Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

ھاضمہ زبردست نسخہ

ھاضمہ زبردست نسخہ
نسخہ الشفاء :  گندھک آملہ سار 20 گرام، پودینہ خشک 50 گرام، سنڈھ 20 گرام، فلفل سیاہ 10 گرام، نوشادر ٹھیکری 20 گرام، میٹھا سوڈا 20 گرام، ست اجوائن 1 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر 1 گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں
مقدارخوراک : ایک کیپسول  صبح اور شام کھانے کے آدھا گھنٹہ بعد تازہ پانی کے ساتھ استعمال کریں
فوائد : بد ہضمی  تبخیر معدہ. پیٹ درد، درد گردہ، ریح ہوا، قبض، بدہضمی، احتلام کی کثرت کے لیے زبردست علاج ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal


Read More

نسخہ معجون شباب

نسخہ معجون شباب
اگر جوانی کا زمانہ گزر چکا ہے یا غلط کاریوں نے جوانی میں شباب سے محروم کردیا ہے جسم لاغر اور قلب، دل کمزور ہے دماغی و جسمانی محنت سے تھکان محسوس ہوتی ہے قوتِ حافظہ ضعیف، کمزور خون کم یا خون کے بننے کا سلسلہ ناقص ہے عام کمزوری پیدا ہوگئی ہو تا کھانا ہضم نہیں ہوتا طبیعت مائل بہ وحشت اور افسردگی غالب ہے تو یہ معجون بہترین علاج کی حیثیت رکھتی ہے مشت زنی، کثرتِ جماع اور بڑھتی پوئی عمر کے بداثرات کو دور کرکے از سرِنو جواں مرد بنانے میں اس معجون کا کوئی بدل نہیں ہے ضعفِ باہ کی حیرت انگیز دواء ہے جو طاقت مردمی کو تقویت دینے کے ساتھ ساتھ اعصاب کو مضبوط کرتی ہے مؤلّدِ منی و مغلظ ہے قوّتِ مردمی میں خواہ کسی وجہ سے ضعف پیدا ہوا ہو اس کا استعمال ہر حالت میں مفید ثابت ہوا ہے  پچاس سالہ بوڑھوں کو پچیس سال کا نوجوان کردینے والی معجون ہے
نسخہ معجون شباب
نسخہ الشفاء : طباشیر بانسی 15 گرام،  دانہ الائچی خورد 15 گرام،  گوند کیکر 15 گرام، گوند ڈھاک 15 گرام، موچرس 15 گرام، بیج بند 15 گرام، مغزتمرھندی 15 گرام، ستاور 15 گرام، ثعلب مصری 15 گرام، موصلی سفید 15 گرام، موصلی سیاہ 15 گرام، تالمکھانہ 15 گرام، تخم کونچ 15 گرام، بنسلوچن 15 گرام، شقاقل مصری 15 گرام، ثعلب پنجہ 15 گرام، چوب چینی 15 گرام، تودری سفید 15 گرام، تودری سرخ 15 گرام، تخم بالنگو 15 گرام، تخم شلجم 15 گرام، تخم پیاز 15 گرام، کبابہ 15 گرام، دارچینی 15 گرام، زعفران 15 گرام، زنجبیل 15 گرام، تخم اوٹنگن 15 گرام، اندرجو شیریں  15 گرام، اسگندھ ناگوری 30 گرام، مغز چلغوزہ 30 گرام، مغز پستہ 30 گرام، بھکڑا 30 گرام، خرما 30 گرام، خولنجاں 30 گرام،  تخم ریحان 30 گرام، جوہر خصیہ 30 گرام، ورق چاندی 1 گرام ، ورق سونا 1 گرام، شہد 1800 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر شہد میں ملا کر خوب اچھی طرح مکس کر لیں اور کسی شیشے کے جار میں ڈال کر رکھ لیں
مقدارخوراک : ایک بڑا چمچ کھانے والا صبح اور شام خالی پیٹ ایک سے دو گلاس نیم گرم دودھ کیساتھ ایک ماہ استعمال کریں
فوائد : حرارتِ عزیزی کو مظبوط قوّی کرتی ہے کمزوری دل و دماغہ اعصاب اور اعضلات کو طاقت دیتی ہے ہر قسم کی کمزوری کو دور کرکے ازسرِنو بدن میں طاقت و توانائی پیدا کرتی ہے خون صالح اور کثیر مقدار میں پیدا کرکے بدن کے رنگ کو نکھارتی اور سرخ بنادیتی ہے بدن کو قوی اور توانا کرتی ہے  مرد کی خاص قوّتوں میں بے تحاشہ اضافہ کرتی ہے تمام جسمانی غدود کو فعال بناکر جوانی کی تمام طاقتیں قائم رکھتی ہے بوڑھے کھائیں تو جوانی کا لطف اٹھاسکتے ہیں کثرتِ احتلام مشت زنی اور کثرتِ مباشرت کے بد اثرات کا خاتمہ کرتی ہے زکاوتِ حس، جریان اور سرعتِ انزال کو دور کرکے جسم کو مضبوط اور طاقتور بناتی ہے سیکس ٹائمنگ قوت امساک کو طویل کرے کے جنسی لطف کو بڑھاتی ہے
طاقت‌ور اور جوان بنا دینے والا نسخہ

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal


Read More

No Comments اعصاب اور پٹھوں، کے امراض، کیلیے، مختلف، دیسی نسخہ جات, جریان، احتلام، کیلئے جڑی بوٹیوں سے، دیسی علاج, جنرل معلومات، اور ہیلتھ ٹپس, حکماء، کیلئے نسخہ جات, دیسی طریقہ علاج، جڑی بوٹیاں، ہربل حکیم, ذکاوت حس کے علاج، کیلئے مختلف دیسی نسخہ جات, سرعت انزال کیلے، دیسی علاج, مادہ تولید، منی، کا جڑی بوٹیوں کیساتھ، دیسی علاج, مردانہ سیکس ٹائمنگ،مجرب نسخہ جات, مردانہ کمزوری، کا جڑی بوٹیوں کیساتھ، دیسی علاج, مردوں سے متعلقہ، تمام امراض کا، دیسی علاج, مردوں کے مخصوص مسائل، اور ان کا حل, مردوں،کے،امراض مخصوصہ،کیلیے، مختلف، دیسی، نسخہ جات, مشت زنی، ہاتھ رسی، ماسٹر بیشن کا، دیسی علاج , , , ,

الشفاء، مصفی خون کیپسول

الشفاء، مصفی خون کیپسول
Al Shifa-Blood purifier-Musaffi-e-khoon-Herbal Capsules
انسان کی زندگی کا دارومدار خون پر ہے اگر خون خراب ہوجائے تو آدمی کی تندرستی قائم نہیں رہتی
فوائد: چہرہ پرکیل دانے داغ دھبے دور چہرہ شگفتہ اور خوبصورت رنگ صاف ہوجاتا ہے، ڈارک سرکل، خارش، پھوڑے، پھنسی، خون کی تمام خرابیوں کیلئے مصفی خون اور مفید علاج ہے دوا برائے 20 یوم مکمل کورس
مقدار خوراک: ایک کیپسول صبح ، ایک کیپسول دوپہر ایک کیپسول رات کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی کیساتھ استعمال کریں
قیمت 2000 روپے
ہوم ڈلیوری آل پاکستان
(0-30-40-50-60-70) فون نمبر اور واٹس ایپ
الشفاء، مصفی خون کیپسول، چہرے کے پھوڑے پھنسی کیل مہاسے داغ دھبے چھائیاں کا بہترین آزمودہ علاج ہے چہرے پر ہونے والے دانے کیل مہاسے اور پھوڑے پھنسی کا اگر جلد علاج نہ کیا جائے تو آپ کے چہرے کی خوبصورتی کو ہمیشہ کے لیے داغدار کر دیتے ہیں اس لیے ان کا علاج بہت جلد کرنا انتہائی ضروری ہے ورنہ پھر پچھتاوے کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آتا اور چہرہ ہمیشہ کے لیے داغدار رہتا ہے چہرے پر ہونے والے پھوڑے پھنسیاں داغ دھبے چھائیاں دور کرنے کے لیے ہم نے ایک بہترین کورس تیار کیا ہے الشفاء،مصفی خون کیپسول جو کیل مہاسوں پھوڑے پھنسیوں داغ دھبوں کے لیے بہترین علاج ہے یہ دوا استعمال کرنے کے بعد دوبارہ کیل مہاسے پھوڑے پھنسیاں نہیں نکلتے اور چہرہ صاف رہتا ہے چہرہ کی چھائیاں دور کرتا ہے داغ دھبے صاف کرتا ہے رنگ کو نکھارتا ہے. خون کی ہر طرح کی خرابی دور کرتا ہے دیسی جڑی بوٹیوں پر مشتمل کورس ہونے کی وجہ سے کسی قسم کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں کرتا آزمودہ کورس ہے ہزاروں مریضوں کو استعمال کروایا جاچکا ہے کبھی مایوس نہیں کرتا اس دوا کے استعمال کے بعد دوبارہ چہرہ خراب نہیں ہوتا اور پھوڑے پھنسیوں سے صاف رہتا ہے

نسخہ، شربت اعلی درجہ مصفی خون
نسخہ الشفاء: برگ مہندی 40 گرام،برگ نیم 40 گرام،شاہترہ 40 گرام،صندل سفید 40 گرام، صندل سرخ 40 گرام،منڈی بوٹی 80 گرام،چرائیتہ 60 گرام،برادہ شیشم 80 گرام،عناب 50گرام، پانی 5کلو
ترکیب تیاری: تمام ادویات کو پانی میں 12 گھنٹے کے لیے بھگودیں بعد میں درمیانی آگ پر جوش دیں جب پانی ڈیڑھ کلو خشک ہوجائے ہاتھوں سے مل کر چھان کے صاف کرلیں اور دو کلو چینی ڈال کر شربت جیسا قوام تیار کریں
مقدارخوراک: روزانہ صبح،دوپہر،شام،دو بڑے کھانے والے چمچ ایک گلاس پانی میں ملا کرخالی پیٹ پی لیں
فوائد: اعـٔلی درجہ کا مصفی خون شربت پھوڑے پھنسیوں کورفع کرتا ہے بدن کو چمکا دیتا ہے فساد خون دروست کرتا ہے بہترین مصفی خون ہے تمام خون کی خرابیاں ختم کرتا ہے

شربت مصفی خون
شربت مصفی خون مجرب المجرب
نسخہ الشفاء: پنیر ڈوڈی 100 گرام، عناب 100 گرام، دھماسہ 100 گرام، چرائتہ 100 گرام، حنظل 10 گرام
ترکیب تیاری: ادویہ کو صاف کر کے دھو کر تین کلو پانی میں رات کو ڈال کر رکھیں صبح ہلکی آنچ پر رکھیں جب پانی ایک کلو رہ جائے تو چھان لیں اور 1500 گرام چینی ڈال کر شربت بنالیں تیار ہو جائے تو بوتل میں محفوظ رکھیں سوڈیم بینزوئیٹ تین گرام ڈال دیں تیار ہے
مقدار خوراک: ایک تا دو چمچ پانی میں ملاکر یا ویسے ہی پلائیں دن میں تین بار پندرہ دن سے ایک ماہ استعمال کروائیں
فوائد: پھوڑے پھنسی داد ,سورائسسز ,چنبل ,آتشک چھائیاں چہرے کے رنگ کو نکھارتا ہے دوبوتل ایک مریض کو پلادیں کافی ہے قبض کشاءہے، پیچش کے مریضوں کو نہ دیں

الشفاء سفوف مصفی خون
ہر قسم کے فساد خون ، آ تشک بھگندر، ناسور، گلے سڑے زخم، پھوڑے پھنسی، خارش وغیرہ ختم
اس نسخہ سے زیادہ مصفی خون شاید ہی کوئی دوا ہو
نسخہ الشفاء: پوست ہلیلہ زرد 30 گرام، پوست ہلیلہ کابلی 30 گرام، پوسٹ بلیلہ 30 گرام، آ ملہ 10 گرام، منقی 10 گرام، ہلیلہ سیاہ 20 گرام، برگ سنامکی 10 گرام، شاہترہ 20 گرام، ریوند چینی 10 گرام، چوب چینی 40 گرام، عشبہ مغربی 20 گرام، گل سرخ 20 گرام
ترکیب تیاری: تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں
مقدار خوراک: ایک چھوٹا چمچ چائے والا صبح اور شام خالی پیٹ عرق سونف یا تازہ پانی کیساتھ ایک ماہ استعمال کریں
فوائد: خارش،تھپڑ، جلد کی خرابی، آ تشک، سوزاک، جزام وغیرہ کا زہریلا مادہ بھی زائل ہو جاتا ہے

الشفاء شربت مصفی خون
بازاری کھانے، میٹھے پھل میٹھے مشروبات زیادہ استعمال کی وجہ سے پھوڑے پھنسیاں الرجی خارش کیل چھائیاں جسم انسانی پر اثر انداز ہوجاتی ہیں، اسی بیماری کے لیے ایک بہترین شربت کا نسخہ ہے۔

نسخہ الشفاء: چرائتہ 50 گرام، عشبہ مغربی 50 گرام، گل منڈی 50 گرام، سرپھوکہ 50 گرام، برگ نیم 50 گرام،گل سرخ دیسی 50 گرام، افسنطین 50 گرام، ہلدی 20 گرام، پانی 8 کلو، چینی 5 کلو
ترکیب تیاری: تمام ادویات کو 8 گھنٹے کے لیے پانی میں بھگو دیں اس کے بعد جوشاندہ بنائیں اور جب پانی تقریباً آدھا رہ جائے تو چھان کر ادویات نکال لیں اور جوشاندہ میں چینی شامل کر دیں جب ایک ابال آ جائے تو ست لیموں 10 گرام، شامل کر دیں اور جو بھی میل بنے اس کو اتار دیا کریں جب شربت بن جائے اور ٹھنڈا ہونے کے قریب ہو تو ست لوبان 8 گرام شامل کر دیں آپ کا شربت تیار ہے
مقدار خوراک: بڑوں کو دو چمچ دن میں دو بار خالی پیٹ سادہ پانی کیساتھ بچوں کو انکی عمر کے حساب سے دیں
فوائد: انتہائی اعلیٰ درجے کا مصفی خون شربت ہے جو ہر قسم کے پھوڑے پھنسیاں الرجی خارش خشک و تر چہرے پر کیل دانے دور کرتا ہے، خون کو نیچرل طریقے سے صاف کرتا ہے قبض کشاء ہے، خون سے گندے مادوں کا اخراج کرتا ہے چہرے پر چھائیاں دور کرتا ہےمعدہ کو صاف کرتا ہے جلد کو صاف کرتا ہے حسن و جمال میں اضافہ کرتا ہے
شوگر کے مریض شربت کی بجائے اس کا قہوہ بغیر چینی بنا کر استعمال کریں۔
تمام حکماء کرام سے گذارش ہے اس شربت کو بنا کر اپنے مطب میں رکھیں آپ اس کو بازاری کمرشل مصفی خون شربت سے ہزارگنا زیادہ مفید پائیں گے
مزید معلومات
کیمیکل، مصنوعی غذاؤں اور دن رات مصالحہ دار چیزوں کا استعمال آخر کچھ تو رنگ لاتا ہے، اس کا اثر یہ ہوتا ہے کہ خون میں زہریلے اور تیزابی مادے انتہائی زیادہ ہوجاتے ہیں اس کا اثر جسم کی جلد پر ہوتا ہے اور بے داغ جلد داغدار بن کر خوبصورت اور حسین کو بدصورت بنا دیتی ہے اب اس کا علاج لوشن اور کریم سے کیا جاتا ہے حالانکہ یہ باہر کا مسئلہ نہیں بلکہ اندر کا مسئلہ ہے۔ اندرونی طور پر خون کو صاف کیا جائے، وہ تیزابی اور زہریلے مادے ختم کئے جائیں جو نکھری بے داغ جلد کو داغدار کرنے کی اصل وجہ ہیں۔ الشفاء،مصفی خون کیپسول جڑی بوٹیوں کا لاجواب مرکب ہے جو نہایت بے ضرر اور بغیر کسی سائیڈ ایفیکٹ کے ہزاروں مریض میں آزمایا اور مفید پایا، چہرے کے کیل مہاسے جو کسی کریم ، ابٹن یا لوشن سے نہ جاتے ہوں آپ نے جتنا مرضی پرہیز کیا لیکن پھر بھی مسئلہ حل نہ ہوا، بس یہ ایک کورس الشفاء،مصفی خون کیپسول آپ کی بے اعتمادی کو اعتماد کا لباس پہنا دے گی۔چہرہ کتنا ہی بدصورت ہو،داغ دار ہو، پرانے کیل مہاسے ہوں اور انہوں نے نشان چھوڑ دیا ہو ، بار بار چھائیاں، داغ دھبے، کیل مہاسے بن جاتے ہوں۔ بس الشفاء،مصفی خون کیپسول اعتماد سے استعمال کریں جتنا پرانا مرض ہو اتنی مستقل مزاجی اور اعتماد سے استعمال کریں، پہلی خوراک ہی جسم کو بتاتی ہے کہ میرا کیا فائدہ ہے، جلد کی خرابی، پرانی خارش، جلن اور پھوڑے پھنسی چاہے اس کی وجہ خون کی خرابی ہو، کسی قسم کا انفیکشن ہو، الرجی ہو یا شوگر کی وجہ سے ہو بس الشفاء،مصفی خون کیپسول کے استعمال سے ہرقسم کی پرانی خارش، جلن اور زخم کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔ ایسے پرانی خارش اور الرجی کے مریض جو کسی بھی دوا سے تندرست نہ ہوئے انہیں یہی دوائی استعمال کیلئے دی، خوب سے خوب تر فائدہ ہوا۔ برسات کے موسم میں بڑوں، بچوں کو خارش، کیل اور زخم ہوجائیں تو الشفاء،مصفی خون کیپسول پر اعتماد آپ کو تمام ادویات اور مرہموں سے چھٹکاڑا مل جائے گا، آپ کی جلد سیاہ ہوگئی ہے اور کوئی وجہ سمجھ نہیں آرہی بس یہ الشفاء،مصفی خون کیپسول کورس کر لیں بعض لوگوں کو غذائی الرجی ہوتی ہے یا ایسے لوگ جنہوں نے مصنوعی اور مصالحہ دار غذائیں کھا کر اپنی جلد متاثر کر لی ہو اب وقتی کریموں سے وقتی فائدہ لے رہے ہوں تو وہ الشفاء،مصفی خون کیپسول سے استفادہ کرکے ہمیشہ کیلئے ان امراض سے نجات پاسکتے ہیں۔ سورائس، ایگزیما،داد چنبل، خارش خشک یا پیپ والی سب کیلئے مفید ہے، اس کے علاوہ گیس، تبخیر، قبض کیلئے اعلیٰ درجے کی آزمودہ اور مؤثر دوا ہے،ہائی بلڈپریشر میں خوب فائدہ دیتی ہے۔ بواسیر کسی بھی قسم کی ہو، مفید ہے، سوزاک، پیشاب کی جلن اور پیشاب کی بیماریوں کیلئے مفید اور آزمودہ ہے۔

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

 

 

الشفاء، ماسخورہ، پائیوریا کیپسول

الشفاء، پائیوریا کیپسول
Al Shifa-Teeth Pyorrhea Maskhora-Treatment Herbal Capsules
فوائد: ماسخورہ، دانتوں مسوڑھوں سے خون آنا، مسوڑھوں کی خرابی، مسوڑھوں کی سوزش، دانت درد کے لیے یہ دواء بہترین مفید ہے، دوا برائے 15یوم مکمل کورس
مقدار خوراک: ایک کیپسول صبح، ایک کیپسول دوپہر، ایک کیپسول رات کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی کیساتھ استعمال کریں
قیمت 1500 روپے
ہوم ڈلیوری آل پاکستان
(0-30-40-50-60-70) فون نمبر اور واٹس ایپ

مسوڑھوں میں زخم یا ناسور، پائیوریا مجرب نسخہ جات
نسخہ الشفاء:  مسوڑھوں میں زخم یا ناسور ہو تو ہلدی کو باریک کرکے پیس کر بطور منجن صبح و شام استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے
نسخہ الشفاء: مسوڑھوں سے خون اور ریم نکلنے کی حالت میں مازو سبز10 گرام، اور پھٹکری 10 گرام، کو سرکہ 250 گرام، میں جوش دے کر صبح اور شام کلی کرنا بہت مفید ہے
نسخہ الشفاء: چرچٹہ کے پودے کو جڑ کے ساتھ اکھاڑ کر خشک کرکے جلائیں اس کی راکھ کا باریک سفوف کرکے سرسوں کے تیل میں ملا کر رکھ لیں اسے روزانہ دانتوں پر ملنے سے پائیوریا کی شکایت جاتی رہتی ہے دانت اور مسوڑھے بھی مضبوط ہوتے ہیں
نسخہ الشفاء: پنبہ دانہ کو جلا کر باریک کرلیں اور مسوڑھوں پر ملیں
نسخہ الشفاء: نیلا تھوتھا بریاں 2 گرام، پھٹکری بریاں 2 گرام،، نمک 3 گرام، تینوں ادویہ کو باریک کرکے 250 گرام، نیم گرم پانی میں ملا کر روزانہ صبح و شام کلی کریں

معلومات: ماسخورہ یا پائیوریا مسوڑھوں کا انفکشن ٹھنڈا گرم لگنا
پائیوریا یا ماسخورہ مسوڑھوں کی بیماری ہے۔ دانتوں کی جڑوں کے ارد گردجو باریک جھلی ہوتی ہے اس کو متاثر کرتی ہے ۔اس بیماری سےدانت ڈھیلے ہو جاتے ہیں اور مسوڑھے سکڑ جاتے ہیں۔ یہ بیماری نوجوانوں میں دانت ضائع ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔دانتوں اور مسوڑھوں سے خون آتاہے۔
مسوڑھوں کے کنارے متورم ہوتے ہیں اور ان کے نیچے سے پیپ آتی ہے کیونکہ ان کے نیچے جڑوں تک ناسور ہوتے ہیں۔
اسباب
نمبر 1– منہ اور دانتوں کا میلا رہنا۔ جب غذا کھانے کے بعد خلال یا کلی کرکے منہ کو پاک صاف نہیں رکھا جاتا تو غذا کے ذرات جو دانتوں کی جڑوں میں پھنسے رہتے ہیں وہ متعفن ہو جاتے ہیں۔ جب مسواک یا منجن وغیرہ سے دانتوں کو صاف نہیں رکھا جاتا تو رفتہ رفتہ دانتوں کی جڑوں پر زرد رنگ کا سخت میل جم جاتاہے۔ جس سے مسوڑھوں کے کنارے زخمی ہو جاتے ہیں اور پھر ان کے نیچے پیپ پیدا ہوجاتی ہے۔
نمبر2– جن لوگوں کونقرس یا گنٹھیا کی شکایت ہوتی ہے وہ اس مرض میں زیادہ مبتلا ہوتے ہیں۔
علامات
نمبر1– مرض کی ابتدا میں مسوڑھے اس قدر پھولے ہوئے یا متورم ہوتے ہیں کہ وہ بوسیدہ دانتوں کو تقریباً ڈھانپ لیتے ہیں اورانسے خون اور پیپ خارج ہوتی ہے۔
نمبر2– زبان میلی ہوتی ہے اور سانس سے بدبو آتی ہے۔
نمبر3– مسوڑھے سکڑ کر پتلے ہو جاتےہیں اور دانتوں کی جڑیں ننگی ہوجاتی ہیں۔ دانت ہلنے لگتے ہیں اورآخرکار بوسیدہ ہوکر گرجاتے ہیں۔
نمبر4– کبھی تو یہ مرض چند دانتوں تک محدود رہتاہےاور کبھی تمام دانت اس مرض میں مبتلاہوجاتے ہیں۔
نمبر5– زیادہ تر مریضوں کے مسوڑھوں کودبانے سے تھوڑی بہت پیپ خارج ہوتی ہے۔ یہ پیپ خوراک کے ساتھ مل کر معدہ میں داخل ہو جاتی ہےاور پیپ خون میں شامل ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے دیگر خطرناک بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں، اور انسانی جسم کو بہت نقصان ہوتاہے۔
علاج
نمبر1– پائیوریا کے علاج کیلئے سب سے اہم بات یہ ہے کہ دانتوں کو پاک صاف رکھا جائے۔ رات کو سونے سے پہلے دانت مناسب طریقے سے ضرور صاف کریں۔
نمبر2– پانی کی کمی سے بھی دانتوں کے مسائل پیدا ہوتے ہیں
نمبر3– لوگ آجکل دانت مقصد کےتحت صاف نہیں کرتے بلکہ صبح بیدار ہوکر عادت کے طور پر کسی ٹوتھ پیسٹ اور برش سے دانت صاف کرلیتے ہیں لیکن باقی سارادن دانتوں کی صفائی کا خیال نہیں رکھتےجس وجہ سے خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہوتے۔ کھاناکھانے کے بعد ہمیشہ اچھی طرح خلال یا کلی کریں تاکہ خوراک کےذرات سے دانت صاف ہوجائیں۔
نمبر4– رات کوسونے سے پہلے دانت ضرور صاف کریں۔ برش نرم استعمال کریں۔اور برش سختی کے ساتھ دانتوں پر نہ پھیریں تاکہ مسوڑھے زخمی نہ ہوں۔ برش آہستہ آہستہ اوپر سے نیچے چلانا چاہئے۔ کیکر نیم یا بکائن کی تازہ مسواک زیا دہ فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔
نمبر5– دانتوں کی بیماریوں کا پیٹ کی خرابی سے بھی گہرا تعلق ہے۔ پائیوریا کا مرض زیادہ تر ان لوگوں کو ہوتاہے جن کا پیٹ خراب رہتا ہے۔ جتنا پیٹ خراب ہوگا اتنے ہی دانت خراب ہوں گے۔
نمبر6– قبض کاخاص خیال رکھا جائے۔ قبض بالکل نہیں ہونی چاہئے۔ جس دن قبض ہوگی اس دن دانتوں سے بلیڈنگ زیادہ ہوگی۔
نمبر7– دودھ اور چھاچھ استعمال کریں اس سے دانتوں کو بہت فائدہ پہنچتا ہے۔
نمبر8– ہائیڈروجن پرآکسائیڈ سے مسوڑھوں اور ان کے نچلے ناصوروں کو اچھی طرح صاف کرلیناچاہئے یا تو اس سے کلی کرنی چاہئے یا روئی سے مسوڑھوں کے اندر باہر لگانی چاہئے کسی باریک ڈراپر کی مدد سے مسوڑھوں کے نیچے بھی پہنچانی چاہئے یہ دوا پیپ کو بالکل صاف کردیتی ہے جب زراسی یہ دوا منہ میں لےکر پھرائی جاتی ہے تو منہ جھاگ سے بھر جاتا ہےجس کو تھوک دیناچاہئے بعد میں صاف پانی سے کلی اور غرغرہ کرکے منہ کو صاف کرلینا چاہئے ہر صبح اس دوا سے دانتوں اور منہ کو صاف کرلینا بہت مفید رہتا ہے۔
چند نہایت موثر ترین مجرب علاج
دانتوں کا منجن
دانت داڑھ کا درد صرف فوری دور
نسخہ الشفاء: عقرقرحا 10 گرام، مرچ سیاہ 10 گرام، نوشادر 10 گرام، مازو10 گرام، پھٹکری بریاں 10 گرام، تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں
ترکیب استعمال: دانت یا داڑھ والی جگہ پر انگلی کی مدد سے ملیں۔ تھوک باہر پھنکیں۔ 10-15 منٹ بعد کلی کر لیں دیکھتے ہی دیکھتے درد فوراً غائب ہو جائیگا۔
نسخہ الشفاء: آسان منجن
ماسخورہ پیپ خون, منہ دانتوں کی امراض
نسخہ الشفاء: چھلکا بادام کا کوئلہ 120 گرام, نمک خوردنی 50 گرام، پھٹکڑی بریاں 50 گرام، مرچ سیاہ گرام، تمام ادویہ کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں منجن تیار ہے
طریقہ استعمال: انگلی یا برش سے دانتوں مسوڑھوں ملیں 10 منٹ بعد کلی کریں
چند روز کے استعمال سے اس موزی مرض پائیوریا دور ہو جائے گا,
دانتوں کے لیے بہترین منجن
انفکشن کی وجہ سے دانت کی جڑ میں مسوڑوں سے خون پیپ نکلنے لگتی ہے، ماسخورہ سے دانت ہلنے لگتے ہیں منہ سے بدبو، اور اکثر درد ٹھنڈا گرم لگنا، میٹھا بہت لگتا ہے۔
نسخہ الشفاء: نیلا تھوتھا بریاں 6 گرام، پھٹکڑی سرخ بریاں 6 گرام، بڑی الائچی 20 گرام، لونگ 10 گرام،عقر قرحا 10 گرام پوست انار 30 گرام، تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں
منجن تیارہے صبح شام مسوڑھوں دانتوں پر انگلی سے ملیں۔
خیال رہے تھوک لعاب منہ سے باہر تھوکیں۔ اندر نہ جانے پائے۔ 10سے 15 منٹ بعد کلی کر لیں۔
مزید علاج
دانتون اور مسوڑھوں کی ہر مرض اور خاص کر ماسخورہ کے لیے
نسخہ الشفاء: کاربالک ایسڈ 1 گرام، کافور 3 گرام، روغن لونگ 3 گرام، ٹنکچر آیوڈین 50 گرام، ٹنکچر بنزوین کو 50 گرام
ترکیب تیاری: ان تمام کو ایک شیشی میں ملا کر رکھ لیں
فوائد: مسوڑوں اور دانتوں پر روئی کو تر کرکے لگائیں ماسخورہ کا بہترین علاج ہے مسوڑوں کی سوجن میں کامیاب دوا دانت درد میں لگاتے ہی فوری فوئدہ ہوگا۔
لاجواب دوا ہے مسوڑوں پہ روئی سے لگائیں اور دانتوں پہ بھی اپنے مطب کی زینت بنائیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

 

 

 

 

 

 

 

الشفاء، قبض کُشاء کیپسول

الشفاء، قبض کُشاء کیپسول
Al Shifa-Constipation-Qabz-Treatment Herbal Capsules
فوائد: پیٹ کی گیس دور کرتا ہے، قبض کُشا ہے آنتوں کی سختی دور کرتا ہے، نئی اور پرانی قبض کیلئے بہترین مفید علاج ہے، دوا برائے 20 یوم
مقدار خوراک: ایک کیپسول صبح ، ایک کیپسول دوپہر ایک کیپسول رات کھانے کے 2 گھنٹہ بعد پانی کیساتھ استعمال کریں
نوٹ: شدید قبض والے روزانہ رات سوتے وقت 2 کیپسول اکٹھے کھا سکتے ہیں
قیمت 1500 روپے
ہوم ڈلیوری آل پاکستان
(0-30-40-50-60-70) فون نمبر اور واٹس ایپ

قبض دور کرنے کیلئےبہترین نسخہ
نسخہ الشفاء: کیسٹرائل 100 گرام، شہد 50 گرام، عرق گلاب 100 گرام
ترکیب تیاری: تمام ادویہ کو اچھی طرح حل کر کے کسی بوتل میں ڈال کر رکھ لیںمقدارخوراک : پانچ بڑے چمچ کھانے والے رات سوتے وقت پی لیا کریں اگر قبض شدید ہوتو دس چمچ استعمال کریں
فوائد: قبض دو ہوجاتی ہے اور آنتوں کے سُدے خارج ہوجاتے ہیں

قبض ختم کرنے کیلئے دیسی علاج
نسخہ الشفاء: گلقند 250 گرام، سقمونیا 10 گرام
ترکیب تیاری: سقمونیا سفوف کر کے گلقند میں مکس کر لیں اور کسی شیشی میں ڈال کر رکھیں
مقدارخوراک: ایک سے دو چمچ بڑے کھانے والے رات سوتے وقت ایک گلاس نیم گرم دودھ کیساتھ استعمال کر لیا کریں
فوائد: دائمی اور نئی قبض دور کرنے کیلئے بہترین نسخہ ہے

معلومات اُم الامراض، یعنی قبض
مرض قبض تمام بیماریوں کی ماں
انتڑیاں فضلات کو خارج کرنے میں سست روی کا مظاہرہ کریں یا انتڑیاں فضلات کو روکنے لگیں تو ایسی علامات کو قبض کہا جاتا ہے
قبض ہو جانے سے قوت ہاضمہ اور بھوک میں کمی ہونے لگتی ہے، پیٹ میں گیس بھرنے اور جمع ہوجانے سےطبیعت میں عجیب گرانی سی پیدا ہو کر اضطرابی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے، انسانی جسم نہایت ہی لطیف و نفیس ہے اور جب اس میں گندگی جمع ہوتی ہے تو انسانی دل ودماغ بے چین و مضطرب ہو جاتے ہیں، چہرے پہ پرمژدگی، اُداسی اور بیزاری کے آثار نمایاں طور پر دکھائی دیتے ہیں، پیٹ میں ہلکا ہلکا درد، سستی و کاہلی، اعصاب میں تھکان کا احساس، نیند میں کمی اور بواسیر جیسے موذی مرض کی علامات بھی نمایاں ہونے لگتی ہیں علاوہ اسکے امراضِ مثانہ و گردہ بھی قبض کا ہی شاخسانہ سمجھے جاتے ہیں، انتڑیوں میں جمع ہونے سے خون میں فاسد مادے شامل ہو کر دیگر جلدی امراض جیسے خارش، پھوڑے پھنسیاں، چہر ے کے کیل مہاسے اور الرجی کو بدن پر حملہ آور ہونے کی دعوت دیتے ہیں، خواتین میں عام طور پر لیکوریا اور مرد حضرا ت میں جریان و احتلام کی ایک بڑی وجہ بھی قبض کو مانا جاتا ہے، موجودہ دور کے خطرناک ترین امراض ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر پیدا کرنا بھی قبض کی وجوہات ہوتی ہیں جوڑوں کا درد،عرق النساء (شاٹیکا) اور کمر درد کا سب سے بڑا سبب بھی قبض بنتی ہے، طبی ماہرین قبض کو بیماریوں کی ماں کہتے ہیں، طبی ماہرین کی رائے کے مطابق کہا جا سکتا ہے کہ ہم اپنے پیٹ کو درست رکھ کر لا تعداد بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں
سبزیاں، پھل، پھلوں کا رس اور ریشے دار غذاؤں کابکثرت استعمال ہی قبض سے بچانے میں معاون ثابت ہوتا ہے سبز یو ں اور پھلوں میں پانی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے علاوہ ازیں روز مرہ جسمانی ضرورت کے مطابق پانی کا استعمال بھی جسم کو صحت مند رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتاہے میدہ سے تیار شدہ اشیاء کا متواتر استعمال بھی انتڑیوں کے امراض کا باعث بنتا ہے، بعض دیگر امراض کی ایلو پیتھک ادویات کا متواتر استعمال بھی قبض کا سبب بنتا ہےصبح بیدار ہونے کے بعد بیت الخلا جانے کا معمول بھی آہستہ آہستہ قبض کو دور کرتا ہے، اسی طرح براز کی حاجت ہونے کی صورت میں رفع حاجت کے لیے نہ جانا بھی قبض میں اضافے کا باعث بنتا ہے، زیادہ دیر تک متواتر ایک نشست میں بیٹھنا، پانی کا کم استعمال کرنا، چائے اور سگریٹ نوشی کی کثرت اور شراب نوشی کی علت بھی قبض جیسے موذی مرض کا سبب بنتے ہیں، قبض سے چھٹکارے کا آسان ذریعہ ورزش ہے، سبزیوں اور پھلوں میں قدرتی طور پر پانی کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے
قبض میں مبتلا افراد کو چاہیے کہ وہ سبزیوں کی سلاد کو اپنے کھانے کا لازمی حصہ بنائیں، اسی طرح اگرممکن ہو سکے تو ایک وقت کے کھانے کی جگہ پھلوں اور سبزیوں کو ملا کر کھایا جائے یا پھر صرف سبزیوں کو اُبال کر کھایا جائے تاکہ جسم میں پائے جانے والی ریشوں کی کمی کو دور کیا جا سکے، سبزیوں میں بند گوبھی، کریلے، گھیا توری،پالک،ساگ اور شلجم قبض کو دور کرنے میں بہترین غذا ئیں ہیں، پھلوں میں پپیتہ، کیل، امرود، خربوزہ، سیب، ٹماٹر، انگور، ناشپاتی اور کھجور بھی عمدہ غذائیں ہیں، جو قبض سے پیچھا چھڑانے میں ہماری مدد کرتی ہیں، گلقند کا ایک بڑا چمچ نیم گرم دودھ میں ملا کر رات کو سوتے وقت کھانے سے اجابت کھل کر آتی ہے، ثناءمکی، سونف ،گلاب کے پھول اور مصری ہموزن سفوف بنا کر رات کو سوتے وقت نیم گرم دودھ یا پانی سے چوتھائی چمچ کھانے سے بھی قبض نہیں رہتی۔ صبح نہار منہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک چمچ شہد ملا کر بطورِ شربت پینے سے بھی امعاء یعنی ک آنتوں کے عوارض سے چھٹکارا میسر آتا ہے، رات کو سوتے وقت دودھ میں روغنِ بادام کا ایک چمچ ڈال کر پینے سے بھی پیٹ نرم ہوتا اور انتڑیوں کی خشکی کا خاتمہ ہوتا ہے دہی میں زیرہ سیاہ پاؤڈر آدھا چمچ ڈال کر کھانے سے نہ صرف انتڑیوں کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے بلکہ دائمی قبض سے بھی نجات حاصل ہوتی ہے، دال ماش، میدہ سے بنی مصنوعات،کولا مشروبات، چاول، چکنائیاں، مٹھائیاں اور بڑے گوشت سے مکمل اجتناب کیا جائے، بیکری مصنوعات، فاسٹ فوڈ اور مصنوعی طرز پر تیار شدہ خورونوش کی اشیاء سے دور رہا جائےم اسبغول کے چھلکے کو روزانہ کھانے سے بچا جائے ہاں البتہ کبھی کبھار دودھ میں بادام روغن اور چھلکا ملا کر استعمال کریں، گوشت کا ہمیشہ استعمال سبزیوں میں ملا کر کریں اور بھنی ہوئی غذاؤں سے بھی بچیں شوربے والی ہنڈیا پکائیں پالک، ساگ، شلجم، بند گوبھی، کریلے ،گھیا توری، ٹینڈے اور گاجر میں سے کسی ایک کو روزانہ اپنے مینیو کا حصہ بنائیں۔، اسی طرح کیلا، سیب، امرود، ناشپاتی،کھجور، انگور او ٹماٹر وغیرہ کو دن میں ایک بار کھانے کے ساتھ مناسب مقدار میں ضرور استعمال کریں، اسی طرح چکی کا آٹا جو سمیت استعمال میں لائیں، ناشتے میں جو کا دلیہ بے حد طبی فوائد کا حامل ہے، اس میں بادام روغن، شہد اور روغنِ زیتون بھی شامل کیا جا سکتا ہے، ورزش کو معمول کا لازمی حصہ بنا کر آپ ہمیشہ صحت مند، توانا اور خوبصورت رہ سکتے ہیں
اور ایک ضروری بات مردوں میں جریان و احتلام کا علاج ھمیشہ امراضِ معدہ و نظام انہظام کو اعتدال میں لائے بغیر ممکن نہیں ہوتا منی و مذی لیسدار مادہ کا اخراج قطروں کی شکل میں یا پیشاب و پاخانہ سے پہلے  اور بعد اور ذرا سی تحریک سے مادہ کا اخراج زکاوت حس اور سرعتِ انزال کا باعث بنتا ہے ان سب عوارضات کا اصولی علاج افعالِ معدہ و انہظام کی تنزلی دور کیۓ بغیر ناممکن ہوتا ہے تو سب سے پہلے ان عوامل کو زہن میں رکھ کر علاج کرنا چاہیئے تاکہ حصولِ شفاء میں کامیابی ہو سکے

گیس کا مرض، اسباب ، وجوہات، معلومات
گیس تبخیر معدہ اس دور کا ایک عام مرض ہے۔
گیس کے بارے میں لوگ بہت سے خدشات کے شکار رہتے ہیں، بعض آفراد یہ سمجھتے ہیں کہ گیس معدے میں پیدا ہو کر دماغ پر چڑھ جاتی ہے، قلب دل پر دباؤ ڈال کر گھبراہٹ اور اختلاج کا باعث بن جاتی ہے۔ بلڈپریشر کو بڑھ دیتی ہے، وغیرہ وغیرہ
آئیے جائزہ لیتے ہیں الزامات اور ہم گیس سے کیس طرح چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔
جو غذا ہم کھاتے ہیں اس کے ہضم ہونے کا عمل ہمارے منہ سے شروع ہو جاتا ہے، غذا چبانے کے دوران میں، گلے میں مخصوص غدود کی رطوبت غذا میں شامل ہو کر نشاستہ کو شکر میں بدل دیتی ہے اور دانت غذا کو اچھی طرح چبا کر باریک کر دیتے ہیں۔
غذا جب معدے میں پہنچتی ہے جہاں ہاضم رطوبات اور تیزاب ھضم میں معاونت کرتے ہیں۔ معدہ حرکت کرتا ہے اور رطوبات اور تیزاب غذا میں مل کر اسے سادہ اجزاء میں بدلتے ہیں۔

اس عمل کے دوران گیس بنتی ہے۔ جو عام طور پر ڈکار کی شکل میں خارج ہو جاتی ہے۔ بعض صورتوں میں یہ گیس زیادہ مقدار میں بننے لگتی ہے یا جتنی بن رہی ہوتی ھے، وہ کسی سبب کی بنا پر جسم سے خارج نہیں ہو سکتی؛ نتیجے میں یہ گیس پیٹ میں جمع ہو جاتی ہے
گیس تبخیر معدہ اس دور کا ایک عام مرض ہے, یہ مرض فتور ہاضمہ کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے
گیس جن وجوہات کی بنا پر زیادہ مقدار میں بننے لگتی ہے وہ حسب ذیل ہیں
کھائی جانے والی غذا درست طریقہ سے پکی نہ ہو، ہاضمہ پر بوجھ ڈالنے والی ہو یا باسی ہونے کی وجہ سے اس میں تعفن پیدا ہو گیا ہو۔
غذا کو ٹھیک چبایا نہ جائے یا منہ میں اتنی دیر ٹھہرنے کا موقع نہ دیا جائے کہ منہ کی رطوبت اس پر اثر انداز ہو سکے یا جلد جلد کھایا جائے، یا کھانے کے دوران بہت باتیں کی جائیں اور قہقہے لگائیں جائیں۔ تینوں افعال کے باعث کھاتے ہوئے بہت سی ہوا بھی پیٹ میں پہنچ جاتی ہے۔
معدہ اپنا کام صحیح طور پر انجام نہ دے رہا ہو، خواہ اس کی وجہ ضعف معدہ، معدہ میں ورم آنا، رطوبتوں کا کم یا زیادہ بننا ہو، یا آپ خود معدے کو مشکل میں ڈال دیں یعنی وقت پر کھانا نہ کھائیں یا ایک غذا کے ہضم ہونے سے پہلے دوسری غذا معدہ میں پہنچا دیں
غذا جب معدے سے چھوٹی آنت میں داخل ہو رہی ہوتو اس پر مخصوص رطوبتیں مطلوبہ مقدار میں اثر انداز نہ ہو سکیں یا جس غذا کو منہ یا معدے میں ہضم ہونا چاہیے تھا وہ ہضم نہ ہو سکے۔
فضلہ پاخانہ جسم سے خارج ہونے کی بجائے کسی وجہ سے قبض آنتوں میں زیادہ دیر تک رکا رہے۔ ایسی صورت میں گیس زیادہ بنتی ہے، اور گیس کے خارج ہونے میں رکاوٹ پیدا ہو کر پیٹ پھولنے لگتا ہے۔ یہ قبض کے مریضوں میں ہوتا ہے۔
نچلی آنت کے امراض مثلا بواسیر وغیرہ بھی گیس کے خارج ہونے میں رکاوٹ بنتے ہیں
محنت مشقت، کھیل کود اور ورزش یا۔ چہل قدمی نہ کرنے والے افراد بھی گیس کا شکار ہو جاتے ہیں
اس میں زیادہ تر امیر, آرام طلب, بیٹھ کر کام کرنے والے, عیاش, زیادہ ثقیل اور دیر ہضم تیزابی اور بادی اور ٹھنڈی اشیاء کولڈ ڈرنکس کا زیادہ استعمال, کثرت مباشرت, محنت دماغی اور پریشانی رنج و غم کرنے والے اشخاص مبتلا ہوتے ہیں
عمر کے لحاظ سے ادھیڑ عمری میں گیس زیادہ بننے لگتی ہے
زیادہ وزن، موٹے افراد میں بھی گیس بننے کی شکایت عام ہے
ان لوگوں کو معدہ میں تیزابیت بڑھ جانے کی شکایت رہتی ہے جو متفکر اور پریشان رہتے ہیں، زیادہ تیزابیت کی وجہ سے گیس زیادہ بننے لگتی ہے۔
اسباب کے لحاظ سے مرض کی علامات مختلف ہیں
اگر معدے میں تیزابیت بڑھ جائے تو مریض کو بھوک برداشت نہیں ہوتی، کھانے سے پہلے مریض کا پیٹ پھول جاتا ہے، سینے میں جلن ہونے لگتی ہے،کچھ کھانے سے آرام ملتا ہے
اس کے مقابلے میں جن لوگوں کے معدے کمزور ہوں اور ان میں ہاضم رطوبتیں کم مقدار میں بن رہی ہوں انہیں بھوک کم لگتی ہے، کھانے کے بعد پیٹ میں بھاری پن اور گیس
اگر جگر کمزور ہو تو کھانے کے دو گھنٹے بعد پیٹ میں بھاری پن کا احساس ہوتا ہے اور گیس بننے لگتی ہے۔
بعض افراد کے جسموں میں صفرا کم بنتا ہے چنانچہ انہیں قبض ہو جاتا ہے اور فضلہ بے رنگ خارج ہوتا ہے۔
اگر گیس قبض کی وجہ سے بنے تو اجابت کے بعد مریض سکون محسوس کرتا ہے، بعض میں نامکمل اخراج فضلہ آنتوں میں موجود۔
اور اگر بواسیر اس کا سبب ہو تو اجابت کے وقت تکلیف ہوسکتی ہے اور رفع حاجت کے بعد بھی احساس رہتا ہے کہ فضلہ آنتوں میں موجود ہے
تبخیر یعنی بخارات کا اوپر کو اٹھنا, گیس ٹربل بھی کہتے ہیں, یہ مرض پیٹ میں فاسد غذا اور غلیظ ریاح سے پیدا ہوتا ہے
علامات
یہ بات کسی حد تک درست ہے پیٹ میں بننے والی گیس جسم میں کسی بھی حصے میں پہنچ کر کسی عضو کی کارکردگی کو متاثر کر سکتی ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ معدے کی گیس کسی راستے سے دماغ تک پہنچ سکتی ہے۔
گھٹنوں میں پہنچ کر درد یا گردن کے درد کا باعث بن سکتی ہے، بلکہ اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ جسم کے مختلف اعضاء کا دماغ سے رابطہ قائم رکھنے والے بہت سے اعصاب پیٹ سے گزرتے ہیں۔
جب پیٹ میں گیس پیدا ہوتی ہے تو ان اعصاب پر بھی دباؤ ڈالتی ہے اور اس دباؤ کے ردعمل کے طور پر کسی دوسرے حصہ جسم میں درد ہونے لگتا ہے۔
اسی طرح پیٹ سے گزرنے والی خون کی بڑی رگوں پر جب گیس کا دباؤ پڑتا ہے تو دل قلب کا فعل کام متاثر ہوتا ہے اور گھبراہٹ وحشت یا اختلاج دھڑکن کی سی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے، جو بلڈپریشر پر بھی اثرانداز ہوتی ہے۔
طب یونانی کی رو سے (گیس) پورے جسم میں گردش کرتی ہیں اور جسم کے ہر رگ و ریشہ تک پہنچ کر اس میں قوت پیدا کرتی ہے۔ جدید سائنس بھی تصدیق کرتی ہے
اس سے مریض ہمیشہ سُست اور پریشان رہئتا ہے ہر ایک بات میں مبالغہ کرتا ہے خوراک غذا ہضم نہیں ہوتی, معدہ سینہ میں بوجھ بنا رہتا ہے, بخارات کا ہر وقت دل و دماغ پر اثر رہتا ہے, مریض کسی بات کام کو اچھی طرح سوچ بھی نہیں سکتا ہے, ہر وقت زہئنی پریشانی میں مبتلا رہتا ہے, دل پر بوجھ بڑھ جاتا ہے ریاح ہوا ڈکار خارج نہ ہو تو دل ڈوبنے اور ڈھڑکنے لگتا ہے
اس مرض سے خصوصاً جگر, دل و دماغ, گردے, مثانہ, رحم اور اعصاب بہت متاثر ھوتے ھیں
اس بیماری کے مریض جسم میں طرح طرح کے عوارض لاحق ہو جاتے ہیں, ان میں وھم, پیٹ کا پھولنا, پیٹ درد, قے متلی گھبراہٹ تھکان جسمانی کمزوری, کمی خون انیمیا, نیند نہ آنا, ہاتھ پاؤں آنکھوں اور سر میں جلن, آنکھوں کے آگے اندھیرا آ جانا, قوت باہ مردانہ کا ختم ہو جانا
ایسے مریض نشہ آور دیرہضم, بادی آلو گوبھی بڑا گوشت, ترش, تیل والی تلی گڑ اور تیز گرم مصالحہ, زیادہ گرم اشیاء استعمال نہ کرے, خود کو کام میں مصروف رکھے
انار دانہ پودینہ کی چٹنی استعمال کرے اور صبح و شام ورزش کرے
گیس کی مرض کا علاج اتنا ہی دشوار اور پیچیدہ ہے جتنی کہ اس کی پیدا ہونے کی وجوہ ہیں۔
گیس کے ہر مریض کے لیے بازار میں فروخت ہونے والے چورن، مکسچر یا گولیاں فائدے مند نہیں ہو سکتیں۔ ان سے وقتی فائدہ تو ہو سکتا ہے لیکن یہ مرض کا مستقل علاج نہیں ہے۔
ایسی زیادہ تر دواؤں میں نمکیات اور نوشادر کی بھرمار ہوتی ہے، اور یہ اجزاء بلڈپریشر اور گردے کے مریضوں کیلئے مضر ہیں۔ اگر گیس تیزابیت بڑھ جانے یا زخم معدہ السر کی وجہ سے پیدا ہو رہی ہو تو یہ دوائیں فائدہ دینے کی بجائے تکلیف میں اضافے کا سبب بن جاتی ہیں۔
گیس کے علاج میں غذا، اسے پکانے کے طریقہ اور کھانے کے انداز پر توجہ دینی چاہیے، ورزش اور چہل قدمی کی جائے۔ کھانے کے دوران گفتگو نہ کی جائے، وقت مقرر پر کھانا کھایا جائے۔
تیزابیت معدہ کے مریض دو کھانوں کے درمیان کوئی ہلکی چیز کیلا، کھیرا یا دودھ لے سکتے ہیں۔
کھانے کے دوران یا فوراً بعد زیادہ پانی نہیں پینا چاہئے۔
بھرپور نیند اور ذہنی سکون پر بھی توجہ دی جائے۔
معدہ میں تیزابیت بڑھ جانے کی وجہ سے گیس پیدا ہو رہی ہے تو غذا میں مرچ مسالے اور گوشت کی مقدار کم کر دیں۔
آسان ترین علاج
سونف کو صاف کر کے  توے پر رکھ کر بھون لیں اور اسے پیس کر اس میں برابر مقدار میں چینی پیس کر ملا لیں۔ اس کو صاف خشک بوتل میں محفوظ رکھیں۔
دوپہر اور رات کے کھانے کے بعد ایک چائے کا چمچ پانی کے ساتھ کھا لیا کریں
یہ ایسی دوا ہے جو ہر طرح کی گیس بدہضمی میں استعمال کرائی جا سکتی ہے۔ بلڈپریشر کے مریض بھی بلا جھجک استعمال کر سکتے ہیں، کیونکہ اس میں نمکیات نہیں ہیں
بچوں کو بھی مفید ہے۔
آسان سادہ ٹوٹکہ
پودینہ کے پتے ساے میں خشک ہونے دیں، خشک ہونے پر انہیں ہاتھ پر مسل کر باریک کر لیں۔ جب بھی کھانا کھائیں،اس باریک پودینہ کو سالن پر چھڑک کر کھائیں۔
اگر معدے کی تیزابیت سے زخم کی شکل اختیار کرلی ہے اور خالی پیٹ رہنے کی صورت میں جلن کے ساتھ درد بھی ہونے لگتا ہے تو
سفوف ملٹھی
ملٹھی اور سونف کا بہت باریک سفوف اور اس کے برابر چھلکا اسپغول ملا کر رکھ لیں۔
مقدار خوراک ایک چائے کا چمچ ایک پیالی پانی میں ملا کر دوپہر اور رات کے کھانوں سے دس منٹ پہلے پی لیا جائے نہایت مجرب نسخہ ہے۔
تیزابیت معدہ اور السر زخم معدہ کے مریض خمیری روٹی اپنے استعمال میں رکھیں یا آٹے میں میٹھا سوڈا ڈلوا کر روٹی پکوایا کریں، یہ روٹی مفید رہے گی۔
موٹے آٹا، موٹے اناج اور سبزیاں ضرور استعمال کریں
معدے کی کمزوری اور ہاضم رطوبات کی کمی اگر گیس کا سبب بن رہی ہے تو حب کبد نوشادری، نمک جالینوس، کھانے کے بعد دو عدد گولیاں کھائی جاسکتی ہیں۔
جوارش کمونی یا معجون مقوی معدہ بھی فائدہ مند ہے۔
اگر جگر کی کمزوری سے گیس کی شکایت ہے تو شربت انار، کھانے کے دو چمچ یا جوارش انارین نصف چمچ چائے والا پانی کے ساتھ کھانے کے بعد لیں۔
سونف ایک چھوٹا چمچ، آلو بخارا پانچ عدد، منقی سات عدد، پودینہ ایک چھوٹا چمچ لے کر ان تمام چیزوں کو رات کو گرم پانی میں بھگو دیں، صبح انہیں مسل کر چھان کر پانی پی لیں۔
اس سے قبض بھی دور ہو جاتی ہے۔
اگر قبض کی وجہ سے گیس کی شکایت ہو تو رات سونے سے پہلے ثابت سالم اسپغول کا ایک چمچ پانی میں ملا کر لیا جائے-یا سفوف ہلیلہ سیاہ ایک چمچ چائے والا سوتے وقت نیم گرم پانی کے ساتھ۔ یہ پرانے نزلہ کو بھی فائدہ دے گا۔
 گیس کا مرض کوئی خطرناک یا لاعلاج نہیں ہے۔ صرف اس کے درست سبب کا سراغ لگا کر اس کے مطابق علاج و پرہیز کی ضرورت ہے۔
اس سلسلے میں کسی مستند معالج سے رجوع کریں، مستند معالج ہی آپ کو صحیح مشورہ دے سکتا ہے۔
نسخہ سفوف گیس معدہ
نسخہ الشفاء: کشنیز 20 گرام، سونف 20 گرام، الائچی خورد 20 گرام، طباشیر20 گرام، کچور 20 گرام، تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنائیں
مقدار خوراک: ایک چھوٹا چمچ چائے والا صبح اور شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی کیساتھ استعمال کریں
معجون معدہ کی طاقت کے لیے
نسخہ الشفاء: سونف 10 گرام، کالی مرچ 10 گرام، سنڈھ 10 گرام، شہد 20 گرام، ادرک کا پانی 40 گرام، ان سب ادویہ کو پیس کر تین گُنا شہد ملا کر معجون بنالیں
مقدار خوراک: ایک چمچ صبح اور شام پانی کیساتھ کھائیں
نسخہ سفوف ریاح، گیس
نسخہ الشفاء: ریوند خطائی 20 گرام، سونٹھ 20 گرام، سوڈا بائیکارب 20 گرام تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنائیں
مقدار خوراک: آدھا چمچ چائے والا صبح اور شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی کیساتھ استعمال کریں
چٹنی معدہ کی صحت کے لیے
معدہ کے زیادہ امراض کے لیے ایک خوش ذائقہ چٹنی
سبز مرچ یا کالی مرچ حسب ضرورت پودینہ تازہ 10 پتے, ادرک 1 گرام, انار دانہ 1 گرام، لہسن دو تُتریاں  تمام چیزیں ملا کر چٹنی بنا لیں اب اس میں حسب ذائقہ نمک ملالیں
فوائد: معدہ کی گیس، تیزابیت، بھوک نہ لگنا کھانا کھانے کے بعد معدہ کے منہ پے بوجھ محسوس ہونا، اکثر قبض رہتی ہو بلغمی اور ریحی دردوں میں میں بھی مفید ہے
آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان فاضل طب الجراحت

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

الشفاء، دمہ کیپسول

الشفاء، دمہ کیپسول
Al Shifa-Asthma Treatment Herbal Capsules
فوائد: ڈسٹ الرجی، کھانسی، پھیپھڑوں میں بلغم کا جما رہنا، سانس پھولنا، دمہ خشک، دمہ بلغمی ان تمام مسائل میں یہ دواء مکمل علاج ہے، دوا برائے 20 یوم
مقدار خوراک: ایک کیپسول صبح ، ایک کیپسول دوپہر ایک کیپسول رات کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی کیساتھ استعمال کریں
قیمت 2500 روپے
ہوم ڈلیوری آل پاکستان
(0-30-40-50-60-70) فون نمبر اور واٹس ایپ

ڈسٹ الرجی کے لیے مکمل علاج دیسی نسخہ
سانس کا مخصوص موسم میں سانس پھولنا، نزلہ، کھانسی، بلغم، اور پانی کا بہنا، چھنکیں آنا، اسے دمہ بھی کہا جا سکتا اس مرض کا بہترین نسخہ
نسخہ الشفاء: قسط شیریں 100 گرام، کاسنی 5 گرام، کلونجی 25 گرام، ہالیوں 10 گرام، میتھر ے 5 گرام
ترکیب تیاری: تمام ادویہ کو پیس کرباریک سفوف بنا لیں
مقدار خوراک: ایک چھوٹا چمچ چائے والا صبح‌اور شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ایک گلاس نیم گرم پانی کیساتھ ایک ماہ استعمال کریں
فوائد: کیرا، ناک سے پانی بہتے رہنا، پرانا نزلہ، زکام، ڈسٹ الرجی، کھانسی، سانس پھولنا، بلغم، دمہ، چھینکوں کی زیادتی ان سب امراض کا شافی علاج ہے

دمہ اور بلغمی کھانسی کا دیسی علاج
نسخہ الشفاء: شنگرف رومی 10 گرام
ترکیب تیاری: شنگرف کی ڈلی لے کرکسی پرانے درخت مدار کی جڑمیں دے دیں اور اوپر سے آرد ماش پانی سے گوندھ چسپاں کریں اوپر ایک دھجی لپیٹ دیں اورمٹی ڈال دیں ایک سال کے بعد وہاں سے پانچ انچ لمبی جڑ کاٹ لیں کپڑوٹی کرکے خشک کریں اور کسی گڑھے میں چار پانچ اوپلوں میں رکھ کر کشتہ تیار کریں
مقدارخوراک: صبح نہار منہ چار سے آٹھ چاول تک دو چمچ دودھ کی ملائی میں رکھ کر ساتھ ایک گلاس نیم گرم دودھ پیئں پندرہ دن سے ایک ماہ استعمال کریں
فوائد: دمہ، بلغمی کھانسی، نامردی اور تقویت باہ کیلئے بہترین علاج ہے

دمہ کے اسباب اور وجوہات
پرانے وقتوں میں کہتےتھے دمہ دم لے کر جاتا ہے۔ مگر اس دور میں الحمدللہ اس کا مکمل علاج ہے
دمے کا مرض پوری دنیا کی طرح ہند،پاک میں بھی عام ہے۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ آج بھی اس مرض میں مبتلا ہو کر کثیر تعداد میں مریض اپنی جان سے گزر جاتے ہیں۔ یہ تعداد اسی قدر ہے جتنی آج سے نصف صدی قبل ہوا کرتی تھی۔ ترقی پذیر ممالک کے ساتھ ساتھ ترقی یافتہ ممالک جیسے امریکہ اور دیگر مغربی ممالک میں بھی اس مرض کے پھیلاؤ کی یہی رفتار ہے۔
وجوہات
اس بیماری کا حملہ کسی بھی موسم اور عمر میں ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر گرمیوں میں گندم کی کٹائی، سردیوں میں کپاس کی چنائی اور کارخانوں میں روئی کی تیاری کے وقت متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ دمے کی وجوہ میں گردوغبار، دھواں، پولن، بھوسا، کپاس اور سُنبل کا ریشہ شامل ہیں۔
دائمی یا سوزشی کیفیت میں سانس کی نالیاں انتہائی حساس ہو جاتی ہیں، جو پھر مختلف و متعدد محرکات کے زیرِ اثر فوری طور پر تنگ بھی ہو جاتی ہیں، جس کا اظہار مسلسل کھانسی، خرخراہٹ، سینے کی تنگی اور سانس کے پھولنے سے ہوتا ہے اور یہ تمام تکالیف رات کے وقت شدید ہو جاتی ہیں۔
دمے کی اقسام اور دمہ کا علاج
دمے کی تین اقسام ہیں۔
الرجی کی وجہ سے ہونے والا دمہ
، ایسے افراد جو اس بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔ انکا مرض بعض دفعہ بچوں کی بلوغت کی عُمر میں ختم ہو جاتی ہے۔
بغیر الرجی کا دمہ
دمے کی یہ قسم بچپن کے بعد سے شروع ہوتی ہے۔ اس کا حملہ ہونے کے بعد اثرات لمبے عرصے تک باقی رہتے ہیں۔ اس کی وجہ میں غذائی بدپرہیزی یا کسی دوائی کا ردِ عمل یا کوئی اور وجہ ہوسکتی ہے۔
مستقل دمہ
دمے کی یہ قسم بچپن سے بڑھاپے تک رہتی ہے۔ اس قسم کے دمے میں مریض کی سانس کی نالیوں میں مسلسل سوجن اور تنگی رہتی ہے۔ یہ ورم اور تنگی بڑھ جائے تو مریض کے پھیپھڑوں میں انفیکشن بھی ہو جاتا ہے۔
دمے کا رُجحان رکھنے والے تمام افراد کے لیے یہ ناممکن ہے کہ وہ اپنے آپ کو ان تمام عوامل سے دور رکھ سکیں، جس کی وجہ سے سانس کی نالیوں کے عضلات سُکڑتے ہیں سوزش ہو جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ دمے کے مریضوں میں اکثر پھیپھڑوں پر دائمی اثرات رہتے ہیں۔ اکثر لوگوں کو ہر روز کوئی نہ کوئی تکلیف ضرور رہتی ہے اور مریض تکلیف سے زندگی گزارنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے ان کے معمولات زندگی بھی بُری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ مرض کے سبب صرف تکالیف ہی مریض کا مقدر نہیں، بلکہ یہ جان گسل بھی ہے کیونکہ دمہ کے دورے میں موت کا بھی قوی امکان موجود رہتا ہے۔
دمے کے علاج میں ہوا کی نالیوں کو کُشادہ کرنے والی ادویہ شامل ہوتی ہیں۔ یہ ادویہ گولیوں کی شکل میں بھی لی جاتی ہیں مگر براہِ راست ان ادویہ کو ہوا کی نالیوں اور پھیپھڑوں تک پہنچانے کے لیے انیہلر اور نیبولائزر استعمال کئے جاتے ہیں۔ اس صورت میں یہ زیادہ موثر ثابت ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ مخرج بلغم یعنی بلغم نکالنے والی اور اینٹی الرجی ادویات بھی دی جاتی ہیں۔ ویکسین کے ذریعے بھی علاج کیا جاتا ہے، جو چھ ماہ میں مکمل ہوتا ہے۔ لیکن اس کے نتائج سو فیصد نہیں ہوتے۔ بعض صورتوں میں اسٹرائیڈز سے بھی فائدہ ہوتا ہے مگر اس کے مضر اثرات زیادہ ہیں۔
دمے کا علاج یوگا کے ذریعے بھی کیا جاتاہے۔ ان میں اورعلاج کے لیے انتہائی موثر ہیں۔ اس میں مریض کو سانس کی مخصوص مشقیں کروائی جاتی ہیں چینی دمے کا علاج اپنے مخصوص طریقہ علاج ایکوپنچر کے ذریعے بھی کرتے ہیں۔
دمہ کا علاج
دمے کے چند دیسی علاج ٹوٹکے جو آزمودہ ہیں۔
دمہ میں مفید ٹوٹکہ
کلونجی میں اللہ تعالٰی نے موت کے سوا ہر بیماری کی شفاء رکھی ہے۔ کلونجی پیس کر ایک سے آدھا چمچ صبح شام استعمال کرنا دمے کے مرض میں انتہائی مفید ہے۔
دمہ میں مفید ٹوٹکہ
شہد ایک مکمل غذا ہونے کے ساتھ ساتھ بے شمار ادویاتی خصوصیات کا حامل بھی ہے مثلاً پیاز کے رس کے ساتھ شہد ملا کر پینے سے افاقہ ہوتا ہے۔
دمہ میں مفید ٹوٹکہ
ادرک اور دار چینی کا استعمال بھی دمہ میں نافع ہے۔ آدھے انچ کا ٹکڑا دار چینی اور ایک انچ کا ٹکڑا ادرک پانی میں پکاکر جوشاندہ پینے سے دمے کے مرض میں افاقہ ہوتا ہے۔
دمہ میں مفید ٹوٹکہ
عناب بھی بے شمار ادویائی خصوصیات کا حامل ہے۔ بنفشہ اور عناب کا قہوہ بنا کر پینے سے بھی افاقہ ہوتا ہے۔
پرہیز
ہر مرض کی طرح دمہ میں بھی پرہیز انتہائی ضروری ہے۔ چند احتیاطی تدابیر اپنانے اور احتیاط کرنے سے اس مرض کے حملے سے بچا جاسکتا ہے۔ تمام جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔
گھر سے باہر جاتے وقت ناک پر رومال یا ماسک باندھیں، کھٹی چیزوں سے پرہیز کریں۔
ٹھنڈے مشروبات کا استعمال مت کریں۔
تَلی ہوئی اوار زیادہ مرچ مصالحہ والی غذا سے بھی پرہیز کریں۔ گھر سے قالین اُٹھوا دیں، کیونکہ یہ جراثیم کو بڑھنے پھولنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔
عطر، باڈی اسپرے اور پاؤڈر وغیرہ کے استعمال سے گریز کریں۔ خود کو زیادہ سے زیادہ پُرسکون رکھیں اور بات بے بات غصے سے اجتناب کریں۔
دمہ اب ایسا مرض نہیں رہا کہ اس سے خوفزدہ ہوا جائے بلکہ یہ ایسی تکلیف ہے، جس پر غلبہ پایا جاسکتا ہے بس احتیاط کیجئے۔ دوا کے درست اور برووقت استعمال سے آپ ایک صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

الشفاء، نجات موٹاپا کیپسول

الشفاء، نجات موٹاپا کیپسول
Al Shifa-Weight Loss-Motapa Treatment Herbal Capsules
رانوں، کوہلوں، کمر کی فالتو چربی سے نجات
فوائد: پیٹ کی چربی، کولہوں کی فالتو چربی جسم کی اضافی چربی، موٹاپا کم کرتا ہےاور تمام جسمانی سوزشوں کیلئے مجرب دواء ہے، دوا برائے ایک ماہ
مقدارخوراک: ایک کیپسول صبح ایک کیپسول دوپہر ایک کیپسول رات کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی کیساتھ استعمال کریں
قیمت 1500 روپے
ہوم ڈلیوری آل پاکستان

(0-30-40-50-60-70) فون نمبر اور واٹس ایپ

موٹاپا دور کرنے کیلئے نسخہ
نسخہ الشفاء: اجوائن دیسی 100 گرام، لاکھ دانہ 50 گرام، مصبر سیاہ 100 گرام، افسنطین رومی 50 گرام، گل کنیر سفید 50 گرام، نوشادر50 گرام، قلمی شورہ 50 گرام، فلفل سیاہ 50 گرام، تیزپات 50 گرام، کلونجی 20 گرام، سنامکی 50 گرام، آب لیموں 1 کلو، آب کوار گندل 500 گرام
ترکیب تیاری: نوشادر قلمی شورہ اور مصبر کے بغیر سب اشیاء کو کوار گندل اور لیموں کے رس میں بھگو رکھیں جب خشک ہو جائے تو باقی دوسری چیزیں ملا کر کھرل کر کے خشک کر کے دوبارہ پیس کر باریک سفوف بنا کر 500 ملی گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں
مقدار خوراک: ایک کیپسول صرف ایک وقت رات کو کھانے کے بعد ایک سے دوماہ کے اندر اندر جتنا بھی بڑا موٹا پیٹ ہو بلکل اندر ہو جاتا ہے غلاظت معدہ دور ہو کر چربی نکلنا شروع ہو جاتی ہے کمر کی چربی اور پھیلاؤ کو درستگی ملتی ہے جو لوگ وزن کی زیادتی سے پریشان ہیں ان کو استعمال کریں جسم میں چستی اور توانائی پیدا ہو گی مزے کی بات یہ ہے کہ جن حضرات کو معدے جگر کی پریشانیاں ہیں مثلاً بھوک نہ لگنا شدید قبض کی شکایت سردرد پٹھوں کو کھنچاو رہنا غذا کا ہضم نہ ہونا چہرے پر کیل چھایاں آنکھوں کے نیچے سیاہ ہلکے پڑنا خرابی خون خارش وغیرہ ان سب امراضِ کا خاتمہ ہو جائے گا ایک ماہ کے اندر چار سے پانچ کلو تک وزن کم ہو سکتا ہے مُسلسل استعمال کرنے سے دوبارہ وزن نہیں بڑھتا بنائیں اور فائدہ اٹھائیں لوگ کہتے ہیں سب جھوٹ ہے وزن کم نہیں ہوتا پیٹ کم نہیں ہوتا میری درخواست ہے اس کو ایک بار استعمال کریں ان شا اللہ رزلٹ ملے گا حیران ہو جائیں گے

رانوں، کوہلوں، کمر بڑھتے گوشت کے لوتھڑوں سے نجات
اس سے قطع نظر کے آپ مرد ہیں یا خاتون بڑھا اور نکلا ہوا پیٹ بے شک اچھی سے اچھی شخصیت کو عجیب بنا دیتا ہے، تاہم اب آپ اس سے چھٹکارہ پا سکتے ہیں وہ بھی بغیر کسی ادویات یا ورزش کے۔ جو افراد موٹاپے سے چھٹکارہ پانے کیلئے ادویات اور ورزش کو قبول نہیں کرسکتے ان کیلئے یہ ایک بہترین پانی ہے، جو بغیر کچھ خریدے آپ گھر میں موجود چیزوں سے بنا سکتے ہیں اور اس کیلئے کوئی خاص محنت بھی درکار نہیں۔
آپ سب ہی کے گھر میں ادرک یقینا موجود ہوتی ہوگی۔ یہ ایک جادوئی جڑی بوٹی ہے، جو جسم کے اندر موجود فالتو چربی کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس سے کے ذریعے آپ اپنے پیٹ، رانوں، کوہلوں اور کمر کے اطراف بڑھتے گوشت کے لوتھڑے کو کم کر سکتے ہیں۔
نسخہ الشفاء: مشروب کو بنانے کا  طریقہ
ادرک 10 گرام  لے کر باریک باریک کاٹ لیں اس کے بعد ان ٹکڑوں کو ڈیڑھ لیٹر پانی میں ڈال دیں۔ آپ چاہیں تو اس میں پودینے کے دو تین پتے یا لیموں کے چند قطرے بھی شامل کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد اس پانی کو ابالیں اور اس محلول کو پندرہ سے بیس منٹ تک چولہے پر ابالیں اور برابر چمچ چلاتے رہیں۔ مقررہ وقت کے بعد اسے چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کریں۔ اب اس مشرو ب کو روزانہ ہر صبح ناشتے سے قبل اور رات کو کھانے سے قبل ایک گلاس پینے کی عادت بنا لیں چند دنوں میں آپ خود اپنی توند میں نمایاں کمی محسوس کریں گے ایک ماہ اسی طرح استعمال کریں ختم ہوجانے پر دوبارہ بنا لیا کریں ادرک میں میگنیشم اور زنک جیسے اجزاء موجود ہو تے ہیں جو دوران خون کو بہتر بناتے ہیں
ادرک بخار میں کمی لانے اور زیادہ پسینہ آنے کے مسائل سے بھی نجات دلاتی ہے
ادرک ملا پانی بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے

مزید پڑھیں

Read More

الشفاء، فالج کیپسول

الشفاء، فالج کیپسول
Al Shifa-Paralysis Attack Treatment Herbal Capsules
فوائد: یہ دواء فالج، لقوہ، پٹھوں کی کمزوری کے لیئے بہترین مفید ہے، دوا برائے ایک ماہ
مقدارخوراک: ایک کیپسول صبح ایک کیپسول رات کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ایک سے دو گلاس نیم گرم دودھ کیساتھ استعمال کریں
قیمت 3000 روپے
ہوم ڈلیوری آل پاکستان
(0-30-40-50-60-70) فون نمبر اور واٹس ایپ

لقوہ اور فالج کا آزمودہ دیسی نسخہ
نسخہ الشفاء : فلفل سیاہ 10 گرام، فلفل دراز 10 گرام، زنجبیل 10 گرام، بچھناک مدبر 10 گرام، افیون 10 گرام، شنگرف 10 گرام، سہاگہ 9 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو باریک کرکےآب ادرک میں 4 دن کھرل کرکے گولیاں بقدر دانہ مونگ بناکر رکھ لیں
مقدار خوراک : ایک گولی پانی کیساتھ دن میں تین گولی بھی استعمال کرسکتے ہیں ایک ماہ کا مکمل علاج ہے
فوائد : امراض بلغمی، فالج، لقوہ، رعشہ، بخار ہر قسم ضعف جگر، درد ریحی اسہال پیچش، وجع المفاصل، نقرس، بواسیر، سوزاک، آتشک وغیرہ کیلئے بہت مفید ہے

فالج کے بارے میں معلومات اور وجوہات
فالج تیزی سے بڑھتا ہوا مرض
فالج ایک ایسی بیماری سمجھی جاتی ہے جس کا کوئی علاج نہیں ،یہ تاثر بالکل غلط ہے۔دماغ کی شریانوں میں رکاوٹ آجانا جس کی وجہ سے دماغ کو خون کی سپلائی کا متاثر ہونا فالج کہلاتاہے۔شوگر،بلڈپریشر ،موٹاپا ،سگریٹ نوشی ،تمباکو ،شراب نوشی،دل کے والو وکی خرابی،ایسی بیماری کے رسک ہوتے ہیں۔پاکستان میں فالج کے مریضوں کی شرح40فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔
دس 10لاکھ لوگ تقریباً فالج کی وجہ سے کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہیں۔ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر سال ساڑھے تین لاکھ سے زائد لوگ فالج کے حملے کا شکار ہوتے ہیں۔ان میں سے تقریباً70فیصد سے زیادہ لوگ فالج کی وجہ سے کسی نے کسی مستقل معذوری کا شکارہو جاتے ہیں،10سے 20فیصد لوگ فالج کے حملے کی وجہ سے موت کے منہ میں بھی چلے جاتے ہیں۔
اگر آپ کی عمر 50اور 60سال سے زیادہ ہے اور آپ کا بلڈپریشر بھی زیادہ ہے اور شوگر لیولز بھی زیادہ ہے۔
اگر بلڈ پریشر اور شوگر کو دواؤں اور غذائی احتیاط کے ذریعے کنٹرول نہ کیا جائے تو آپ کسی بھی وقت اچانک بلڈ پریشر اور شوگر لیولز زیادہ ہونے کی وجہ سے فالج کے حملے کا شکار ہو سکتے ہیں۔مرغن غذاؤں کے شوقین موٹے لوگوں میں فالج کا حملہ کسی وقت بھی ہو سکتاہے۔جو لوگ زیادہ تر بیٹھتے رہتے ہیں اور کسی قسم کی ورزش نہیں کرتے ان میں فالج کا حملہ ہونے کے خدشات زیادہ ہوتے ہیں۔
فالج کے حملے کے بعد طبی طور پر مریض کو بند کمرے میں رکھیں اور ہوا سے بچائیں لہسن ایک پإوکو خوب پیس کر جسم کہ متاثرہ حصے پر مالش کریں اور گرم چادر اوڑھ دیں اس کہ ساتھ ادرک والی چاۓ بنا کر پلائیں نرم اور جلد ھضم ہونے والی غذا دیں اور علاج میں کسی بھی جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں
دل میں خرابی،دل کے والو ومیں خرابی،گردن کی شریانوں میں چربی کا جم جانا، فالج کے خاصے اہم اسباب ہوتے ہیں۔
فالج کی علامات
اچانک منہ ٹیڑھا ہو جانا یا کسی بھی ایک طرف کا ہاتھ، پاؤں کا کام نہ کرنا، آواز کا متاثر ہونا۔اس مرض کی تشخیص کے لئے دماغ کا ایم آر آئی یا سی ٹی سکین کرانا ہو تاہے جس سے یہ پتہ لگایا جا سکے کہ دماغ کا کون سا حصہ فالج کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔
پاکستان میں فالج کے مریضوں کی شرح40فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔آئندہ برسوں میں فالج پاکستان کی چوتھی بڑی بیماری بن جائے گی۔پاکستان میں فالج کے مسئلے سے دوچار کم از کم 22فیصد افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں یا پھر معذور ہو جاتے ہیں۔حاملہ عورتوں میں فالج کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں جس کو سی وی ایس ٹی کہا جاتاہے اور اس میں ایم آر وی کے ذریعے اس مرض کی تشخیص کی جاتی ہے ۔
بچوں میں فالج کی وجہ دماغ کا انفیکشن ،دل کے والو کا مسئلہ ،خون کی خرابیاں ہوتی ہیں۔دنیا میں ہر چار میں سے ایک فرد کو کبھی بھی زندگی میں فالج ہو سکتاہے اور اس سے بچاؤ ممکن ہے۔
فالج سے کیسے محفوظ رہا جا سکتاہے؟
اپنے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنا اور باقاعدگی سے بلڈ پریشر کی دوائیاں لینا۔
شوگر کو کنٹرول میں رکھنا اور باقاعدگی سے اس کی دوائیاں استعمال کرنا۔
روزانہ کم از کم 15سے20منٹ کی چہل قدمی(واک )کریں۔
سگریٹ نوشی سے پرہیز کرنا
افسردگی اور دباؤ سے بچنا کیونکہ ہر چھ 6 میں سے ایک فرد کے فالج کی وجہ ذہنی تناؤ ہے۔غصے کو کنٹرول کریں اور کولیسٹرول کو کم کریں ۔متوازن غذا ضرور کھائیں یعنی فروٹ اور سبزیوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔اپنے وزن کو کنٹرول میں رکھیں، ہر پانچ میں سے ایک فالج موٹاپا کی وجہ سے ہوتاہے۔
اگر کسی کو فالج ہو جائے تو دوائیوں کے ساتھ ساتھ فزیوتھراپی کا کردار بہت اہم ہوتاہے۔اس کے علاوہ اگر فالج کی علامات میں کوئی بھی علامت کسی بھی مریض میں ملتی ہے تو فوراً دماغ کے ڈاکٹر یعنی نیورولوجسٹ سے رابطہ کریں اور فالج سے نہ ہونے والی پیچیدگیوں سے بچیں۔ فالج کے بعد سینے کا انفیکشن،پ یشاب کا انفیکشن، ہاتھ پاؤں کا سن ہو جانا، ڈپریشن ، جسم میں درد وغیرہ جیسی پیچیدگیاں عام ہیں۔
یاد رکھیں کہ صحت مندانہ طرز زندگی اپنا کر آپ فالج اور فالج سے ہونے والی پیچیدگیوں سے بچ سکتے ہیں۔فالج ایک ایسا مرض ہے جو صرف جسم کے کسی حصے کو مفلوج نہیں کرتا بلکہ موت کا باعث بھی بن سکتاہے۔فالج کا حملہ اس وقت ہوتاہے جب دماغ کو خون پہنچانے والی کسی شریان میں خون اور آکسیجن بلاک ہو جائے یا اسکیمک اسٹروک پھٹ جائے (برین ہیمرج) اور ہاں اگر آپ کا خیال ہے کہ یہ صرف بڑھاپے میں لوگوں کو شکار بناتاہے تو ایسا بالکل نہیں درحقیقت فالج کسی بھی عمر کے فرد کو ہدف بنا سکتاہے جس کی وجہ آج کا طرز زندگی ہے جو فشار خون کوبڑھا کر اس جان لیوا مرض کا خطرہ بڑھا دیتاہے۔
فالج کی علامات میں شدید سر درد،سر چکرانا،بینائی میں تبدیلی یا دھند لاہٹ،بولنے میں مشکلات ،جسم میں سننسی کی لہر دوڑناوغیرہ شامل ہیں،تاہم چلتے چلتے اچانک گرجانا یا گردن میں درد بھی اس کا نشانہ ہو سکتے ہیں اور ان علامات میں سے کسی کی موجودگی کی صورت میں طبی ماہرین سے رجوع کرنا ضروری ہے چاہے وہ بعد میں عام بیماری ہی کیوں نہ ثابت ہو ۔
تاہم اپنے طرز زندگی میں کچھ تبدیلیاں لاکر آپ فالج کے خطرے کو کافی حد تک کم کر سکتے ہیں جو درج ذیل ہیں۔
ٹماٹر کھانا
لائیکو پین نامی اینٹی آکسائیڈنٹ ٹماٹر کو سرخ رنگ دیتاہے اور ایک حالیہ طبی تحقیق کے مطابق جن افراد کے خون میں لائیکو پین کی مقدار زیادہ ہو ان میں کسی بھی قسم کے فالج کا خطرہ55فیصد اسکیمک اسٹروک کا خطرہ59فیصد تک کم ہوتاہے۔
اس اینٹی آکسائیڈنٹ کی زیادہ مقدار ٹماٹر میں ہی پائی جاتی ہے جبکہ تربوز اور امرود بھی اس کے حصول کے لئے بہترین قرار دئیے جاتے ہیں۔ورزش کرنابھی فالج کے خطرے کو کم کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے ۔ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ متعدل سے سخت ورزش جیسے جاگنگ یا سائیکلنگ سے خاموش فالج کا خطرہ کم ہوتاہے جو یاداشت کے مسائل کا باعث بنتاہے ،اسی طرح ایک اور تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ صحت مند طرز زندگی جیسے تمبا کونوشی سے گریز،روزانہ ورزش،جسمانی وزن معمول پر رکھنا اور الکحل سے دوری فالج کا خطرہ 80فیصد تک کم کر سکتاہے۔
نمک کا کم استعمال
امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن نے روزانہ آدھا چائے کا چمچ نمک استعمال کرنے کی سفارش کی ہے مگر بیشتر افراد اس سے کافی زیادہ مقدار میں نمک کا استعمال کرتے ہیں۔نمک بلڈ پریشر کو بڑھاتاہے جو فالج کا خطرہ بڑھانے والا اہم ترین عنصر ہے۔ جولوگ بہت غذا میں نمک کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں ان میں فالج کا خطرہ دو گنا بڑھ جاتاہے۔
جسمانی وزن میں کمی
موٹاپا متعدد امراض کی جڑ ثابت ہوتاہے کیونکہ اس کے نتیجے میں ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھتاہے اور یہ دونوں ہی فالج کا باعث بننے والے اہم عوامل ہیں ،جسمانی وزن میں 4کلو تک کمی لانا بھی اس خطرے کو کافی حد تک کم کر دیتاہے۔
کولیسٹرول کو کنٹرول کرنا
صحت کے لئے نقصان دہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ جبکہ فائدہ مند ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح میں کمی شریانوں میں مواد جمنے کا امکان بڑھاتاہے ،جس سے دوران خون محدود ہوتاہے جو کہ فالج کا باعث بنتاہے۔
سچورٹیڈ اور ٹرانس فیٹ کو غذا سے نکالنا نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم کرتاہے جبکہ فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح بڑھتی ہے ،اس حوالے سے ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات کا استعمال بھی فائدہ مند ہوتاہے۔
دل کی دھڑکن پر نظر رکھیں
دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی سے فالج کا خطرہ5گنا بڑھ جاتاہے ،اگر آپ د ل کی دھڑکن کو بہت تیزیا بے ترتیبی محسوس کریں تو ڈاکٹر سے رجوع کرکے اس کی وجہ ضرور جاننے کی کوشش کریں۔
اللہ کے فضل سے اس مرض کا علاج طب یونانی میں موجود ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

جوڑوں کے درد، عرق النساء، فالج، ڈسک پرابلم کا علاج

جوڑوں کے درد، عرق النساء، فالج، ڈسک پرابلم کا علاج
جوڑوں کے درد ،عرق النساء فالج کے مریضوں کے لیے  نایاب ایسے مریض جن کے ڈسک پرابلم ہو گردن کے پٹھوں کا پرابلم ہو اُٹھ بیٹھ نہ سکتے ہو ں ان کے لیے بہترین علاج ہے 
نسخہ الشفاء : کچلہ خام 500 گرام، لونگ 250 گرام، بارہ سنگھا 50 گرام، روغن زیتون ایکسڑا ورجن 2 لیٹر، تلوں کا تیل 1 کلو
ترکیب تیاری : لونگ بارہ سنگھا کو بھی باریک کرلیں  اور کچلہ کو ویسے ہی ڈالیں اب اس میں پانچ کلو پانی ڈال کر رات کو رکھیں اور صبح تیل ڈال کر پکائیں جب پانی جل جائے اور کچلہ بھی جل کر کوئلہ بن جائے تو تیار ہے اس کا دھواں زہریلا ہے بند کمرے میں نہ بنائیں اور چھان کر محفوظ رکھیں شیشی خشک میں محفوظ رکھیں مریضوں کی متاثرہ جگہ کی مالش کریں فوری آرام ملنا شرع ہوجاتا ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal


Read More

نسخہ احتلام

نسخہ احتلام
ناقص غذاؤں اور معدہ کی خرابی سے اور خشکی سے اس مرض میں مبتلا ہوتے ہیں اور بعض افراد اپنے ہی ہاتھوں اپنی قبرکھودتے ہیں اور جلق و لواطت جیسی گندی عادت میں پڑ کر اپنی زندگی اپنے ہاتھوں تباہ کرتے ہیں اور اپنی دنیاآخرت تباہ کرتے ہیں تو جب ایسےافراد جلق وغیرہ چھوڑتے ہیں تو احتلام جریان کا عارضہ انکو لاحق ہو جاتاہےاور انکو ایک ہفتےمیں کئی کئی بار اس مرض کی وجہ سےغسل کی حاجت درپیش ہوتی ہےاور وہ بیچارے پریشان ہوتے ہیں انکے لئے یہ نسخہ بہترین ہے
نسخہ الشفاء : سنگھاڑا خشک 15 گرام، گوندکتیرا 15 گرام، ثعلب مصری 10 گرام، تال مکھا نہ 10 گرام، مازو 5 گرام، مصطگی رومی 10 گرام، کشتہ قلعی 2 گرام، کوزہ مصری 60 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر کشتہ قلعی اچھی طرح مکس کر کے رکھ لیں
مقدارخوراک : ایک چھوٹا چمچ چائے والا شام پانچ بجے خالی پیٹ ایک گلوس نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں ایک ماہ
فوائد : مادہ منویہ کی اصلاح کرتا ہے، گاڑھا کرتا ہے، رقت اور سرعت کا خاتمہ کرتا ہے احتلام کو جڑ سے اکھاڑ دیتا ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

Read More