Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

خواص گُلسرخ ،گلاب ،گل سرخ ،گلاب کا پھول

خواص گُلسرخ ،گلاب ،گل سرخ ،گلاب کا پھول
red rose
دیگرنام :‌عربی میں ورد فارسی میں گل سرخ ،سندھی میں جرپھل لاطینی میں روزی گیلی سی پٹیلا اور انگریزی میں روز کہتے ہیں
ماہیت : مشہور پودا ہے جولگ بھگ تین چار فٹ سے تیرہ چودہ فٹ اونچا دیکھاگیاہے اس کے پتے گہرے سبز کنا رے کٹے ہوئے کھردرے اور نوک دارہوتے ہیں شاخیں کانٹوں سے بھرپور پھول سرخ رنگ کے جوبطور دواء بکثرت مستعمل ہیں ۔یہ پھول بہت سی پنکھڑیاں والے گولائی لئے ہوئے خوشبو دار اور خوبصورت ہوتے ہیں ۔ان کا ذائقہ قدرے کسیلاو شیریں ہوتاہے۔گلاب کے پھول کے درمیان بہت چھوٹے چھوٹے دانے ہوتے ہیں جن کو زیرہ درد گلاب کا زیرہ کہاجاتاہے
گلاب کے پھولوں کی رنگت کے لحاظ سے بہت سی اقسام ہیں بلکہ سینکڑوں اقسام ہیں
مقام پیدائش : گلاب کا اصل وطن برصغیر ہے ۔یہاں سب سے پہلے اس کے عرق کو استعمال کیاگیا۔جس کی وجہ سے اس کو گل آب کانام دیاگیاآب گلاب کہلاتاہے۔گلاب پا کستان ہندوستان ایران اور شام وغیرہ میں بہت ہوتاہے
مزاج : سرد خشک درجہ دوم
افعال : مفرح و مقوی اعضائے رئیسہ مقوی بدن ،مقوی معدہ و آمعاء مسہل ،قابض خصوصاًخشک گلا سرخ مسکن حدت صفراء معطر معرق بدن ،محلل اورام مسکن اوجاع ،مجفف قروح اور کثرت پسینہ کو روکتاہے
استعمال بیرونی : گلاب کا پانی نچوڑ کر آنکھ میں قطور کرنے سے آشوب چشم حارکو اور کان میں ڈالنے سے کان کو درد کو فائدہ دیتاہے۔صداع کو تسکین دینے کیلئے پانی میں پیس کر پیشانی پر ضمادکرتے ہیں ۔گل سرخ میں قوت تحلیل کے باوجود قبض اور عطریت ہے۔لہذااورام جگر کے ضمادوں میں شامل کرکے استعمال کرتے ہیں ۔دانتوں کو مضبوط کرنے اور ان کے درد کو تسکین دینے کیلئے پانی میں جو ش دے کر غرغرے کراتے ہیں نیز سفوفات میں شامل کرکے دانتوں پر ملتے ہیں ۔گل سرخ خشک کو باریک پیس کر قلاع دہن میں ذرود کرتے ہیں پسینہ کی کثرت کو روکنے اور اس کی بدبو کو زائل کرنے کیلئے باریک پیس کر بدن پر ملتے ہیں گل سرخ کو منجن میں شامل کرنے سے منہ میں خوشبودار بنانا،مسوڑھوں کے ورم کو دور کرنا اور دانت درد میں تسکین دیتاہے۔اس میں سرمہ حل کیاہوا سوز ش چشم کو مفیدہے
استعمال اندرونی : تازہ پھولوں کو سونگھنادل و دماغ کو فرحت دیتاہے۔اندرونی طور پر خفقان حار غشی اور ضعف قلب کو دورکرنے معدہ و جگر اور آمعاء کو قوت دینے کےلئے استعمال کرتے ہیں ۔گرم دستوں کو بند کرنے پیچش اور نفث الدم کے ازالہ کیلئے کھلاتے ہیں اور اس کو معجونات سفوفات میں شامل کرتے ہیں
نفع خاص :‌ مفرح و محلل
مضر : باہ کیلئے
مصلح : انیسوں حب الزلم
بدل : بنفشہ اور مرز نجوش
مقدارخوراک : پانچ سے سات گرام تک
گل قند،گلقند گلاب
تیاری تازہ اور دیسی گلاب کے پھولوں کی پتیوں سے گلقند بناتے ہیں اس کے لئے گلاب کی پتیاں اور شکر ہم وزن ملانے سے تیارکرتے ہیں دونوں کو ہاتھوں سے مل کر ایک ہفتے ہیں تک دھوپ میں رکھ دیاجاتاہے۔اس کو گلقند کہتے ہیں گلقند کو صدیوں سے رفع قبض کیلئے استعمال کیاجاتاہے اور ایسی ملین دواہے۔جس کا آنتوں پر کوئی مضراثر نہیں ہوتاہے۔شیخ الرئیس بو علی سینا گلقند سے ٹی بی کے مریض کا علاج مفید قرار دیاہے جبکہ میں بھی تپ دق کے مریض کو اکثر گلقند کھانے کامشورہ دیتاہوں  جس سے کمزوری ختم ہوجاتی ہے۔کھانسی میں کمی اور بلغم باآسانی نکلتی ہے
عرق گلاب : گل سرخ کا عرق کشیدکیاجاتاہے جو تقویت قلب و دماغ اور ازالہ خفقان و غشی کیلئے استعمال کیاجاتاہے اس کا عرق گرمی کے خفقان کو مفیدہے۔عرق گلاب غسولات اور آنکھوں میں ڈالی جانے والی دواؤں کے لئے بہترین بدرقہ ہے عرق گلاب میں تھوڑی سی سرخ پھٹکڑی ملا کر اکثر آشوب چشم میں استعمال کرواتے ہیں
گلاب کے پھول سے موٹاپے کا مکمل علاج یہاں کلک کریں
گلاب کے پھول سے موٹاپا ختم کرنے کیلئے دنیا کا سب سے بہترین آزمودہ دیسی نسخہ یہاں کلک کریں
گلاب کے پھول  فوائد
دنیا میں پھولوں کی ہزاروں اقسام ہیں ، جن میں خوشبو اور رنگت کے علاوہ کئی طرح کی طبی خصوصیا ت بھی پائی جاتی ہیں۔ ان میں کئی اقسام ایسی ہیں جنہیں براہ راست کھا کرکئی طرح کے فائدے حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔اور بعض پھولوں کے عرق یا روغن کے ذریعے مختلف امراض کا علاج کیا جاسکتا ہے
ان مفید پھولوں میں ایک پھولوں کا بادشاہ گلاب ہے جسے گلِ سرخ بھی کہا جاتا ہے ۔اس پھول کے درمیان چھوٹے چھوٹے بیج ہوتے ہیں جنہیں گلاب کا زیرہ کہتے ہیں
اس پھول کے استعمال کے بہت سے طبی فوائد ہیں جو روزمرہ زندگی کی پیچیدگی کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں ذیل میں چند ایک بیان کیے جا رہے ہیں
سردرد میں گل سرخ کی تازہ پتیوں کو پیس کر کنپٹیوں پر لیپ کرنے سے فائدہ ہوتا ہے
عرق گلاب، گلاب کے تازہ پھولوں سے کشید کیا جاتا ہے ، یہ عرق اگر آنکھ دکھنے کی شکایت میں استعمال کیا جائے تو افاقہ ہوتا ہے
دستوں کی صورت میں گلاب کا زیرہ کو پیس کر کھانا ایک موثر علاج ہے
دل کی طاقت اور فرحت کے لئے صبح نہار منہ آدھا کپ عرق پی لیا جائے تو فوری اثر دکھاتا ہے
کم زور مسوڑوں کو مضبوط بنانے کے لئے گل سرخ کی پتیوں کوابال کر کلیاں کرنے سے بھی فائدہ ہوتا ہے
گلاب امراض ِقلب میں بے حد مفید ثابت ہوتا ہے ۔گلاب کا زیرہ ادویات بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے جو کہ سکون آور ہے اور قلب کو فرحت بخشنے کے ساتھ ساتھ زخموں کو جلد مندمل کرتا ہے
گل قند بھی گلاب کے تازہ پھولوں سے بنایا جاتا ہے جس کا استعمال ہر عمر کے افراد کے لئے مفید ہے خاص طور پر وہ افراد جنھیں قبض کی شکایت ہو
دمے کا شکار افراد گل سرخ پیس کر شربت بنفشہ دو چمچ کے ساتھ استعمال کریں تو افاقہ ہوگا
حاملہ عورت کو جی متلانے کی صورت میں عرق گلاب نیم گرم دو دو چمچ وقفے وقفے سے پلانے سے فائدہ ہوتا ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کوئی کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کے لیے دستیاب ہیں تفصیلات کے لیے کلک کریں
فری مشورہ کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herba

Read More

خواص بادرنجبویہ، بلی لوٹن، بادرنگ بویہ

خواص بادرنجبویہ، بلی لوٹن، بادرنگ بویہ
Badranj boya
Nepeta Hindostana لاطینی
Labiatae فیملی
دیگرنام : ہندی میں بلی لوٹن، فارسی میں بادرنگ بویہ عربی میں مفرح القلب
ماہیت : یہ گھاس کی طرح ایک بوٹی ہے لیکن خوشبو دار اور سبز مائل قدرے تلخ ایک بوٹی ہے جس کی خوشبو پربلی عاشق ہوتی ہے۔جب اس کو دیکھ لیتی ہے۔تو خوشی سے اس پر لوٹنے لگتی ہے اور عجیب وغریب حرکات کرنے لگتی ہے اس لئے ہند ی میں اس کو بلی لوٹن کہتے ہیں
بادرنجبویہ کی اقسام : اسکی دو اقسام ہیں
ایک چھوٹی جس کے پتے چھوٹے نرم لمبے اور کنارے ابھرے ہوئے ہوتے ہیں۔دندانہ دار ہوتے ہیں شاخیں بہت ہو تی ہیں پھول نیلا سرخی مائل ہوتا ہے۔اس کو ساگ کی طرح پکا کر کھایا جاتا ہے۔کنارے تھوڑے کٹے ہوئے اس کی جڑ ہرسال پودے کی طرح ہری ہوجاتی ہے۔جس سے شاخیں پھوٹتی ہیں۔اور پھول اس کے سفید ہوتے ہیں
رنگ : سبز سیاہی مائل
مزہ : قدرے تلخ بدمزہ
مقام پیدائش : سفیدپھولوں والی گڑھوال سے سکم تک پہاڑوں میں اور کھاسیا کی پہاڑیوں میں پیدا ہوتی ہے۔نیلے پھول والی افغانستان پنجاب بنگلہ دیش مدھیہ بھارت میں پیدا ہوتی ہے
مزاج : گرم خشک درجہ دوم
افعال : مفرح ،مقوی ،منفج سودا، مصفیٰ خون ،مطیب دہن ،محلل، مسکن، درد،دافع بخار، مقوی معدہ و کاسرریاح،
استعمال : بادرنجبویہ کو عموماًبلغمی و سوداوی امراض مثلاًصرع ،فالج، لقوہ میں استعمال کرتے ہیں۔اس کاجوشاندہ دیگر ادویہ کے ہمراہ تقویت جگرومعدہ اور ہضم کیلئے اور ریاح کو خارج کرنے کیلئے استعمال کرواتے ہیں اختلاج القلب وضعف قلب،نیند کے نہ آنے میں مفید ہے سانس پھولنے کو شہد کے ساتھ نافع ہے۔درد پست و سینہ کیلئے بادر نجبویہ سات گرام پانی میں جوش دے کر پلانا مجرب مفید ہے
نفع خاص : تفریح وقلب کیلئے
مصلح : کندروگوند ببول
بدل : ابریشم
کیمیاوی اجزاء : کوے رن گلکوسائیڈ،ٹے نین تیز مادہ اڑنے والا تیل جس کا رنگ کچھ زرد ہوتا ہے
مقدارخوراک : پانچ سے سات گرام
مشہور مرکبات : خمیرہ ابریشم ،دولمسک معتدل جواہر والی ،خمیرہ ابریشم سادہ جوارش شاہی عنبری،جوارش مصطگی بہ نسخہ کلاں اس سے عرق اور شربت بھی بنایا جاتا ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کوئی کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کے لیے دستیاب ہیں تفصیلات کے لیے کلک کریں
فری مشورہ کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herba

Read More

خواص الائچی کلاں، بڑی الائچی، موٹی الائچی، کالی الائچی

خواص الائچی کلاں، بڑی الائچی، موٹی الائچی، کالی الائچی
انگریزی Large cardamom
لاطینی  Amomum Subluatum
فیملی Scitamineae
دیگرنام : عربی میں قاقلہ کبار،فارسی میں ہیل کلاں ،گجراتی میں موٹی الائچی ،سندھی میں پھوٹا وڈا بنگالی میں بڈالائچ کہتے ہیں
ماہیت : یہ اصل میں چھوٹی الائچی کے خاندان اورقسم میں سے ہے۔اس کا پوداسداہرا بھرایعنی سرسبزرہتا ہے اور یہ پودا ادرک یا انبہ ہلدی کی طرح ہوتا ہے۔جوتین چارفٹ اونچا ہوتا ہے۔پتے اٹھارہ بیس انچ لمبے اور چار پانچ انچ چوڑے ،تھوڑے گول اور نالی دار ہوتے ہیں۔ان کا رنگ سبز مٹیالا ہوتا ہے۔ پھول اورپھل نچلے حصے میں لگتے ہیں پھول سفید نالی دار جن پر بیگنی رنگ کے چھینٹے نظرآتے ہیں۔پھل گول نوک دار اور لال رنگ کے ہوتے ہیں سوکھ جانے پر بھورے رنگ کے جن پردھاریاںسی بنی ہوتی ہیں اوران کے اندرتخم ہوتے ہیں
ذائقہ : تھوڑا تیزکڑوا اور خوشبو دار ہوتاہے
رنگ : چھلکا اوردانہ دونون سیاہ اور جب دونوں کا سفوف کیا جائے تو سفید ہوتا ہے
مقام پیدائش : بنگال ،مالابار،جنوبی نیپال،اورسمندری کنارے یاکسی تالاب کے نزدیک پتھریلی زمین پر پیدا ہوتا ہے
مزاج : گرم و خشک درجہ دوئم
افعال : مطیب دہن ،مقوی معدہ ،ہاضم و کاسرریاح مفرح
نوٹ : افعال وخواص میں بھی اسی طرح کام کرتی ہے جیسے چھوٹی الائچی
استعمال : الائچی کلاں کھانوں میں استعمال ہونے والے گرم مصالحہ کاایک اہم جز ہے۔بعض لوگ چھوٹی الائچی ماسوائے بڑی الائچی کو خوشبو دہن کیلئے چباتے ہیں۔بطوردواءضعف معدہ اور ضعف درد شکم میں استعمال ہوتا ہے مقوی معدہ سفوف اورمعجون میں شامل کی جاتی ہے۔بھوک پید اکرتی ہے۔حابس اسہال ہونے کے علاوہ متلی قے اور ریاح معدہ کو دفع کرتی ہے۔چھلکے کا لیپ گرمی کے دردسرکونفع دیتا ہے
نفع خاص : حابس اسہال ،دافع غیشان
مضر : قابل غور ہے کہ الائچی کلاں قابض کے صورت میں آنتوں کیلئے مضر ہے
مصلح : قندسفید اور کتیرا
بدل : چھوٹی الائچی
مقدارخوراک : نصف ماشہ سے ایک  گرام
مرکبات : پیغام صحت ،جوارش آملہ بہ نسخہ خاص زرور کتھ،تریاق شکم سفوف

بڑی الائچی کا استعمال پیٹ کی گیس ختم کرنے کےلیے مفید
آج کل کی مرغن غزا کے باعث اکثریت کو پیٹ میں گیس کی شکا یت رہتی ہے جس کے باعث بھوک بھی کم لگتی ہے جبکہ اکثر لوگوں کو تو پیٹ میں شدید درد بھی محسوس ہوتا ہےاور دوا کا استعمال بھی بے سود ہوتا ہے۔لیکن اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم آج آپ کو بتا رہے ہیں اس سے نجات کا آسان اورسستا حل جس کے استعمال سے مرض ایسے ٹھیک ہوگا جیسے کبھی تھا ہی نہیں
اگر آپ کو پیٹ میں گیس کی شکایت ہے تو صبح، دوپہر اور شام 3عدد بڑی الائچی کے دانے چبا کر کھا لیا کریں۔ 3روز تک مسلسل استعمال کریں تیسرے روز آرام محسوس کریں گے

بڑی الائچی گرم قدرے قابض پسینہ آور فرحت بخش بادی کو ہٹاتی ہے کھانے کو ہضم کر دیتی ہے معدے کے لئے بہت طاقت بخش چیز ہے ۔ بھوک لگاتی ہے ۔ پھیپھڑے اور گلے کی بلغم کو جزب کرتی ہے ۔ اس کے چھلکوں کا پانی ہیضہ اور عام بخاروں میں بہت مفید ہے پیاس کو وہ پانی بہت جلد تسکین دیتا ہے۔کھانڈ ملا کر دو الائچی پھانکنے سے پسینہ آکر طبیعت کھل جاتی ہے چھلکوں کا ماتھے پر لیپ سردرد کو دور کرتا ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کوئی کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کے لیے دستیاب ہیں تفصیلات کے لیے کلک کریں
فری مشورہ کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herba

Read More

خواص ہینگ، حلتیت

خواص ہینگ، حلتیت
Asafoetida
دیگرنام : عربی میں حلتیت فارسی میں انگورہ ،گجراتی میں ہنگرا تیلگو میں رنگوا اور انگریزی میں ایسافی کہتے ہیں
ماہیت : درخت انجدان کے تنے کا رس ہے جو ڈلیوں کی شکل میں گہرے زرد رنگ کا ہوتاہے اس کی بو تیز لہسن کی طرح اور مزہ تلخ و خراب ہوتاہے
پہچان : اصلی ہینگ کو پانی میں حل کریں تو زردی مائل سفید رنگ کا ایملشن بن جاتاہے۔ اس میں الکلی شامل کرنے پر اس کا رنگ سبزی مائل زرد ہوجاتاہے۔ اگر اصلی ہینگ کا ٹکڑا لے کر سلائی سے آگ لگائیں تو موم کی طرح جلنے لگتاہے۔ اصلی ہینگ کی تازہ ٹوٹی ہوئی سطح پر تیزاب لگائیں تو تھوڑی دیرکیلئے اس کا رنگ سبز ہوجاتاہے
اقسام : اسکی بہترین قسم ہیرا ہینگ ہے جو فیرولاقسم کے ایک پودے انجدان سفید سے حا صل ہوتی ہے۔ ہینگ کی ایک قسم ہینگرہ یا قندھاری ہینگ کہلاتی ہے۔ جو الکحل میں حل ہو نے کی خاصیت رکھتی ہے۔ اور جدید طب میں ٹنکچر سازی کیلئے مناسب ہے اس لئے مغربی مارکیٹ میں اسکی زیادہ مانگ ہے پاکستان اور ہندوستان میں قندھاری ہنگ کو گٹھیاقسم سمجھا جا تاہے کیونکہ اس کا استعمال بطور سالہ کیاجاتاہے زیادہ بودار ہونے کی وجہ سے ہیرا ہینگ کو زیادہ پسندکیاجاتاہے
مزاج : گرم درجہ چہارم ، خشک درجہ سوئم
افعال : کاسرریاح دافع ،تشنج دافع تعفن ،مخرج بلغم ،مدربول و حیض ،محمر جلد
استعمال :‌حلتیت کو کاسرریاح ہونے کی وجہ سے نفخ شکم کے تحلیل کرنے کیلئے کھلاتے ہیں اور حقنہ کرتے ہیں دا فع تشنج ہونے کے باعث تشنجی امراض خصوصاً اختناق الرحم میں مستعمل ہے۔حلتیت اعضاء کے اندر تحریک ہو نے کے باعث تشنجی امراض خصوصاًاختناق الرحم میں مستعمل ہیں، حلتیت اعضاء کے اندر تحریک پیداکرتی ہے لہذا انتشارکوقوی کرنے کی وجہ سے مقوی باہ بھی ہے ۔مخرج بلغم ہونے کی وجہ سے سرمہ اور ضیق النفس میں ا ستعمال کیاجاتاہے محرک اعصاب ہونے کی وجہ سے اعصابی امراض مرگی فالج لقوہ رعشہ خدر میں استعمال کراتے ہیں  حلتیت جگرطحال اورمعدہ کے امراض میں مفیدہے ہاضم طعام ہے۔بھوک خوب لگاتاہے
خاص احتیاط : اس کوبریاں کرکے استعمال کیاجاتاہے۔ تاکہ قے نہ لائے بغیر بھنی ہوئی حلتیت غشیان پیداکرتی ہے
بیرونی استعمال : حلتیت کا گھروں میں رکھنا وبائی امراض سے بچاتاہے، جاذب خون ہونے کی وجہ سے اس کالیپ ہمراہ روغن چوٹ کو مفیدہے۔ محمر جلد یعنی جاذب خون ہونی کے باعث اس کو عضو مخصوص کے طلاؤں میں استعمال کرتے ہیں جس سے انتشار قوی ہوجاتاہے
نفع خاص : کاسرریاح ،مخرج بلغم
مضر : غشیان پیداکرتی ہے
مصلح : کیترا،صندل انیسوں  بے بدل ہے
مقدارخوراک :‌چاررتی سے ایک گرام
مشہورمرکب : حب حلتیت

ہینگ سے حاصل کریں طبی فوائد
مزاج کے اعتبار سے ہینگ گرم اور خشک ہے ،ہینگ کا استعمال انڈین کھانوں میں زیادہ کیا جاتا ہے ۔بادی کھانے جن میں ماش کی دال ،آلو ،اروی اور کچالو وغیرہ شامل ہیں ان کھانوں میں ہینگ کا استعمال کرنا چاہئے ۔ ہینگ اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات رکھتی ہے  چھوٹے بچے جب گھٹنوں چلنا سیکھتے ہیں تو وہ زمین پر پڑی ہر چیز منہ میں ڈال لیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا پیٹ اکثر خراب رہتا ہے یا پھر پیٹ میں کیڑے پیدا ہو جاتے ہیں ایسے میں ہینگ گھر میں رکھنا ضروری ہوتا ہے ۔ ہینگ کا سب سے بڑا کمال یہ ہے کہ فوڈ پوائزننگ میں بڑی تیزی سے کام کرتی ہے اور مریض کے پیٹ کو فوری آرام ملتا ہے
کان کا درد
اکثر بچوں کے کان میں درد رہتا ہے اور بڑوں کو بھی نزلہ جم جانے کی وجہ سے کان کے درد کی شکایت رہتی ہے ایسے میں ہینگ کا گھر میں ہونا ضروی ہوتا ہے ایک ایک تولہ ہینگ ،سونٹھ اور ثابت دھنیا پیس کر ایک کلو پانی اور آدھا پائو سرسوں کے تیل میں ہلکی آنچ پر اس وقت تک پکائیں کہ سارا پانی خشک ہو جائے اور تیل باقی رہے جائے ۔اب تیل کو ٹھنڈا کر کے چھان کر بوتل میں بھر کر رکھ لیں ۔ کسی قسم کا بھی کان کا درد ہو تیل کو ہلکا گرم کر کے چند بوندیںڈالیں فوری آرام آ جائے گا
بالوں کا جھڑنا
ہینگ کا لیپ بالو ں کی جڑوں کو بھی مضبوط بناتا ہے ۔ دو چمچ ہینگ میں آدھا چائے کا چمچ پسی کالی مرچ اور دو کھانے کے چمچ سرکہ ملا کر بالوں کی جڑوں میں مساج کریں چند دنوں میں بال جھڑنا بند ہو جائیں گے
دانت کا درد
ہینگ جسم کے ہر درد میں مفید ہوتی ہے اور سوجن دور کرتی ہے لیکن دانت کے درد میں اس کا استعمال فوری راحت دیتا ہے
داڑھ کے درد میں اگر ایک چٹکی ہیرا ہینگ داڑھ میں رکھ لی جائے تو تھوڑی دیر میں آرام آجاتا ہے کالی مرچ ،ہینگ ،نیم کے خشک پتے اور لاہوری نمک ہم وزن لے کر باریک پیس کر رکھ لیں ،ہفتے میں دو بار اس منجن کا استعمال کریں نہ دانت میں کیڑا لگے گا اور نہ ہی ٹھنڈا گرم کھانے میں مشکل ہو گی دانت کے درد میں ایک کپ پانی میں دو چٹکی ہینگ اور دو لونگیں ڈال کر ابال لیں اور اس پانی سے کلی کریں دانت کے درد میں آرام آئے گا
 لیموں کے رس میں ہینگ ملا کر گھو ل لیں اور روئی سے دانت پر لگائیں تو دانت سے خون نکلنا اور پیپ آنا بند ہو جاتی ہے
معدہ کا درد
جن لوگوں کا معدہ خراب رہتا ہو بادی یا بھاری چیزیں کھانے سے معدے میں درد ہوتا ہو تو منقہ کے بیج نکال کر اس میں زرا سی ہینگ بھر دیں اور مریض کو کھلا دیں ،معدے کے درد میں فوری آرام آجائیگا۔ یہ ٹوٹکہ ان لوگوں کے لئے بھی مفید ہے جنھیں معدے کے درد سے غنودگی طاری ہونے لگتی ہے یا ان کو چکر آتے ہیں
 سر کا درد
نزلہ یا تکان سے ہونے والا سر کا درد ہو یا پھر مایگرین ،ہینگ کا استعمال فوری راحت دیتا ہے کافور ،ہینگ ،پیپر منٹ اور سونٹھ کو باریک پیس کر عرق گلاب میں ملا کر لیپ بنا لیں اور اس لیپ کو سر پر لگا کر ہلکے ہاتھ سے مسا ج کریں تھوڑی دیر میں سر کے درد میں آرام محسوس کریں گے
 ماہواری کا درد
وہ خواتین جو ہر ماہ ماہواری کا شدید درد برداشت کرتی ہوں یا جنھیں ماہواری کھل کر نہ آتی ہو اور ماہواری کا ماہانہ نظام مستقل نہ ہو ان کو ہینگ کا استعمال ضرور کرنا چاہئے ایک کپ بٹر ملک میں ایک چٹکی ہینگ ،ڈیڑھ کھانے کا چمچ میتھی دانہ کا سفوف اور آدھا چائے کا چمچ نمک ملاکر ایک مہینہ تک مستقل دن میں دو دفعہ پینا چاہئے ۔ایک مہینہ کے اندر ہی ماہواری کی تکلیف دور ہو جائے گی
نزلہ ،کھانسی، دمہ
ہینگ اینٹی بائیوٹک خصوصیات رکھتی ہے اس لئے دمہ ،کھانسی بلغم ،کالی کھانسی اور پسلیاں چلنے کے درداور سردی میں انتہائی موثر ہے بلغمی کھانسی میں ہم وزن سونٹھ پائوڈر اور شہد میں ایک چٹکی ہینگ ملا کر لینے سے بلغمی کھانسی میں آرام آتا ہے ،بلغم آنے کی وجہ سے سینے میں درد بھی ہوتا ہے ایسے میں ہینگ اور پانی کو ملا کر سینہ پر ملنے سے سکون کی نیند آتی ہے
پسلی کے درد میں عمدہ ہینگ باریک پیس لیں اور انڈے کی زردی میں ملا کر لیپ کریں ۔پسلی کے درد میں آرام آئے گا
پیٹ کا درد
پیٹ کے درد ،قے ،جگر کا ورم ،بد ہضمی ،گردہ کا درد ،بھوک کی کمی ہو یا پیٹ میں گیس ہو تو ہینگ گرم پانی کے ساتھ کھانے سے پیٹ کا ہر طرح کا درد ٹھیک ہو جاتا ہے پیٹ میں ریح رک جانے سے درد پیدا ہو جائے تو دو ماشہ ہینگ لے کر تین چھٹانک پانی میں اتنا پکائیں کہ ایک چھٹانک رہے جائے اب اس کو نیم گرم حالت میں مریض کو پلا دیں فوری طور پر آرام آئے گا
پاگل کتے کا کاٹنا
 ہیرا ہینگ 3 گرام کو عرق گلاب میں حل کر کے روزانہ پلائیں نیز ہینگ کو پانی میں پتلا کر کر پاگل کتے کے کاٹے پر لگائیں
چیونٹی بھگانا
ہینگ کو پیس کر چیونٹیوں کے سوراخ میں ڈالنے سے چیونٹیاں بھاگ جاتی ہیں ۔ کچن کیبنیٹ کے کونوں میں بھی ہینگ لگانے سے چیونٹیاں اور لال بیگ نہیں آتے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کوئی کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کے لیے دستیاب ہیں تفصیلات کے لیے کلک کریں
فری مشورہ کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herba

Read More

خواص یاقوت، پتھر یاقوت

خواص یاقوت، پتھر یاقوت
yaqoot, Ruby
دیگرنام : عربی اور فارسی میں یاقوت انگریزی میں روبی
ماہیت : مشہور پتھر ہے جوالماس کے بعد قیمتی ہے رنگت کے لحاظ سےسرخ نیلااور زرد ہو تاہے۔لیکن قوت رمانی کے دانہ کی طرح سب سے اعلیٰ ہے یاقوت سفید کو پکھراج اور کبود کو نیلم کہتے ہیں اس کا ذائقہ پھیکا ہوتا ہے
مزاج : حرارت،برودت میں معتدل، خشک دوسرے درجہ میں
افعال : مفرح و مقوی قلب و دماغ ، دافع ضررسموم ہوائی ،منعطش و حافظہ حرارت غریزی ،حابس الدم
استعمال :‌ یاقوت کو نہایت باریک کھرل کرکے مفرحات اور یاقوتیات میں شامل کرتے ہیں جو تفریح و تقویت قلب اور انتفاش و حظاظت حرارت غریزی کیلئے مستعمل ہے
کشتہ یاقوت : یہ کشتہ تقویت اعضائے رئیسہ جنون مرگی، خفقان ،طاعون، جریان ،خون اور سل ودق میں مستعمل ہے، بطور سرمہ آنکھوں میں لگانا ضعف بصر ہے جالا پھولا اور دھندوغیرہ کو دورکرتاہے
نفع خاص : مفرح و مقوی قلب
مضر : بے ضرر
مصلح : عنبر اور سونا
بدل : ایک قسم دوسرے کی بدل ہے
مقدارخوراک : کشتہ ایک رتی سے چاررتی صلایہ آدھ رتی
مشہورمرکب : جواہرمہر، حب جواہر، خمیرہ گاؤ زبان، عنبری، جواہروالاوغیرہ

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کوئی کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کے لیے دستیاب ہیں تفصیلات کے لیے کلک کریں
فری مشورہ کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herba

Read More

خواص گل ارمنی، طین ارمنی

خواص گل ارمنی، طین ارمنی 
Bolus Armenia Rubra
ماہیت : سرخ رنگ کی نرم اور چکنی مٹی ہے یہ مٹی زبان پر چپک جاتی ہے۔اس کا رنگ سرخ و تیز ذائقہ  : پھیکا خوشبودار ہوتاہے ۔بہتر وہ ہے جو صاف خالص سبز رنگ کی ہو اور زبان کو چپکے
مقام پیدائش : ایران اور آرمینیاسے لاتے ہیں
مزاج : سرد ایک خشک درجہ دوم
افعال : قابض مجفف ،مغری ،حابس الدم ،مفرح قلب،دافع بخار،محلل اورام ،رادع ،اور دافع تعفن
استعمال : گل ارمنی کو جملہ اعضائے اندرونی کے سیلان خون کو روکنے سل قرحہ ریہ قرحہ معدہ و آمعاء کو زائل کرنے اور دستوں کو بندکرنے کیلئے سفوف بناکر کھلاتے ہیں وبائی بخاروں اور طاعون وغیرہ میں بھی استعمال کراتے ہیں اورام کی ابتداء میں ردع مواد کیلئے ضماد کرتے ہیں ۔تازہ زخموں پرچھڑکنے سے جریان خون کو بند کرتی اور نئے پرانے زخم کو جلد خشک کردیتی ہے
نفع خاص : مفرح و مجفف قروح
مضر : طحال
مصلح : صندل سفید، مصطگی رومی
مقدارخوراک : ایک سے تین گرام
سرعت انزال، رقت منی کا علاج
میل پاور کا آسان اور مؤثر علاج
یہ نسخہ بیک وقت سرعت قلت و رقت اور  گرمی کا  علاج ہے
نسخہ الشفاء : ثمر ببول 60 گرام،  سنگجراح 20 گرام،  سمندر سوکھ 30 گرام،  ملٹھی 40 گرام،  گل ارمنی  10 گرام، گوند کتیرہ 10 گرام، خشخاش سفید 10 گرام، تخم خرفہ 10 گرام، خطمی 10 گرام، نشاستہ 10 گرام، مغز بادام 10 گرام، اجوائن دیسی 20 گرام،  مغز خربوزہ 70 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں
مقدارخوراک : ایک چھوٹا چمچ چائے والا صبح و شام  5 گرام لبوب کبیر کے ساتھ پندرہ دن استعمال کریں

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر کے بغیر باکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوی کے لئے دستیاب ہیں تفصیلات کے لئے کلک کریں
فری مشورہ کے لیے ربطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

خواص سیب ، ایپل APPle

خواص سیب ، ایپل
APPle
دیگرنام : عربی میں تفاح ،سندھی میں سوف بنگلہ میں سؤ ،پنجابی میں سیو اور انگریزی میں ایپل کہتے ہیں
ماہیت : یہ ایک خوشبو دار لذیز پھل ہے۔اس کا درخت 35فٹ اونچا ہوتاہے۔پتے بیضوی نوکدار لگ بھگ دو تین انچ چوڑے دندانے دار آخری حصہ سفید اور روئیں دار ہوتاہے۔پھول سرخ نقطہ دار یاگلابی خوشبو دار گچھوں میں لگتے ہیں ۔پھل گول چکنا چمکدار کچی حالت میں سبز پکنے پر زرد مائل سرخ ہوتاہے۔کچے پھل کا ذائقہ ترش اور پھیکاجبکہ پکنے پر ذائقہ شیریں اور رس دار ہوتاہے۔سیب کی بہت سی اقسام ہیں جن کا رنگ اور ذائقہ علیحدہ علیحدہ ہوتاہے
مقام پیدائش : یہ عموماًآٹھ نو ہزار فٹ کی بلندی پر پیداہوتاہے۔پاکستان میں بلوچستان صوبہ سرحد کے علاوہ کشمیر شملہ نینی تال کلو پرایشیاکے ٹھنڈے اور پہاڑی علاقوں میں بہت سی جگہوں پر ہوتاہے۔مگر کشمیر کا سیب زیادہ اچھا ماناجاتاہے
مزاج : شیریں سیب گرم و تر درجہ اول
ترش سیب : سردخشک درجہ اول
افعال سیب شیریں : مفرح و مقوی قلب ،مقوی معدہ و جگر ،مقوی دماغ ،ہاضم ،دافع سعال یابس دافع اسہال صفر اوی خفیف قابض
افعا ل سیب ترش : مقوی معدہ و جگر مفرح مقوی قلب ،قابض ،مسکن اور دافع قے
استعمال : مفرح و مقوی قلب ہونے کی وجہ سے اعضاء کو تقویت دینے خفقان وہم کو دور کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔دافع سعال یا بس ہونے کی وجہ سے خشک کھانسی کو دور کرتاہے۔اسہال خونی دموی کیلئے مفیدہے۔یہ غلبہ صفراء و خون کو سکون دیتاہے۔مسکن ہونے کی وجہ سے عضہ و جوش خون کو دور کرتاہے۔گرمی کی شدت کو کم کرتاہے۔چہرے کے رنگ کو نکھارتاہے
رُب سیب : غلبہ صفراء اور اسہال صفراوی میں استعمال کیاجاتاہے
مربہ سیب : اختلاج القلب اور خفقان میں کھلاتے ہیں ۔یہ بھوک کو بڑھاتاہے اور سیب کا پانی نکال کر مفرح معجونوں میں شامل کیاجاتاہے۔جیسے مفرح شیخ الرئیس
نفع خاص : مفرح و مقوی قلب و دماغ
مضر : ریاح پیداکرتاہے
مصلح : شہد ،دار چینی گلقند
مقدارخوراک : مربہ سیب ایک تولہ سے دو تولہ تک
شربت سیب : بیس گرام سے چالیس گرام یا بیس گرام تک
رُب سیب : دس گرام سے پندرہ گرام

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر کے بغیر باکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوی کے لئے دستیاب ہیں تفصیلات کے لئے کلک کریں
فری مشورہ کے لیے ربطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

خواص پان، پان کا پتہ

خواص پان، پان کا پتہ
Betel Leaf
 دیگرنام : عربی میں فان فارسی میں تنبول تامل میں ویٹی لائی ،تلیگو میں تمالا پاکو گجراتی میں ناگر ییلہ سنسکرت میں تانبول اور انگریزی میں بیٹل لیف ہے
ماہیت : ایک بیل دار بوٹی کے چوڑے بیضوی شکل کے نوک دار پتے ہیں۔جن کی بالائی سطح چمک دار ہوتی ہے۔پان بہت قسم کا ہوتاہے۔ہر ایک کا مزاج بھی مختلف ہے ۔اسکی جڑ کو خولنجان اور اس کے پھل کو پلول کہتے ہیں۔ان کا بیان الگ آئے گا
رنگ : سبز
ذائقہ : قدرے تلخ و تیز
مقام پیدائش : مشرقی بنگال اڑیسہ مدراس بمبئی،مالابارجزیرہ سیلون اور جزائر ملایا کے گرم اور رطوب مقامات پر اس کی کاشت کی جاتی ہے
مزاج : گرم خشک بدرجہ دوم
افعال : مفرح قلب، مسخن محلل، ملطف، مخرج بلغم، کاسرریاح، مقوی معدہ، اور جگر مولد، لعاب دہن، مقوی دندان، مطیب نگہت
استعمال : پان مولد لعاب دہن ہونے کی وجہ سے منہ کی خشکی کو دور کرتا ہے اور پیاس کو کسی قدر تسکین دیتا ہے اس کے اندر ایک قسم کی خوشبو پائی جاتی ہے لہٰذا اس کے کھانے سے خصوصاًجب اسکے اند سے کتھ  اور چونا اور چھالیہ وغیرہ کے ہمراہ یہ بدبو ئے دہن اور بدبوئے تنفس کو دور کرتا ہے مسوڑھوں کو تقویت بخشتا ہے قروح لثہ اورضعف ہضم میں نفع پہنجاتا ہے سوزش گردہ اور زیابیطس میں پیا س کو ساکن کرنے کیلئے بھی مفید ہے اور پان کاپتہ وییسے ہی کھایا جاتاہے مسخن ہونے کی وجہ سے تقویت معدہ ہے۔مخروج ہونے کے باعث کھانسی اور ضیق النفس میں مفید ہے۔سردی کی وجہ سے جو بحتہ الصوت لاحق ہوتا ہے۔اس کو دورکردیتا ہے۔خصوصاًجب کہ ملٹھی کا سفوف ڈال کر کھایاجائے پان کو تیل سے چیڑ کر گرم کرکے پھوڑے پھنسیوں پر باندھنے سے ان کو تحلیل کرتا ہے پان کا پتا سینہ پرباندھنے سے بچوں کی کھانسی میں مفید ہے۔درد سر بارد ورم جگر ورم خصیہ درد گلو اور متورم غذود پر باندھنے سے ان کو فائدہ کرتا ہے۔عضو مخصوص پر طلاء لگانے کے بعد عموماًپان باندھتے ہیں
نوٹ : عادتی طور پر پان کا کھانا مضر ہے۔خصوصاًجب کہ تمباکو کے ساتھ کھایا جائے
نفع خاص : مقوی جگرو معدہ
مضر : گرم مزاج کیلئے
مصلح : الائچی سفید
بدل : قرنفل۔لونگ
مقدارخوراک : ایک عدد ایک مرتبہ
پان برِ صغیر کا ایک نہایت ہی  مقبول پتہ ہے جو منہ کی تازگی کیلئے کھایا جاتا ہے مقبولیت کا حامل یہ  دل کی شکل والا  گہرے ہرے رنگ کا پتہ  اپنے اندر کئی صحت مند اجزاء رکھتا ہے جو انسانی صحت کیلئے نہایت مفید ہیں پان میں آئیوڈین، پوٹاشیئم، وِٹامن اے، وِٹامن بی، وِٹامن بی اور نِکوٹونک ایسڈ پائےجاتے ہیں جو ہماری صحت کیلئے بہت فائدہ مند ہیں
پان کے زبردست حیرت انگیز فوائد
ذیابیطس کیلئے اچھا ہوتا ہے
یہ ایک اینٹی کینسر ایجنٹ ہے
یہ زخموں کو ٹھیک کرنے میں مدد دیتا ہے
ڈپریشن میں مددگار ثابت ہوتا ہے
آپ کا کالیسٹرول کم کرتا ہے
اینٹی مائیکروبیل خصوصیات کا متحمل ہوتا ہے
دمے کی تکلیف میں راحت بخشتا ہے
منہ کی صحت بہتر بناتا ہے
ہاضمے کے نظام کی حفاظت کرتا ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر کے بغیر باکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوی کے لئے دستیاب ہیں تفصیلات کے لئے کلک کریں
فری مشورہ کے لیے ربطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

خواص کیکر، ببول، مغلیان

خواص کیکر، ببول، مغلیان
Acacia Arabica
Gum arabic tree
دیگرنام : عربی میں سنط عربي، اردو میں ببول، پنجابی میں کیکر، فار سی میں مغیلاں، درخت بابل، ہندی میں کیکر، بنگالی میں بابلا، سندھی میں ببر، گجراتی میں بادل، اور انگریزی میں ایکشیا ایریت بیکا کہتے ہیں
ماہیت : مشہور خاردار درخت ہے اس کا درمیانی قد 25سے 30فٹ اونچا ہوتاہے شاخیں کانٹے دار کچھ نیچے کو جھکی ہوتی ہیں پتے اکھٹے بہت چھوٹے املی کے پتوں کی طرح مگراس کے جوڑے دس سے بیس ایک درمیانی تنکے کے ساتھ بالمقابل لگے ہوئے ہوتے ہیں کانٹے سفید ایک سے تین انچ لمبے آگے سے سوئی کی طرح نوک دار ہوتے ہیں ۔چھال اندرسے سرخ اور اوپر سے کھردری مٹیالے رنگ کی خشک ہوتی ہے پھول پیلے رنگ کے چھوٹی بیری کے بیری کے بیر کے برابرہلکے خوشبواور گول ہوتے ہیں
اقسام : چھوٹے بڑے لحاظ سے یہ درخت دو قسم کے ہوتے ہیں
مقام پیدائش : ببول برصیغر میں بکثرت پیدا ہوتاہے لیکن دو ڈھائی ہزار فٹ اونچائی کے بعد یہ درخت نہیں ہوتاہے
مزاج : سرد خشک بدرجہ دوم
افعال : قابض مجفف مبرد
استعمال بیرونی : اس کی چھوٹی شاخیں دانتوں کو صاف کرنے کے لئے بطور مسواک استعمال کرتے ہیں پوست ببول اور باد ام کے چھلکے کو جلاکر پیسنے اور نمک ملاکردینے سے عموماًسنون بن جاتاہے۔پوست ببول کے جوشاندہ سے امراض حلق میں غرغرے اور سیلان الرحم میں اس کا استنجاکراتے ہیں مضبوطی و استحکام دندان کیلے پوست ببول کو منہ میں رکھ کر چباتے ہیں
استعمال اندرونی : قابض و مجفف ہونے کی وجہ سے اس کو اسہال رقت منی سرعت انزال احتلام سوزاک جریان اور سیلان الرحم میں بطور سفوف کھلاتے ہیں برگ نورستہ اور ببول کا زیرہ اور غنچہ انار کے ہمراہ پیس کر اسہال اطفال کو روکنے کیلئے دیتے ہیں
فوائد خاص : رقت منی میں
مضر : معدہ اور آنتوں کیلئے
مصلح : کتیرااور شہد
بدل : چھال، امرود
مقدارخوراک : پانچ سے سات گرام
مشہورمرکب : حب تپ بلغمی، حب سل لعوق سپستان، سنوں پوست مغیلان

سفوف کیکر پھلی، جریان، سرعت انزال کا علاج
نسخہ الشفاء : کیکر پھلی 100 گرام، گوند کیکر 25 گرام، موصلی سفید انڈیا 25 گرام، موصلی سیاہ 25 گرام، سنبل  25 گرام، کوزہ مصری 150 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں
مقدارخوراک : ایک چمچ چھوٹی چائے والی صبح اور شام  کھانے کے دو گھنٹہ بعد ایک گلاس  نیم گرم دودھ کے ساتھ 15 دن استعمال کریں
فوائد : منی کے قطرے آنا، جریان، سرعت انزال کا مکمل علاج ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

خواص نیلوفر، چھوٹا کنول، کمیاں، کمل کا پھول

خواص گُل نیلوفر، چھوٹا  کنول، کمیاں، کمل کا پھول
Water Lily Flower
Ipomoea
Water lilies
دیگرنام : ہندی میں چھوٹا کنول ،مرہٹی میں کرشن کمل کاٹھیاواڑی میں کلاکمل عربی میں کرنب الماء پنجابی میں کمیاں اور انگریزی میں واٹر للی کہتے ہیں
ماہیت : برسات کے موسم میں یہ چھپڑوں تالابوں اور جوہڑوں میں خودرو ہوتی ہے اس کی کلی سبز رنگ کی طرح گول ہوتی ہے یہی کلی بعد میں گل نیلوفر کہلاتی ہے اس کے اندر خشخاش کے دانوں کی طرح بہت سے سفید رنگ کے تخم ہوتے ہیں جن کاذائقہ خشخاش کی طرح ہوتاہے اور لوگ ان کو شوق سے کھاتے ہیں نیلوفر کی جڑ اوپر سے سیاہ اور اندرسے ذائقہ ہوتی ہے۔نیلوفر کے پتے کنول کی طرح لیکن ان سے چھوٹے صاف اور نرم پانی پر تیرتے ہوتے ہیں ۔پھول گول صراحی دار سطح آب سے اونچا خاص خوشبودار اور نیلاہٹ لئے ہوئے ہوتا ہے
مزاج : سرد تر درجہ دوم
افعال و استعمال : مقوی دل و دماغ مسکن حرارت صفراء کی تیزی کو توڑتاہے پیاس کو تسکین دیتاہے۔پھول کا سونگھنا گرم مزاجوں کو نافع ہے ۔آنتوں کے زخم کو فائدہ کرتاہے۔سرخ پھول والی نیلوفرکی جڑ ابال کر مرض بوا سیر میں بطور غذاکھلاتے ہیں نیز اس کے بیجوں کی کھیر پکاکرکھائی جاتی ہے گل نیلوفرکا جوشاندہ ورم حلق اور خناق میں غرغرے کرانے سے فائدہ ہوتاہے احتلام اور چیچک میں مفید ہے گل نیلوفر کا شربت خیساندہ یا جو شاندہ دل و دماغ کو طاقت دیتا ہے پیاس اور حدت خون کو کم کرتاہے۔کھانسی سینہ کی خشونت اور خفقان کیلئے مفید ہے
مقدار خوراک : تین سے سات گرام، بطور شربت 20 گرام، بطور عرق 120 گرام
مشہور مرکب : شربت نیلوفر،عرق نیلوفر،عرق ہرا بھرا وغیرہ
نسخہ فشارالدم
نسخہ الشفاء : گل نیلوفر10 گرام، آلو بخارا 10 گرام، گل بنفشہ 10 گرام، سنبل الطیب 10 گرام، برگ پودینہ 10 گرام، گل منڈی 10 گرام، پوست ترنج 10 گرام، بادرنجبویہ 10 گرام، کشنیز10 گرام، عرق گلاب 1 لیٹر
ترکیب تیاری : عرق گلاب میں ایک جوش دے کر رکھ لیں
مقدارخوراک : دو بڑے کھانے والے چمچ صبح وشام خالی پیٹ استعمال کیا کریں
فوائد : فشار الدم اعتدال میں آ نے کے بعد خمیرہ ابرشم ا رشدو الا قرص جواھر مہرہ کے ساتھ نہارمنہ جوارش شاھی رات کو استعمال کریں
گل نیلوفرکے فوائد
گل نیلوفر ایک خوبصورت پھول ہے  عام طور پر لوگوں کو علم نہیں کہ اگر آنکھوں کی بیماریاں لاحق ہوں تو نیلوفر کا پھول سونگھنے سے افاقہ ہوتا ہے۔ اس کی خوشبو بے خوابی کے مرض کو د ±ور کردیتی ہے اور پیاس گھٹانے میں مدد کرتی ہے
درد سر دائمی : کنول درد سر کا علاج ہے۔ بعض لوگوں کوگرمیوں میں شدید دردہوتا ہے یا گرم تلی ہوئی اشیاء کے کھانے سے زیادہ دردہوتاہے تو ایسے درد سر کو صفراوی درد کہتے ہیں نیلو فر اس کا بہترین علاج ہے۔اس کا شربت پئیں یا رات کواس پھول کو ایک کپ گرم پانی میں بھگوکر رکھیں صبح مل چھان کر ہلکا میٹھا ملا کر پی لیں
درد شقیقہ : آدھے سر کا درد اگر بائیں طرف ہو تو اس کا علاج نیلو فر سے کیا جائے تو کامیاب ہے اس درد میں مریض کو بعض اوقات قے بھی ہو جاتی ہے اور مریض محسوس کرتاہے کہ سورج طلوع ہوتے ہی درد شروع ہوجاتاہے۔ جوں جوں سورج چڑھتاہے، درد بڑھتاہے حتیٰ کہ سورج جب غروب ہونے لگتاہے تو درد کم ہونا شروع ہو جاتاہے۔ یہ درد اگر بائیں طرف ہو تو اس کا علاج ٹھنڈی چیزیں ہیں اور ان میں نیلو فر کو اولین حیثیت حاصل ہے
بے خوابی : جب تک ہم روحانی دنیا کے قریب تھے، یہ مرض نہیں تھا جب سے ہم مادی دنیا کے قریب تر ہوئے ہیں ،اس مرض نے گھیرلیا ہے۔ پھر اس کے علاج کیلئے طرح طرح کی ادویات گولیاں انجکشن استعمال کیئے جاتے ہیں۔ بعض اوقات بے خوابی کی وجہ دماغی پردوں کی خشکی ہوتی ہے اور مریض خواب آور گولیوں سے وقت گزارتاہے لیکن یہ گولیاں وقتی طور پر تو فائدہ دیتی ہیں جبکہ خشکی مزید بڑھتی رہتی ہے۔ حتیٰ کہ یہ گولیاں بھی بے اثرہو جاتی ہیں۔ پھر مریض اس سے زیادہ طاقت ور گولیاں استعمال کرتاہے حالانکہ اس کا مرض خشکی سے شروع ہوا تھا، تری پر ختم ہو سکتا تھا لیکن مزید خشک ادویات استعمال کرنے سے مرض میں اضافہ ہوتاہے۔ ایسی کیفیات کیلئے نیلو فر کا تیل، شربت اور اکیلا سفوف بھی مفید ترثابت ہوتاہے
شربت نیلوفربنائیں : گل نیلوفر ا1 کلو، دانہ الائچی خورد 100 گرام، صندل سفید 100 گرام، تمام ادویہ کو دھیمی آنچ پر سات کلو پانی میں جوش دیں۔ جب پانی چار کلو باقی بچے تو ٹھنڈا کریں اور مل چھان کر اس پانی میں پانچ کلو چینی ڈال کر شربت کی طرح دھیمی آنچ پر پکائیں۔ گاڑھا کر کے محفوظ رکھیں

خوراک 3 سے 5 تولہ تک دن میں دو سے چار بار ہائی بلڈ پریشر میں لا جواب شربت ہے جب کسی دوا سے بلڈ پریشر کنٹرول نہ ہوتاہو تو ایسی کیفیت میں یہ شربت بہت ہی زیادہ مفید ہے۔ بلڈ پریشر کو نارمل کرتاہے۔ نیز دل کو تقویت بخشتا ہے
خفقان القلب : دل کی غیر معمولی دھڑکن یعنی کسی غم یا غصے کی بات پر دل کی دھڑکن بے قابوہو جانا یا دوڑ نے، اوپر نیچے حرکت کرنے، سیڑھیوں پر چڑھنے اترنے سے دل کی دھڑکن اور پھر سانس کا پھولنا ان حالات میں شربت نیلو فر مفید ہے۔ نیز بیماری کے بعد دل کی کمزوری، دھوپ کی گرمی بھی برداشت نہ کرسکنا، ان تمام کیفیات میں شربت نیلوفر مفید ہے
جگر کی گرمی : گرمیوں کے موسم میں گرمی کے مریض سینے پر پانی ڈالتے ہیں ،چہرے پر ٹھنڈا پانی چھڑکتے ہیں، بار بار کا نہا نا ٹھنڈی اشیا  کی طرف رغبت‘ دھوپ اور آگ سے شدید نفرت وغیرہ یہ تمام علامات حرارت جگر کی ہیں۔ ان علامات میں شربت نیلوفر مفید ہے
یرقان جس کو پیلیا بھی کہتے ہیں: یرقان صفراوی میں شربت نیلو فر مفیدہے۔ حتیٰ کہ جب یرقان کے مریض کو بار بار پیاس لگے، پیشاب جل کر آئے‘ بھوک ختم ہوجائے، منہ کا ذائقہ ختم ہوکر کڑوا ہوجائے تو یہ شربت مفید تر ہے
سوزش بول : ہاتھ پاؤ ں کی جلن، پیشاب کی جلن، آنکھوں سے گرمی نکلنا، تمام بدن کا گرم ہونا یہ تمام علامات شربت نیلوفر سے ختم ہوسکتی ہیں
نکسیر : گرمی کے موسم میں خاص طور پر اور موسم سرما میں کبھی کبھار بعض لوگوں کو نکسیر آجاتی ہے وقتی علاج کے بعد اس کا مستقل علاج نہیں کیا جاتا۔ اس مرض میں شربت نیلوفر مفید ترہے۔ تین ماہ تک استعمال کروائیں
ذکاوت حس و جریان : ان امراض کے لئے شربت نیلو فر کے لاجواب اثرات مسلمہ ہیں‘ مستقل استعمال کثرت احتلام کو مفید ہے
الرجی : الرجی چاہے اس کا سبب ہسٹامین ہو یا جگر کا فعل و صفرا کا بڑھنا، شربت نیلوفر اس کیلئے مفید ہے۔ جلد پر نشان پڑجاتے ہوں یا خارش شروع ہو جاتی ہو، اس کیلئے بھی مفیدہے معدے کی گرمی تیزابیت اور ترشی کیلئے بھی شربت نیلوفر بہت مفیدہے۔ البتہ ان تمام نسخوں کو اپنے طبیب کی نگرانی میں استعمال کرنا چاہئے
حکیم محمد عرفان

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More