Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

جنسی کمزوری دور، سوہانجنا کے پھولوں _____سے علاج

جنسی کمزوری دور، سوہانجنا کے پھولوں سے علاج
Drumstick Benefits for Sexual Debility
نسخہ الشفاء : سو ہانجنا کے پھول کی پتیاں
Drumstick flower petals
ترکیب تیاری : سوہانجنا کے پھول کی پتیاں 10 عدد ایک گلاس دودھ میں 10 منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں پھر چھان لیں
یہ ایک خوراک ہے صبح اور شام خالی پیٹ ایک ماہ اسی طرح استعمال کریں
فوائد : عام جنسی کمزوری، اور تمام جسمانی کمزوری کا بہترین علاج ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

اکسیر قلب، نسخہ

اکسیر قلب، نسخہ
نسخہ الشفاء : گھوکھرو 20 گرام آدھا کلو پانی میں جوش دیں جب 200 گرام پانی باقی رہنے پر ٹھنڈا کرکے چھان لیں اور حسب ذائقہ کوزہ مصری ملاکر صبح دوپہر شام کو پلائیں پندرہ دن سے ایک ماہ استعمال کریں
فوائد : دل کے بہت سے امراض کیلئے مفید ہے، دل کی حالت گھٹنا تیز ہونا، بے قاعدہ ہونا، چلتے چلتے رکنا جھٹکا کھانا، خون کا دباؤ زیادہ ہونا، دل کا بڑھ جانا، پھیل جانا، دل کی دھڑکن کا اپنا کام پورا نہ کرنا، سوتے میں ڈر کر اٹھنا، دل کی جھلی میں پانی بھر جانا یا چربی کا بڑھ جانا وغیرہ
اسکے مزید فوائد : دماغی امراض، دماغی کمزوری، دماغ کی گرمی، سر چکرانا، آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا جانا، خناق، درد گردہ. پتھری، پیشاب کی جلن، پیشاب میں خون آنا، خونی بواسیر، جریان، اپھارہ میں ہوا خارج کرتا ہے، درد شکم بعد کھانے کے، پیٹ کی گڑ گڑاہٹ. یرقان، جگر بڑھ گیا ہے تو نارمل کرتا ہے، ٹوٹی ہوئی ہڈی کو جوڑتا ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

No Comments اعصاب اور پٹھوں، کے امراض، کیلیے، مختلف، دیسی نسخہ جات, بلڈ پریشر ہائی، اور بلڈ پریشر لو، کا دیسی علاج, بواسیر خونی, و بادی کے, نسخہ جات, بواسیر،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, جریان، احتلام، کیلئے جڑی بوٹیوں سے، دیسی علاج, جلد،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, جنرل معلومات، اور ہیلتھ ٹپس, جوڑوں کا درد، گھنٹیا، دیسی علاج, جوڑوں،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, جڑی بوٹیوں کا استعمال، اور فوائد, جگر،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, حکماء، کیلئے نسخہ جات, دل،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, دماغ ، کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, دیسی طریقہ علاج، جڑی بوٹیاں، ہربل حکیم, ذکاوت حس کے علاج، کیلئے مختلف دیسی نسخہ جات, سر کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, سرعت انزال کیلے، دیسی علاج, معدہ،اور،آنتوں،کے،امراض کیلئے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, پیشاب کے امراض کیلئے، دیسی علاج, گردہ،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, گردے کی پتھریوں، کو نکالنے کا دیسی علاج, گلے،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, یرقان، ہیپا ٹائٹس کا، دیسی علاج

سنگھاڑے، کے بے شمار فوائد

سنگھاڑے، کے بے شمار فوائد
سنگھاڑے دیکھنے میں یہ دل کو بھانے والے نہیں اور نہ ہی ان کا ذائقہ بہت زیادہ اچھا ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم سیاہی مائل براؤن چھلکے میں چھپے اس چیز کو نظر انداز کردیتے ہیں جو سردیوں میں گلی کوچوں میں ریڑھیوں پر بک رہا ہوتا ہے
مگر کچھ لوگ اس کے خستہ ساخت اور میٹھے ناریل جیسے ذائقے کو پسند کرتے ہیں، تاہم لوگوں کو اس کے غذائی فوائد کے بارے میں معلوم ہو تو بہت کم ہی اسے ایک جانب رکھنا پسند کریں۔
جنوبی ایشیاء میں عام اس میوے یا پھل کو سنگھاڑا کے نام سے جانا جاتا ہے جبکہ پانی پھل سمیت اس کے متعدد نام ہیں، یہ سست رفتاری سے بہتے پانی میں اگتا ہے جس کی گہرائی پانچ میٹر تک ہوتی ہے اور اسے پورایشیاءاور افریقہ کے گرم درجہ حرارت والے حصوں میں ہی تلاش کیا جاسکتا ہے۔
سنگھاڑے سردیوں میں منہ چلانے کے لیے بہترین چیز ہے، چونکہ یہ ہلکے بہتے پانیوں پر اگتا ہے اس لیے پھل میں اس وقت کچھ نقصان دہ مواد ہوسکتا ہے جب اسے تازہ تازہ فروخت کیا جائے مگر مناسب طریقے سے دھونے کے بعد اس کا توازن بحال ہوجاتا ہے اس کے چھلکے اتارنے یا کسی مشروب میں ٹکڑے کرکے ڈالنے، سلاد میں اضافے، سوپ، سالن یا کری میں ڈالنے سے قبل سات منٹ تک ابالا، بھونا یا بھاپ میں رکھا جائے تو بہتر ہے، اسے پیزا کی اوپری سجاوٹ کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ پورے چکن میں بھرا جاسکتا ہے، اسے پاﺅڈر بناکر کیک اور پڈنگز بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ اچار کے طور پر ذخیرہ کیا جاسکتا ہے۔ پکنے کے بعد بھی اس کے کرکرے پن کا بیشتر حصہ باقی رہتا ہے۔ بہت کم افراد اس کے بارے میں جانتے اور کھاتے ہیں حالانکہ یہ متعدد طبی فوائد کا حامل ہے، اس پھل کو خام یا ابال کر کھایا جاتا ہے، اس کے خشک پھل کو چکی میں ڈال کر آٹا بھی بنایا جاتا ہے جسے سنگھاڑے کا آٹا کہا جاتا ہے جسے متعدد مذہبی رسومات میں استعمال کیا جاتا ہے اور اسے ہندو برادری اپنے روزوں کے دنوں میں جیسے نواتری میں پھل ہار (پھلوں کی غذا) کے طور پر استعمال کرتی ہے۔
غذائیت بخش اجزاءسے بھرپور
تازہ سنگھاڑے کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، آئرن، آیوڈین سے بھرپور ہوتے ہیں جبکہ اس میں میگنیشم، کیلشیئم، پوٹاشیم، زنک، کاپر اور ملٹی وٹامنز کی دوگنی مقدار ہوتی ہے اور یہ لگ بھگ سال بھر دستیاب رہتا ہے۔
ایک متوازن غذا
یہ صحت مند زندگی کے لیے مثالی غذا ہے، بھینس کے دودھ سے موازنہ کیا جائے تو آدھا کپ سنگھاڑوں میں صرف 0.1 گرام چربی یا فیٹ، 14.8 گرام کاربوہائیڈریٹس، 0.9 گرام پروٹینز، 22 فیصد مزید ایسے منرلز اور اجزاءشامل ہوتے ہیں،صرف 6 کیلوریز، صفر کولیسٹرول، کم نمک اور روزمرہ کے لیے ضروری 10 فیصد وٹامن بی سکس اور بی سیون اس کا حصہ ہیں جو دماغ اور جسم کی قوت مدافعت کو صحت بنانے میں معاونت کرتے ہیں، اسی طرح تھائی اے من اور ریبو فلوین پروٹین جسم کو اپنے اندر موجود خوراک کو توانائی میں منتقل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ چونکہ اس میں فیٹ نہیں ہوتا اس لیے یہ صحت مند جسمانی وزن کو برقرار رکھنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔
بیکٹریا کش، وائرس کش اور انسداد کینسر
سنگھاڑے پولی فینولک اور فلیونوئڈ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں، جو بیکٹریا اور وائرس کش ہونے کے ساتھ ساتھ کینسر کی روک تھام کا کام بھی کرتے ہیں جبکہ معدے اور تلی کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ تلی میں آنے والی کمزوری کی علامات جیسے منہ کا ذائقہ خراب ہونا، نیند نہ آنا، خود کو بیمار محسوس کرنا، تھکاوٹ، سوجن یا پیشاب کے انفیکشن کو بھی دور کرتے ہیں۔
یرقان اور دیگر امراض کے خلاف جنگ
زہریلے اثرات دور کرنے کی خصوصیت کے ساتھ یہ پھل ان افراد کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے جو یرقان کا شکار ہو۔ اسی طرح یہ تھائی رائیڈ (گردن میں سانس کی نالی کے قریب بے نالی غدود) کو مناسب طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتا ہے، جسم کو ٹھنڈا کرنے، منہ میں لعاب دہن کو بڑھاتا ہے اور پیاس بجھانے کا کام بھی کرتا ہے۔
یہ پھل پیشاب کے انفیکشنز کے لیے بھی مفید ہے، سوجن کو دور کرتا ہے اور خون کو صاف کرتا ہے۔
یہ توانائی بڑھا کر تھکاوٹ کو دور بھگاتا ہے اور زخموں سے خون کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے کے ساتھ متوازن سوڈیم کے باعث بلڈ پریشر اور پانی کو ریگولیٹ کرتا ہے، سنگھاڑے کے بیجوں کے جوس اور عرق خسرے جیسے امراض کے خلاف موثر ثابت ہوتے ہیں، یہ لوگوں کا نظام ہاضمہ اور متلی وغیرہ کی شکایات کے علاج میں مددگار، جگر میں جمع ہونے والے کچرے کی مناسب صفائی، بلغم اور اضافی خون کا علاج، ہیضے اور پیچش کو کنٹرول، گلے کی سوزش، خون کی کمی، فریکچر اور پھیپھڑوں کے ورم جیسے عوارض کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
دوران حمل مدد فراہم کرے
سنگھاڑے کے آٹے سے بنائے جانے والا دلیہ زیادہ کریم والا ہوتا ہے اور بچے کی پیدائش کے بعد ماں کو جریان خون کو کنٹرول کرنے کے لیے اسے دیا جاتا ہے۔ اس کے خشک بیج خون کے بہاؤکو روک دیتے ہیں اور خواتین میں اسقاط حمل کے مسائل پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں سنگھاڑے کا دلیہ انتڑیوں کے لیے مفید ہے اور اندرونی حرارت کو دور کرتا ہے۔
صحت مند جلد اور بالوں کے لیے
سنگھاڑوں کے چھلکوں کے پاؤڈر سے بنایا جانے والا پیسٹ جلد کے سوجے ہوئے حصوں پر ریلیف کے لیے لگایا جاسکتا ہے، اس کے بیجوں کے پاؤڈر کو لیموں کے عرق کے ساتھ مکس کرکے جلد پر لگانے کو معمول بنانے سے سوزش جلد کے علاج میں مدد ملتی ہے اس کے غذائی فوائد صحت مند بالوں کے لیے بھی فائدہ مند ہوتے ہیں اسے آیورویدک اور یونانی ادویات میں کافی استعمال کیا جاتا ہے۔
سنگھاڑے کے حوالے سے چند احتیاطیں
ان تمام تر فوائد کے برعکس کچھ احتیاطبی تدابیر کو اپنانے کی ضرورت ہوتی ہے، جس کا انحصار کسی فرد کے نظام ہاضمہ پر ہوتا ہے۔ ایک صحت مند شخص دس سے پندرہ گرام سنگھاڑے روزانہ کھا سکتا ہے مگر اس سے زیادہ گیس پیدا ہونے یا معدے میں درد کا باعث بن سکتا ہے، وہ لوگ جو قبض کے شکار ہو انہیں اس سے دور رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
اسے کھانے کے آدھے گھنٹے بعد تک پانی پینے سے گریز کرنا چاہئے۔ ذیابیطس کے مریض اس کی معتدل مقدار استعمال کریں کیونکہ تازہ پھل میں نشاستہ اور کاربوہائیڈریٹ کافی زیادہ ہوتا ہے۔
سنگھاڑوں کو خریدتے ہوئے خیال رکھیں کہ وہ مضبوط، جھریاں نہ ہو اور کہیں سے نرم نہ پڑ چکا ہے ورنہ جب آپ چھلکے اتاریں گے تو آپ کو نرم اور نرم گودا ملے گا۔ ایسے سنگھاڑوں کو نہ کھائیں جو دیکھنے میں ناکارہ لگ رہا ہو یا اس کا ذائقہ خراب ہو۔
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

شاہترہ، پت پاپڑا کے استعمال سے خارش اور چھائیوں کا خاتمہ

شاہترہ، پت پاپڑا کے استعمال سے خارش اور چھائیوں کا خاتمہ
گندم کے کھیتوں میں جڑی بوٹیوں کے طور پر خود رو پودا ہے سالم پودا ادویاتی اہمیت کا حامل ہے پتے دھنیا کے پتوں سے مشابہ ہوتے ہیں اس پودے کی دو اقسام ہیں ایک کو نیلے پھول لگتے ہیں اور دوسرے کو لال رنگ کے بہترین شاہترہ وہ ہے جو تازہ اور سر سبز ہو اور ذائقے میں تلخ ہو

فوائد : پہلے درجہ میں سرد اور دوسرے درجے میں خشک ہے۔طب یونانی کی کچھ کتابوں میں تیسرے درجے میں سرد خشک بھی لکھا گیا ہے
شاہترہ کا ستعمال جلدی امرض میں مفید نتائج کا حامل ہے عام طور پر اسکا جوشاندہ اور خیساندہ بنا کر دیا جاتا ہے لیکن ۔اسکا ایکسٹریکٹ بنا کر اسکے کیپسول بھی بنائے جاتے ہیں 500 ملی گرام کے دو کیپسول صبح شام شربت عناب کے ساتھ دینے سے تمام قسم کے جلدی امراض میں فائدہ ہوتا ہے سوداوی امرض خون کی خرابی خارش اور چھائیوں کا خاتمہ کرتا ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

اسرول بوٹی، کے فوائد

اسرول بوٹی، کے فوائد
اس کا پودا جھاڑی دار دو تین فٹ اونچا ہوتا ہے۔ پتّے دو تین انچ لمبے اور ایک انچ چوڑے لمبوترے سے لال مِرچ کے پتّوں سے مِلتے جُلتے ہوتے ہیں۔ کئی شاخیں ہوتی ہیں، ہر شاخ کے سِرے پر گہرے نارنجی پھولوں کا گُچھا لگتا ہے اور سیاہ رنگ کا مٹر کے برابر بیج آتا ہے۔ اس بوٹی کی جڑ دُور تک زمین میں چلی جاتی ہے اور جڑ ہی بطور دوا استعمال کی جاتی ہے، اس کا مزہ نہایت کڑوا ہوتا ہے۔
یہ بوٹی جنون (پاگل پن) کی خاص دوا ہے۔ اگر پاگل آدمی بھاگتا، دوڑتا ہو، شوروغل مچاتا اور دوسروں کو مارتا ہو، رات کو بلکل نہ سوتا ہو تو اس کی چند خوراکوں کے استعمال سے نیند آنے لگتی ہے اور کچھ عرصہ تک استعمال کرانے سے مریض بلکل اچھّا ہو جاتا ہے۔
استعمال
نمبر1 :  اسرول کی جڑ لے کر کوٹ چھان کر سفوف بنائیں اور ایک ایک گرام یہ سفوف صبح و شام دودھ یا پانی سے کِھلائیں۔ اگر اس مِقدار میں کِھلانے سے مریض پر اس دوا کا کوئی اثر نہ ہو تو ایک ایک رتّی (65 مِلی گرام) بڑھا کر ڈیڑھ گرام تک پہچائیں۔ اس کا سفوف 500 ملی گرام کے کیپسول میں بھر لیں کڑوا پن محسوس نہ ہو گا۔
نمبر 2 :  اگر کسی کو نیند نہ آتی ہو تو اس کو نیند لانے کے لیے رات کو سوتے وقت ایک کیپسول دودھ کے ساتھ کِھلانے سے نیند آجاتی ہے۔ اگر اتنی مِقدار میں نیند نہ آئے تو تین کیپسول تک دے سکتے ہیں۔ اگر کسی شخص کو مستقل نیند نہ آتی ہو تو اس کو ایک خوراک صبح اور ایک خوراک رات سونے سے پہلے استعمال کروائیں۔
نمبر 3 : خون کا بڑھا ہوا دباؤ (ہائی بلڈ پریشر) کم کرنے کے لیے بھی یہ بہت مفید ہے۔ یہ مرض زیادہ تر 45 تا 55 سال کے مردوں کو ہوتا ہے۔ اس مرض میں مریض چلنے پِھرنے یا سیڑھیوں پر چڑھنے سے سانس پُھولنے لگتا ہے، دِل دھڑکنا، سر چکرانا، دردِ سر ہونا، رات کو نیند نہ آنا، دماغی کمزوری محسوس ہونا، بے چینی اور گھبراہٹ محسوس کرتا ہے۔ جب اس مرض کے آثار نظر آئیں تو ۱یک ۱یک کیپسول دِن میں تین بار عرقِ گلاب کے ساتھ دیں۔ پانی یا دودھ سے بھی دے سکتے ہیں۔

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

متنازعہ ادویاتی پودے، خار دار پودے

متنازعہ ادویاتی پودے، خار دار پودے
طبی ادویات میں کئی کانٹے دار پودے استعمال ہوتے ہیں جو اپنے ملتے جلتے کانٹے دار پتوں کی وجہ سے اکثر علیحدہ علیحدہ شناخت کرنا دشوار ہوتے ہیں اور کٹارا، کٹیلا ، کٹائی ، کنڈیاری وغیرہ ناموں سے پکارے جاتے ہیں ایسے ہی چند پودوں کی علیحدہ علیحدہ شناخت پیش خدمت ہے دوستوں سے گزارش ہے کہ وہ ایسے تمام پودوں کی تصاویر کو محفوظ کر لیا کریں تاکہ مستقبل میں شناخت اور حوالہ کے کام آ سکیں
نمبر 1 :  قرطم
 Carthamus tinctorious
اردو قرطم ، کسنبہ عربی۔ معصفر ، قرطم فارسی۔ قرطم ، رنگ زعفران ، کانشہ پنجابی۔ کسنبہ سندھی۔ پواڑی
کثیر شاخوں والی کھڑی 45 تا 60 سینٹی میٹر بلند سالانہ پودا ھے جس کی خام شاخیں سبز اور پختہ سفید رنگ ھوتی ھیں اس کی دو قسمیں ہیں ایک کانٹے دار اور دوسری بغیر کانٹے دار
کانٹے دار قسم کو بیجوں سے تیل حاصل کرنے اور بغیر کانٹوں والی قسم کو پھولوں سے دنگ حاصل کرنے اور چارہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے
پھول آتشی سرخ ، سرخ و پیلے یا صرف پیلے ہوتے ہیں تخم سفید رنگ حجم میں بنولہ کے برابر صنوبری شکل کے کسی قدر چپٹے چو گوشہ اور سفید مغز سفید اور چکنا کئی علاقوں ( سکردو ) میں اس کے پھولوں کی پنکھڑیوں کو زعفران کہتے ہیں اور انہیں زعفران کی جگہ استعمال کیا جاتا ہے
نمبر 2 :  پوہلی
Carthamus oxycanthi
قرطم کی یہ قسم پاکستان میں گندم کے کھیتوں میں بہت زیادہ تعداد میں پائی جاتی ھے جو گندم کی کٹائی مشکل بنا دیتی ہے چونکہ اسے جانور بالکل نہیں کھاتے اسلئے اسے تلف کرنا مشکل ہو جاتا ہے مئی جون میں اسکے پودے ہوا کے زور پر دور دور تک لڑھکتے جاتے ہیں جس سے اس کے بیجوں کا پھیلاؤ بہت زیادہ ہو جاتا ہے
نمبر 3 :  کٹائی کلاں
Solanum indicum
اردو ، جنگلی بینگن ، کٹائی کلاں فارسی کٹائی کلاں ، بادنجان دشتی ہندی۔ کٹیلی ، بڑی کٹیلی
چھوٹے چوبی تنے کا 2تا 4 فٹ اونچا پودا ھے جس کی کثیر تعداد میں شاخیں ہو تی ہیں تمام پودے پر تیز نوکدار اور تھوڑے پیچھے کی طرف مڑے ہوئے کانٹے ہوتے ہیں، پتے بینگن کے پتوں کی مانند پھول ہلکے نیلے پھل بڑے آملے جتنا بالکل گول ملائم شاخ پر ایک ڈنڈی پر سیدھا لگا ہوا کچا سبز جس پر سفید داغ پختہ گہرا پیلا یا نارنجی پیلا
نمبر 4 :  کٹائی خورد
Solanum surattense
اردو کٹائی خورد ، کٹیلی پنجابی، کنڈیاری
زمین پر پھیلا ہوا دائمی پودا شاخیں جڑ سے نکل کر چاروں جانب پھیلی ہو ئی پھیلاؤ 2 تا 4 فٹ شاخوں پر گھنے بربط نما پتے تمام پودے پر تیز اور باریک کانٹے پھول ستارہ نما ایک انچ قطر کا بنفشی یا جامنی مائل نیلا درمیان میں پیلے رنگ کے ریشوں کی ٹکیہ پھل بالکل گول کٹائی کلاں کے پھل کی مانند لیکن اس سے چھوٹے
نمبر 5 :  ستیاناسی ( زرد پھول والی )
Argemone mexicana
چونکہ یہ ایک غیر ملکی پودا ہے اسلئے شروع میں اسکو بھی کانٹوں کی وجہ سے بھٹ کٹایا ، کٹیلا ، اجڑکانٹا ، شیال کانٹا وغیرہ نام دئیے گئے لیکن آخرکار اس کا نام ستیاناسی مشہور ہوا کیونکہ بقیہ نام اس کو دوسرے پودوں سے غلط ملط کر دیتے تھےایک تا چار فٹ اونچا نباتی تنے کا کھڑا یک سالہ پودا ہے پتے کٹائی خورد یا اونٹ کٹارا کی مانند تمام پودے پر تیز باریک کانٹے پودا زیادہ گھنا نہیں ہوتا پتوں پر سفید داغ پھول پیلے درمیان میں سرخ نشان ڈوڈا پون انچ چوڑا ڈیڑھ انچ لمبا پھانک دار جس میں گول سیاہی مائل خاکستری بیج ہوتے ہیں
نمبر 6 : ستیاناسی ( سفید پھول والی )
Argemone munita
یہ بھی زرد رنگ پھول والے پودے کی مانند ہے البتہ اس کے پتوں کا سائز چھوٹا ہوتا ہے پھول سفید رنگ جسکی چھ عدد بیضوی پنکھڑیاں درمیان میں پیلے رنگ کی ٹکیہ پھول مارچ تا ستمبر
نمبر 7 :  اونٹ کٹارا
Echinops cornigerus
یہ وہ اصل اونٹ کٹارا ہے جس کا طبی کتب میں ذکر ہے تمام پودے پر تیز کانٹے شاخوں کے آخری سروں پر چھوٹے چھوٹے سفید پھولوں پر مشتمل گولے پھولوں کے ساتھ تیز باریک کانٹے شاخیں سفید رنگ قدیم دو تا چار فٹ
نمبر 8 :  جگر کٹارا
Silybum marianum
انگریزی ، Milk thistle
یہ پودا بھی غیر ملکی ہے جو کچھ عرصہ قبل ہی پاکستان میں متعارف ہوا ہے اور جگر کو تندرست رکھنے کے لئے حیران کن شفائی تاثیر کا حامل ہونے کی وجہ سے مشہور ہو چکا ہے اسے عام طور پر اونٹ کٹارا کہا جاتا ہے لیکن میں نے خصوصیات کے لحاظ سے اسکا نام جگر کٹارا تجویز کیا ہے اور کتاب الادویہ جلد اول میں یہ اسی نام سے درج ہے، بڑے بڑے پتوں والا نباتی ناسوری تنے والا ایک تا ڈیڑھ میٹر بلند یک سالہ یا دوسالہ پودا ہے جسکا تنے کے علاوہ کوئی حصہ بھی کانٹوں سے خالی نہیں پتوں پر سفید رنگ کی بے ترتیب دھاریاں ہر شاخ کے سرے پر اکیلا پھول جس کے چاروں جانب افقی حالت میں لگے ہوئے کانٹے پھولداری تارینہ بہت زیادہ تعداد میں کرنی پنکھڑیاں کاسنی یا گلابی جامنی رنگت والی دنیا میں اسکی دو انواع ہیں جبکہ پاکستان میں اسکی ایک نوع اور دو اقسام ہیں سفید پھول اور گلابی جامنی پھول والی پھول میں 100 تا 190 عدد چھوٹے چھوٹے لمبوترے بھورے بیج ہوتے ہیں جن کے سروں پر باریک اور ملائم ریشے لگے ہوئے جنکی مدد سے یہ ہوا میں اڑتے پھرتے ہیں
نمبر 9 : برم ڈنڈی
Tricholepis glaberrima
انگریزی Globe Thistle
چھوٹی سالانہ 50 تا 100 سنٹی میٹر بلند بوٹی ہے جسکی زاویہ دار شاخیں ھوتی ھیں پتے بغیر ڈنڈی متبادل 3 تا 6 سینٹی میٹر لمبے نوکدار بیضوی لمبوترے خاردار دندانے دار پھول گلابی پنکھڑیاں کرنی ہر پھول سیدھی شاخ کے سرے پر اکیلا
نمبر 10 : سل کانٹا
Cirsium arvense
بنگالی ، سل کانٹا
دھلی ، کٹیلا ، کٹیلی
پنجاب ، بھُن بھُن
60 تا 100 سینٹی میٹر بلند سالانہ بوٹی ہے جس کے پتے بیضوی لمبوترے 5 تا 15 سینٹی میٹر اور کانٹے دار ہوتے ہیں پھول ہر شاخ کے سرے پر اکیلا ارغوانی یا سفید یہ بوٹی گندم کے کھیتوں میں عام ہے جو نہ صرف اس کی کٹائی مشکل بنا دیتی ہے بلکہ اس کی پیداوار بھی 25 تا 30 فیصد کم کر دیتی ہے مدر بول ، قے آور ، مقوی اور دافع پیچش ہے
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تمہ، کوڑ تمہ، اندرائن،حنظل، سے خطرناک امراض کا علاج

تمہ، کوڑ تمہ، اندرائن،حنظل، سے خطرناک امراض کا علاج
نسخہ الشفا ء : تمہ 1 کلو، 3 لیٹر پانی میں بھگو کر 3 گھنٹے بعد مریض کو اونچی جگہ بیٹھا کر اسے اپنے پاؤں سے تمہ مسلنے کا حکم دیں اسی دوران مریض کی زبان کسیلی ہونا شروع ہو جائے گی یہاں تک کہ منہ کا ذائقہ نہائیت کڑوا ہو جائے گا جب اور جہاں کڑواہٹ برداشت سے باہر ہو جائے تب پاؤں نکال لیں اور گہرے لمبے لمبے  سانس لے یہ عمل مصفی خون ہے خونی شوگر، خونی کینسر، خونی بواسیر، تھیلسمیا، اور جلدی امراض، والے احباب کے لیے نہائیت فائدہ مند نسخہ کامل ہے ایک ماہ کے مکمل استعمال سے امراض موذی کو جڑوں سے نیست ونابود کر دیتا ہے ایسے احباب جو مدتوں علاج معالجہ کروا کر عاجز و تنگ ہو گئے ہوں انکی خدمت میں  یہ آزمودہ نسخہ پیش  خدمت ہے جس پر اخرجات نہ ہونے کہ برابر اور فوائد بے انتہا حاصل ہوتے ہیں ۔
تجربات ومشاھدات اس بات کہ گواہ ہیں کہ جہاں ہزاروں لاکھوں کی قیتی ادویات بے اثر ہو گئی ہوں  وہیں اس شفا بخش تاثیری خواص کی حامل دوا نے کرشمہ دیکھا کر تمام احباب کو ورطہ حیرت  میں ڈال دیا ہے
واضع رہے کہ حنظل جہاں باآسانی دستیاب والی نعمت ہے وہیں اس نسخہ میں اسےصرف بیرونی طور ہر اس ترتیب و ترکیب نے کامیاب بنا کر نسخہ کو چار چاند لگا دیے ہیں ۔ حکما و اطبا کے علاوہ عام احباب بھی اس سے بھر پور استفادہ کر سکتےہیں۔

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

امراض مردانہ کا مستقل علاج

امراض مردانہ کا مستقل علاج
الشفاء : رب ایکسٹریکٹ اول قسم کے چینی میں بھی بنتے ہیں  مگر  بغیر چینی کے بھی بنتا ہے اور یہ شوگر فری بھی ایکسٹریکٹ بھی مگر اس بنانے میں مہارت کی ضرورت ہے اس کو بنانے کے بھی دو طریقے ہیں تازہ جڑی بوٹیوں کارس دوسرا خشک جڑی بوٹیاں کو پانی میں چوبیس گھنٹے بھگو کر پانی میں ابال کر جب پانی چوتھائی حصہ رہ جائے تو چھان کر بھاپ پر مانند گڑ کے بنالیں جلے نہ اسی ترتیب سے جس چیز کا چاہیے رب بنالیں
نسخہ الشفاء :  گوکھرو، بھکڑہ، خارخسک، 250 گرام، پھلی کیکر تازہ نہ ملے تو خشک 250 گرام، پھل برگد وچھال برگد 250 گرام،کونپل برگد 250 گرام، ڈارھی برگد 250 گرام، داڑھی پیپل 250 گرام، پھل پیپل 250 گرام،تخم قنب یا برگ قنب  250 گرام، تخم سرس 250 گرام، چھال سرس 250 گرام، پھول سرس 250 گرام، اسگندھ ناگوری 250 گرام ،بیخ بدھارا 250 گرام، تخم حر مل 250 گرام،خشخاس  250 گرام، پوست کوکنار 250 گرام، ہلدی تازہ نہ ملے تو خشک  250 گرام، اجوائن خراسانی 125 گرام، پانی 20 کلو میں چوبیس گھنٹے بھگو کر رکھیں چوبیس گھنٹے کے بعد ہلکی آنچ پر ابالیں نوٹ تمام اشیا دھو کر اور موٹا موٹا کوٹ  کر شامل کریں باقی پانی 5 کلو رہ جائے تو چھان کر پھوگ پھینک دیں اب اس پانی کو ہلکی آنچ پر پکاہیں اور ہلاتےرہیں نیچے نہ لگے اور جلے نہ یہی مہارت ہے یہاں تک کہ قوام شہد سے بھی گاڑھا ہو جائے تو اتا لیں تو اس کو بھاپ پر پکاہیں جب مزید گاڑھا ہو مانند سختی آجائے تونیچے تو آنچ سے نیچے اتار کر کشتہ قلعی در بھنگ 100 گرام، کشتہ شاخ مرجان 100 گرام، کشتہ فولاد 50 گرام، کشتہ بیضہ مرغ 50 گرام، کشتہ مروارید 50 گرام، زعفران 25 گرام، عقرقرحا25 گرام ، عنر، کستوری ہر ایک 3 گرام، عنبر، کستوری ملا کر خوب کوٹیں ہاون دستہ میں ڈال کر کم از کم سات گھنٹہ تک کوٹیں اور کالے چنے کے برابر گولیاں بنا کراوپر ورق سونا  لگا لیں تیار ہے
مقدار خوراک : ایک گولی صبح اور شام  ایک گلاس نیم گرم دودھ میں 15 دانے مغز بادام گرینڈ کر کے ڈال کر اسکے ساتھ کھائیں ایک ماہ
فوائد :  اکسیر کرم تولید، جریان، سرعت انزال، قلت منی، لیکوریا، جراثیم کی کمی،  امراض مردانہ کا مستقل علاج ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

ایکسٹریکٹ بنانا،کسی بوٹی نباتات کا ____رب نکالنا

ایکسٹریکٹ بنانا،کسی بوٹی نباتات کا رب نکالنا
نسخہ الشفاء : حسب ضرورت انار ترش کھٹے کاپانی نکالیں مثال کے طور پر ایک کلو پانی ہے انار کا تو ایک کلو چینی ڈال کر آگ پر پکائیں، جب قوام شہد کی طرح گاڑھا ہو جائے تو تو اتار کر ٹھنڈا کریں پانچ گرام سوڈیم بنزوہیٹ ملا لیں اور کسی محفوظ خشک نئی بوتل میں ڈالیں، افادیت، فوائد، مسکن معدہ پیاس گھبراہٹ بے چینی، متلی ،قے دستوں کوروکنے میں مفید ہے
نسخہ الشفاء نمبر2 :  رب بانسہ،بھیکڑ،اڑوسہ،تھوڑا مختلف ہے، مثال بانسہ کو کوٹ کر حاصل کردہ پانی کو آگ پر پکاہیں جب پانی پھٹ جائے تو اور اس کی سبزی الگ ہو جائے تو چھان کر سبزی کو علیحدہ رکھیں اور پانی کو پھر پکاہیں جب پانی نصف رہ جائے تو جب قوام گاڑھا ہو جائے تو سبزی بھی جو علیحدہ رکھی ہے وہ ڈالیں دس منٹ جوش آنے کے بعد خوب حل کر کے نیچے اتار لیں ٹھنڈا ہونے پر محفوظ رکھیں اور قدرے بنزوہیٹ ملا دیں تاکہ خراب نہ ہو مقدار خوراک 3 گرام، تا 10 گرام، دن میں تین تا چار بار فوائد، دمہ، کھانسی، پرانی کھانسی، بلغم کو صاف کر کے پھیپھڑوں کو تروتازہ کردیتا ہے ٹی بی کی کھانسی تک مفید ہے جن کے علاقوں میں عام ہے وہ بناہیں
نسخہ الشفاء نمبر3 : رب قنب، قنب حسب ضرورت تازہ لے پانی سے دھو کر اس کاپانی نکالیں برابر وزن چینی ملا کر پکاہیں جب خوب گاڑھا ہو جائے تو اس کو پانی کی بھاپ پر پکاہیں جب خشک ہو جائے تو تیار ہے، مقدار خوراک، نصف رتی تا چاررتی مناسب بدرقہ سے دیں کسی مرکب میں ڈالیں، فوائد، مقوی باہ وممسک، مسکن، جریان، سرعت، میں مفید رہے گا
نسخہ الشفاء نمبر4 : رب حنظل، تمہ، کوڑھ تمہ، آب حنظل، ہم وزن چینی ڈال کر پکائیں جب قوام شہد کی طرح ہو جائے تو محفوظ کر لیں یا اس کو بھاپ پر خشک کر کے دانے دار بنالیں دانے دار کی مقدار، ایک رتی سے دورتی تک فوائد، قبض کشاء، جملہ امراض جلد، خارش، داد، چنبل، آتشک، کو دور کرنے میں معاون ہے چاروں خلطوں کو خارج کرتا ہے سینے کو بلغم سے پاک کرتا ہے دردوں کو دور کرتا ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

مغز بنولہ (کپاس کے بیج ) فوائد

مغز بنولہ (کپاس کے بیج ) فوائد 
اسے پنبہ دانہ بھی کہتے ہیں
مغز بنولہ کے اتنے فائدے اورکم قیمت ہونے کے باوجود ہم اس کے استعمال سے محروم کیوں رہیں، مغز بنولہ کے مفید اثرات آپ کے پیش خدمت ہیں، مغز بنولہ غذائی اعتبار سے بہت مفید اجزا ء پر مشتمل قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے۔قوت باہ اور منی کی افزائش کے تمام نسخہ جات کا لازمی جزو ہے۔
سپرمز کی کم مقدار کی وجہ سے مردانہ و زنانہ بانجھ پن کا شکار مریض اس کے استعمال سےصحت یاب ہو سکتے ہیں ۔
اس میں فاسفورس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، اس لئے زیادہ دماغی کام کرنے والوں کے لئے،پٹھوں کو سکون، طاقت اورہڈیوں کی مضبوط کے لئے اس کا استعمال بہت فائدہ مند ہے ۔اس میں اہم معدنیات ،روغنیات، ،وٹامن ای، ڈی،اے اور بی کمپلیکس آنکھوں، جلد اور بالوں کی حفاظت کرتے ہیں ،جوڑوں کو مضبوط کرکے درد سے نجات دلاتےہیں اور خواتین میں دودھ کی افزائش کرتے ہیں ۔ سب سے قیمتی حیاتین بی کمپلیکس کی تمام اقسام اس میں پائی جاتی ہیں۔ مغز بنولہ کا استعمال ریڑھ کی ہڈی اور کمرکے درد سے نجات دلاتا ہے۔خاص طور پر وہ افراد جوگردن کے مہروں کی تکلیف میں مبتلا ہیں ان کے لئے مغز بنولہ کا استعمال، گردن کے پٹھوں ،ہڈیوں کو مضبوط اور ہڈیوں کی پرورش کرکے دوبارہ انہیں واپس اپنی جگہ پر لانے میں معاونت کرتا ہے۔
بڑی عمر کے افراد میں خون کی شریانوں میں سختی کا آجانا اور لچک کا کم ہونا عام بات ہے، اس علامت کی وجہ سے جسم میں دوران خون متاثر ہوتاہے اورمریض کو بہت سے سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔یہ مسئلہ جسم میں وٹامن ای کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔وہ بزرگ افراد جو اس مسئلہ سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں ب اقاعدگی سے مغز بنولہ استعمال کریں انشاءاللہ افاقہ ہو گا۔
مغز بنولہ کا مزاج : گرم تر درجہ دوم اور مقدار خوراک 3 تا 7 گرام  ہے، سردیوں کے موسم میں مغز بنولہ آسانی سے ہضم کیا جاسکتا ہے اور تازہ مغز بنولہ آسانی سے دستیاب بھی ہے۔ آپ اپریل کے آخر تک مغز بنولہ کو استعمال کر کے بے شمار فوائد حاصل کر سکتے ہیں اور بہت سی بیماریوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ مغز بنولہ کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مغز بنولہ کھانے کا طریقہ یا ٹائم چاہے کوئی بھی ہو، سردیوں میں مغز بنولہ استعمال ضرور کیا کریں
نسخہ الشفاء : طریقہ نمبر 1 مغز بنولہ کی کھیر کا ناشتہ
مغز بنولہ کی صفائی تھوڑی سی محنت طلب ہے، اس میں سے کالے اور پیلے دانے نکال کر پھینک دیں، صاف مغز بنولہ کو گرینڈر میں پیس کر پاؤڈر بنالیں۔ مغز بنولہ کی مقدار خوراک کا انحصار آپ کے مزاج اور برداشت پر منحصر ہے۔ دو یا چار چمچ مغز بنولہ سفوف کو کوکنگ آئل یا گھی میں بھون کر یا بھوننے کے بغیر، ایک پاؤ یا آدھ کلو دودھ میں ابال لیں، لو جی کھیر تیار ہو گئی اب مزے سے ناشتہ کر لیں، اگر آپ کا مزاج گرم ہے یا ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے تو اس کھیر اس طرح بنا لیں، چار چمچ گندم یا جو کادلیہ اور ایک یا دو چمچ مغز بنولہ سفوف ڈال کر باقی وہی طریقہ کھیر تیار کر لیں ۔
نسخہ الشفاء : طریقہ نمبر 2  اگر آپ کے پاس کھیر بنانے کے لئے وقت نہیں یا دودھ استعمال کرنا نہیں چاہتے، تو صبح یا کسی بھی وقت مغز بنولہ سفوف کے دو یا چار چمچ پانی کے ساتھ نوش فرما لیں۔ اس طریقہ سے فائدہ کم نہیں ہوگا، بس فرق صرف یہ ہے کہ کھیر مزے دار بنتی ہے اور اسے کھانا آسان ہوتا ہے۔
نسخہ الشفاء : طریقہ نمبر 3 مغز بنولہ کے سفوف کو شہد میں مکس کر لیں، اب یہ معجون بن گئی، روزانہ دو یا تین چمچ معجون نیم گرم پانی یا دودھ کے ساتھ نوش فر ما لیں، اس مقدار کو بھی اپنی برداشت کو مد نظر رکھتے ہوئے کم یا زیادہ کیا جا سکتا ہے، معجون بنا کر کھانے سے وقت کی کافی بچت ہو جاتی ہے اور اس کے بعد ناشتہ کی ضرورت بھی نہیں رہتی۔
مزید استعمال :  مغز بنولہ کے سفوف کو کسی بھی وقت کسی بھی طریقہ سے کھا لیں، اگر اتنا کچھ پڑھنے کے بعد بھی آپ اسے کھا نے سے محروم رہےتو اسے بد قسمتی ہی کہا جا سکتا ہے۔
نوٹ : مغز بنولہ کا مسلسل استعمال وزن میں اضافہ کا باعث بن سکتا ہے، مغز بنولہ کے استعمال کے دوران روزانہ آدھ گھنٹہ پیدل چل کر یا ورزش کرنے سے موٹاپے پر قابو پایا جا سکتا ہے، گردوں کی شدید تکلیف میں مبتلا افراد مغز بنولہ کو اپنے معالج کے مشورے سے استعمال کریں کیونکہ اس میں پوٹاشیم اور فاسفورس وافر مقدار میں موجود ہوتاہے۔ ہائی بلڈ پریشر کے مریض اگر مغز بنولہ کھانے کے بعد طبیعت میں تیزی محسوس کریں تو مقدار خوراک کم کر لیں یا اپنے معالج کے مشورہ سے استعمال کریں روغن بنولہ چہرے کی چھائیوں کیلئے ابٹن میں ملا کر استعمال کریں تو بہت فائدہ ہوتا ہے ۔