Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

نسخہ الشفاء : آنکھوں کے درد کا، دیسی علاج

نسخہ الشفاء : کوڑی خورد زرد رنگ کی 6 عدد لے کر 30 گرام، عرق لیموں میں بھگو رکھیں اکیس روز کے بعد نکال کر تخم سرس 6 گرام، سرمہ 20 گرام، جواہر نوشادر 3 گرام ، برادہ ناخن فیل 3 گرام، سب ادویہ کو باریک پیس کر پارچہ بیز کر کے دو یوم متواتر آب برگ سرس میں کھرل کر کے خشک ہونے پر شیشی بھر رکھیں اور ضرورت کے وقت کام میں لائیں بوقت خواب ایک سے دو سلائی لگایا کریں انشاءاللہ آنکھ کا درد  دور ہو جائے گا
فوائد : آنکھوں کا درد،آنکھوں کی جلن ، آنکھ کی صفائی کا دیسی علاج
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
جڑی بوٹیاں، ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp -Number         +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

خواص اسگند ناگوری، اشوگندھا

خواص اسگند ناگوری، اشوگندھا
winter Cherry
لاطینی میں Withania Somnifera
دیگر نام : پنجابی میں آکسن، بوگنی بوٹی، سندھی میں بھٖڈ گند، مرہٹی میں آمسن گند، گجراتی میں آکھ سندھ، بنگالی میں اشوگندھا، اورانگریزی میں ونٹرچیری
ماہیت : اس کا پودا دو ٰٰقسم کا ہوتاہے۔ ایک چھوٹا لیکن جڑموٹی ہوتی ہے۔دوسری قسم بڑی دیسی ہوتی ہے۔اس کا پودا بڑا لیکن جڑپتلی اور چھوٹی ہوتی ہے۔دوسری قسم کے کھیت قبرستان اورکھنڈرات میں خودرو پیدا ہوتی ہے۔
جڑایک سے آٹھ انچ تک لمبی اوراوپر سے پتلی گول چکنی اوراندر سے سفید باہر سے بھوری ہوتی ہے۔تازہ جڑ سے گھوڑے کے پیشاب کی طرح بوآتی ہے۔ بطوردواء زیادہ تر مستعمل ہے۔یہ جتنی موٹی اور سفید ہوگی اتنی زیادہ اچھی ہوگی ۔اس جڑ کو جلدگھن کھاجاتی ہے۔مدت اثر دوسال سےپرانی جڑ میں ادویتہ قوت بہت کم ہوجاتی ہے
رنگ : جڑ بھوری
ذائقہ : قدرے تلخ
مقام پیدائش : پاکستان میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، سرحد میں ہرمقام پرکم وبیش پیدا ہوتی ہے جبکہ بھارت میں باگوارعلاقہ راجستھان میں بہت پیدا ہوتی ہے اس کے علادہ بمبئی، اگ پو یوبی اور دہلی کے علاوہ اب کئی جگہ کاشت ہونے لگی ہے
مزاج : گرم خشک درجہ سوئم
افعال : مبہی ومقوی، منقٰی رحم، محلل، مولدومغلظ منی، مولد شیر، مصلب پستان و ذکر
استعمال : مقوی باہ اورمبہی ہے۔ باہ کو تقویت دیتا ہے۔ مولد ومغلظ منی ہونے کے سبب جریان اوررقت منی میں اس کا سفوف بناکردودھ کے ساتھ استعمال کریں مقوی ومنقی رحم ہونے کے وجہ سے وضع حمل کے بعد استعما ل کرایا جاتا ہے۔ جس سے واضع حمل کے بعد کی پچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں ۔محلل اورام ہونے کی وجہ سے بطورورموں کو تحلیل کرتا ہے۔ اور اس کے تازہ پتے ورموں کو تحلیل کرتے ہیں۔وجع المفاصل میں داخلاًو خارجا استعمال کیا جاتا ہے۔ اوراس کوسورنجاں کاقائم مقام خیال کیا جاتاہےمعین حمل کےلئے اسگندھ چار گرام روزانہ صبح اس کو شکراور دودھ کے ساتھ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔خنازیر میں پانی میں پیس کر لیپ کر مفید ہے
فوائد خاص : مقوی باہ اور دردوں کیلئے
مصلح : گود کتیرا
بدل : بہمن سفید
کیمیاوی اجزاء : روغن ،قلم دار الکوحل،شمی اجزاء ایک سو منفیرین نام کا جو ہر افعال
مقدارخوراک : تین سے پانج گرام
مشہور مرکبات : حب اسگندھ، معجون مقوی رحم ،سفوف جریان خاص
نوٹ : جڑ غیر سمی لیکن تخم اسگندھ زہریلے ہوتے ہیں۔ ان کو آکسنڈ اور آکسن بھی کہتے ہیں
ضروری وضاحت : یہ بات ذہن میں رہے کہ اسگندھ کی جڑ کا چھلکا استعمال کریں جو کہ مارچ کے مہینے میں اکٹھا کیا گیا ہو ورنہ کوئ فائیدہ نہیں ہو گا بد قسمتی سے پنسار پہ جو اسگندھ کے نام پہ فروخت ہو رہی ہے وہ اسکی لکڑی ہے اور وہ بھی سائے میں خشک نہیں ہوتی اس لیئے نسخہ جات میں وہ فوائد سامنے نہیں آتے
مزید معلومات : دیسی جڑی بوٹیوں میں خدائے بزرگ و برتر نے بڑے قیمتی اثرات اور شفاء رکھی ہے۔ ان جڑی بوٹیوں سے عوام الناس کو بے حدوبے حساب فائدہ پہنچتا ہے۔ انہی جڑی بوٹیوں میں سے ایک بوٹی اسگندھ ہے۔ انگریزی میں اس کا نام (ونٹر چیری) ہے۔ اسگندھ بوٹی 1/2 گز سے 1گز تک بلند ہوتی ہے اور یہ صوبہ پنجاب میں کثرت سے پائی جاتی ہے اس کے پتے بیضوی (انڈے کی طرح) نوک دار ہوتے ہیں۔ یہ بوٹی پاکستان میں تقریباً ہرمقام پر کم و بیش پائی جاتی ہے۔ دیہاتوں، خندقوں اور قبرستانوں میں اْگتی ہے۔ مزاج کے لحاظ سے گرم درجہ اول خشک درجہ دوم ہے۔ مبہی و مقوی جسم ہونے کی وجہ سے طاقت کے لیے مستعل ہے۔ موسم سرما کے حوالے سے تمام انسانوں کو مختلف بیماریوں سے نجات دینے اور تندرست و توانا بنانے کے لیے اسگندھ کا ایک بہترین نسخہ پیش خدمت ہے
اجزائے ترکیب : اسگندھ ناگوری 40 گرام، زنجبیل 20 گرام، مرچ سیاہ 40 گرام، فلفل دراز40 گرام، ہر ایک کو علیحدہ علیحدہ کوٹ کر سفوف تیار کرلیں تج، الائچی خورد، پترج، لونگ ہر ایک 4تولے پیس کر علیحدہ رکھ لیں بعد میں بھینس کا دودھ پانچ کلو، خالص چھوٹا شہد 2 کلو، گائے کا گھی آدھا کلو، مصری آدھا کلو
ترکیب تیاری : دودھ، گھی، شہد اور مصری کو کڑاہی میں ڈال کر چولہے پر چڑھائیں اور دھیمی آگ پر پکائیں جب جھاگ آجائے تو اس میں اسگندھ، زنجبیل، مرچ سیاہ اور فلفل دراز کا سفوف شامل کرکے آگ پر رکھیں۔ جب دودھ کڑھنے لگے تو اس میں الائچی سمیت چاروں ادویات کا سفوف ڈال دیں اور کسی چمچ وغیرہ سے ہلاتے رہیں جب پنجیری سی بن جائے تو اتار لیں‘ پھر مندرجہ ذیل اجزاء پر مشتمل سفوف تیار کرلیں
اجزاء : پپلا مول 60 گرام، زیرہ سفید 60 گرام، گلو 60 گرام، جائفل 60 گرام، اساروں 60 گرام، صندل سفید 60 گرام، ناریل کی گری 60 گرام، ناگر موتھا 60 گرام، دھنیا 60 گرام، گل دھاوا 60 گرام، بنسلوچن 60 گرام، پوست آملہ 60 گرام، کافور بھیم سینی 60 گرام، سانٹھ کی جڑ 60 گرام، کتھہ60 گرام، چترک 60 گرام، ستاور 60 گرام
تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں تیار شدہ ادویہ کو پنجیری میں ڈال کر مکس کرکے محفوظ کرلیں
مقدار خوراک : روزانہ مریض کو اسگندھ لاجواب دو بڑے چمچ کھانے والے کھلا کر اوپر سے دودھ پلادیں اس تحفہ اسگندھ لاجواب کے فوائد دیکھئے بدن کی عام کمزوری اور لاغری کو دور کرکے فربہی پیدا کرتا ہے چہرے کی بے رونقی اور پڑمردگی کو زائل کرکے اسے بارونق اور جاذب نظر بناتا ہے۔ آئے دن نت نئے امراض میں مبتلا ہونے والوں کے لیے یہ تحفہ نعمت خداوندی سے کم نہیں ہے۔ کھانسی اور دمہ کیلئے شفابخش اور مسلم الثبوت ہے۔ معدہ اور جگر کے امراض کے لیے بھی یہ تحفہ لاثانی ہے۔ معدہ اور جگر کے ضعف کو مٹاتا ہے۔ بْھس، کمی خون اور یرقان جیسے مہلک مرض کا قلعہ قمع کرتا ہے۔ تاپ تِلی، ورم طحال وغیرہ کی شکایات اور دیگر عوارضات میں ایک موٴثر، مسلمہ اور مجرب دواہے۔ پیٹ کے درد کے لیے ایک ہی خوراک جادو کا کام کرتی ہے۔ بواسیر خونی ہو یا بادی اس کے چندروزہ استعمال سے ختم ہوجاتی ہے۔ بچوں کی تمام امراض میں مفید اور صحت مند ہے۔ اس دوائی کی مقدارِ خوارک دو تولہ ہے۔ صبح خالے پیٹ یا رات کو سوتے وقت کھائیں۔ دوائی کھانے کے بعد گائے کا دودھ پاوٴ بھر پینا ہر حالت میں ضروری ہے۔ مریض اسے پانی سے ہرگز نہ کھائیں
اس کرشماتی حیرت انگیز بوٹی جسکو جنسنگ انڈیا بھی کہتے ہیں اس کا مزاج اعصابی غدی بعض کے نزدیک اور بعض کےنزدیک غدی اعصابی گرم تر هے مقوی غدود مسکن اعصاب محلل عضلات و سوداء ہے
اسگندھ ناگوری کو اشو گندھا یا اکری بھی کہتے ہیں۔ اس کا پودا سیدھا تقریبا پانچ فٹ اونچا ہوتا ہے جڑ لمبی اور مخروطی شکل کی ہوتی ہے تنے پر باریک اور چمکدارو روئیں ہوتے ہیں۔ شاخیں گول اور پتے تین انچ سے پانچ انچ تک لمبے اور دو انچ سے پانچ انچ تک چوڑے ہوتے ہیں۔ جو سرے پر آ کر نوکدار ہو جاتے ہیں۔ یہ صاف اور چمکدار معلوم ہوتے ہیں۔ لیکن غور سے دیکھنے پر ان پر باریک چمکدار روئیں نظر آتی ہیں۔ پتے ہوٹے اور رگیں شفاف ہوتی ہیں۔ پھول چھوٹے چھوٹے زرد یا زردی مائل سبز رنگ کے ہوتے ہیں۔ اس کا پھل گول اور تقریبا چوتھائی انچ قطر میں ہوتا ہے۔ اس کے بیج زرد رنگ کے صاف گول اور پچکے ہوئے ہوتے ہیں۔ یہ پودا برصغیر کا مقامی ہے اور افغانستاں، پاکستان اور سری لنکا میں خوب پایا جاتا ہے۔ اسگندھ کی جڑوں میں کسی حد تک ضروری نبا تاتی تیل ملتا ہے۔ جڑوں کے پانی میں حل ہونے والے حصہ میں تا قابل شناخت غیر متشکل مادے اور کچھ شکر پائی جاتی ہے۔ جڑ کے اس حصہ میں ایک سیاہ رنگ کی گوند ہوتی ہے جس میں دیگر اجزاء کے علاوہ کچھ گاڑھے تیزاب ہوتے ہیں۔ اس میں پوٹاشیم نائیٹریٹ، رنگ دار مادہ، گلوکوز، اور کچھ الکلائیڈ بھی پائے جاتے ہیں
طبی فوائد اور استعمال : اسگند کا پورا پودا متعدد طبی ضروریات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے تنویمی اور مسکن اجزاء میں اعصاب کو بے حس کر دینے کی بھی خاصیت موجود ہے۔ اس سے جنسی قوت میں اضافہ ہوتا ہے۔ پودے کی جڑیں مقوی اور محرک ہیں۔ اس کے بیج شباب آور اور خواب آور ہوتے ہیں۔ جسم میں خارج ہونے والی دیگر قدرتی رطوبتوں کے اخراج میں بھی اس کا استعمال اضافہ کرتا ہے۔ جس میں بدن کے مساموں سے خارج ہونے والا پسینہ بھی شامل ہے۔ حالیہ تجربات نے ثابت کیا ہے کہ اس کی جڑوں اور پتوں میں اینٹی بائیوٹک اور انیٹی بیکٹیریل اجزاء موجود ہوتے ہیں
قوت باہ : دو سے چار گرام جڑ کو دودھ یا گھی کے ساتھ لینا مقوی باہ ہے۔ اس سے جنسی قوت میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ نسخہ سرعت انزال کے خاتمہ کے لیے بھی اکسیر ہے۔ زیادہ بہتر نتائج کے لیے دو سے چار گرام جڑ کا سفوف روزانہ چینی یا شہد ، لمبی سیاہ مرچ اور گھی کے ساتھ لینا چاہیے
نظام ہضم کی خرابیاں : پودے کی جڑیں بد ہضمی ، فساد ہضم اور بھوک کی کمی جیسے امراض معدہ کی اصلاح کے لیے بہت مفید ہیں۔ یہ غذا کو جزو بدن بنانے والے نظام کی اصلاح بھی کرتی ہیں۔ اس کی جڑ جوشاندہ کی شکل میں پیٹ اور آنتیں صاف کرتی ہے
عمومی کمزوری :‌اس کی جڑوں کو اطباء مریضوں کی عمومی کمزوری دور کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں ایسی کیفیت میں پتے 3 گرام مقدار روزانہ استعمال کرائی جاتی ہے
گٹھیا اور جوڑوں کا درد : جوڑوں کے درد کے علاج کے لیے اسگندھ کی جڑیں بہت کار گر ہیں۔ اس کی جڑوں کا سفوف 3 گرام روزانہ دودھ کے ساتھ کھانا چاہیے
تپ دق : تپ دق کے علاج میں بھی اسگندھ کی جڑیں اپنی اثر آفرینی ثابت کر چکی ہیں۔ جڑوں کا جوشاندہ کالی مرچ اور شہد کے ساتھ استعمال کرنا پھیپھڑوں کے علاوہ گردن کے غدود کی دق میں بھی شفا بخش ہے
بے خوابی : اس کی جڑیں نشہ آور ہونے کی وجہ سے گہری نیند لانے کا سبب بنتی ہیں۔ چنانچہ بے خوابی کا بہت اچھا علاج ہے
زکام اور کھانسی : اسگندھ چھاتی کے امراض مثلا غدی زکام اور کھانسی میں بہت مفید ہے۔ ان کے علاج کے لیے جڑوں کا سفوف 3 گرام مقدار میں یا جڑوں کا جوشاندہ پینا دونوں صورتوں میں مفید رہتا ہے۔ اس کا پھل اور بیج بھی چھاتی کے امراض دور کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں اور زیادہ بہتر بتائج دیتے ہیں
خواتین کے امراض : عورتوں کی چھاتیوں کو خوبصورت اور گول اور بڑا کرتی ہے اور جن میں دودہ کم بنتا ہے دودہ بناتی ہے اور قد بڑھاتی ہے یہ بوٹی خواتین کا بانجھ پن دور کرنے میں مدد دیتی ہے۔ جڑوں کا سفوف 4 گرام مقدار میں روزانہ رات کو دودھ کے ساتھ حیض کے بعد پانچ چھ دن تک استعمال کرانا مفید رہتا ہے
جلد کے امراض : پودے کے پتے جلد کے متعدد امراض کا موثر علاج ہیں گرم پتوں کی ٹکور سے پھوڑے پھنسیا ں اور ہاتھ پاؤں کی سوجن تحلیل ہو جاتی ہے۔ پتوں کا لیپ کار بنکل اور سوزاک کے زخمیوں کے لیے بہترین علا ج ہے پتوں کو کسی چکنائی مثلا گھی میں بھون کر زخمیوں اور بالخصوص بیڈ سورز پر لگانا شفا کا باعث ہوتا ہے۔ اس کے پتوں اور جڑوں کا لیپ بھی زخموں ناسور اور سوجن پہ لگانا مفید ہے
دکھتی آنکھیں : اسگندھ کے پتوں کی ٹکور سے دکھتی آنکھیں تسکین پاتی ہیں
دیگر استعمال : اس کے پتے سخت تلخ اور مصفیَ خون ہوتے ہیں اور جو شاندے کی شکل میں بخاروں کے علاج میں استعمال ہوتے ہیں۔ اس کا پھل پیشاب آور ہوتا ہے۔ پنجاب میں اسگندھ کا استعمال کمر درد اور ضعف باہ کے علاج میں کیا جاتا ہے۔ سندھ میں عورتوں کو اسقاط حمل روکنے کے لیے استعمال کراتے ہیں
For Brest Enlargement and Enhancement
چھاتیوں کو فربہ موٹا سخت و گول کرنے کے لئے آزمودہ
نسوانی حسن کے لئے For Brest Enhancement
جسامت کو بڑہاتا ہے اور سڈول و گول شیپ دیتا ہے
Aswagandga 100 gram
Gulocose 100 gram
NIDO Extra Grouth Milk powder 100 gram
نسخہ الشفاء : اسگندہ ناگوری 100 گرام، گلیسوز ڈی کا گلوکوز 100گرام، نیڈو ایکسٹرا گروتھ والا 100 گرام
ترکیب تیای : تمام کو مکس کر لیں اور ایک بڑا چمچ صبح شام گرم ایک کپ پانی میں ملا کر پی لیں
خاص فوائد : خواتین کی بریسٹ چھاتیوں کو بڑا کرتا ہے فربہی جسم مقوی جسم دواء ہے اور حاملہ عورتوں کے لئے آخری تین ماہ میں ان کے زچہ کی رنگت کو سفید و بالوں کو گولڈن کر دیتی ہے۔ زچہ کی صحت پر بے حد مثبت اثرات کی حامل ہے۔
عام جسمانی کمزوری کا علاج ہے
ریڑه کی ہڈی کے مہروں، کمر کی طاقت اور ڈسک پرابلم کیلیے
نسخہ الشفا : 1 کلو اسگندھ کی تاذہ جڑیں لے کر مٹی وغیرہ اتار لیں اور 2انچ کے ٹکڑے کر کے 4کلو پانی میں بھگو دیں اور 20 گھنٹے بعد اسے چولہے پر رکھ دیں جب شربت کی شکل اختیار کر لے تو 3 چمچ نیم گرم دودھ میں ڈالکر صبح،شام استعمال کریں یا اسگندہ کی جڑیں خشک صاف شدہ کو پسوا کر پاؤڈر بنوا لیں ایک چائے کا چمچ روزانہ یہ سفوف نیم گرم دودھ یا سادہ پانی کے ساتھ کھا لیں
اسگندھ سے جسم کے دردوں سے نجات
پہلی خوراک سے جسم کا درد ختم ہوجاتا ہے
نسخہ الشفاء : اسگندھ 30 گرام، موچرس 30 گرام، میتھی دانہ 30 گرام، سونٹھ 30 گرام، ہینگ صاف 20 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر 500 ملی گرام والے کیپسول بھر لیں
مقدار خوراک :  ایک کیپسول روزانہ رات کو کھانے کے بعد پانی سے کھائیں درد کو بھگائیں
فوائد : ہر قسم کے ہڈیوں کے درد جوڑوں کمر کے درد کا مکمل علاج ہے
نسخہ انشاءاللہ بیٹا پیدا ہو گا
نسخہ الشفاء : اسگند ناگوری 15 گرام، ناگ کسیر 15 گرام، قند سیاہ کہنہ 20 گرام
ترکیب تیاری : تینوں کو پیس کر 90 خوراکیں بنا لیں دوسرے ماہ کے شروع ہوتے ہی ایک گولی روزانہ صبح نہار منہ پانی کے ساتھ کھائیں اس کے بعد یہ عمل بھی کرنا ہے کہ کسی ملحقہ مسجد کی بجلی کے بل میں حسب تو فیق ہر ماہ حصہ ڈالتے رہیں اور حاملہ عورت اور اس کا خاوند ہر نماز کے بعد مسنون دعائیں مانگیں انشاءاللہ اللہ خیر کرے گا اور بیٹا پیدا ہو گا

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More

No Comments آنکھو ں کے ڈارک سرکل، سیاہ حلقے، ختم کرنے کا دیسی علاج, آنکھوں ،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, جریان، احتلام، کیلئے جڑی بوٹیوں سے، دیسی علاج, جلد،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, جنرل معلومات، اور ہیلتھ ٹپس, جوڑوں کا درد، گھنٹیا، دیسی علاج, جوڑوں،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, جڑی بوٹیوں کا استعمال، اور فوائد, خواتین کی خوبصورتی، کیلئے دیسی نسخہ جات, دیسی طریقہ علاج، جڑی بوٹیاں، ہربل حکیم, ذکاوت حس کے علاج، کیلئے مختلف دیسی نسخہ جات, سرعت انزال کیلے، دیسی علاج, عورتوں کی بریسٹ، نسوانی حسن، پستان، چھاتیاں، سائز بڑھانے کیلئے دیسی علاج, عورتوں،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, مادہ تولید، منی، کا جڑی بوٹیوں کیساتھ، دیسی علاج, مجرب چٹکلے، دیسی ٹوٹکے، مختلف امراض کیلئے, مردانہ سیکس ٹائمنگ،مجرب نسخہ جات, مردانہ کمزوری، کا جڑی بوٹیوں کیساتھ، دیسی علاج, مردوں سے متعلقہ، تمام امراض کا، دیسی علاج, مردوں کے مخصوص مسائل، اور ان کا حل, مردوں،کے،امراض مخصوصہ،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات ,

کمزوری نظر مکمل ختم، سو فیصد کامیاب دیسی علاج

کمزوری نظر مکمل ختم، سو فیصد کامیاب دیسی علاج
نسخہ الشفاء، زرشک 250 گرام، سونف250 گرام
ترکیب تیاری : دونوں اجزا کا سفوف بنا لیں
مقدار خوراک : صبح نہار منہ ایک چھوٹا چمچ چائے والا تازہ پانی کیساتھ دوماہ مسسل استعمال کریں
فوائد : اس نسخہ کو استعمال کرنے سے شاہین جیسی تیز نظر ہوجاتی ہے
آزمودہ اور مجرب نسخہ ہے، اس نسخہ کے استعمال سے 25000 مریض مکمل صحت یاب ہو چُکے ہیں

 

دماغی کمزوری اور نظر کی کمزوری ختم، دیسی علاج

نسخہ،دماغی کمزوری اور نظر کی کمزوری ختم
نسخہ الشفاء : مغزبادام ، 250 گرام ، سونف250 گرام ، دیسی شکر250 گرام
ترکیب تیاری : تینوں اجزا کا سفوف بنا لیں
مقدار خوراک : ایک بڑاچمچ کھانے والا صبح نہار منہ ایک کپ دودھ کیساتھ دو سے تین ماہ مسلسل استعمال کریں
فوائد : اس نسخہ کے استعمال سے دماغی کمزوری اور نظر کی کمزوری ختم ہوجاتی ہے
مزید قبض کو بھی ختم کرتا ہے یہ نسخہ نہایت بہترین اور آزمودہ ہے

نسخہ،آنکھوں کے موتیا کے لیے

آنکھوں کے موتیا کے لیے
نسخہ الشفاء : 50 گرام، سرسوں کا خالص تیل،25 گرام،سرد چینی
ترکیب تیاری : سردچینی کا سفوف بناکراس میں سرسوں کا تیل شامل کرکے خوب کھرل کریں جب ملائم ہوجائے تو کسی شیشی میں محفوظ رکھ لیں
ترکیب استعمال : رات کے وقت ایک ایک سلا ئی آنکھوں میں لگا ئیں، دس دن یاں پچیس دن استعمال کریں
فوائد : چند روز کے استعمال سے موتیا سفید و سیاہ ختم ہو جاتا ہے میں اکسیر صفت کا حامل ہے، یہ نسخہ میں ابھی تک 3000 مریضوں کو استعمال کروایا  ا ﻟﻟﮫ نے سب کو شفاء عطا فرمائی

نظرکی کمزوری دور،دماغ کی کمزوری ختم

نظرکی کمزوری دور،دماغ کی کمزوری ختم
نسخہ الشفاء: سونف2 گرام، ورق چاندی 5عدد، مغزبادام 10عدد،  ذردی دیسی انڈہ1عدد انڈہ اُبال کر ذردی نکالیں کوزہ مصری 20 گرام، مکھن گائے  20  گرام، کھجور3عدد
ترکیب تیاری : مغزبادام کو پانی میں بھگوکرچھلکا اُتاردیں اورکھجورکی گٹھلی نکال دیں اوردیسی انڈہ کواُبال کراسکی ذردی نکال دیں تمام چیزوں کومٹی کی کونڈی میں دو چمچ دودھ ڈال کراچھی طرح گھوٹیں ملائم ہونے پر صبح نہار منہ کھایا کریں یہ ایک وقت کی خوراک ہے ایک سے دو ماہ تک یہ عمل کرنے سے نظر تیز ہوجاتی ہے اور دماغ کو بھی خوب قوت ملتی ہے دل کی تیز دھڑکن کو دروست کرتا ہے اور جریان، احتلام، کو بھی فائدہ پُہنچتا ہے

اعلی نسخوں پر مشتمل بہترین کتاب ہر مرض کیلیے بہترین دیسی نسخہ جات

اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے

اعلی نسخوں پرمشتمل بہترین کتاب
ہر مرض کیلیے بہترین دیسی نسخہ جات

BOOK IN URDU

بیاسی(82) صفحات پر مشتمل کتاب
حکیم محمد عرفان
الشفاء نیچرل ہربل فارما لاہور پاکستان

کتاب پڑھنےکیلئے

نیچے پیج نمبر ہیں

4 Comments آتشک ،جذام، کوڑھ کا، دیسی علاج, آتشک-کا،-دیسی-علاج, آنکھو ں کے ڈارک سرکل، سیاہ حلقے، ختم کرنے کا دیسی علاج, آنکھوں ،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, اطلاع عام، الشفاء نیچرل ہربل لیبارٹریز، کے ممبران،وزٹرز کو مطلع کیا جاتا ہے, اعصاب اور پٹھوں، کے امراض، کیلیے، مختلف، دیسی نسخہ جات, الشفاء شاہی نسخہ، مکمل کورس, اٹھرا کا، دیسی علاج, اچانک،ہوجانے،والے،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, بادام کا شربت،خود بنائیں, بالوں کے امراض کیلئے، دیسی علاج, بخار،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, برص، پھلہری، کیلئے جڑی بوٹیوں، سے دیسی علاج, بلڈ پریشر ہائی، اور بلڈ پریشر لو، کا دیسی علاج, بواسیر خونی, و بادی کے, نسخہ جات, بواسیر،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, بچوں کے امراض کیلئے، دیسی علاج, بچوں،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, بچھوکے کاٹنے کا، دیسی علاج, بھگندر، ناسور، کا دیسی علاج, تلی کے امراض کیلئے، دیسی نسخہ جات, تھلیسمیا کیا ہے، اور اسکا روحانی علاج, جب بیمار ہو جاو تو حکیم، ڈاکڑ، کے پاس جانے سے پہلے یہ وڈیو لازمی دیکھیں, یہاں پر کلک کریں, جریان، احتلام، کیلئے جڑی بوٹیوں سے، دیسی علاج, جلد،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, جنرل معلومات، اور ہیلتھ ٹپس, جوڑوں کا درد، گھنٹیا، دیسی علاج, جوڑوں،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, جڑی بوٹیاں، Herbs, جڑی بوٹیوں کا استعمال، اور فوائد, جڑی بوٹیوں کے قہوہ جات، سے ہر مرض کا, دیسی علاج, جگر کے حقیقی افعال، بہت ہی زبردست معلومات, جگر،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, حکماء، کیلئے نسخہ جات, خارش کا، دیسی علاج, خبردار ؟ چند مریضوں کیلئے ضروری معلومات, خواتین سے متعلقہ, خواتین عورتوں، کے پانجھ پن، کا دیسی ہربل، علاج, خواتین کی خوبصورتی، کیلئے دیسی نسخہ جات, خواتین کے حیض، ماہواری، پیریڈز، مینسز، کے مسائل دیسی علاج, خون،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, دانتوں،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, درد شقیقہ، آدھے سر کے درد کا، دیسی علاج, دردیں، تمام جسمانی دردوں کا، دیسی علاج, دست، پیچش، لوز موشن، جلاب کا، دیسی علاج, دل،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, دماغ ، کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, دمہ خشک، دمہ بلغمی، جڑی بوٹیوں کیساتھ، دیسی علاج, دیسی طریقہ علاج، جڑی بوٹیاں، ہربل حکیم, ذکاوت حس کے علاج، کیلئے مختلف دیسی نسخہ جات, زخم، ہر قسم کے زخموں کا، دیسی علاج, سر سام کا، دیسی علاج, سر کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, سرعت انزال کیلے، دیسی علاج, سنیاسی، نسخہ جات, سوزاک کا، دیسی علاج, سوزش، ورم، تمام جسمانی سوزشوں، ورموں کا، دیسی علاج, سینہ،اور پھیپھڑے،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, شوگر، ذیا بیطس کا علاج، شوگر کنٹرول، جڑی بوٹیوں کیساتھ، دیسی علاج, عرق النساء کا، دیسی علاج, عضو خاص کیلئے طلاء، تیل، آئل، روغن، دیسی علاج, عضو خاص کیلئے طلاء، تیل، آئل، روغن، مالش، دیسی علاج, عطائی حکیموں، جعلی حکیموں، سے بچ کر رہیں, عورتوں میں، دودھ کی کمی کا، دیسی علاج, عورتوں کی بریسٹ، نسوانی حسن، پستان، چھاتیاں، سائز بڑھانے کیلئے دیسی علاج, عورتوں کے لیکوریا، کیلئے مختلف،دیسی نسخہ جات, عورتوں،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, فالج مرض، کیلئے دیسی علاج, فالج، لقوہ، کا دیسی علاج, فنگس، انفیکشن کا، دیسی علاج, قبض دور، کرنے کیلئے مختلف، دیسی علاج, قد بڑھانے کیلئے، دیسی علاج, مادہ تولید، منی، کا جڑی بوٹیوں کیساتھ، دیسی علاج, مثانہ،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, مثانے کی بتھریاں، نکالنے کا دیسی علاج, مربہ جات، کا استعمال اور فوائد, مردانہ طاقت کیلئے، اہم غذائیں, مردانہ کمزوری، کا جڑی بوٹیوں کیساتھ، دیسی علاج, مردوں سے متعلقہ، تمام امراض کا، دیسی علاج, مردوں کے مخصوص مسائل، اور ان کا حل, مردوں،کے،امراض مخصوصہ،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, مروں ، اور عورتوں کیلئے، جنسی تعلیم معلومات, مرگی کے دورہ کا، دیسی علاج, مشت زنی، ہاتھ رسی، ماسٹر بیشن کا، دیسی علاج, معدہ،اور،آنتوں،کے،امراض کیلئے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, مقّعد،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, ملیریا بخار، کیلئے، دیسی علاج, منشیات کے خطرناک اثرات، اور نقصانات, موٹاپا ختم کرنے کیلئے، دیسی جڑی بوٹیوں سے علاج, موٹاپے کا، دیسی جڑی بوٹیوں سے علاج, میوہ جات، ڈرائی فروٹ کے، فوائد, ناتوانی، نامردی، ضُعف، عنانت, نزلہ زکام، کی حقیقت اور اس کا دیسی علاج, ٹانسلز، گلے کے غدود، کیلئے دیسی علاج, ٹی بی، مرض کیلئے دیسی علاج, پتہ کی پتھری کا، دیسی علاج علاج, پسلیوں کے درد اور امراض کیلئے، دیسی علاج, پسلیوں کے نیچے کا درد ذات الجنب، دیسی علاج, پٹھوں کا درد، اورپٹھوں کا کھنچاؤ، دیسی علاج, پھوڑے پھنسیوں کا، دیسی علاج, پیشاب کے امراض کیلئے، دیسی علاج, پیٹ کے تمام امراض کا، دیسی علاج, پیٹ کے کیڑ وں کا، دیسی علاج, چنبل، داد، کا دیسی علاج, چھپاکی کا، دیسی علاج, چہرے سے مرض کی تشخیص ہو سکتی ہے, چہرے کے دانے، کیل مہاسے اور چھائیوں، کا دیسی علاج, کان،اور ناک،کے ،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, کشتہ جات، ہربل، دیسی ہرمرض کےعلاج کیلئے, کمر درد کیلئے، جڑی بو ٹیوں سے، دیسی علاج, کمزوری، عام جسمانی کمزوری کا، دیسی علاج, کولیسٹرول، کا دیسی علاج, کھانسی کے امراض، جڑی بوٹیوں سے، دیسی علاج, کیرا، نزلہ، زکام، ڈسٹ الرجی، سانس کی تنگی، دیسی علاج, کینسر، سرطان، کا دیسی جڑی بوٹیوں سے علاج, گردہ،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, گردے کی پتھریوں، کو نکالنے کا دیسی علاج, گلٹیاں، تمام جسمانی گِلٹیوں کا، دیسی علاج, گلے،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, ہر قسم کے زہریلے جانور کے کاٹنے کا، دیسی علاج, ہرنیاں کا، بہترین دیسی علاج, ہڈیوں،کے،امراض،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, یرقان، ہیپا ٹائٹس کا، دیسی علاج, یورک ایسڈ کا، دیسی علاج , , , , , , , , , , ,