Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

قسط بحری، طبِ نبوی قسط البحری، قسط شیریں، قسط عربی، كشطت، قشطت

 قسط بحری، طبِ نبوی قسط البحری، قسط شیریں، قسط عربی، كشطت، قشطت

قسط بحری ہمارے پاس موجود ہے 250 گرام سے کم آرڈر بک نہیں‌ ہوگا پورے پاکستان میں‌ ہوم ڈلیوری ایک دن میں ملے گی

قسط البحری، قسط شیریں، قسط عربی، کوٹھ، قسط شریں، کٹھ
انگریزی نام Costus Root
لاطینی نام Sasswrea Lappa
خاندان Compositae
دیگر نام : عربی میں قسط فارسی میں کوشتہ ہندی میں کوٹھ بنگالی میں گڑ پاچک اور انگریزی میں کاسٹس روٹ کہتے ہیں ۔
ماہیت : اسکا پودا چھ سے آٹھ فٹ تک بلند سیدھا اور موٹا ہوتاہے ۔اسکے پتے کی ڈنڈی دو تین فٹ لمبی نیچے کے پتے بڑے درمیان سے کٹے ہوئے اور تکونے سے ہوتے ہیں یہ نوک دار اور سات آٹھ چوڑے ہوتے ہیں پھول گیندے کے پھلوں کی طرح گول یاایک دو انچ گھیرے کی بیگنی یا گہرے نیلے ہوتے ہیں پھل چوکور چھوٹے ،دندانے اور بھورے رنگ کے ہوتے ہیں جڑ قائم رہتی ہے اور ہر سال نیا پودا اسی سے پھوٹتاہے۔خشک ہونے پر زرد رنگ کی ہوتی ہے۔ا ور اسکو دیمک جلد لگ جاتی لہٰذا جو جڑ بطور دوااستعمال کرنی ہووہ بغیر سوراخ کے ہونی چاہیے ۔
مقام پیدائش : اس کا پودانمناک زمین میں دریائے جہلم و چناب اور خاص کر کشمیر کی وادیوں اور ہمالیہ کی گود کلکتہ بمبئی جبکہ چین میں دھارمک وغیرہ میں ہوتاہے۔
اقسام : قسط کی تین اقسام ہیں ۔
نمبر 1 : قسط شیریں اس کو قسط بحری یا قسط عربی کہا جاتا ہے۔
نمبر 2 : دوسری قسم تلخ ہوتی ہے اس کا رنگ باہر سے سیاہی مائل اور توڑنے پر اندر سے زردی مائل نکلتا ہے یہ موٹی اور وزن میں ہلکی ہوتی ہے۔ اس کو قسط ہندی کہا جاتا ہے
نمبر 3 : یہ سرخی مائل وزنی اور خوشبو دار ہوتی ہے اور تلخ نہیں ہوتی لیکن قسم زہریلی ہے جس کی وجہ سے اس کا استعمال نہیں کیا جاتا ہے۔
مزاج : گرم خشک درجہ سوم ۔
افعال بیرونی : جالی جاذب خون محلل اور مجفف ہے۔
اندرونی افعال : مقوی اعضاء رئیسہ ،مقوی اعصاب منفث بلغم دافع ورم لوزتین مسکن ورم سینہ مقوی معدہ و آمعاء کاسرریاح قاتل دیدان مدربول و حیض مسکن اوجاع محرک باہ
استعمال بیرونی : قسط کو ماء العسل میں پیس کر جھائیں اور جلد کے داغ دھبوں کو دورکرنے کے لئے طلاء کرتے ہیں بالوں کو لگانے اور گنج کے ازلہ کیلئے سرکہ اور شہد کے ہمراہ پیس کرلگاتے ہیں فالج لقوہ کزاز رعشہ وجع المفاصل نقرس عرق النساء جیسے امراض باردہ میں درد کو تسکین دینے اور اعصاب کو قوت و تحریک دینے کیلئے روغن زیتون یا روغن کنجد میں ملاکر مالش کرتے ہیں ادرار حیض اور درد رحم کو تسکین دینے کیلئے اسکے جوشاندے میں مریضہ کو بٹھاتے ہیں ۔
نوٹ : قسط تلخ زیادہ تر بیرونی طور پرہی استعمال کیا جاتا ہے۔
استعمال اندرونی : مذکورہ بالاعصبی اور بلغمی امراض میں مختلف طریقوں سے کھلاتے ہیں ضیق النفس کھانسی اوجاع صدر اور درد پہلو کو تسکین دینے کیلئے شہد میں ملاکرچٹاتے ہیں ۔اس کا سیال خلاصہ یعنی ٹنکچر ایک چمچہ خرد پانی میں ملاکر صبح و شام ضیق النفس میں استعمال کرتے ہیں ۔ورم طحال استسقاء اور کرم شکم میں سفوف بناکر کھلاتے ہیں مقوہ باہ ادویہ میں شامل کرکے مریضان ضعف باہ کو اندرونی اور بیرونی طور پر استعمال کراتے ہیں ۔ادرار حیض اور مدربول کیلئے اس کا جوشاندہ پلاتے ہیں اسے کپڑوں میں رکھنے سے کیڑے کپڑوں کو خراب نہیں کرتے ہیں ۔خاص طور پر قسط تلخ۔
نفع خاص : مقوی باہ اعضاء رئیسہ۔
مضر : مثانہ
مصلح : گل قند آفتابی و انیسوں
بدل : عاقرقرحا
مقدار خوراک : دو سے تین گرام تک
طب نبوی ﷺاور قسط بحری

مزید پڑھیں Read More

Sumaq, Sumac سماق – سُمک – گرد سماق – پوست – سماق

Sumaq, Sumac
سماق – سُمک – گرد سماق – پوست – سماق
نوٹ ؟ ہمارے پاس نمبر ایک کوالٹی میں دستیاب ہے
دوسوپچاس گرام سے کم آرڈر بُک نہیں ہو گا 250 گرام سے لے کر 40 کلو تک آرڈر دے سکتے ہیں پاکستان میں ڈلیوری ایک دن میں اور پوری دنیا میں کہیں بھی ڈلیوری 10 دن میں حاصل کریں

We deliver Premium Quality Herbs At your door step

Price: On Call 0-30-40-50-60-70
Urdu Name : Sumaq (سُمک)  (سماق)

Punjabi Name : Minas (مناس) Ninawa (نینوا)

Samak dana (سماق دانہ)

Arabic Name : Summaaq (سُمَّاق – سُمّاق)

Al-samaq (السَماق) Al-timtim (التمتم )

Samaq al-dabaghin (سماق الدباغين)

Samaq al-khal (سماق الخل) Al-atrab (العترب)
Tamtam (تمتم) Habub al-samaq (حبوب السماق)

Al-samaq al-hab (السماق الحب)

Samaq Al-baqas (سماق البقص)

Al-samaq al-shuki (السماق الشوكي) Aran (عرن)

Al-samaq al-saghir (السماق الصغير)

Al-samaq al-manfush (السماق المنفوش)

Al-samaq tawil al-awraq (السماق طويل الأوراق)

Samaq allak (سماق اللك)

Al-samaq al-souri  (السماق السوري)

Al-samaq al-qatni (السماق القطني) Al-arbarb (العربرب)

Persian Name : Samaaq (سماق) Sumaaq (سُماق)

Asrun (اثرون) Tatri (تتری)

Smaq al-dbaghah (سماق‌الدباغه) Tamlool (تملول)

Tatrak (تترک) Samak (سماک)

Samaq kuhi (سماق کوهی) Sama qieel (سماقیل)

Samaq mamooli (سماق معمولی)

Dana samaq qarmaz (دانه سماق قرمز Samaqil (سماقیل) Tamtam (طمطم)

Hindi Name : Kankrasing (کنکریسینگ)

Tatrak (تترک – ٹاٹرک) Ninas (نینس)

Raitung (رائٹنگ ) Raytung (ریٹنگ)

English Name : Sumac (سِمک – سماق)

Elm-leaved Sumach (ایلم لیویڈ ِسماق)

Latin name : Rhus coriaria Linn (رہس کوریاریا لین)

Rhois (رہوئس) Rus (روس) Sumacum (سُمَکم)

Kashmiri Name : Samak (سمک) Chokmusur (چوکمسور)

Marathi Name : Sumak (سمک)

Tamil Name : Karkhadagachingi (کرکھا ڈاگا چھینگی)

Telugu Name : Karkkararingi (کرکڑرنگی)

Kannada Name : Karkatakashringi (کڑکتاک شرینگی)

Sanskrit Name : Tandidik (ٹانڈڈیک)

Bengali Name : Sumok (سموک)

Nepali Name : Bhakmilo (بھاک میلو) Amilo (آمیلو)

French Name : Sumac (سُمّاک)

Spanish Name : Adurión (ایورین)

Aldebajín (ایلدے باشین) Palillo (پالیو)

Sumac (سُمک) Sumagre (سُماگرے)

Sumaque (سُماقے) Zumaque (زوماقے)

Zumaque de tenería (زوماقے دے ٹینریا) Zumaquera (زوماقیرا) Sus(سُس) Tano (ٹانو) Piñas (پینس)

German Name : Sizilianischer Sumach (سیزلینشر زومَخ)

Gerberstrauch (گربرستراوخ)

Russian Name : Sumakh dubil’nyy (سَمک دوبیونی) kozhevennyj (کس ھیوینیش) Sumakh krasil’nyy (سَمک کرئسیونی)

Polish Name : Sumak garbarski (سُمک گربرسکی)

Portuguese Name : Arbore das pelucas(اربور دس پیلوکس) Sumagre (سُماگرے)

Swedish Name : Bärsumak (بئر سمک) Siciliansk sumak (سیسلیانسک سُمک)

Japanese Name : Sūmakku (سُمَک) Sūmakku (سُمَاق)

Maltese Name : Xumakk tal-Konz (زومک تل – کونز)

Slovakian Name : Sumach (سُمکح) Škumpa koželužská (سُمپا کوزیلوسکا)

Ukraine Name : Sumakh dubylʹnyy̆(سمکھدوبیو نایے)

Greek Name : Roudi (رودی) Soumaki (سُومَکی)

Dutch Name : Sumak (سُمَاک) Zuurkruid (زور کراؤڈ)

Czech Name : Koření sumac (کوزینی سُمک) Sumac (سُمک) Sumah (سُمح) Sumaq (سُماق) Škumpa (شکُومپا) Škumpa koželužská (شکُومپا کوزیل اوسکا ) Škumpy koželužské (شکُمپی کوزیل اوسکا)
Bulgarian Name : Сумах Sumakh (سماک – سُمخ)

Armenian Name : Aghtor (آگٹر)

Vetnam Nmae : Lán fū mù (لَن ایپ مو ) Lán fū mù (لن ایف مو)

Hebrew Name : Sumak (سماک) Sumaq (سماق)

Turkish Name : Sumak (سُمک) Somak (سومک)

ریسرچ ، تحریر و ترتیب حکیم محمد عرفان
اس آرٹیکل کو کاپی کرنے والے کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے
گی کیونکہ ایک آرٹیکل کو مکمل کرنے میں کئی دن سخت محنت ہوتی ہے

مزید پڑھیں Read More

روغن بلسان

روغن بلسان
بلسان اس درخت کی لکڑی تیسرے درجے میں گرم اور خشک مزاج کی حامل ہے
فوائد : مقوی، منقی، منفث بلغم، بلغمی کھانسی، لقوہ، اور فالج میں مفید ہے، بانجھ  عورت کو نافع ہے
عربی میں اسے دہن بلسان کہتے ہیں جوبلسان کی پتلی ٹہنیوں کوشگاف دے کر حاصل کیا جاتا ہے بدمزہ ذائقہ کا حامل
مقدار خوراک : ایک قطرہ
فوائد : مقوی معدہ، مقوی جگر، و دماغ، ورم کو تحلیل کرتا ہے، صلابت جگر،و معدہ کو نرم کرتا ہے، پرانے سوزاک میں نافع ہے،  دماغی، اور سرد بیماریوں میں استعمال کیا جاتا ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

پوست ریٹھا کے فوائد

پوست ریٹھا کے فوائد
نسخہ الشفاء : ریٹھا  کے پوست کو کوٹ کر کپڑے سے چھان کرمیدہ بنالیں .اورپانی کی مدد سے چنے کےبرابر گولیاں بنالیں .یاسفوف کی شکل میں ہی استعمال کریں
نمبر 1:  دورتی یہ سفوف گڑ میں کھلانے سے لقوہ،فالج.گنٹھیا کےدردوں کو آرام ہوجاتا ہے.زہریلے جانوار کے ڈنک پر اس دواء کو پا نی یا نوشادر میں ملا کر لیپ کرنے سے زخم کا اثر دور ہوجاتا ہے
نمبر 2 :  اندرونی طور پردوتین گولیاں دودھ کےساتھ دینے سے زہر کا اثرقے کے راستے نکل جاتا ہے سانپ کے کاٹے کو یہ گولیاں زیادہ تعداد میں گھی کےساتھ دیں
نمبر 3 :  آتشک.خنازیر.بھگندر. داد. چنبل. اورخون کی خرابی کی شکل میں یہ گولیاں ایک یادو صبح وشام ہمراہ تازہ پانی دینے سے خون کی تمام امراض دور ہوجاتے ہیں
نمبر 4 :  یہ گولیاں جریاں .احتلام جسمانی کمزوری .بواسیر ضعف جگر دردشکم تک کودور کرتی ہے
نمبر 5 :  دمہ اور بلغمی کھانسی میں اس دواء کی دو گولیاں بالائی میں رکھ کر صبح وشام کھلانے سے یہ امراض دور ہوجاتے ہیں
نمبر 6 : اس سفوف کو دس گنا شدھ کالے سرمے میں رگڑ کرکپڑے سے چھان لیں یہ سرمہ انکھوں میں لگانے سے دھند .جالا .پھولا .ککرے. کھجلی اور آنکھوں کے امراض دور ہوجاتے ہیں

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کوئی کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کے لیے دستیاب ہیں تفصیلات کے لیے کلک کریں
فری مشورہ کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herba

Read More

خواص بنولہ، پنبہ دانہ، مغز بنولہ، کپاس کے بیج

خواص بنولہ، پنبہ دانہ، مغز بنولہ، کپاس کے بیج
Cotton Seeds
دیگرنام : عربی میں حب القطن ،فارسی میں پنبہ دانہ بنگالی میں کپاس بیچی ،سندھی میں ککرا جبکہ اردو میں بنولہ اور انگریزی میں کاٹن سیڈز کہتے ہیں
ماہیت : کپاس پاکستان و ہندوستان کا مشہورپودا ہے۔یہ پانچ فٹ تک بلند ہوتاہے اسکے پتے تین سے سات نوک والے پھٹے ہوئے لیکن ہتھیلی کی طرح جڑے ہوئے ہوتے ہیں
تخم کپاس کا بنولہ اس کا مغز نکال کر بطور دواء استعمال کیاجاتا ہے
رنگ : تیل ہلکا زرد
ذائقہ : چربیلا
مزاج : گرم تر درجہ دوم
افعال : مسمن بدن ،مقوی باہ ،مولد منی مولد شیر منفث و مخرج بلغم ،جالی
استعمال : مغزپنبہ دانہ کی کھیرپکاکریا اس حریرہ دیگر ادویہ کے ہمراہ بناکرمسمن بدن ،تقویت باہ، تولیدمنی وشیر استعمال کرتے ہیں۔اس کے علاوہ مقوی باہ معجونوں اورحلوؤں میں بھی استعمال کرتے ہیں جالی ہونے کی وجہ سے چہرے کے داغ دھبوں کو دور کرنے کیلئے ضمادًباہ میں اس کی دودھ کے ہمراہ کھیر پکاکر کھلاتے ہیں۔درد سر دورکرنے کیلئے مغزپنبہ دانہ اور تخم خشخاش کا حریرہ بناکر پلانا سودمندہے۔اس کے روغن کو روغن زیتون کے بدل کے طور پر استعمال کرتے ہیں
جالی ہونے کے باعث مغزپنبہ دانہ کو ابٹنوں میں شامل کیاجاتاہے
نسخہ : مقوی باہ، مسمن بدن مولد شیر اور منی
نسخہ الشفاء : مغزپنبہ دانہ 30 گرام، مغزچلغوزہ 30 گرام، مغزبادام 30 گرام، مغزپستہ 30 گرام، مغزاخروٹ 30 گرام، کوزہ، مصری 150 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں
مقدارخوراک : ایک چمچ صبح ایک چمچ شام ایک گلاس نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریںاس نسخہ میں تین گنا شہد ملا کر معجون بھی بنا سکتے ہیں اور ایک ایک چمچ دودھ کے ساتھ استعمال کریں
نفع خاص : مقوی باہ ،مسمن بدن
مضر : گرم مزاج کیلئے
مصلح : خمیرہ بنفشہ یا شربت بنفشہ
بدل : تخم کیکر اور قرطم
کیمیاوی اجزاء : نشاستہ یا کاربوہائیڈریٹس،مواد لحمیہ معدنیات روغن
مقدارخوراک : تین سے سات گرام تکْ
مرکب : معجون آردخرما
مغز بنولہ کے بے شمار فوائد ہیں
مغز بنولہ غذائی اعتبار سے بہت مفید اجزا ءپر مشتمل قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے۔قوت باہ اور منی کی افزائش کے تمام نسخہ جات کا لازمی جزو ہے
‎سپرمز کی کم مقدار کی وجہ سے مردانہ و زنانہ بانجھ پن کا شکار مریض اس کے استعمال سےصحت یاب ہو سکتے ہیں اس میں فاسفورس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، اس لئے زیادہ دماغی کام کرنےوالوں کے لئے،پٹھوں کو سکون، طاقت اورہڈیوں کی مضبوط کے لئے اس کا استعمال بہت فائدہ مند ہے ۔اس میں اہم معدنیات ،روغنیات، ،وٹامن ای، ڈی،اے اور بی کمپلیکس آنکھوں، جلد اور بالوں کی حفاظت کرتے ہیں ،جوڑوں کو مضبوط کرکے درد سے نجا ت دلاتے ہیں اور خواتین میں دودھ کی افزائش کرتے ہیں ۔ سب سے قیمتی حیاتین بی کمپلیکس کی تمام اقسام اس میں پائی جاتی ہیں۔ مغز بنولہ کا استعمال ریڑھ کی ہڈی اور کمرکے درد سے نجات دلاتا ہے۔خاص طور پر وہ افراد جوگردن کے مہروں کی تکلیف میں مبتلا ہیں ان کے لئے مغز بنولہ کا استعمال، گردن کے پٹھوں ،ہڈیوں کو مضبوط اور ہڈیوں کی پرورش کرکے دوبارہ انہیں واپس اپنی جگہ پر لانے میں معاونت کرتا ہے
‎بڑی عمر کے افراد میں خون کی شریانوں میں سختی کا آجانا اور لچک کا کم ہونا عام بات ہے، اس علامت کی وجہ سے جسم میں دوران خون متاثر ہوتاہے اورمریض کو بہت سے سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔یہ مسئلہ جسم میں وٹامن ای کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔وہ بزرگ افراد جو اس مسئلہ سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں باقاعدگی سے مغز بنولہ استعمال کریں انشاءاللہ افاقہ ہو گا مغز بنولہ آسانی سے ہضم کیا جاسکتا ہے اور تازہ مغز بنولہ آسانی سے دستیاب بھی ہے مغز بنولہ کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مغز بنولہ کھانے کا طریقہ یا ٹائم چاہے کوئی بھی ہو مغز بنولہ استعمال ضرور کریں
نسخہ مغز بنولہ کی کھیر کا ناشتہ
‎مغز بنولہ کی صفائی تھوڑی سی محنت طلب ہے۔ اس میں سے کالے اور پیلے دانے نکال کر پھینک دیں۔ صاف مغز بنولہ کو گرینڈر میں پیس کر پاؤڈر بنالیں۔ مغز بنولہ کی مقدار خوراک کا انحصار آپ کے مزاج اور برداشت پر منحصر ہے۔ دو یا چار چمچ مغز بنولہ سفوف کو کوکنگ آئل یا گھی میں بھون کر یا بھوننے کے بغیر، ایک پاؤ یا آدھ کلو دودھ میں ابال لیں، لو جی کھیر تیار ہو گئی اب مزے سے ناشتہ کر لیں۔ اگر آپ کا مزاج گرم ہے یا ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے تو اس کھیر اس طرح بنا لیں، چار چمچ گندم یا جو کادلیہ اور ایک یا دو چمچ مغز بنولہ سفوف ڈال کر باقی وہی طریقہ کھیر تیار کر لیں
‎اگر آپ کے پاس کھیر بنانے کے لئے وقت نہیں یا دودھ استعمال کرنا نہیں چاہتے، تو صبح یا کسی بھی وقت مغز بنولہ سفوف کے دو یا چار چمچ پانی کے ساتھ نوش فرما لیں۔ اس طریقہ سے فائدہ کم نہیں ہوگا بس فرق صرف یہ ہے کہ کھیر مزے دار بنتی ہے اور اسے کھانا آسان ہوتا ہے
‎مغز بنولہ کے سفوف کو شہد میں مکس کر لیں، اب یہ معجون بن گئی، روزانہ دو یا تین چمچ معجون نیم گرم پانی یا دودھ کے ساتھ نوش فر ما لیں۔ اس مقدار کو بھی اپنی برداشت کو مد نظر رکھتے ہوئے کم یا زیادہ کیا جا سکتا ہے۔ معجون بنا کر کھانے سے وقت کی کافی بچت ہو جاتی ہے اور اس کے بعد ناشتہ کی ضرورت بھی نہیں رہتی
‎مغز بنولہ کے سفوف کو کسی بھی وقت کسی بھی طریقہ سے کھا لیں، اگر اتنا کچھ پڑھنے کے بعد بھی آپ اسے کھا نے سے محروم رہےتو اسے بد قسمتی ہی کہا جا سکتا ہے 
نوٹ : مغز بنولہ کا مسلسل استعمال وزن میں اضافہ کا باعث بن سکتا ہے۔ مغز بنولہ کے استعمال کے دوران روزانہ آدھ گھنٹہ پیدل چل کر یا ورزش کرنے سے موٹاپے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ گردوں کی شدید تکلیف میں مبتلا افراد مغز بنولہ کو اپنے معالج کے مشورے سے استعمال کریں کیونکہ اس میں پوٹاشیم اور فاسفورس وافر مقدار میں موجود ہوتاہے۔ ہائی بلڈ پریشر کے مریض اگر مغز بنولہ کھانے کے بعد طبیعت میں تیزی محسوس کریں تو مقدار خوراک کم کر لیں یا اپنے معالج کے مشورہ سے استعمال کریں روغن بنولہ چہرے کی چھائیوں کیلئے ابٹن میں ملا کر استعمال کریں تو بہت فائدہ ہوتا ہے
ٹیسٹوسٹیران کی کمی، اور مادہ تولید کے جراثیم کا مجرب علاج
علامات : سپرمز کا متاثر ہو جانا ٹیسٹوسٹیران کی تعداد 12 سے کم ہو جانا منی کا اخراج پیپ جیسے ہونا اور سخت تکلیف ہونا وغیرہ
اسباب : سیکسی ماحول، کثر ت مباشرت، موٹاپا، پس سیلز، تر گرم اشیا کا کثرت استعمال وغیرہ
نسخہ الشفاء : کالی مرچ 25 گرام، ثعلب مصری 25گرام، شقاقل مصری 25گرام، موصلی سفید 25 گرام، سمندر سوکھ 25 گرام، تخم ریحان 25 گرام، مغز پنبہ دانہ 25 گرام، ناریل 50گرام، شہد 650گرام
ترکیبِ تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سوف تیار کر کے شہد ملا لیں اور کسی شیشے کے جار میں ڈال کر رکھ لیں
مقدارخوراک : ایک بڑا چمچ کھانے والا صبح اور شام خالی پیٹ ایک گلاس نیم گرم دودھ کیساتھ ایک ماہ استعمال کریں
فوائد : ٹیسٹوسٹیران کی کمی، اور مادہ تولید کے جراثیم کا مجرب علاج ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر کے بغیر باکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوی کے لئے دستیاب ہیں تفصیلات کے لئے کلک کریں
فری مشورہ کے لیے ربطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

خواص کچور، زرنبار، نرکچور

خواص کچور، زرنباد، نرکچور
Urdu Name : Nar kachur, Kachur, Zaranbad
(نر کچور) ( کچور) (کچور ، زرنباد)
Punjabi Name: Kachur, ( کچور)
Arabic Name : Uruk-el-kafur, Zaranbad, (عرق الکافور ) (زرنبا) ( زرنباد)
Persian Name : Urukelkafur, Zarambad, Zarnbad beahk
(عرق الکافور) ( زرمباد) (زرنباد بیخ )
Tehran Name : Zurunbad,  ( زرنباد)
Hindi Name : Ban haldi, Ban haridra, Jangli haldi
(بان ہلدی) (بان ہریدرا) (جنگلی ہلدی)
English Name : Kua, Zedoary, Cochin Turmeric, Wild Turmeric, Yellow Zedoary
(کوا، زیدوری) (کوچین ٹرمیرک) (وائلڈ ٹرمیرک) (یلو زیدورے)
Scientific Name: Curcuma zedoaria Rosc. ex Smith
& ,  Curcuma zerumbet Roxb
(کورکما  زدوریا روسک. ایکس سمتھ) (کورکما  زریوم بیٹ روکشب)
Sanskrit Name : Karchura, Aranyaharidra,Sholika, Vanahaladi
Vanarishta, Dravida, Palashi, Kachura Gandh-mulaka
Shati, Gandhapalasha, Kacchura, Vanaharidra, Sholi
( کرچور، کرچورا) (اڑانیہاریدرا) (شولی) (شولیکا) (وانا ہالادی) (وانریشتہ) (ڈراویدہ) (پلاشی)
(کچورا) (گندھ مولاکا) (شتی) (گندھاپلاشا) (کچچورا) (واناہاریدرا)
Tamil Name : Kasturi-manjal, Kattu-mannal, Kichili, Kizhangu
Kitchiliki Zhangu, Padam Kizhangu
(کستوری  منجل) (کاٹٹو  مننل) (کچیلی) (کیزہنگو) (کٹچیلکی زھنگو) (پدم کیزھنگو)
Telugu Name : Kachoramu, Kichili Gadda, (کچورامو) (کیچیلی گدّا)
Assamese Name : Katuri, (کاٹوری)
Bengali Name : Ekangi, Kachura, Sati, Shori
(ایکانگی) (کنچورا) (ستی) (شوری)
Gujarati Name : Kachuro, Shatakachuro, (کچورا) (شتکچرو)
Kannada Name : Kachora, (کچورا)
Malayalam Name : Kaeheholam, Kachchurikizhanna, Pulakizhanna
(کائھیھولم) (کچچریکزھننا) (پولکزھننا)
Marathi Name : Kachari, Kachora, Narakachora
(کچری) (کچورا) (نراکچورا)
Oriya Name : Kachoramu, Gandha Sunthi, Karchura
(کچورامو) (گاندھ سنتھی) (کرچورا)
Sinhalese Name : Dadakaha, Walkaha, (دادکہا) (والکحا)
Siddha Name : Kichili Kizhangu, (کیچیلی کزھنگو)
Unani Name : Zaranbad Zarambad, Narkachoor
(زرانباد) (زرمباد) (نرکچور)
Cambodia Name : Prateal vong preah atit, (پرتیل ونگ پریہ اتیت)
Dutch Name : Ronde zedoar, (روندے زعدور)
French Name : Zedoaire, Zedoaire bulheux1 Zedoire
(زیدوایرے) (زدوایرے بُلہےُوش1 زدویرے)
German Name : Zedoarwurzel, Zittwer,  (زدوارورزیل) (زیٹٹور)
Italian Name : Zedoaria,  (زدواریا)
Spanish Name : Zedoaria, (زدواریا)
Family Name: Zingiberaceae, (فیملی نیم ، زینگیبراکیے)
Kingdom: Plantae, (کنگ ڈم ، پلانٹاۓ)
Division: Magnoliophyta, ( ڈویژن ، مگنولیوفیٹا)
Class: Liliopsida, (کلاس ، لیلیوپسدہ)
Order: Zingiberales, (آرڈر ، زینگیبرالیس)
Family: Zingiberaceae,  ( زینگیبراکیے)
Genus: Curcuma, (جینس ، کرکوما)
Species: C. zedoaria, (سپکئیس ، سی. زدواریا)
Popular Name (s): White Turmeric, Kachur, (وائٹ ٹرمیرک) (کچور)
ریسرچ ، تحریر و ترتیب حکیم محمد عرفان
اس آرٹیکل کو کاپی کرنے والے کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے گی کیونکہ ایک آرٹیکل کو مکمل کرنے میں کئی دن سخت محنت ہوتی ہے

دیگرنام : فارسی میں زرنباد ، بنگالی میں شٹی آکنگی یا پیا کچورو، سنسکرت میں کرچور، مرہٹی اور گجراتی میں کچورا
ماہیت : یہ ہلدی کی طرح ایک بوٹی ہے۔زرنباد نبات کی جڑ ہے جوکسی قدر ہلدی سے مشابہت رکھتی ہے اس کی دو اقسام ہیں ۔ایک قسم خرد جو تیز بو والی ہوتی ہے۔جوکسی قدر سخت ہوتی ہے۔اس کو سالم ہی جوش دے کر خشک کرکے رکھتے ہیں تو اسکے کچور کہتے ہیں ۔دوسری قسم کلاں موٹی اور دراز ہوتی ہے اس کو زمین سے نکالنے کے بعد جوش دے کر ٹکڑے کرنے کے بعد خشک کرکے کام میں لاتے ہیں ۔اس کو نرکچور اور کپور کچری کہتے ہیں ۔دونوں کے افعال تقریباًیکساں ہیں
مقام پیدائش : یہ خودروبھی ہے۔لیکن بوئی بھی جاتی ہے۔خصوصاًکوہ ہمالیہ کے مشرقی علاقوں اور اتری علاقوں میں بویاجاتاہے۔اور خودرو بھی ہے یہ برماوغیرہ میں بھی ہوتی ہے
مزاج : گرم خشک درجہ سوم
افعال : کاسرریاح ، مفتح سدد، مفرح ومقوی قلب و دماغ مقوی معدہ و جگر مطیب دہین منفث و مخرج بلغم مدر بو ل و حیض مقوی باہ محلل اورام
استعمال بیرونی : جالی ہونے کی وجہ سے جلد کے داغ دھبوں اور خارش وغیرہ کو ضماداًمفید ہے۔مسکن اوجاع ہونے کی وجہ سے دردوں ورموں میں اس کا ضماد لگایاجاتاہے یا روغن میں جلاکر روغن کی مالش کیجاتی ہے۔مطیب دہن ہونے کی وجہ سے منہ کی بدبو کیلئے منہ میں چباتے ہیں
استعمال اندرونی : کاسرریاح ،مفتح سدد،مفرح ومقوی قلب و دماغ اور مقوی معدہ میں جگر ہونے کی وجہ سے اکثر مفرحات اور معجونات میں شامل کرتے ہیں جوکہ امراض قلب و معدہ جگر میں مستعمل ہے۔اصلاح ہضم و تقویت معدہ کی غرض سے بچوں کے سفوف چٹکی میں شامل کیاجاتاہے۔مدربول ہونے کی وجہ سے سوزاک میں اسکی تازہ جڑ کی ٹھنڈائی کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔اس کے پتوں کار س پلانا استسقاء میں مفیدہے۔مدرحیض ہونے کی وجہ سے زچہ کے اکثر امراض میں اس کا سفوف اور معجون استعمال کرتے ہیں منفث بلغم ہونے کی وجہ سے سرفہ ضیق النفس بلغمی میں کھلاتے ہیں
درد اور سردی کے نزلہ انفلوئنزا میں کچور اور دارچینی فلفل سیاہ یا دراز کا جوشاندہ بے حد مفید ہے
نفع خاص : کاسرریاح مقوی معدہ و جگر
مضر : مصدع
مصلح : گل بنفشہ
مقدارخوراک : ایک سے تین گرام
مشہورمرکب : سفوف چٹکی حب کبد نوشادری وغیرہ
ہلدی اورکچور کا ٹوٹکہ
معدہ اوردل کاکوئی بھی مسئلہ ہو اس کے لیے ایک چھوٹا ساٹوٹکہ
ایک چھوٹا سا ٹوٹکہ بتاتاہوں صرف دوچیزیں۔ ہلدی اورکچور۔ بس یہ دونوں چیزیں پیس لیں۔ آپ کے گھرمیں جس بندے کو معدے اوردل کا کوئی مسئلہ ہوکسی بھی قسم کا اور پرانا بخار نہ چھوڑرہا ہو۔ اورخواتین کے مسائل کسی بھی وجہ سے ہوں ہلدی 50 گرام، کچور50 گرام دونوں کو پیس کر سفوف بنا لیں اور 500 ملی گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں صبح اور شام پانی کیساتھ استعمال کریں  یہ ہلدی اورکچورجب مکس ہوتے ہیں تو اس کی طاقت اورتاثیرعجیب بن جاتی ہے اورجوبیماریاں میں نے بتائی ہے اس میں اس کے انوکھے رزلٹ ملتے ہیں۔ اوراگرصرف ہلدی کو تیل میں ملا کے آپ جہاں چوٹ ہے، جہاں درد ہے جہاں سردی ہے وہاں لگائیں

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر کے بغیر باکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوی کے لئے دستیاب ہیں تفصیلات کے لئے کلک کریں
فری مشورہ کے لیے ربطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

فروٹ اور غذاؤں کی تاثیرمزاج

اچار  :  گرم خشک مزاج رکھتا ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اخروٹ  : گرم خشک مزاج رکھتا ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
انجیر : گرم تر مزاج رکھتا ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آلو : سرد خشک مزاج رکھتا ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
انگور : گرم تر مزاج رکھتا ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
املی : سر مزاج رکھتی ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اسپغول : سرد مزاج رکھتا ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
امرود : معتدل مزاج رکھتا ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آڑو : سرد مزاج رکھتا ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بینگن : گرم مزاج رکھتا ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بادام : گرم مزاج رکھتا ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کھٹا انار : سرد مزاج رکھتا ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آلوچہ : سرد مزاج رکھتا ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پان : کی تاثیر گرم خشک ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آملہ : کی تاثیر سرد خشک ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
چونا : کی تاثیر گرم ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پستے : کی تاثیر گرم ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
برف : کی تاثیر سرد خشک ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
گاجر : معتدل مزاج ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پودینہ : کی تاثیر گرم خشک ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بھنگ : سرد مزاج ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
تل : گرم مزاج ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
تمباکو : گرم مزاج ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
چائے : گرم مزاج ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
چنا : گرم مزاج ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
خربوزہ : گرم مزاج ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
چقندر : گرم مزاج ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بیر : سرد خشک مزاج ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جامن : سرد خشک مزاج ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جو : اور پالک کی تاثیر سرد ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مونگ پھلی : سرد خشک مزاج کی ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بھنڈی توری : سرد مزاج اور خشک ہوتی ہے پیشاب کی جلن کو دور کرتی ہے کبھی کبھی قبض بھی کر دیتی ہے۔ دیر ہضم ہے خشکی دور کرتی ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بینگن : خشک مزاج سبزی ہے بواسیر کے مریضوں کے لئے لاجواب ہے دل کو مضبوط کرتی ہے ہاضمہ مضبوط کرتی ہے اور جگر کو اقت دیتی ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ککڑی : پکا کر کھائیں یا دونوں حالتوں میں کھائیں مفید ہے نمک کے ساتھ کھائیں تع جلد ہضم ہوتی ہے امراض قلب میں بہترین ہے پیاس کی شدت کو دور کرتی ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پیٹھا : سرد تر اور نہایت طاقتور ہے رسائن ہے۔ خون اور گوشت کو بڑھاتا ہے اعصاب اور گرمی کے جملہ امراض کے لئے مفید ہے  قبض کو دور کرتا ہے اور حاملہ عورتوں کے لئے بہت مفید ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
حلوہ کدو : سرد تر مزاج رکھتا ہے اور جلد ہضم ہے دل دماغ اور جگر کو طاقت دیتا ہے پیشاب کی جلن کو دور کرتا ہے گرمی کا بخار دور کرنے کے لئے کدو کا ٹکڑا پاؤں اور ہاتھوں پر ملیں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ٹنڈا : سرد تر مزاج رکھتا ہے دل دماغ اور جگر کو طاقت دیتا ہے گوشت کے ساتھ پکائیں تو دیر سے ہضم ہوتاہے
نزلہ زکام اور بلغم میں نقصان دہ ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ٹماٹر : خون پیدا کرتا ہے اور قبض کشا ہے گردوں کی تکلیف میں ٹماٹر سے پرہیز کریں چھلکا ہضم نہیں ہوتا اس لئے چھلکا اتار کر ہی کھائیں موٹاپے اور شوگر کے مرض میں مفید ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ساگ چولائی کا ساگ : زود ہضم اور دافع زہرہے سازاک کی پیپ اسے کوٹ کر پلانے سے ختم ہو جاتی ہے قبض کشا ہے اور معدے کو طاقت دیتا ہے پتھری اور ریت خارج کرتا ہے نکسیر نزلہ اور پتھری کا شافع علاج ہےقلفہ کا ساگ درد گردہ کو ختم کرتا ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کریلا : گرم اور خشک مزاج کی سبزی ہے خون کی خرابی کو دور کر کے خون صاف کرتی ہے تلی جگر اور بخار کے لئے بہت مفید ہے اور شوگر کے مریضوں کے لئے بھی بہت اکسیر ہے بھوک لگاتا ہے اور معدے کو طاقت دیتا ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
گھیا توری : سرد مزاج کی حامل سبزی ہے خون کی گرمی اور جوش کو کم کرتی ہے توری کا سالن جریاں خون میں بہت فائدہ دیتا ہے مرچ ڈال کا توری کا سالن کھانے سے بخار ختم ہو جاتا ہے قبض کشا ہے بھوک لگا تا ہے گرمیوں میں جلن اور پیاس دور کرتا ہےکھانسی اور گرمی کو دور کرنے میں مفید ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
گھیا کدو : سر تر سبزی ہے  بد ہضمی بخار اور دیگر خون اور گرمی کی بیماریوں کو دور کرتی ہے گھیا کاٹ کر پیروں کے تلؤں پر مالش کریں تو گرمی ختم ہو جاتی ہے حافظہ تیز کرتی ہے اور معدے کی تیزابیت کو دور کرتی ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سوہانجنہ : مزاج خشک ہے پھلیاں اور پھول کڑوے ہوتے ہیں بادی امراض اور بلغم کے لئے اکسیر ہے فالج، جوڑوں کے درد ریح کے امراض اور کمر کے لئے بے حد مفید ہے گردہ مثانہ کی پتھریاور ریت ختم کرتا ہے معدے کو صاف اور بھوک بڑھاتا ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آلو : سرد خشک مزاج کی حامل ہے زیادہ استعمال سے اپھارا ہو جاتا ہے چھلکے سمیت ابال کر چھلکا اتارا جائے اور کھایا جائے تو طاقت ور ہے آلو تنور میں بھون کر نمک لگا کر کھانے سے گنٹھیا کا مرض ختم ہو جاتا ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مٹر : سرد خشک اور زود ہضم ہے حیاتین اور پروٹین سے بھرپور سبزی ہے جسم کی معدنی طاقت کو پورا کرنے میں مدد دیتی ہے دیر ہضم ہے اس لئے امراض شکم کے مریض اس سے پر ہیز کریں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اجوائن : گرم خشک مزاج کی حامل ہے جراثیم کش ہے اور تشنج ختم کرتی ہے کسی بھی مقام پر درد ہو اس کا تیل استعمال کرنے سے درد ختم ہو جاتا ہے اجوائن کو میٹھے تیل میں ڈال کر کان میں ڈالنے سے کان کا درد ٹھیک ہو جاتا ہے  اعضاء کا درد ہچکی نفخ، شکم میں بے حد مفید ہے  گندے زخموں اور ناک کے کیڑوں کو ختم کر دیتی ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پیاز : پیشاب آور اور حیض آور ہے پیاز کا اچار قے دست ہیضہ اور امراض معدہ کو دور کرتا ہے پیاز کی گانٹھ ہاتھ میں ہو تو لو نہیں لگتی بچھو بھڑ کاٹ لے تو پیاز کا رس درد ختم کر دیتا ہے پیاز کاٹ کر نمک لگا کر ہچکی کے مریض کو کھلائیں تو ہچکی بند ہو جائے گی وبائی امراض سسے بچنا ہو تو پیاز کو جیب میں رکھیں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لہسن : معدے کی رطوبت ختم کرتا ہے بچھو یا سانپ کاٹ لیں تو لہسن کھانے سے درد ختم ہو جاتا ہے روزانہ صبح لہسن کے ایک دو جوئے کھانے سے زکام نہیں ہوتا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کچنار : بواسیر کا خاتمہ کرتی ہے مسلسل استعمال سے کنٹھ مالا پھوڑے پھنسیوں اور برص سے نجات مل جاتی ہے سرد خشک تاثیر کی حامل ہے اور معدے کا طاقت دیتی ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
چقندر : گرم تر تاثیر کی حامل ہے عورتوں کے دودھ میں اضافہ کرتی ہے جوڑوں کے درد میں مفید ہے جگر کو طاقت دیتی ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لسوڑا : سرد تر خاصیت کا حامل ہے پیشاب کی جلن اور پیشاب کا بار بار آنا ختم کرتا ہے پیاس کی شدت اور گرمی کے بخار کو رفع کرتا ہے قبض کشا ہے اور گلے اور سینے کا طراوت دیتا ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سردا : سرد مزاج کا حامل ہے کمزور مریضوں کے لئے پکا ہوا پھل مفید ہے کچا نقصان دہ ہے خون کو صاف کرتا ہے اور صالھ خون بناتا ہے قوت باہ پیدا کرتا ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
انارمیٹھا : انار سرد تر اور کھٹا انار سرد خشک تاثیر کا حامل ہے گرمی دور کرتا ہے کمزوری معدہ جگر دست اور قے میں ے حد مفید ہے پیشاب آور ہے اور بھوک پیدا کرتا ہے قابض ہے۔ خون صاف کرتا ہے، دیر ہاضم ہے یرقان کے مریضوں کے لئے مفید ہے اور زیابیطس ختم کرتا ہے ، ضعف معدہ ختم کرتا ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
انگور : گرم تر مزاج کا حامل ہے قبض کشا ہے اور طاقت کا حامل ہے دل ہ دماغ اور پھیپھڑوں کو طاقت دیتا ہےخشک انگور وزن بڑھاتا ہے اگر بچوں کو بے ہوشی کے دورے پڑتے ہوں تو انگور کا رس دن میں چار بار پلائیں شفا ہو گی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
امرود : مقوی مفرح اور دیر ہاضم ہے دل و دماغ کو طاقت پہنچاتا ہے اور خوراک ہضم کرتا ہے دل کی دھڑکن تیز ہو تو اس کو کھانے سے اعتدال میں آ جاتی ہے خونی بواسیر کے مریضوں کے لئے آب حیات ہے تبخیر معدہ ختم کرتا ہے اور پیٹ کے کیڑے مارتا ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
انناس : سرد تر مزاج کاحامل ہے فرحت بخش اور گھبراہٹ ختم کرتا ہے دل و دماغ کو طاقت دیتا ہے اور پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے ضعف قلب اور ضعب باہ کی شکایت کو دور کرتا ہے بلڈ پریشر میں مفید ہے اور بخار کو تسکین دیتا ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

عاقرقرحا، عقرقرحا کے فوائد

عاقرقرحا، عقرقرحا کے فوائد
(Pyrethrum Radix) (Pellitory Root)

دیگرنام : فارسی میں بیخ طرخون بنگلہ میں اکورا اکورا، ہندی میں آرکرہ اور انگریزی میں پیلی ٹوری روٹ لاطینی میں پائری تھرم ری ڈکس
ماہیت : اس کے چھوٹے پودے برسات کے شروع میں پیدا ہوجاتے ہیں ۔اس کے پتے شاخیں اور پھول بابونہ کی طرح ہوتے ہیں۔مگراسکےزنٹھل کچھ پیلے ہوتے ہیں۔ تنااورشاخیں روئیں دار ہوتی ہیں ۔اس کی جڑ میں ایک طرح کی خوشبو ہوتی ہے۔جڑ دو انچ سے چار انچ لمبی اور آدھا پون انچ موٹی ہوتی ہے۔ یہی جڑ بطوردوااستعمال ہوتی ہیں۔پھول سفید ی مائل زرد ہوتاہے۔
اعلیٰ اکرکر بھاری توڑنے پر اندرسےسفید کھانے سےزبان اورمنہ میں عجیب سی سنسناہٹ ہوتی ہے اور منہ میں رال زیادہ بنتی ہے۔اور بہنے لگتی ہے۔اور کچھ دیر کے بعد منی ٹھنڈا اور صاف ہوجاتاہے
مقام پیدائش : شمالی افریقہ ،شام (مصر) الجیریا (افریقہ ) یونان وغیر
مزاج : گرم خشک درجہ سوم
افعال : مخدر خفیف مفتح سدد ،منقی دماغ ،منقی بلغم ،مقوی باہ کلاًوطلاًمدرلعاب دہن مدرحیض
استعمال : منقی فضول دماغ اور منقی بلغم ہونے کی وجہ سے امراض باردہ بلغمیہ مثلاًلقوہ فالج استرخارعشہ کزاز اور صداع وغیرہ کے علاوہ مقوی باہ معاجین وحبوب میں شامل کیاجاتاہے لہذا مذکورہ امراض میں تنہا بھی شہد استعمال کراتے ہیں ۔شہد کے ہمراہ استرخائے زبان لکنت وجتہ الصوت بلغمی میں پیس کرزبان وحلق پر ملتے ہیں اورکم مقدارمیں کھلاتے ہیں ۔سرد مزاج والوں کیلئے مقوی باہ ہے۔حیض کو جاری کرتاہے
بیرونی استعمال : مقوی باہ طلاؤں میں مفرداًومرکباًمستعمل ہے۔باہ کوہیجان میں لاتا اور عضوکوقوی ومستحکم بناتا ہے مخدر ہونے کی وجہ سے امساک پیداکرتاہے۔مدرلعاب دہن اور خفیف مخدر بھی ہے۔لہذا اس کو دانت کے درد استرخا ئے لہات اور خناق میں بطور سنون وغیرہ میں استعمال کرتے ہیں یا ماوف دانت پر عاقر قرحا کا ٹکڑارکھ کراس کودبالیتے ہیں لعاب بہہ کرتھوڑی دیرمیں دردساکن ہوجاتاہے۔ہاتھ پاؤں یا کسی دیگرعضو کو گرمی پہنچا نے کیلئے اس کو خشک باریک پیس کر یا روغن میں جلاکر مالش کرتے ہیں
نفع خاص : منقی دماغ ،منقی بلغم
مضر : پھیپھڑے کیلئے
مصلح : کتیرا
بدل : دار فلفل
مقدارخوراک : ایک گرام
تاثری عمر : اس کی قوت سات سال تک قائم رہتی ہے
خاص بات : عاقرقرحا کا بیان پرانی آیوردیدک کتب ششرت اور چرک وغیرہ میں نہیں
مشہورمرکب : سنون خاص۔سنون مجلی دندان ،برشعشا وغیرہ

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

جنسی صحت کو طاقت دینے کیلئے، بہترین نسخہ

جنسی صحت کو طاقت دینے کیلئے، بہترین نسخہ
Flax Seeds
نسخہ الشفاء : السی کے بیج 100 گرام
ترکیب تیاری : السی کے بیجوں کو ایک چمچ دیسی گھی میں ہلکا سا فرائی کر لیں پھر اس میں 50 گرام چینی ملا کر گرائنڈر میں پیس کر سفوف بنا کر رکھ لیں
مقدار خوراک : ایک چھوٹا چائے والا چمچ روزانہ دن میں ایک بار خالی پیٹ ایک گلاس نیم گرم دودھ کیسات ایک ماہ استعمال کریں
فوائد : جنسی اور جسمانی کمزوری کو دور کرتی ہے اور سرعت انزال کو ختم کرتی ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

جنسی کمزوری کا، زبردست آسان علاج

جنسی کمزوری کا، زبردست آسان علاج
Tamarind seeds
نسخہ الشفاء : املی کے بیج 250 گرام
ترکیب تیاری : املی کے بیجوں کو دیسی گھی میں بھون کر بعد میں اسکے اوپر براؤن والا چھلکا اتار کر اس میں 100 گرام چینی ملا کر پس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں
مقدار خوراک : روزانہ شام پانچ بجے خالی پیٹ ایک چھوٹا چائے والا چمچ ایک گلاس نیم گرم دودھ کیساتھ چالیس دن استعمال کریں
فوائد : جریان، احتلام، سرعت انزال، مادہ منویہ کی کمی، کا بہترین علاج