Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

چنبل کا، دیسی علاج

Acaciaچنبل کا، دیسی علاج
نسخہ الشفاء : کیکر کی چھال 100 گرام، آم کی چھال 100 گرام، کو تین کلو پانی میں ڈھانک کر پکائیں پک کر جب آدھا کلو رہ جائے تو چھان کر رکھ لیں جس جگہ چنبل ہو وہاں دن میں تین سے چار بار روئی سے یہ پانی لگائیں انشاءاللہ افاقہ ہو گا ۔ رات سوتے وقت چنبل والی جگہ پر پانی میں ہلدی کا پیسٹ بنا کر لگایا کریں

Piles,problem,herbal,treatment, خونی بواسیر، کے دیسی علاج

خونی بواسیر، کا دیسی  علاج
خونی بواسیر اس مرض میں خون اور زرد رنگ کا پانی مسوں کے راستے نکلتا ہے ۔بد ہضمی اورقبض کے ساتھ پاخانہ کی شکائیت رہتی ہے
نسخہ الشفاء 1: مولی کے اوپر والے چھلکے چھیل کر خشک کر لیں 150 گرام تک خشک چھلکوں کا وزن ہوناچاہیے پھراس میں 50 گرام چینی ملا کر سفوف بنا لیں
مقدارخوراک : صبح نہار منہ ایک چائے والا چمچ ایک گلاس تازہ پانی کے ساتھ کھائیں ایک ماہ تک انشاءاللہ بواسیر دور ہو جائے گی
نیم کے پتوں، کے، ساتھ، بواسیر،کا،علاج
نسخہ الشفاء2: نیم کے پتے250گرام، لیکر اچھی طرح دھوکر صاف کرکے کسی برتن میں 2 کلو پانی ڈال کررات کو بھگو دیں اور صبح کو پتے اور پانی ہلکی آنچ پر پکائیں پک پک کر جب تمام پانی خشک ہوجائے گا تو سب سے آخر میں ہلکے کالے رنگ کا لیس دارمادہ بن جائے گا یاد رہے کہ بلکل خشک نہیں کرنا گا ڑھالیس دار مادہ بن جانے پر کالے چنے کے برابر گولیاں بنا کر خشک کر کے رکھ لیں
مقدار خوراک : دوگولیاں رات سوتے وقت یاں صبح نہار منہ پانی سے کھاکر ایک گھنٹہ بعد ایک چمچ مکھن کھائیں یاں پچاس گرام دیسی گھی کھائیں
فوائد : ہر قسم کی بواسیر کو ختم کرتا ہے یہ نسخہ ایک ماہ تک استعمال کریں
ریاحی، یا بادی، بواسیر، کا درد
یہ ایک ایسی بیماری ہے ۔اس میں خون بلکل نہیں آتا مقام مقعد پر خارش ہو تی رہتی ہے پیٹ میں گیس پھرتی رہتی ہے ۔ مریض شدید قبض اور بھوک کی کمی میں مبتلا ہو جاتا ہے ۔کمر اور رانوں میں درد رہتا ہے ۔اور جسم کی رنگت پیلی پڑ جاتی ہے
نسخہ الشفاء 3:  آک کے زرد پتے کو دیسی گھی دونوں طرف لگا کر توے پر اچھی طرح گرم کر کے مسئوں رکھ کر اُوپر سے انڈر ویر پہن کر سوئیں درد دور ہو جاتا ہے ۔

آتشک، کس کو کہتے ہیں اور، اسکا علاج

آتشک، کس کو کہتے ہیں اور، اسکا دیسی علاج
الشفاء نیچرل ہربل لیبارٹریز پرٍائیویٹ لیمیٹد پاکستان
آتشک کے لفظی معنی آگ کے ہیں، تحریر حکیم محمد عرفان
جس طرح آگ دوسری چیزوں کا جلا کرراکھ کردیتی ہے اسی طرح یہ مرض بھی تمام جسمانی قو توں کوبیکاراورتباہ کردیتا ہے یہ مرض جنسی بے راہ روی،فاحشہ بازاری عورتوں اورطوائفوں کے ساتھ مباشرت کرنے سے پیدا ہوتا ہے مرض سے متا ثرہ عورت سے مبا شرت کر نے کے دوران عورت سے جراثیم مرد کے قضیب کی غشا ءمخاطی یا جسم کے دیگر حصوں میں متقل ہوجاتے ہیں پھر یہی بے خبر اپنی بیوی سے جماع کرتا ہے تو وہ بے چاری بھی اس مرض میں مبتلا ہوجاتی ہے اور آنے والی نسل کومتاثر کردیتی ہے ۔نوجوانوں کی بے راہ روی جسے آج کل بڑے فخر سے یہی از م کا نام دیا جارہا ہے نسل انسانی کے خاتمے اور تباہی کاپیش خیمہ بن رہی ہے عورت اورمرد کے آزادنہ تعلقات کےحامی اورآزادی کے نام پرا نسانیت کی رسوائی اوربربادی کا سامان خندہ پیشانی سے فراہم کررہے ہیں ۔امریکہ اور دیگر مغر بی ممالک میں ایسے متعدد رسائل اورجرائد با قاعدگی سے شائع ہورہے ہیں جن میں ہر دوجنس کو بلا خوف و خطر جنسی بے راہ روی کی تلقین کی جاتی ہے اور آئندہ خطرات سے بے فکر رہنے کا مشورہ دیاجاتا ہے حیا سوزمنظرکےذریعے قبائے انسانیت تا رتارکرنے پراکسایا جاتا ہے اب تو نظریاتی ممالک بھی ان بے ہودہ لٹریچرکی زد میں آچکے ہیں۔جدیدیت کے عاشق گھرانوں کے چشم و چراغ بھی اسی اندازمیںاپنے شب و روزگذاررہے ہیں اس مسموم طرزندگی کے زہرنےاپنے اثرات دکھائے ہیں بے راہ روی کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑا ہے اس مرض خبیث کے جراثیم ملک کے نوجوانوں کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں ۔ لیکن یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ یہ مرض صدیوں تک جنسی تعلقات کے ذریعے سے نسل میںمنتقل ہوتا رہاہے انسانی طبقہ کے ہر افراد اس مرض کی لپیٹ میں آتے رہے ہیں ان میں شہنشاہ، باد شاہ شرفاء، شعرا ، مصور اور علماءنیز نچلے طبقے کےافراد بھی شامل ہیں۔ قدیم ترین تہذیبوں مثلاًچین ، بابل،نیوا مصر ، یونان اور روم دیگر تہذیبوں کے آثار کا مطالعہ اس بات کا شاہد ہے کہ اس مرض اس دور میں بھی انسانی کا بڑی بے دردی سے تباہ کر دیاتھا ان تہذیبوں کے کھنڈرات سے برآمد ہونے والے برتنوں، تصاویر اور مجسموں وغیرہ پر ایسی تحریری ملی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ بعض حسین و خوبصورت عورتوں کی قربت کے بعد لوگوں کو زہریلے زخم ہوجایا کرتے تھے  ناجائز تعلقات سے گریز کرنا چاہئے ورنہ تمھیں بطور سزا وہ زخم ملیں گے جو تمھارے گوشت پوست کو چٹ کر جائیں گے جو شخص پرائی عورت کے ساتھ مجا معت کرے گا نہ وہ صرف بلکہ اس کے آنے والی ساتھ پشتیں دوزخ میں جائیں گی اور دوزخ کی آگ میں جلیں گیں
اسباب
یہ مرض کم و بیش روئے زمین کے تمام ممالک میں پایا جاتا ہے  مباشرت ایک خاص سبب ہے خاص طورسے بازاری فاحشہ عورتوں اورطوائفوں سے مباشرت کرنا وغیرہ  آج کل اس مرض کی وبا پھیلانے میں اسیّ فیصد ان نوجوانوں لڑکے لڑکیوں اور مرد خواتین کا ہے جوآزادانہ جنسی تعلقات کے حامی ہیں اس کے علاوہ ہم جنسی کے عادی افراد کا حصہ پندرہ فی صد ہے جراثیم کا جسم میں داخل ہونے کے لئے مرد کے عضو تنا سل میں خراش یار گڑ کا ہونا ضروری ہے چاہے یہ خراش یارگڑ کتنی ہی ہلکی کیوں نہ ہو پھر یہ اسی جسم میں نہایت آزادی کے ساتھ داخل ہوکر عروق شعریہ کی چھوٹی چھوٹی نہروں میں پہنچ کر بتدریج خون کی رگوں کی بڑی بڑی نہروں میں پہنچ جاتے ہیں اور وہاں تیرتے پھرتے ہیں اور اپنی سمیت آلود زندگی سے تمام خون کی زہرآلود کر دیتے ہیں ۔بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ایک شخص کسی مریضہ، آتشک سے جماع کرتا ہے لیکن اس شخص میں کسی قسم کی خراش نہ ہونے یااس مرض کی استعداد نہ ہونے کی وجہ سے وہ شخص محفوظ رہتا ہے لیکن جب وہ اپنی بیوی یا کسی تندرست یا صحیح عورت سے مباشرت کرتا ہے تو آتشک عورت میں منتقل ہوجاتے ہیں اور وہ آتشک میں مبتلا ہو جاتی ہے بعض اوقات اس کے برخلاف مریض آتشک صحیح وتندرست عورت جماع کرتا ہے ،لیکن عورت میں اس مرض کی کوئی نمود نہیں ہوتی پھر جب کوئی تندرست مرد اس عورت ست جماع کرتا ہے تو وہ اس مرض میں مبتلا ہوجاتا ہے ۔مباشرت کے علاوہ مریض آتشک سے میل جول رکھنے اس کے کپڑے پہنے اس کے ساتھ سونے کھانا کھانے یااس کا جھوٹا پانی پینے یااس کا بوسہ لینے یااس کی تولیہ سے ہاتھ وغیرہ پونچھنے سے بھی یہ مرض ہوجاتا ہے اس صورت میں بھی جسم کے کسی مقام پر یا منہ کے اندر ہلکی سی خراش موجود ہوتی ہے جس سے آتشک کی سمیت جسم میں داخل ہوجاتی ہے ۔اس کے علاوہ حجام بھی اس مرض کو تندرست آدمی میں منتقل کرنے کا سبب بن جاتے ہیں دایا بھی اس مرض کو پھیلانے کا سبب بنتی ہیں کیوں کہ مریضہ آتشک کی زچگی کے وقت آتشک کی سمیت دایا کے ہاتھوںمیں لگ جاتی ہے پھر وہ دوسری تندرست عورت کی زچگی کرتی ہے تو یہی سمیت اس کے جسم میں داخل ہوکر آتشک کا سبب بنتی ہے ۔جو بچے مورو ثی طورپر اس مرض میں مبتلا ہوتے ہیں وہ والد یا والدہ میں سے کسی ایک کے مبتلا ہونے سے مریض ہوجاتے ہیں اورگاہے دونوں کے مبتلا ہونے کی وجہ سے یا اگر حاملہ اس مرض میں مبتلا ہے تو جنین میں بھی یہ مرض ہوجاتاہے کیوں کہ جنین کی غذا میں جوخون صرف ہوتا ہے وہ مریضہ کا زہریلا خون ہوتا لہذا اس کا مبتلا ہونا یقینی امر ہے چنانچہ جب یہ مرض ماں کی طرف سے ہوتا ہے تو نہایت شدید ہوتا ہے یہ بات بھی مشاہدہ میں آئی ہے کہ بچہ تومور وثی آتشک میں مبتلا ہے اور اس کی ماں بظاہراس میں مبتلا نہیں ہے لیکن درحقیقت اس کا ماں کا خون آتشک کی سمیت سے آلودہ ہے ۔ جب یہ مرض ایک قوم سے دوسری قوم یا ایک افراد سے دوسرے فرد میں منتقل ہوتا ہے تو اس کی علامات بہت شدید ہوتی ہے اس مرض سے جب مریض بالکل شفایاب ہوجاتا ہے تو پھر کم ہی دوبارہ اس میں مبتلا ہوتا ہے اگر ہو بھی جا ئے تو مرض بہت کمزور اور اس کی علامات زیادہ تکلیف دہ نہیں ہوتیں ۔ اس مرض کی دوقسمیں ہیں
نمبر1،خود حاصل کردہ آتشک
اس قسم میں براہ راست ناپاک مباشرت کے بعد اس کا مواد کسی خراش کے ذریعے بدن میں داخل ہوکر دوران خون میں شامل ہوجاتا ہے اس قسم کے چار درجات ہوتے ہیں ۔ اسے پرائمری سلفس بھی کہتے ہیں اس درجہ میں بیمار شخص سے ملوث ہونے کے فوری بعد رونما نہیں ہوتا اس کی پہلی اور واضح علامت باالعموم ایک ابھاریا پھنسی ہوتی ہے یہ تین طرح کی ہوتی ہے ہن ٹرین ،پارچی منٹ، جو جراثیم کے جسم میں داخل ہونے کے دس سے نوے دن بعد ظاہر ہوتی ہے اس پھنسی یا ابھار کی جڑ سخت ہوتی ہے ۔ یہ رفتہ رفتہ بڑھ کر پھٹ جاتی ہے اور وہاں ایک زخم بن جاتا ہے جو صرف تعداد میں ایک ہی ہوتا ہے اس کے آس پاس کی جلد کس قدر اونچی ہوتی ہے زخم کو دبا یا جائے تو یوںمحسوس ہوتا ہے گویا کوئی سخت کری جلد کے اندر پیدا ہو گئی ہے اس زخم میں درد بالکل نہیں ہوتا اور مواد بھی بہت کم نکلتا ہے اس زخم کو ڈاکٹری اصطلاح میں شینکر (Shaucers)کہتے ہیں  بعض اوقات ایسابھی ہوتا ہے کہ صرف عضو تنا سل کے کسی حصے کی جلد موٹی اور اور سرخ ہوجاتی ہے جس پر کہ آتشک کا گمان بھی نہیں ہوتا اس درجےکےظاہر ہونے سے چھ ماہ بعد مرض کا دوسرا درجہ شروع ہوجاتا ہے
درجہ دوم : اسے سکینڈری سلفس بھی کہتے ہیں اس درجہ میں مریض بے چین پست ہمت او رکمزور ہوجاتا ہے جسم پر گلابی رنگ کے دانے نکل آتے ہیںساتھ ہی جسم کے تمام غدو د بڑھ جاتے ہیں گوشت اور ہڈیوں میں درد ہونے لگتا ہے جورات میں شدید ہوجاتا ہے کبھی ہلکا اور کبھی شدید بخار بھی ہوتا ہے گلابی رنگ کے دانے جسم کے تمام حصوں پرنکل جاتے ہیں پھر دو ماہ کے ہوتے ہوئے مرجھا کر بالکل غائب ہوجاتے ہیں صرف انکے سیاہ داغ باقی رہ جاتے ہیں بعض اوقات ان میں ذرا سی پیپ وغیرہ بھی پڑجاکرتی ہے لیکن ان میں نہ جلن ہوتی ہے اور نہ ہی درد ہوتی ہے ۔لوز تین (ٹانسلز) میںسوجن آجاتی ہے ان میں زخم پڑجاتے ہیں جس سے آواز میں بھاری پن پیدا ہوجاتا ہے یہ اس امراض کی خاص علا مت ہے ۔ تلی بڑھ جاتی ہے ۔بھنووں اور پلکوں اورسرکے بال گرجاتے ہیں کلائی اور پاؤں کی ہڈیوں میں درد ہونے لگتا ہے جو رات میں شدید ہوجاتا ہے جو ڑوں میں سوجن آجاتی ہے کبھی بہرے پن کی شکایت ہوجاتی ہے مریض کا خون ناقص اور کمزور ہوکر اسے اینمیا یعنی بھس کی شکا یت ہوجاتی ہے آج کل کے ڈاکٹرکمی خون یعنی اینمیا کو آتشک کی نمودقرارنہیں دیتے وہ ان کےعلاج کی طرف مائل ہوجاتے ہیں یہ سخت غلطی ہے کیوں کہ تجربہ بتاتا ہے کہ جب تک آتشک کے زہر کو دبانہ دیا جائے یا اس کو شفا نہ دی جائے اس وقت خون کی کمی کا کامیاب علاج نہیں ہو تا ۔خون کی کمی آتشک ثانوی کی ایک نمود جو اکثر ہو اکرتی ہے اور بعض وقت یہ خطر ناک حالت اختیار کرلیتی ہے مندرجہ بالا علامات بعض مریضوں میں چھ یا آٹھ ماہ بعض اوقات اٹھارہ ماہ بعد بالکل رفع ہو جاتی ہے

درجہ 3: اسے ٹرثری سفلس بھی کہتے ہیں اس درجہ کی علامت ظاہر ہونے کا کوئی خاص وقت نہیں ہے ان کے ظاہر ہونے کا انحصار مریض کی صحت اورمناسب علاج پر موقوف ہوتا ہےاس درجہ کی علامت درجہ دوم کی علامت کے رفع ہوجانےکےمہینوں یا برسوں بعد نمایاں ہوتی ہیں چنانچہ مختلف اعضاءو احشاء میں ابھار یا گلٹیاں پیدا ہو کر بعض اوقات وہ نرم اور متقرح ہوجاتی ہیں اس قسم کی گلٹیاں جلد ، عضلات ، زبان حلق ،آنت ، دماغ ، نخاع اعصاب دل ، پھیپھڑے ،جگر ،تلی ،گردوں اور ہڈیوں میں پیدا ہوجاتی ہیں ہڈیوں میں جوابھار ہوتے ہیں ان میںرات سخت درد ہوتا ہے تالو گل جاتے ہیں کبھی ناک کی ہڈی بھی گل جاتی ہے مریض انتہائی درجہ لاغرور کمزور ہا جاتا ہے۔
درجہ4 :بعض عصبی امراض ٹپس ڈراسلس ,نخاع کی کمزوری, لوکو موٹرا ٹیکسی،لڑکھڑاچلنا فالج ، جنون وغیرہ پرانے آتشک اوراس کے زہریلے اثرکا نتیجہ ہوتی ہے اسمیں کوئی شک نہیں کہ اسی فی صد مریض ایسے ہوتے ہیں کہ جنہیں کسی نہ کسی وقت آتشک ضرور ہو چکا ہوتا ہے
پیدائشی آتشک
یہ آتشک کی دوسری قسم ہے اس میں حمل ٹھہرتے وقت یہ مرض بذریعہ نطفہ والد کی طرف سے یا والدہ کی طرف سے یا دونوں کی طرف سے ہوجایا کرتا ہے یہ بات یاد رہے کہ والدین کی آتشک کااثرہرحال میں ماں کےذریعے پیدا ہونے والے بچے کو حمل ہونے کے وقت ہی ورثہ میں مل جاتا ہے باپ کی بہ نسبت ماں کی طرف سے ہوئے آتشک کی علامت بچہ میں زیادہ شدید ہو علامت : چونکہ آتشکی نطفہ عموماً ناقص اور کمزور ہوتا ہے اس لئے رحم مادر میں ٹھیک طور سے نشونما نہیں پاتا جس کی وجہ سے حمل باربار ساقط ہوجاتا ہے بعض حالتوں میں بچہ اپنی طبعی مدت میں پیدا ہوتا ہے لیکن جلد مرجاتا ہے لیکن بعض اوقات طبعی ،مدت میں پیدا ہو کر بظاہر تندرست رہتا ہے مگر اس میں موروثی آتشک کی علامت جلد نمایاں ہوجاتی ہیں پیدا ئش سے آٹھ ہفتے بعد مرض کا ظہور شروع ہوجاتا ہے ابتداءمیں بچہ موٹا تازہ اور تندرست معلوم ہوتا ہے مگر علامت کے ظاہر ہوتے ہی کمزور اور دبلا پتلا ہونا شروع ہو جاتا ہے بدن کی رنگت سفید اور تمام بدن پر جھریاں پڑنے لگ جاتی ہیں بچے کو زکام ہوتا ہے سانس رک رک کر آتی ہے منہ یا حلق میں چھالے پڑجاتے ہیں ناک کے اندر زخم ہوکر ہڈی خراب ہو جاتی ہے ،زیر ناف تمام حصے پھنسیاں پیدا ہوجاتی ہیں بال باریک ہوجاتے ہیں اور پھر جلد ہی جھڑ جاتے ہیں دودھ کے دانت دیرسے نکلتے ہیں جو کہ نہایت کمزوراور بد شکل ہوتے ہیں اورجلد ہی گرجاتے ہیں بچہ ہمیشہ روتا ہے مزاج چڑ چڑا پن ہوتا ہے قے اور د ست آتے ہیں کبھی یرقان بھی ہوجاتا ہے دودھ کے دانت گرجاتے ہیںوہ بھی بد شکل اور کر م خور دہ ہوتے ہیں آنکھیں؟ دکھتی ہیں اونچا سنائی دینے لگتا ہے ٹانگوں کی ہڈیاں مڑجاتی ہیں اور بہت جلد ان بچوں کا ٹی۔ بی۔ میں مبتلا ہو جانے کا اندیشہ ہوتا ہے ۔
تشخیص
آتشک کی دونوں قسموں کی تشخیص واسر مین ری ایکشن ٹیسٹ کے ذریعے کی جاتی ہے یہاں یہ بات یادرکھنے کی ہے واسر مین ری ایکشن کے مثبت ہونے پر ہر وقت مریض کو آتشک میں مبتلا نہ سمجھ لینا چاہئے کیوں کہ ایسی مستشنیات بھی دنیا میں موجود ہیں جس سے خون میں واسر ری ایکشن مثبت ہوتا ہے تا ہم وہ کبھی آتشک میں مبتلا ہوئے اور نہ کبھی ہوئے تھے مندرجہ ذیل  یاد رکھنے کے قابل ہیں ۔ وقتاًفوقتاً خون کی جانچ کرنے کے بعد اس ٹیسٹ کے مستقل طور پرمثبت رہنے سے ثابت ہوتا کہ آتشک کا زہر جسم کے کسی خاص حصہ میں نہایت تیز ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ مریض کی موجود ہ بیماری آتشک ہی ہے گوہو سکتا ہے مریض میں آتشک موجود ہواس حالت میں علامت کومد نظر رکھنا نہایت ضروری ہے اس کے علاوہ کینسر کے مریض کے خون کی جانچ میں واسر مین ری ایکشن ہمیشہ مثبت ہوتا ہے تو اس کابھی یہ مطلب نہیں کہ مریض کو آتشک لاحق ہے ۔ بوڑھاپے میں حاصل کردہ آتشک یا آتشک کے آخری مرحلہ میں واسر مین ری ایکشن ہمیشہ منفی ہوتا ہے ان تمام مستشنیات کو دیکھتے ہوئے یہ نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ محض اس ٹیسٹ پر بھروسہ کرلینا آتشک کی صحیح تشخیص نہیں ہے
انجام مرض
اس مرض میں خود بخود آرام ہوجانا محال ہے البتہ اگر مناسب اور معقول علاج پابندی اور مستقل مزاج ساتھ جارہ رکھا جائے تو اس صورت میں مرض میں کمی یا اس خاتمہ ہوسکتا ہے اور اگر مرض پوری طور پر زائل نہ بھی ہوتو اس کے عوارضات کی شدت ضرورختم ہوجاتی ہے البتہ اگر علاج مناسب اور معقول نہ کیا گیا تو مرض انتہائی مہلک صورت اختیار کر لیتا ہے اس کےعلاوہ حنجرہ ، اعصاب ،جگر، تلی ، گردہ اور آنتوں کا کوئی بھی مرض لاحق ہوکر مریض انتقال کر جاتا ہے بعض اوقات مرض کی کوئی علامت نہیں پائی جاتی مگر اس مرض
کی سمیت بدن میں چھپی رہتی ہے اور جیسے ہی انسان زیادہ کمزور اور ضعیف ہوتا ہے یا بداعتدالی کی زندگی گذارتا ہے مرض فوراً حملہ آور ہو جاتا ہے ۔
تحفظ
اس مرض سے محفوظ رہنے کے لئے صفائی اور پرہیزگاری کی زندگی بسر کرنا نہایت ضروری ہے اس مرض کو زنا کا ری یا بد کاری کی قدرتی سزا سمجھنا چاہئے ۔میاں کو آتشک بیوی کو بد ہےنتیجہ کار بد کاکار ہے چنانچہ سب سے بہتر تدبیر فسق و فجور جنسی بے راہ روی اور بد کاریوں سے پر ہیز سے تا کہ دنیا میں جسمانی مصائب سے محفوظ رہے اور عقبیٰ میں گنہگار اور مستوجب سزا قرار نہ پائے مریض آتشک کے میل جول ، بوس و کنار، ساتھ میں کھانا کھانے جھوٹا پانی پینے اس کے کپڑے اور رومال استعمال کرنے اس کے بستر پر سونے سے قطعی پرہیز کرنا چاہئے ورنہ ممکن ہے کہ اگرہاتھ منہ یا جسم پر کہیںہلکی سی بھی خراش ہوگی تو وہاں آتشک کے جراثیم آسانی سے سرایت کر جائیں گے خود ایسے مریضان آتشک کو بہت محتاط رہنا چا ہئے ۔ شراب سے پرہیزکرنا لازم کیوں کہ اس کے استعمال سے آتشک کے جرا ثیم کو بہت جلد تمام بدن میں
پھیلنے کا موقع مل جاتا ہے ۔
اصول علاج
مریض کو صاف اور کشادہ مکان میںرکھیں اور اس کی ہر چیز علیحدہ رکھیں ورزش اور محنت کرنےسے منع کریں بدن کو سردی لگنے اورپانی میں بھیگنے سے بچانا چاہئےگرم کپڑے پہنانے چاہئے اگر مریضہ حاملہ ہے اس صورت میں علاج کے لئے جلدی کر نا چاہئے امریکی ماہرین صحت کی رائے میں اس مرض کا علاج بے حدمشکل اور پیچیدہ ہے وہ اسے ایک لاحاصل کوشش سمجھنے لگے ہیں ان کی اکثریت اس بات کی قائل ہے اس مرض کو پھیلانے میں ان کے معاشرہ کی موجودہ اقدار بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہےں ماہرین صحت معترف ہیں کہ اس مرض کی روک تھام صر ف اس صورت میں ممکن ہے کہ دنیا اخلاقی کے دائرے میں آجائے بے لگام اور کھلے عام جنسی اختلاط کا خاتمہ ہو یہی ماہرین صحت اجتماعی سطح پر ایک اخلاقی تحریک چلانے کے حامی ہیں تا کہ عورت اور مرد دونوں ہی ایک دوسر ے کا احترام کرنا سیکھیں ضبط نفس کی ترتیب حاصل کریں اور صرف جائز وسائل پر انحصار کریں آج مغرب میں ازخرابی بسیارانہیں ضرورت محسوس ہورہی ہے کہ عورت کے تعلقات میں حدود کا تعین کیا جائے بے حیائی اورآزادانہ جنسی تعلقات کو ختم کردیا جائے ورنہ بصور ت دیگرآج کی ترقی یافتہ اقوام کی آئندہ نسلوں کو مرض کے جراثیم اس قدر کھوکھلا کر دیں گے کہ پھر ان میں موجود تما م صلاحیتوں کا ہمیشہ ہمیشہ خاتمہ ہو جائے گا ترقی کے نام پر فری ب کھانے والے ہم مسلمانوں کوبھی اندھی تقلید سے گریز کر کے تباہی کی طرف بڑھنے کی کوشش ختم کر دینی چاہئے   اللھ سب کو ہداہت دے یہ ایک انتہائی گھناونی اور نسل کش بیماری ہے ۔اس کے اسباب اور وعلامات درج ذیل ہیں پیشاب بہت جلن کے ساتھ آتا ہے اور درد بھی ہوتا ہے مزید پیشاب والی نالی میں زخم بھی بن جاتے ہیں اور پیپ بھی آنا شروع ہوجاتی ہے
سوزاک و آتشک کے لیے نسخہ
یہ ایک انتہائی گھناونی اور نسل کش بیماری ہے ۔اس کے اسباب اور وعلامات درج ذیل ہیں پیشاب بہت جلن کے ساتھ آتا ہے اور درد بھی ہوتا ہے مزید پیشاب والی نالی میں زخم بھی بن جاتے ہیں اور پیپ بھی آنا شروع ہوجاتی ہے
نسخہ الشفاء : گندھک آملہ سار10گرام قلمی شورہ 10گرام،پھٹکری10گرام سب کا سفوف بنا کر کسی شیشی میں رکھ لیں صبح و شام خالی پیٹ دو گلاس پانی کے ساتھ پندرہ یوم تک استعمال کرنے سے بفضلہ خدا مکمل افاقہ ہو گا
سوزاک و آتشک کے لیے نسخہ
نسخہ الشفاء : نیم کی چھال 1 کلو سرس کی چھال 1 کلو کیکر کی چھال ایک کلو  دس کلو پانی میں ملا کر جوش دیں جب پانی دو کلو رہ جائے تو چھان کر کسی بوتل میں ڈال لیں ہر روز شام پانچ بجے خالی پیٹ آدھا کپ پیئیں  انشاء اللہ افاقہ ہوگا
نوٹ؟ یہ نسخہ صرف 20 دن استعمال کریں

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

نسخہ،علاج پاؤں کے تلوے جلنے کا

پاؤں کے تلوے جلنے کا، دیسی علاج
پاؤں کے تلوے جلنے کا یہ ایک ایسا نامراد مرض ہے مریض رات کو آرام سے نہیں سوپاتا اورکسی بھی دوا سے آرام نہیں آتا لہذا ایسے مریضوں کے لیے ایک بہترین مجرب نسخہ پیش ہے اس نسخہ کو استعمال کریں اور اس مرض سے چٹکاڑا پائیں
نسخہ الشفاء : بھینس کےگوبرکی خشک شدہ حسب ضرورت پاتھیاں لے کران کو جلا کر راکھ بنالیں،ایک بڑے برتن میں پانچ کلوپانی ڈال کراس میں 200گرام راکھ اچھی طرح حل کردیں رات سونےسے ایک گھنٹھ قبل راکھ والے پانی میں آدھا گھنٹہ کے لیے پاؤں پانی میں ڈال کر رکھیں اسی طرح صرف دس یوم لگاتار کرتے رہیں انشاءاللھ پاؤں کے تلوں کی جلن ختم ہوجائے گی یہ آزمودہ نسخہ ہے اور کسی بھی دوا سے آرام نہیں آتا

ٹھنڈے پانی کے نقصانات

ٹھنڈے پانی کے نقصانات
جو لوگ ٹھنڈا پانی پسند کرتے ہیں انہیں جان لینا چاہئے کہ ٹھنڈا پانی کھانا کھانے کے بعد اچھا تو معلوم ہوتا ہے لیکن کھائی ہوئی غذا میں موجود چکنائی کے مادوں کو ٹھوس بنا دیتا ہے۔ ہاضمہ کی رفتار سست کر دیتا ہے۔ جب یہ ٹھوس مادہ تیزابی مادے کے ساتھ تعاون کرتا ہے تو پگھل جاتا ہے اور آنتوں میں ٹھوس غذا کی بہ نسبت زیادہ تیز رفتار سے جذب ہوجاتا ہے اور آنتوں کی دیواروں پر جمع ہو جاتا ہے۔ جلد ہی چربی میں تبدیل ہوجاتا ہے اور کینسر میں مبتلا کردیتا ہے اس لئے کھانے کے بعد گرم شوربہ یا نیم گرم پانی استعمال کرنا بہترہے ٹھنڈا پانی دل کی شریانوں کو بند اورہارٹ اٹیک کا بھی باعث بنتا ہےاور نضام ہضم بھی خراب اور موٹاپا پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے کرتا ہے کھانا کھانے کے بعد گرم پانی پینا کئی زندگیاں بچا سکتا ہے
حکیم محمد عرفان

نسخہ الشفاء :: برص٬ پھلبہری

  برص٬ پھلبہری
نسخہ الشفاء :  تمہ 200گرام،   جڑ تمہ  55 گرام،  دونوں ادویہ کو  پیس لیں پھر شہد ڈال کر اچھی طرح ہاون دستہ میں کوٹ لیں جب ادویات یکجان ہوجائیں تو چنے کے برابر گولیاں بنالیں  خشک ہونے پر محفوظ رکھیں  ایک گولی صبح ایک شام  کھانے کے بعد پانی سے نگل کر چائے پی لیں  اگر پہلے ہفتے میں پیچش کی شکایت ہوجائے تو روزانہ ایک گولی استعمال کریں دو ماہ میں اس مرض سے نجات مل جاتی ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

اعلی نسخوں پر مشتمل بہترین کتاب ہر مرض کیلیے بہترین دیسی نسخہ جات

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے

اعلی نسخوں پرمشتمل بہترین کتاب
ہر مرض کیلیے بہترین دیسی نسخہ جات

BOOK IN URDU

بیاسی(82) صفحات پر مشتمل کتاب
حکیم محمد عرفان
الشفاء نیچرل ہربل فارما لاہور پاکستان

کتاب پڑھنےکیلئے

نیچے پیج نمبر ہیں

4 Comments آتشک ،جذام، کوڑھ کا، دیسی علاج, آتشک-کا،-دیسی-علاج, آنکھو ں کے ڈارک سرکل، سیاہ حلقے، ختم کرنے کا دیسی علاج, آنکھوں ،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, اطلاع عام، الشفاء نیچرل ہربل لیبارٹریز، کے ممبران،وزٹرز کو مطلع کیا جاتا ہے, اعصاب اور پٹھوں، کے امراض، کیلیے، مختلف، دیسی نسخہ جات, الشفاء شاہی نسخہ، مکمل کورس, اٹھرا کا، دیسی علاج, اچانک،ہوجانے،والے،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, بادام کا شربت،خود بنائیں, بالوں کے امراض کیلئے، دیسی علاج, بخار،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, برص، پھلہری، کیلئے جڑی بوٹیوں، سے دیسی علاج, بلڈ پریشر ہائی، اور بلڈ پریشر لو، کا دیسی علاج, بواسیر خونی, و بادی کے, نسخہ جات, بواسیر،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, بچوں کے امراض کیلئے، دیسی علاج, بچوں،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, بچھوکے کاٹنے کا، دیسی علاج, بھگندر، ناسور، کا دیسی علاج, تلی کے امراض کیلئے، دیسی نسخہ جات, تھلیسمیا کیا ہے، اور اسکا روحانی علاج, جب بیمار ہو جاو تو حکیم، ڈاکڑ، کے پاس جانے سے پہلے یہ وڈیو لازمی دیکھیں, یہاں پر کلک کریں, جریان، احتلام، کیلئے جڑی بوٹیوں سے، دیسی علاج, جلد،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, جنرل معلومات، اور ہیلتھ ٹپس, جوڑوں کا درد، گھنٹیا، دیسی علاج, جوڑوں،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, جڑی بوٹیاں، Herbs, جڑی بوٹیوں کا استعمال، اور فوائد, جڑی بوٹیوں کے قہوہ جات، سے ہر مرض کا, دیسی علاج, جگر کے حقیقی افعال، بہت ہی زبردست معلومات, جگر،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, حکماء، کیلئے نسخہ جات, خارش کا، دیسی علاج, خبردار ؟ چند مریضوں کیلئے ضروری معلومات, خواتین سے متعلقہ, خواتین عورتوں، کے پانجھ پن، کا دیسی ہربل، علاج, خواتین کی خوبصورتی، کیلئے دیسی نسخہ جات, خواتین کے حیض، ماہواری، پیریڈز، مینسز، کے مسائل دیسی علاج, خون،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, دانتوں،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, درد شقیقہ، آدھے سر کے درد کا، دیسی علاج, دردیں، تمام جسمانی دردوں کا، دیسی علاج, دست، پیچش، لوز موشن، جلاب کا، دیسی علاج, دل،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, دماغ ، کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, دمہ خشک، دمہ بلغمی، جڑی بوٹیوں کیساتھ، دیسی علاج, دیسی طریقہ علاج، جڑی بوٹیاں، ہربل حکیم, ذکاوت حس کے علاج، کیلئے مختلف دیسی نسخہ جات, زخم، ہر قسم کے زخموں کا، دیسی علاج, سر سام کا، دیسی علاج, سر کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, سرعت انزال کیلے، دیسی علاج, سنیاسی، نسخہ جات, سوزاک کا، دیسی علاج, سوزش، ورم، تمام جسمانی سوزشوں، ورموں کا، دیسی علاج, سینہ،اور پھیپھڑے،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, شوگر، ذیا بیطس کا علاج، شوگر کنٹرول، جڑی بوٹیوں کیساتھ، دیسی علاج, عرق النساء کا، دیسی علاج, عضو خاص کیلئے طلاء، تیل، آئل، روغن، دیسی علاج, عضو خاص کیلئے طلاء، تیل، آئل، روغن، مالش، دیسی علاج, عطائی حکیموں، جعلی حکیموں، سے بچ کر رہیں, عورتوں میں، دودھ کی کمی کا، دیسی علاج, عورتوں کی بریسٹ، نسوانی حسن، پستان، چھاتیاں، سائز بڑھانے کیلئے دیسی علاج, عورتوں کے لیکوریا، کیلئے مختلف،دیسی نسخہ جات, عورتوں،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, فالج مرض، کیلئے دیسی علاج, فالج، لقوہ، کا دیسی علاج, فنگس، انفیکشن کا، دیسی علاج, قبض دور، کرنے کیلئے مختلف، دیسی علاج, قد بڑھانے کیلئے، دیسی علاج, مادہ تولید، منی، کا جڑی بوٹیوں کیساتھ، دیسی علاج, مثانہ،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, مثانے کی بتھریاں، نکالنے کا دیسی علاج, مربہ جات، کا استعمال اور فوائد, مردانہ طاقت کیلئے، اہم غذائیں, مردانہ کمزوری، کا جڑی بوٹیوں کیساتھ، دیسی علاج, مردوں سے متعلقہ، تمام امراض کا، دیسی علاج, مردوں کے مخصوص مسائل، اور ان کا حل, مردوں،کے،امراض مخصوصہ،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, مروں ، اور عورتوں کیلئے، جنسی تعلیم معلومات, مرگی کے دورہ کا، دیسی علاج, مشت زنی، ہاتھ رسی، ماسٹر بیشن کا، دیسی علاج, معدہ،اور،آنتوں،کے،امراض کیلئے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, مقّعد،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, ملیریا بخار، کیلئے، دیسی علاج, منشیات کے خطرناک اثرات، اور نقصانات, موٹاپا ختم کرنے کیلئے، دیسی جڑی بوٹیوں سے علاج, موٹاپے کا، دیسی جڑی بوٹیوں سے علاج, میوہ جات، ڈرائی فروٹ کے، فوائد, ناتوانی، نامردی، ضُعف، عنانت, نزلہ زکام، کی حقیقت اور اس کا دیسی علاج, ٹانسلز، گلے کے غدود، کیلئے دیسی علاج, ٹی بی، مرض کیلئے دیسی علاج, پتہ کی پتھری کا، دیسی علاج علاج, پسلیوں کے درد اور امراض کیلئے، دیسی علاج, پسلیوں کے نیچے کا درد ذات الجنب، دیسی علاج, پٹھوں کا درد، اورپٹھوں کا کھنچاؤ، دیسی علاج, پھوڑے پھنسیوں کا، دیسی علاج, پیشاب کے امراض کیلئے، دیسی علاج, پیٹ کے تمام امراض کا، دیسی علاج, پیٹ کے کیڑ وں کا، دیسی علاج, چنبل، داد، کا دیسی علاج, چھپاکی کا، دیسی علاج, چہرے سے مرض کی تشخیص ہو سکتی ہے, چہرے کے دانے، کیل مہاسے اور چھائیوں، کا دیسی علاج, کان،اور ناک،کے ،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, کشتہ جات، ہربل، دیسی ہرمرض کےعلاج کیلئے, کمر درد کیلئے، جڑی بو ٹیوں سے، دیسی علاج, کمزوری، عام جسمانی کمزوری کا، دیسی علاج, کولیسٹرول، کا دیسی علاج, کھانسی کے امراض، جڑی بوٹیوں سے، دیسی علاج, کیرا، نزلہ، زکام، ڈسٹ الرجی، سانس کی تنگی، دیسی علاج, کینسر، سرطان، کا دیسی جڑی بوٹیوں سے علاج, گردہ،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, گردے کی پتھریوں، کو نکالنے کا دیسی علاج, گلٹیاں، تمام جسمانی گِلٹیوں کا، دیسی علاج, گلے،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, ہر قسم کے زہریلے جانور کے کاٹنے کا، دیسی علاج, ہرنیاں کا، بہترین دیسی علاج, ہڈیوں،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, یرقان، ہیپا ٹائٹس کا، دیسی علاج, یورک ایسڈ کا، دیسی علاج , , , , , , , , , , ,

داد، چنبل کا خاتمہ

 داد، چنبل کا خاتمہ

حقیقت بھی یہی ہے کہ وہ ٹوٹکوں سے شفاءیاب بھی ہوجاتے ہیں کیونکہ رب العالمین نے امیروں کے لئے بڑے بڑے ہسپتال اور اسپیشلسٹ مقرر کررکھے ہیں مگر غریب مخلوق کیلئے کوئی دم کرنے والا، کوئی بے لوث ٹوٹکے بتانے والا بھی پیدا کررکھا ہے

تعریف مرض
مشہور متعدی جلدی بیماری ہے یہ بیماری دائرہ کی صورت میں ہوتی ہے اس لئے اس کو انگریزی میں نام دیا گیا ہے Ring Worm ۔
وجوہات
خرابی جگر، بدہضمی، ملیریائی بخاروں کے زہریلے اثرات، گرم اغذیہ کا زیادہ استعمال، بعض اوقات یہ تندرست انسان کو بیمار شخص سے چھوت لگنے پر بھی عارضہ ہوجاتا ہے، یعنی یہ چھوت چھات کی بھی بیماری ہے۔

علامات
یہ مرض عام طور پر کمر، سر، گردن کے پچھلے حصے پر اثر کرتی ہے۔ چھوٹی چھوٹی گول پھنسیاں اکٹھی اور خوشوں میں پیدا ہوتی ہیں۔ شروع مرض میں سوزش، ٹیس اور جلن ہوتی ہے۔ اکثر شدید خارش ہوتی ہے۔

چنبل
اس مرض میں جلد پر سرخ داغ پڑجاتے ہیں۔ جلد پر مچھلی کے بیرونی حصہ کی طرح چھلکے اترتے ہیں۔ خارش ہوتی ہے۔ کھجانے سے چھلکے اترتے ہیں اور خون جاری ہوتا ہے۔

وجوہات
یہ مرض جسم کے اس حصہ پر پیدا ہوتا ہے جو حصہ کپڑے سے ڈھکا ہوا ہو۔ مثلاً سر، کہنیاں، گھٹنے، ٹخنے، بازو اور کبھی سارے جسم پر پھیل جاتا ہے۔ سوداوی مواد کا غلبہ، شراب خوری، ہاضمہ کی خرابی، میلا کچیلا رہنا، زہریلے زخم یا جوڑوں کے درد سے بھی عارضہ ہوجاتا ہے۔

علامات
اس مرض میں جلد سخت ہوجاتی ہے۔ اس پر پتریاں پیدا ہوجاتی ہیں۔ سفید چھلکے اترتے ہیں۔ جب مرض بڑھ رہا ہو تو خارش شروع ہوجاتی ہے۔

علاج یونانی
سرسوں کے ایک سیر تیل میں تھوڑا سا ڈنڈا تھوہر ڈال کر آگ پر رکھیں، جب ڈنڈا جل کر کوئلہ ہوجائے تو اتارلیں اور کسی لوہے کے ڈنڈے سے دستے کے اندر اس کو رگڑیں اور تیل میں حل کرلیں۔ یہ تیل کسی شیشی میں بحفاظت رکھ دیں۔ روٹی یا کسی مرغ کے پر سے متاثرہ جگہ پر صبح و شام لگائیں۔ چند دن میں چنبل دور ہوجائیگی اور پھر کبھی نہ ہوگی۔
ہمارے پیارے ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان میں سفید پوش اور غریب مسکین لوگ زیادہ ہوتے جارہے ہیں اور دن بدن غریب مزید غریب تر ہوتا جارہا ہے حال یہ ہوگیا ہے کہ ڈاکٹروں کے پاس جانا بھی مشکل اور غریب حضرات حکیم صاحبان سے بھی خدمات حاصل نہیں کرسکتے۔ ان کا آخری سہارا اللہ تعالیٰ سے شفاءکا مطالبہ اور سنے سنائے ٹوٹکے ہوتے ہیں۔ حقیقت بھی یہی ہے کہ وہ ٹوٹکوں سے شفاءیاب بھی ہوجاتے ہیں کیونکہ رب العالمین نے امیروں کے لئے بڑے بڑے ہسپتال اور اسپیشلسٹ مقرر کررکھے ہیں مگر غریب مخلوق کیلئے کوئی دم کرنے والا، کوئی بے لوث ٹوٹکے بتانے والا بھی پیدا کررکھا ہے۔ امیر لاکھوں روپے لگاکر بھی صحت نہیں کرسکتا جبکہ غریب چند ٹوٹکوں میں صحت حاصل کرلیتا ہے۔ مجھے بھی داد کے لئے ایک ٹوٹکہ نوے سال سے زائد عمر کے شخص نے بتایا تھا۔ کہ ہزار دانی بوٹی کا دودھ لگایا کرو۔ ان کے بزرگوں کا معمول ہے۔ میں نے بھی اسی طرح بتایا مگر اس سے خارش میں بڑی تیزی آجاتی ہے۔ دو تین دفعہ لگائیں تو داد بھی ٹھیک اور خارش بھی ختم۔ میں نے اس کا دودھ نکال کر سادہ ویزلین میں ملایا اور لگوایا۔ بہت اچھا رزلٹ نکلا۔ کافی لوگوں کی رہنمائی کرتا رہا۔ ایک دن ایک پرانے حکیم صاحب کی کتاب کا مطالعہ کررہا تھا۔ انہوں نے اس کا بالکل آسان نسخہ لکھا جس کو پڑھ کر میں خوش ہوگیا اور اسی وقت بازار سے لاکر نسخہ تیار کرلیا۔ اب کوئی داد یا چنبل کے مریض کو تلاش کرنے لگا۔ مہینہ ڈیڑھ مہینہ گزر گیا۔ اچانک ایک عورت اپنے نوجوان بچے کو لے آئی کہ ڈاکٹر کے پاس جانے کی توفیق نہیں۔ آپ نے میری ماں کو ایک دفعہ دوائی دی تھی وہ ٹھیک ہوگئی تھیں۔ اب پیسے لے لیں اور میرے بچے کو دوائی دے دیں۔ میں نے فوراً دوائی تھوڑی سی پڑیا بناکر دے دی کہ اس پوڈر کو ہاتھ کی ہتھیلی پر رکھ لو۔ منہ سے لعاب گراﺅ اور مرہم بناکر داد والی جگہ پر لگاﺅ۔ وہ خاتون چلی گئی۔ چند دن بعد پتہ چلا کہ اس نے ایک دفعہ ہی دوائی لگائی تو بچہ بالکل ٹھیک ہوگیا۔ سبحان اللہ کیسے کیسے عظمت والے ہمارے حکماءگزرے ہیں۔ دوائی کیا تھی۔ سب حیران ہوں گے۔ یہ تھی چاک جس سے سکول کے اساتذہ بلیک بورڈ (تختہ سیاہ) پر لکھ کر بچوں کو سکھاتے ہیں۔ سکول سے ٹکڑے مفت میں بھی مل جاتے ہیں اور دکان سے ایک روپے کے دو چاک مل جاتے ہیں۔
اس نسخہ کو میں نے شیشی میں رکھا تھا۔ ایک چنبل والا مریض مہمان ہوگیا۔ کہنے لگا کہ چند دنوں سے یہ چنبل نکل آئی ہے۔ میں نے کہا کہ اس پوڈر کو اس پر ملو اور پھر اوپر سے انگلی سے لعاب لگا دو۔ اس نے ایسا ہی کیا۔ خارش لگاتے ہی ختم ہوگئی اور دو تین دن بعد افاقہ ہوتا گیا۔جسم پر کئی قسم کے دانے ہوتے ہیں جن میں خارش ہوتی ہے۔ ایسے مریضوں کو بھی پوڈر دیا۔ اس کے لگانے سے ان کو بھی آرام ملا۔چنبل کے مریض: اگر تازہ بھینس کا گوبر لے کر چنبل پر اچھی طرح مالش کریں تو اس سے جراثیم ہلاک ہوجاتے ہیں اور چنبل سے شفاءمل جاتی ہے۔ میرے جو دوست بھائی بہنیں ان نسخہ جات سے شفاءحاصل کریں تو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں اور میرے لئے خصوصی دعا کریں۔ اور زمانے کی نفسانی کو دیکھتے ہیں تو حال یہ ہے کہ باپ بیٹے کا فائدہ نہیں سوچتا

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

 

چیچک کے داغ کا دیسی علاج

چیچک کے داغ کا دیسی علاج
خالص پستہ لیجئے اور اسے پیس کر سفوف سا بنا لیجئے اور پھر رات کو سوتے وقت چیچک کے داغوں پر مسلسل ملیں چھ ماہ ایسا کرتے رہیں۔ پہلے داغ مدہم ہونگے اور پھر آہستہ آہستہ ختم ہو جائینگے۔ اس طریقے میں آپ کو انتظار کرنا پڑے گا۔مگر اس انتظار کا نتیجہ خوبصورتی کی شکل میں سامنے آئے گا۔

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

 

Read More

الرجی کا نسخہ

الرجی
الرجی کا یہ نسخہ کتنے لوگوں کو بتایا اور خود بنا کر تقسیم کیا  لا تعداد لوگ اس نسخے سے مختلف قسم کی الرجی(خارش والی بغیر خارش والی) سے شفا یاب ہو چکے ہیں۔
ھوالشافی: پودینہ اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں‘ خشک ہونے پر وزن کر لیں۔ جتنا بھی ہو اتنی ہی ہموزن اجوائن لے لیں۔ دونوں کو کوٹ کر سفوف بنا لیں۔ صبح ‘ دوپہر ‘رات کھانا کھانے سے آدھ گھنٹہ پہلے چھوٹا چمچ پانی سے لیں ‘ بھول جائیں تو کھانے کے ایک گھنٹے بعد دوا لے لیں ۔ یہ سادہ الرجی کیلئے اور اگر خارش والی الرجی ہو تو اس نسخے کے ساتھ رات کو ایک گلاس پانی ابال کر اس میں گیارہ دانے عناب ڈال کر رکھ دیں اور صبح عناب کو پانی میں اچھی طرح کچل کر کپڑے میں چھان لیں اور اس پانی سے یہ دوا کھا لیں۔ بار بار کا تجربہ ہے کہ سات دن سے زیادہ عناب پینے کی نوبت نہیں آئی۔ اس الرجی کے نسخے سے لا تعداد لوگ شفا یاب ہو چکے ہیں آج کے اس خود غرضی کے دور میں ایک بندہ ایسا بھی ہے کہ جو پریشان حال مریضوں اور حالات کے مارے لوگوں کی خدمت کے ذریعے رضائے الٰہی میں مصروف ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حکیم صاحب کی کوششوں کو قبول فرمائیں اور اپنے خاص مقرب بندوں میں انکار شمار کریں۔