Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

روغن بلسان کے فوائد

روغن بلسان کے فوائد
قدرتی روغن بلسان بدر کے پہاڑی درختوں سے گرمی کی شدت سے قدرتی طور پر نکلتا ہے قدر تی روغن بلسان درختوں میں شگاف دینے سے بھی نکلتا ہے۔ قدرتی روغن بلسان کی خوشبو تیز ہوتی ہے۔ تیز مزہ اور ترشی سے خالی نہیں ہوتا قدرتی روغن بلسان آگ پکڑتا ہے رنگ تھوڑ ا خاکی مائل ہوتا ہے۔ قدرتی روغن بلسان کے بہت سے فوائد ہیں۔ طب کی کتابوں میں قدر تی روغن بلسان کے فوائد کا بہت ذکر ہے۔
اندرونی بیماریوں کے لیے
شوگر (ذیابیطس) دمہ (سانس کی بیماری)، یرقان (کالا ہو یا پیلا)، قوت باہ (جنسی طاقت)، دق جریان (پیشاب کے قطرے گرنا)، تھکاوٹ (مقوی دماغ و اعصاب)، منقث بلغم، اندرونی زخم السر، کمزوری معدہ (معدے کی گرمی ختم کرنے کے لیے)، قوت رحم اور بصارت کو قوی کرتا ہے، امراض بول و تنا صل، اندرونی و بیرونی بواسیر، حیض جاری کرنے اور عورتوں کی پوشیدہ بیماریوں کے لیے مفید ہے
روغن بلسان کو دودھ میں ملا کر پینے کا طریقہ
رات کوکھانے کے 10 یا 20 منٹ بعد 100 گرام تازہ دودھ گرم کرلیں۔ گرم کرنے کے بعد اس میں 2 قطرے روغن بلسان ڈال کر ہلا لیں اور پھر نیم گرم حالت میں پی لیں۔ نوٹ: پینے کے 15 یا 20 منٹ تک کچھ نہ پئیں، دودھ میں چینی نہ ڈالیں، دودھ پاؤڈر والانہ ہو۔ پرہیز: بواسیر اور معدے کے مریض لال مرچ استعمال نہ کریں
شوگر کے لیے روغن بلسان استعمال کرنے کا طریقہ
رات گولی انجکشن کے بدلے 100 گرام دودھ گرم کریں اور اس میں 2 قطرے روغن بلسان ڈال کر پی لیں۔ پھر نہار منہ وضو کرنے سے پہلے ایک چمچ گرم زیتون کے تیل میں ایک قطرہ روغن بلسان ڈال کر پی لیں۔ (نوٹ: شوگر چیک کرتے رہیں اگر شوگر کم ہو رہا ہو تو گولی انجکشن لینا چھوڑ دیں اور روغن بلسان پیتے رہیں۔ شوگر کنٹرول ہو جائے تو روغن بلسان پینا کم کر دیں
بے اولاد جوڑوں کے لیے روغن بلسان پینے کا طریقہ
رات کوکھانے کے 15 منٹ بعد 100 گرام دودھ گرم کر لیں۔ مرد 2 اور عورت ایک قطرہ روغن بلسان ڈال کر پی لیں
روغن بلسان بطور مالش استعمال کے لیے
فالج، کمر درد، گھٹنے کے درد، جگر کے درد، جوڑوں کے درد، پٹھوں کے درد، عرق نساء، لقوہ (چہرے کا فالج) میں بطور مالش استعمال کرنا مفید ہے
روغن بلسان کو زیتون کے تیل میں ملا کر مالش کرنے کا طریقہ
حسب ضرورت زیتون کا تیل گرم کریں اور 6 قطرے روغن بلسان ڈال کر ملا لیں۔ متاثرہ جگہ پر نیم گرم حالت میں 5 سے 10 منٹ تک مالش کریں۔ مالش کرتے ہوئے اے سی یا پنکھا بند رکھیں متاثرہ جگہ پر پلاسٹک شیٹ لپیٹ لیں، لپیٹنے کے بعد کپڑے پہن لیں۔ نوٹ: فالج والے مریض کے اعصاب مضبوط رکھیں، فالج سے لیکر جوڑوں کے درد والے حضرات ٹھنڈا پانی، لسی، اچار، گیس والے مشروب اور نمکین چیزوں سے پرہیز کریں
روغن بلسان کو براہ راست استعمال کرنے کا طریقہ
پرانا زخم، بواسیر والے دانے، شوگر کا زخم، کٹے ہوئے زخم، سر کے پھوڑوں کےلیے، روغن بلسان انگلی میں لے کر متاثرہ جگہ پر مرہم کی طرح لگائیں
روغن بلسان کو زیتون کے تیل میں ملا کر پینے کا طریقہ
جگر اور مثانے کی پتھری کےلیے 100گرام دودھ میں ایک قطرہ روغن بلسان ڈال کر پئیں۔ رات کے کھا نے کے 15 منٹ بعد اور پھر صبح نہار منہ وضو کرنے سے پہلے ایک چمچ گرم زیتون کے تیل میں ایک قطرہ روغن بلسان ڈال کر پئیں۔ اس سے پتھری گھل کر خارج ہو جاتی ہے۔ پرہیز: پتھری کے مریض نمکین چیزیں کم استعمال کریں اور چاول سے پرہیز کریں
روغن بلسان کے نقصانات
نوٹ : حاملہ عورت، دودھ پلاتی ماں، اور پانچ سال تک کے بچوں کو نہ پلائیں۔ لیکن زیتون کے تیل میں ملا کر مالش کر سکتے ہیں۔ دو سال سے کم عمر بچوں کو مالش نہ کریں۔ پانچ سال سے دس سال تک کے بچوں کو ایک قطرہ پلائیں
روغن بلسان کو حفاظت سے رکھنے کا طریقہ
روغن بلسان کو فریج میں نہ رکھیں بلکہ الماری میں رکھیں اور اگر استعمال نہ کرنا ہو تو مہینے میں ایک بار ایک منٹ تک ہلا دیا کریں۔ نیز استعمال کرنے سے پہلے ہلا لیا کریں


Read More

امساک، ٹائمنگ کو بڑھانے والا نسخہ

امساک، ٹائمنگ کو بڑھانے والا نسخہ
مردانہ قوت کا مجرب نسخہ
نسخہ الشفاء : سنگھاڑا خشک 20 گرام، ثعلب مصری 20 گرام، ثعلب پنجہ 20 گرام، موصلی سفید  20 گرام،  تالمکھانہ 20 گرام، ستاور 20 گرام، دانہ الائچی خورد 20 گرام، موچرس سحق و جزب کرد در شیر برگد 20 گرام، ، تخم کونچ 20 گرام، شقاقل مصری 20 گرام، ھلیون 15 گرام ، بزرالبنج 7 گرام، بو پھلی 70 گرا م، چینی 200 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویات کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں
مقدارخوراک : مباشرت سے دو گھنٹہ پہلے ایک چمچ پانی کیساتھ استعمال کریں
فوائد : مادہ منویہ کو گاڑھا کرتا ہے، ذکاوت حس ختم کر کے امساک طبعی پیدا کرتا ہے، ٹائمنگ میں اضافہ کا سبب بنتا ہے، ذکاوت حس، جریان، سرعت انزال، اور احتلام کے لئے بہت مفید نسخہ ہے یہ اس نسخہ  کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں بس طاقت ہی طاقت پیدا کرتا ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

 

Read More

سونے سے تین گنا قیمتی جڑی بوٹی

سونے سے تین گنا قیمتی جڑی بوٹی
ہمالیہ کے بلند و بالا پہاڑوں پر ایک بہت کارآمد جڑی بوٹی پائی جاتی ہے جسے مردانہ کمزوری کے ساتھ دیگر کئی امراض میں استعمال کیا جاتا ہے، یہ جڑی بوٹی سونے سے بھی تین گنا تک مہنگی ہے اور اسی بنا پر اس کی معدومیت کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔
یہ بوٹی حقیقت میں ایک طرح کی فنگس ہے جو ہمالیائی خطے میں پائی جاتی ہے جس کا نام کیٹرپلرفنگس ہے، ہزاروں افراد اسے جمع کرکے بیچنے اور رقم کمانے کا کام کرتے ہیں۔ 2017 میں اس جڑی بوٹی کی ایک کلوگرام وزن کی قیمت دو کروڑ روپے تک بتائی جاتی تھی۔
فنگس کا سائنسی نام Ophiocordyceps sinensis 
 یہ ایک قسم کے بڑے پتنگے گھوسٹ موتھ کے کیٹرپلر کے اندر جاکر اسے اندر سے کھا جاتی ہے ۔ اسی بنا پر یہ ایک طفیلی (پیراسائٹک) فنگس ہے۔ امریکا میں اس کے سوپ کا ایک پیالہ پاکستانی 90 ہزار سے ایک لاکھ روپے کے برابر فروخت ہوتا ہے جو مختلف بیماریوں کو دور کرتا ہے۔
کیڑے کے اندر جاکر فنگس اسے مار ڈالتی ہے اور اس کے سر سے کسی گھاس کی طرح پھوٹتی ہے۔ اس کے اندھا دھند استعمال کے بعد اسٹینفرڈ یونیورسٹی کی ماہر کیلی ہوپنگ نے اس پ کیٹرپلر فنگس کی بقا کو شدید خطرات لاحق ہیں یہاں تک کہ یہ ہمیشہ کے لیے بھی ماحول سے ختم ہوسکتی ہے۔
کیٹرپلر فنگس مردانہ کمزوری، سارس وائرس کے خاتمے اور دیگر امراض میں بہت مفید ثابت ہوئی ہے۔ 1990 میں اس کی بے دریغ تجارت شروع ہوئی اور اب یہ مارکیٹ 11 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ ہمالیہ میں ہزاروں خاندان اس فنگس کو تلاش کرکے فروخت کرتے ہیں۔ اکثر تجارت غیرقانونی راستوں سے ہوتی ہے۔
اگر جلد ہی کوئی مناسب اقدامات نہ اٹھائے گئے تو یہ قیمتی خزانہ ختم ہوجائے گا جس کے بعد مریضوں کی پریشانی بڑھے گی اور اس کی تجارت سے وابستہ ہزاروں افراد بھی بے روزگار ہوجائیں گے۔ اس سے قبل قوتِ باہ بڑھا نے اور دیگر بیماریوں کے علاج میں گینڈوں کے سینگوں کی غیرقانونی تجارت نے انہیں معدومیت تک جاپہنچایا ہے۔
اسی بنا پر اگلی چند دہائیوں میں کیٹرپلرفنگس ہمالیہ سے بالکل ختم ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ ہزاروں لاکھوں افراد اس کی تلاش میں قدرتی ماحول کو بگاڑتے ہیں اور قیمتی مٹی کو تباہ کررہے ہیں جس سے پورا ماحول متاثر ہورہا ہے۔ بعض تحقیقات کے مطابق کیٹرپلس فنگس کینسر کے علاج میں بھی استعمال ہوتی ہے اور اسی بنا پر اسے ہمالیہ کا سونا بھی کہا جاتا ہے۔
دوسری جانب ماہرین نے کہا ہے کہ آب و ہوا میں تبدیلی سے بھی یہ قیمتی فنگس ختم ہورہی ہے۔ اوسطاً درجہ حرارت میں فی سینٹی گریڈ اضافے سے اس کی کاشت تیزی سے ختم ہوتی جائے گی۔
ہمالیہ کی ویاگرا  Catterpillar Fungus
نیپال میں ایک چھوٹی سی جڑی بوٹی پائی جاتی ہے جس کا نام ہے
 کیٹرپلر فنگس (Caterpillar fungus)
 نیپالی زبان میں اسے ’یرشا گمبا‘کہتے ہیں۔ دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق یہ جڑی بوٹی مردانہ کمزوری کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتی ہے اور انتہائی مہنگی فروخت ہوتی ہے۔ سیزن میں اس کی فی کلوگرام قیمت حیران کن طور پر20ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 27لاکھ 69ہزار روپے) تک ہوتی ہے۔ یہ مردانہ کمزوری کی دوا بنانے میں استعمال ہوتی ہے جس سے مردانہ جنسی خواہش میں بے پناہ اضافہ ہو جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کیٹرپلرفنگس کا نام کیٹرپلر نامی کیڑے کی نسبت سے رکھا گیا ہے کیونکہ یہ اس کیڑے کے لارو ے کے سر پر اگتی ہے۔ نیپال میں جب اس کا سیزن ہوتا ہے تو ہر کوئی اپنے دیگر کام اور نوکریاں چھوڑ کر اس فنگس کی تلاش میں نکل کھڑا ہوتا ہے۔ حتیٰ کہ اس سیزن میں علاقے کے سکولوں میں بھی چھٹیاں کر دی جاتی ہیں۔ لوگ اپنے ہاتھوں اور پیروں پر جانوروں کی طرح چلتے ہوئے اس جڑی بوٹی کو تلاش کرتے ہیں کیونکہ یہ بہت چھوٹی ہوتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس جڑی بوٹی کو ہمالیہ کی ویاگرا‘ بھی کہا جاتا ہے۔ ہیمل اریال نامی نیپالی شہری کا کہنا تھا کہ ”میں فنگس کے کاروبار سے8سال سے وابستہ ہوں۔ اس کے 80فیصد سے زائد خریدار چینی ہیں جو اس سے دوا بناتے ہیں۔ یہ دوا اتنی مہنگی ہوتی ہے کہ امیرکبیر اشرافیہ ہی اسے خریدسکتی ہے۔ اب موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے اس کی پیداوار انتہائی کم ہو گئی ہے۔“ بیبک جھاکری نامی ایک شخص کا کہنا تھا کہ ”چند سال قبل تک میں سیزن میں روزانہ 50سے 60فنگس تلاش کر لیا کرتا تھا لیکن اب ایک دن میں 4سے5پانچ مل جائیں تو یہ بھی خوش قسمتی کی بات ہے۔
کیٹرپلر فنگس Caterpillar fungus

Read More

آنکھوں اور دماغی طاقت کے لیے مجرب ترین نسخہ

آنکھوں اور دماغی طاقت کے لیے مجرب ترین نسخہ
ویسے تو انسان کا پورا جسم (بلکہ ہر عضو) قدرت کا ایک عظیم معجزہ ہے  ہر عضو اپنی اپنی جگہ اہم اور نہایت قیمتی ہے مگر کچھ عضو ایسے ہیں جن کی اہمیت بہت زیادہ ہے کیونکہ مختلف دوسرے کام کرنے کیلئے ان پر انحصا ر کرنا پڑتا ہے ایسا ہی ایک عضو آنکھیں ہیں آنکھیں اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں میں سے ایک بہت ہی قیمتی نعمت ہے مگر دیکھنے میں آیا ہے کہ ہم ان کی قدر اس طرح نہیں کرتے جتنی کرنی چاہیے خاص کر اس وقت دل بہت دکھتا ہے جب چار یا پانچ سال کے بچے بچیاں آنکھوں پر عینک لگائے نظر آتی ہیں جب اس ننھی سی عمر میں ان کایہ حال ہے تو آگے جاکر کیا ہوگا اللہ ہی بہتر جانتا ہے آنکھوں کی حفاظت اور صفائی کے سلسلہ میں چند مشورے اور نسخہ جات درج ذیل ہیں
نمبر 1،  آنکھوں کی خرابی (خاص کر بچوں میں) میں ٹی وی کا بڑا دخل ہے۔ ٹی وی بالکل نہیں دیکھنا چاہیے۔
نمبر 2،  کمپیوٹر کی سکرین کو مناسب فاصلے پر رکھ کر کمپیوٹر استعمال کرنا چاہیے۔
نمبر 3، کمپیوٹر کو زیادہ عرصہ دیر تک لگاتار استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
نمبر 4،  کچھ لوگ لگاتار 10 گھنٹے کمپیوٹر پر کام کرتے ہیں ایسا کرنا غلط ہے گاہے بگاہے ادھر اُدھر دیکھنا چاہیے تاکہ آنکھوں پر مسلسل بوجھ نہ پڑے۔
نمبر 5،  کھانا کھاتے وقت مطالعہ کرنے سے گریز کرنا چاہیے تاکہ آپ کا دماغ کھانے ا ور اس کے ہضم کرنے کی طرف راغب ہو ۔
نمبر 6،  آنکھوں کو (دن میں کئی بار) تازہ ٹھنڈے پانی سے دھونا چاہیے تاکہ تھکاوٹ دور ہو اور گردوغبار صاف ہوجائے۔
نمبر 7، لکھائی پڑھائی کاکام لیٹ کرنہیں کرنا چاہیے اس سے آنکھوں اور دماغ پر بوجھ پڑتا ہے۔
نمبر 8، بہتر ہےلکھائی پڑھائی کاکام کھلی اور ہوا دار جگہ اور قدرتی روشنی یعنی سورج اور دن کی روشنی میں کرنا چاہیے۔
نمبر 9،  آنکھوں اور دماغ کی طاقت کیلئے مندرجہ ذیل نسخہ بہت ہی مفید ہے  بفضل تعالیٰ کسی قسم کی عینک کی ضرورت نہیں پڑتی ۔
نسخہ الشفاء :‌ مغزبادام 50 گرام، اسطخودوس 25 گرام،  دھنیا خشک 25 گرام،  خشخاس سفید 50 گرام،  سونف 50 گرام،  کوزہ مصری 50 گرام،  ورق چاندی 70 عدد، دانہ چھوٹی الائچی 20 گرام، شہد استعمال کرلیں تو یہ نہایت ہی خوش ذائقہ معجون بن جائے گی۔
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو باریک پیس کر سفوف بنا کر بعد میں ورق چاندی ملا لیں اگر معجون بنا نی ہو تو 500 گرام خالص شہد ملا لیں کوزہ مصری نہیں ملا نی
مقدارخوراک : کھانے کے ایک گھنٹہ بعد صبح، دوپہر، شام ایک چمچ  چائے والا استعمال کریں ایک ماہ
نوٹ : لکھائی پڑھائی اوردماغی کام کرتے وقت وقفہ وقفہ سے ریسٹ کریں تاکہ صرف شدہ توانائی بحال ہوسکے اس وقفے کے دوران درج ذیل کام کرنا بہت ہی مفید ہیں:۔لمبے لمبے سانس لینا۔ کوئی مائع چیز پانی وغیرہ استعمال کرنا۔ آنکھوں سر کا مساج کرنا، آسمان کی طرف نیلی روشنی کو دیکھنا۔ پانی کے چھینٹے مارنا، آنکھوں کو گردو غبار، دھویں، تیز روشنی، زہریلی گیسوں اور دیگر مضراثرات چیزوں سے بچانا چاہیے
قوت بصارت میں اضافہ کے لیے روحانی نسخہ
غسل کرنے سے پہلے ہمیشہ اپنے پاؤں کے انگوٹھوں پر سرسوں کا تیل ملیئے۔ انشاء اللہ تعالیٰ کبھی نظر کمزور نہ ہوگی چاہے عمر سو سال سے تجاوز کرجائے
فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ ﴿قٓ۲۲
ترجمہ : تو ہم نے تجھ پر سے پردہ اٹھایا تو آج تیری نگاہ تیز ہے
ہر نماز کے بعدتین بار پڑھ کر انگلی پر پھونک مار کر انگلی آنکھوں پر پھیرلیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ موتیا سے شفاء ہوگی
سورۂ یٰسین پڑھ کر سرمہ پر دم کریں دم کردہ سرمہ آنکھوں میں لگایا جائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ موتیا سے شفا ہوگی
فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ ﴿قٓ۲۲
سات بار درود شریف‘ سات بار مندرجہ بالا آیت اور پھر سات بار درود شریف پڑھ کر دونوں ہاتھوں کے دونوں انگو ٹھوں کو پھونکیں پھر دونوں انگوٹھوں کو دونوں آنکھوں پر پھیرلیں۔ انشاء اللہ نور بصرو زوال نظر کیلئے فائدہ مند ہوگا

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal


Read More