اس کو روغن بادام یا شیرہ بادام ملا کر دیتے ہیں
نوٹ : مغز املتاس کو جوش دینے سے اس کی قوت ضعیف ہوجاتی ہے
فوائد : خاص : مسہل اخلاظ ثلاثہ اور ملین صدر
مضر : ذحیرو مروڑ پیدا کر تا ہے
مصلح : مصطگی، انیسوں اور روغنیات
بدل : تربداور ترنجین (اسہال کیلئے)
مقدارخوراک : بیس گرام سے  چالیس گرام تک
املتاس کاپوست
ماہیت : املتاس کے پوست سے مرادپھیلی کا بیرونی چھلکا جو سخت اور بھورایا سیاہی مائل ہوتا ہے اور یہ بھی بطور دواء مستعمل ہے
مزاج : گرم وخشک درجہ دوم
افعال : مدرحیض ،مخرج جنین و مثمیہ
استعمال : پوست املتاس کوزعفران اور عرق گلاب کے ہمراہ اخراج جنین واخراج مشیمہ میں اس کا جو شاندہ مناسب ادویہ کے ساتھ مستعمل ہے اس کے علاوہ زیادہ احتباس حیض اورعسرحیض میں بھی استعمال کرتے ہیں
فوائد خاص : مدرحیض
مضر : مسقط جنین
مقدارخوراک : چھ سے دس گرام تک
مشہور مرکبات : لعوق خیار شنبر
نسخہ مکسچر املتاس
برائے کولسٹرول، ٹرائی گلسرائیڈ، موٹاپا، ہائی بلڈ پریشر، خون کا گاڑھاپن، قبض، برین ہیمبرج و فالج کیلئے
نسخہ الشفاء :  املتاس 250 گرام کو صاف کر کے کچل دیں، صرف بیج پھینک دیں رات کو دیگچہ میں ڈال کر پانی 2 کلو ڈال دیں، صبح انتہائی دھیمی آگ پر چڑھائیں آگ اتنی دھیمی ہو کہ اس میں بالکل ابال نہ آئے جب آدھا پانی خشک ہو جائے اور باقی 1 کلو بچے تو اتار لیں تقریباً پونے دو گھنٹون میں تیار ہو جاتا ہے جب ٹھنڈا ہو جائے تو چھان کر بوتلوں میں بھر کر بوتل کو فریج میں رکھ دیں
مقدارخوراک : دو بڑے چمچ کھانے والے یہ مکسچر صبح و شام تھوڑا پانی ملا کر پیئں اور 8 دن میں ختم ہو جائے گا
نوٹ : دس، بارہ دنوں کے بعد اس کا ذائقہ چینج ہونے لگتا ہے، اس لیے 10 دنوں کے بعد استعمال کے قابل نہیں رہتا، میرے خیال میں اگر برسات کے پانی میں بنایا جائے تو شاید زیادہ دیر تک چل سکے، اگر زیادہ دست لگ جائیں تو خوراک کم کر دیں یا ایک ٹائم چھوڑ دیں، نقاہت و کمزوری نہیں ہوتی البتہ وزن تیزی سے گھٹاتا ہے صفراوی موٹاپا کیلئے ایک نعمت سے کم نہیں
فوائد : اس کے استعمال سے ہائی بلڈ پریشر بوجہ کولسٹرول ختم ہو جاتا ہے، ورنہ دوائی آدھا کرنی پڑتی ہے، پیٹ صاف ہو جاتا ہے جو لوگ خون کو پتلا کرنے کیلئے انگریزی دوائی کی ضرورت نہیں پڑتی جو روزانہ کھاتے ہیں وہ چھوٹ جاتی ہے میں اکثرمارچ کے ماہ میں مریضوں کو تجویز کرتا ہوں کیونکہ سردیوں کے بعد پیٹ کی صفائی کی ضرورت ہوتی ہے اس کے استعمال کرنے سے برین ہیمبرج اور فالج کا خطرہ ٹل جاتا ہے البتہ دل کے مریضوں پر استعمال کر کے نتائج حاصل کرنے کی اشد ضرورت ہے شاید ان کی نسیں کھل جائیں اگر کسی کو فائدہ ہو جائے تو رابطہ کریں بہرحال ایک سستا اور بے ضرر مسہل ہے آزمائیں اور فائدہ اٹھائیں
نوٹ : باپرہیز استعمال کریں استعمال کے دوران اینیمل فیٹ، ٹھوس و ثقیل غذائین، تلی ہوئی اشیاء، دیگ برف، تیز مرچ ومصالحہ، بسیار خوری اور سفر کرنے سے پرہیز کریں سبزیوں اور فروٹ کا استعمال مفید رہے گا بادام  املتاس کا مصلح ہے، اگر بادام کی سردائی یا بادام روغن ایک چمچ رات کو ہمراہ دودھ استعمال کریں تو فوائد بڑھ جاتے ہیں
املتاس کے مزید بہت سے فوائد
املتاس کاسنسکرت نام ارگ وادھا ہے یعنی بیماریوں کو مارنے والااور اس کے اسم بامسمہ ہونے کی گواہی وہ طبی نسخاجات دیتے ہیں جو برصغیر پاک و ہند کے طول و عرض میں صدیوں سےرائج ہیں اور بے شمار امراض میں ان گنت مریضوں کو شفایاب کر چکے ہیں دنیا کے بہت سے جاگے ہوئے ممالک میں ان نسخاجات کی جدید علوم کی روشنی میں نہ صرف توسیق کی جارہی ہے بلکہ ان میں بہتری بھی لائی جا رہی ہے۔ہم بھی نجانے ایسی کتنی ہی ادویات استعمال کر رہے ہونگے جن میں وہ اجزا موجود ہونگے جو املتاس یا ہمارے دوسرے نباتاتی ورثےسے لئے گئے ہونگے
املتاس پھول بھی سبزی بھی
‎اس کے پھل کا گودا جلاب کے لئے استعمال ہوتا ہے ورم کو گھ ہے اور کھانسی میں فائدہ دیتا ہے منہ پکنے، حلق سوجنے اور گلے کی نالی کے زخم، خراش اور ورم کیلئے اس کا گودا دودھ میں جوش دے کر اس سے غرارہ کریں بچوں کے اپھارے میں یہ گودا سونف کے عرق میں پیس کر بچے کی ناف کے ارد گرد لیپ کریں فوری تسکین ہو جاتی ہے
املتاس کا گلقند
‎املتاس کے پھول قبض کشا ہیں اور کھانسی کیلئے مفید ہیں پھول صاف کر کے ان سے دگنا وزن شکر ملائیں کسی مرتبان (شیشہ کا بند ڈھکنے والا برتن) میں ڈال کر 4 یا 5 دن دھوپ میں رکھیں روزانہ 10 سے 40 گرام تک استعما ل کرنے سے ہائی بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے دائمی قبض کیلئے اس کے پھول گوشت میں پکا کر کچھ دن تک کھائیں  قبض دور اور آنتوں کا فعل ان شاء اللہ العزیز درست ہو جائے گا
ٹانسلز کا علاج
سیاہ پھلیوں کا گودا ہی مغز املتاس کہلاتا ہے اس سے تیار کردہ دواء کو لعوق خیارشنبر کا نام دیا گیا ہے اس کے دو چمچے ایک پیالی گرم پانی میں ملا کر سوتے وقت اور صبح پیئں یہ کھانسی اور قبض میں بھی مفید ہے مغزاملتاس سے غرارے بھی کرائے جاتے ہیں 25 گرام مغز کو ایک پیالی دودھ اور ایک پیالی پانی میں ملا کر ہلکا جوش دیجیے جب ایک جوش آ جائے تو چھان کر نیم گرم پانی سے غرارے کریں مرض کے آغاز میں ہی معالج سے مشورہ کرنے سے مزید پیچیدگیاں پیدا نہیں ہوتیں اور جلد آرام آ جاتا ہے
خناق کا علاج
‎تعریف مرض یہ ایک مسلسل متعدی وبائی بخار ہے جس سے گلے میں شدید درد ہو جاتا ہے
علامات : تالو ، حلق اور حنجرے کے اند ر شدید ورم ہو جاتا ہے جس سے کھانا پیان حتی کہ سانس لینا بھی مشکل ہو جاتا ہے منہ سے رال ٹپکتی ہے اور ہلکا یا تیز بخار ہو جاتا ہے، یہ مرض عام طور پر دو سے پندرہ برس کی عمر میں زیادہ ہوا کرتی ہے چھوت لگنے سے ایک سے چھ دن کے اندر علامات مرض ظاہر ہو جاتی ہیں، شروع میں سستی ، کاہلی، قے اور درد سر کی شکایت ہوتی ہے، پھر حلق میں شدید ورم ہو جاتا ہے ۔ اس مرض کی خاص تشخیص یہ ہے کہ حلق کے اندر ایک خاکستری یا زردی مائل فاسد جھلی پیداہو جاتی ہے اور شدید درد گلو ہوتا ہے یہ جھلی تیزی سے پھیل کر دوسرے اعضاء کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے اس لئے علامت ظاہر ہوتے ہی فورا علاج کی طرف متوجہ ہوں
وجوہات : اس مرض کا باعث ایک خوردبینی کیڑا ہے جس کو ڈفتھیر یا بیسی لس کہتے ہیں جو مریض کی ناک اور حلق کی رطوبت میں پایا جاتا ہے علاج دیسی طور پر املتاس کے غرغراے کرنا مفید ہے مغز املتاس چار تولہ پانی میں بھگو کر روغن بادام خالص 6 گرام، مصری تین تولہ ڈال کر پلائیں اور مغز املتاس کو گرم پانی میں گھوٹ کر گلے پر باندھیں یا مکوہ اور املتاس کا گودا تلوں کے تیل  میں پلٹس بنا کر نیم گرم گلے پر باندھیں، گلے کے و رم اور خناق کے لئے یونانی طب میں 100 فیصد علاج ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More