خواص انڈہ، بیضہ، تخم مرغ
Egg
دیگرنام : عربی میں بیضہ ماکیاں، فارسی میں تخم مرغ، سندھی میں آنو اور انگریزی میں ایگ کہتے ہیں
ماہیت : اس سے مرادمرغی کا انڈا ہے اس کی دو اقسام ہیں۔ایک دیسی مرغٖی کا انڈا اور دوسرا بائیلر مرغی کا انڈا ویسے عام طور پر دیسی مرغی کے انڈے کو پسندکیا جاتا ہے اور یہ بازار میں بہت مہنگا فروخت ہوتا ہے و یسے ڈاکڑ یہ کہتے ہیں کہ دیسی اور بایئلر کے انڈٖے کی غذائیت میں کوئی فرق نہیں
رنگ : سفید جبکہ دیسی ہلکا براؤن
ذائقہ : پھیکا قدرے شور
مزاج : زردی گرم تر درجہ اول
افعال : مولدخون ،مقوی بدن مقوی باہ جبکہ سفیدی مسکن و مبرد ہے
استعمال : نیم بریاں انڈا صالح لکیموس ‘کثیرالقدااور قلیل الفضول ہے۔یہ زور ہضم ہے اس سے خون زیادہ پیدا ہوتا ہے دل دماغ بدن اور باہ کو قوت بخشتا ہے۔کمزور مریضوں کیلئے عمدہ غذا ہےانڈہ کی سفیدی میں غذائیت کم اور یہ دیرہضم ہے دودھ کے بعد اگرکسی چیز کومکمل خوراک کہا جاسکتا ہے تووہ انڈا ہے۔مرغی کے ایک آم انڈے کا وذن تقریباًساٹھ گرام ہوتا ہے۔جس میں دو تہائی سفید ی اور ایک تہائی زردی ہوتی ہے۔اس میں غذائیت کے تما م اہم اجزاء موجود ہیں۔جس میں دو تہائی سفیدی اور ایک تہائی زردی ہوتی ہے انڈے کی زردی میں میں چکنائی فاسفورس ،کیلشیم،آئرن،پروٹین،معدنی نمکیات اور لیسی تھین ہوتی ہے۔ انڈے میں ستر فیصد پانی چودہ فیصد پروٹین ،گیارہ فیصد چکنائی اور پانچ فیصد نمک ہوتا ہے۔نمکیات اس کے چھلکے میں ہوتی ہے۔اس لیے انڈے کے ساتھ نمک اور کاربوہائیڈریٹ والی خوراک ملاکر کھاناچاہئے
انڈہ محفوظ کرنے کاطریقہ
اس کے چھلکے کو ایئرٹائٹ کردیا جائے جس کیلئے اس چو نے کے پانی میں بھگوتے ہیں۔یا اس پر تیل لگا دیتے ہیں۔یا موم چڑھا دیتے ہیں اور فریج کے اندربھی انڈہ جلد خراب ہوجاتا ہے
تازہ انڈے کی شناخت : ایک پاؤ پانی میں نصف چھٹانگ نمک ملائیں اور انڈے کو اس میں ڈالیں اگر انڈہ ڈوب جائے تو تازہ اورجبکہ خراب انڈہ تیرنے لگ جائے گا انڈہ کو ہاتھ میں لے کر روشنی کے رخ کردیکھیں اگر انڈہ میں دھبے نظر آئیں تو انڈہ خراب ہے۔اور اگر صاف نظر آئے تو انڈہ تازہ یعنی ٹھیک ہے
فوائد خا ص : مقوی باہ بہترین غذا
مضر : گرم مزاجوں کیلئے
مصلح : دودھ
بدل : مرغ کےخصیئے میں
مقدارخوراک : ایک سے دو عد د جب کوئی دوسری غذا میسر نہ ہو تو دو سے چار عدد تک کھائے جاسکتے ہیں
اہم بات : انڈہ فرائی ایک اونس کھانے سے سو کلوریز ،ایک انڈہ ابلا ہوا اسے اسی کلوریز انڈہ آملیٹ ایک اونس کھانے سے ایک سودس کلو ریز حاصل ہوتی ہے
بہنوں، بیٹیو ں کے سر بکے ال لمبے کرنے کا کسے شوق نہیں لیکن کوئی نسخہ بھی تو ڈھنگ کا ہو ناں جو ہتھیلی پر سرسوں جمائے اور اگلےہی دن بال ایک انچ دراز ہوں ۔ جی ہاں یہ ہی وہ نسخہ ہے جو آپ کوکبھی مایوس نہیں کرے گا
نسخہ الشفاء : انڈے 2 عدد، روغن زیتون ایکسٹرا ورجن آئل 4 ٹیبل سپون، شہد 1 ٹیبل سپون
طریقہ استعمال : ایک خالی برتن میں دو انڈے توڑ کر ڈالیں پھر 4 ٹیبل سپون روغن زیتون ورجن آئیل شامل کریں اور ساتھ میں ایک ٹیبل سپون شہد اچھی طرح ملا کر نسخہ تیار کر لیں
یہ نسخہ ایک ہفتے میں ایک ہی دفعہ لگانا کافی ہے ۔ اس کے استعمال سے روزانہ بال ایک انچ بڑھیں گے ۔ بالوں کودراز کرنے کا یہ جادواثر نسخہ نیٹ کی مرحون منت ہے ، اور ہزاروں لوگوں نے اس کامیاب نسخے کی تصدیق کی ہے ۔ یقین کے ساتھ ہر ہفتے بالوں پر اچھی طرح لگا کر اوپر کلیئر پلاسٹک لپیٹ دیں ، ایک گھنٹے کے بعد بال پانی سےاچھی طرح دھونے اور خشک کرنے کے بعد ( 2 ٹیبل سپون روغن ناریل نیم گرم ) کر کے انگلیوں کی مدد سے بالوں اچھی طرح لگائیں اور انگلیوں سے 5 منٹ مساج کریں اور دوبارہ سر پر کم از کم 8 گھنٹے کیلۓکلیئرپلاسٹک لپیٹ دیں۔ اگلے دن سر کے بال کھول کر ٹیپ سے بالوں کی پیمائش کر سکتے ہیں کہ کتنا اضافہ ہوا.اسی طرح ہر ہفتے.یہ کورس اس طریقے سے جاری رکھیں ۔ اور بال کی لمبائی میں اضافہ کرتے رہیں
Nutrition Facts
Egg, boiled
Amount Per
100 grams
Calories 155
% Daily Value
Total Fat 11 g 16%
Saturated fat 3.3 g 16%
Polyunsaturated fat 1.4 g
Monounsaturated fat 4.1 g
Cholesterol 373 mg 124%
Sodium 124 mg 5%
Potassium 126 mg 3%
Total Carbohydrate 1.1 g 0%
Dietary fiber 0 g 0%
Sugar 1.1 g
Protein 13 g 26%
Vitamin A 10% Vitamin C 0%
Calcium 5% Iron 6%
Vitamin D 21% Vitamin B-6 5%
Cobalamin 18% Magnesium 2%
Per cent Daily Values are based on a 2,000 calorie diet. Your daily values may be higher or lower depending on your calorie needs
دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal
Read More