Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

خواص سونا، طلاء، ذہب، گولڈ

خواص سونا، طلاء، ذہب، گولڈ
Gold
سونا کو انگریزی میں گولڈ عربی میں ذہب اور لاطینی زبان میں اورم کہا جاتا ہے۔اس کا رنگ شوخ سنہری ہوتا ہے یہ ایک ملائم قسم کی دہات ہے یہ زمین سے دیگر دہاتوں کے ساتھ ملاہوا ذرات کی صورت میں پایا جاتا ہے جسے بعد ازاں ریفائنری میں دیگر دہاتوں سے جدا کیا جاتا ہے یہ ایک ایسی نفیس قسم کی دہات ہے جس پہ موسمی اثرا ت اثر انداز نہیں ہوتے اس پر عام تیزابات اور الکلی اثرانداز نہیں ہوتے اس کوپانی کی صورت میں تحلیل کرنے کے لئے ایکواریجیا کو استعمال کیا جاتا ہے جو کہ دو مختلف، نائٹرک ایسڈ، شورے کا تیزاب، ہائیڈرکلورک،نمک کا تیزاب، تیزابوں کا مرکب ہوتا ہے یہ باقی سب دھاتوں کے ساتھ مکس بھی ہوسکتا ہے اور بعد ازاں ان کو جداجدا کرنا بھی ممکن ہے سونا اور دیگر دھاتوں کے مرکب کو اگر تیز آگ میں پگھلایا جائے توآہستہ آہستہ سونے کے علاوہ دیگر تمام دھاتیں جل جاتیں ہیں
اس کا ایٹمی وزن 196.97 ہے اور اس کا ایٹمی نمبر79 ہے سونا اتنا ہی قدیم ہے جتنا کہ علم تاریخ کیوں کہ قرآن میں اور دیگر مذہبی اور تاریخی کتابوں میں اس کا ذکر ملتا ہے دنیا کہ مختلف علاقوں میں آثار قدیمہ سے بھی اس کی موجودگی کے شواہد ملتے ہیں اور ہر دور میں اس کی اہمیت مسلم رہی ہے۔سونا دنیا کے کئی ممالک میں پایا جاتا ہے جن میں اکثریت مسلم ممالک کی ہی ہے اور ان میں پاکستان بھی شامل ہے۔پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں تیل اور تانبہ کے علاوہ سونے کے بھی وسیع ذخائر ہیں تاہم ابھی تک اس کو نکالنے کا باقاعدہ آغاز نہیں کیا گیا سونے میں موجود چاندی کو الگ کرنے کو انگریزی میں
gold parting
کہتے ہیں انسان نے سونے میں سے چاندی الگ کرنےکا فن لگ بھگ 2,600 سال پہلے لیڈیا (ترکی) میں دریافت کرلیا تھا اور سونے کے سکے بنانے شروع کیئے
سونا 1064ڈگری سنٹی گریڈ پر پگھلتا ہے جب سونے کو پگھلایا جاتا ہے تو اس میں موجود بہت ساری دھاتیں جیسے زنک اور قلعی وغیرہ ہوا کی آکسیجن سے مل کر آکسائیڈ میں تبدیل ہو جاتی ہیں، جو اوپر تیرنے لگتا ہے اور بآسانی الگ کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اتنی سخت حرارت پر بھی سونا آکسائیڈ بناتا ہے، نہ ہی چاندی۔ یعنی سونے کو جلانے سے کئی دوسری کثافتیں تو الگ ہو جاتی ہیں، مگر چاندی الگ نہیں ہوتی۔ کُپی کے طریقے
Cupellation
سے سیسہ بھی الگ کیا جا سکتاہے، مگر چاندی پھر بھی الگ نہیں ہوتی
سونا پانی سے19.32 گنا بھاری ہوتا ہے یعنی کہ اس کی سپیسیفک گریوٹی 19.32 ہے۔ سونا 1065 سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر پگھلتا ہے یعنی کہ اس کا میلٹنگ پوائنٹ 1065 سینٹی گریڈ ہے۔ سونا 2600 سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر ابلنے لگتا ہے یعنی کہ اس کا بوائلنگ پوائنٹ 2600سینٹی گریڈ ہے
اسی سونے کو پلاٹینیم کے ساتھ ایک مخصوص مقدار میں ملا کر سفید سونا یا وائٹ گولڈ کا نام دیا جاتا ہے دنیا کے کچھ ممالک میں وائٹ گولڈ کے زیورات کا رواج ہے
سونا کو زیورات کے علاوہ طب،ایلوپیتھک اور ہومیوپیتھک طریقہ علاج میں دوائیوں کے طور پہ استعمال میں لایا جاتا ہے دور جدید میں اس کا استعمال الیکٹرونکس کے پرزہ جات کی تیاری میں بھی کیا جاتا ہے جیسے موبائل، گھڑیوں اور کمپیوٹر وغیرہ قابل ذکر ہیں۔زمانہ قدیم میں اس کے برتن،آرائشی سامان،بادشاہوں کے تخت،اسلحہ کے اوپر نقش نگار،مورتیوں اور بت وغیرہ بنانے کے آثار ملتے ہیں ماضی بعید اور قریب میں سکہ اور کرنسی کے طور پہ سونا استعمال کیا جاتا تھا اور دیگر ملکوں سے لین دین میں سونا کا ہی استعمال ہوتا ہے دنیا کی قیمتی دھات ہونے کی وجہ سے آج بھی بینک ممالک اور حکومتیں اپنے اثاثہ میں سونے کی موجودگی کو یقین بناتی ہیں
مصنوعی سونا اور چاندی : سونا اور چاندی دونوں قدرتی دھاتیں ہیں دنیا میں ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جو ان دونوں دھاتوں کو مصنوعی طریقہ کار یا مزید دھاتوں کی ہیئت کو بدل کر سونا اور چاندی بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں ان کو کیمیا گر کہا جاتا ہے ایسے لوگ تقریبا ہر معاشرے میں پائے جاتے ہیں اس طبقہ میں سونا کو عموما شمس اور چاندی کو قمر کہا جاتا ہے
نسخہ اکسیر سونا قوت باہ اعصاب کے لیے
کشتہ سونا اکسیری  جو ایک آگ میں تیار ہوتا ہے اور فوائد میں سو آگ والے سے کسی طرح بھی کم نہیں
نسخہ الشفاء : بُرادہ سونا 10 گرام ﮐﻮ کنگھی بوٹی 250 گرام پانی میں کھرل کر کے اسی بوٹیکے پتوں اور کونپلوں کے ایک کلو نغدہ میں رکھ کر گڑھے میں 40 کلو اُپلوں کی آگ دیں سرد ہوبے کے بعد نکال کر سنبھال رکھیں
مقدارخوراک : نصف تا ایک چاول، ایک کلو نیم گرم دودھ کیساتھ استعمال کریں سات خورا کیں کافی ہیں
فوائد  : قوت باہ، اعصاب اور اعضائے رئیسہ کو نوجوان کر دیتا ہے 
نسخہ کشتہ سونا
صرف مستند طبیب ہی اسے بنانے کے اہل ہیں عام فرد اسے بنانے کی کوشش نہ کریں
نسخہ الشفاء: پارہ مصفیٰ۔ 10 گرام، ورق طلاء 10 گرام،  مروارید۔ 6 گرام، شنگرف 3 گرام
ترکیب تیاری : آب لیموں سے 15 دن کھرل کریں فی دن کم سے کم 6 گھنٹے کھرل کریں پھر چھوٹی چھوٹی ٹکیاں بنا لیں اور سکوروں میں گل حکمت کرکے 2من اوپلوں کی آگ دیں کشتہ ہو گا جو اکسیر اعظم ہے یہ کشتہ سال بعد استعمال کروائیں
مقدارخوراک : ایک چاول لبوب کبیر یا کسی اور معجون میں دیں
فوائد : مقوی باہ و اعضاء رئیسہ ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

اسپغول کا چھلکا اس کے بے شمار فوائد

اسپغول کا چھلکا اس کے بے شمار فوائد
اسپغول کا چھلکا کیا کیا کمال کرتا ہے یہ آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں ،جگر کی خرابی اور دمہ کی بیماریوں سینہ زبان حلق کے کھرکھرے کے لیے مفید ہے آنتوں زخموں اور مروڑ ہونے کی حالت کی درستگی کے حوالے سے بھی اسے شافی پایا گیا ہے.اس کے لیے اسے شربت صندل میں ایک بڑا چمچ ڈال کر پلانا مفید ہوتا ہے قبض کشا ہے ملین اساس کے باعث آنتوں میں پھسلن پیدا کرتا ہے اس کے لیے رات سوتے وقت ایک گلاس دودھ میں ایک چمچہ اسپغول کا چھلکا ملا کر تین چار منٹ کے بعد استعمال کرنے سے کھل کر اجابت ہوتی ہے،یہ دائمی قبض میں بھی مفید ہے مردانہ جوہر کو گاڑھا کرتا ہے اور قوت باہ بڑھاتا ہے. –> سردرد کی صورت میں اسپغول سرکہ میں رگڑ کر چنبیلی کا تیل ملا کر پیشانی پر لیپ کرنے سے فائدہ ہوتا ہے،اگر چنبیلی کے روغن کی بجائے بادام روغن ملا کر لیپ لیا جائے تو فوری افاقہ ہوتا ہے بالوں کو نرمی چمک دلکشی اور گھٹا پن فراہم کرنے کے لیے عرق گلاب میں تھوڑا اسپغول رگڑ کر بالوں پر لیپ کرنے اور دو گھنٹوں کے بعد دھونے سے فائدہ ہوتا ہے یہ علاج موسم گرما کے لیے ہے خشک کھانسی اور دمہ کے لیے روزانہ 10 گرام چھلکا اسپغول دودھ یا پانی کے ساتھ چالیس روز تک استعما ل کریں جریان میں اسپغول کا چھلکا ہمراہ شربت بزوری یا صندل کے صبح نہارمنہ پینا فائدہ مند ہے دماغی طاقت بڑھاتا ہے دماغی کام کرنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ رات سوتے وقت پانچ دانے گری بادام چبا کر کھائیں اور بعد میں 10 گرام چھلکا اسپغول دودھ میں ملا کر پیئں  یہ مقوی دماغی نسخہ ہے.نسیان کے امراض میں اسپغول کا ایک بڑا چمچہ ہمراہ شربت صندل صبح نہار منہ پینا بے حد مفید ہے اور رات کو سوتے وقت پانچ دانہ گرمی،بادام سونف،ایک تولہ کوزہ مصری حسب ضرورت ہمراہ دودھ استعمال کریں منہ کے دانوں کی تکلیف میں اسپغول کا استعمال بے حد مفید ہے ایسی صورت میں 2 چمچ دہی میں 1 چمچ اسپغول ملا کر صبح نہار منہ کھایا جائے اور ہر کھانے کے بعد بھی اسے استعمال کریں ورموں کو تحلیل کرنے کے لئے اسپغول کو سرکہ میں رگڑ کر متاثرہ جگہ پر لیپ کرنا بے حد مفید ہے پیچس میں چھلکا اسپغول 10 گرام،  پانی کے ساتھ کھانے سے فائدہ ہوتا ہے.سوزاک میں اسپغول کو پانی یا شربت کے ہمراہ چند یوم تک استعمال کرنے سے شفا ہوتی ہے معدے کی بیماریوں خاص طور پر السر میں بے حد مفید ہےمہنگے مہنگے ڈاکٹروں کے پاس جانے کے بجائے اگر یہ غذا خود استعمال کی جائے ڈاکٹر وں کے پاس جانے کی ضرورت ہی نہ پڑے چند چیزیں جو آپ کے کچن میں بھی موجود ہوتی ہیں ان میں ایسی شفاء ہے کہ دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے اسی میں ایک اسپغول بھی ہے موجودہ دور میں طرز زندگی کیا بدلا ہے .انسان خوش خوراکی اور عدم ورزش کی وجہ سے بیمار ہونے لگا ہے یہ بیماری اضافی اور غیر مناسب غذاؤں کے استعمال کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے خاص طور پر معدہ جو غذا کو ہضم نہیں کرپاتا اور آنتوں سے خارج کرنے میں اسے دشواری ہوجاتی ہے آنتوں کا نظام سست ہوجاتا ہے تو قبض جیسا موذی مرض پیدا ہوجاتا ہے جس کے لیے یا تو دوائیاں کھانی پڑتی ہیں یا پھر اسپغول. اسپغول سے تقریباً ہر شخص واقف ہےبڑی مشہور عام دوا ہے اسپغول ایک بیج ہے جس کا پودا ایک گز کے قریب اونچا ہوتا ہے اس کی ٹہنیاں باریک ہوتی ہے اور پتے لمبے یعنی جامن کے پتوں سے تقریباً مشابہ ہوتے ہیں اس کا رنگ سرخی مائل سفید اور سیاہ ہوتا ہے یہ بے ذائقہ اورلعاب دار ہوتا ہے اس کا مزاج سرد اور تر ہوتا ہے اس کی مقدار خوراک تین ماشہ سے ایک تولہ ہوتی ہے اسپغول کے چھلکے کو سبوس اسپغول کہتے ہیں.اسپغول کے نمایاں فوائد میں طبیعت کی گرمی اور پیاس کی شدت میں تسکین پہچانا شامل ہیں گرمی کے بخار اور خون کے جوش کو تسکین دے کر طبیعت کو نرم کرتا ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کوئی کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کے لیے دستیاب ہیں تفصیلات کے لیے کلک کریں
فری مشورہ کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herba

Read More

اعلی نسخوں پر مشتمل بہترین کتاب ہر مرض کیلیے بہترین دیسی نسخہ جات

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے

اعلی نسخوں پرمشتمل بہترین کتاب
ہر مرض کیلیے بہترین دیسی نسخہ جات

BOOK IN URDU

بیاسی(82) صفحات پر مشتمل کتاب
حکیم محمد عرفان
الشفاء نیچرل ہربل فارما لاہور پاکستان

کتاب پڑھنےکیلئے

نیچے پیج نمبر ہیں

4 Comments آتشک ،جذام، کوڑھ کا، دیسی علاج, آتشک-کا،-دیسی-علاج, آنکھو ں کے ڈارک سرکل، سیاہ حلقے، ختم کرنے کا دیسی علاج, آنکھوں ،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, اطلاع عام، الشفاء نیچرل ہربل لیبارٹریز، کے ممبران،وزٹرز کو مطلع کیا جاتا ہے, اعصاب اور پٹھوں، کے امراض، کیلیے، مختلف، دیسی نسخہ جات, الشفاء شاہی نسخہ، مکمل کورس, اٹھرا کا، دیسی علاج, اچانک،ہوجانے،والے،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, بادام کا شربت،خود بنائیں, بالوں کے امراض کیلئے، دیسی علاج, بخار،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, برص، پھلہری، کیلئے جڑی بوٹیوں، سے دیسی علاج, بلڈ پریشر ہائی، اور بلڈ پریشر لو، کا دیسی علاج, بواسیر خونی, و بادی کے, نسخہ جات, بواسیر،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, بچوں کے امراض کیلئے، دیسی علاج, بچوں،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, بچھوکے کاٹنے کا، دیسی علاج, بھگندر، ناسور، کا دیسی علاج, تلی کے امراض کیلئے، دیسی نسخہ جات, تھلیسمیا کیا ہے، اور اسکا روحانی علاج, جب بیمار ہو جاو تو حکیم، ڈاکڑ، کے پاس جانے سے پہلے یہ وڈیو لازمی دیکھیں, یہاں پر کلک کریں, جریان، احتلام، کیلئے جڑی بوٹیوں سے، دیسی علاج, جلد،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, جنرل معلومات، اور ہیلتھ ٹپس, جوڑوں کا درد، گھنٹیا، دیسی علاج, جوڑوں،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, جڑی بوٹیاں، Herbs, جڑی بوٹیوں کا استعمال، اور فوائد, جڑی بوٹیوں کے قہوہ جات، سے ہر مرض کا, دیسی علاج, جگر کے حقیقی افعال، بہت ہی زبردست معلومات, جگر،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, حکماء، کیلئے نسخہ جات, خارش کا، دیسی علاج, خبردار ؟ چند مریضوں کیلئے ضروری معلومات, خواتین سے متعلقہ, خواتین عورتوں، کے پانجھ پن، کا دیسی ہربل، علاج, خواتین کی خوبصورتی، کیلئے دیسی نسخہ جات, خواتین کے حیض، ماہواری، پیریڈز، مینسز، کے مسائل دیسی علاج, خون،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, دانتوں،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, درد شقیقہ، آدھے سر کے درد کا، دیسی علاج, دردیں، تمام جسمانی دردوں کا، دیسی علاج, دست، پیچش، لوز موشن، جلاب کا، دیسی علاج, دل،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, دماغ ، کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, دمہ خشک، دمہ بلغمی، جڑی بوٹیوں کیساتھ، دیسی علاج, دیسی طریقہ علاج، جڑی بوٹیاں، ہربل حکیم, ذکاوت حس کے علاج، کیلئے مختلف دیسی نسخہ جات, زخم، ہر قسم کے زخموں کا، دیسی علاج, سر سام کا، دیسی علاج, سر کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, سرعت انزال کیلے، دیسی علاج, سنیاسی، نسخہ جات, سوزاک کا، دیسی علاج, سوزش، ورم، تمام جسمانی سوزشوں، ورموں کا، دیسی علاج, سینہ،اور پھیپھڑے،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, شوگر، ذیا بیطس کا علاج، شوگر کنٹرول، جڑی بوٹیوں کیساتھ، دیسی علاج, عرق النساء کا، دیسی علاج, عضو خاص کیلئے طلاء، تیل، آئل، روغن، دیسی علاج, عضو خاص کیلئے طلاء، تیل، آئل، روغن، مالش، دیسی علاج, عطائی حکیموں، جعلی حکیموں، سے بچ کر رہیں, عورتوں میں، دودھ کی کمی کا، دیسی علاج, عورتوں کی بریسٹ، نسوانی حسن، پستان، چھاتیاں، سائز بڑھانے کیلئے دیسی علاج, عورتوں کے لیکوریا، کیلئے مختلف،دیسی نسخہ جات, عورتوں،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, فالج مرض، کیلئے دیسی علاج, فالج، لقوہ، کا دیسی علاج, فنگس، انفیکشن کا، دیسی علاج, قبض دور، کرنے کیلئے مختلف، دیسی علاج, قد بڑھانے کیلئے، دیسی علاج, مادہ تولید، منی، کا جڑی بوٹیوں کیساتھ، دیسی علاج, مثانہ،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, مثانے کی بتھریاں، نکالنے کا دیسی علاج, مربہ جات، کا استعمال اور فوائد, مردانہ طاقت کیلئے، اہم غذائیں, مردانہ کمزوری، کا جڑی بوٹیوں کیساتھ، دیسی علاج, مردوں سے متعلقہ، تمام امراض کا، دیسی علاج, مردوں کے مخصوص مسائل، اور ان کا حل, مردوں،کے،امراض مخصوصہ،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, مروں ، اور عورتوں کیلئے، جنسی تعلیم معلومات, مرگی کے دورہ کا، دیسی علاج, مشت زنی، ہاتھ رسی، ماسٹر بیشن کا، دیسی علاج, معدہ،اور،آنتوں،کے،امراض کیلئے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, مقّعد،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, ملیریا بخار، کیلئے، دیسی علاج, منشیات کے خطرناک اثرات، اور نقصانات, موٹاپا ختم کرنے کیلئے، دیسی جڑی بوٹیوں سے علاج, موٹاپے کا، دیسی جڑی بوٹیوں سے علاج, میوہ جات، ڈرائی فروٹ کے، فوائد, ناتوانی، نامردی، ضُعف، عنانت, نزلہ زکام، کی حقیقت اور اس کا دیسی علاج, ٹانسلز، گلے کے غدود، کیلئے دیسی علاج, ٹی بی، مرض کیلئے دیسی علاج, پتہ کی پتھری کا، دیسی علاج علاج, پسلیوں کے درد اور امراض کیلئے، دیسی علاج, پسلیوں کے نیچے کا درد ذات الجنب، دیسی علاج, پٹھوں کا درد، اورپٹھوں کا کھنچاؤ، دیسی علاج, پھوڑے پھنسیوں کا، دیسی علاج, پیشاب کے امراض کیلئے، دیسی علاج, پیٹ کے تمام امراض کا، دیسی علاج, پیٹ کے کیڑ وں کا، دیسی علاج, چنبل، داد، کا دیسی علاج, چھپاکی کا، دیسی علاج, چہرے سے مرض کی تشخیص ہو سکتی ہے, چہرے کے دانے، کیل مہاسے اور چھائیوں، کا دیسی علاج, کان،اور ناک،کے ،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, کشتہ جات، ہربل، دیسی ہرمرض کےعلاج کیلئے, کمر درد کیلئے، جڑی بو ٹیوں سے، دیسی علاج, کمزوری، عام جسمانی کمزوری کا، دیسی علاج, کولیسٹرول، کا دیسی علاج, کھانسی کے امراض، جڑی بوٹیوں سے، دیسی علاج, کیرا، نزلہ، زکام، ڈسٹ الرجی، سانس کی تنگی، دیسی علاج, کینسر، سرطان، کا دیسی جڑی بوٹیوں سے علاج, گردہ،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, گردے کی پتھریوں، کو نکالنے کا دیسی علاج, گلٹیاں، تمام جسمانی گِلٹیوں کا، دیسی علاج, گلے،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, ہر قسم کے زہریلے جانور کے کاٹنے کا، دیسی علاج, ہرنیاں کا، بہترین دیسی علاج, ہڈیوں،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, یرقان، ہیپا ٹائٹس کا، دیسی علاج, یورک ایسڈ کا، دیسی علاج , , , , , , , , , , ,

مربہ بہی – سفرجل


مربہ بہی – سفرجل

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اپنی حاملہ عورتوں کو سفرجل کھلایا کرو کیونکہ یہ دل کی بیماریوں کو ٹھیک کرتا ہے اور لڑکے کو حسین بناتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”سفر جل کھاﺅ کیونکہ یہ دل کے دورے کو ٹھیک کرکے سینہ سے بوجھ اتار دیتا ہے، یہ دل کو طاقت دیتا ہے، سانس کو خوشبودار بناتا ہے
بہی (سفر جل) کو ہندی میں بیل، فارسی میں شُبل، سنسکرت میں وسعت کی دیوی، انگریزی میں Quince کہتے ہیں
یہ ایک سیب کی شکل کا پھل ہے جو جنگلوں میں خودرو بھی ہے اور کاشت بھی کیا جاتا ہے۔ ہندی دیو مالا کے مطابق یہ پھل زرخیزی، وسعت رزق اور فارغ البالی کی علامت ہے۔ اسے بھگوان سوکاپرتو قرار دے کر ہندو اس کی پوجا کرتے ہیں اور مندروں میں پوجا کے دوران اس کی موجودگی باعث برکت خیال کی جاتی ہے۔

احادیث کی روشنی میں
حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ بن عبیداللہ روایت فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو وہ اس وقت اپنے اصحاب کی مجلس میں تھے ان کے ہاتھ میں سفرجل تھا جس سے وہ کھیل رہے تھے جب میں بیٹھ گیا تو انہوں نے اسے میری طرف کرکے کہا۔ اے اباذر! یہ دل کو طاقت دیتا ہے، سانس کو خوشبودار بناتا ہے اور سینہ سے بوجھ کو اتار دیتا ہے۔ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”سفر جل کھاﺅ کیونکہ یہ دل کے دورے کو ٹھیک کرکے سینہ سے بوجھ اتار دیتا ہے (القالی، فی امالیہ، حوالہ کنزالعمال) سفرجل کھانے سے دل پر سے بوجھ اتر جاتا ہے۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اپنی حاملہ عورتوں کو سفرجل کھلایا کرو کیونکہ یہ دل کی بیماریوں کو ٹھیک کرتا ہے اور لڑکے کو حسین بناتا ہے۔

محدثین کے مشاہدات
احادیث میں فوائد کے سلسلہ میں دو اہم ارشادات نظر آتے ہیں۔ ”تجم الغواد“ اور ”البطخائ“ اس کی تشریح میں محدث ابو عبیدہ کہتے ہیں کہ جیسے آسمان پر ابر آتے ہیں اور پردہ سا پڑ جاتا ہے اسی طرح بطخاءدل کی وہ کیفیت ہے جس میں دل کے پردے دندھلے ہوجاتے ہیں اور ان پر پانی پر جاتا ہے یہ (Pericarditis) کی مکمل کیفیت ہے۔
عام طور پر فواد کے معنی دل کا دورہ ہے۔ جو کے دلیا کے فوائد میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ کی روایات میں فواد کا لفظ اکثر جگہ استعمال ہوا جس کا عمومی مفہوم دل پر بوجھ یا دورہ ہی سمجھا جاتا ہے جب یہ لفظ ”تجم الفواد“ کی صورت میں سفر جل کے بارے میں مذکور ہو تو حافظ ابن القیم رحمتہ اللہ علیہ اس کی تشریح میں کہتے ہیں کہ یہ دل سے سدوں کو نکالتا ہے، اس کی نالیوں سے رکاوٹ کو دور کرتا ہے اور انہیں وسیع کرتا ہے اس سے دل کی وہ کیفیات بھی مراد ہیں جب وہاں پر پانی اکٹھا ہوکر اس کی کارگزاری کو متاثر کرے۔

غلط تاثر دور کیجئے
زیادہ بہی کھانے سے جذام کا خطرہ ہوتا ہے یہ بات قطعاً غلط ہے کیونکہ جذام ایک متعدی بیماری ہے جوکہ جراثیم کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اس لئے بہی کھانے سے کبھی پیدا نہیں ہوسکتی۔

اطباءکرام کے مشاہدات
.1میٹھا سفر جل ٹھنڈک پہنچاتا ہے جبکہ کھٹا قابض ہوتا ہے۔ .2معدہ کیلئے مقوی اور مصلح ہوتا ہے۔ .3پیاس کو کم کرتا ہے۔ .4قے کو روکتا ہے۔ .5پیشاب آور ہے۔ .6پیٹ کے السر میں مفید ہے۔ .7ہرفیہ کا بہترین علاج ہے۔ .8خون پیدا کرتا ہے۔ .9دل اور جگر کو تقویت دیتا ہے۔ .10بھوک کو بڑھاتا ہے۔ .11اس کے کھانے سے جگر کے سدے کھل جاتے ہیں۔ .12جن عورتوں کو مٹی کھانے کی عادت ہو اگر وہ بہی کھائیں تو مٹی کھانے کی عادت جاتی رہے گی۔ .13زیادہ کھانے سے ہچکی آتی ہے۔ .14رعشہ، قونج اور پیچش پیدا ہوتا ہے۔ .15کھانسی کی شدت کو کم کرتا ہے۔ .16اس سے منہ کے چھالے اور گلے کے چھالے مندمل ہوجاتے ہیں۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے جو حضرت انس رضی اللہ عنہ کی وساطت سے پہنچا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے مطابق اسے نہار منہ کھایا کرو اس کا مربہ دل کے مریضوں، پرانی کھانسی، دمہ، پرانی پیچش میں بہت زیادہ مفید ہے۔

 

اسگندھ ناگوری کثیرالفوائد جڑی بوٹی

اسگندھ ناگوری کثیرالفوائد جڑی بوٹی

اسگندھ ناگوری کو اشو گندھا یا اکری بھی کہتے ہیں، اس کا پودا سیدھا تقریبا پانچ فٹ اونچا ہوتا ہے، جڑ لمبی اور مخروطی شکل کی ہوتی ہے، تنے پر باریک اور چمکدارو روئیں ہوتے ہیں، شاخیں گول اور پتے تین انچ سے پانچ انچ تک لمبے اور دو انچ سے پانچ انچ تک چوڑے ہوتے ہیں، جو سرے پر آ کر نوکدار ہو جاتے ہیں، یہ صاف اور چمکدار معلوم ہوتے ہیں، لیکن غور سے دیکھنے پر ان پر باریک چمکدار روئیں نظر آتی ہیں۔ پتے ہوٹے اور رگیں شفاف ہوتی ہیں۔ پھول چھوٹے چھوٹے زرد یا زردی مائل سبز رنگ کے ہوتے ہیں۔ اس کا پھل گول اور تقریبا چوتھائی انچ قطر میں ہوتا ہے۔ اس کے بیج زرد رنگ کے صاف گول اور پچکے ہوئے ہوتے ہیں۔ یہ پودا برصغیر کا مقامی ہے اور افغانستاں، پاکستان اور سری لنکا میں خوب پایا جاتا ہے، اسگندھ کی جڑوں میں کسی حد تک ضروری نبا تاتی تیل ملتا ہے۔ جڑوں کے پانی میں حل ہونے والے حصہ میں تا قابل شناخت غیر متشکل مادے اور کچھ شکر پائی جاتی ہے۔ جڑ کے اس حصہ میں ایک سیاہ رنگ کی گوند ہوتی ہے جس میں دیگر اجزاء کے علاوہ کچھ گاڑھے تیزاب ہوتے ہیں۔ اس میں پوٹاشیم نائیٹریٹ، رنگ دار مادہ، گلوکوز، اور کچھ الکلائیڈ بھی پائے جاتے ہیں،

طبی فوائد اور استعمال
اسگند کا پورا پودا متعدد طبی ضروریات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے تنویمی اور مسکن اجزاء میں اعصاب کو بے حس کر دینے کی بھی خاصیت موجود ہے، اس سے جنسی قوت میں اضافہ ہوتا ہے، پودے کی جڑیں مقوی اور محرک ہیں۔ اس کے بیج شباب آور اور خواب آور ہوتے ہیں، جسم میں خارج ہونے والی دیگر قدرتی رطوبتوں کے اخراج میں بھی اس کا استعمال اضافہ کرتا ہے، جس میں بدن کے مساموں سے خارج ہونے والا پسینہ بھی شامل ہے، حالیہ تجربات نے ثابت کیا ہے کہ اس کی جڑوں اور پتوں میں اینٹی بائیوٹک اور انیٹی بیکٹیریل اجزاء موجود ہوتے ہیں۔

قوت باہ
دو سے چار گرام جڑ کو دودھ یا گھی کے ساتھ لینا مقوی باہ ہے، اس سے جنسی قوت میں اضافہ ہوتا ہے، یہ نسخہ سرعت انزال کے خاتمہ کے لیے بھی اکسیر ہے، زیادہ بہتر نتائج کے لیے دو سے چار گرام جڑ کا سفوف روزانہ چینی یا شہد ، لمبی سیاہ مرچ اور گھی کے ساتھ لینا چاہیے۔

نظام ہضم کی خرابیاں
پودے کی جڑیں بد ہضمی ، فساد ہضم اور بھوک کی کمی جیسے امراض معدہ کی اصلاح کے لیے بہت مفید ہیں، یہ غذا کو جزو بدن بنانے والے نظام کی اصلاح بھی کرتی ہیں، اس کی جڑ جوشاندہ کی شکل میں پیٹ اور آنتیں صاف کرتی ہے۔

عمومی کمزوری
اس کی جڑوں کو اطباء مریضوں کی عمومی کمزوری دور کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، ایسی کیفیت میں پتے ۲ گرام مقدار روزانہ استعمال کرائی جاتی ہے۔

گٹھیا اور جوڑوں کا درد
جوڑوں کے درد کے علاج کے لیے اسگندھ کی جڑیں بہت کار گر ہیں، اس کی جڑوں کا سفوف 3 گرام روزانہ دودھ کے ساتھ کھانا چاہیے۔

تپ دق
تپ دق کے علاج میں بھی اسگندھ کی جڑیں اپنی اثر آفرینی ثابت کر چکی ہیں، جڑوں کا جوشاندہ کالی مرچ اور شہد کے ساتھ استعمال کرنا پھیپھڑوں کے علاوہ گردن کے غدود کی دق میں بھی شفا بخش ہے

بے خوابی
اس کی جڑیں نشہ آور ہونے کی وجہ سے گہری نیند لانے کا سبب بنتی ہیں، چنانچہ بے خوابی کا بہت اچھا علاج ہے۔

زکام اور کھانسی
اسگندھ چھاتی کے امراض مثلا زکام اور کھانسی میں بہت مفید ہے، ان کے علاج کے لیے جڑوں کا سفوف ۳ ماشہ مقدار میں یا جڑوں کا جوشاندہ پینا دونوں صورتوں میں مفید رہتا ہے، اس کا پھل اور بیج بھی چھاتی کے امراض دور کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں اور زیادہ بہتر بتائج دیتے ہیں۔

خواتین کے امراض
یہ بوٹی خواتین کا بانجھ پن دور کرنے میں مدد دیتی ہے، جڑوں کا سفوف ۶ گرام مقدار میں روزانہ رات کو دودھ کے ساتھ حیض کے بعد پانچ چھ دن تک استعمال کرا مفید رہتا ہے۔

جلد کے امراض
پودے کے پتے جلد کے متعدد امراض کا موثر علاج ہیں، گرم پتوں کی نکور سے پھوڑے پھنسیاں اور ہاتھ پاوَں کی سوجن تحلیل ہو جاتی ہے، پتوں کا لیپ کار بنکل اور سوزاک کے زخمیوں کے لیے بہترین علاج ہے، پتوں کو کسی چکنائی مثلا گھی میں بھون کر زخمیوں اور بالخصوص بیڈ سورز پر لگانا شفا کا باعث ہوتا ہے، اس کے پتوں اور جڑوں کا لیپ بھی زخموں ناسور اور سوجن پہ لگانا مفید ہے۔

دکھتی آنکیھیں
اسگندھ کے پتوں کی نکور سے دکھتی آنکھیں تسکین پاتی ہیں۔

دیگر استعمال
اس کے پتے سخت تلخ اور مصفیَ خون ہوتے ہیں اور جو شاندے کی شکل میں بخاروں کے علاج میں استعمال ہوتے ہیں۔ اس کا پھل پیشاب آور ہوتا ہے، پنجاب میں اسگندھ کا استعمال کمر درد اور ضعف باہ کے علاج میں کیا جاتا ہے۔ سندھ میں عورتوں کو اسقاط عمل روکنے کے لیے استعمال کراتے ہیں۔

Read More

فوائد سرسوں دوا بھی شفا بھی

mustard-seeds-hot-oriental-1
فوائد سرسوں دوا بھی شفا بھی
انگریزی ، Mustard، فارسی   شف، عربی   حرف الابیض
سرسوں کے بیج چھوٹے چھوٹے اور گول تلخ دانے ہوتے ہیں جن کے رنگ بھی مختلف ہوتے ہیں مثلاً سرخ، سیاہ، زرد اور سفید، اس کا مزاج گرم خشک درجہ سوم ہے، ان دانوں کا تیل نکالا جاتا ہے جسے سرسوں کا تیل کہتے ہیں، سرسوں کی خصوصیات درج ذیل ہیں
  سرسوں ثقیل اور ریاح پیدا کرتی ہے  پ
یٹ کے کیڑے مارتی ہے
سرسوں کے بیج پیشاب آور اور محرک باہ ہیں
کھجلی اور جسمانی خارش میں سرسوں کے پتے پکا کر کھانا اور سرسوں کا تیل لگانا مفید ہوتا ہے
    اس کا ساگ پکا کر کھاتے ہیں  جو پیٹ کے کیڑے نکالتا ہے اور بلغم کو اور ریح کو دور کرتا ہے    (جبکہ صرف سرسوں کے بیج ریح پید ا کرتے ہے)    ساگ قبض کشا ہے اور مصفی خون بھی ہے
سرسوں کو تنہا یا ابٹن میں شامل کر کے جسم پر ملنے سے جلد صاف ہو جاتی ہے یہ ورموں کو تحلیل کرتا ہے  وزن اور قد جلد بڑھاتا ہے
سرسوں کے بیج باہ کو طاقت دیتے ہیں  ان کو اگر آدھے ابلے ہوئے انڈے کے ساتھ کھایا جائے تو حد درجہ کے مقوی باہ ہیں
سرسوں کے تیل کے فوائد: سرسوں کا تیل گھی کی بجائے کھانا پکانے میں استعمال کیا جاتا ہے، مختلف مراہم تیار کرنے میں استعمال ہوتا ہے،     بال گرنے کی صورت میں نہانے سے پہلے سرسوں کے تیل سے سر کی مالش کرنی چاہئے اور پھر ایک گھنٹہ بعد غسل کرنا چاہئے،بعد میں بالوں کو ہاتھوں سے رگڑنا چاہئے، بال چند دنوں میں گرنا بند ہو جائیں گے، تحقیق سے ثابت ہو چکا ہے کہ سرسوں کا تیل جراثیم کش ہے، اس کو بدن پر مل لینے سے پسو کبھی نزدیک نہیں آتے، جہاں پرسرسوں کا زیادہ استعمال ہوتا ہے وہاں پر طاعون کا حملہ نہیں ہوتا، سرسوں کے تیل کی دو بوندیں اگر بطور نسوار ناک میں ڈال دی جائیں تو زکام اور نزلہ کی شکایت دور ہو جائے گی، اگر اس کی چند سلائیاں آنکھوں میں ڈال لی جائیں تو آنکھوں کے امراض کے لئے بے حد مفید ہے، جسم پر سرسوں کا تیل لگا لینے سے مچھروں کا ڈنگ جسم پر اثر نہیں کرتا، بلکہ مچھر اور پسو قریب نہیں آتے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

میتھی قدرت کا بہترین تحفہ

میتھی
میتھی

 میتھی قدرت کا بہترین تحفہ

میتھرے یا میتھی دانے ہمارے کچن میں روزمرہ استعمال ہونے والا قدرت کا ایک بہترین تحفہ ہے جو دوائی کے طور پر ہزاروں سال سے استعمال ہورہا ہے۔ کئی وٹامنز اور منرلز پر مشتمل اس کم قیمت لیکن بے بہا فوائد رکھنے والی چیز کا اصل وطن افریقہ ہے، لیکن اب یہ ساری دنیا میں کاشت کی جاتی ہے۔ قدیم یونان میں گھوڑے جب بیمار ہوتے اور کسی خوراک کو منہ نہ لگاتے تو یہ اس کے پتے کھانے کے بعد تندرست ہونے لگتے تھے۔ اطباءکہتے ہیں کہ اگر اس کی افادیت کا لوگوں کو پتہ چل جائے تو شاید ہی کوئی گھر ہو جس میں میتھی دانہ موجود نہ ہو۔
نزلہ و زکام کے لیے
نزلہ زکام، سینے کی تکلیف اور بلغم بننے کی بیماری میں اس کا استعمال ازحد مفید ہے۔ صبح وشام دو چائے کے چمچ ایک کپ پانی میں جوش دے کر شہد سے میٹھا کرکے پی لیں۔ مسلسل استعمال سے دائمی نزلہ بھی ختم ہوجاتا ہے۔ چھوٹے بچوں کو استعمال کرانے سے سارا بلغم نکل جاتا ہے۔

بالوں کی خوبصورتی کے لیے
لمبے، گھنے بال ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے، اس مقصد کے حصول کے لیے (ایلوویرا) کو درمیان سے اس طرح کاٹیں کہ دونوں سرے جڑے رہیں۔ اس گھیکوار میں میتھرے بھر کر دھاگے سے باندھ کر ہفتہ، دس دن فریج میں رکھ دیں، اس کے بعد میتھرے گھیکوار سے نکال کر کڑوے تیل میں جلالیں۔ یہ تیل انشاءاللہ مفید رہے گا۔ اس کے علاوہ آزمودہ اور آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ جو بھی تیل آپ بالوں کے لیے استعمال کرتی ہیں، اس میں میتھرے ڈال کر دھوپ میں رکھ دیں اور پندرہ دن بعد وہ تیل استعمال کرنا شروع کریں، بالوں کو سیٹ کرنا ہو تو اس مقصد کے لیے میتھرے کا ابلا ہوا پانی لگا کر رول کرنے سے بالوں میں گھنگھریالا پن آجاتا ہے اور بال سیاہ چمکدار‘ گھنے اور لمبے ہوجاتے ہیں۔

کھانے میں اس کا استعمال
اس کو اچار میں استعمال کریں یا پیس کر آٹے میں شامل کرکے روٹی بنالیں یا سبزیوں اور دالوں میں ملائیں۔ غرض ہر ڈش میں اس کی خوشبو بہت اچھی لگتی ہے۔ کڑھائی گوشت یا ٹماٹر گوشت میں میتھرے اور ثابت دھنیا ایک ایک چمچ بھون کر پیس کر ڈالیں (جب کہ ہنڈیا تیار ہوچکی ہو) اور ایک نئے لذیذ ذائقہ کا لطف اٹھائیں۔ مصالحہ والی بریانی میں بھی چند دانے پیس کر ڈال کر دیکھیں اور اچار گوشت تو اس کے بغیر بنتا ہی نہیں۔

سوجن اور بادی کے لیے
جن لوگوں کو بادی کا مرض ہو یعنی کھانے کے بعد انکے ہاتھ، پاﺅں سن ہونے لگتے ہوں یا مسوڑھے پھول جاتے ہوں۔ ان کو عمومی طور پر اس کا استعمال رکھنا چاہئے یعنی چاول، دہی، خمیری روٹی، آلو وغیرہ نقصان دیتے ہیں تو کچے یا پکے میتھرے ضرور استعمال کریں۔ عورتوں میں سن یاس کے بعد پائے جانے والا ڈپریشن اور پسینے کی زیادتی کے لیے بھی مفید ہے۔ اس کے لیے یا تو اس کا پانی ابال کر پی لیں یا چاول بناتے وقت اس کی پوٹلی ابلتے ہوئے چاولوں میں ڈال دیں۔ ماہرین کے مطابق ذیابیطس کے مریض اگر 25 گرام میتھی دانہ اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کرلیں تو اس سے شوگر لیول اور کولیسٹرول اعتدال پر آجاتا ہے۔