بیجوں کے فوائد
السی کے بیج
پیس کر چہرے پرلگانے سے بوٹوکس کی ضرورت نہیں پڑتی ۔ گوندکتیرہ،چاروں مغزاور السی کے بیج ایک ایک چائے کا چمچ لے کرپیس کر عرق گلاب میں ملاکرتھوڑی دیر کے لئے لگائیں بہترین اینٹی ایجنگ ماسک ہے ۔روزانہ بھی لگاسکتے ہیں
تخمِ بلنگا، تخملنگاں، بالنگو، تخم ملنگا
Basil Seed
وٹامن سی کاخزانہ ہے السر کے لئے بہت مفید ہے۔شربت اور دودھ میں اسکا استعمال کریں استعمال سے پانچ منٹ پہلے بھگودیں۔آنتوں ،قبض اور معدہ کے دیگر مسائل حل کرنے میں مفید ہے۔یورین انفیکشن میں مبتلاافراد ضرور استعمال کریں
مولی کے بیج
white radish seeds
ایک چائے کاچمچ کوٹ کر گرم پانی میں ڈال کر پیئیں۔پیٹ کادرد،ٹانگوں کادردسب ٹھیک ہوجائیں گے۔بے اولاد افرا د ایک گرام رات سونے سے پہلے یا نہار منہ کوٹ کر کھالیں
کدو کے بیج
pumpkin seeds
موٹاپے کوکم کرتے ہیں۔انرجی فراہم کرتے ہیں۔ایک مٹھی روزانہ کھاسکتے ہیں
پیاز کے بیج
Onion seeds
نزلہ،زکام اورکھانسی میں مفید ہیں ۔گنج پن دور کرنے کے لئے شہد میں ملاکرسر پر لگائیں۔دانتو ں کے کیڑوں کے خاتمے کے لئے ان بیجوں کوپانی میں ابال کر غرارے کریں
سرسوں کے بیج
Mustrd seeds
آئل میں رائی دانہ ملاکر لگائیں بالوں کے لئے بے حد مفید ہیں۔وزن کم کرنے کے لئے پیس کر پانی میں ملاکرپیئں
میتھی دانہ
Fenugreek seeds
ایک چمچ کلونجی،ایک چمچ میتھی دانہ اور ایک کپ ایلوویراپلپ میں ملاکر دو دن تک فرج میں رکھ دیں۔اسکے بعد اسے ہلکی آنچ پر اتناپکائیں کہ ایلوویرا کا پانی خشک ہوجائے اسکے بعد دوکپ کھوپرے کا تیل ملالیں۔ہفتے میں تین بار ،ایک گھنٹے کے لئے لگائیں بال لمبے اورچمکدار ہوجائیں گے
مکودانہ
Solanum nigrum seeds
جگر کے تمام امراض میں مفید ہے۔بیس گرام مکودانہ اور تھوڑے سے کاسنی کے بیج لے کر رات میں بھگودیں صبح چھان کر پی لیں۔ آدھے گھنٹے بعد ناشتہ کریں۔ پیرو ں کی سوجن بھی دور کرتاہے
حرمل دانہ
Peganum harmala seeds
عرق انساء کے علاج میں بے حد فائدہ دیتے ہیں۔ پہلے دن صبح نہار منہ ایک دانہ ،دوسرے دن دو،اور تیسرے دن تین ،اسی طرح چالیس دن تک چالیس دانہ تک کھائیں ۔اور اکتالیسویں دن ایک ایک دانہ کم کرتے جائیں۔ آرام آئے گا۔ہرمل دانہ کو مچھر اورحشرات کو بھگانے کے لئے دھونی دینے کے لئے بھی استعمال کرسکتے ہیں
ترمس کے بیج
Lupinus Albus
سرکی جوؤں کے لئے بہت اچھے ہیں۔اس کے استعمال سے بال بھی سفید نہیں ہوتے ۔ترمس کے بیج اور پپیتے کے بیج پیس کر سرسوں کے تیل میں ملاکر سر میں لگائیں۔ ہفتے میں دو سے تین دفعہ کے استعمال سے جوئیں ختم ہوجائیں گی
سرس، شیریں کے بیج
Albizia lebbeck seeds
تھائی رائڈ کے امراض میں بہت مفید ہوتے ہیں۔سرس کے بیج پیس کر رکھ لیں شروعات میں ایک چوتھائی چمچ صبح وشام خالی پیٹ پانی کے ساتھ لیں آہستہ آہستہ اسکی مقدار ایک چمچ تک لے جائیں۔وزن کم ہوگا اور تھائی رائڈ سے ہونے والے امراض کا خاتمہ بھی ہوجائے گا۔لیکن دوا بھی ساتھ ساتھ جاری رکھیں
ستیاناسی بیج
Yellow Thistle seeds
اینٹی کیسنر ہے اور ہرقسم کی الرجی میں مفید ہے جیسے جلد،چھینکیں،پولن۔کوٹ کر تیل میں ملاکر دھوپ میں رکھ کر داد ،چنبل،خارش اور کیڑے کے کاٹے پرلگائیں آرام آئے گا۔ یا ایک چمچ پیس کر صبح نہار منہ کھائیں یا دن میں دو دفعہ کھاسکتے ہیں
تخم کرفس
Celery seed
بڑھے ہوئے یورک ایسڈ اور ایڑھیوں کا درد دور کرتے ہیں۔کھانے کے بعد یا کھانے سے پہلے یا کھانے میں ملا کر کھاسکتے ہیں
دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal
Read More